Posts

Showing posts from August, 2020

لوکل ٹرین چلائے جانے کا خواب رہ گئے ادھورے مرکز نے کیا انلاک چار کا نیا گائیڈ لائن جاری

Image
* انلاک 4 کے رہنما خطوط جاری ، میٹرو 7 ستمبر سے شروع ہوگی ، اسکول کالج 30 ستمبر تک بند رہے گا *  مرکزی حکومت نے انلاک 4 کے لئے رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں۔  انلاک 4 میں میٹرو خدمات 7 ستمبر سے شروع ہوں گی۔  حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق 30 ستمبر تک اسکول اور کالج بند رہیں گے۔  اس کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے علاقوں سے بات کرکے کیا گیا ہے۔  حکومت کی ہدایت کے مطابق 21 ستمبر سے اوپن ایئر تھیٹر کھولے جاسکتے ہیں۔  21 ستمبر سے معاشرتی ، تعلیمی ، کھیل سے متعلق ، تفریح ​​سے متعلق ، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات کی اجازت ہوگی۔  صرف 100 افراد کو اس میں شرکت کی اجازت ہوگی۔  تاہم ، یہاں تک کہ ایک محدود تعداد میں محفلوں میں ، لوگوں کے لئے فیس ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی اور ہینڈ واش اور سینیٹائزر مہیا کیے جائیں گے۔  حکومت کی ہدایت کے مطابق میٹرو خدمات سات ستمبر سے شروع ہوں گی۔  میٹرو میں حکومت کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔  میٹرو ریل کو چلانے کی اجازت ہے۔  اس کو 7 ستمبر 2020 کو درجہ دیا جائے گا۔  اس تناظر میں ،

سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے: گلزار اعظمی

Image
ممبئی 28 اگست مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیئے مشہور ”سدرشن“ نیوز چینل نے نفرت پھیلانے کی تما م حدیں پارکرتے ہوئے ”نوکر شاہی جہاد“ نام سے ایک پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے  جس میں چینل کے پرائم ٹام اینکر سریش چوہانکے یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ ”سرکاری نوکرشاہی میں مسلمانوں کے گھس پیٹ پر بڑا خلاصہ، آخر اچانک مسلمان آئی پی ایس، آئی اے ایس میں کیسے بڑ ھ گئے، سب سے کھٹن پریکشا میں سب سے زیادہ مارکس اور سب سے زیاہ سنکھیا میں پا س ہونے کا کیا ہے راز، سوچئے جامعہ کے جہادی اگر آپ کے ضلع ادھیکاری اور ہر منترالیہ میں لوک تنتر کے سب سے مہتیہ پورن استنبھ کاریا پالیکا پر قبضہ، دیکھئے نوکر شاہی جہاد پر ہمارا مہا ابھیان“۔ اس طرح کے نفرت انگیز پروگرام کا ٹریلر نشر ہونے کی اطلاع ملتے ہی جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزا ر اعظمی نے فوراً ٹی وی چینلوں کے اصول و ضوابط اور ان کی مانیٹرنگ کرنے والے اداروں جس میں دی الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ سینٹر، نیوز براڈ کاسٹنگ اسٹینڈرڈ اتھارٹی، نیوز براڈ کاسٹرس ایسو سی ایشن اوردیگر کو سدرش نیو ز چینل کے خلاف کارروائی کرنے اور پروگرام پر پابن

دماغی طور پر فوت ہوچکے شخص کے گھر والوں نے اسکے جسمانی اعضاء کو عطیہ کیا یہ پہلا موقعہ ہے جہاں جسمانی اعضاء کو دوسرے ریاست بھیجا جارہا ہے ۔

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں جسمانی اعضاء کو عطیہ کرنا کا نظیر قائم کیا ایک 44سالہ شخص کے گھر والوں نے ۔  انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنس میں علاج کےلئے بھرتی ایک مریض کی ذہنی دماغی طور پر موت ہوگئی ۔ جسکے بعد اسکے پھیپھڑوں ، دونوں گردے ، کارنیا یہاں تک کے اسکے اسکین ( چمڑی ) کو بھی دوسرے مریضوں میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔  اسکا پھیپھڑا جارہا ہے حیدرآباد ۔ کولکاتا سے کسی دوسرے ریاست پہلی بار عطیہ کیا گیا جسمانی اعضاء بھیجا جارہا ہے ۔  بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد سے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی کولکاتا پہچ گئی ہے ۔     ہگلی اترپاڑہ کے رہنے والے پیوش کانتی گھوشال عمر 44سال وہ چار روز قبل انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنس میں بھرتی ہوئے تھے ۔ گزشتہ کل انکی دماغی موت طور پر انکی موت ہونے کی اطلاع ڈاکٹروں نے دی ۔ اسکے بعد گھر والوں نے انکے جسمانی اعضاء کو عطیہ کرنے کا اطلاع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کے دو گردے اور اسکین ایس ایس کے ایم اسپتال میں زیرِ علاج ایک مریض کے جسم میں منتقل کی جائے گی ۔  کارنیا ( آنکھ ) شنکر نیترالہ میں بھیجا جائے گا اور پھیپھڑا کولکاتا سے باہر دوسری ریاست حیدرآباد بھیجا جا

چنسورہ بس اسٹینڈ پر دو نمبر بس میں ایک ڈرائیور کی پراسرار حالت میں لاش ملی گھر والوں نے کہا خودکشی نہیں قتل ہے ۔

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ بس اسٹینڈ پر دو نمبر بس جو چنسورہ پولیس کے تحویل میں تھی ۔ اس بس میں اسی بس کے ڈرائیور شیخ محرم علی کی لاش پراسرار حالت میں ملی ۔ لاش کے گردن میں ڈور لپٹا ہوا تھا اور وہ بیٹھے ہوئے حالت میں تھا ۔  آج صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دوسرے بس کے ڈرائیوروں نے جب دیکھا فوراً پولیس کو اطلاع کیا ۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر یہ منظر دیکھ کر حیران تھی کہ یہ تو وہی ڈرائیور تھا جو اس گاڑی میں پولیس کو یہاں وہاں لے جایا کرتا تھا ۔  یہ دو نمبر روٹ کی بس تھی جسے پولیس اپنے کام کےلئے اپنے تحویل میں لے رکھی تھی ۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے اس شخص کا نام شیخ محرم علی بتایا جو چنسورہ کے کھاگڑاجل علاقے کا رہنے والا تھا ۔ جسکی عمر بیالیس سال کے قریب تھی ۔  اس معاملے میں اسکی بیوی کی بڑی بہن سلمہ  بی بی نے کہا کہ سنیچر کے روز وہ شراب کے نشےمیں دھت تھا اس روز نہ دن میں کھانا کھانے آیا اور نہ رات کو دوسرے دن صبح گھر آیا غسل کرکے کھانا کھانا اور چلا گیا ۔ پھر دوپہر کو نہیں آیا شام کو بھی نہیں آیا ۔ گھر والے انتظار کرتے رہے ۔ میں پاس رہتی ہوں رات پونے دس بجے اپنی چھوٹی بہن سے پ

رشڑا میونسپلٹی میں اڑتیس بیواؤں کو ایک کالین اسکیم کے تحت مالی مدد کی گئی ۔

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) ریاستی حکومت یونہیں ماں ماٹی مانس کی حکومت خود کو نہیں کہتی بلکہ انکے خدمت ہرممکن طریقے سے کرتی ہے ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق عوام کے لئے مختلف اسکیموں کے ساتھ ساتھ بیوہ عورتوں خصوصی طور پر جنکے شوہر ساٹھ سے کی عمر سے قبل ہی اس دار فانی سے رخصت ہوگئے ہیں انکے بیواؤں کےلئے حکومت " ایک کالین " اسکیم کے نام سے ایک بار چالیس ہزار روپئے کی مالی مدد عنایت کرتی ہے ۔  آج اسی اسکیم کے تحت ایک دفعہ پھر سے رشڑا میونسپلٹی کے ۔رائن بنرجی حال میں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے 38 بیواؤں کے ہاتھوں میں رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرمین پرشن وجئے ساگر مشرا اور میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان چالیس ہزار روپئے کا چیک سونپ دیا ۔  اس دوران وجئے ساگر مشرا نے بتایا کہ ممتابنرجی صرف نام سے نہیں انکے کام میں بھی ممتا جھلکتی ہے اور ہم سب انکے سپاہی ہیں ۔ آج انہیں کی ہدایت پر ہم یہاں ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کا نعرہ ہے کہ ہم کسی کو بھوکا نہ رہنے دینگے اور نہ بھوکا سونے دینگے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت

باشندگان چاپدانی سے گزارش ہےکہ کسی بھی قسم کی افواہ پر کان نہ دھریں سیدھے میونسپل آکر تحقیقات کرلیں : سریش مشرا

Image
ہگلی24/اگست ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی علاقے میں حکومت کی جانب سے ایک اردو اور ایک ہندی اسکول کی منظوری ملنے کے بعد بھی اردو اسکول میں تعلیمی سلسلہ شروع نہیں ہونے اور ہندی اسکول میں تعلیم جاری ہے ۔ کو لیکر یہاں چرچہ گرم ہے ۔  اس بات کو لیکر چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین اور موجودہ بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن سریش مشرا نے آج ایک خصوصی ملاقات کے دوران اسکول سے متعلق تفصیلات بیان کیا ساتھ ہی کچھ دستاویز بھی دکھایا ۔ انہوں نے کاغذات دکھاتے ہوئے کہا کہ ہاں یکم جون 2017 کو تارکیشور میں ضلع انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کو سیرام پور کے ایم پی کلیان بنرجی نے چاپدانی میں ایک اردو اور ایک ہندی ہائی اسکول قائم کرنے کی گزارش کیا تھا ۔ اسکے بعد 24 جنوری 2018 کو ڈی ایم کے جانب سے چاپدانی میونسپلٹی کو کہا گیا کہ جہاں اسکول قائم ہوگی ۔ اسکے لئے زمین گورنمنٹ کو سونپی جائے ۔  14/3/2018 کو میونسپلٹی کی جانب سے وارڈ نمبر چار میں ہولڈنگ نمبر پانچ این سی ایم روڈ پر آٹھ کٹھہ 6 چھٹانک زمین سب انسپیکٹر آف اسکو بیدیاباٹی کو سونپ دی گئی جسکا میمو نمبر 70/18/19/CM ہے ۔

ہگلی ندی میں اچانک پانی کی تیز بہاؤ سے ٹوٹا گھاٹ لوگوں دکھا خوف و ہراس

Image
ہگلی21/اگست ( محمد شبیب عالم )  ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی لگاتار بارش سے ویسے ہی عام زندگی مفلوج ہے اور اسی درمیان آج ہگلی کے ہند موٹر بڑتلہ علاقے میں اچانک ندی میں اتنی تیز بہاؤ آئی کہ بڑتلہ گھاٹ کو تباہ و برباد کردی ۔  جمعہ کے روز دوپہر کے وقت ہند موٹر کے بڑتلہ گنگا گھاٹ پر اچانک سے ندی میں افان آیا اسکی رفتار اتنی تیز تھی کہ اس گھاٹ کو اپنی آغوش میں لے لیا ۔  بتایا جاتا ہے کہ دو دنوں سے ہورہی لگاتار بارش کی وجہ سے ہگلی ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا تھا اور اسی درمیان اچانک پانی کی بہاؤ تیز ہوئی اور لے اڑی گھاٹ ۔ اس خبر کو پاتے ہی لوگوں میں خوف طاری ہوگیا ۔  لوگوں نے کہا کہ اس ندی میں پانی کی سطح میں بہت زیادہ اضافہ بہت کم دیکھا جاتا ہے ۔ لوگوں نے اور کہا کہ ندی میں پانی بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ کل ہی کچھ حصہ ٹوٹ گیا تھا ۔ لیکن آج اچانک پانی کی رفتار بہت تیز تھی ۔ نتیجے میں پورے بڑتلہ گھاٹ کو تباہ و برباد کرکے چلی گئی ۔

چنسورہ تالڈانگہ دتہ کالونی میں نوجوان نے کی خودکشی بیوی لاپتہ

Image
ہگلی21/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج اس ہفتے لاک ڈاؤن کا دوسرا دن تھا ۔ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس کی جہاں سختی دیکھی گئی وہیں ضلع میں لگاتار دو دنوں سے جاری بارش نے بھی لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کی ۔  اسی دوران چنسورہ تالڈانگا دتہ کالونی میں ایک 25 سالہ نوجوان شانتنو بسواس کی موت کی خبر ملی ۔  بتایا گیا کہ شانتنو کی لاش اسکے گھر میں جھولتی ہوئی ملی ۔ جس کی گردن میں پرانے کپڑوں کی ڈور تھی ۔  لیکن کیا اس نے خودکشی کیا تھا ؟ لیکن کیوں ۔  اس معاملے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔  پڑوسیوں نے بتایا کہ شانتنو اور اسکی بیوی یہاں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے ۔ وہ پیشہ سے راج مستری تھا ۔ روزانہ صبح صبح اٹھتا تھا اور کام پر چلاجاتا تھا ۔ لیکن آج دن گئے تک اسکے گھر کا دروازہ بند دیکھکر پڑوسی حیرانی محسوس کئے اور دروازہ پیٹ کر اسے آواز دینے لگے ۔ مگر جب اندر سے کوئی آواز نہیں ملی تو لوگوں نے دروازہ توڑ دیا اور دیکھا کہ شانتنو پھندے سے جھول رہا ہے ۔ یہ دیکھتے ہی علاقے میں ہلچل سی مچ گئی ۔ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کیا ۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر لاش کو برآمد کی اور پوس

چندن نگر کے ایم ایل اے اندر نیل سین کا ہاتھ پکڑکر بی جے پی کے اہم رکن ترنمول میں میں ہوئے شامل

Image
ہگلی19/اگست ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں بی جے پی کامیابی کی تیاری میں ابھی لگی ہی تھی کہ ایک ایک کرکے اسکے لوگ پارٹی چھوڑ کر ترنمول  میں شمولیت اختیار کرنے لگے ہیں ۔  اسطرح سے آئندہ بدھان سبھا انتخاب میں ترنمول کو کمزور کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ہی بکھرتے دیکھائی دینے لگے ہیں ۔ ویسے اسکا کتنا فائدہ کس کو ہوگا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔ مگر فلحال ہگلی ضلع میں ترنمول آئندہ انتخاب کےلئے مظبوط دیکھائی دے رہی ہے ۔  بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی پر یقین کرتے ہوئے اور انکی کارکردگی سے متاثر ہوکر ہی آج یہ لوگ ترنمول کا پرچم تھامے ہیں ۔  آج ایک تقریب کے دوران چندن نگر کے ایم ایل اے اندر نیل سین کا ہاتھ پکڑ کر پانچ سو سے زائد بی جے پی کارکنان و حامی ترنمول میں شامل ہوگئے ۔  بھدریشور بی جے پی یووا مورچہ کے نائب صدر شری اوم ساہا ، بھدریشور میونسپلٹی علاقے کے بی جے پی کے اہم رکن رکھال چکرورتی ، دھرمیندر سنگھ ، آشیش ساؤ اور منوج داس کے ہمراہ بھدریشور سے لیکر چندن نگر تک کے کل پانچ سو کے قریب بی جے پی کارکن اور حامی ترنمول میں شامل ہوگئے ۔ انکے ہاتھوں میں اندر نیل سین نے

چنسورہ میں ٹریفک کنٹرول روم کا افتتاح خلاف ورزی کرنے والوں کی کیمرے سے نگرانی فائن کی رشید پہونچے گی گھر تک

Image
ہگلی19/اگست ( محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن ختم ہونے سے قبل ریاستی حکومت ٹریفک نظام کو بلکل تکنیکی طریقے سے بحال کرنے پر زور لگادی ہے تاکہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ساتھ حادثات پر بھی قابو پائی جاسکے ۔  وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آج چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کے رہنمائی میں چنسورہ کے کھادیناموڑ پر ٹریفک پولیس کنٹرول روم کا افتتاح ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس وویک سہائے کے ہاتھوں ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف ٹریفک بھیدت راج بھندیش اور دیگر افسران شرکت کئے ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس کنٹرول روم کے زریعے ٹریفک سے منسلک مختلف پہلوؤں پر نظر رکھی جاسکے گی ۔  ایک لفظ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ چنسورہ شہر کو کولکاتا بنانے کی تیاری شروع ہوگئی ہے ۔  اس دوران اے ڈی جی وویک سہائے نے صحافیوں کو بتایا کہ آج سے پانچ چھ ماہ قبل ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ٹریفک نظام کو بہتر کرنے کے لئے کل 2700 نئے پوسٹ کا انتخاب کی تھیں ۔ جس میں یہ چندن نگر کا ٹریفک پولیس کنٹرول روم بھی شامل ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ جسطرح سے کورونا وباء پھیلی ہوئی ہے ۔ اس صورت میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے

امسال محرم کا جلوس نہیں ، ہگلی امام باڑہ کمیٹی بھی متفق ، پولیس انتظامیہ کےساتھ محرم کمیٹیوں کا مشترکہ فیصلہ

Image
ہگلی17/اگست ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء اس سال کی تمام سرگرمیوں تہواروں کو قید کر دیا ہے ۔ جسکی وجہ سے لوگ کچھ بھی کھل کر نہیں کرپا رہے ہیں ۔ ادھر اس وباء کی وجہ سے حکومت بھی انفیکشن پھیل جانے کے ڈر سے سختی دیکھا رہی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔   آج چنسورہ - ہگلی میونسپلٹی میں محرم کے مدنظر چنسورہ پولیس انتظامیہ کے جانب سے علاقے کے تمام محرم کمیٹیوں کو لیکر ایک اہم میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ اس میٹنگ میں چنسورہ تھانہ کے آئی  سی پردیپ داں ، چنسورہ تھانہ کے ایس آئی  تاپس کمار گھوش ساتھ ہی چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار ، ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، چنسورہ میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چیئر پرشن گوری کانتو مکھرجی ، ہگلی ضلع ترنمول اقلیتی سیل کے نائب صدر مرزا سنور علی ، ہگلی امام باڑہ کے جانب سے پرنسپل ڈاکٹر سید محسن رضا عابدی ، امام علی ، مرزا ساجد علی اور محرم کمیٹیوں کے صدر سیکریٹری و ممبران ۔  میٹنگ کی کاروائی شروع ہوتے ہی ملک میں کورونا وباء کو لیکر چرچہ ہوا اور اسی وباء کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس اور میونسپلٹی اس لیڈران کے جانب سے حکومت کے فیصلے کو سامنے پیش

کوروناوباء سے ملک کے لوگ پریشان ہیں انہیں راحت پہونچانے کے بجائے بی جے پی سیاست کرنے میں لگی ہے : سریش مشرا

Image
ہگلی16/اگست ( محمد شبیب عالم ) جب سے مودی حکومت ملک میں قائم ہوئی ہے ۔ تب سے کوئی ایسا دن مہینہ سال کوئی بھی ایسا دن باقی نہیں رہا ہے جہاں ملک کے لوگ پریشان نہ ہوں ۔  اسکے باوجود بھی وزیر اعظم لمبی چوڑی فیک تقریر کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں ۔ یہ باتیں آج چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرمین پرشن سریش مشرا نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی جلوس کے دوران کہا ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج پورے ملک کے عوام کورونا وباء سے پریشان ہیں ۔ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو راحت پہونچانے کے بجائے سیاست کرنے میں لگی ہے ۔    آج چاپدانی میں مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں ، ڈیزل ، پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ، مہنگائی ، بےروزگاری ، ریلوے سے لیکر بینک اور دیگر کئی اہم شعبوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپنے کے خلاف چاپدانی کے پالتا گھاٹ سے منجوشری تک ایک عظیم الشان جلوس نکالی گئی ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کے ساتھ سابق کونسلر بھی شرکت کئے ۔ یہ جلوس چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا کے رہنمائی میں نکالی گئی ۔ اس احتجاجی جلوس میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو

یومِ آزادی کے دن کھاناکل میں پرچم کشائی کو لیکر ترنمول - بی جے پی میں جھڑپ ایک کی موت کئی زخمی چھ گرفتار بارہ گھنٹے کا رہا بند

Image
ہگلی16/اگست ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے کھاناکل کے نطیب پور علاقے میں گزشتہ کل یومِ آزادی کے موقعے پر قومی پرچم کشائی کو لیکر ترنمول اور بی جے پی کے درمیان زبردست جھڑپ میں بی جے پی کے کارکن چالیس سالہ سودام پرمانک کی موت ہوگئی ۔ اس جھڑپ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔  اس واقعہ کے بعد پورے کھانا کل میں ہلچل سی مچ گئی ۔ حالات اتنے بےقابو ہوگئے کہ ریف تک اتارنی پڑی ۔   اس معاملے میں پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ کل صبح کھاناکل کے نطیب پور علاقے میں ایک ہی جگہ قومی پرچم لہرانے کےلئے اپنے اپنے پارٹی دفتر میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنان جمع ہوئے تھے ۔  اسی دوران ایک نے پہلے جھنڈا لہرا دیا ۔ بس اسی بات کو لیکر بحث شروع ہوگئی ۔  اس معاملے میں بی جے پی کا رہنماء بیمان بوش نے ترنمول پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بحث کے دوران ترنمول کے غنڈوں نے بی جے پی حامی سودام پرمانک کے سرپر پیچھے سے کسی اسلحہ سے وار کردیا ۔ جسکی وجہ سے سودام وہیں گرپڑا ۔ لہولہان حالت میں اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔    ادھر سودام کی موت کی خبر سنتے ہی پورے علاق

پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی بایاں بازو کا دیش بچاؤ دیوش منایا گیا ۔

Image
ہگلی9/اگست ( محمد شبیب عالم ) ملک میں بڑھتی بدعنوانی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں ریلوے ، ہوائی جہاز ، بینک اور درجنوں شعبوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپ دینے کے خلاف ساتھ ہی ملک میں مذہبی منافرت کی آگ بھڑکانے ، بےروزگاری جیسے درجنوں معاملے کے خلاف آج سی آئی ٹی یو کے جانب سے پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ملک بچاؤ جمہوریت بچاؤ کے نام سے مظاہرے ہوئے ۔  ہگلی ضلع کے اترپاڑہ کون نگر جی ٹی روڈ موڑ پر راستے کی ناکہ بندی بھی کی گئی ۔  ضلع سی پی آئی ایم کے جانب سے اطلاع کے مطابق آج کی یہ تقریب سی آئی ٹی یو کے جانب سے بلائی گئی تھی جس میں بایاں بازو کی کی تمام تنظیمیں مشترکہ طریقہ سے یہ اجلاس منعقد کی ۔ citu . dyfi . sfi . جیسے تنظیم شامل رہے ۔ یہ تقریب ڈانکونی ۔ تارکیشور ۔ سنگور ۔ سیرامپور ۔ چاپدانی ۔ بسنسبیڑیا ۔ تریوینی ۔ میں بھی منائی گئی جہاں راستوں پر س پی آئی ایم حامی کھڑے ہوکر مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ وہیں بھدریشور میونسپلٹی کے قریب بابو بازار سے گیارہ نمبر وارڈ کے سی پی آئی ایم کے سابق کونسلر محمد ہاشم اور سی آئی ٹی یو سینٹرل کمیٹی کے ممبر محمد قاسم کے علاوہ سابق چئیرمین دی

سیرام پور میں ریلوے لائن کے کنارے ڈھیر سو برسوں سے رہ رہے پانچ سو پریوار کو ہٹانے کے خلاف میں ترنمول کا مظاہرہ

Image
ہگلی9/اگست ( محمد شبیب عالم ) سیرام پور میونسپلٹی کے تحت 26 نمبر وارڈ ریل لائن ریلینڈ روڈ کے علاقے میں گزشتہ ڈیڑھ سو برسوں سے رہ رہے تقریباً پانچ سو پریوار کو ہٹائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس آج راستے پر اتر گئی اور مودی حکومت کی اس گندی حرکت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔  اس احتجاجی مظاہرے کی رہنمائی ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، سیرام پور میونسپلٹی کے سابق کونسلر سنتوش سنگھ اور کئی مقامی رہنماء بھی شامل تھے ۔ اس دوران دلیپ یادو نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ریلوے لائن کے کنارے رہ رہے لوگوں کے لئے جب تک کوئی متبادل جگہ نہیں دی جاتی تب تک یہ لوگ کہیں نہیں جائیں گے ۔  ساتھ ہی ترنمول رہنماؤں نے یقین دلایا کہ آپ گھبرائے نہیں ترنمول کانگریس آپکے ساتھ ہے ۔

کفر ٹوٹا خداخدا کرکے بانسبیڑیا ایم جے نگر کا برسوں سے خستہ حال راستے پختہ ہوا ایم ایل اے کے ہاتھوں افتتاح

Image
ہگلی9/اگست ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کا بانسبیڑیا جناتی مسجد کے پیچھے کا علاقہ جسے ایم جے نگر کے نام سے بھی منسوب کیا گیا ہے ۔ اس علاقے میں مسلمانوں کی کی گھنی آبادی ہے ۔ اس علاقے کے لوگ راستے کی خستہ  حالی سے خاصے پریشان تھے ۔ برسات کہ دنوں میں لوگوں کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ ادھر چار برسوں سے راستہ ٹوٹ کر پاس کے تالاب میں جھک گیا تھا ۔ اس وجہ سے بچوں بزرگوں عورتوں کے لئے مصیبت بن گیا تھا ۔ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ کتنے بچے تالاب میں گرگئے ۔  انہیں مسائل سے پریشان مقامی پنچایت ممبر ( مکھیا ) شبانہ پروین سے شکایت کی گئی ۔ آخر میں شبانہ مقامی ایم ایل اے تپن داس گپتا کو بتائی ۔ اسکے بعد راستے کی پختہ ڈھلائی ہوا اور آج تپن داس گپتا کے ہاتھوں ہی راستے کا افتتاح ہوا ۔    آج افتتاحی تقریب میں تپن داس گپتا کے ساتھ پنچایت ممبر شبانہ پروین ، ایڈووکیٹ نواب سہیل اور کنٹریکٹر انور حسین کے علاوہ کئی سیاسی سماجی لوگ شرکت کئے ۔  اس افتتاحی تقریب کے دوران تپن داس گپتا نے اپنی مختصر سی تقریر کے دوران کہا کہ میں آج آپ ہی لوگوں کی وجہ سے ایم ایل اے بنکر کھڑا ہوں ۔ ورنہ

اگست ماہ کے لاک ڈاؤن کا دوسرا دن پولیس نے دیکھائی سختی سائکل گاڑیوں سمیت کل 56 گرفتار

Image
ہگلی8/اگست ( محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لئے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا ۔ آج بروز ہفتہ اگست ماہ کا دوسرا لاک ڈاؤن تھا ۔ اس سے قبل پانچ اگست کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا ۔  آج ایک دفعہ پھر سے پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی تمام بازار دکانیں کاروباری شعبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اثر دیکھنے کو ملا ۔  آج لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے گزشتہ کل شام سے ہی ضلع کے کئی علاقوں میں پولیس مائک کے زریعے لوگوں کو آگاہ کردی تھی اور صبح ہوتے ہی راستوں پر نکل گئی ۔ اب زیادہ تر لوگ لاک ڈاؤن کو زندگی کا حصہ مان چکےہیں اور اسی لئے زیادہ پریشانی ظاہر نہیں کرتے ہیں ۔  لیکن پھر بھی پولیس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے میں کےلئے کوئی بھی کثر نہیں چھوڑتی ہے ۔  آج ایک بار پھر سے چنسورہ کے علاقے میں پولیس دبنگ انداز میں راستے پر دیکھائی دی ۔ اس دوران سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی یا غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والوں کو سائکل گاڑی سمیت حراست میں لیا ۔  اس دوران کچھ لوگوں کے ساتھ زور زبردستی بھی کرتے دیکھائی دی ۔ آج چنسو

زہر اگلنے والے میڈیا پر لگام کسنے کامعاملہ کل سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت متوقع

Image
عدالت کی ہدایت پر جمعیۃ علماء نے نیوز براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو فریق بنا دیا، گلزار اعظمی ممبئی 6 اگست مسلسل زہر افشانی کرکے اور جھوٹی خبریں چلاکر مسلمانوں کی شبیہ کوداغدار اور ہندوؤں اورمسلمانوں کے درمیان نفرت کی دیوارکھڑی کرنے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں کے خلاف داخل کی گئی جمعیۃ علما  ہند کی عرضی پر کل سپریم کورٹ آف انڈیا میں سماعت سماعت ہوسکتی ہے، اس سے قبل کی سماعت پر عدالت نے مرکزی حکومت کے وکیل سے کہا تھا کہ وہ عرض گذار کو بتائے کہ اس تعلق سے حکومت نے کیبل ٹیلی ویڑن نیٹورک قانون کی دفعات 19 اور 20 کے تحت ابتک ان چینلز پر کیا کارروائی کی ہے یا کی جاسکتی ہے نیز براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کو بھی فریق بنانے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعدنیوز برارڈ کاسٹ  ایسو سی ایشن کو بھی فریق بنا دیا گیا ہے جنہوں نے عدالت میں اپنا جواب بھی داخل کردیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا اے ایس بوبڑے کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کے روبرو معاملے کی سماعت ہوگی جس میں جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم شامل ہیں۔جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ دشینت دوے بحث کریں گے جبکہ ان کی معاونت کے لیئے

اگست مہینے کا پہلا لاک ڈاؤن دکانیں بازار بند رہی مگر سنگِ بنیاد کے جشن میں ڈوبے رہے عقیدت مند خوب اڑی لاک ڈاؤن کی دھجیاں

Image
ہگلی5/اگست ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف جہاں کورونا وباء کے انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے ریاستی حکومت گزشتہ ماہ سے ہفتہ وار  لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے ریاست کے لوگوں کو صحتیاب رکھنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ وہیں دوسری جانب مذہب کی آڑ میں حکومت کے فیصلے کو انگوٹھا دیکھانے میں لگے ہیں ۔     یوں تو 2020 کا سال تواریخ کے پننے میں پہلے ہی درج ہوگیا ہے ۔ مگر اس سال کا 5 اگست ہندوستان کی تاریخ میں ایک الگ دن یا یوں کہیں کے تاریخ ساز دن کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جائے گا ۔    ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد اگست ماہ کا آج پہلا لاک ڈاؤن تھا ۔ گزشتہ لاک ڈاؤن کی طرح آج بھی نکل و حمل مکمل طور پر بند رہا ۔ دکانیں بازار مارکیٹ تمام کچھ بند رہا سیوائے ایمرجینسی سہولیات کو چھوڑ کر ۔ ہربار کی طرح آج بھی پولیس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے صبح سے ہی گلی محلوں چوراہوں پر پولیس عملے تائنات تھے ۔ چھوٹی بڑی گاڑیوں کو گزرتے دیکھ فوراً روکتے تھے ۔ کاغذات طلب کرتے ۔ غیرضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھتے ۔ تشفی بخش جواب نہیں ملنے پر یا تو گھر واپس بھیجتے تھے اور نہیں تو تھانے میں بیٹھا دیتے تھے ۔  لیکن

کورونا کو شکست دیکر گھر لوٹے بزرگ کی حوصلہ افزائی کے لئے سامنے آئے کلب کے ممبران

Image
ہگلی3/اگست ( محمد شبیب عالم ) کسی کے کورونا پوزیٹو کی خبر ملتے ہی جسطرح سے کچھ لوگ اس شخص اور اسکے گھر والوں کو جتنی گیری ہوئی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔  ٹھیک اسکے برعکس کورونا سے مقابلہ کرکے کورونا کو شکست دیکر گھر لوٹے بزرگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے علاقائی کلب کو سامنے آتے دیکھا گیا ہے ۔  یہ واقعہ ہے چنسورہ ودیا بھون پلی کا جہاں کے ایک بزرگ شخص ٹیچر شیام سندر گھوش کچھ دن قبل کورونا کے شکار ہوئے تھے ۔ انہیں کولکاتا کے ایک غیرسرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں وہ کورونا کو شکست دیکر آج گھر واپس آئے ۔ گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہی ودیا بھون پلی روڈ کلب کے ممبران انکے قریب آئے اور ہاتھوں میں گلدستہ سونپ کر انکا استقبال کیا ۔ ساتھ ہی تالیاں بجاکر انکی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ۔  لوگوں کی اسطرح کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھ کر شیام سندر جزباتی ہوگئے ۔ کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں نے جسطرح سے میری خاطر کی میری خدمت کی میں اس پل کو بھول نہیں پاؤں گا ۔ آج انہیں ڈاکٹروں کی خدمات کی وجہ سے میں آپ سبھوں کے سامنے اپنے گھر واپس آپایا

کہنے کو کچے دھاگے کا بندھن ہے مگر جنموں جنم کا رشتہ جوڑ جاتا ہے : سریش مشرا

Image
ہگلی3/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی راکھی بندھن کا تہوار عقیدت و محبت کے ساتھ منایا گیا ۔ ویسے ہمیشہ ہی دیکھا گیا ہےکہ رکشا بندھن کے موقعے پر صبح سے ہی گلی محلوں میں گاجے باجے کی دھوم رہتی تھی ۔ مگر اس سال دوسرے تہواروں کی طرح رونق کم دیکھنے کو ملی ۔ لیکن پھر بھی ایسا نہیں کہہ سکتے ہیں کہ آج تہوار کی رونق پھیکی رہی بلکہ اس سال رکشا بندھن کا تھیم ہی بدلتے دیکھا گیا ۔ زیادہ تر علاقوں میں لوگوں کو راکھی کے بدلے چہروں پر ماسک پہناتے دیکھا گیا ۔  آج ضلع کے مختلف علاقوں میں ترنمول لیڈران کارکنان حامیوں کو راکھی بندھن تقریب منعقد کرکے لوگوں کے درمیان ماسک اور سینیٹائز بھی تقسیم کرتے دیکھا گیا ۔ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملک تپن داس گپتا اپنے اسمبلی حلقہ میں رکشا بندھن تقریب منعقد کرکے سیکڑوں لوگوں کے درمیان راکھی کے ساتھ ماسک بھی تقسیم کیا ۔ وہیں چنسورہ کی ایم ایل اے اسیت مجمدار بھی اپنے انتخابی حلقہ میں صبح سے ہی سرگرم نظر آئے اور راکھی کے ساتھ ماسک بھی پہنایا ۔  ادھر رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن وجئے ساگر مشرا بھی

سیرامپور میں ایک ضعیفہ کی بوسیدہ لاش ملنے سے علاقے میں ہلچل لاش کے پاس بیٹی بھی بیمار حالت میں پائی گئی ۔

Image
ہگلی2/اگست ( محمد شبیب عالم ) ضلع ہگلی کے چاترا بازار روڈ پر چار مندر کے قریب واقع ایک گھر سے پولیس نے سشما رائے نامی بوڑھی عورت کی بوسیدہ لاش برآمد کی گئی۔  مقتول کی بیٹی سونالی رائے لاش کے پاس بیٹھی ہوئی نظر آئی ۔پولیس کا ابتدائی اندازہ یہ تھا کہ بوڑھی عورت چار پانچ دن قبل فوت ہوگئی تھی۔اس کی بیٹی بھی علیل تھی۔  متوفی کی بیٹی کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔  اس واقعے کی خبر نے سریرام پور کے علاقے میں ہلچل مچا دی۔  مقامی ذرائع کے مطابق پچھلے چار پانچ دن سے اس گھر میں کوئی نظر نہیں آیا تھا۔  دروازے  کھڑکیاں بند۔  دو دن سے بوسیدہ بو آ رہی ہے۔  مقامی جانے والی کونسل کو بعد میں مطلع کیا گیا۔  اس نے آکر پولیس کو اطلاع دی۔  سابق  کونسلر پپو سنگھ نے بتایا کہ چاترا کے علاقے کے مقامی لوگوں کا  فون  کہ یہاں ایک  مکان سےسڑن کی بو آ رہی ہے۔  میں نے پولیس کو آگاہ کیا۔  پولیس آئی اور لوہے کی سلاخ سے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا تو بستر میں پڑی بوڑھی عورت کی بوسیدہ لاش ملی۔  لڑکی اس کے ساتھ ہی باتھ روم میں پڑی ہے۔  یہ معلوم ہوا  کہ بیٹی اور والدہ ایک ساتھ رہتے تھے۔  لاش دیکھ کر لگتا تھا  کہ کئی د

گزشتہ ساڑھے تین ماہ ترنمول کو چھوڑ کسی بھی سیاست جماعت کو عوامی خدمت کرتے نہیں دیکھاگیا : کلیان بنرجی

Image
ہگلی2/اگست ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ بدھان سبھا کے راج ہاٹ انچل ترنمول کانگریس کے جانب سے راج ہاٹ ہائی اسکول میدان میں قریب ضرورت مندوں کے درمیان مفت سبزی و خوردنی اشیاء کی تقسیم کے لئے بازار لگائی گئی تھی ۔ جہاں اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کو لیکر لاک ڈاؤن جاری ہوا ہے جسکی وجہ سے لوگ خاصے پریشان ہیں ۔ مگر لوگوں کو راحت پہونچانے کےلئے گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے ترنمول کانگریس عوامی خدمت میں لگی ہوئی ہے ۔  باقی کوئی بھی سیاسی جماعت سی پی ایم ، کانگریس یا بی جے پی کوئی بھی عوامی خدمت کے لئے عوام کے بیچ دیکھائی نہیں دیئے ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے اور کہا کہ عوامی خدمت کرنا منھ کی بات نہیں ہے ۔ یہ سماجی کام جو لوگ کرتے ہیں وہیں جانیں گے اور اس کام کو ترنمول کانگریس روز اول سے ہی کرتی آرہی ہے ۔  اس دوران کلیان بنرجی سے صحافیوں نے سوال کیا کہ اتنا سب کچھ کرنے کے باوجود بھی مخالف جماعتوں کے جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ آئندہ 2021میں ترنمول کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔ ساتھ ہی ہگلی ضلع میں ایک بھی سیٹ

ہگلی ضلع میں بھی عیدِ قرباں معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے پرسکون ماحول میں منائی گئی

Image
ہگلی2/اگست ( محمد شبیب عالم )    کورونا وباء لوگوں کی آزادی پر بندشیں لگارکھا ہے ۔ جسکی وجہ سے روزمرہ کی ضروریات اور کارکردگی کہ ساتھ کھل کر عبادت کرنے پر بھی پابندی لگادیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے ہر چھوٹے بڑے بزرگ نوجوان کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ نہ جانے کب اس بلاع سے نجات ملےگی ۔ کورونا وباء کی وجہ سے سب سے زیادہ مسلمانوں کو عبادت و تہوار کو متاثر کیا ہے ۔ پہلے شبِ برات پھر رمضان اسکے بعد عید الفطر ۔  عید کے بعد ہرکوئی امید لگارکھا تھا کہ عیدِ الضحیٰ تک اس بلاع کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ مگر حالات میں اس قدر تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ ہاں لیکن عیدِ قرباں کی نماز تمام مسجدوں میں لوگوں نے ادا کیا ۔ ساتھ ہی قربانیاں بھی کیئے ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے لوگوں نے مسجدوں میں نماز پڑھے اور راحت محسوس کیا ۔  ادھر نماز کے بعد سیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی اپنی روایت کے مطابق آج بھی رشڑا اور چاپدانی کے علاقوں میں گئے وہاں جاکر مقامی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین و کونسلر کے علاوہ مقامی لوگوں سے بھی ملیں انہیں عید الضحیٰ کی مبارکباد بھی دیئے لئے ۔