کورونا وائرس سے جنگ تو جیت لیا مگر انسانی نفرت کی وائرس سے کب جیتیں گے : انور علی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی13/مئی ( محمد شبیب عالم ) چندن نگر کا رہنے والا ترنمول اقلیتی رہنماء انور علی آخر کار کورونا کو شکست دیکر گھر آیا اور بےحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی محنت بہتر علاج کے ساتھ بہترین خدمات کے لئے لئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ اس نے یہ کہکر معزرت چاہا کہ میری وجہ سے چندن نگر کے جتنے بھی لوگ کورونا کی گرفت میں آگئے تھے ان سبھوں سے معافی چاہتا ہوں ۔ مگر مرض کسی کو بھی ہو سکتا ہے وہ کوئی ذات دھرم دیکھ کر کسی کو اپنی گرفت میں نہیں لیتی ہے ۔ اس نے اور کہا کہ میرے بال بچوں کے علاوہ تمام لوگ بھی آج کل میں بلکل صحتیاب ہوکر گھر آجائیں گے ۔ انور علی نے موجودہ حالات پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے تو جنگ جیت گئے مگر انسانی نفرت کی وائرس سے کب جیتیں گے ۔ اس نے تیلنی پاڑہ معاملے میں ریاستی وزیر اعلیٰ سے گزارش کیا کہ ایسے صورتحال دوبارہ نہ ہوں اس پر غوروفکر کریں ۔ ساتھ ہی تیلنی پاڑہ کے علاوہ ریاست میں کہیں بھی فضاء آلودہ نہ ہو اور امن شانتی بھائی چارہ برقرار رہے اسکے لئے خصوصی گزارش کرتا ہوں ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا کورونا سے جنگ جیت کر گھر آنے والوں کا پھولوں سے استقبال کرتے نظر آئے ۔ اپریل ماہ کے آخر میں ریشڑا میونسپلٹی کے ایک نمبر اور دو نمبر وارڈ کے کچھ لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے ۔ اسکے تھوڑے ہی دن بعد چندن نگر میں بھی کورونا مثبت مریضوں کی تعداد اچانک سے بڑھ گئی ۔ نتیجے میں جگہ جگہ لوگوں نے خود ہی راستے کی ناکہ بندی کردیئے ۔ کسی علاقے میں تو متاثرہ افراد و انکے اہل خانہ اور کہیں کہیں تو مخصوص فرقے کےلئے بھی گھیرا بندی کردی گئی ۔ مگر کہا جاتا ہے کہ عزت لینے والا سے بڑا ہوتا ہے عزت بخشنے والا اور یہ کارنامہ رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے کر دیکھایا ۔ جب کورونا سے جنگ جیت کر وارڈ نمبر ایک کی خاتون ساتھ ہی اسکی آٹھ ماہ کی بچی نے بھی کورونا کو شکست دیکر جیسے ہی گھر پہونچی چیئرمین پھولوں کا گلدستہ لیکر اسکے گھر پہونچے اور انکا استقبال کیا ۔ ساتھ ہی دوسرے دن جب دو نمبر وارڈ کے ایک بزرگ شخص کورونا کو مقابلے میں شکست دیکر گھر پہونچے تو علاقائی لوگوں نے راستے پر پھول بچھا کر انکا استقبال کیا اور چئیرمین انہیں بھی گل پیشی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مرض ہے صرف مرض انسانوں کو اس کی وجہ سے بھید بھاؤ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم اپنے علاقائی لوگوں آس پاس پڑوسیوں سے جیسے پہلے عزت و احترام کے ساتھ ملتے تھے ویسے ہی ملتے رہیں گے موت تو ایک دن سب کو آنی ہے ۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment