Posts

Showing posts from January, 2020

راجہ بازار میں میں احتجاج شباب پر نام دیا گیا خواتین شیرین باغ

Image
   کولکاتا 31/جنوری  -  راجہ بازار میں این ار سی اور سی اے اے کہ خلاف دھرنا اب ٹرام ڈپو کہ قریب وجہ خواتین کی جذبہ اور بیہڑ کو دیکھتے ھوئے اس جگہ تبدیل کیا گیا پنڈال یا پردہ ڈالنے کی تھانہ سے اجازت نہیں خواتین ڈتی رھی نام دیا اس احتجاج کا خواتین  شیرین باغ ۔۔۔۔۔۔پرویز عالم

رشڑا میں سرسوتی پوجا کا منتر " نو این آر سی ، نو سی اے اے کی جاپ کہا مرکزی حکومت ہم سے غیر ضروری کاغذات مانگ کر گھر سے بے گھر کرنا چاہتی ہے ۔

Image
    ہگلی29/جنوری ( محمد شبیب عالم ) سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سب سے پہلے میدان میں اتری تھیں ۔  آج یہ آندولن سرسوتی پوجا تک پہونچ گئی ۔ پوجا میں منتر پڑھا گیا " نو این آر سی ، نو سی اے اے ۔  یہ واقعہ ہے رشڑا میونسپلٹی کے تحت سترہ نمبر وارڈ کی سبوج ساتھی کلب کی جہاں بچہ بچہ عورت  مرد پوجا کرنے کے بعد پرارتھنا کیا کہ مرکزی حکومت ہم ملک کے عوام کے خلاف کالا قانون لگاکر ہمارا سکھ چین چھین نے کی کوشش کررہی ہے اس سے ہمیں نجات ملے ۔ شہریت قانون کے نام پر ملک کے عوام کو گھر سے بےگھر کردینے جیسی صورتحال پیدا کی ہے اس سے راحت ملے ساتھ ہی اور بھی ایسی پرار تھنا کئے کہ ان " اسبھ سکتی " کا ناس ( خاتمہ ) ہو ۔    اس پوجا کے دوران مقامی کونسلر سوبھوجیت سرکار نے کہا کہ ممتا بنرجی جو این آر سی و سی اے اے کے خلاف آواز بلند کی تھیں وہ آج پورے ملک کی آواز بن گئی ہے اسی لئے آج ہم سرسوتی پوجا کے منتر میں مزہبی منتر کی جگہ " نو این آر سی ، نو سی اے اے " کا جاپ کیا گیا ۔ ساتھ ہی عوام پر کالا قانون سے نجات پانے کی پرارتھنا دعا کی گئی ۔  چھوٹے چھوٹے ب

یوم جمہوریہ کے موقع پر رشڑا اسٹوڈینٹس اسپورٹنگ کلب کی جانب سے پرچم کشائ کے بعد بچوں میں کتاب, کاپی,پینسل,مٹھایاں تقسیم کی گئ, اس موقع پر مہمان خصوصی میں امام رشڑا جامع مسجد مولانا ذاکر حسین نوری, ریٹائرڈ ائرفورس افیسر شوکت علی, سماجی کارکن دوبے جی, غلام سرور, محمد اسلم موجود تھے, کلب کے جنرل سکریٹری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اہل وطن کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کے بہت جلد کلب کی جانب سے 8 سال سے 12 سال کے بچوں کی فٹبال کوچنگ شروع ہونے جارہی ہے, انہوں نے بتایا کلب کے معاون سکریٹری(امجد علی, اشوک رام ؤ اسرار خان) اور دیگر ممبران جس جوش ؤ جذبہ کے ساتھ کلب کے جائز مقصد کے لئے کام کررہے ہیں وہ باعش فخر ہے.

Image

سی اے اے احتجاج کے لئے فنڈ دینے کے الزام کو پی ایف آئی نے کیا مسترد، اندرا جے سنگھ نے بھی بتایا بے بنیاد -

Image
  نئی دہلی۔  مرکزی جانچ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے مبینہ طور پر ایک جانچ میں پایا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے لئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) اور رہیب انڈیا فاؤنڈیشن نے 134 کروڑ روپئے دئیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے پچھلے دنوں پی ایف آئی سے جڑے کچھ معاملوں کی جانچ کی تھی۔ اسی دوران پی ایف آئی اور رہیب انڈیا فاؤنڈیشن سے منسلک تقریبا 73 بینک کھاتوں کی اطلاع ملی جس سے احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتبہ طور پر بڑے پیمانے پر پیسوں کا لین دین ہوا تھا ۔   حالانکہ، پی ایف آئی نے ایک بیان جاری کر کے سی اے اے احتجاج کے لئے فنڈ دینے کے سبھی الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ پی ایف آئی مختلف میڈیا چینلوں پر چلائی جا رہیں ان خبروں کی شدید مذمت کرتا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تنظیم نے سی اے اے کے خلاف جاری مظاہروں کے لئے فنڈ جاری کیا ہے۔ سبھی میڈیا چینل ای ڈی کا نام لے کر کسی نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اس طرح کی خبریں چلا رہے ہیں جبکہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس معاملہ میں ای ڈی نے بھی ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ ای

یومِ جمہوریہ کے موقعے پر چاپدانی کے دس نمبر وارڈ میں خون عطیہ کیمپ اور کنکریٹ راستے کا افتتاح مقامی ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوا ۔ اس تقریب میں چئیرمین سریش مشرا کے علاوہ کئی کونسلر اور ترنمول کارکنان و حامی بھی یہاں تشریف فرما تھے ۔

Image

بانسبیڑیا میں 71واں یومِ جمہوریہ کے موقعے پر ہندوستانی شہری آئین کی حفاظت لینے کے عنوان سے ایک جلسہ سی پی آئی ایم ، کانگریس اور فارورڈ بلاک کے جانب سے مشترکہ تقریب منعقد کی گئی ۔ تصویر میں ماسٹر مبارک علی ناز دستورِ ہند کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف غزل پیش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

Image

چاپدانی میں یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ پڑتے ہوئے چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا اور انکے ہمراہ ترنمول کارکنان و حامی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

Image

رشڑا میں یومِ جمہوریہ کی جھانکی پیش کی گئی چئیرمین وجئے ساگر مشرا کے ساتھ کافی تعداد میں لوگوں نے اس تقریب میں حصہ لیا ۔ رشڑا کارنیوال کے نام کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ کی ترقیاتی کام کو بھی پیش کیا گیا ۔

Image

مغربی بنگال کی حکومت نے پیر کو ریاستی اسمبلی میں شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف قرارداد پیش کی .

Image
  کولکاتا 27/ جنوری  -  قرارداد میں مرکزی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ترمیم شدہ شہریت کے قانون کو منسوخ کرے اور این آر سی کو نافذ کرنے اور این پی آر کو اپ ڈیٹ کرنے کے منصوبوں کو کالعدم قرار دے ۔  ریاستی پارلیمانی امور کے وزیر پرتھ چٹرجی نے ایوان کے خصوصی اجلاس میں اس قرارداد کو پیش کیا  ۔   بائیں اور کانگریس ممبران اس قرارداد کی حمایت کئے ۔

شاہین باغ میں تاریخی نظارہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے منایا یومِ جمہوریہ کا جشن ۔

Image
 نئی دہلی  - شاہین باغ میں71 ویں یوم جمہوریہ کےموقع پر'شاہین باغ کی دادیاں' کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعدادمیں لوگ یہاں موجودرہے۔ آج صبح سے ہی مختلف مذاہب کےلوگ بڑی تعدادمیں جمع ہوئے اورتاریخ رقم کرتے ہوئےقومی یکجہتی کا پیغام دیا ۔  شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت میں تقریباً 40 دنوں سے احتجاج کرکے پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بن چکے دارالحکومت دہلی کے جامعہ نگرکے شاہین باغ علاقے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یوم جمہوریہ کا جشن بہت دھوم دھام اور جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ شاہین باغ اور رات کے وقت 12 بجتے ہی قومی گیت کے ساتھ جشن کا ماحول شروع ہوا، جو پوری رات جاری رہا ۔ اس کےبعد 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں موجود رہے۔ آج صبح سے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہونےلگے اور پرچم کشائی کے موقع پر ہزاروں لوگ جمع ہوگئے اور لوگوں کے کھڑے ہونے کے لئے جگہ باقی نہ رہی۔ پرچم کشائی تقریب میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی نےشرکت کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا ۔ سی اے اےکے خلاف شاہین باغ میں مظاہرہ

آج شہریت قانون کے خلاف مغربی بنگال اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی ۔

Image
 کولکاتا  -  پنجاب  ، کیرالہ کے راستے پر مغربی بنگال حکومت بھی  ۔ شہریت قانون کے خلاف قرارداد آج مغربی بنگال اسمبلی میں پیش کی جائے گی ۔   شہریت قانون کے خلاف قرارداد آج مغربی بنگال اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔295 رکنی مغربی بنگال اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو اکثریت حاصل ہے اس لیے اس قرارداد کو منظور ہونے کی راہ آسان ہے۔مغربی بنگال حکومت اُصولولی طور پر شہریت قانون کی مخالفت کررہی ہے۔حالانکہ اسمبلی میں قرارداد پیش نہ کیے جانے پرترنمول حکومت کی اپوزیشن جماعتیں مخالفت کررہی تھیں ۔

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف زکریہ اسٹریٹ میں لوگوں نے روزہ رکھا

Image
    کولکاتا  22/ جنوری  - زکریا اسٹریٹ میں اج ھزاروں لوگوں  کہ لئے   روزہ کا اہتمام کیا گیا این ار سی سی اے اے کہ خلاف دعائیں فضل الرحمٰن صاحب کیا ناخدا مسجد دونوں امام قاری نورعالم اور مولانا شفیق قاشمی کہ علاوہ خواتین اور مرد حضراتِ کافی تعداد میں شریک ھوئے اور رو رو دعا کی مقامی دوکاندار حضرات اپنی اپنی دوکانیں بند کرکے افطار میں شریک ھوئے ایسا روح پرور منظر دیکھا زکریا اسٹریٹ کہ تاریخ میں    روزہ کا  منظر پیہلی بار   دیکھنے کو  ملا ۔۔۔ تصویر ۔۔۔ پرویز عالم

شہریت ترمیمی بل کے خلاف ممتابنرجی کا دارجلنگ میں احتجاجی مظاہرہ ۔

Image
 دارجلنگ 22/جنوری  ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کے روز نظرثانی شدہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف دارجیلنگ پہاڑیوں میں چار کلومیٹر طویل احتجاجی مارچ کی قیادت کی۔  ریلی دارجلنگ میں مال کے قریب بھانو بھکتا بھون سے شروع ہوئی اور چوک بازار میں اختتام پذیر ہوئی۔  اس سے پہلے ، ممتا نے سی اے اے اور مجوزہ نیشنل وائیڈ نیشنل سول رجسٹر (این آر سی) کے خلاف ریاست کے مختلف حصوں میں دس احتجاجی مارچ اور چھ ریلیوں کی قیادت کی تھی ۔

سپریم کورٹ نے فلحال سی اے اے پر روک لگانے سے کیا انکار ۔

Image
 نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف سپریم کورٹ میں 140 سے زائد دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔  سپریم کورٹ نے فی الحال سی اے اے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔  سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف پانچ ججوں کا آئین بنچ ہی عبوری ریلیف دے سکتا ہے۔  مرکزی حکومت سے چار ہفتوں میں نئی ​​درخواستوں پر جواب داخل کرنے کو کہا گیا۔  ہائیکورٹ نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت روک دی ہے۔  آسام اور تریپورہ کے معاملات کو سپریم کورٹ نے الگ کردیا۔  ہمیں بتادیں کہ سماعت شروع ہونے سے قبل عدالت نمبر ون مکمل طور پر بھری تھی ، جس کی وجہ سے عدالت کے تینوں دروازے کھولنا پڑے۔  چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں تین ججوں کے بنچ کی سماعت نے بھیڑ کی وجہ سے پریشانی پیدا کردی۔  جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وکلا اندر نہیں آسکتے ہیں۔  پُر امن ماحول ہونا چاہئے۔  کچھ کرنا ہوگا۔  اس پر کپل سبل نے کہا کہ یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے۔  چیف جسٹس نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اس پر بلایا۔  چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا ، ہمیں بار ایسوسی ایشن سے بات کرنی چاہئے۔  اٹارنی جنرل نے کہا ، آج کل 144 درخواستیں

رام مندر ماڈل پر سنت آپس میں بھڑے ، مندر تعمیر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی تعمیر مشکل ۔

Image
  الہٰ آباد 21جنوری  سپریم کورٹ کی طرف سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی رام مندر کی تعمیر کی راہ آسان نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ وشو ہندو پریشد کی طرف سے ایودھیا میں تعمیر ہونے والے  رام مندر کا  ماڈل    پیش کئے جانے  پر سادھو سنتوں کے درمیان ایک نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہو ا ہے ۔ رام مندر ماڈل پر جیوتش اور شاردا پیٹھ کے شنکرا چاریہ سوامی سروپا نند کی طرف سے سخت اعتراضات ظاہر کئے گئے ہیں ۔ جیوتش پیٹھ کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا اختیار صرف  ’’ رامالیہ ٹرسٹ ‘‘ کو حاصل ہے۔جیوتش پیٹھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کمبوڈیا کے انکور واٹ مندر کے ڈیزائن پر  کی جائے گی ۔ الہ آباد میں  چلنے والے ماگھ میلے میں وشو ہندو پریشد  ’’مارگ درشک منڈل ‘‘ کی میٹنگ میں رام مندر کا ماڈل پیش کر دیا گیا ہے ۔ اس تعلق سے مارگ درشک منڈل کے اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  پیش کئے گئے رام مندر کے ماڈل کے مطابق ہی ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی جائے گی۔ وشو ہندو پریشد کے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا

چار سالہ لاپتہ بچے کی لاش تالاب سے مردہ حالت میں پائی گئی پورے علاقے میں غم و شوگ کا ماحول ۔

Image
  ہگلی13/جنوری ( محمد شبیب عالم )  پنڈوا کے تننا نیتاجی کالونی علاقے کا رہنے والا چار سال کا بچہ اپوروا کانجی لال اتوار کی دوپہر گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے اچانک سے لاپتہ ہوگیا ۔ وہ مقامی ایک آنگن واڑی اسکول میں پڑھتا تھا ۔  گھنٹوں گزر جانے کے بعد بچہ جب گھر باہر کہیں دیکھائی نہیں دیا تو گھر والے ایکدم سے پریشان ہوگئے اور پاس پڑوس کے علاوہ نزدیکی رشتے داروں کے گھر بھی تلاشی شروع ہوگئی ۔ رات بھر گھر والے بچے کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹکتے رہے ۔  آج صبح گھر سے تھوڑی سی دوری پر ایک تالاب میں چیل کوے کو دیکھ کر لوگ وہاں آئے ۔ لیکن کچھ پتہ نہیں چلا ۔ مگر اسی علاقے کے رہنے والے ڈیجیسٹر مینیجمنٹ گروپ کے لڑکے آئے اور اپنے پیٹھ پر آکسیجن باندھے تالاب میں اتر گئے اور بچے کو مردہ حالت میں برآمد کیا ۔ یہ خبر علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ پورا علاقہ ماتم میں تبدیل ہوگیا ۔  اس معاملے میں پولیس اور مقامی ایک شخص گور چندر بسواس نے بتایا کہ کل دوپہر سے ہی بچے کی تلاش جاری تھی ۔ ہم علاقائی لوگ پنڈوا تھانے میں شکایت کئے ۔ آج صبح پنڈاوا تھانے کی پولیس اس ڈیجسٹر مینجمنٹ کی ٹیم کو تلاشی کے لئے تالاب میں ات

ہوشیار ہوجائیں بینک کے اندر بھی آپکے روپئے محفوظ نہیں رہے / بینک کے اندر ہی خاتون کا بیگ کاٹ کر روپئے کی چوری سی سی ٹی وی کیمرے سے پولیس کی تلاشی ۔

Image
ہگلی13/جنوری ( محمد شبیب عالم ) چنسورہ کے آکھن بازار ایس بی آئی برانچ میں آج دوپہر بارہ بجے کے قریب پینشن کی رقم اٹھانے گئی چنسورہ پیارہ بگان کی رہنے والی بینا چکرورتی ۔ وہ بینک کے کاؤنٹر سے 21 ہزار روپئے اٹھانے کے بعد اپنا چمڑے کا سائڈ بیگ کندھے پر جھلاکر پاس کے ہی کھاتا update کے کاؤنٹر پر قطار میں کھڑی ہوگئی ۔ مگر کسی وجہ سے یہاں بینک کھاتا اپڈیٹ نہیں ہوا ۔ تب وہ واپس کاؤنٹر گئیں ۔ اتنے میں وہاں ایک شخص نے دیکھا کہ اس خاتون کا بیگ کٹا ہوا ہے ۔ اس نے انہیں کہا کہ آپکا بیگ کٹا ہوا ہے ۔ یہ سن کر وہ ایک دم سے گھبرا گئی اور بیگ میں ہاتھ ڈالی تو اس میں سے سارے روپئے غائب تھے ۔ اسکی خبر فوری طور پر بینک کے منیجر کو دی گئی ۔ بینک منیجر شکایت پاتے ہی خاتون سے کہا کہ آپ چنسورہ تھانے میں شکایت کریں ۔  بینا چکرورتی چنسورہ تھانے میں تحریری شکایت کی ۔ شکایت ملتے ہی پولیس بینک پہونچ گئی اور بینک۔کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی سرچنگ شروع کردی ۔ مگر آخر تک پتہ نہیں چل سکا کہ کس نے بینک کے اندر ایسی حماقت کرنے کی کوشش کی ہے ۔  اس سے پریشان ہوکر بینا چکرورتی جو بجلی محکمہ ریٹائر ملازمہ ہیں نے کہا کہ اب بی

ہگلی ضلع جرائم سے نجات کی طرف گامزن ، پولیس پبلک کی آپسی دوستی جرائم ختم کرنے میں اہل کردار ادا کرے گی : پولیس کمشنر ہمایوں کبیر

Image
     ہگلی13/ جنوری ( محمد شبیب عالم ) جب سے چندن نگر پولیس کمشنر کے عہدے پر ہمایوں کبیر ہگلی ضلع میں آئے ہیں تب سے لگاتار جرم کو ختم کرنے کی فراق میں لگے ہوئے ہیں ۔ اور اسکے لئے وہ پولیس والا طریقہ تو اپنائے ہی ہوئے ہیں ساتھ ہی ایک اور طریقہ اپنا ئے ہیں اور وہ کہ عام لوگوں سے جڑا جائے ۔ انکے ذہن دل و دماغ سے پولیس کا خوف نکال کر دوستانہ ماحول تیار کیا جائے ۔ اس سے لوگوں میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور وہی لوگ اپنے علاقے میں شرپسند تیار ہونے سے پہلے ہی اسے خود ہی ختم کر دینگے ۔ اس لئے کہ انہیں اس پر کا یقین ہوگا کہ پولیس انکے ساتھ ہے ۔  یہ باتیں آج چنسورہ کا بدنام علاقہ روندر نگر جو مافیاؤں کا اڈہ کہا جاتا ہے جہاں بدنام زمانہ ٹوٹن بسواس کا کبھی حکومت چلتا تھا  ۔ مگر جیسے ہی یہاں ہمایوں کبیر قدم رکھے اسی دن سے ٹوٹن کے ساتھ اسکے سیکڑوں شاگرد جیل کی ہوا کھا رہے ہیں ۔ آج اسی روندر نگر علاقے کے میدان میں  " روندر نگر چلینج کپ 2020 " کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں علاقائی تمام چھوٹے بڑے اسکول کے بچے بچیوں کو تحفہ تحائف سے نوازا گیا ۔ دوہزار سے زائد ان بچوں کے لئے دوپہر کے کھانے کا بھی

ہگلی ضلع میں سوامی ویویکا نند کی 157 ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر جلوس جلوس و ثقافتی تقریب منعقد کی گئی ۔

Image
  ہگلی12/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج ملک بھر کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی سوامی ویوکا نند کی 157 ویں یومِ پیدائش کے موقعہ پر جلوس نکالی گئی ۔ چاپدانی میں کے ایم بیام سمیتی کلب نے یہ جلوس نکالی جس میں  چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے علاوہ کئی کونسلر بھی اس سوبھا یاترا میں شامل ہوئے ۔ اس دوران کئی ثقافتی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔ چئیرمین سریش مشرا عظیم انقلابیوں کے مجسمے پر پھولوں کا ہار پہنایا ۔ وہیں بانسبیڑیا میں بھی مختلف کلب اداروں کے لوگوں نے سوامی ویویکانند کے یومِ پیدائش کے موقعے پر جلوس کے ساتھ ثقافتی تقریب بھی منعقد کئے ۔ چنسورہ میں بی جے پی والوں نے بھی سوامی جی کو یاد کیا اور جلوس نکالا ۔

شری رامپور کا علاقہ مودی گو بیک کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

Image
  ہگلی 11 / جنوری   ( محمد شبیب عالم  ) آج دوپہر مودی گو بیک کے نعروں سے شری رامپور کا علاقہ گونج اٹھا ۔ سی پی آئی کے جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے کولکاتا آنے سے قبل مودی واپس جاؤ کا نعرہ لگایا گیا ۔ سیکڑوں کی تعداد میں سی پی آئی ایم اور کانگریس حامی ہاتھوں میں کالا جھنڈا اور مودی واپس جاؤ کی تختی لگائے ۔ ایک احتجاجی جلوس نکالا ۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ترنمول کی جانب سے حمایت نہیں کرنے پر ترنمول کو بی جے پی کا B ٹیم بتایا ۔

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف چنسورہ میں ترنمول کا عظیم الشان جلوس ۔

Image
ہگلی11/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج ایک طرف جہاں پورا کولکاتا شہر و مضافات وزیراعظم نریندر مودی کی کولکاتا آمد کے خلاف " گو بیک " واپس جاؤ کا نعرہ لگارہا تھا ۔ وہیں آج چنسورہ میں مودی اور امیت شاہ کے خلاف سخت تنقید کرنے والے شری رامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی چنسورہ کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف عظیم الشان جلوس میں شامل ہوئے اور آج پھر سخت لفظوں میں مودی اور امیت شاہ کے خلاف نعرے لگائے ۔  آج کی اس جلوس میں چنسورہ میونسپلٹی کے چئیرمین گوری کانتو مکھرجی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کو دیکھا گیا ۔ اس جلوس میں خواتین کارکنان و حامیوں کی تعداد بھی دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ۔  یہ احتجاجی جلوس چنسوری کے کھادینا موڑ سے شروع ہوئی اور تاریخی گھڑی موڑ پر جاکر ختم ہوئی  ۔   وہیں دوسری طرف آج ترنمول کی اس جلوس کو لیکر لوگوں نے الگ الگ تاثرات پیش کرتے پائے گئے ۔ زیادہ تر لوگوں نے ناراضگی ظاہر کیا کہ آج جہاں مودی کے کولکاتا آمد کے خلاف طبلہ تنظیم سے لیکر دیگر تمام سیاسی تنظیم خواتین تنظیم م

رشڑا پریمیئر لیگ سیزن دو کا افتتاح آئندہ اٹھارہ جنوری سے پولیس پریس اور رشڑا میونسپلٹی بھی دوستانہ میچ کھیلے گی ۔

Image
     ہگلی10/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج رشڑا کے بانگور پارک علاقے میں لوریٹو ڈے اسکول کے قریب رشڑا پریمیئر لیگ ( RPL ) کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرینس منعقد کی گئی ۔  آر پی ایم کے صدر ستیہ پرکاش ، آر پی ایل کے چئیرمین پربھات کمار اور سیکریٹری جتندر یادو نے صحافیوں کو بتایا کہ رشڑا پریمیئر لیگ سیزن 2 کا افتتاح آئندہ 18جنوری سے ہونے جارہا ہے اور فائنل 20 جنوری کو ہوگا ۔ یہ ٹورنامنٹ رشڑا کے لینن میدان میں کھیلا جائے گا ۔ کھیل کا وقت دوپہر تین بجے کا رکھا گیا ہے ۔ فائنل کے دن وقت میں تبدیلی ہو سکتی ہے اسکی اطلاع دے دی جائے گی ۔ آر پی ایل کمیٹی نے اور بتایا کہ پہلا سیزن دولاکھ روپئے کے بجٹ کا تھا ۔ مگر اس بار کھیل شیدائیوں کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے سیزن دو کا بجٹ قریب آٹھ لاکھ روپئے رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس بار کل پچیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کے ہر وارڈ سے ایک ٹیم شامل کی گئی ہے اور ہر وارڈ کی ٹیم میں سات کھلاڑی مقامی ہونگے اور چار باہری کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم ہوگی ۔  اسکے علاوہ اس بار خواتین کرکٹ کی بھی ایک نمائشی کھیل ہوگا ۔ اسکے لئے کل 25 خواتین کرکٹرز ک

وزیراعظم گیارہ جنوری کو کولکاتا آرہے ہیں ۔ چار تجدید شدہ تاریخی عمارات ملک و قوم کے نام وقف کریں گے

Image
کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے 150ویں یوم تاسیس میں شرکت کریں گے کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے ریٹائرڈ اور موجودہ ملازمین کی پنشن ضروریات کی تکمیل کریں گے کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کے ریٹائرڈ بزرگ ملازمین  کو مبارک باد دیں گے ۔                 وزیراعظم جناب نریندر مودی 11 جنوری 2020 کو کولکاتا کے دو روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔ جناب مودی کا یہ دورہ 12 جنوری 2020 تک جاری رہے گا۔ تاریخی عمارتیں قوم کے نام وقف کریں گے وزیراعظم 11 جنوری 2020 کو کولکاتا کی چار تجدید شدہ تاریخی عمارات ملک وقوم کے نام وقف کریں گے۔   ان چار تجدید شدہ عمارتوں میں اولڈ کرنسی بلڈنگ  دی بیل ویڈرے ہاؤس، دی میٹ کاف ہاؤس اوردی ویکٹوریا میموریل ہال۔ مرکزی وزارت ثقافت نے  ان چاروں شاندار تاریخی عمارتوں اور ان کے صحن کی تجدید نو کی ہے۔ حکومت ہند کی وزارت ثقافت وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر مختلف میٹروشہروں کی تاریخی یادگاری عمارتوں کے نواح میں واقع ثقافتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے۔ان میٹرو شہروں میں کولکاتا، دہلی، ممبئی، احمدآباد اور وارانسی کو اس پروجیکٹ کے تحت فروغ دیا جارہاہے۔ کولکاتا پورٹ ٹرسٹ کی 150 ویں تقریبات وز

دہلی میں کانگریس کو بڑا نقصان شعیب اقبال اپنے کنبے کے ساتھ عآپ پارٹی میں شامل

Image
 نئی دہلی 9/ جنوری  -  سینئرکانگریس لیڈر اور دہلی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر شعیب اقبال نے دہلی اسمبلی انتخابات سے تقریبا ایک ماہ قبل پارٹی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کے صدر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شعیب اقبال اپنے بیٹے اور کانگریس کونسلر آل محمد اقبال، اپنے بھتیجے اور سابق کونسلر خرم اقبال اور بھابھی سلطانہ عبید سمیت اپنے دیگر تمام ساتھیوں کے ہمراہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عآپ رکن اسمبلی اور دہلی وقف بورڈ کے چئیرمین امانت اللہ خان بھی موجود تھے ۔   کئی سیاسی جماعتوں کا حصہ رہ چکے شعیب اقبال مٹیا محل اسمبلی سے مسلسل پانچ بار ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے جنتا دل، جے ڈی یو ، آر ایل ڈی اور ایل جے پی جیسی پارٹیوں میں رہنے کے بعد گزشتہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل کانگریس پارٹی کا دامن تھاما تھا۔ تاہم، فروری 2015 کے ریاستی اسمبلی الیکشن میں انہیں عام آدمی پارٹی کے عاصم احمد خان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ شعیب اقبال کی

نئی ہٹی میں بم بلاسٹ کانپ اٹھا چنسورہ شہر سی پی کو لوگوں نے گھیرا نقصان کی بھر پائی کا مطالبہ ۔

Image
    ہگلی9/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج دن کو دو بجے کے قریب اچانک سے ایک زوردار بم کی آواز سے چنسورہ گنگا ندی کے کنارے کا علاقہ کانپ اٹھا ۔ لاتعداد مکانوں کے دروازے دیواروں اور کھڑکیوں میں دراریں پڑ گئیں کئی مکانات کے کانچ ٹوٹ گئے جسکی وجہ سے کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔  پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دوپر دو بجے کے قریب چوبیس پرگنہ کے نئی ہٹی رام گھاٹ ( چھائی گھاٹ ) کے قریب وہاں کی پولیس کچھ بم کو ناکام بنانے کے لئے اس جگہ کا انتخاب کی تھی اور جیسے ہی بم کو ناکام کرنے کی کوشش کی کہ ایکدم سے زوردار آواز ہوا اور آگ دھواں کی لو آسمان کی جانب بڑھی اور مصروم بلاسٹ کی شکل اختیار کرلی ۔ بم پھٹنے کی آواز اتنی زوردار اور طاقتور تھی کہ گنگا ندی کے اس پار یعنی چنسورہ امام باڑہ اور جیل کے قریبی علاقہ کانپ اٹھا ۔ اس حادثے کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر باہر آگئے ۔  ادھر اس حادثے کی اطلاع پاکر چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر بھی متاثرہ علاقے چنسورہ میں پہنچ گئے ۔ مگر لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور کافی ہنگامہ بھی ہوا ۔ اسکے بعد کمشنر نے لوگوں کو یقین

سی پی آئی ایم اور کانگریس کا ہڑتال کے بعد شام ہوتے ہی انکے 55 کارکنان ترنمول کا پرچم تھاما ۔

Image
ہگلی8/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج ایک طرف جہاں سی پی آئی ایم اور کانگریس مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک غیر عام ہڑتال بلائی تھی ۔ وہیں آج۔شام ہوتے ہی انکے کل 55 کارکنان چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا پرچم تھام لیا ۔ ساتھ ہی بی جے پی کے بھی چالیس کارکنان ترنمول کو اپنا لئے ۔  آج شام کو۔چاپدانی میں ترنمول کانگریس کے جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا نئے سال کے موقعے پر غریب ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر لوگوں سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ایک 55 رکنی ٹیم وہاں پہونچی اور چئیرمین کے ہاتھوں ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔ اسی وقت بی جے پی کے چالیس کارکن بھی ترنمول کا پرچم تھام کر ترنمول میں شامل ہوگئے ۔ اس کے بعد بی جے پی والوں نے کہا کہ آج ملک میں بی جے پی جو صورتحال بناکر رکھی ہے اس سے ہمیں خاصی تکلیف کا احساس ہواہے ۔ ہم۔پہلے آنکھیں بند کرکے مودی اور بی جے پپ کی حمایت کرتے تھے ۔ مگر گزشتہ چند برسوں سے اسکے عوام مخالف حرکتوں سے صرف عام لوگوں کاہی نہیں بلکہ ہمارا بھی نقصان ہورہا ہ

ہگلی ضلع کے صنعتی حلقہ میں عام ہڑتال کامیاب رہا ، ریل آمدورفت بھی متاثر ہوئی ایک دو جگہوں پر ہلکی جھڑپیں بھی ہوئی ۔

Image
     ہگلی8/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج سی پی آئی ایم اور کانگریس پارٹی کی جانب سے کل دس ٹریڈ یونین کی حمایت میں بلائی گئی مشترکہ عام ہڑتال ہگلی ضلع میں بھی دیکھنے کو ملا ۔ یہاں ضلع کے قریب قریب تمام جوٹ ملوں اور دیگر صنعتی حلقوں میں صبح سے ہی بند مکمل طور پر کامیاب دیکھنے کو ملا ۔ بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل سے لیکر تیلنی پاڑہ کی وکٹوریہ جوٹ مل رشڑا کی ہیسٹنگ اور ویلنگٹن جوٹ ملوں میں بندی دیکھی گئی ۔  وہیں دوسری جانب سی پی آئی ایم اور کانگریس بند حمایتیوں نے بانسبیڑیا ریلوے اسٹیشن پر صبح گاڑیاں روکا مگر کچھ دیر بعد ہی موگرا تھانہ کی پولیس اور آر پی ایف کی مداخلت کے بعد ریل آمدورفت بحال ہوگیا ۔ کچھ اسی طرح کا حال دوسرے اسٹیشنوں جیسے چنسورہ چندن نگر مانکنڈو شری رامپور اسٹیشنوں پر دیکھا گیا ۔ رشڑا اور  شری رامپور ریلوے اسٹیشن کے قریب اوور ہیڈ تار پر کیلے کا پودا پتہ پھینک کر ریل آمدورفت میں رخنہ ڈالی گئی ۔ رشڑا اسٹیشن پر بند کے دوران پولیس اور بند حمایتیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی ہوئی کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔ شری رامپور میں کھٹک بازار سے ل

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف عام ہڑتال کا اثر کولکاتا کے تجارتی حلقوں میں بھی -

Image
   کولکاتا 8/جنوری ( پرویز عالم )  این ار  سی ۔ سی  اے  اے ۔ اور  این پی ار  کہ خلاف  بھارت    بند کا  آشر  کولکاتا میں نظر ایا   کالج اسٹریٹ بڑا بازار کالج اسٹریٹ بک مارکیٹ چیت پور موڑ زکریا اسٹریٹ کینگ اسٹریٹ ٹرہٹی اور راستوں پر بھی گاڑیاں مختصر نظر ائی رابندرا سرانی ٹریڈرش ایسوسن اور زکریا اسٹریٹ جوھری ایسو شن اور کاروباری تنظیموں میں بھی اپنے دوکانیں بند کرکے دھرنے پر بیٹھے ناخدا مسجد کہ امام مولانا شفیق قاشمی صاحب  بھی کاروباری تنظیموں کی حمایت کی اور ساتھ بیٹھے نظر آئے ۔۔۔۔

صنعت 4.0 مینوفیکچرنگ کی ترقی کیلئے مشرقی ہند میں اسٹارٹ اپ کے ساتھ آئی آئی ٹی کھڑگپور کا اشتراک

Image
کولکاتا‘6/جنوری، 2020 آئی آئی ٹی کھڑگپور کی اعلیٰ درجہ کی مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی میں مرکز تعاون کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں نیز صنعت  4.0 کیلئے وسائل پر مبنی مشاورتی سطح پر ایم ایس ایم ای کو مزید مستحکم کیا جارہا ہے۔ حالیہ اقدامات کے تحت وزارت برائے بھارتی صنعت و عوامی انٹر پرائزیز، حکومت ہند کے تحت بھارتی صنعت کے محکمہ کے ذریعہ فنڈ کی فراہمی کے سبب مرکز نے صنعتی تحقیقی انٹرن شپ کے طلبا کیلئے صنعتی مشاورت کو ترقی دینے پر مبنی کولکاتا انحصار اسٹارٹ اپ ہیمراج انفو کام کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ مرکز کے انڈسٹری کنسوٹیم میں ہیمراج انفو کام پہلا منظور شدہ ممبر ہے جس کی رہنمائی اہم صنعتیں مثلاً ٹاٹا موٹر، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسیز، ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا سنس، بھیل اور ایچ ای سی کررہی ہیں۔ مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے پروفیسر سورجا کے پال نے کہا کہ صنعت 4.0 درخواستوں کے سلسلے میں منٹر شپ کیلئے زیادہ سے زیادہ اسٹارٹ اپ سے رجوع کیا جارہا ہے۔ فی الحال مینوفیکچرنگ کے شعبے میں مزید ترقی کیلئے ہیمراج کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ ان کے ماہرین اور ساخت کی سطح پر مرکز کے ذریعہ سہولتیں بھی فراہم کی

کولکاتاکے ضوریز حمید کی CAT 2019 میں نمایاں کامیابی ۔

Image
کولکاتا‘6/جنوری، 2020: کولکاتا کے ضوریز حمید نے  CAT 2019 میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اس مقابلہ جاتی امتحان میں 89.34 فیصد پرسنٹائل حاصل کیا۔ ضوریز حمید آئی ای ایم، سالٹ لیک ، کولکاتا کے بی- ٹیک کے آخری سال کے طالب علم ہیں۔ ضوریز حمید جناب عبدالحمید کے فرزند ہیں جو وزارت برائے اطلاعات و نشریات ، حکومت ہندمیں ڈپٹی ڈائرکٹر کے منصب پر فائز ہیں۔ ان کے دوستوں اور بہی خواہوں نےان کی کامیابی پر بے حد خوشی ظاہر کی اور ان کے روشن مستقبل کی دعا کی ہے۔

انگس میں منگنی کی رسم کے بعد ہنگامہ توڑ پھوڑ ایک زخمی تھانے میں شکایات درج حملہ آور فرار ۔

Image
  ہگلی6/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بھدریشور تھانہ کے تحت انگس مومن پاڑہ علاقے گزشتہ رات شاہد آفریدی نامی لڑکے کا منگنی کی تقریب منائی جارہی تھی ۔ بوکس لگاکر گانا بجانا ہورہا تھا ۔  لیکن کچھ ہی دیر بعد کچھ لوگ آفریدی کے گھر آئے اور ساؤنڈ بوکس بند کرنے کو کہا اور واپس چلے گئے ۔   پھر آج صبح وہی لوگ دوبارہ شاہد آفریدی کے گھر آئے اور سب سے پہلے گھر کی چاؤ نی ٹالی کو توڑ پھوڑ کرنے لگے ۔  اچانک سے لوگوں کی اس حرکت کو دیکھ آفریدی کی ماں فیروزہ خاتون ان سے پوچھنے اور روکنے کی کوشش کی تو ان لوگوں نے انکے ساتھ دھکا مکی شروع کردیا اس۔دوران انکے سر پر چوٹ آگئی اور وہ گر پڑیں ۔  اس معاملہ میں  شاہد آفریدی سے پوچھا گیا تو اس نے کہا ہم لوگوں سے کسی کی دشمنی نہیں تھی ۔ مگر کل رات حسنین صدیقی عرف کلو کا داماد زبیر اپنے چند دوستوں کے ساتھ یہاں آیا اور کہنے لگا یہ گانا ٹھیک نہیں وہ گانا ٹھیک نہیں ۔ مائک ساؤنڈ باکس بند کرو ۔ اس وقت گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی ہم لوگ کچھ نہیں بولے اور وہ لوگ بھی واپس چلے گئے ۔ مگر آج صبح نو بجے کے قریب زبیر اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ اچانک سے میرے گھر پر حملہ کردیا اور

امیت شاہ ماں کا دودھ پیا ہے تو بنگال کے کسی بھی ایک شخص کو نکال کردیکھاؤ ۔ تمہارے سر پر بال نہیں اگا دیئے تو کہنا : کلیان بنرجی

Image
  ہگلی4/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج رشرا میلہ 2020 کے افتتاح کے دوران شری رامپور کے ایم پی کلیان بنرجی  مودی اور شاہ پر زبردست لفظی وار کیا ۔ انہوں نے مودی شاہ کو چلینج کرتے ہوئے کہا کہ ارے تم جنتا دوسری ریاستوں میں چلا چلاکر لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہو ۔ ہمت ہے تو مغربی بنگال کی سرزمین پر آکر یہاں کے لوگوں کو دھمکی دیکر دیکھا ۔ کان کھول کر سن لو مغربی بنگال کے کسی بھی ایک شخص کو سی اے اے این آر سی کے نام پر نکال کر دیکھاؤ اگر تمارے ٹکلے سر پر بال نہیں اگایا تو دیکھنا ۔   کلیان بنرجی آج ایک دم سے جزباتی لہزا بنائے ہوئے تھے ۔ انہوں نے سب سے پہلے میلہ کے مین گیٹ پر ربن کاٹا ۔ اسکے بعد منچ پر جیسے ہی چھڑے لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اسی وقت کہنے لگے کہ ہے کسی کی طاقت جو یہاں شامل ہندو مسلم تمام لوگوں کو ایک دوسرے سے الگ کردے ۔ میرے جسم میں جب تک خون باقی رہے گی کوئی بال بھی باں کا نہیں کر سکے گا ۔ مغربی بنگال پورے ہندوستان کو راہ دیکھاتا ہے ۔ مودی اور شاہ کے خلاف سب سے پہلے ممتا بنرجی آواز اٹھائیں تھی ۔ آج پورا ہندوستان مودی شاہ کے خلاف راستے پر اتر چکاہے ۔ ہندوستان میں رہنے

چار جنوری سے تیسواں رشڑا میلہ 2020 کا ہوگا آغاز قوالی اور مشاعرہ بھی ہوگا فلمی ہستیاں بھی تشریف لائیں گے ۔

Image
  ہگلی3/جنوری ( محمد شبیب عالم )  آج رشڑا میونسپلٹی کے کانفرنس روم میں رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی ۔ جہاں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے کہا کہ چار جنوری سے رشڑا میلہ 2020 شروع ہورہا ہے ۔ جو 15 جنوری تک چلے گا ۔ میلے کا افتتاح شری رامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوگا ۔ اس میلے میں ایک طرف جہاں کتابیں فروخت ہونگی وہیں مختلف اقسام کے کل 350 اسٹال لگائے جائیں گے ۔ اس میلے میں دو روپئے سے لیکر لاکھوں روپئے تک کے سامان فروخت ہونگے ۔ جو انسانی زندگی میں روزمرہ کی ضروریات ہے وہ بھی یہاں دستیاب ہونگے ساتھ ہی الیکٹرانک سامان سے لیکر گاڑیوں تک کے اسٹال لگائے جائیں گے ۔  اس کے علاوہ ہر روز شام سے لیکر رات دس بجے تک کلچرل تقریب بھی منعقد کئے جائیں گے ۔ جس میں ہندی بنگلہ گانا کے ساتھ لوک سنگیت ۔ مارسل آرٹ کی نمائش ساتھ ہی ہندی اردو زبان میں قوالی و مشاعرے بھی ہونگے ۔ اس میلے میں ہندی اور بھوجپوری فلموں کے اداکار اداکارائیں کے ساتھ گلوکار بھی اپنا جلوہ بکھیریں گے ۔  چئیرمین نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ کئی لاکھ لوگ اس

رشڑا میں ترنمول فاؤنڈیشن ڈے ۔ ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا گیا ۔

Image
 آج رشڑا میں ترنمول کانگریس فاؤنڈیشن ڈے منایا گیا ۔ ساتھ ہی ضرورت مندوں میں کپڑے  بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس دوران رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کئی ترنمول لیڈران فاؤنڈیشن ڈے سے متعلق اہم باتیں کئے ۔ یہاں سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان بھی شرکت فرمائے ۔