چوالیس و اں بین الاقوامی کولکاتا کتاب میلہ آئندہ 29جنوری سے اس بار کا تھیم ہوگا روس -
کولکاتا/17دسمبر (محمد شبیب عالم ) آج کولکاتا کے للت گریٹ اسٹرن۔ہوٹل میں کولکاتا بکس اینڈ گلڈ کے جانب سے ایک پریس میٹ منعقد کرکے مغربی بنگال کا ایک طرح کا لٹریسی تہوار 44واں بین الاقوامی کتاب میلے کے بارے میں بتایا گیا کہ آئندہ 2020 جنوری 29 تاریخ کو اس کتاب میلہ کا افتتاح ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کے ہاتھوں ہوگا ۔ یہ میلہ 9 فروری تک جاری رہے گا ۔ اس سال بھی یہ کتاب میلہ سینٹرل پارک کے احاطے میں ہی ہوگا ۔ جہاں گزشتہ سال ہوا تھا ۔ اس پریس میٹ کے دوران روس کولکاتا کے کنسولیٹر الیکسی ادماکن انہوں نے کہا کہ اس بار بنگالی زبان کی کچھ کتابوں کو روسی زبان میں اور کچھ روسی زبان کی کتاب کو بنگالہ زبان میں ٹرانسلیشن کرکے دونوں ملکوں کے درمیان ایک طرح سے دلی محبت و دوستی کا پیغام دینگے ۔ انہوں نے کتاب میلہ پر خصوصی باتیں رکھی اور کہا کہ آئندہ کے پریس میٹ کے دوران مزید تفصیلات بیان کی جائے گی ۔ یہاں روس اپنی کتابوں کے ساتھ ساتھ اپنی کلچر ۔ فلم ۔ موسیقی اور کچھ دل کو چھولینے والا پویلین بھی پیش کریگا ۔ اس میلہ کے دوران روس کے نامور ہستیاں بھی کولکاتا کتابی میلے میں آئیں گے ۔ اس سے امید کی جارہی ہے کہ اس سے دونوں ملکوں کے رشتے میں گہرائی آئے گی ۔ اس دوران کولکاتا بک سیلر اینڈ گلڈ کے صدر تریدیب کمار چکرورتی و سیکریٹری گلڈ سدھانسو سیکھر دے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اس میلے میں برطانیہ ۔ امریکہ ۔ جاپ۔ فرانس ۔ ارجنٹینا ۔ میکسیکو اور دیگر ممالک کے علاوہ اپنا پڑوسی ملک بنگلہ دیش بھی شرکت کرے گا ۔ اسکے علاوہ اپنے سے دہلی ۔ ہریانہ ۔ پنجاب ۔ تامل ناڈو ۔ کرناٹک ۔ بہار ۔ گجرات ۔ آسام ۔ اترپردیش اور کئی ریاست بھی شامل ہونگے ۔ یہ میلہ روزانہ دوپہر بارہ بجے سے شروع ہوگا اور رات آٹھ بجے تک چلے گا۔ آخری دن رات کو نو بجے تک لوگ اس میلے میں رہ سکتے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ کے میلے سے متعلق بتایا کہ سالٹ لیک سینٹرل پارک کے اس بک فیئر میں کل چوبیس لاکھ لوگ میلہ دیکھنے آئے تھے اور اس سال کل اکیس کروڑ روپئے کی کتابیں فروخت ہوئیں تھی ۔ یہاں بتانا ضروری ہوگاکہ اب آج سے ٹھیک بیالیس دنوں بعد کولکاتا 44واں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح ہونے جارہا ہے ۔ جو 9/ فروری تک جارہی رہے گا ۔
Comments
Post a Comment