Posts

Showing posts from September, 2019

کولکاتا کے سی ایم اے بھون میں ٹیکس قواعد پر سیمینار

Image
  کولکاتا 29/ستمبر (محمد شبیب عالم ) کولکاتا کے سی ایم اے بھون میں انکم ٹیکس کے متعلق ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔ جس میں انڈیا ایسٹرن انڈیا ریجنل کونسل نے انکم ٹیکس کے قواعد پر تبادلہ خیال کےلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب میں انکم ٹیکس کے ایڈیشنل کمشنر شمشیر عالم مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کئے گئے تھے ۔  انہوں نے انکم ٹیکس قواعد کے متعلق اہم باتیں بتاتے بتائے ساتھ ہی انکم ٹیکس کے دفعات کے متعلق بھی اہم جانکاری دیئے ۔  اس تقریب میں قریب اسی انکم ٹیکس ماہرین شرکت کئے تھے ۔ انکے علاوہ اکاؤنٹ آف انڈیا کے نائب صدر بسواروپ باسو  ریجنل کونسل کے سی ایم اے آشیش بنرجی  سی ایم اے اروندھیتی بوس  سی ایم اے تیمیر چٹرجی  سی ایم اے چترنجن چٹرجی کے علاوہ کئی اہم شخصیات انکم ٹیکس کے متعلق معلومات فراہم کرایا ۔ یہ تقریب انسی ٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے زیراہتمام منعقد کی گئی ۔

گنجس سوچھ میشن کے جانب سے بانسبیڑیا جوٹ مل مزدور کالونی میں بالٹی کی تقسیم ۔

Image
  ہگلی28/ستمبر (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا جوٹ مل مزدور کالونی میں گنجس سوچھ میشن کے جانب سے آج پرانی لائن میں کوڑا کچرا رکھنے کے لئے بالٹی تقسیم کیا گیا ۔ اس دوران لوگوں کے دروازے پر جاکر سوچھ میشن کے  ارکان مزدوروں کو صاف۔صفائی سے متعلق بیدار کرنے اور گھروں کے کوڑے کچرے سے ہونے والے امراض اور نقصانات کے بارے میں بتارہی تھیں ۔  حالانکہ کہ یہاں بالٹی لینے اور کمپنی کے درمیان مزدوروں میں کافی دنوں سے کشیدگی پیدا ہورکھی ہے ۔ گنجس جوٹ مل اس بالٹی کا استعمال لازمی بتایا ہے ساتھ ہی اس کے بدلے میں مزدوروں سے یومیہ ایک روپیہ یعنی ماہانہ تیس روپئے وصول کرنے کی بات کیا تھا ۔ اسکو لیکر مزدور خاصے ناراض ہیں کہ آخر ہم تو اسی کمپنی کے مزدور ہیں اور ہم اسی کے گھر میں رہتے ہیں اور مزدور ایکٹ کے مطابق صاف صفائی کے لئے ہم سے رقم وصول نا مطلب ہم مزدوروں پر اضافی بوجھ ڈالنا ہے ۔  لیکن یہاں دیکھا جارہا ہے کہ کچھ مزدور جہاں بالٹی لینے سے انکار کررہے ہیں وہیں دوسرے لائن یعنی نیو لائن کے طرف رہنے والے مزدور ایک سال پہلے سے ہے بالٹی لیئے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں مزدوروں کا احتجاج کمزور ہوجارہا ہے ۔  آج جب

ڈی جے کے استعمال سے بچیں اس سے دل جھومنے کے بجائے دھڑکنے لگتا ہے آسااور رانو میں فرق نہیں رہتا ہے : پرسانت چٹرجی

Image
  ہگلی28/ستمبر (محمد شبیب عالم ) درگاپوجا کے مدنظر موگرا تھانہ کے جانب سے بانسبیڑیا مل پھاڑی میں موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی کے  رہنمائی میں ایک peace میٹنگ منعقد کی گئی ۔ جس میں سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پوجاکمیٹی کے ارکان کے علاوہ آئمہ اکرم اور پجاری بھی شرکت کئے ۔ تقریب کی نظامت ایڈووکیٹ نواب سہیل اور صدارت موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی کئے ۔  اس دوران ترنمول رہنما دیبو برتا بسواس نے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہرسال ہم۔جسطرح سے عید قربانی درگاپوجا دیوالی محرم پر امن ماحول میں آپسی بھائی چارگی کے ساتھ مناتے ہیں اس بار بھی ہم سب اسی طرح منائیں گے ۔ ہم دوسرے مذہب کے جزبات کا خیال رکھتے ہوئے تہوار منائیں گے ۔ اس دوران بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی سی امیت گھوش نے پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کرنے کی گزارش کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ پوجا کے دوران جو پوجا کمیٹی پلاسٹک کا استعمال نہیں کرینگے تو انہیں خصوصی اعجاز سے بھی نوازا جائے گا ۔ اس کے بعد موگرا تھانہ کے او سی نے پوجا کمیٹیوں سے ایک طرف پلاسٹک کے استعمال سے بچنے کی گزارش کیا ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ک

بھوٹان میں بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ دو پائلٹ ہلاک

Image
   بھوٹان میں ہندوستانی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے ، اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔  بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق ، حادثے میں جاں بحق ہونے والا ایک بھارتی آرمی پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے کا تھا ، جبکہ دوسرا بھوٹان آرمی کا پائلٹ تھا جو ہندوستانی فوج کے ساتھ تربیت حاصل کر رہا تھا۔  ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے کھرمو سے بھوٹان میں یونوفولا جارہا تھا۔  اس حادثے  میں مارے جانے والے ہندوستانی آرمی کے پائلٹ رجنیش پرمات اور انکے ساتھ ینگ رائل بھوٹان آرمی کے پائلٹ کیپٹین کالجنگ وانگڈی شامل ہیں ۔ انکی موت پر انکے اہلِ خانہ کے علاوہ دونوں ملکوں کے آرمی اور عام لوگوں نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے ۔

ناردا معاملے میں سنئیر آئی پی ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا گرفتار سی بی آئی نے اس معاملے میں کی پہلی گرفتاری

Image
            کولکاتا26/ستمبر (محمد شبیب عالم ) ریاست میں کافی دنوں سے چل رہے ناردا اسٹنگ معاملے میں آخر کار آج سی بی آئی کو پہلی کامیابی ہاتھ لگی ۔ مغربی بنگال کے سنئیر آئی پی ایس افسر ایس ایم ایچ مرزا کو آج تین بجے کے قریب گرفتار کی ۔ گرفتاری کے ساتھ ہی اسپیشل سی بی آئی عدالت نمبر 1میں  پیش کیا گیا جہاں جج نے پانچ دنوں کے لئے یعنی 30ستمبر تک سی بی آئی حراست میں رکھنے کا حکم سنایا ۔ مرکزی تفتیشی ایجینسی (سی بی آئی ) نے ناردا اسٹنگ ٹیپ معاملے میں اس سنئیر افسر کو گرفتار کیا ۔ اس معاملے میں مرزا پہلے بھی سی بی آئی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں ۔ لیکن اب تفتیشی ایجینسی نے انہیں گرفتار کرلیا ہے ۔    واضح ہوکہ ایس ایم ایچ مرزا اس وقت بردوان ضلع کے پولیس سپریٹنڈنٹ تھے ۔  جب نارد نیوز پورٹل کے میتھیو سیموئل نے یہ اسٹنگ آپریشن کیا تھا ۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے ابتدائی تفتیش پوری ہونے کے بعد اس وقت کے ٹی ایم سی راجیہ سبھا ممبر مکل رائے ایم پی سوگتو رائے سابق ایم ایل اے مدن مترا جیسے اور کئی مغربی بنگال کی سیاست میں بڑے نام سامنے آئے تھے ۔ ام پر کئی سارے معاملے بھی درج ہوئے تھے ۔  مکل رائے فلحا

ٹرمپ نے مودی کو کہا فادر آف انڈیا ۔

Image
ہیوسٹن میں ملاقات کے 36 گھنٹے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین منگل کو ایک بار پھر میٹنگ ہوئی   ۔  دونوں نے نیو یارک میں دوطرفہ بات چیت کی۔  ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔  اس دوران پی ایم مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہندوستان کا اچھا دوست قرار دیا۔  ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی وزیر اعظم مودی کی تعریف کی۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی اور انہیں ہندوستان کا باپ کہا۔  ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ہندوستان کے باپ  ہیں۔  اسی دوران ، پاکستان میں دہشت گردی پر ، امریکی صدر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے پاکستان کو ایک سخت پیغام دیا ہے۔  مجھے امید ہے کہ  وزیر اعظم (نریندر مودی) اس کو حل کریں گے۔  مودی اور عمران بات چیت کرکے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔  اس کے ساتھ ہی ، ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اتنے ہی مقبول ہیں جتنے راک اسٹار ایلوس پریسلی۔  مجھے مودی بہت پسند ہے۔  اسی دوران  مودی نے کہا کہ ٹرمپ صرف میرے ہی نہیں ، ہندوستان کے اچھے دوست ہیں۔

پی آئی بی ، کولکاتا میں ’’دفتری زبان ہفتہ‘‘ کا اہتمام

Image
کولکاتا‘24/ستمبر، 2019: پریس انفارمیشن بیورو (مشرقی خطہ ہیڈ کوارٹر) کولکاتا میں 16 سے 23 ستمبر، 2019 کے دوران ’’دفتری زبان ہفتہ‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ 23 ستمبر،2019 کو منعقدہ تقریب کی صدارت اے ڈی جی محترمہ جین نامچو نے کی۔ اس موقع پر دفتری زبان ہفتہ کے تحت تحریری اور اورل زبان مقابلوں کا اہتمام کیا گیا اور ملازمین نے حصہ لیا۔ سرفہرست تین لوگوں کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ مہمان خصوصی محترمہ نامچو، مقرر و شاہر جئے کمار رسوا ، پی آئی بی، کولکاتا کے ڈائرکٹر چنموئی چکرورتی، جوائنٹ ڈائرکٹر اجئے مہامیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتری زبان کا اگر مسلسل استعمال کیا جائے تو اس زبان کو فروغ حاصل ہوگا۔ ہفتہ کے دوران منعقدہ متعدد لسانی مقابلوں کے جج فرائض معروف صحافی اور سابق صدر، پریس کلب، کولکاتا ، شری راج میٹھولیا نے انجام دی۔ تقریب کی نظامت شری اکشے بسوال نے کی۔ Official Language Week at PIB, Kolkata ۔

بابری مسجد ملکیت مقدمہ مسجدکے اندرونی صحن میں کبھی پوجانہیں ہوئی غلط طریقہ سے رکھی گئی مورتی پرحق کادعویٰ نہیں بنتا،ایڈوکیٹ ڈاکٹرراجیودھون کاسپریم کورٹ میں استدلال

Image
 نئی دہلی 24/ستمبر2019۔بابری مسجد ملکیت مقدمہ کی سماعت کا آج 30واں دن تھا جس کے دوران ڈاکٹر راجیو دھون نے سوٹ نمبر،1,3 اور 5پر گذشتہ 16 دنوں سے جاری اپنی بحث کا اختتام کرنے سے قبل عدالت کو بتایا کہ  16/جنوری 1950میں گوپال وشارد نامی شخص کی جانب سے داخل کردہ سوٹ نمبر ۱ میں عرضی گزار نے مسجد کے اندرونی صحن میں جاکر عبادت کرنے کی اجازت طلب کی تھی کیونکہ اس کایقین تھا کہ بھگوان رام کا جنم مسجدکے اندرونی صحن میں ہواتھا، ڈاکٹرراجیودھون نے پانچ رکنی آئینی بینچ جس میں چیف جسٹس رنجن گگوئی، جسٹس بوبڑے، جسٹس چندچور، جسٹس بھوشن اور جسٹس عبدالنظیر شامل ہیں کوبتایا کہ عرضی گزارکے وکیل نے 20 مسلمانوں کی جانب سے داخل کردہ 14حلف ناموں کو بنیادبناکر عدالت کو بتایا تھاکہ مسلمان خود مسجدکا قبضہ ہندؤوں کو دینا چاہتے ہیں کیونکہ ان کاماننا تھا کہ مسجد میں سوائے نمازجمعہ کے دیگرنمازیں ادانہیں کی جاتی تھیں۔ڈاکٹرراجیودھون نے عدالت کو بتایا کہ گربھ گرہ (مسجدکااندرونی صحن)کے اندرکبھی پوجانہیں ہوئی اور غلط طریقہ سے رکھی گئی مورتی پرحق کا دعویٰ نہیں ہوسکتا، ڈاکٹرراجیودھون نے 14حلف ناموں کے تعلق سے عدالت کو بتایا

پاکستان میں بھیانک زلزلہ بھاری تباہی ، اثر دہلی کشمیر ہریانہ پنجاب میں بھی ۔

Image
 دہلی 24/ستمبر  -  زلزلے کے جھٹکے منگل کی سہ پہر ساڑھے چار بجے کے لگ بھگ دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں محسوس کیے گئے۔  بتایا جارہا ہے کہ جموں و کشمیر ، چندی گڑھ وغیرہ جیسے علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔  تاہم ، اس کے مرکز کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔  اس کے ساتھ ، کہیں سے کسی بھی قسم کی املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔  معلومات کے مطابق پونچھ ، راجوری اور جموں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ اطلاع کے مطابق اس زلزلہ کا اصل مرکز پاکستان کا جاٹلان بتایا گیا ہے جو pok میرپور کے نزدیکی علاقہ ہے ۔ زلزلے کی زمینی گہرائی چالیس کیلومیٹر تھی جسکی وجہ سے اسکا اثر ہندوستان کے ان شہروں میں دیکھا گیا ہے ۔ حلانکہ ہندوستان میں کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر فلحال نہیں ملی ہے ۔ مگر پاکستان میں کافی تباہی ہوئی ہے ۔ کئی بڑی اونچی عمارتیں ملبہ میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔ راستے پھٹ گئے ہی دراڑیں پڑ جانیں کی وجہ سے گاڑیاں بھی الٹ پلٹ گئی ہیں ۔ pok کے قریبی علاقہ میرپور میں چھ لوگوں کے مرنے کی بھی خبر مل رہی ہے ۔    اس سلسلے میں نوائے بن

دہشت گردی پر امریکہ سے ہاتھ ملانا تاریخ کی سب سے بڑی غلطی: عمران خان

Image
  نیویارک۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونا ان کے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے یہاں پہنچنے والے خان نے منگل کو امور خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ پچھلے 19 برسوں سے افغانستان میں ناکام رہا تو اس بات کا پورا امکان ہے کہ اگلے 19 برسوں میں شاید ہی کامیاب ہوگا۔ جیو نیوز کے مطابق، جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو وادی کشمیر میں کرفیو اٹھانے کے لئے ہندوستان سے کہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں پاکستان کو شامل کرنے کی کوششوں سے ہندوستان کے مذموم عزائم واضح ہوچکے ہیں ۔  عمران خان نے کہا کہ سابقہ ​​حکومتیں معاشی بحران کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں، جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر انحصار کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے خاص طور پر بحران

پاکستان حامی چین پر وزیر اعظم مودی کا حملہ، کہا۔ دہشت گردوں کو نہ دی جائے کوئی مدد

Image
  نیویارک۔ امریکی دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بین اقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے حمایتی چین پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو فنڈ اور ہتھیار دینا بند کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ  اس معاملہ پر اقوام متحدہ کالعدم فہرست اور فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) جیسے نظاموں پر سیاست کرنے سے بچنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اسٹریٹجک ردعمل کے موضوع پر رہنماؤں کے مابین ایک مکالمے کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے یہ بات کہی ۔   وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے رہنماؤں نے جس طرح ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو لے کر اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، ٹھیک اسی طرح انہیں دہشت گردی کو ختم کرنے کو لے کر بھی مضبوط قوت ارادی دکھانی ہو گی ۔    اس میٹنگ کے بعد وزارت خارجہ میں سکریٹری( مغرب) گیتش شرما نے کہا ’’ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو فنڈ اور ہتھیار نہیں دئیے جانے چاہئیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ اور ایف اے ٹی ایف جیسے معاملوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر دنیا میں کہیں بھی

یوپی ایس سی کے ذریعے اگست 2019ء میں تقرری کے نتائج کو حتمی شکل دی گئی

Image
  نئی دہلی، 23؍ستمبر 2019:یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)کے ذریعےماہ اگست 2019ءکے دوران درج ذیل تقرری نتائج کو حتمی شکل دی گئی ہے۔تقرری کے لئے سفارش کردہ امیدواروں کو انفرادی طورپر ڈاک کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے لئے یہاں کلک کریں   ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگی آگ مسلسل ساتویں دن تیل کی قیمتوں میں ہوا اضافہ ۔

Image
  نئی دہلی۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کی تیل تنصیبات پر 14 ستمبر کو ہوئے حملے کے بعد ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ بتا دیں کہ پیر کو قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔   پچھلے سات دنوں میں دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 1.88 روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمت 1.50 روپئے فی لیٹر بڑھی ہے ۔   انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کے روز دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 73.91 روپئے, 79.57 روپئے, 76.60 روپئے اور 76.83 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 66.93 روپئے،70.22 روپئے،69.35 روپئے اور 70.76 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔

کشمیر میں 47 دنوں سے بند ہیں موبائل و انٹرنیٹ خدمات ، پھر بھی ٹیلی کام کمپنیوں نے لوگوں کو تھمایا بھاری بھرکم بل

Image
  کشمیر میں گزشتہ 47 دنوں سے  موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات پر روک لگی ہوئی ہے ، اس کے باوجود وہاں کے لوگوں کو بل بھیجا گیا ہے ۔ وادی کے کئی باشندوں نے کہا کہ انہیں ٹیلی کام کمپنیوں نے سروسز کے استعمال کیلئے بل بھیجا ہے جبکہ انہیں سروسز دی ہی نہیں گئی ہیں ۔ کشمیر کے ایک رہائشی عبید نبی کا کہنا ہے کہ پانچ اگست سے کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات کام نہیں کررہی ہیں ، لیکن پھر بھی ائیرٹیل کی جانب سے 779 روپے کا بل دیا گیا ہے ۔ میں یہ سمجھ ہی نہیں پار رہا ہوں کہ بل کیوں بھیجا جارہا ہے ۔   بی ایس این ایل کا کنیکشن استعمال کرنے والے محمد عمر نے کہا کہ ان کا ماہانہ موبائل بل تقریبا 380 روپے آتا تھا ، لیکن وہ جس دوران خدمات بند ہیں ، اس عرصہ کا بل آنے سے حیران ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کیلئے مجھے 470 روپے کا بل بھیجا گیا ہے ، حیرانی کی بات یہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فون خدمات کام نہیں کررہی ہیں ۔   کئی صارفین نے کہا کہ وہ امید کررہے تھے کہ مواصلاتی خدمات بند ہونے کی وجہ سے اس مدت کی ان کی فیس معاف کردی جائے گی ، کیونکہ کشمیر میں 2016 کے آندولن اور 2014 میں آئے سیلاب کے بعد بھ

ہندستان کے ساتھ مل کر لڑیں گے اسلامی دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹرمپ کا اعلان

Image
امریکہ 22/ستمبر  -  امریکہ کے ہیوسٹن میں ہندستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں رکھے گئے ہاوڈی مودی پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی دہشت گردی پر بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان اور امریکہ کے درمیان نئی دفاعی شراکت داری پرکام ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ہندستان کے ساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ سرحد پر تحفظ کیلئے دونوں ملک ساتھ کام کریں گے ۔   ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں ہندستان کا مجھ سے اچھا دوست صدر نہیں رہا۔ نریندر مودی کی مدت کار میں دنیا ہندستان کو ایک مضبوط ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ مودی کی قیادت میں ہندستان مضبوط ہورہا ہے ۔  اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کیا کہا   :   وزیر اعظم نریندر مودی بولے اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی جائے۔ میں کہنا چاہوں گا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہاں دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اس کارروائی میں امریکہ اور اسرائیل ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ اسے لیکر پی ایم مودی نے امریکہ اور اسرائیل کو کھڑے ہوکر اعزاز دینے یعنی اسٹینڈنگ اوویشن دینے کی بات بھی کہی۔ انہوں نے

ایکوا مرینہ پارک یا جسم فروشی کا اڈہ پولیس نے مالک سمیت تیس کو گرفتار کیا ۔

Image
  ہگلی22/ستمبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی اسٹیشن کے قریب کاناگڑھ علاقے کا واٹر تھیم پارک ایکوا مرینہ میں اچانک پولیس کی چھاپہ ماری مالک سمیت تیس لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کیا گیا ۔  چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے اے سی پی 1پلاش چندر ڈھالی کے رہنمائی میں ہفتے کی رات آٹھ بجے اچانک کاروائی کرکے تیس لڑکے لڑکیوں کو گرفتار کی اور چنسورہ تھانہ لیکر آئی ۔ ساتھ ہی ایکوامرینہ کے مالک ابھیجت بسواس کو بھی گرفتار کیا ۔ یہاں سے کافی تعداد میں شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ پارک کا سی سی ٹی وی کیمرہ اور اسکے ہارڈ ڈسک کو بھی پولیس ضبط کرلی ہے ۔   اس دوران اے سی پی 1 نے بتایا کہ خوفیہ زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں کافی دنوں سے غیرقانونی کاروبار چل رہا ہے ۔ مقامی لوگوں سے بھی تحریری شکایت ملی ہے کہ یہاں واٹر پارک کے نام پر جسم فروشی کا دھندا چل رہا تھا ۔  مقامی لوگوں نے یہ شکایت پولیس کے علاوہ پنچایت ممبران مقامی ایم ایل اے ساتھ ہی یہاں بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی سے بھی شکایت کئے تھے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ہفتہ کے دوپہر خوفیہ زرائع سے کچھ اور خبر ملتے ہی چندن نگر پولس کمشنریٹ کی ٹیم کاروائی

اب ہندو پروہت بھتہ سمیت مختلف مطالبات کے ساتھ راستے پر کہا حکومت ہندؤں کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے ۔

Image
  ہگلی22/ستمبر (محمد شبیب عالم )  اس ریاست میں اقلیتوں کو بھتہ دے رہی ہے ریاستی حکومت ۔ لیکن لگاتار کئی برسوں سے ریاستی حکومت سے ہندو پجاری بھتہ کےلئے مطالبات کررہے ہیں مگر آج بھی مطالبات پوری کرنے کی تو دور کی بات مطالبات سنی بھی نہیں جاتی ہے ۔    آج یہ الزام لگاتے ہوئے راستے پر اترے شری رامپور پروہت کلیان سمیتی ۔  صرف اتنا ہی نہیں آج بھتہ کا مطالبہ کے ساتھ سواستھ ساتھی (صحت ) غریب پروہتوں کے لئے مکان ، کلچرل کالج کے علاوہ درجنوں مطالبات کو لیکر ایک جلوس نکالا ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں پنڈت  پروہت شامل ہوئے جلوس کے دوران جمکر نعرے بھی لگائے ۔  اسکے بعد یہ لوگ شری رامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کو بھی ڈیپوٹیشن دیا ۔   ڈیپوٹیشن کلیان بنرجی لینے کے بعد زبانی بھی انکے مطالبات سنے اس کے بعد انہوں نے پروہت تنظیم کو بتایا کہ میں اس کے متعلق ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے بات کرونگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ دیدی کے بولو نمبر پر آپ لوگ بھی بات کرسکتے ہیں ۔  پروہتوں نے مزید بتایا کہ آج پورے مغربی بنگال سطح سے پروہت آج کے اس تقریب میں شامل ہوئے ہیں اور ایک طرف جہاں ریاستی حکومت مسلما

وزیر اعظم نریندر مودی اور منگولیا کے صدر مملکت عز ت مآب کھلٹماگن بتولگا نے بھگوان بدھ کی مجسمے کی مشترکہ نقاب کشائی کی

Image
  نئی دہلی، 20؍ستمبر2019 :   وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور منگولیا کے صدر مملکت عزت مآب کھلٹماگن بتولگا نے  اولنباتر میں تاریخی گنڈن ٹیکین لنگ میں نصب بھگوان بدھ کے مجسمے کی مشترکہ طورپر نقاب کشائی کی، جس میں بھگوان بدھ کو ان کے دو شاگردوں کے ساتھ دکھاگیا ہے ۔   وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے 2015ءمیں اپنے سفر منگولیا  کے دوران گنڈن ٹیکین لنگ کے ایک خانقاہ میں پوجا و مراقبہ کیا تھا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ اس خانقاہ کو بھگوان بدھ کے ایک مجسمے کا عطیہ پیش کیا جائے گا، تاکہ ہندوستان اور منگولیا کی مشترکہ تاریخی وراثت اور تہذیب کو اجاگرکیا جاسکے ۔   واضح ہو کہ فن مجسمہ سازی کے اس عظیم شاہکار میں بھگوان بدھ کو اپنے دو شاگردوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے دکھاگیا ہے،جو امن او ربقائے باہمی کے ساتھ درد مندی کا پیغام دیتی ہے۔گنڈن خانقاہ میں یہ مجسمہ 6تا7 ستمبر 2019ء کو اولن باتر میں ہونے والے سنواد مذاکرات کے تیسرے دور میں نصب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سنواد مذاکرات سے بودھ مذہبی لیڈر اور مختلف ملکوں کے ماہرین اور محققین کو بودھ نوازی سے متعلق معاصر موضوعات پر یکجا کرنے میں کامیابی ح

کسی بھی زبان کو تھوپا نہیں جاناچاہئے، نہ ہی کسی زبان کی مخالفت ہونی چاہئے: نائب صدر جمہوریہ

Image
  نئیدہلی۔20؍ستمبر۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج لوگوں سے کہا کہ وہ جتنی ممکن ہو اتنی زبانیں سیکھیں اور کہا کہ کسی بھی زبان کو تھوپا نہیں  جاناچاہئے، نہ ہی کسی مخصوص  زبان کی مخالفت ہونی چاہئے۔ شاردا ریزیڈنشیل اسکول کے ناسا اور امریکہ کے دیگر مقامات کا دورہ کرنے کے بعد حال ہی میں واپس لوٹنے والے  طلباء  سے بات چیت کرتے  ہوئے جناب وینکیانائیڈو نے کہا کہ ہندوستا ن بہت سی زبانوں سے مالامال ہے ۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ سے کہا کہ وہ دیگر زبانیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ مادری زبان کے فروغ کو اہمیت دیں۔ سفر کرنے کو تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی تجربے کی ہی ایک شکل  قرار دیتے ہوئے  نائب صدر جمہوریہ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوستانی ثقافت، وراثت ، زبانوں  ، کھانوں کی مختلف شکلوں سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے  اور ہندوستان کی  منفرد ثقافتی گوناگونیت کو بہتر طریقے سے سمجھنے کیلئے  اندرون ہندوستان تمام بڑے سیاحتی  مقامات کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا ’’باہر جانے سے قبل اندرون ملک دیکھیں اور اپنی معلومات میں اضافہ کریں ۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر5 افغان مسافر گرفتار 15 کروڑ روپے کی مالیت کے ہضم شدہ اعلی معیار کی ہیروئن کے 370 کیپسول برآمد ۔

Image
  نئی دہلی، 20 ستمبر ۔  نئی دہلی کے اندراگاندھی  بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 میں 14 ستمبر 2019 کو شام 6 بجے فلائٹ نمبر ایف جی 311( قندھار ۔ کابل ۔ دہلی) پر سوار ہو کر 5 مرد افغان مسافر پہنچے۔ خصوصی انٹلی جنس کی اطلاعات کی بنیاد پر کہ ان پانچوں افغان مسافروں نے  کیپسول ہضم کئے تھے جو کہ نشہ آور مادوں پر مشتمل تھے، فضائی انٹلی جنس یونٹ اور  امتناعی شعبے، اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئر پورٹ( آئی  جی آئی اے) کے کسٹمز اور خصوصی محکمے اور دہلی پولیس کے افسران نے ایک مشترکہ کارروائی میں ان  پانچ افغان مسافروں سے پوچھ تاچھ کی ۔ بعد ازاں ان پانچوں افغان مسافروں کو آئی جی آئی اے کے کسٹمز افسران کے ذریعہ حراست میں  لے لیاگیا اور انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔ اس کے بعد انہیں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ 14 تا  18 ستمبر کے دوران ان پانچوں افغان مسافروں نے کل 370 کیپسول ہضم کئے تھے،  جس میں سفید پاؤڈر پر مشتمل مادے پائے گئے۔ نشہ آور مادوں کی شروعاتی جانچ پڑتا ل سے پتہ چلا ہے کہ یہ سفید پاؤڈر اعلی معیار کی ہیروئن ہے۔ بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت  کا

بابری مسجد کو توڑنے کا مقصدحقیقت کو مٹاناتھا : وکیل ڈاکٹرراجیودھون کا استدلال

Image
  نئی دہلی 20 ستمبر۔بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت کاآج28 واں دن تھا جس کے دوران تمام مسلم فریقین کی نمائندگی کرنے والے جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے عدالت کو بتایا کہ گذشتہ روز کی سماعت پر انہوں نے مسجد کے اندرونی احاطہ میں موجود ریلنگ کے تعلق سے بحث کی تھی اوراب وہ عدالت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سوٹ نمبر 5 میں فریق مخالف نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مسجد کے منبر اور مسجد کی باہری دیوار پر مسجد کے ہونے کے نشانات ہیں یعنی کہ لفظ اللہ اور کلمہ و دیگر الفاظ لکھے ہوئے ہیں اور ان لفظوں کے مطابق بابری مسجد کی تعمیر 935 ہجری میں ہوئی تھی جسے بابر نے تعمیر کرایا تھا۔ڈاکٹرراجیودھون نے آج بابرنامہ کے الگ الگ ایڈیشن کے ترجموں کے ٹکڑے پڑھے اور اس کی بنیادپر دلیل دی کہ متنازعہ عمارت پر عربی اورفارسی کتبوں پر اللہ لکھا تھا انہوں نے کہا کہ 1992میں مسجد کو منہدم کرنے کا مقصدحقیقت کو مٹایاجاناتھا اور اب اس کے بعد عدالت میں ملکیت کے دعویٰ کئے جارہے ہیں، ڈاکٹردھون وضاحت کی کہ بلاسبب سب کچھ منہدم کردینے سے یہ ارادہ صاف ظاہر ہوجاتاہے کہ عدالت میں دعوی

جنوب مشرقی ریلوے شالیمار سے جئے پور کے درمیان 4 جوڑی خصوصی ٹرینیں چلائے گی ۔

Image
کولکاتا‘19/ستمبر، 2019: درگا پور اور دیوالی کے دوران مسافروں کی اضافی بھیڑ پر قابو پانے کیلئے جنوب مشرقی ریلوے شالیمار سے جئے پور - شالیمار کے درمیان 4 جوڑی خصوصی ٹرینیں چلائے گی۔ ہر سوموار کو شالیمار سے 7 اکتوبر، 2019 اور 28 اکتوبر، 2019 کے درمیان ٹرینیں روانہ ہوں گی اور ہر بدھ کو جئے پور سے 9 اکتوبر، 2019 اور 30 اکتوبر، 2019 کے درمیان ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر 08061 شالیمار- جئے پور اسپیشل کیلئے پی آر ایس اور فوری اثر کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعہ ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ SER to run four  pairs of Puja Special Trains between Shalimar and Jaipur ۔

بارکپور آرمی تقرری ریلی 2019جعلی اسناد کے ساتھ 50 امیدوار پکڑے گئے

Image
کولکاتا‘19/ستمبر، 2019: آرمی تقرری دفتر (اے آر او) بارکپور کے ذریعہ ٹیکنیکل آل آرمس ، ٹیکنیکل (ایمیونیشن و ایویشن ایگزامنر) نرسنگ اسسٹنٹ ویٹنری ، جنرل ڈیوٹی ، کلرک، اسٹور کیپر اور ٹریڈس مین زمروں کیلئے سپائی کے عہدوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پرولیا، بانکوڑہ، ہگلی اور شمالی 24 پرگنہ اضلاع کے امیدوار 15 ستمبر، 20 ستمبر، 2019 کے دوران آر سی ٹی سی اسٹیڈیم، بارکپور میں منعقد تقرری ریلی میں شریک ہوں گے۔ اس ریلی میں شامل ہونے والے کل 20،000 امیدوار درخواست گزار ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ویریفکیشن کے دوران آرمی عملوں نے اسناد کی جانچ کی جن میں اترپردیش اور بہار کے تمام امیدواروں میں 50 امیدوار کے اسناد جعلی پائے گئے۔ شمالی 24 پرگنہ اور ہگلی اضلاع کے امیدواروں کی پیدائشی ثبوت، راشن کارڈ آئی ڈی، آدھار، ووٹر کارڈ آئی ڈی، تعلیمی اسناد اور رہائشی ثبوت مختلف پائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں تقرری آفیسر ایس ہیم ناتھ نے بارکپور پالس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ ان امیدواروں کے موبائل اور ڈیواسیس ضبط کرلئے گئے ہیں۔ شمالی خطوں کے دیہی علاقوں میں دلالوں کے ذریعہ امیدواروں کو بے وقوف بنای

اب ٹرین میں مسافروں کو دھکہ کھانے سے ملےگی نجات شری رامپور سے سالٹ لیک کے لئے چلیں گی بس : سریش مشرا

Image
  ہگلی19/ستمبر (محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی کے سامنے پالتا گھاٹ موڑ پر ایک غیرسرکاری سیٹل کمپنی کے جانب سے روڈ سیفٹی پروگرام تقریب  منعقد کی گئی جہاں راہگیروں گاڑی چلانے والوں کو سیفٹی برتنے کی سخت گزارش کی گئی ۔ ساتھ ہی لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیا گیا ۔  ساتھ ہی آج کی اس تقریب کے ساتھ ہگلی ضلع سے کولکاتا روزانہ کام پر جانے والوں کو خیال میں رکھتے ہوئے انہیں آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کے غرض سے سیٹل بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا اور پالتا گھاٹ موڑ سے ایک بس کو۔جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا گیا ۔ اس تقریب میں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا ، بھدریشور میونسپلٹی کے چئیرمین پرلئے چکرورتی ، سٹل کمپنی کے گراؤنڈ ہیڈ دیواجی دتو راجن ساو اسکے علاوہ چاپدانی میونسپلٹی کے تمام کونسلر بھی شرکت فرما تھے ۔   چئیرمین سریش مشرا نے تقریب کے دوران بتایا کہ روزانہ لوکل ٹرین میں سفر کرکے ہگلی کے مختلف علاقوں سے کچھ لوگ کولکاتا کام کرنے جاتے ہیں اس درمیان انہیں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے میں سٹل کمپنی انکے مسائل کو دیکھتے ہوئے سیدھے انکے گھر کے قریب سے ائیر کنڈیشن بس میں

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ عدالتی کارروائی بند کمرے میں کیئے جانے والی عرضداشت پر فریقین کی بحث مکمل خصوصی عدالت نے فیصلہ صادر کرنے کے لیئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی

Image
  ممبئی 17 ستمبر   مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج این آئی اے کی جانب سے داخل عرضداشت جس میں انہوں نے عدالت کی کارروائی بند کمرے میں یعنی کے In Camera کیئے جانے کی درخواست کی تھی پر فریقین کی بحث مکمل ہوگئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ صادر کرنے کے لیئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ آج خصوصی این آئی اے عدالت میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشدمد نی) کی جانب سے داخل عرضداشت جس میں انہوں نے عدالت کی کارروائی بند کمرے میں کیئے جانے کی مخالفت کی ہے پر سادھوی پرگیاسنگھ ٹھاکر کے وکیل نے بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں بم دھماکہ متاثرین کو بولنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ عدالت کی کارروائی بند کمرے میں کیئے جانے کی عرضداشت قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے داخل کی ہے۔ ایڈوکیٹ پرشانت مگو نے خصوصی این آئی اے عدالت کے جج ونود پڈالکر کو بتایا کہ ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ایک مذہبی شخصیت ہے اور اس کے ماننے والے ہزاروں میں ہیں اور این آئی اے کی جانب سے کلین چٹ دیئے جانے کے باجود اخبارات میں اس کے خلاف لکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے پیروکاروں کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ ایڈوکیٹ مگو نے عد

بابری مسجد کی جگہ شیعہ وقف بورڈ کی ملکیت نہیں 1949 سے قبل تک بلاناغا مسجدمیں ہوتی رہی ہے نماز، ڈاکٹرراجیودھون کا استدلال

Image
  نئی دہلی 17 ستمبر   بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ سماعت کاآج25 واں دن تھا جس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھو ن نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ اس مقدمہ کا فیصلہ ہوجائے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی بحث کو مختصر کریں، ڈاکٹر راجیو دھون نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے  اس سوال پر جس میں چیف جسٹس نے ان سے اور دیگر وکلاء سے پوچھا تھاکہ وہ عدالت کو بتائیں کہ انہیں بحث مکمل کرنے میں کتنا وقت اور لگے گا عدالت کو بتایا کہ وہ مسلم فریق کی نمائندگی کرنے والے دیگر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے عدالت کواس بارے میں کل آگاہ کریں گے۔چیف جسٹس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بعد ڈاکٹر راجیو دھون نے اپنی نا مکمل بحث کا آغازکرتے ہو ئے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں فریق مخالف یہ دعوی کررہا ہے بابری مسجد کے اندرونی صحن پر رام کا جنم ہوا تھا اور وہ وہاں پرکٹ ہوئے تھے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ اگر ہم اس دعوی کا موازنہ کیلاش مندر سے کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتاہے کہ وہاں شیو لنگم جیسی کوئی چیز پرکٹ ہوئی تھی لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ ایک منصوبہ سازش کے تحت

بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ سماعت کاآج25 واں دن وکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے کیا کہا ؟

Image
نئی دہلی 17 ستمبر  بابری مسجد ملکیت مقدمہ میں روزانہ سماعت کاآج25 واں دن تھا جس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھو ن نے عدالت کو بتایا کہ وہ خود چاہتے ہیں کہ اس مقدمہ کا فیصلہ ہوجائے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی بحث کو مختصر کریں، ڈاکٹر راجیو دھون نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے  اس سوال پر جس میں چیف جسٹس نے ان سے اور دیگر وکلاء سے پوچھا تھاکہ وہ عدالت کو بتائیں کہ انہیں بحث مکمل کرنے میں کتنا وقت اور لگے گا عدالت کو بتایا کہ وہ مسلم فریق کی نمائندگی کرنے والے دیگر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے عدالت کواس بارے میں کل آگاہ کریں گے۔چیف جسٹس کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بعد ڈاکٹر راجیو دھون نے اپنی نا مکمل بحث کا آغازکرتے ہو ئے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں فریق مخالف یہ دعوی کررہا ہے کہ بابری مسجد کے اندرونی صحن پر رام کا جنم ہوا تھا اور وہ وہاں پرکٹ ہوئے تھے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ اگر ہم اس دعوی کا موازنہ کیلاش مندر سے کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتاہے کہ وہاں شیو لنگم جیسی کوئی چیز پرکٹ ہوئی تھی لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں ہوا بلکہ ایک منصوبہ بند سازش کے ت

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے جلد ہی کروں گا ملاقات: ڈونالڈ ٹرمپ

Image
واشنگٹن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے جلد ہی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی سمت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں ہونے والے ’ ہاوڈی مودی‘ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہندوستانی امریکیوں سے خطاب کریں گے۔ لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کب اور کہاں ملاقات کریں گے۔ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں ایک سوال کے جواب میں نامہ نگاروں سے کہا ’’ میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کروں گا اور میں ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقات کروں گا‘‘۔ ٹرمپ کے پروگرام کے مطابق، وہ پاکستان کے وزیر اعظم سے اس مہینہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کر سکتے ہیں

بابری مسجد ملکیت مقدمہ پختہ ثبوت کی جگہ آستھا کی بنیادپر پیش کیا جارہا ہے دعویٰ رام للااس معاملہ میں براہ راست فریق نہیں ہے۔ جمعیۃعلماء ہند کے وکیل ڈاکٹرراجیودھون کی دلیل

Image
 نئی دہلی 16 ستمبر بابری مسجد ملکیت مقدمہ کی روزانہ سماعت کاآج 24 واں دن تھا جس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھو ن نے عدالت کے سامنے اس معاملہ کے ایک اہم فریق رام للا کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت میں اٹھائے گئے دعوؤں پر بحث کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ1985 سے پہلے تک اس معاملہ میں رام للا فریق تھا ہی نہیں بلکہ سوئم بھؤ(اچانک وجودمیں آجانا) کے تحت اسے بھی فریق بنا دیا گیا حالانکہ ہمیشہ سے نرموہی اکھاڑہ نے ہی متنازعہ اراضی پر اپنا دعوی پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر راجیودھو ن جوگذشتہ ایک ہفتہ کی سماعت کے دوران نرموہی اکھاڑہ کی قانونی حیثیت اور وقت کے ساتھ ان کے بدلتے دعوؤں پر بحث کرتے آئے ہیں، اس کے اختتام کے بعد ڈاکٹر دھون نے رام للا کی قانونی حیثیت پر بحث شروع کردی ہے توقع ہے کہ ان کی یہ بحث اگلے ہفتہ تک جاری رہے گی۔ڈاکٹر راجیود ھو ن نے اپنی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ رام للا اس معاملہ میں براہ راست فریق نہیں ہے بلکہ Next Friend   یعنی کے قانونی مختار کے ذریعہ عدالت میں عرضداشت داخل کی گئی ہے نیز 1989 سے قبل Juristic Personality یعنی کے سوئم بھؤ(اچانک وجودمیں آجان