Posts

Showing posts from February, 2021

رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل بند ہزاروں مزدور بےروزگار مخالفت میں جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی مل انتظامیہ کے خلاف زوردار نعرہ

Image
  ہگلی28/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج صبح رشڑا کے چمپاروڈ ویلنگٹن جوٹ مل کے سامنے تین مزدور یونین آئی این ٹی یو سی ، اے آئی ٹی یو سی اور سی آئی ٹی یو کے رہنمائی میں ہزاروں مزدور راستے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ویلنگٹن جوٹ مل کے سی ای یو ایس کے کھیلواڑ کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے جم کر مظاہرہ کیا ۔  جسکی وجہ سے قریب ڈیڑھ گھنٹے تک آمدورفت مکمل طور پر بند رہا ۔   صبح آٹھ بجے جب اس مظاہرے کی اطلاع شیرامپور تھانے کی پولیس کو ملی وہ فوراً موقعے پر پہنچ کر صورتحال کو دیکھتے ہوئے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر آمدورفت بحال کروائی ۔  اس مظاہرے کے متعلق آئی این ٹی یو سی کے رہنماء پرویز انجم ، سی آئی ٹی یو کے رہنماء بابو اختر اور اے آئی ٹی یو سی کے رہنماء پروش بسواس ساتھ ہی موقعے پر موجود امام رجہ نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمرات کے روز ویلنگٹن کارخانے کی ٹیچر ڈپارٹمنٹ کی مشین اکھاڑا جارہا تھا ۔  اس کے خلاف ہم لوگوں نے آواز اٹھا ۔ اس دن مل انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ مگر سنیچر کی رات ساڑھے نو بجے کا بنسی ( ہارن ) تو بجایا ۔ مگر اسکے ٹھیک آدھا گھنٹہ بعد یعنی دس بجے مل گیٹ پر نوٹس لگادی

کھوئے وقار اور کھوئی  سیاسی زمین کو پانے کی کوشش میں بریگیڈ کی تیاری میں جٹی ہگلی ضلع کی بھی سی پی ایم کانگریس

Image
 ہگلی26/فروری ( محمد شبیب عالم ) ریاست مغربی بنگال میں جتنی تیزی کے ساتھ موسمی پارہ جڑھ رہا ہے اس سے کہیں زیادہ تیزی کے ساتھ سیاسی پارہ چڑھ رہا ہے ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کا اعلان بھی ہوچکا ہے  ۔   اس وقت سیاسی جماعتیں میدان میں اتر چکی ہیں ۔  بی جے پی بنگال کو قبضہ کرنے کی جی توڑ کوشش میں لگی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ انتخاب میں آر پار کا مقابلہ ترنمول اور  بی جے پی کے درمیان ہی سمجھا جا رہا ہے ۔ لیکن کچھ سیاسی ماہرین کا کہنا ہےکہ کچھ دنوں قبل تک ہی ایسا محسوس کیا جا رہا تھا ۔ مگر اب اس مقابلے میں سی پی ایم کانگریس کی جوٹ بھی شامل ہوگئی ہے ۔ اس کے علاوہ ہگلی ضلع کے علاقے سے ایک نئی جماعت ISF انڈین سیکولر فرنٹ جس کے رہنماء فرفرا شریف کے پیر زادہ عباس صدیقی ہیں ۔  اب یہ بھی سی پی ایم ، کانگریس کے ساتھ جوٹ میں شامل ہوگئے ہیں ۔    جس کے لئے انہوں نے آج فرفرا میں ایک پریس میٹ کرکے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ووٹوں کا بٹورہ نہ ہوجائے اور بی جے پی کو کسی بھی صورت میں روکا جائے اس لئے میں سی پی ایم کانگریس کے ساتھ ہاتھ  ملایا ہوں اور بریگیڈ مہا جلوس میں بھی جاؤں گا ۔ ساتھ ہی آپ نام

آدی سپتو گرام کے ہندی اکثریت طبقہ کا ووٹ کیا ترنمول کو ملے گا ! کیا ہوگا اسمبلی انتخاب میں بنگال کا نتیجہ !

Image
  ہگلی25/فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کا اعلان آئندہ مارچ مہینے میں ہونے جارہا ہے ۔  لیکن اس سے قبل تمام سیاسی جماعتیں سیاسی میدانِ جنگ میں اتر چکی ہیں جس سے آپ واقف بھی ہیں اور آدن کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی گلی محلے سڑکوں پر سیاسی جماعتوں کا جلسہ جلوس میٹنگ تقریب اکثر دیکھ رہے ہیں ۔     اس انتخاب کو لیکر مغربی بنگال کی سیاسی جماعتیں جتنی سرگرم نہیں ہیں ۔ اس سے کہیں زیادہ مرکزی میں بیٹھی بی جے پی کچھ زیادہ ہی حرکت میں نظر آرہی ہے اور حال ایسا ہےکہ آج مغربی بنگال کے چھوٹے اضلاع گلی محلوں میں بھی ملک کے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر امیت شاہ کے علاوہ جگت پرساد نڈا بھی جلسہ جلوس کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ جیسا کہ ابھی ابھی 22فروری کو ہگلی ضلع کے ڈنلپ ساہا گنج میدان میں وزیراعظم کو عوامی جلسہ سے خطاب کرتے دیکھا گیا ۔  وزیراعظم کی یہاں جب آنے کی خبر علاقائی لوگوں کے کانوں تک پہونچی لوگ حیرانی ظاہر کرنے لگے کہ ملک کے وزیر اعظم اسمبلی انتخاب کی تشہیری مہم کےلئے یہاں بھی آسکتے ہیں ؟  اسطرح کی باتیں کسی سیاسی خیمے میں نہیں بلکہ عام ووٹروں کے ذہن میں آئی ہے ۔  مودی اس جلسہ سے

ایڈووکیٹ نواب سہیل کو بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا

Image
    ہگلی25/فروری ( محمد شبیب عالم )  ایڈووکیٹ نواب سہیل کو بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کا جنرل سیکریٹری بنایا گیا ۔ اس عہدے کو پاکر نواب سہیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں ترنمول کانگریس کی بڑی کامیابی کے لئے عوامی خدمات انجام دینے کے لئے کوشاں رہیں گے ۔ نواب سہیل چنسورہ عدالت کے ایڈووکیٹ کا فرائض انجام دیتے ہیں اور وہ ہمیشہ سے ہی تمام طرح کی علاقائی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔ آج یہ عہدہ ملنے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ریاستی وزیر مملکت زراعت و آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ 

" ہاں کھیلا ہوبے " ایک طرف سی پی ایم ، کانگریس اور بی جے پی اور میں رہونگی گول کیپر دیکھتی ہوں کس میں کتنا دم ہے ، ایک بھی گول کرنے نہیں دونگی : ممتا بنرجی

Image
  ہگلی24/فروری ( محمد شبیب عالم ) آخر کار ہگلی ضلع کے باشندوں کا انتظار ختم ہوا ۔ آج سے دو روز قبل ہگلی ضلع کے ڈنلپ ساہا گنج میدان میں عوامی جلسہ کرکے گئے تھے وزیراعظم نریندر مودی ۔ اسکے ٹھیک 48 گھنٹے بعد ہی اسی جگہ ممتا بنرجی کا جوابی جلسہ کو لیکر ترنمول کارکنان و حامیوں میں جوش و جنون پایا جارہا تھا ۔    آج صبح سے ہی پورے ہگلی ضلع شہر گلی محلوں سڑکوں پر " کھیلا بوبے " کا گانا بج رہا تھا ترنمول کارکنان ڈی جے ، گاجے بازے کے ساتھ سڑکوں پر ناچتے جھومتے جلسہ گاہ پہنچتے دیکھائی دیئے ۔    دوپر سوا ایک بجے کے قریب ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ڈنلپ ساہا گنج میدان پہونچی ۔ اسٹیج پر پہونچتے ہی لوگوں کے سیلاب کے درمیان سے ایک دفعہ پھر سے " کھیلا ہوبے " کا نعرہ سے پورا میدان گونج اٹھا ۔  ممتا بنرجی اپنی تقریر کا آغاز کرتیں اس سے قبل ٹالی ووڈ کی ایک بڑی ٹیم کئی نامور اداکار اور اداکارہ اسٹیج پر پہنچ گئے تھے ۔ ساتھ ہی کرکٹر منوج تیواری بھی ۔ یہ تمام لوگ ممتا بنرجی کے ہاتھوں ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔  پرچم تھامتے ہی سب سے پہلے منالی دے نے نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنے لگی میں م

بنگال کی ترقی تب تک ممکن نہیں جب تک یہاں سے سنڈیکیٹ راج تولا بازی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا ، ماں ماٹی مانس کی سرکار یہاں کی ترقی میں دیوار بن کر کھڑے ہیں اب یہاں اصل تبدیلی کی ضرورت ہے : نریندر مودی

Image
                    ہگلی22/فروری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے ڈنلپ ساہا گنج میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے بی جے پی حامیوں میں جوش و جنون پایا جارہا تھا ۔ آج صبح سے اس میدان میں لوکی بھیڑ جمع ہوئی تھی ۔  ادھر وزیراعظم کے آنے سے قبل مقامی ایم پی لاکٹ چٹرجی کے ساتھ ساتھ سبھیندو ادھیکاری ، راجیو بنرجی اور مکل رائے نے ریاستی حکومت کی خامیاں گنواتے نظر آئے ۔  جیسے ہی مودی کی آمد ہوئی ایک دم سے پوا میدان مودی  مودی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔  اس ٹیج پر پہنچتے ہی مودی نے بنگلہ زبان میں لوگوں کا استقبال کیا اور کہا کہ آج یہاں آپ لوگوں کی حاضری دیکھ کر یہ ثابت ہوگیا کہ آپ مغربی بنگال کی موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینک کر بی جے پی کی حکومت قائم کرنے کا من بنا لئے ہیں ۔  یہ کہتے ہوئے بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانا شروع کردیا ۔  اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی آج جار حانہ انداز میں اس قدر نظر نہیں آئے جیسا پہلے نظر آتے تھے ۔ آج کی اس تقریب میں ترقی اور ترقیاتی کام کو ہی ہتھیار کے طورپر استعمال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف زوردار تنقید کیا اور کہا کہ پینے کا پانی پائپ لائ

کچھ فرقہ پرست طاقتیں زبان مزہب و دھرم کے نام پر لوگوں کو باٹنے کی کوششیں کررہے ہیں مگر یہاں کامیاب نہیں ہونگے : وجے ساگر مشرا

Image
ہگلی21/فروری ( محمد شبیب عالم ) یومِ عالمی مادری زبان ہرسال کی طرح اس سال بھی ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں پر منائی گئی ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے روندر بھون حال میں بھی یوم عالمی مادری زبان منائی گئی ۔  اس تقریب میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین و بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرپرسن وجے ساگر مشرا کے علاوہ کئی سابق کونسلر بھی شامل تھے ۔ اس موقعے پر 1952 میں بنگلہ زبان کو عالمی زبان کا مطالبہ کرنے کے دوران ڈھاکہ یونیورسٹی ، ڈھاکہ میڈیکل کالج کے پانج طالبہ شہید ہوئے تھے ۔  آج انکی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔   اس موقعے پر وجئے ساگر مشرا نے کہا کہ اس زمانے میں لوگ زبان بھاسہ کا مطالبہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے ۔ وہیں آج کچھ فرقہ پرست طاقتیں ہمیں بھاسہ ( زبان )  و مزہب کے نام پر بٹنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ جو نہایت ہی شرمناک عمل ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ زبان خود کی پہچان ہے ۔ زبان کسی بھی قوم کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ یہ ناصرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہے بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے ۔ ہر ملک کی ایک قومی زبان ہوتی ہے جس سے ہر ملک کے افراد کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ مثال

میرے دست و بازو ۔۔۔۔۔۔۔ شبیرذوالمنان شیب پور ہوڑہ

Image
 دریائے ہگلی کے کنارےآبادمعروف صنعتی شہر شیب پور ہوڑہ میں مذہبی، ملی، سماجی، ادبی، لسانی اور تعلیمی خدمتگاروں نے ہر دور میں اس علاقے کی عظمت کو چار چاند لگانے میں اپنی زندگی کے بیشتر اوقات صرف کئے۔ان میں سے بعض کے نام اور کارنامے تو  طشت از بام ہوئے مگراُن میں سے بہتوں کو وہ شہرت و  ناموری نصیب نہیں ہوئی جسکا وہ حقیقی طور پرمستحق تھے۔ جناب محمد اشفاق حسین خان کا شمار بھی ایسے ہی خدمتگاروں میں ہوتا ہے۔جنہوں نے ڈھول تاشے بجائے بغیر قوم وملت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعا ر بنا رکھا ہے۔  معزز قارئین کرام! محمد اشفاق حسین خان نے 23/اکتوبر 1952ء کو 38/1 کاویز گھاٹ شیب پور ہوڑہ میں مقیم ایک متموّل گھرانے میں اپنی آنکھیں کھولیں۔اُن کے خاندان کا شمار علاقے کے با اثر خاندانوں میں ہوتا تھا۔مقامی لوگ اپنے تنازعات اور مسائل کے حل کے لئے اُس خاندان سے رجوع کرتے تھے۔جس کا سلسلہ اشفاق حسین خان صاحب کے والدِ محترم جناب ابوالحسن خان مرحوم تک جاری و ساری رہا۔اُن کی دہلیز کو مقامی پنچایتی  عدالت کا رتبہ حاصل تھا۔جہاں علاقے کے سرکردہ اور ذی فہم لوگ سر جوڑ کر پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل کا حل ڈھونڈ نکالتے تھے۔جن

معید الاسلام کی ہلاکت کے بعد سے ڈی وائی ایف آئی کا لگاتار مظاہرہ پھر ٹرین روکا پولیس کے خلاف زوردار نعرہ

Image
  ہگلی18/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج بروز جمرات سی پی آئی ایم کی طلباء تنظیم کے جانب سے " ریل روکو " مہم چلائی گئی ۔ دوپہر کو بارہ بجے سے شام چاربجے تک اسطرح کے مظاہرہ کا اعلان گزشتہ کل ریاستی سی پی آئی ایم کے جانب سے کی گئی تھی ۔  کامریڈ معید الاسلام کی موت گزشتہ گیارہ فروری کو نابنو مہم کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپ میں معید الاسلام شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا اور دوسرے دن وہ اپنی زخمیوں کی تاب نہ لاسکا اور اسکی موت ہوگئی ۔  اسکے بعد سے ریاست میں لگاتار احتجاجی مظاہرے ریاستی حکومت اور ریاستی پولیس کے خلاف جاری ہے ۔ گزشتہ کل ریاست کے مختلف تھانوں کا گھیراؤ کیا گیا ۔ اس دن پولیس کی مداخلت پر مظاہرین کو پولیس کو گلاب کا پھول دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا حالانکہ پولیس پھول لینے سے انکار کرتے دیکھائی دی ۔    دن گزرنے کے ساتھ ڈی وائی ایف آئی کے لیڈران و حامیوں میں شدت دیکھی جارہی ہےاور آج اپنے اعلان کے مطابق ریاست کے مختلف علاقوں کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ریل روکو تحریک چلاتے ہوئے کئی جگہوں پر ریل آمدورفت میں رخنہ ڈالا ۔ حالانکہ کہ اس ریل روکو مہم کا اثر ہگلی ضلع میں کچھ خاص نہیں رہا ۔ لی

" کھیلا ہوبے ایئ ماٹھے " ہگلی میں مودی کی آمد کے اڑتالیس گھنٹے کے درمیان ممتا کو جوابی جلسہ میدان کا کیا جائزہ

Image
  ہگلی17فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں موسمی پارہ کے ساتھ سیاسی پارہ بھی تیزی کے ساتھ چڑھ رہا ہے ۔ حالانکہ کہ ابھی تک انتخاب کے دن کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔ ایک زرائع سے اطلاع مل رہی ہےکہ آئندہ 22فروری کو مودی مغربی بنگال کے دورے پر آرہے ہیں ۔ انکی آمد کے بعد ہی انتخابی دن تاریخ کا اعلان ہو سکتا ہے ۔    وہیں وزیراعظم کی آمد کو لیکر ریاستی حکومت میں کھلبلی سی مچی ہوئی ہے اور مودی کے جلسہ کا جواب دینے کے لئے ریاستی حکومت بھی زوردار طریقے سے تیاریوں میں لگ گئی ہے ۔ 22 فروری کو مودی ہگلی ضلع کے ڈنلپ ساہا گنج میدان میں جہاں انتخابی جلسہ کریں گے ۔ ٹھیک اسکے 48 گھنٹے بعد یعنی 24 فروری کو اسی میدان میں ممتا بنرجی کا جلسہ منعقد ہوگا ۔  اس جلسہ کو لیکر تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہے ۔ آج بروز بدھ صبح ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کے رہنمائی میں ڈنلپ میدان کا جائزہ لیا گیا ۔ انکے ساتھ آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تین داس گپتا ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اور کئی رہنماء دیکھائی دیئے ۔ یہاں ترنمول کانگریس کے ہزاروں کارکنان و حامیوں کو یہ نعرہ لگاتے ہوئے دیکھ

بی جے پی نیند کی دوا جو کھائی ہے اسکی غنودگی چھائی ہوئی ہے ممتابنرجی پھر سے وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں : بابو نند پرساد

Image
  ہگلی15/فروری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس حمایتی تنظیم جئے ہند باہینی کے نائب صدر بابو نند پرساد نے ایک انتخابی مہم کے دوران ایک ملاقات میں کہاکہ بی جے پی بنگال میں دو سو سیٹ پانے کا جو دعویٰ کررہی ہے ۔ اصل میں نیند کی دوا کھالی ہے اور اسکی تاثیر کی وجہ سے انکی غنودگی ختم نہیں ہورہی ہےاور اسی غنودگی کی حالت میں اسطرح کی الٹی سیدھی باتیں کررہے ہیں ۔  بابو نند پرساد نے اور کہا کہ ممتا بنرجی جسطرح سے مغربی بنگال کے عوام کے لئے بنگال کی گلی محلوں میں خود جاتی ہیں اور عوامی مسائل کو خود دیکھتے ہوئے گزشتہ دس برسوں میں جو ترقیاتی کام انجام دی ہیں ۔ مخالف جماعتوں کے پاس اس ترقیاتی کام کی مخالفت کرنے کی ہمت تک نہیں ہے ۔  یہ بی جے پی والے صبح اٹھتے ہیں اور چائے کی دکانوں پر دیکھتے ہیں کہ لوگ آپسی محبت کے ساتھ ایک جگہ بیٹھے ہوئے ہیں تو بس انکے درمیان کیسے پھوٹ ڈالی جائے ، کیسے یہ لوگ ایک دوسرے کا دشمن بن جائیں بس اسی چکر میں لگ جاتے ہیں اور اسکا نام رکھ دیئے ہیں " چائے پہ چرچہ " مگر اصل میں انکی اس حرکت کا نام " نفرت ڈالنے کا پلان " رکھا جائے تو غلط نہ ہوگا

رشڑا میں دوارے سرکار مہم سے سو فیصدی لوگ فیضیاب ، ریاست میں امن و امان برقرار دی دی ہی رکھ سکتی ہیں دوسرا کوئی نہیں

Image
  ہگلی15/فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا اعلان اسی ہفتے ہونے جارہا ہے اور ممتا بنرجی کو تیسری دفعہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے انکے سپاہی میدان میں اتر چکےہیں ۔   یوں تو ممتا بنرجی جسطرح سے عوامی خدمات انجام دیتی ہیں ۔ اسکے متعلق کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ لوگ انکی کارکردگی سے متاثر ہوکر تیسری دفعہ انہیں اقتدار کی کرسی پر بیٹھائیں گے ۔  یہ باتیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے انتخابی مہم کے دوران کہا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دی دی کا دس سالہ رپورٹ کارڈ عوام کے درمیان پیش کیا جا رہا ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ پہلے ریاست کے عوام کچھ ضروری سرکاری کام کاج کو کروانے کےلئے دفتروں میں جایا کرتے تھے ۔ مگر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے تمام دفتر کو لیکر عوام کے درمیان خود جارہی ہیں اور مختلف کام " دوارے سرکار " مہم کے زریعے کیا جا رہا ہے ۔ رشڑا میں اس عمل سے سو فیصد لوگ فیضیابی حاصل کئے ہیں ۔   ایک سوال کے جواب میں وجئے مشرا نے کہا کہ بی جے پی تین ماہ بعد بنگال کے کسی گلی محلے میں بھی نہیں دیکھائی دیگی ۔  دو سوسیٹ پانے کا خواب  خواب ہی رہ جائے گا

ہگلی ضلع میں کانگریس سی پی ایم کا مشترکہ مہا جلوس برسوں بعد پھر سے یہ لال نظارہ دیکھا گیا 

Image
                  ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کی تاریخ کا اعلان امید کیا جا رہا ہےکہ آئندہ ہفتہ ہوجائے گا ۔  اس سے قبل تمام سیاسی جماعتیں اب انتخابی مقابلے کے لئے میدان میں اتر چکی ہیں ۔  بی جے پی والوں نے تو حد ہی کردیئے ہیں ۔ ریاست کے ساتھ انکی پوری مرکزی ٹیم مغربی بنگال میں خیمہ گاڑ چکےہیں ۔ وزیر اعظم سے لیکر امیت شاہ ، نڈا کا دوسرا گھر بنگال ہی بن گیا ہے ۔  انکی حرکت سے ظاہر ہونے لگاہے کہ کسی بھی صورت میں مغربی بنگال کے اقتدار پر قابض ہونا ہے ۔  ریاست کے عوام بھی ترنمول کانگریس کی بڑی حریف بی جے پی کو ہی سمجھ رہے ہیں ۔   مگر گزشتہ ایک دو ماہ کی بات کریں تو کانگریس اور سی پی ایم کی دوستی اب لوگوں کے ذہن میں کھٹکنے لگاہے ۔ ادھر کچھ دنوں کے درمیان سی پی آئی ایم انتخابی میدان میں جسطرح سے خود کو جھونک رہی ہے ۔ اس سے ایک الگ ہی دستک ملنی شروع ہوگئی ہےاور خود سی پی ایم والوں کو بھی لگنے لگاہے کہ اس دفعہ انکی محنت بہت حد تک رنگ لا سکتی ہے اور اسی بات کا خیال کرتے ہوئے سی پی ایم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتر گئی ہے ۔  ساتھ ہی آئندہ 28 فروری کو کانگریس ک

ہگلی ضلع جئے ہند باہینی کے نائب صدر بابو نند پرساد کے رہنمائی میں فرفرا کے دوہزار لوگ ترنمول میں شامل ہوئے ۔

Image
  ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج فرفرا شریف ترول پور کے ڈاکٹر احمد علی اپنے دوہزار ساتھیوں کے ساتھ کولکاتا کے بج بج میڈیکل انسٹیٹیوٹ حال میں ایم پی سنتانو سین کے ہاتھوں ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔  اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول جئے ہند باہینی کے نائب صدر بابو نند پرساد نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرفرا شریف کے علاقے کے رہنے والے ڈاکٹر احمد سے کافی گہری تعلق رہا ہے ۔ وہ اکثر جئے ہند باہینی کی تقریب میں حصہ لیتے تھے ۔ وہ ممتابنرجی کی کارکردگی سے بےحد متاثر ہوکر خود کو نہیں روک پائے اور خود کو انکی جماعت میں شامل ہوگئے ۔  انکے ساتھ کئی ڈاکٹر دوست بھی ترنمول پارٹی کا پرچم تھام لیا ۔  بابو نند پرساد رشڑا میونسپلٹی کے تحت 21 نمبر وارڈ کے رہنے والے ہیں اور ترنمول جئے ہند باہینی ہگلی ضلع کے نائب صدر ہیں ۔ انکا دعویٰ ہےکہ اس طرح کے لوگوں کے پارٹی میں شامل ہونے سے ہگلی ضلع میں خاص طور پر فرفرا میں ترنمول اور مضبوط ہوگی ۔ 

رشڑا میتری سدن اسپتال کا جائزہ لینے پہونچے سابق چئیرمین و نائب چئیرمین بتایا میونسپلٹی کو ملی قانونی منظوری

Image
  ہگلی13/فروری ( محمد شبیب عالم ) رشڑا کے بانگور پارک علاقے میں چند برسوں سے بند پڑا میتری سن اسپتال کی نئی عمارت بن کر تیار ہوچکی ہے ۔ گزشتہ سات فروری کو شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں افتتاح بھی کیا گیا ۔  آج اس اسپتال کا جائزہ لینے رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا اور نائب چئیرمین زاہد حسن کے ساتھ کئی سابق کونسلر بھی پہنچے اور اسپتال کے اندرونی کام کسطرح سے چل رہا ہے ۔ اسکا جائزہ لیا ۔  اس موقعے پر وجے ساگر مشرا نے اس میتری سدن کے متعلق اہم باتیں بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اسپتال کی دیکھ بھال کے لئے گورنمنٹ آرڈر رشڑا میونسپلٹی کو مل گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میونسپل افیئرس اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ سے اس اسپتال کی طبی سامان کی خریداری کےلئے ایک کروڑ 82 لاکھ روپئے کی منظوری بھی مل گئی ہے ۔ اس سے تمام طرح کے ڈیجیٹل طبی آلات لائی جائے گی ۔  انہوں نے اس کےلئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھرپور تعریفیں کی اور کہا کہ اس اسپتال کے قائم ہونے سے کافی لوگوں کو راحت ملی ہے ۔ مقامی لوگ خصوصی طور پر فیضیاب ہونگے ۔  انہوں نے اور کہا کہ رشڑا میونسپلٹی کے

سڑک حادثہ ہر پچیس سیکنڈ میں ایک شخص کی موت ہوجاتی ہے روڈ سیفٹی پر عمل کیا گیا تو لوگوں کو بچایا جا سکتا ہے : گورو شرما

Image
  ہگلی13/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ پولیس لائن کے اندر میدان میں 32واں روڈ سیفٹی منتھ منایا گیا ۔ جہاں روڈ سیفٹی کے متعلق اہم باتیں بتائی گئی ۔ ساتھ ہی راستوں ، ٹرین ، بسوں یا کسی اور جگہوں سے گم یاچوری ہوگئی دو سو سے زائد موبائل فون برآمد کرکے انکے مالکان کے حوالے کیا گیا ۔  اس تقریب میں چندن نگر کے نئے پولیس کمشنر گورو شرما بھی تشریف فرما تھے ۔ انہوں نے اس موقعے پر روڈ سیفٹی کے متعلق کئی اہم باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ لاپرواہیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں روزانہ 3,5 لاکھ لوگوں کی سڑک حادثے میں موت ہوجاتی ہے ۔ یعنی کے ہر پچیس منٹ میں ایک شخص کی موت سڑک حادثے میں ہوتی ہے ۔ اگر ہم روڈ سیفٹی کا خیال کریں اور ٹریفک قانون کو مانیں تو اسطرح کے حادثے میں کمی ہو سکتی ہے ۔ لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں ۔  آج کی اس تقریب کے آرگنائزر ADCP ٹریفک پیناکی رنجن داس کا کمشنر گورو شرما نے شکریہ ادا کیا اور بھرپو ستائش کی ۔  اس دوران انہوں نے اور کہا کہ بہت جلد شراب نویسی ڈرگس کے خلاف مہم چلائیں گے اس سے سڑک حادثے کو قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔ ساتھ ہی لوگوں سے گزارش کیا کہ آپکے جان پہچان والے ، رشتے

آج بھی چوبیس گھنٹے میں ایک ہی جوڑی ٹرین اضافی ٹرین کے لئے ترس گئے بانسبیڑیا کے باشندے مطالبہ پورا نہیں ہوا تو اسکا جواب ووٹ کی شکل میں دینگے ۔

Image
     ہگلی12/فروری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا اور تریوینی ریلوے اسٹیشن کے درمیان اسلام پاڑہ ہالٹ ( اسٹیشن ) کا افتتاح ہوئے آج ڈھیر سال کاوقت    گزر چکا ۔ مگر آج بھی صبح اور شام کو ملاکر چوبیس گھنٹے میں صرف ایک ہی ٹرین یہاں ٹھہر رہی ہے ۔ جس کو لیکر مقامی لوگوں میں برہمی پائی جارہی ہے ۔ لوگ اتنے ناراض ہیں کہ وہ کہہ رہے ہیں مرکزی حکومت یہاں کے عوام کو لالی پوپ دیکھائی ہے ۔ یہاں رہنے والے تمام لوگوں کو گمراہ کی ہے اور کچھ لوگوں نے تو یہ بھی قسم کھالیا ہےکہ اگر وقت رہتے اس اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن پر مزید ٹرینیں نہیں ٹھرائیں گئی تو اسکا جواب ہم آئندہ کے انتخاب میں ووٹوں سے دینگے ۔    اس وائی فائی انٹرنیٹ کے زمانے میں جہاں ملک بھر کے لوگوں کو ایک ہی دھاگے میں پرونے کی کوششیں کی جارہی ہے وہیں شہر کے قریب رہنے والوں کو شہر سے جوڑنے کےلئے چوبیس گھنٹے میں صرف ایک ٹرین ۔ صبح آٹھ بجے ایک ٹرین آتی ہے اس پر سوار ہوکر شہر کولکاتا آجاؤ اور شام تک کا انتظار کرو اس لئے  کے گھر واپس جانے کے لئے ایک ہی ٹرین ملے گی ۔ اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ باشندگان بانسبیڑ یا کو اسلام پاڑہ ہالٹ کے شکل میں لال

ہگلی ضلع میں بند کا رہا ملاجلا اثر کہیں ٹرین روکی گئی تو کہیں ناکہ بندی پولیس کی مداخلت پر بند حمایتیوں نے پولیس کو چاکلیٹ و گلاب کا پھول دیا  

Image
                   ہگلی12/فروری ( محمد شبیب عالم ) سی پی ایم کانگریس کا احتجاج و مظاہرہ کا خاص طریقہ " بند " رہا ہے ۔ آج اسی ہتھیار کو لیکر راستے پر اترے سی پی ایم بارہ گھنٹے کا بنگال بند کے لئے ۔  گزشتہ کل ڈی وائی ایف آئی کے جانب سہ نبنو گھیراؤ کے لئے نکلے تھے اسٹوڈنٹ تنظیم مگر انکی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے پولیس طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  راستے پر مدمقابل ہوگئی ۔ اسکے دونوں جانب سے زوردار جھڑپیں ہوئی کئی پولیس والے زخمی ہوئے وہیں اسٹوڈنٹ تنظیم کے سیکڑوں ممبران بھی زخمی ہوئے ۔ اسی کی مخالفت میں سی پی ایم کی ریاستی کمیٹی کے جانب سے آج بارہ گھنٹے کا بنگلہ بند بلایا گیا تھا ۔   لیکن اس بند کا اثر ملا جلا رہا ۔  زیادہ تر کل کارخانے کھلے رہے ۔ جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے جوٹ ملیں میں بندی دیکھی گئی ۔  بازار بھی کھلے رہے ۔  لیکن بند حمایتی کئی جگہ ریل آمدورفت روکنے میں کامیاب دیکھے ۔ وہیں جی ٹی روڈ ، قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت پر کچھ گھنٹوں کے لئے رخنہ ڈالا ۔    ہند موٹر کوترانگ علاقے میں مارکس بادی کمیونسٹ پارٹی کے حامی علاقائی لیڈران جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی کئے

ایک باہری سیاسی جماعت مغربی بنگال کی تہذیب کو بگاڑ کر حکومت کرنا چاہتی ہے بنگال کے عوام اسکا جواب اسی انتخاب میں دینگے : ہمایوں کبیر

Image
               بردوان 9/فروری ( محمد شبیب عالم )  چندن نگر کے سابق کمشنر ( آئی پی ایس ) ڈاکٹر ہمایوں کبیر کے استعفیٰ کے بعد آج تمام قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ۔   آج مشرقی بردوان کے کالنا بیدیا پور رام کرشنا فٹبال میدان میں ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کے سامنے ترنمول میں شمولیت اخیتار کرلیا ۔ ریاستی وزیر مملکت و مشرقی بردوان ضلع ترنمول کانگریس کے صدر سوپن دیب ناتھ نے سابق آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ہمایوں کبیر کے ہاتھ میں ترنمول کانگریس کا پرچم لہرا دیا ۔  کالنا کے اس میدان میں ماٹی اتسو تقریب منائی جارہی تھی ۔ جہاں ریاستی وزیر اعلیٰ کو دیکھنے اور انکی باتیں سننے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں کے علاوہ عورتوں کو بھی دیکھا گیا ۔     ہمایوں کبیر اسی سال جنوری مہینے کے 29 تاریخ کو اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا ۔ اس خبر کو پاتے ہی پورے ہگلی ضلع میں چہ میگوئیاں  سی شروع ہوگی تھی قریب قریب سبھی شعبے حلقے میں ۔ اس دن جب ہمایوں کبیر سے نمائندہ عوامی نیوز نے پوچھا تھا تو انہوں نےکہا کہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے ۔ بس ذاتی وجوہات بتایا اور کہا کہ میں کچھ لکھنے پڑھنے کا کام کر

اسمبلی انتخاب ضلع مالدہ ترقی کسے کہتے ہیں یہ برکت غنی خان چودھری دیکھا کر گئے ہیں کانگریس ، مخالف جماعتیں ووٹ کے پرندے ہیں جو صرف انتخابی موسم میں ہی زمین پر اترتے ہیں : ترنمول

Image
  مالدہ 8/فروری( محمد شبیب عالم )  -   مغربی بنگالی اسمبلی انتخاب 2021 کا اعلان جلد ہی ہونے والا ہے ۔ اس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہے ۔ ایک طرح سے برتری کی جنگ شروع ہوگئی ہے ۔ یہ تو رہی موجودہ صورتحال ۔ مگر ایک نظر گزشتہ پانچ برسوں میں حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈال لیتے ہیں ۔ ساتھ ہی مالدہ کے لوگوں کا مطالبات کیا ہےاور حکومت کتنا کام کر پائی ہے ۔ اس کو لیکر مخالف جماعتوں کی شکایتیں کیا ہے ۔  مالدہ ضلع میں کل اسمبلی سیٹیں 12 ہیں ۔ اب دیکھ لیتے ہیں کہ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں کونسی جماعت کس اسمبلی حلقے سے کامیاب ہوئی تھی اور ایم ایل اے کا نام کیاہے ۔ (1)ہریش چندر پور سے مشتاق عالم کانگریس ( 2) مالتی پور سے البیرونی ذوالقرنین کانگریس (3) چانچل سے آصف محبوب کانگریس (4) ریتوا سے ثمر مکھوپادھیا ترنمول (5) گاجول سے دلیپ بسواس بی جے پی (6) حبیب پور سے جوئیل مرمو بی جے پی (7) مالدہ سے بھوپیندرناتھ ہلدار کانگریس (8) انگلش بازار سے نہار رنجن گھوش ترنمول (9) مانک چک سے متقین عالم کانگریس (10) میتھا باڑی سے شبینہ یاسمین ترنمول (11) سوجاپور سے عیسیٰ خان چودھری کانگریس (12)

اسمبلی انتخاب سے عین قبل باشندگان رشڑا کو ساٹھ بیڈوں والا اسپتال کا ملا تحفہ مخالفین کے منھ ہوئے بند

Image
                      ہگلی8/فروری ( محمد شبیب عالم )   ایک لمبے انتظار کے بعد باشندگان رشڑا کو اسمبلی انتخاب 2021سے عین قبل ملا بڑا تحفہ مقامی لوگوں میں خوشی ۔  60 بیڈوں پر مشتمل " میتری صدن " اسپتال کا افتتاح ہوا ۔  اس اسپتال کو لیکر اکثر مخالف جماعتوں کے جانب سے احتجاج ، دھرنا ، جلسہ جلوس مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔    اتوار کی شام رشڑا میونسپلٹی کی جانب سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں شیرام پور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں اسپتال کا افتتاح ہوا ۔  اس سے قبل رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا پوجا پاٹھ بھی کئے تھے ۔  رشڑا کے بانگور پارک علاقے میں پانچ منزلہ میتری صدن اسپتال کی نئی عمارت قائم کی گئی ہے ۔  بتایا جاتا ہےکہ اس اسپتال میں تمام نئی تکنیک کے تحت پیتھالوجی ڈیجیٹل ایکسرے اور دوسری سہولیات فراہم کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی حاملہ خاتون کےلئے بھی خصوصی بندوبست علاج معالجہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔  نئی تکنیک سے لیس ایمرجنسی شعبہ بھی شروع کیا گیا ہے ۔ اس اسپتال کے افتتاح سے علاقائی لوگوں کے علاوہ دوسری جگہوں کے لوگ بھی فائدہ حاصل کریں گے ۔  اس افتتاحی تق

جعفر خاں غازی ؒ کا سات سو تیئسواں سالانہ عرس پاک آئندہ بدھ کو کورونا صورتحال کے مدنظر ایک روزہ عرس پاک امسال منعقد کی جائے گی ۔

Image
  ہگلی8 /فروری (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت تریوینی میں واقع جعفر خان غازی ؒ کا 723 واں عرس پاک آئندہ بدھ کو  منایا جائے گا ۔ جعفر خان غازی درگاہ کا عرس پاک ہرسال 10/فروری کو منائی جاتی ہے ۔ یہ عرس غازی درگاہ متولی کمیٹی اور درگاہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جاتی ہے ۔ برصغیر کے روحانی شخصیت جعفر خان غازی بارہویں صدی عیسوی میں ہی دین و دینی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے یہاں 1298 عیسوی میں ایک عالیشان مسجد تعمیر کئے تھے ۔ جسے آپکو دیکھ کر شہید بابری مسجد کی یاد تازہ ہوجائے گی ۔  ا نہوں نے اس زمانے میں ہی ایک    مدرسہ بھی قائم کیا تھا مگر آج اسکا وجود نہیں ہے ۔ اس درگاہ سے ضلع کے علاوہ ملک بیرون ملک کے لوگوں   روحانی رشتہ جڑا ہوا ہے ۔ مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم عقیدت مندوں کی تعداد اچھی خاصی دیکھی جاتی  ہے ۔  ا کثر لوگوں سے یہ کہتے سناجاتاہے کہ یہاں بہتوں کی مرادیں پوری ہوئی ہیں ۔ یہاں عرس سے ایک دو روز قبل ہی دور دراز سے آنے والے عقیدت مند اور بانسبیڑیا سے رشتہ رکھنے والے تمام لوگ چلے آتے ہیں اور پوراعلاقہ  ایک  طرح سے تہوار کا ماحول بن جاتاہے ۔ مگر کورونا صورتحال کو  دیکھ

مغربی بنگال کے معروف شاعر رضا جونپوری کی یومِ وفات کے موقعے پر خراج عقیدت

Image
               ہگلی 7/فروری   - آج 7  فروری بروز اتوار کو مغربی بنگال کے مشہور و معروف شاعر حضرت رضا جو نپوری کی یوم وفات کے موقع پر بزم رضا رشڑا کے اراکین نے اپنے خراج عقیدت پیش کئے۔ ان کے ادبی و سماجی کارناموں کا تزکرہ کرتے ہوئے بزم رضا کے صدر جناب شوکت علی(جوائنٹ بلاک ڈپلومینٹ آفیسر) نے فرمایا کہ مرحوم شاعری کے دنیا کے درخشندہ ستارے کے مانند تھے ۔ادارے کے سکریٹری اکبر علی(ریوینو آفیسر) نے کہا کہ مرحوم کے سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔شاعری کے علاوہ سیاسی و سماجی کاموں میں ان کے کردار اہم رہے ہیں۔;ان کے علاوہ علیم اختر،مشتاق احمد،اختر حسین ،ماسٹر نسیم اختر،جاوید اقبال،اصغرعلی،عین الحق ،کلیم اختر وجد نے اپنے خراج عقیدت پیش کیئے ۔