Posts

Showing posts from December, 2019

بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ انتظامیہ کمیٹی انتخاب میں ترنمول کے تمام امیدوار کامیاب علاقے میں جشن

Image
  ہگلی/31/دسمبر (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا کا واحد اردو ہائیر سکنڈری تعلیم گاہ آئی ایم ہائی مدرسہ میں انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب ہوا ۔ جس میں 6 امیدواروں پر مشتمل کل دو پینل ایک ترنمول کا پینل اور  دوسرا کانگریس اور سی پی ایم کا جوٹ پینل سے کل بارہ امیدوار کھڑے ہوئے ۔ جس میں ترنمول کانگریس کے کل چھ امیدوار کامیاب ہوئے ۔ جبکہ جوٹ امیدوار اس زبردست مقابلہ کئے مگر ناکامی انکے ہاتھ لگی ۔  ترنمول کے جانب سے  ماسٹر آصف اقبال 315 نمبروں کے ساتھ اول مقام پر رہے ۔ انکے علاوہ بالترتیب منور علی 285 - محمد حاتم 285 - جلال الدین 284 ماسٹر محمد مسلم 284 اور نشاء 265 ووٹوں کے ساتھ کامیاب رہی ۔ وہیں سی پی آئی ایم اور کانگریس جوٹ کے امیدواروں میں فیروز عالم 214 سرفہرست رہے انکے بعد بالترتیب محمد کامران 205 - ہمایوں کبیر 203 - ماسٹر محمد سلیم 201 - ماسٹر محمد نثار 184 اور آمنہ خاتون 209 ووٹ ملا ۔  آج ترنمول پینل کی کامیابی پر علاقے میں جلوس نکالی گئی ۔ گاجے باجے کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول امیدواروں کے ساتھ ترنمول کارکنان و حامیوں نے جشن منایا ۔  اس سے قبل ٹیچروں کے جانب سے کل تین اساتذہ کو منت

چاپدانی میونسپلٹی کے کئی وارڈوں میں پانی کے لئے مستقبل کا منصوبہ ۔

Image
ہگلی28/دسمبر (محمد شبیب عالم )  چاپدانی میونسپلٹی کے کئی وارڈوں میں پانی کے لئے مستقبل کا منصوبہ ۔ اس سے یہاں کے ایک نمبر تین نمبر اور چار نمبر کے علاوہ بیدیاباٹی میونسپلٹی کچھ باشندے بھی فیضیاب ہونگے ۔  آج چاپدانی میونسپلٹی کے تحت وارڈ نمبر ایک میں پیر تلہ گھاٹ کے نزدیک چئیرمین سریش مشرا کے ہاتھوں واٹر پمپ کے لئے کام کا آغاز ہوا ۔ ہندو رسم و روایت کے مطابق پوجا پاٹھ کرکے بورنگ کی کاروائی شروع ہوئی ۔ اس تقریب میں چئیرمین کے علاوہ نائب چئیرمین و کئی کونسلر بھی شرکت فرمائے تھے ۔ اس دوران سریش مشرا نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں ۔  آخر لوگوں کو ہم سے کیا چاہئے بجلی بتی پانی پختہ راستے ڈرین نالوں کی صفائی اور یہ سب جہاں لوگوں کو ملے تو پھر آپ کامیاب ہیں ۔  ہم اسی کوشش میں لگاتار لگے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ چاپدانی میونسپلٹی کے علاقے میں اب شاید ہی پینے کے پانی کا مسئلہ ہو ۔ ساتھ ہی اس میونسپلٹی کے بائیسوں وارڈ میں بہت حدتک تمام راستے پختہ بنائی جاچکی ہیں اور کچھ راستے رہ چکی ہیں انہیں بھی جلد از ج

ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر دستورِ ہند کی خلاف ورزی اور ہندو مسلمان کے درمیان نفرت کی آگ برداشت نہیں کرینگے : تپن داس گپتا

Image
  ہگلی27/دسمبر (محمد شبیب عالم ) ملک میں نریندر مودی اور امیت شاہ کے جانب سے بنائی گئی عوام مخالف قانون سی اے اے اور این آر سی کے ساتھ اب این پی آر کے خلاف لگاتار جلسہ جلوس مظاہرے ہورہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت یہ متنازعہ قانون واپس نہیں لیا جاتا تب تک لگاتار مظاہرے جاری رہیں گے ۔ لگاتار کئی جمعہ سے نماز کے بعد احتجاجی جلوس مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں نکالے جارہے ہیں ۔ آج بانسبیڑیا میں بھی ایک عظیم الشان مرکزی حکومت کے کالا قانون کے خلاف نکالی گئی ۔ یہ جلوس بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ سے شروع ہوا اور بورو پاڑہ موڑ پر ختم ہوا ۔ اس جلوس میں یہاں کل بارہ مساجد کے آئمہ کرام کے علاوہ دس ہزار سے زائد لوگ حصہ لئے ۔ اس جلوس میں صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلموں کی تعداد اچھی خاصی دیکھی گئی ۔ جو مسلمانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ایک ساتھ بلند آواز میں مودی مخالف نعرے لگارہے تھے ۔ اس جلوس کی رہنمائی آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا نے کیا ۔  انکے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیرپرسن ارجیتا سیل ۔ سی آئی سی امیت گھوش کے علاوہ کئی کونسلر بھی شام

دلیپ گھوش تو کھڑگ پور میں رہتے ہیں اور وہاں سے رانچی زیادہ دور نہیں ہے وہاں جاکر علاج کروائیں : کلیان بنرجی

Image
  ہگلی23/دسمبر (محمد شبیب عالم )  آج ایک بار پھر سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہگلی میں ایک بہت بڑی جلوس شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کے رہنمائی میں نکالی گئی ۔  چاپدانی میونسپلٹی کے پالتا گھاٹ مور سے دن کو بارہ بجے سے اس احتجاجی جلوس کی شروعات ہوئی ۔ یہاں کلیان بنرجی کے ساتھ ساتھ چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا ۔ نائب چئیرمین ونئے کمار ۔ سابق ایم ایل اے مظفر خان کے علاوہ رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا و نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ تین چار ہزار سے زائد کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے اس احتجاجی جلوس میں شرکت کئے ۔ یہ جلوس یہاں سے شروع ہوا اور کلیان بنرجی کے ساتھ دس کیلومیٹر تک دور پیدل قدم سے قدم ملا کر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ جلوس کے دوران  سی اے اے اور این آر سی قانون نہیں مانیں گیں نہیں مانیں گے ۔ کے نعروں کے علاوہ ہندو مسلم کا دشمن کیسا ہو ؟ نریندر مودی جیسا ہو ۔  ملک کا غدار کیسا ہو ؟ امیت شاہ مودی جیسا ہو ۔  ملک کی رہنما کیسی ہو ممتا بنرجی جیسی ہو ۔ ہندو مسلم بھائی بھائی ۔ مودی امیت شاہ ہے غدار ۔ ہے غدار ہائے غدار ۔  جیسے نعروں

سی اے اے شہریت دینے والی قانون ہے شہریت چھیننے والی نہیں کسی کے خوف دیکھانے اور بہکاوے میں نہ آئیں : لاکٹ چٹرجی

Image
  ہگلی21/دسمبر (محمد شبیب عالم ) سی اے اے کی مخالفت ایک طرف جہاں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ وہیں بی جے پی والے ایک نئی حکمت عملی کے تحت اس قانون کی حمایت میں راستے پر اتر گئے ہیں اور لگاتار یہ سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ جو قانون بنی ہے مسلمانوں کے حمایت میں بنی ہے انہیں اس ملک سے کبھی بھی الگ کرنے یا الگ رکھنے کی بات نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس سی اے اے قانون میں مسلمانوں کو ملک سے نکالنے کی بات کہی گئی ہے ۔  آج سی اے اے قانون کی حمایت میں ہگلی لوک سبھا کی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ بانسبیڑیا پنچم تلہ سے لیکر بیل تلہ میدان تک شہریت ترمیمی قانون کے حمایت میں جلوس نکالی ۔ جس میں بی جے پی کے چاہنے والے بہت ہی کم نظر آئے ۔  اس دوران یہ آواز زور زور سے لگائی جارہی تھی کہ آپ سب کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ یہ قانون اچھے ہندوستان قائم کرنے کی جانب گامزن ہے ۔  اس دوران صحافیوں سے بات کرتے وقت لاکٹ چٹرجی نے کہا کہ یہ قانون شہریت دینے والی قانون ہے ۔ شہریت چھیننے والی نہیں اور جو لوگ آپ کو ڈرا رہے ہیں ۔ انکے بہکاوے میں نہ آئیں ۔ اس قانون کا مطالعہ کریں ۔ یہ قا

آج سے بیسواں چندن نگر کتاب میلہ شروع ایم پی لاکٹ چٹرجی کے ہاتھوں افتتاح -

Image
ہگلی21/دسمبر (محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع کے چندن نگر اسپات سنگھ کے زیرِ احتمام و چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے حمایت سے یہ میلہ شروع ہونے جارہا ہے ۔  اس کتاب میلے کے افتتاح مقامی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی کے ہاتھوں کیا گیا ۔ اس تقریب میں مقامی ترنمول ایم ایل اے وزیر اندر نیل سین کے علاوہ مہمان خاص فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر گوتم گھوش ۔ مشہور ڈرامہ نگار بیبھاس چکرورتی ۔ سوپن چکرورتی اور دیگر اہم شخصیات شرکت کئے ۔  اس دوران بتایا گیا کہ آج 21دسمبر 2019 سے یہ میلہ شروع کیا گیا اور آئندہ یکم جنوری 2020 تک جاری رہے گا ۔  ہر روز دوپہر تین بجے سے رات کو نو بجے تک میلہ چلے گا ۔  اس بار کے کتاب میلے میں چھوٹے بڑے تمام کو ملاکر کل 70 بک سیلرس حصہ لے رہے ہیں ۔ یہاں امسال اس کتابی میلے کا تھیم ایشور چندر ودیا شاگر رکھا گیا ہے ۔  اس دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 19 برسوں سے یہاں کتاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ایک چیز محسوس کی گئی ہے کہ ہر سال کتابی دوستوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ ایسے میں کتابوں سے دلچسپی رکھنے والوں کو دیکھتے ہوئے اس بار اور بہتر اور بڑے پیمانے پر میلے کی سجاوٹ کی گئی ہے ۔

فیض آباد کچہری بم دھماکہ معاملہ میں عدالت نے دو ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ ایک کو باعزت بری کردیا ۔

Image
جمعیۃعلماء نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی:گلزار اعظمی ممبئی 21 دسمبر    سال 2007میں اتر پردیش کے شہر فیض آباد کی عدالت میں ہونے والے بم دھماکہ معاملہ میں گزشتہ شام خصوصی عدالت نے ایک ملزم کو باعزت بری کردیا جبکہ دیگر دو ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی۔ملزمین حکیم طارق قاسمی اور اختر احمد کو عمر قید کی سزا جبکہ ملزم سجاد الرحمٰن (جموں کشمیر) کو مقدمہ سے باعزت بری کردیا۔یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔      انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں استغاثہ نے ملزمین طارق قاسمی و دیگر کے خلاف گواہی دینے کے لئے 49سرکاری گواہوں کو عدالت میں پیش کیا تھا،جبکہ ملزمین نے اپنے دفاع میں 3دفاعی گواہان کو عدالت میں پیش کیا تھا  جن کے بیانات عدالت نے قلمبند کئے  تھے۔ گلزار اعظمی نے مزید بتایا کہ ملزم حکیم طارق قاسمی و دیگر ملزمین کو سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ میں ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا تھا اور ان پر بارہ بنکی،لکھنؤ،گورکھپور اور فیض آباد میں بم دھماکہ کرنے کا الزام ع

شہریت ترمیمی قانون و این آر سی کے خلاف وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملکر آندولن جاری رکھا جائے : طہٰ صدیقی

Image
ہگلی18/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  جیسے جیسے دن گزر رہا ہے ۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لوگ مخالفت میں آگے آتے جارہے ہیں ۔ اب تک پورے ملک میں مسلمانوں کے علاوہ عام شہری طلباء و طالبات کے علاوہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاستی وزراء بھی لگاتار مظاہرے کرتے دیکھے گئے ۔ وہیں آج ہگلی فرفرا شریف کے پیرزادہ طہٰ صدیقی بھی میدان میں اتر گئے ہیں ۔ آج یہاں ایک بڑا سا قومی پرچم ہاتھوں میں لئے ہر ذات مذہب کے لوگ مرکزی حکومت کے خلاف جلوس نکالا ۔  اسکے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کی مالی صورتحال بگاڑ کر پورے سسٹم کو برباد کرکے یہ غیر ضروری قانون پاس کروا کر عوام کو جینا مشکل کررکھا ہی ۔  ملک کے عوام کو لگاتار باٹنے کی سیاست کررہے ہیں ۔ ابھی ابھی انکا پیٹ نہیں بھرا تو لنگی ٹوپی ساڑی پنجابی لباس کے نام پر لوگوں کو باٹنے کی فراق میں لگ گئے ہیں ۔ طہٰ صدیقی نے اس بات کو طنزیہ لہجے میں بولتے ہوئے کہا کہ لنگی تو ہم دن رات پہنتے ہیں ۔ لیکن آپ تو صرف رات کو پہنتے ہیں اور صرف رات کو لنگی پہنے والا معاملہ تو اور خطرناک ہوتاہے ۔  اس دوران صحافیوں کے ا

بہار شیخپورہ ضلع سے مانے جانے شخصیت امام غزالی کو ضلع صدر کا ذمہ داری میمبر پارلیمنٹ چراغ پاسوان لوک جن شکتی سے انہوں نے خود شیخوپورہ اکر پھولوں کا ھار پیش کیا میڈیا کہ جانب این ار سی پر ایم پی چراغ پاسوان جواب دیا مسلمانوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں جزبات میں شرکاری املاک کؤ نقصان نہ کریں بھروسہ ھم اور ھمارے والد رام ولاس پاسوان خود عوام کہ ساتھ اور بیچ تھے اور رھینگے ۔۔۔۔ پرویز عالم کی رپورٹ ۔

Image

سپریم کورٹ شہریت ترمیمی قانون پر روک لگانے سے کیاانکار اگلی سنوائی 22جنوری کو ۔

Image
 دہلی 18/دسمبر  - آج سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون کو لیکر مرکزی حکومت سے  جواب طلب کیا  ۔   اگرچہ اس نے کورٹ قانون پرروک لگانے سے انکارکردیا۔ معاملہ کی اگلی سماعت 22 جنوری کو ہوگی۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی ڈویژن بنچ نے شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کو چیلنج کرنے والی کم از کم 59 درخواستوں کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ۔   کورٹ نے نوٹس کے جواب دینے کے لئے مرکزی حکومت کوجنوری 2020 کے دوسرے ہفتے تک کا وقت دیا۔کانگریس لیڈر جے رام رمیش، ترنمول کانگریس کی پارلیمنٹ مہوا مؤترا اور دیگر رہنماؤں، انفرادی اورغیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے پیش ہورہے وکلاء کی اس درخواست مسترد کردیا جس میں اس قانون پر روک لگانے کی مانگ کی گئی تھی ۔  یہاں بتانا ضروری ہوگاکہ   شہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے خلاف پہلی عرضداشت مسلم لیگ نے دائر کی تھی۔ جس میں یہ الزام لگایاگیاہے کہ یہ قانون آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے اور اس کا واضح مقصد مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا ہے، کیونکہ مجوزہ قانون کافائدہ صرف ہندو، سکھ ، بدھ ، جین ، پارسی اور عیسائی برادر

چوالیس و اں بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ آئندہ 29جنوری سے اس بار کا تھیم ہوگا روس -

Image
  کولکاتا/17دسمبر (محمد شبیب عالم )  آج کولکاتا کے للت گریٹ اسٹرن۔ہوٹل میں کولکاتا بکس اینڈ گلڈ کے جانب سے ایک پریس میٹ منعقد کرکے مغربی بنگال کا ایک طرح کا لٹریسی تہوار 44واں بین الاقوامی کتاب میلے کے بارے میں بتایا گیا کہ آئندہ 2020 جنوری 29 تاریخ کو اس کتاب میلہ کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے ہاتھوں ہوگا ۔ یہ میلہ 9 فروری تک جاری رہے گا ۔  اس سال بھی یہ کتاب میلہ سینٹرل پارک کے احاطے میں ہی ہوگا ۔ جہاں گزشتہ سال ہوا تھا ۔  اس پریس میٹ کے دوران روس کولکاتا کے کنسولیٹر الیکسی ادماکن انہوں نے کہا کہ اس بار بنگالی زبان کی کچھ کتابوں کو روسی زبان میں اور کچھ روسی زبان کی کتاب کو بنگالہ زبان میں ٹرانسلیشن کرکے دونوں ملکوں کے درمیان ایک طرح سے دلی محبت و دوستی کا پیغام دینگے ۔  انہوں نے کتاب میلہ پر خصوصی باتیں رکھی اور کہا کہ آئندہ کے پریس میٹ کے دوران مزید تفصیلات بیان کی جائے گی ۔ یہاں روس اپنی کتابوں کے ساتھ ساتھ اپنی کلچر ۔ فلم ۔ موسیقی اور کچھ دل کو چھولینے والا پویلین بھی پیش کریگا ۔  اس میلہ کے دوران روس کے نامور ہستیاں بھی کولکاتا کتابی میلے میں آئیں گے ۔ 

چاپدانی میں مزاحیہ اداکار راجپال یادو کھیل کے میدان میں انہیں دیکھ کر شائقین میں خوشی کی لہر ۔

Image
  ہگلی15/دسمبر (محمد شبیب عالم )  چاپدانی اندرا میدان میں اتحادیہ اسپورٹنگ کلب کے جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ میں نظر آئے بالی ووڈ کے کامیڈین راجپال یادو ۔ کافی تعداد میں شائقین کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے چہیتے مزاحیہ ہیرو کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔  یہاں گزشتہ جمعہ سے کھیل کا افتتاح ہوا تھا ۔ اس کھیل کے دوران صدارتی خدمات چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے ہاتھوں میں سونپی گئی تھی ۔ آج کھیل کا فائنل تھا ۔ یہاں ایک بات بتانا ضروری ہوگاکہ چاپدانی کے عوام ادھر کئی برسوں سے کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر دل چسپی لے رہے ہیں ۔ اس اندرا میدان میں ہر سال ضلع و اسٹیٹ لیبل پر کرکٹ و فٹبال جیسے کھیل منعقد کئے جاتے ہیں ۔ یہاں سابق کونسلر سنتوش تیواری کھیل کود کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ چئیرمین سریش مشرا بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے یہاں ہما وقت تیار رہتے ہیں ۔ انکی کوشش یہی رہتی ہے کہ ہگلی کے ساتھ چاپدانی کے بچے بچیاں بھی ریاستی سطح کے ساتھ ملک غیر سطح پر کھیل کود میں خود کے ساتھ چاپدانی کا نام بھی روشن کریں ۔ 

مودی مہنگائی بد عنوانی اور درجنوں مطالبات کو لیکر بیدیاباٹی میں سی آئی ٹی یو کا جلسہ ۔ محمد سلیم کے علاوہ کئی اہم۔و بڑے رہنماؤں کی شرکت کافی تعداد میں لوگ بھی اس جلسہ میں شامل ہوئے ۔

Image

ملک کی پر امن فضاء میں آگ لگانے والا بی جے پی مودی شاہ سے ملک کو آزاد کرنا ہوگا : سریش مشرا

Image
  ہگلی15/دسمبر (محمد شبیب عالم )  جب سے سی اے بی بل لوک سبھا پھر راجیہ سبھا میں پاس ہوکر قانونی شکل اختیار کرلیا ہے اور ساتھ ہی ملک کے صدر نے بھی منظوری دے دیاہے ۔ تب سے ابھی تک لگاتار ملک بھر میں عوام احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں ۔ اب تک آسام بنگال اور دیگر کئی ریاستوں میں کتنی گاڑیاں پھونک دی گئی ہیں ۔ کتنے سارے اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جارہی ہے ۔    حلانکہ اسطرح کی احتجاج کے خلاف ریاستی وزیر اعلیٰ لگاتار گزارش کررہی ہیں کہ آپ احتجاج کریں مگر قانون کو نہ توڑیں نہ ہی قانون اپنے ہاتھ میں لیکر مظاہرے کریں ۔ انہیں یہ بھی کہتے سناگیا کہ میں آپکے ساتھ ہوں اور مرتے دم تک اس عوام مخالف قانون کو یہاں نافذ ہونے نہیں دونگی ۔   اس قانون کے خلاف وہ خود راستے پر اتر رہی ہو اور آپ سبھوں کا ساتھ چاہتی ہیں ۔  آج صبح ضلع کے مختلف ترنمول لیڈران کے پاس یہ خبر آئی کہ آپ اپنے اپنے علاقوں میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف راستے پر اتر کر مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں ۔    اس ہدایت کو پاتے ہی آج ہگلی ضلع کے قریب قریب تمام علاقوں میں ترنمول لیڈران ایم ایل اے ۔ ایم پی ۔ میونسپلٹی ک

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف رشڑا میں بھی ترنمول کا زبردست جلوس ۔

Image
ہگلی15/دسمبر (محمد شبیب عالم )  سی اے اے اور این آر سی کے خلاف رشڑا میں بھی ترنمول کا زبردست جلوس ۔ یہاں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا اور نائب چئیرمین زاہد حسن خان اور ترنمول یوتھ لیڈر شاہد حسن خان کے رہنمائی میں یہاں مختلف وارڈوں میں احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ اس دوران ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف جمکر نعرے لگائے ۔ چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے عوام سے اپیل کیا کہ برائے کرم کچھ ایسا کام نہ کریں کہ اسکا فائدہ سیدھے بی جے پی کو ہوجائے ۔   آپکے اس طریقے کے احتجاج کی آڑ میں بی جے پی والے لباس بدل کر کوئی نقصان پہنچا دیں اور بدنام آپ ہوجائیں ایسے کاموں سے بچنا ہے اور ہم سب کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تو خود اس عوام مخالف قانون سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہیں اور راستے پر اتری ہیں ہمیں انکا ساتھ دینا ہے اور انکے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر احتجاجی مظاہرہ کرنا ہے ۔ 

ہگلی کے پنڈوا میں پانڈو راجا کی حکمرانی اور حضرت سید صوفی سلطان گدھ کی نظر اس پر بھی ؟

Image
  ہگلی (محمد شبیب عالم )      پنڈوا حضرت شاہ صوفی سلطان رحمۃ اللہ علیہ کا درگاہ ہوڑہ اسٹیشن سے بزریعہ ریل ساٹھ کیلومیٹر دوری پر آباد ہے ۔  پنڈوا کی اصل کشش یہاں کی مینار اور ایک دن میں بنی بائیس دروازہ مسجد جسے بڑی مسجد کے نام سے بھی منسوب کیا گیا ہے ۔ یہاں ایک بڑا سا  میدان ہے جس میں ایک طرف بائیس دروازہ مسجد کے کھنڈرات اور دوسری طرف مینار ہے ۔  آخ کنہیں وجہوں سے اس میدان میں جانے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ اس سے متعلق تفصیلات ہم آئندہ کریں گے ۔  مینار کی بات کریں تو اسکی اونچائی 125فٹ کے قریب ہے ۔  محققین کا کہنا ہے کہ انیسویں صدی میں ایک زلزلہ کے بعد مینار کی اونچائی میں کمی کردی گئی ۔  یہ مینار ہندوستانی آثارِ قدیمہ کے سروے میں محفوظ کیا گیا ہے ۔ زلزلے کے دوران مینار کے گرے ہوئے حصے کی تزئین و آرائش اے ایس آئی نے کی ۔ مینار کے اندر سے داخل ہوکر اوپر تک جانیں کے لئے ایک سیڑھی ہے ۔ مگر کافی برسوں سے اس میں تالے لگا دیئے گئے ہیں ۔     کچھ محققین کا کہنا ہے کہ پانڈو راجا کا یہاں جب حکومت تھا ۔  اس زمانے میں سید شاہ سیف الدین جنہیں آج حضرت شاہ صوفی سلطان کے نام سے جانا جاتا ہے ۔  یہ

شہریت ترمیمی بل کے خلاف مزاحمت کا طوفان ہگلی ضلع میں بھی بعد نماز جمعہ مختلف علاقہ مودی مخالف نعروں سے گونج اٹھا ۔

Image
ہگلی13/دسمبر (محمد شبیب عالم ) شہریت ترمیمی بل (CAB ) جس دن سے لوک سبھا کے باد راجیہ سبھا سے پاس ہواہے ۔ اسی دن سے ہی ملک غیر سطح پر اسکی مخالفت ملک کے کونے کونے میں ہورہی ہے اور جوں جوں دن گزر رہا ہے ۔ اس عوام مخالف یا سیدھے طور پر کہیں تو مسلم مخالف بل کے خلاف احتجاجی تپش تیز ہوتی جارہی ہے ۔ حالات توڑ پھوڑ آگجنی تک پہونچ گئی ہے ۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ اسکی مخالفت میں صرف مسلمان ہی ہیں بہت ساری جگہوں پر غیر مسلم بھی اسکی پرزور مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں ۔  آج ہگلی ضلع میں بھی کیب اور این آر سی کے خلاف مزاحمت کی طوفان دیکھنے کو ملی ہے ۔ بانسبیڑیا سے لیکر چاپدانی انگس رشڑا دھنیا کھالی آرم باغ جیسے کئی علاقوں میں صبح سے ہی پرزور مخالفت کا نظارہ دیکھنے کو ملا ۔ آرم باغ میں راستے پر ٹائروں کو جلاکر کیب این آر سی اور ساتھ ہی مودی و امیت شاہ کے خلاف خوب نعرے لگائے گئے ۔ وہیں ادھر اردو ہندو زبانوں والے علاقے میں جمعہ کی نماز کے باد مسجدوں درگاہوں راستوں کے کنارے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہزاروں ہزار کی تعداد میں بچے بوڑھے نوجوانوں کو دیکھا گیا ۔ انگس مسجد کے خطیب و امام مولانا شاکر علی رض

این آر سی، ایم ایل سی صاحب اور مسلمان : شمیم اکرم رحمانی

Image
 سیاسی جماعتوں کے مسلم لیڈران کاہمیشہ سے یہ المیہ رہاہے کہ یہ لوگ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد یا کسی سیاسی عہدہ پر براجمان ہوجانے کے بعد مسلمان نہیں رہتے ؛بلکہ پارٹی کے وفادار غلام بن زندگی گزارتے ہیں ،ان کے لیے خدا ،رسول، قرآن اور ایمان بہت بعد کی چیزیں ہوتی ہیں یا وہ بھی نہیں ہوتیں، ان کا چلنا ،بیٹھنا، اٹھنا، بولنا اور خاموش رہنا پارٹی کے طے شدہ ایجنڈے کے تحت ہوتاہے اور وہ بھی ایمان کی قیمت پر، قوم ملک اور ملت کےلئے ہرگزنہیں ،دو تین لوگوں کے استثنا کے ساتھ یہی اب تک کی تاریخ رہی ہے۔ تازہ معاملہ نتیش کمار کے ایک مسلم ایم ایل سی صاحب کہاہے ،جناب مولانا یاسر ندیم الواجدی کے شو میں تشریف لائے والےتھے ،جہاں لائیو انہیں این آرسی کے تعلق سے گفتگو کرنی تھی؛ لیکن جب پروگرام کا وقت ہوا، تو اچانک معذرت خواہ ہوئے، وجہ یہ بتائی کہ اس معاملے میں پارٹی کااسٹینڈ کلیر نہیں ہے؛ بلکہ اس سے آگےبڑھ کر ڈھٹائی سے یہ بھی کہا کہ این آرسی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے، مولانا واجدی نے اس ریکارڈنگ کو ایک وڈیو کی شکل میں اپنے فیسبک پر اپلوڈ کردیا ہے، جسے ہر کوئی دیکھ اور سن سکتاہے۔ موصوف جس

جیت پور میں بلال احمد کی کوششوں سے صحت تحریک نے عوامی تحریک کی شکل اختیار کرلی!

Image
  نئی دہلی:جیت پور کوتعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا اور صحتمند بنانے کے لئے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما بلال احمد کی کوششیں اب عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہی ہیں۔ پچھلے کئی ہفتوں سے ہفتہ وار ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کرتے ہوئے، آج ایک بار پھر، بلال احمد کے ذریعہ ان کے دفتر جیت پور پارٹ 2 ایچ بلاک میں ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ لوگوں نے بڑی تعداد میں اس کیمپ میں حصہ لیا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے بلال احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلال احمد نے جس طرح بغیر کسی عہدے کے معاشرتی خدمت کے دم پر لوگوں کا دل جیتنے کا کام کیا ہے وہ نہ صرف قابل تعریف بلکہ قابل تقلید بھی ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ بلال احمد ہر ہفتے صحت کی جانچ پڑتال کراتے ہیں۔ خاص طور پر، آنکھوں کی جانچ اور جسم کے مختلف حصوں کی چیک اپ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں تاکہ جیت پور کے لوگ جو سرکاری سہولیات سے محروم ہیں زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں۔ اس موقع پر بلال احمد نے کہا کہ وہ عوام کے شکر گزار ہیں اور اپنے اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ م

ملک میں اس سے بڑا وکاس کیا ہوگاکہ ہندو مسلمان ایک دوسرے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں : سریش مشرا

Image
ہگلی8/دسمبر (محمد شبیب عالم ) " کوئی لوٹا دے میرے بیتے ہوئے دن " ۔۔۔   کبھی لوگ صرف گانے کے طور پر گنگناتے تھے مگر آج یہ ملک کے عوام کی آہ و پکار بن گئی ہے ۔  کچھ لوگ ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ مودی ہے تو ممکن ہے اور مودی کہتے رہے ہیں کہ اچھے دن آئیں گے ؟    تو دوستوں اس سے بڑا اور اچھا دن کیا ہو سکتا ہے کہ ملک کے ہندو مسلمان آج ایک دوسرے کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں ۔ مندر مسجد کے نام پر ملک اور عوام ٹکڑوں میں بٹ کر رہ گئے ہیں ۔ لیکن آج بھی مودی بھگت اسے وکاس کہتے ہیں ۔ آج پورے ملک میں وکاس کا عالم یہ ہے کہ پیاز انار کی قیمت میں فروخت ہورہی ہے ۔ مرغی سو روئے کی اور پیاز ڈیڑھ سو روپئے کا ۔ لہسن کاجو تو ٹماٹر سیب بن گیا ہے ۔     آج یہ باتیں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا نے ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کی ہدایت پر بڑھتی مہنگائی ۔ ذخیرہ اندوزی ۔ بلیک مارکٹنگ ۔ بےروزگاری ۔ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے خلاف " دھتکار ریلی " مرکزی حکومت کے خلاف نکالی گئی ۔  اس جلوس میں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین نائب چئیرمین اور کونسلروں نے گلے میں پیاز کی مالا پہن کر مو

ویٹرنری ڈاکٹر سے اجتماعی عصمت ریزی معاملہ تمام 4 ملزمین پولیس انکاؤنٹرمیں ہلاک

Image
بتایا جارہا ہے کہ تمام ملزمین فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، جب پولیس نے ان پر فائرنگ کردی۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ نمبر 44 پر پیش آیا ہے -          حیدرآباد  /  تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے قریب شاد نگر میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر سے اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے لاش کو جلانے کے معاملے میں چاروں ملزمین کو پولیس نے انکاؤنٹرمیں مارکرایا ہے۔ بتایا    جارہا ہے کہ تمام ملزمین فرارہونے کی کوشش کررہے تھے ، جب پولیس نے ان پرفائرنگ کردی۔ یہ واقعہ قومی شاہراہ نمبر 44 پر پیش آیا ہے ۔   اہم بات یہ ہے کہ 29 نومبر کو حیدرآباد کے مضافات میں شاد نگر ٹول پلازہ کے قریب ایک خاتون کی آدھی جلی لاش ملی تھی۔ خاتون کی شناخت ویٹرنری ڈاکٹر کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ، اس خاتون کو اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل کیاگیاتھا، پھرلاش کوپیٹرول سے جلاکرفلائی اوور کے نیچے پھینک دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ملوث چارملزمین کی شناخت محمد پاشا، نوین،چنتنکونٹا کیشوولواورشیوکے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمین نے جرم کو انجام دینے کی سازش کے تحت خاتون ڈاکٹرکواسکوٹ کیا تھا تاکہ وہ اپنے جال

ایودھیا نسل آدم کی مشترکہ میراث : مہتاب عالم

Image
ایودھیا یا اجودھیالفظ جودھیا یا یودھیا کا ضد ہے۔جو کہ حقیقی لفظ ودھ سے ماخوز ہے۔جس کا معنی قتل کرنا ہے جبکہ اودھ اس کا ضد قتل نہ کرنا ہے۔ودھیا بمعنی قتل و غارت گری کی سر زمین جبکہ ایودھیا جہاں خون خرابہ یا قتل و غارت گری نہ ہو۔بالفاظ دیگر امن و شانتی کی سر زمین یعنی شہر امن یا بلد الامین خورد جسے عموماً اہل ایودھیا خور دمکہ بھی کہتے ہیں۔جو آدم علیہ السلام کی مستقل رہائش گاہ اور سات سو سال تک منو مہاراج کے لقب سے حکومت کرنے کا بھی ذکر ملتا ہے۔ان کے بعد ان کے وارث اور بیٹے ثیث ؑ راجہ بنے بعد ازاں وہیں پیوند خاک ہوئے۔جن کی قبر آج بھی ساٹھ فٹ قبرستان میںآج بھی موجود ہے۔مگر انگریزوں کی پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو پالیسی نے پہلی جنگ آزادی 1857کے بعد اس سرزمین انبیاءو شہر امن (اجودھیا یا ایودھیا)کو جو دھیا یا یودھیا بنا ڈالا۔جس کا سلسلہ آج تک جاری ہے اور آج تک ہندو مسلم آپس میں دست و گریباں ہیں جہاں ہزاروں جانیں تلف ہو چکی ہیں۔مگر ہم ہیں کہ ہوش کے ناخن لینے کے بجائے اپنی اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیںاور انسانیت کا قتل کرانے کو کار ثواب سمجھتے ہیں۔اہل ہنود کا دعویٰ ہے کہ بابری مسجد کادرمیان گنبد

بانسبیڑیا جوٹ مل علاقے میں ڈینگو اور گندگی جیسی صورتحال پر میونسپلٹی اور جوٹ مل انتظامیہ حرکت میں -

Image
  ہگلی4/دسمبر (محمد شبیب عالم  ) ڈینگو   ریاست مغربی بنگال کے حکمراں جماعت اور انتظامیہ کی  نیند اڑا رکھاہے ۔ مغربی بنگال کے شہر سے لیکر اضلاع گاؤں گرام تک ڈینگو آتنک مچائے ہواہے ۔ اس مہلک مرض کی گرفت میں آجانے سے اب تک سیکڑوں لوگوں کی جانیں جاچکی ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اسپتالوں میں بھرے پڑے ہیں ۔  اس مرض کی چنگل سے بانسبیڑیا بھی نہیں بچ پایا ہے ۔ یہاں گنجس جوٹ مل مزدور کالونی کے کئی نوجوان بچے بوڑھے اس مہلک مرض کے آغوش میں آگئے تھے ۔ فلحال اب یہ سارے لوگ راحت کی سانس لے رہے ہیں ۔  لیکن اب جاکر یہاں کی جوٹ مل انتظامیہ اور میونسپلٹی انتظامیہ کی نیند سی آنکھیں کھلیں ہے اور حرکت میں دکھ نے لگے ہیں ۔   آج صبح ہوتے ہی دس رکنی ٹیم بانسبیڑیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر دس اور 19 کے مزدور کالونی کے گلی محلوں میں گردش کرتے دیکھا گیا ۔ یہ لوگ ان علاقوں میں گھوم کر ڈرین نالوں اور گندگی غبار کا جائزہ لے رہے تھے اور ان جگہوں کی نشاندہی کررہے تھے ۔    اس دوران جوٹ مل کے افسر مسٹر دتو نے بتایا کہ ڈینگو جیسی مہلک مرض سے خاصی پریشانی دیکھی گئی ہے ۔ ہمارے مزدور اس مرض سے محفوظ رہ سکیں اسی وجہ سے ہم

شری رامپور کے آئی سی اے آئی بھون میں براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کے متعلق خصوصی سیمینار -

Image
ہگلی2/دسمبر (محمد شبیب عالم ) دی انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹ آف انڈیا شری رامپور چیپٹر کے تحت ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس ایکٹ کے مختلف سکشنوں کے تحت لائی جانے والی نئی ترمیمات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج ایک خصوصی سیمینار شری رامپور کے شرشٹی اپارٹمنٹ سی ایم اے بھون میں منعقد کیا گیا ۔  جس میں ہگلی ضلع کے متعدد براہ راست اور بالواسطہ ٹیکس ماہرین تاجروں نے شرکت کیا ۔  اس تقریب میں ہندوستان کے مشرقی پارلیمنٹ ممبر سی ایم اے انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اکاؤنٹ مہمان خصوصی کے حیثیت سے تشریف فرما تھے ۔ انکے علاوہ اروندھاتی باسو ۔ سی ایم اے آشش بنرجی ۔ سی ایم اے رنجن سانیال (چئیرمین شری رامپور چیپٹر ) نے ٹیکس کے امور پر قیمتی باتیں بتائیں ۔  براہ راست و بالواسطہ ٹیکس کے ماہر وویک جلان فیول ٹیکس قانون میں ترمیم سے متعلق مختلف شقوں پر تفصیلات بیان کئے ۔  اس تقریب میں چالیس ماہرین ٹیکس کوسٹ اکاؤنٹنٹ تشریف فرما تھے ۔  تقریب کے اختتام پر سی ایم اے آشش بنرجی نے شری رامپور چیپٹر کی اس تقریب کو خوبصورتی سے کامیابی بنانے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔