بھارت ، دنیاکی جدّت طرازی کی راجدھانی ہوگا: پیوش گوئل
نئی دہلی 15 اکتوبر ۔کامرس اور صنعت نیز ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں انڈیا انرجی فورم 2019 کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی ۔ جناب پیوش گوئل بھارتی وزارتی پینل کا ایک حصہ تھے ،جس میں ان کے ساتھ نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ اور کوئلے نیز کانوں کے محکمے کے وزیر جناب پرہلاد جوشی بھی شامل تھے۔ مذاکرات کی نظامت پولٹزر انعام حاصل کرنے والے مصنف ، مقرر اور توانائی کے ماہر ڈینیل یرگن نے کی۔ تبادلہ خیال کے دوران کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ بھارت فطری طور پر پوری دنیا میں اسٹارٹ اپ کی راجدھانی کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ، جہاں سب سے زیادہ تعداد میں اسٹارٹ اپس کا اندراج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے پٹرولیم کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹر کے تیل کے اداروں کے اپنے طورپر لئے گئے اس فیصلے کی تعریف کی کہ اسٹارٹ فنڈ قائم کیا جائے ،جس سے بھارت کے لوگوں کی اس ب...