ہگلی ضلع جئے ہند باہینی کے نائب صدر بابو نند پرساد کے رہنمائی میں فرفرا کے دوہزار لوگ ترنمول میں شامل ہوئے ۔


 

ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج فرفرا شریف ترول پور کے ڈاکٹر احمد علی اپنے دوہزار ساتھیوں کے ساتھ کولکاتا کے بج بج میڈیکل انسٹیٹیوٹ حال میں ایم پی سنتانو سین کے ہاتھوں ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔  اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول جئے ہند باہینی کے نائب صدر بابو نند پرساد نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرفرا شریف کے علاقے کے رہنے والے ڈاکٹر احمد سے کافی گہری تعلق رہا ہے ۔ وہ اکثر جئے ہند باہینی کی تقریب میں حصہ لیتے تھے ۔ وہ ممتابنرجی کی کارکردگی سے بےحد متاثر ہوکر خود کو نہیں روک پائے اور خود کو انکی جماعت میں شامل ہوگئے ۔  انکے ساتھ کئی ڈاکٹر دوست بھی ترنمول پارٹی کا پرچم تھام لیا ۔  بابو نند پرساد رشڑا میونسپلٹی کے تحت 21 نمبر وارڈ کے رہنے والے ہیں اور ترنمول جئے ہند باہینی ہگلی ضلع کے نائب صدر ہیں ۔ انکا دعویٰ ہےکہ اس طرح کے لوگوں کے پارٹی میں شامل ہونے سے ہگلی ضلع میں خاص طور پر فرفرا میں ترنمول اور مضبوط ہوگی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार