سیرام پور میں ریلوے لائن کے کنارے ڈھیر سو برسوں سے رہ رہے پانچ سو پریوار کو ہٹانے کے خلاف میں ترنمول کا مظاہرہ
ہگلی9/اگست ( محمد شبیب عالم ) سیرام پور میونسپلٹی کے تحت 26 نمبر وارڈ ریل لائن ریلینڈ روڈ کے علاقے میں گزشتہ ڈیڑھ سو برسوں سے رہ رہے تقریباً پانچ سو پریوار کو ہٹائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس آج راستے پر اتر گئی اور مودی حکومت کی اس گندی حرکت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ اس احتجاجی مظاہرے کی رہنمائی ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، سیرام پور میونسپلٹی کے سابق کونسلر سنتوش سنگھ اور کئی مقامی رہنماء بھی شامل تھے ۔ اس دوران دلیپ یادو نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ ریلوے لائن کے کنارے رہ رہے لوگوں کے لئے جب تک کوئی متبادل جگہ نہیں دی جاتی تب تک یہ لوگ کہیں نہیں جائیں گے ۔ ساتھ ہی ترنمول رہنماؤں نے یقین دلایا کہ آپ گھبرائے نہیں ترنمول کانگریس آپکے ساتھ ہے ۔
Comments
Post a Comment