ہوشیار ہوجائیں بینک کے اندر بھی آپکے روپئے محفوظ نہیں رہے / بینک کے اندر ہی خاتون کا بیگ کاٹ کر روپئے کی چوری سی سی ٹی وی کیمرے سے پولیس کی تلاشی ۔

ہگلی13/جنوری ( محمد شبیب عالم ) چنسورہ کے آکھن بازار ایس بی آئی برانچ میں آج دوپہر بارہ بجے کے قریب پینشن کی رقم اٹھانے گئی چنسورہ پیارہ بگان کی رہنے والی بینا چکرورتی ۔ وہ بینک کے کاؤنٹر سے 21 ہزار روپئے اٹھانے کے بعد اپنا چمڑے کا سائڈ بیگ کندھے پر جھلاکر پاس کے ہی کھاتا update کے کاؤنٹر پر قطار میں کھڑی ہوگئی ۔ مگر کسی وجہ سے یہاں بینک کھاتا اپڈیٹ نہیں ہوا ۔ تب وہ واپس کاؤنٹر گئیں ۔ اتنے میں وہاں ایک شخص نے دیکھا کہ اس خاتون کا بیگ کٹا ہوا ہے ۔ اس نے انہیں کہا کہ آپکا بیگ کٹا ہوا ہے ۔ یہ سن کر وہ ایک دم سے گھبرا گئی اور بیگ میں ہاتھ ڈالی تو اس میں سے سارے روپئے غائب تھے ۔ اسکی خبر فوری طور پر بینک کے منیجر کو دی گئی ۔ بینک منیجر شکایت پاتے ہی خاتون سے کہا کہ آپ چنسورہ تھانے میں شکایت کریں ۔  بینا چکرورتی چنسورہ تھانے میں تحریری شکایت کی ۔ شکایت ملتے ہی پولیس بینک پہونچ گئی اور بینک۔کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی سرچنگ شروع کردی ۔ مگر آخر تک پتہ نہیں چل سکا کہ کس نے بینک کے اندر ایسی حماقت کرنے کی کوشش کی ہے ۔  اس سے پریشان ہوکر بینا چکرورتی جو بجلی محکمہ ریٹائر ملازمہ ہیں نے کہا کہ اب بینک کے اندر بھی لوگوں کے روپئے محفوظ نہیں رہے ۔ وہ بھی ایس بی آئی کے ہیڈ برانچ میں جہاں گیٹ پر دو دو دروان گارڈ تائنات ہیں ضرور کسی کی اندرونی حمایت ہے ورنہ کوئی دن کے اجالے میں بینک کے اندر کسی کے بیگ پر چھوری کیسے جلا گیا ۔  اس واقعہ کو لیکر بیک کے دوسرے گراہکوں میں غم و غصے کے ساتھ ڈر بھی محسوس کیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا