اب ٹرین میں مسافروں کو دھکہ کھانے سے ملےگی نجات شری رامپور سے سالٹ لیک کے لئے چلیں گی بس : سریش مشرا

 ہگلی19/ستمبر (محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی کے سامنے پالتا گھاٹ موڑ پر ایک غیرسرکاری سیٹل کمپنی کے جانب سے روڈ سیفٹی پروگرام تقریب  منعقد کی گئی جہاں راہگیروں گاڑی چلانے والوں کو سیفٹی برتنے کی سخت گزارش کی گئی ۔ ساتھ ہی لوگوں میں ماسک بھی تقسیم کیا گیا ۔  ساتھ ہی آج کی اس تقریب کے ساتھ ہگلی ضلع سے کولکاتا روزانہ کام پر جانے والوں کو خیال میں رکھتے ہوئے انہیں آمدورفت کی بہتر سہولیات فراہم کے غرض سے سیٹل بس سروس کا بھی اہتمام کیا گیا اور پالتا گھاٹ موڑ سے ایک بس کو۔جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا گیا ۔ اس تقریب میں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا ، بھدریشور میونسپلٹی کے چئیرمین پرلئے چکرورتی ، سٹل کمپنی کے گراؤنڈ ہیڈ دیواجی دتو راجن ساو اسکے علاوہ چاپدانی میونسپلٹی کے تمام کونسلر بھی شرکت فرما تھے ۔   چئیرمین سریش مشرا نے تقریب کے دوران بتایا کہ روزانہ لوکل ٹرین میں سفر کرکے ہگلی کے مختلف علاقوں سے کچھ لوگ کولکاتا کام کرنے جاتے ہیں اس درمیان انہیں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے میں سٹل کمپنی انکے مسائل کو دیکھتے ہوئے سیدھے انکے گھر کے قریب سے ائیر کنڈیشن بس میں بیٹھا کر کولکاتا لیکر۔جائے گی اور واپس انکے گھر کے قریب چھوڑ دے گی ۔ فلحال شری رامپور سے سالٹ لیک سیکٹر پانچ کے لئے تین۔بسیں چلائی جائے گی ۔ یہ بسیں تمام نئی تکنیک سے لیس ہوگی ۔  انہوں اور کہا کہ بہت جلد چاپدانی سے بھی بسیں کولکاتا کےلئے چلائی جائیں گی ۔    بس کب کہاں ہے فون کے زریعہ پتالگایا جاسکتا ہے ۔ ان بسوں کی سیٹ ریزرو فون کے زریعے کرسکتے ہیں ۔  اسطرح کی بسیں خاص طور پر خواتین مسافروں کے لئے محفوظ سفر ہوگا ۔  چئیرمین نے مزید بتایا کہ انکے جانب سے بھی ایک 26سیٹوں والی بس اس کمپنی کو دی گئی ہے ۔  تقریب کے اختتام پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلحال کرایہ کیا ہوگا نہیں بتا پاؤں گا ۔ لیکن امید کیا جارہا ہے کہ ایک طرف کا کرایہ 80 سے 100 روپئے تک ہو سکتا ہے ۔ اس سٹل بس کا افتتاح کا مقصد مسافروں خاص کر روزانہ کسی دفتر میں کام کرنے جانے والوں کے نظر میں رکھکر یہ اقدامات کئے گئے ہیں ۔ ایسا نہیں ہے کہ عام لوگ اس بس سے سفر نہیں کرپائیں گے ۔ جو پہلے سیٹ بک کریگا وہ سفر کے حقدار ہونگے ۔ چئیرمین سریش مشرا اور سٹل کمپنی کے اس فیصلے سے لوگوں میں خوشی پائی گئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا