Posts

Showing posts from May, 2020

سپر سائیکلون سے تباہی کے بعد اترپاڑہ میں پھر سے درخت لگانے کا کام شروع لوگوں سے بھی پودے لگانے کی گزارش کی گئی ۔

Image
  ہگلی31/مئی ( محمد شبیب عالم ) امفان طوفان کی وجہ سے ریاست کے کولکاتا سمیت مختلف اظلاع میں بڑی تباہی ہوئی ۔ اس تباہی میں بڑی تعداد میں درخت بھی گرگئے ہیں ۔ شاید ہی کوئی علاقہ گلی محلہ شاہراہ ایسا نہ ہو جہاں دو چار درخت نہیں گیرے ہوں ۔  ریاستی حکومت کی ہدایت پر کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں پھر سے درخت لگانے کا کام گزشتہ دنوں شروع ہوا تھا ۔ اب اس فہرست میں ایک نام اور جڑگیاہے ۔ وہ نام ہے اترپاڑہ میونسپلٹی کا جس نے اپنے علاقے میں پھر سے درخت لگانے کا کام شروع کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کولکاتا کے بعد ریاست میں وہ پہلا میونسپلٹی ہے جو پھر سے درخت لگانے کا کام شروع کیا ہے ۔  اس معاملے میں اترپاڑہ میونسپلٹی کے چئیرپرسن دلیپ یادو نے آج صبح کہا کہ ماحول کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے درخت ضروری ہے ۔  لیکن گزشتہ دنوں قدرتی طوفان نے درختوں کو اکھاڑ پھینکا ہے ۔ اسی وجہ سے ہم نے سوچا کہ درختوں کو دوبارہ لگانا چاہئے اور آج سے ہم میونسپلٹی کے کن کن علاقوں میں درخت لگایا جائے گا اسکی نشاندہی شروع کردی گئی ہے اور لگاتار دو تین دنوں تک ہم درخت لگانے کا کام کرتے رہینگے ۔  اس عمل سے ہم عا

رشڑا کے وارڈ نمبر اکیس میں غریب مسکینوں میں امدادی سامان کی تقسیم

Image
  ہگلی31/مئ( محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن کا دو ماہ سے زیادہ کا دن گزر گیا ۔ اسکی وجہ سے ایک طرف جہاں لوگ مختلف مشکلات کے شکار ہوئے ہیں وہیں بےروزگار بھی ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی مشکلیں اور بڑھ گئی ہیں ۔ اس درمیان غزائی بحران سے بچنے نچانے کےلئے حکومت کے علاوہ کئی علاقائی تنظیمیں غریب ضرورت مندوں کے درمیان غزائی اجناس لگاتار تقسیم کرتی رہی ہیں اور یہ سلسلہ آج لاک ڈاؤن کے 69ویں دن بھی دیکھا گیا ۔ ہگلی ضلع کے تحت رشڑا میونسپلٹی کی 21نمبر وارڈ میں ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر انکن بنرجی اور سندھیا داس کی جانب سے غریب اور مسکینوں کے درمیان امداد اشیاء کی تقسیم کی گئی ۔ اس تقریب میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا ، ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو اور دیگر کارکنان بھی شرکت فرما تھے اور اپنی ہاتھوں میں امدادی سامان تقسیم کرتے دیکھے گئے ۔ 

لاک ڈاون پانچ عام آدمی کو لگا بڑا جھٹکا، 110 روپئے مہنگا ہوا ایل پی جی رسوئی گیس

Image
   نئی دہلی / یکم جون :  کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جاری لاک ڈاون 5.0 میں عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک کی آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں (HPCL,BPCL, IOC) نے بغیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر (LPG Gas Cylinder) کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ 14.2 کلو گرام والے غیر سبسڈائز ایل پی جی سلینڈر کی قیمت دہلی     میں 11.50 روپئے فی سلینڈر مہنگا ہوگیا۔ اب نئی قیمتیں بڑھ کر 593 روپئے پر آگئی ہے۔ وہیں 19 کلو گرام والے سلینڈر کی قیمت 110 روپئے کے اضافے کے ساتھ 1139.50 روپئے ہوگیا ہے ۔ 

آج ضلع کے مختلف دفتروں میں سی آئی ٹی یو کی پچاسویں یومِ تاسیس منائی گئی

Image
  ہگلی30/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بایاں محاذ سے جڑی سی آئی ٹی یو تنظیم کی پچاسویں یومِ تاسیس منائی گئی ۔  اس دن پورے ہگلی ضلع کے سی آئی ٹی یو دفتر کے ساتھ ساتھ بانسبیڑیا کے گنیس گھاٹ کے قریب پارٹی دفتر کے سامنے پرچم لہرایا اور شہدا کی یاد میں انکی تصویر پر گل پیشی کی گئی ۔  اس تقریب میں شامل تھے ڈنلپ ، بانسبیڑیا ، چندرہاٹی علاقائی کمیٹی کے سیکریٹری انربن سرکار سمیت کئی مقامی رہنماء بھی ۔ اس دوران پارٹی کی جانب سے رسمی طور پر شہید کی یاد میں نعرے بھی لگائے گئے ۔

کورونا نے شری رامپور کا تاریخی رتھ یاترا کو روکا عقیدت مندوں میں مایوسی

Image
  ہگلی30/مئی ( محمد شبیب عالم ) شری رامپور کے تحت مہیش علاقے کا مشہور اور قدیم رتھ یاترا کے پہیئے پر اس سال لگام لگ نے جارہی ہے ۔ اس سال 624 واں رتھ یاترا منعقد ہونے والا تھا ۔  لیکن اس سال پوری دنیا کے ساتھ ریاست میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جو صورتحال بنی ہے آج کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ آج اس مہلک مرض کی گرفت میں آدھی دنیا آچکی ہے اور آج حالات اس قدر ہوگئے ہیں کہ تمام مذہبی عبادت گاہوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس معاملے میں مختلف مذاہب کے زیادہ تر لوگ آج یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ شاید ہم لوگ کوئی بڑی گناہ کئے ہیں اسی وجہ سے ہمیں عبادت گاہوں میں جانے کی پابندیاں لگ گئی ہیں ۔   شری رامپور مہیش علاقے کے اس تاریخی رتھ یاترا کے سلسلے میں آج ضلع انتظامیہ کے ساتھ رتھ کمیٹی کے کارکنان کے درمیان آج خصوصی میٹنگ ہوئی ۔ جہاں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت اور حکومت کی گائیڈ لائن کو مانتے ہوئے اس سال رتھ یاترا نہیں نکالنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ ریاست کا تاریخی رتھ یاترا کے طور پر اسے منصوب کیا جاتا ہے ۔ جہاں ریاست کے مختلف اضلاع کے لوگ یہاں آتے ہیں ۔ ایسے میں لو

آج بانسبیڑیا میونسپلٹی میں بایاں محاذ کے جانب سے درجنوں مطالبات کےلئے ڈیپوٹیشن

Image
ہگلی30/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بانسبیڑیا میونسپلٹی میں بایاں محاذ کے طرف سے چیئر پرسن کو ڈیپوٹیشن دیا گیا اور مانگ کی گئی کہ کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور امفان طوفان کے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔ اس ڈیپوٹیشن کی رہنمائی سی۔پی۔آئ۔ایم ڈنلپ بانسبڑیا چندرہٹی ایریا کمیٹی کے سکریٹری اور ضلع کمیٹی کے رکن کامریڈ انیربان سرکار اور کُل ہند فاروڑ بلاک کے رہنما اور بانسبڑیا میونسپلٹی کے کاؤنسلر کامریڈ ڈاکٹر پرنب کمار گھوش نے کی۔اس ڈیپوٹیشن میں موجود تھے بایاں محاذ رہنما کامریڈ محمد ذوالفقار علی، کامریڈ ارشد رضا، کامریڈ سبرتو داس گپتا، کامریڈ سیلین بسواس، سابق وائس چیئرمین بانسبڑیا میونسپلٹی کامریڈ رنجیت بھٹاچاریہ، کامریڈ نارائن بھدرا ھگلی ضلع سکریٹری وکلاء کی تنظیم اور دیگر بایاں محاذی رہنما۔

بایاں محاذ کے جانب سے ضلع کے مختلف دفتروں میں ڈیپوٹیشن

Image
ہگلی29/مئی ( محمد شبیب عالم )  گزشتہ دنوں ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی امفان طوفان کی وجہ سے ہوئی تباہی کے بعد پانی بجلی اور کئی معاملوں کو لیکر آج ہگلی ضلع کے سی پی آئی ایم اور فارورڈ بلاک پارٹی کی جانب سے مختلف سرکاری دفتروں ڈی ایم ، ایس ڈی او اور میونسپلٹی میں ڈیپوٹیشن دیا گیا ۔   انکا مطالبہ تھا کہ طوفان امفان کے بعد بنگال کی اس قدرتی آفت کو قومی تباہی قرار دیا جائے ۔  ساتھ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ ملی مدد ملنی چاہئے ۔  اسکے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کو تمام معاوضہ دینا ہوگا ۔ متاثرہ کسانوں  مالیون اور نرسری کاشتکاروں کے زرعی قرضے معاف کرکے مالی امداد دینی ہوگی ۔  دیہی شہری اور گرامین علاقے بستیوں کے لوگوں گھر مکان منہدم ہوگئے ہیں ان تمام مکانوں کو پردھان منتری آواس یوجنا ( وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم ) کے تحت مکانیں تعمیر کرنی ہوگی ۔  ساتھ ہی ہر وہ شخص جو کسی بھی طریقے سے انکم ٹیکس کے دائرہ میں نہیں آتے ہیں ویسے تمام لوگوں کے بجلی کا بل آئندہ چھ ماہ کے لئے معاف کرنے ہونگے ۔ زرعی مواد بشمول کھاد ، بیج ، کیڑے مارنے والی دواؤں کو فلحال مفت میں فراہم کرنا ہوگا ۔ مناسب پی

بانسبیڑیا میں بھی لاک ڈاؤن قانون پر عمل کرتے ہوئے لوگوں نے اپنے اپنے گھروں میں عید کی نماز ادا کی ۔

Image
  ہگلی26/مئی ( محمد شبیب عالم ) ایسی عید کبھی کسی نے بھی دیکھی نہیں تھی کہ لوگ ایک دوسرے کو محبت سے کھل کر مل بھی نہیں سکتے ۔ اللہ تعالی سے گزارش ہےکہ اس طرح کی عید اور کبھی نہ ہو ۔   یہ باتیں آج عید کے دن خوشی منانے کے بجائے مایوسی کی حالت میں کہتے دیکھے بانسبیڑیا کے  عوام ۔ بچے تو بچے بزرگوں نے بھی بےحد افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج موت کے ڈر سے عبادت گاہوں میں جانے تک کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ یہ عجیب لگ رہا ہے ۔ کچھ لوگوں نے تو دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہہ دیئے کہ شراب کی  دکانیں  سیلون  بازار مال ٹرینیں  بس اور دوسری سواروں کو بحال کرنے کی اجازت مل گئی اور عبادت گاہوں میں جانے سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے ؟ آخر ہو کیا رہا ہے جبکہ دنیا کی تمام عبادت گاہوں میں لوگ بلکل پاک صاف ہوکر جاتے ہیں پھر بھی حکومت کو شک ہے کہ وہاں بھیڑ جمع ہوگی اور مرض پھیل جائے گی ۔ بات ہماری سمجھ سے تو باہر ہے ۔      آج ضلع کے بیشتر علاقوں کے ساتھ ساتھ بانسبیڑیا میں بھی لوگوں نے عید الفطر کی نماز مرکزی حکومت کی قانون کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں ادا کرتے نظر آئے ۔ وہیں بچوں میں خوشیاں باٹنے ک

مجھے ڈرا دھمکا کر راستے سے نہیں ہٹاسکتی ہے پولیس ہمارا مظاہرہ سی ای ایس سی کے خلاف ہے پولیس چاہتی ہے کہ انکے خلاف ہو تو ہم ویسا ہی کرینگے : عبد المنان

Image
ہگلی26/مئی ( محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے لوگ پریشان ہیں اور یہ پریشانی ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ امفان طوفان نے لوگوں کی مشکلیں بڑھادی اور مشکلیں اس قدر بڑھی ہےکہ گزشتہ سات دنوں سے ریاست کے علاوہ ہگلی ضلع کے بھی کئی علاقے کے عوام بجلی اور پانی کے لئے تڑپتے دیکھائی دے رہے ہیں اور آئے دن بجلی محکمہ کے خلاف ناکہ بندی اور احتجاجی مظاہرے بھی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔   آج ایک دفعہ پھر سے شیوڑاپھولی میں بجلی اور پانی کا مطالبہ کو لیکر لوگ سڑک پر اترے ساتھ ہی لوگوں سے ملی شکایت اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے حزب اختلاف کے رہنماء و چاپدانی اسمبلی کے کانگریسی ایم ایل اے بھی چئیر کرسی لیکر راستے کی ناکہ بندی کےلئے راستے پر بیٹھ گئے ۔ اس دوران انکی رہنمائی میں گھنٹوں احتجاجی مظاہرہ ہوئے ناکہ بندی کی وجہ سے راہگیروں کو بھی خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔  اس دوران عبدالمنان نے سی ای ایس سی کے خلاف الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج سات دن گزر جانے کے باوجود بھی یہاں بجلی سپلائی بحال نہیں ہوسکی جسکی وجہ سے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے لوگ ترس گئے ہیں ۔  انہوں نے اور کہا کہ یہ

ایک ضروری اعلان ۔

Image
 برادران اسلام! السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجگانہ و جمعہ کی نماز مساجد میں کثیر جماعت کے ساتھ ادا کرنا حکومتی سطح پر منع ہے اور آپ حضرات نے اب تک اس کا پورا پورا خیال بھی رکھا اب آنے والا دن میں عید الفطر کی نماز کا مسٰلہ ہے تو یاد رہے کہ عید میں بھی وہی پابندی رہے گی جو پہلے تھی لہذا آپ حضرات اس کا خیال رکھتے ہوئے عید کی جگہ اپنے اپنے گھروں میں نفل نماز پڑھیں چونکہ حدیث شریف میں ہے کہ بندہ جب کسی نیک عمل کی نیت کرتا ہے اور کسی مجبوری کی وجہ سے وہ کام کرنے سے قاصر ہے تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو اس کا ثواب عطا فرمادیتا ہے اب دیکھئے ہماری نیت نماز عید پڑھنے کی ہے لیکن عذر کی وجہ سے ہم نہیں پڑھ پاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے کہ ہمیں عید کا ثواب ضرور ملے گا                عید کے دن ہم کیا کریں مسجد یا عیدگاہ میں نماز ہوجانے کے بعد چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کرکے ادا کریں یا دو ہی رکعت ادا کریں بہتر ہے کہ چاشت کی نماز پڑھیں پھر نماز کے بعد چونتیس مرتبہ تکبیر یعنی اللہ اکبر کہہ لیں تو اللہ تبارک وتعالیٰ

رشڑا میں کورونا سے جنگ جیت نے والے کو سابق چیئرمین اور علاقائی لوگوں نے کیا گلوں سے استقبال

Image
  ہگلی23/مئی ( محمد شبیب عالم )  آج سے پندرہ دن پہلے تک ضلع میں کورونا مثبت کی خبریں سن کر ہم مایوس ہوجاتے تھے اور ساتھ ہی ڈر و خوف کا ماحول پورے علاقے میں طاری ہوجاتا تھا ۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ کورونا ہماری بہاری ہمت کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے بلکل کمزور ہے ۔    یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین پرسن بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ وجئے ساگر مشرا نے کہا ۔  انہوں نے کہا کہ آج رشڑا میونسپلٹی کے تحت آٹھ نمبر وارڈ میں ایک اور شخص کورونا کو شکست دے کر گھر واپسی کیا ہے ۔ جنکا نام بھولا یادو ہے جو ہاتھ رکشا چلاکر زندگی گزارتے ہیں ۔ آج انکے گھر آنے کی خبر جب وجئے ساگر مشرا کو ملی وہ فوراً انکے گھر پہنچ گئے اور انکا پھولوں سے استقبال کیا ساتھ ہی تالی بجاکر انکی حوصلہ افزائی کئے ۔ انکے علاوہ ٹیکو مشرا اور دیگر ترنمول کارکنان اپنے ہاتھوں میں مٹھائیاں اور غذائی اجناس بھی سونپ دیا ۔ 

بانسبیڑیا میں سماجی دوری کا خیال رکھکر سی پی آئی ایم کا دعوت افطار

Image
  ہگلی23/مئی ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 19 نمبر وارڈ سی پی ایم کے جانب سے آج دعوت افطار کا اہتمام وارڈ کے کل گیارہ سو لوگوں کے لئے کیا گیا ۔   اس سال رمضان المبارک کا مہینہ کورونا وائرس اور اسکی وجہ سے لاک ڈاؤن قانون نے لوگوں کی  خوشیوں کو بھی قید کرکے رکھ دیا اور یہی وجہ ہے کہ اس بار رمضان بلکل سادگی کے ساتھ لوگوں نے منایا  ۔  اسی وجہ سے جہاں مبارک مہینہ شروع ہوتے ہی سیاسی سماجی  ملی ادبی افطار پارٹیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا تھا وہ اس سال بلکل دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ریاست کے ساتھ ساتھ ضلع کے لوگ بھی مرکزی حکومت کی قانون پر سختی سے عمل کرتے نظر آئے ۔  آج یہاں سی پی آئی ایم کی کونسلر رافیہ خاتون کے شوہر سرف الدین عرف ہپی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان سماجی دوری پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایت دی گئی ہے اور اسی وجہ سے آج گیارہ سو لوگوں کو دعوت افطار دی گئی مگر انہیں کہیں جمع نہیں کیا گیا بلکہ لوگوں نے گھروں میں پہونچا دیا گیا ۔  اس نے اور کہا کہ کچھ قریبی دوست احباب کی مالی مدد اور سی پی آئی ایم پارٹی ممبران کی تعاون سے یہ دعوت افطار منعقد کی گئی ۔  جس میں سابق کونسلر ذو

امفان کے قہر کے بعد بجلی اور پانی کے لئے ترستی عوام ضلع انتظامیہ پر لگایا لاپرواہی کا الزام

Image
  ہگلی22/مئی (محمد شبیب عالم ) پریشانی لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑنا چاہتی ہے ۔ ایک تو پہلے سے ہی لگاتار دو ماہ سے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوک مری کے شکار ہورہے ۔ ابھی اس مصیبت و پریشانی سے نجات پانے کے لئے امید کی روشنی نظر آہی رہی تھی کہ گزشتہ بدھ کی شام ایک اور مصیبت دستک دے دی اور یہ مصیبت اتنی بڑی پریشانی پیدا کردے گی شاید اس ریاست کا کوئی بھی شخص چاہے وہ جتنے بڑے اعلیٰ عہدے کا کیوں نہ ہو عام لوگوں کی تو دور کی بات ۔ ماہرینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سو برس میں اتنی بڑی مصیبت شاید نہیں آئی تھی ۔ یہ مصیبت " امفان طوفان " کی شکل میں آئی اور ریاست کے ہزاروں مکان  لاکھوں درخت لاتعداد جھوپڑیوں کو اڑا لے گیا ۔  ریاست مختلف حصوں کے ساتھ ہگلی ضلع بھی بےحد متاثر ہوا ۔ جس کی امید تو پہلے کبھی بھی کسی نے نہیں کی تھی ۔  بہرحال طوفان تو طوفان ہے آیا چلاگیا ۔ مگر اس کے جانے کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس سے لوگوں میں بےچینی بڑھتی جارہی ہے ۔ گھر مکان دکان طوفان میں بکھرنے و برباد ہونے کے بعد بجلی اور پینے کا پانی بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ گزشتہ 48 گھنٹ

ممبئی سے مزدور اسپیشل ٹرین مہاجر مزدوروں کو لیکر ڈانکونی پہونچی

Image
  ہگلی19/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ رات ممبئی سے مہاجر مزدوروں کو لیکر ہگلی ضلع کے ڈانکونی اسٹیشن پہونچی مزدور اسپیشل ٹرین ۔ قریب دوماہ بعد گھر واپسی پر لوگوں کے درمیان خوشی دیکھی گئی ۔  ریل زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس ٹرین میں ہگلی ضلع کے 306 مزدور سوار تھے ۔ انکے علاوہ ہوڑہ شمال و جنوبی 24پرگنہ ، بردوان ضلع کے بھی مزدور بھی شامل تھے ۔   دیر رات ڈانکونی اسٹیشن پر پہونچنے پر مہاجر مزدوروں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ یہاں ضلع انتظامیہ سے لیکر ڈانکونی میونسپلٹی کے چئیرمین بھی مزدوروں کا استقبال کرنے کے لئے موجود تھے ۔  اسٹیشن پر اترنے کے بعد تمام مسافروں کا صحت کی جانچ کروائی گئی ۔ جیسا کہ ابھی ہورہاہے ۔  اسکے بعد انہیں مقامی لوکوموٹیو سینٹر لے جایا گیا جہاں انکے کھانے پینے کا بھی بہتر انتظامات کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے انہیں انکے گھروں تک پہونچا یا گیا ۔ اس موقعے پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو اور ڈانکونی میونسپلٹی کی چئیر پرسن کے علاوہ دیگر ترنمول کارکنان بھی دیکھے گئے ۔

تیلنی پاڑہ میں آہستہ آہستہ پٹری پو لوٹتی زندگی پولیس کی چوکسی برقرار متاثرین کی مدد کے لئے ریاستی حکومت کے جانب سے 23لاکھ 98 ہزار روپئے کی منظوری

Image
  ہگلی19/مئی ( محمد شبیب عالم ) لگاتار کئی دنوں سے ضلع کے تیلنی پاڑہ میں تناؤ و کشیدگی کے بعد یہاں زندگی معمول کی طرف لوٹتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کی جانب سے دفعہ 144ہٹا دی گئی ہے ۔ تاہم پولیس بدستور سخت چوکسی کا مظاہرہ کررہی ہے اور باہر سے آنے والوں پر سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔  ادھر چندن نگر پولیس کمشنریٹ اور بھدریشور میونسپلٹی کی ایک ٹیم پورے علاقے کا دورہ کی ہے ۔ بھدریشور میونسپلٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ تیلنی پاڑہ کے ان تمام مکانات کی مرمت کرے جو تاوان لوٹ مار اور آتش زنی میں خاکستر ہوگئے ہیں ۔ اس دوران یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کےلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 23لاکھ 98 ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔  ہگلی ضلع انتظامیہ اور بھدریشور میونسپلٹی نے اس علاقے کے کل 200 خاندانوں کے مدد کے لئے 18لاکھ 35ہزار روپئے مختص کئے ہیں ۔ اسکے علاوہ گوندل پاڑہ کے کل 20 کنبوں کےلئے پانچ لاکھ 61 ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔  ضلع انتظامیہ کے مطابق متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے ۔  چندن نگر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر ہمایوں کبیر نے

ریاستیں مرکز کے زیر انتظام علاقے وزارت داخلہ کے رہنما خطوط میں عائد پابندیوں کو تحلیل نہیں کر سکتے : وزارت داخلہ

Image
  نئی دہلی،  18  ؍مئی، 2020،داخلی امور کی وزارت نے 17مئی 2020 کو کووڈ-19 کی روک تھام کے سلسلے میں لاک ڈاؤن سے متعلق بندشوں کے سلسلے میں نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا کر 31مئی 2020 کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پابندیوں میں وسیع پیمانے پر رعایات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق جو آج سے نافذالعمل ہوں گے، ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی جانب سے 17مئی 2020 کو جاری کردہ نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے سُرخ اورینج اور سبز زونوں کو ختم نہیں کریں گی۔ سرخ ؍اورینج زون کے تحت محدود علاقے اور بفر زونوں کی شناخت مقامی حکام کی جانب سے مقامی سطح کی تکنیکی جانکاری اور وزارت صحت کے رہنما خطوط کی بنیاد پر کی جائے گی۔ محدود زونوں کے اندر سخت پابندیاں اور اصولوں پر عمل کیا جائے گا جیسا کہ پہلے کیا جارہا تھا۔ صرف لازمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔ محدود سرگرمیوں کو پورے ملک میں پابندیوں کے تحت رکھا جائے گا۔دیگر تمام تر سرگرمیوں کی اجازت ہوگی، صرف اس استثنائی کے ساتھ کہ وہ وزارت داخلہ کے تحت فراہم کردہ رہنما خطوط کے تحت 

تیلنی پاڑہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے جانب سے مقدمہ درج

Image
  ہگلی16/مئی ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام آج چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے جانب سے ہگلی لوک سبھا کی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی اور بارکپور کے بی جے پی ایم پی ارجن  سنگھ کے خلاف 41crpc کے تحت دفعہ 153A / 460A/ 469/505-6 کے ساتھ دھوکا دھڑی کا معاملہ بھی درج کیا گیا ۔  حالانکہ آج لاکٹ چٹرجی ایک پریس میٹ بلائی تھی ۔ مگر اس دوران انہوں نے اس متعلق کوئی بات نہیں کی ۔  انکے بدلے انکا ایک قریبی پارٹی رکن نے صحافیوں کے سامنے ان تمام دفعات کو لگانے کے متعلق کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہم پر مزہبی دنگا فساد تشدد بھڑکانے کا الزام لگائی گئی ہے ۔ لیکن حیرانی اس بات پر اور ہورہی ہےکہ ہم پر فورجری معاملہ بھی درج کیا گیا ہے ۔  اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم پورے ایف آئی آر کاپی کو نہیں پڑھے ہیں کیا لکھا ہے ۔ ہم عدالت جائیں گے ۔   وہیں دوسری جانب آج ایک دفعہ پھر سے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے تیلنی پاڑہ معاملے میں قصوروار چندن نگر کے پولیس کمشنر کو بتائی ہے ۔ لاکٹ نے اور الزام لگائی کہ آخر دفعہ 144کے باوجود بھی اتنے سارے لوگ وہاں دنگا فساد کرنے کے لئے کہاں سے

آج سےچار دنوں تک ریاست میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Image
 کولکاتا 16/مئی  - محکمہ موسمیات   کے مطابق  سنیچر  کی شام سے ریاست کے کچھ اضلاع میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  علی پور میں محکمہ موسمیات کے مطابق  خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے ہفتے کے روز تیز طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  اس اثر کی وجہ سے  ریاست کے ساحلی علاقوں میں آئندہ تین سے چار دن تک بھاری بارش کی توقع ہے۔  بتایا گیا ہے کہ ہفتے سے اتوار تک بارش جاری رہے گی۔  اور  سوموار  کے بعد  یہ طوفان شمال اور شمال مشرق کی طرف بڑھ جائے گا۔  موسم کے بدلتے ہوئے مزاج  کے پیش نظر  محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو سمندر جانے سے منع کیا گیا ہے۔  جو سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد واپس آجائیں۔

آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا عوامی خدمات میں کوشاں

Image
  ہگلی14/مئی ( محمد شبیب عالم ) جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے اسکے پہلے ہی ہفتے سے آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کی خدمت میں لگاتار لگے ہوئے ہیں ۔ میونسپلٹی سے لیکر پنچایت تک کے سبھی علاقے گلی محلہ کوچوں کو سینیٹائز خود بھی کررہے ہیں اور دمکل کارکنان کی مدد سے بھی کرواتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ اسکے علاوہ لگاتار غریب ضرورت مندوں کے علاوہ بےروزگاروں کے درمیان غذائی اجناس تقسیم بھی کرتے دیکھے جارہے ہیں ۔ کہیں مفت کی سبزی بازار لگاکر لوگوں کے درمیان طرح طرح کی سبزیاں تقسیم کررہے ہیں تو کہیں دال چاول موڑھی تیل بسکٹ اور دیگر ضروریات کے سامان تقسیم کرتے نظر آرہے ہیں اور انکا ساتھ بخوبی ان سب علاقوں کے ترنمول کارکنان بھی دے رہے ہیں ۔ آج ایک بار پھر وہ بانسبیڑیا کے دو نمبر ، پندرہ نمبر ، سترہ نمبر اور اکیس نمبر وارڈ کے علاوہ موگرا دو نمبر پنچایت کے نیم تلہ علاقے میں ضرورت مند و بےروزگاروں کے درمیان سبزیوں کے ساتھ چاول بھی تقسیم کرتے نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک میری جانب سے عوامی خدمات بھی جاری رہے گا ۔ اس لئے کہ لو

تیلنی پاڑہ فرقہ وارانہ معاملہ کے بعد بھدریشور تھانے کے انچارج کا ہوا تبادلہ لوگوں کی امیدیں بڑھیں

Image
ہگلی14/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ اتوار کی شام سے بھدریشور تھانے کے تحت تیلنی پاڑہ علاقے میں فرقہ وارانہ صورتحال بگڑ گیا اور منگل کے دن حالات ہنوز خطرناک صورتحال اختیار کر لیا اور دن بھر علاقے میں کشیدگی برقرار رہی ۔ مقامی لوگوں نے شکایت کیا کہ پولیس کی کارکردگی بلکل ناقص تھی ۔ پولیس اگر ٹھیک طریقے سے ڈیوٹی انجام دیتی تو  صورتحال اس قدر بے قابو نہیں ہوتے ۔  اسی صورتحال کے پیشِ نظر آج بھدریشور تھانہ کے او سی و آئی سی نندن پانی گرہی کا تبادلہ کردیا گیا ۔ انکی جگہ کوشک بنرجی کو مقرر کیا گیا ہے ۔ کوشک بنرجی اس سے قبل پوربی میدنی پور ضلع کی سائبر کرائم برانچ کے آفیسر انچارج تھے ۔  زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نندن پانی گرہی کو کوچ بہار ضلع کے ماتھا بھانگا عدالت میں انچارج کے عہدے پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ادھر بدھریشور میں نئے افسر کوشک بنرجی کی آمد پر لوگوں میں نئی توقعات پیدا کردی ہے ۔  دیگر زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تیلنی پاڑہ معاملے میں ابھی تک کل 129 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے اور مزید دھر پکڑ جاری ہے ۔ وہیں دنگے میں اقلیتی طبقہ کے خود کو غیر محفوظ سمجھنے والے تین سو افراد

تیلنی پاڑہ معاملے میں لاکٹ اور ارجن سنگھ کا ڈی ایم دفتر کے سامنے دھرنا ، ممتا کے خلاف ووٹ کی سیاست کا لگایا الزام

Image
 ممتابنرجی ووٹ بچانے کی سیاست کررہی ہیں مگر چاہے کچھ بھی کرلیں آئندہ سال انکی وداعی ہے : ارجن سنگھ            ہگلی 13/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ اتوار سے بھدریشور کے تیلنی پاڑہ میں ہورہے فرقہ وارانہ ہنگامہ کو لیکر آج ہگلی ضلع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کرنے کے لئے اپنے ساتھ بارکپور کے بی جے پی ایم پی ارجن سنگھ کے ساتھ اپنے درجنوں حامیوں کے ساتھ پہونچی ۔  دن کو گیارہ بجے ڈی ایم دفتر کے قریب پہونچی ۔ اس معاملے میں لاکٹ نے الزام لگائی کہ ڈی ایم دفتر سے پہلے خبر آئی کہ آپ سب باہر انتظار کریں ۔ لیکن کچھ دیر گزرنے کے بعد بھی ڈی ایم ملاقات نہیں کئے ۔ تب لاکٹ اور ارجن سنگھ کہا کہ ہم اندر داخل ہوکر رہیں گے ۔ تب کہا گیا کہ ابھی ڈی ایم وڈیو کانفرینس میں مصروف ہیں ۔  لاکٹ نے اور الزام لگائی کہ جب ہمارے لوگ اوپر جاکر دیکھے تو ڈی ایم اپنے دفتر میں تھے ہی نہیں ۔  اس نے مزید الزامات لگاتے ہوئے بولی کہ گزشتہ دو ماہ سے ہم ڈی ایم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر وہ ایک ایم پی سے ملنا نہیں چاہتے ہیں ۔ لاکٹ نے اور کہا کہ میں پولیس کمشنر سے فون پر رابطہ کی مگر نتیجہ صفر ہی رہا ۔  اسکے بعد ارجن سنگھ اور

کورونا وائرس سے جنگ تو جیت لیا مگر انسانی نفرت کی وائرس سے کب جیتیں گے : انور علی

Image
ہگلی13/مئی ( محمد شبیب عالم ) چندن نگر کا رہنے والا ترنمول اقلیتی رہنماء انور علی آخر کار کورونا کو شکست دیکر گھر آیا اور بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی محنت بہتر علاج کے ساتھ بہترین خدمات کے لئے لئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔  اس نے یہ کہکر معزرت چاہا کہ میری وجہ سے چندن نگر کے جتنے بھی لوگ کورونا کی گرفت میں آگئے تھے ان سبھوں سے معافی چاہتا ہوں ۔ مگر مرض کسی کو بھی ہو سکتا ہے وہ کوئی ذات دھرم دیکھ کر کسی کو اپنی گرفت میں نہیں لیتی ہے ۔  اس نے اور کہا کہ میرے بال بچوں کے علاوہ تمام لوگ بھی آج کل میں بلکل صحتیاب ہوکر گھر آجائیں گے ۔  انور علی نے موجودہ حالات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے تو جنگ جیت گئے مگر انسانی نفرت کی وائرس سے کب جیتیں گے ۔ اس نے تیلنی پاڑہ معاملے میں ریاستی وزیر اعلیٰ سے گزارش کیا کہ ایسے صورتحال دوبارہ نہ ہوں اس پر غوروفکر کریں ۔ ساتھ ہی تیلنی پاڑہ کے علاوہ ریاست میں کہیں بھی فضاء آلودہ نہ ہو اور امن شانتی بھائی چارہ برقرار رہے اسکے لئے خصوصی گزارش کرتا ہوں ۔      وہیں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے س

جماعت اسلامی ہند کی وفد تیلنی پاڑہ جاتے وقت بلوائیوں کے شکار ۔

Image
  ہگلی12/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج تیلنی پاڑہ کی صورتحال جاننے کے بعد دوپہر کے وقت کولکاتا سے جماعت اسلامی ہند مغربی بنگال کا وفد چندن مگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کو ڈیپوٹیشن دینے پہونچی ۔ ساتھ ہی بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کی مسلانوں کے خلاف زہر افشانی پر اسکے خلاف کارروائی کرنے کے لئے بھی شکایت کرنے گئی ۔ اس وقت سی پی سے ملاقات نہیں ہوپائی ۔ اسکے بعد یہ لوگ موقعے واردات کی جانب بڑھ رہے تھے کہ متاثرہ لوگوں سے باتیں کی جائے ۔ ابھی باراسات موڑ یعنی تیلنی پاڑہ موڑ سے پہلے ہی کچھ شرپسندوں نے انکا نام پلیٹ اور گاڑی میں بیٹھے ٹوپی داڑھی والوں کو دیکھ کر حملہ کرنے کی کوشش کئے ۔ اس وقت انکا ڈرائیور گاڑی تیز بھگاکر آگے بابو بازار موڑ سے اندر داخل ہونا چاہا ۔ مگر وہاں سیکڑوں کی تعداد میں شرپسند ہاتھوں میں لوہے کی سلاخیں اور ہتھیار وغیرہ لیئے گاڑی کی جانب بڑھ اور انکور اسپتال تک پیچھا کیا ۔ لیکن گاڑی تیز تھی کسی پر وار نہیں کرپائے لیکن گاڑی پر کئی جگہ خروچیں آئی ۔ یہ وفد بھاگ کر سامنے بھدریشور تھانے میں پناہ لیا ۔ وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس والے سے شکایت کی تمام باتیں سنا مگر تحریری شکای

تیلنی پاڑہ بموں کی آواز گونج اٹھا اوپر دھواں نیچے اینٹ پتھروں کی برسات تھی گھروں سے اللہ رحم مولانا رحم کی چیخیں سنائی دے رہی تھی پولیس تماشائی بنی رہی ۔

Image
   ہگلی12/مئی ( محمد شبیب عالم ) نہ جانیں اس قوم سے اللہ تعالی کیوں ناراض ہے ۔ آئے دن کسی نہ کسی شکل میں مسلمانوں پر مصیبت کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں ۔ ایک ختم نہیں ہورہا ہےکہ دوسرا شروع ہوجا رہے ہیں ۔ ابھی پورے ملک میں کورونا وائرس کے مرض میں جتنے لوگ متاثر نہیں ہوئے اس سے کہیں زیادہ ہندوستان کے اقلیتی طبقہ   کورونا کی آڑ میں نفرت کے شکار ہوگئے اور اسی کورونا کے نفرت میں گزشتہ تین دنوں سے ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ بھدریشور کے لوگ نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔  گزشتہ اتوار کی شام جو ہوا یہاں دوفرقوں کے درمیان نفرت کی چنگاری جلائی گئی وہ دوسرے دن یعنی سوموار کے روز دن بھر بلکل خاموش رہی ۔ مگر یہاں کے اقلیتوں  کو کیا پتہ تھا کہ چنگاری بجھی نہیں ہے وہ اندر ہی اندر سلگ رہی ہے اور آج تیسرے دن یعنی منگل کی صبح گیارہ بجے اچانک سے یہ چنگاری اس قدر بھڑکی کہ پورے علاقے کو اپنی آغوش میں لے لی ۔ اچانک ایک بم کی آواز سنائی دی اور تھوڑی ہی دیر میں پورا تیلنی پاڑہ بموں کی آواز سے گونج اٹھا ۔ گلی محلوں میں بھگدڑ سی مچ گئی بچاؤ بچاؤ کی آوازیں آنے لگی ۔ کئی لوگ زخمی ہوگئے مگر کیا کرتے پولیس کی خوف سے وہ گھر سے باہر نہی

تیلنی پاڑہ فرقہ وارانہ معاملے میں بی جے پی ایم پی کی زہر افشانی مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کی وجہ بتائی ۔ فلحال صورتحال قابو میں دو درجن سے زائد گرفتار

Image
  ہگلی11/مئی ( محمد شبیب عالم ) بھدریشور  میونسپلٹی کے تحت تیلنی پاڑہ علاقے میں گزشتہ کل اچانک فرقہ وارانہ صورتحال اختیار کرلیا ۔ جمکر اینٹ پتھروں کی برسات کے ساتھ بم اندازی بھی ہوئی ۔ اسی وقت اچانک سے قدرتی طوفان کے ساتھ تیز بارش بھی شروع ہوگئی تھی اور اسی بیچ کچھ شرپسند اس کا فائدہ اٹھا کر حالات  کشیدہ کردیئے دکانوں میں توڑ پھوڑ کے بعد لوٹ لینے کی شکایتیں بھی موصول ہوئی ۔   مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ موقعے واردات پر پولیس کافی دیر سے پہونچی اگر وقت پر آجاتی تو شاید حالات اس قدر نہیں بگڑے ہوتے ۔  حالانکہ کے پولیس گزشتہ رات ہی یہاں پورے علاقے میں دفعہ 144نافذ کردی تھی ۔   آج دن کو گیارہ بجے کے قریب چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر اپنی پوری پولیس ٹیم کے ساتھ تیلنی پاڑہ پھاڑی پہونچے وہاں کے ایس آئی سے بات کرنے کے بعد انہوں نے پوری پولیس کو ہدایت کیا کہ وہ علاقے میں گشت  شروع کردیں ۔ ساتھ ہی ڈرون کیمرے سے پورے علاقے کا جائزہ لینا شروع کیا ۔ ساتھ ہی پورے تیلنی پاڑہ علاقے کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا ۔ اس دوران جب ہمایوں کبیر سے نمائندہ عوامی نیوز نے بات کیا تو انہوں نے کہا ک

بی جے پی کی ایم پی خود تو دیکھائی نہیں دیتی ہے اور ترنمول کے خلاف گندی سیاست کررہی ہے : کلیان بنرجی

Image
  ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج یہ باتیں شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی ہگلی لوک سبھا کے علاقے میں ایم ایل اے تپن داس گپتا کے ساتھ غریب ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا ۔  انہوں نے مقامی بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خود تو موت کے ڈر سے گھر میں چھپی بیٹھی ہے اور جو لوگ عوام کی خدمت کرنے کے لئے راستے پر اترے ہیں انکے خلاف گندی سیاست کررہی ہے ۔ انہیں سیاست کرنا ہے تو کریں ہم عوام کے ساتھ پہلے بھی تھے اس لاک ڈاؤن میں بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔  وہ یہاں کی ایم پی ہونے کے باوجود بھی لوگوں کے اس مشکل وقت میں دیکھائی نہیں دیتی ہیں ۔ اسکا جواب انہیں عوام کو دینا ہوگا ۔ مجھے دیکھو میں یہاں کا ایم پی نہیں ہوں پھر بھی یہاں کے لوگوں سے ملنے یہاں کے ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لئے یہاں گلی محلوں میں گھوم رہا ہوں ۔ اس لئے کہ میرا اور میری پارٹی کا مقصد ہے عوام کی خدمت کرنا سیاست کرنے کا وقت ابھی نہیں ہے ۔  واضح ہوکہ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی زراعت مملکت تپن داس گپتا کے ساتھ شری رامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی بھی آج بانسبی

موگرا میں بیوی کی قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

Image
  ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) موگرا کے گج گھنٹہ علاقے میں گزشتہ کل رات ایک خاتون کے قتل کی واردات سامنے آئی ۔ ایک تیزدھار اصلحہ سے خاتون کی گردن کاٹ کر ہلاک کردہ گیا ۔  قتل کا الزام خاتون کے شوہر پر لگائی گئی ۔  اس قتل کی اطلاع ملتے ہی موگرا تھانے کی پولیس ڈی ایس پی کرائم شبھاشش چودھری اور موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی پولیس ٹیم کے ساتھ جائے وقوع پر پہونچ گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے مہلوک کا نان پرینکا پودار عمر 30 سال بتائی ۔ اسکے بعد پولیس قاتل کی تلاش میں لگ گئی اور واردات کے کچھ ہی گھنٹوں کے درمیان مہلوک کے شوہر کرشنا پودار کو گرفتار کرلی ۔ آج صبح موگرا تھانے میں لاکر گھنٹوں اس شخص سے پولیس تفتيش کی اور آخر کار شوہر نے گناہ قبول کرلیا ۔  اس معاملے میں پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج سے بارہ سال پہلے موگرا تھانہ کے تحت کالی تلہ کے علاقے کا رہنے والا کرشنا پودار کے ساتھ پرینکا کی شادی ہوئی تھی ۔ انکے دو بچے بھی ہیں ۔  اس معاملے میں پرینکا کی ماں کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد سے ہی ان دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے تھے ۔ شوہر کے ظلم و زبر سے تنگ آکر

پیوش گوئل جیسا نااہل ریلوے وزیر ہندوستان نے پہلے کبھی نہیں دیکھا : کلیان بنرجی

Image
ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بروز اتوار شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی شری رامپور اسٹیشن کے قریبی علاقے میں ضرورت مند لوگوں کے درمیان غزائی اجناس تقسیم کرنے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر ریل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیوش گوئل جیسا نااہل وزیر ریل ہندوستان کے لوگوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔  انہوں نے اور کہا کہ ملک کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر ٹرینیں کھڑی کرکے رکھی گئی ہیں ۔ کہا گیا تھا کہ ان ٹرینوں کو کرنطین ٹرین کے طور پر رکھا جارہا ہے جگہ کورونا متاثرین کو انہیں ٹرینوں میں کرنطائین کیا جائے گا ۔  لیکن معاملہ بلکل اسکے برعکس ہے ۔ ان ٹرینوں کو صرف دیکھانے کےلئے جگہ جگہ اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر کھڑا کرکے رکھا گیا ہے ۔ اس متعلق ریاستی حکومت یا مقامی انتظامیہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے ۔  ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد لگاتار تیزی کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔ جسکی وجہ سے کرنطائن سینٹرس کی بھی ضرورت بڑھتی جارہی ہے ۔ لوگوں کو یہاں وہاں رکھا جارہا ہے اور اسٹیشنوں پر چند ریلوے کی بوگیاں کھڑی کرکے اس پر کوارنٹائن ٹرین کی تختیاں جھلا دی گئی ہیں ۔ جب کہ اسک

سابق ایم ایل اے کے علالت کی خبر پاکر عیادت کے لئے پہونچے موجودہ ایم ایل اے کہا سیاست اپنی جگہ ہے پہلے انسانیت

Image
ہگلی10/مئی ( محمد شبیب عالم ) دنیا کے تمام مذہبی کتابوں میں یہ بات صاف کہی گئی ہے کہ بیمار اگر دشمن بھی ہوتو اسکی عیادت کرو اس سے اللہ خوش ہوتا ہے ۔  ہگلی ضلع کا بانسبیڑیا کبھی اسمبلی حلقہ ہوا کرتا تھا ۔ اب اس اسمبلی کا نام آدی سپتو گرام سے منسوب ہے ۔ یہاں محاذی دورے حکومت میں دو دفعہ کے کامیاب رہ چکے سی پی آئی ایم کے ایم ایل اے آشوتوش مکھرجی کی طبعیت علیل بتائی جارہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ عارضہ قلب اور ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ کچھ ہی دن قبل انکے دل کی کامیاب پیوند کاری ہوئی ہے ۔  انکی علالت کی اطلاع پاکر آدی سپتو گرام کے موجودہ ترنمول ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا انکے گھر پہونچے اور انکے ساتھ کافی وقت گزارا ۔  اس ملاقات کے دوران تپن داس گپتا نے ان سے کہا کہ آپ سیاسی اعتبار سے مخالف ہوسکتے ہیں وہ الگ بات ہے ۔ اس دوران آشوتوش مکھرجی نے اپنی باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہوں ابھی کچھ دن قبل اسکی پیوند کاری بھی ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی ذیابطیس کے مرض کی گرفت میں ہوں ۔  اس پر تپن داس گپتا انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک چھوٹے بھائی کی حیثیت سے

ہاتھ میں استرا پیٹ میں بھوک لئے لوگوں کی حجامت بنانے کے لئے گلی محلوں میں گھوم رہے ہیں نائی ۔

Image
ہگلی8/مئی ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24مارچ سے لگاتار قسطوار لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔ ایک طرح حکومت جہاں لوک ڈاؤن سے کورونا پر قابو پانے کا دعویٰ کررہی ہے ۔ وہیں اسکے برعکس ملک مالی تنگی کے جانب تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی شروعات میں صرف غریب نچلے طبقے کی حالت جہاں خراب ہوتی دیکھائی دی تھی ۔ اب میڈل کلاس درمیانے طبقے کے لوگوں کی حالت بدترین ہوتی جارہی ہے ۔  دو پیسے کی روزگار دو وقت کی روٹی جٹانے کےلئے کبھی کسی کمپنی میں کام کرنے والا شخص آج جوتا پالس ، کہیں پان بٹہ تختی پر لیکر بیٹھا ہوا ہے ۔  وہیں آج جہاں کچھ علاقوں میں کچھ دکانیں کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد بھی نائی ( حجام ) کی دکانیں کھولنے کی سخت پابندی لگائی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے نائی برادری سماج کے درمیانی ناامیدی کے ساتھ مایوسی بھی دیکھی جارہی ہے ۔ لیکن بیچارہ پیٹ کیسے مانے اسے پالنا تو ہوگا ہی اور اسی وجہ سے آج ہاتھوں میں استرا پیٹ میں بھوک لئے لوگوں کی حجامت کرنے کے لئے گلی محلوں میں گھومتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔   اس سلسلے میں آج ایک نائی سے بات ہوئی تو اس نے اپنا نام پوشیدہ رکھتے ہ

بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل میں سماجی دوری کا احترام کرتے ہوئے کام شروع مزدوروں میں خوشی کی لہر ۔

Image
ہگلی7/مئی ( محمد شبیب عالم ) آج بروز جمرات بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مزدوروں کے لئے کھول دیا گیا ۔ عید سے قبل کارخانے میں کام شروع ہونے سے یہاں کے مزدوروں میں بے انتہاء خوشی دیکھی گئی ۔ گنجس جوٹ مل کے پرسنل منیجر اتانو کمار دتو نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت کے بنیاد پر آج سے کام شروع کی گئی ہے ۔ سماجی دوری کا سختی سے عمل کرتے ہوئے کارخانے کے مین گیٹ پر دروان پی پی آئی کٹ پہن کر مزدوروں کی اسکریننگ کرنے اور انکے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے بعد ہی ڈپارٹمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ تینوں شفٹ میں کام شروع ہوگیا ہے ۔ مگر آٹھ گھنٹے نہیں مزدوروں سے سات گھنٹے ہی کام کروائے جارہے ہیں ۔ Aشفٹ صبح 6 بجے سے دن کو ایک بجے تک Bشفٹ دوپہر کے دو بجے سے رات 9بجے تک اور نائٹ شفٹ رات دس بجے سے صب کے پانچ بجے تک کروائی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہر شفٹ کے بعد جو ایک گھنٹہ کا وقفہ رکھا گیا ہے اس درمیان ڈپارٹمنٹ کو سینپٹائز کیا جارہا ہے ۔ اسکے بعد ہی دوسرے شفٹ کے مزدور کام پر لگ رہے ہیں ۔ ساتھ ہی بغیر ماسک کے کسی بھی مزدور کے کارخانے کے اندر داخلہ ممنوع ہے ۔  اتانو کمار نے اور کہا کہ

ٹھنڈے گھروں میں بیٹھکر سیاست کرنا بند کریں ورنہ لوگ انتخاب کے وقت آپکی اوقات بتادینگے : تپن داس گپتا

Image
  ہگلی6/مئی ( محمد شبیب عالم ) ملک کورونا کی وجہ سے جیسے جیسے قسط وار لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائی جارہی ہے ۔ اسکو لیکر لوگوں میں خوف بھی بڑھتا جارہا ہے اور یہ لازمی بھی ہے ۔ اس لئے کہ پورے ملک کے ساتھ گزشتہ ایک ہفتے میں ہگلی ضلع میں جسطرح سے کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ  دیکھنے کو مل رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف و دہشت بڑی ہی تیزی کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے ۔  اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ کے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن عمل لگاتار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔  وہ لاک ڈاؤن کے شروعاتی دنوں میں ہی لوگوں کو غذائی بحران سے بچانے کے لئے اپنے اسمبلی حلقہ میں لگاتار غذائی اجناس تقسیم کرتے دیکھائی دیئے ۔ وہیں ادھر گزشتہ دو ہفتوں سے اپنے پورے اسمبلی حلقے میں گھوم گھوم کر دمکل کارکنان کی مدد سے گلی محلوں بستیوں کو سینیٹائز کرتے نظر آرہے ہیں ۔ آج ایک دفعہ پھر انہیں بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 9نمبر وارڈ سے لیکر جھولنیا موڑ ، 8 نمبر وارڈ ہنشیشوری مندر کا قریبی علاقہ اٹھارہ نمبر وارڈ صاحب تلہ موڑ

آئندہ اتوار تک ریاست میں لگاتار بارش ہونے کا امکان : محکمہ موسمیات

Image
 کولکاتا 6/ مئی (محمد شبیب عالم )  ایک طرف لوگ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں قید ہیں تو دوسری طرف موسم بھی مسائل پیدا کررہا ہے۔  کولکاتا کے علی پور میں محکمہ موسمیات کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے مطابق ، خلیج بنگال میں چکرواتی طوفان اور کم دباؤ کی وجہ سے  جس میں کولکاتا  ہوڑہ ، ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنا ، مشرقی اور مغربی میدنی پور ، بردوان ، بانکوڑہ وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تمام اضلاع میں آئندہ اتوار تک لگاتار بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔  کولکاتا و اضلاع  میں منگل اور بدھ کی  درمیانی رات   تیزرفتار   طوفان آیا ۔  صبح 3:00 بجے کے قریب  71 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی تھیں جو 3 منٹ تک چل رہی تھیں ۔  جسکی وجہ سے کولکاتا و اضلاع میں کئی جگہوں پر درخت گرنے و مالی نقصانات کی اطلاع ملی ۔  تاہم  لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکیں سنسان تھی   آمدورفت نہیں ہو رہی تھیں۔  لہذا اس میں کوئی جانی  نقصان کی   اطلاعات نہیں ہے ۔ محکمہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ اگلے اتوار تک بارش اسی انداز میں جاری رہے گی۔  جمعرات سے بارش کی مقدار میں اضافہ ہوگی ۔  ساتھ ہی یہ بھی اطلاع ہےکہ شمالی بنگال ی

حکومت ہندآئی سی ایم آر نے مغربی بنگال میں واقع بائیو ٹیک کمپنی کووڈ نائنٹین کو سب سے سستا ڈیٹیکشن کٹ کے اجراء کیلئےتوثیق کیا

Image
* سری جاتا ساہا ساہو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے محکمہ سائنسی اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کی تصدیق کی ہے جس نے ایک ایس آئی ایس 13485 مصدقہ بایوٹیک ریجنٹ مینوفیکچرنگ تنظیم کو سارس کوو -2 وائرل آر این اے ڈیٹیکشن کٹ تیار کرنے کے لئے دیگ سیوچر این سی او 19 کا پتہ لگانے کے لئے تیار کیا ہے اس وقت ملک کو تشخیصی جانچ کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس کٹ کو یکم مئی 2020 (گذشتہ جمعہ) کو آئی سی ایم آر نے توثیق کیا تھا اور اس کا ذکر آئی سی ایم آر کی ویب سائٹ میں موجود ہے۔ آئی سی ایم آر نے جی سی سی بائیوٹیک (انڈیا) پرائیوٹ لمیٹڈ ، تیار کردہ بیچ نمبر 20115K1278 اور 20115K1251 والے کٹ کو منظوری دے دی ، یہ کمپنی جنوبی 24 پرگنہ، مغربی بنگال کے بکراہاٹ میں واقع کمپنی ہے۔ اس کٹ کی قیمت 500 روپے ہے اور اس نے 90 منٹ (جانچ کے وقت) کے مختصر عرصہ میں ہی وائرس کا پتہ لگانے میں لگ بھگ 100٪ حساسیت کا ثبوت دیا ہے۔ اس کے علاوہ ، وائرل نیوکلیک ایسڈ کی کھوج کے لئے استمعالاتی طور پر ڈیزائن کیے گئے پرائمر ٹیسٹ میں غلط و منفی نتائج کے امکانات کو محدود رکھنے والے وائرل اسٹرین کرد