Posts

Showing posts from July, 2019

آئی آئی ٹی کھڑگپور کی ایک ریسرچ ٹیم نے ایم ایس ڈبلیو کیلئے ’صفرنقصان ‘ طریقہ کارتیار کیا

Image
  کولکاتا‘31/جولائی، 2019: آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ایک ریسرچ ٹیم نے ہائیڈرو تھرمل کاربونائزیشن (ایچ ٹی سی) نامی ایک طریقہ کار تیار کیا ہے جس کی مدد سے میونسپل سولڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) میں موثر اقدام کئے جاسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے مکسڈ ایم ایس ڈبلیو کو بائیو فیول، مٹی ترمیم میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ اس طریقہ کار سے کوڑے کچڑے کی نمی کو استعمال کرکے بائیو فیول تیار کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اضافی درجہ حرارت منظم نظام کے ساتھ صنعتی اسکیل ایچ ٹی سی ری ایکٹر کی مناسب نقشہ سازی کی جاسکتی ہے۔  اس طریقہ کار کی دوسری اہم خصوصیت یہ ہے کہ صفر کوڑے کچڑے کے احاطہ کو کارگر بنایا جاسکے۔ نیز فضائی آلودگی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس تکنالوجی کو میونسپلٹیوں کے ذریعہ مختلف مقامات پر کارگر بنایا جاسکتا ہے۔ IIT Kharagpur Researchers Develop ‘Zero Loss’ Process for Wet Municipal Solid Waste Management ..................

کولکاتا میں 12 ویں راشٹریہ ہندی سنگوشٹھی کا اہتمام

Image
کولکاتا‘31/جولائی، 2019: معروف ناول نگار اور افسانہ نگار منشی پریم چند کے 139 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 12 ویں راشٹریہ ہندی سنگوشٹھی (ہندی کے موضوع پر قومی سمپوزیم) کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے اسپات شری فاگن سنگھ کولستے نے کیا۔ سمپوزیم کا اہتمام میٹل اسکریپ ٹریڈ کارپوریشن لمیٹیڈ ( ایم ایس ٹی سی ) کے زیر تحت مرکزی وزارت برائے اسپات پی ایس یو کے ذریعہ کیا گیا۔ اس سمپوزیم کے اہتمام پر شری کولستے نے ایم ایس ٹی سی کے افسران اور کارکنوں کو مبارک باد پیش کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندی کو سلیس و سادہ زبان بنانے میں پریم چند نے اہم کردار ادا کیا۔ ہمیں ہندی زبان کو توسیع دینے کی ضرورت ہے۔ مرکزی حکومت نے تمام محکمہ جات میں ہندی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔ نیز زبان کوفروغ دینے کیلئے تمام وزارتوں میں راج بھاشا اکائیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ مواصلات میں ہندی زبان کا استعمال کریں۔ اس موقع پر وزارت برائے اسپات کے جوائنٹ سکریٹری شری ٹی سری نیواس، جوائنٹ ڈائرکٹر کے شری آنند کمار، ایم ایس ٹی سی کے چیئرمین -کم- منیجنگ ڈائرکٹر شری بی بی سنگھ اور دیگر اہم شخصیتی

گھر میں بیٹھکر ترنمول پارٹی کرنا اب نہیں چلےگا ، جو عوامی خدمات میں ساتھ ہونگے وہی پارٹی میں رہیں گے : تپن داس گپتا

Image
  ہگلی31/جولائی (محمد شبیب عالم ) جن سنجوگ (عوامی رابطہ ) " دیدی کے بولو " مہم کی شروعات ہگلی ضلع میں آئندہ دو اگست سے کی جائے گی ۔  آج بانسبیڑیا میونسپلٹی میں آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا نے ایک پریس کانفرینس کرکے یہ باتیں بتائی ۔ انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ایک طرف جہاں عوامی رابطہ کو بڑھانے کےلئے حکومت کی نئی حکمت عملی کے متعلق تفصیلات بتایا ۔ ساتھ ہی انہوں نے ہگلی لوک سبھا سیٹ کی ناکامی پربھی دبے انداز میں برہمی دیکھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ "بام " کا ووٹ " رام " کے کھاتے میں چلا گیا جسکی وجہ سے ترنمول کو نقصان جھیلنا پڑا ۔ ساتھ ہی اپنے کچھ لوگوں کی لاپرواہی نے ہمیں نقصان پہونچا یا ۔   اس معاملے میں انہوں نے بلکل کھلے انداز میں کہہ دیاکہ اب گھر میں بیٹھکر ترنمول پارٹی کرنا نہیں چلےگا ۔ جو عوام کے ساتھ انکے دکھ درد سکھ تکلیف کے دنوں میں ساتھ نہیں رہیں گے وہ لوگ یہاں ترنمول کرنا چھوڑدیں ۔ جنکا برتاؤ عوام کے ساتھ عوام کے درمیان بہتر ہوگا انہیں کو آئندہ دنوں علاقے میں ترنمول کی رہنمائی کرینگے ۔ انہ

مرکزی حکومت اور گنجس جوٹ مل انتظامیہ کی مزدور مخالف رویئے کے خلاف سی پے آئی ایم کا احتجاجی جلسہ

Image
ہگلی31/جولائی (محمد شبیب عالم ) آج بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل گیٹ کے سامنے سی پی آئی ایم کے جانب سے احتجاجی جلسہ منعقد کی گئی ۔ اس جلسے کو خطاب کررہے بنگال چٹکل مزدور یونین سینٹرل کمیٹی کے ممبر و گنجس جوٹ مل مزدور یونین کے صدر ذولفقار علی نے مزدوروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایک طرف جہاں مرکزی حکومت آئے دن عوام مخالف قانون بنانے کے ساتھ ساتھ مزدور مخالف قوانین نافذ کررہی ہے ۔ جسکی وجہ سے مزدور سے اضافی کام لیا جارہا ہے ۔ مگر تنخواہ انکا محنتانہ وہیں کا وہیں ہے ۔ ایک طرح مرکزی حکومت 1800روپئے مہانہ کی بات کررہی ہے ۔ مگر آج بھی 160/70 روپئے میں یومیہ لوگوں کو کھٹا یا جارہا ہے ۔  ذولفقار علی نے گنجس جوٹ مل انتظامیہ کے رویئے کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جوٹ مل میں مزدوروں کے پی ایف کی رکم میں دھاندلی کی جاتی ہے ۔ انکا حساب درست نہیں دیا جاتا ہے ۔ گریجوئٹی کا حساب کتاب بھی درست نہیں دیا جاتا ۔  اسکے علاوہ یہ جوٹ مل انتظامیہ مزدوروں پر کام کا اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ لوگوں کی چھٹائی بھی ہورہی ہے ۔ حالات ایسا پیدا کردیا جارہا ہے کہ مزدور خود بہ خوب کام چھوڑنے پر مجبور ہوجارہے

آئندہ محمد علی پارک میں درگا پوجا نہیں ھوگی وجہ پارک کی کی خاستا حالت جس پر نظر شانی کئی بار ھوچکا اج پھر فائر منسٹر سجیت بوس ڈی آئی جی ائی پی ایس سری جگموہن ایم ایل اے سمیتا بخشی تھانہ انچارج مکل رنجن گھوش اور وارڈ کونسلر ریحانہ خاتون موجود دیکھے امسال درگا پوجا محمد علی پارک کہ قریب ڈمکل گھر میں ھوگی جو سالوں قبل ھوا کرتا تھا ۔۔۔۔۔ تصویر ۔۔۔۔۔ محمود عالم

Image

وزیر اعلیٰ اور آپکے درمیان کی دوری بس ایک فون کال " دیدی کے بولو " دلیپ یادو ۔

Image
  ہگلی30/جولائی (محمد شبیب عالم ) ممتا بنرجی کی ہدایت پر "دیدی کے بولو " مہم پر ہگلی ضلع ترنمول صدر کی  پریس کانفرینس ۔  ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے چنسورہ پارٹی دفتر میں پریس میٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ کل کولکاتا کے نزرل منچ سے ملی ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج "دیدی کے بولو " عوامی براہ راست رابطہ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچانے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے یہاں بھی یہ مہم شروع کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل اٹھارہ بدھان سبھا حلقہ ہے ۔ ہم لوگ ہمیشہ ہی عوامی خدمت کرنے کے لئے لوگوں سے ملتے رہتے ہیں ۔ لیکن اسی رابطے کو اور بڑھانے کےلئے نئی حکمت عملی کے ساتھ ہماری وزیر اعلیٰ ممتابنر جی عوام کے دکھ درد شکایت سننے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کی ہیں ۔ جسکا نام رکھی ہیں "دیدی کے بولو " اسکے لئے ایک ٹول فری نمبر 9137091370 کے ساتھ ایک ویب سائٹ www.didikebolo.com  کا بھی تیار کیا گیا ہے ۔ آپ اس پر کے زریئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے کسی بھی معاملے میں بات کرسکتے ہیں ۔ حکومت کے کارکنان لیڈران اور دوسرے کسی بھی بدعنوانی کے خل

جئے شری رام کہنے سے انکار پر یوپی میں سولہہ سالہ نوجوان کو زندہ جلایا ،پولیس نے متاثرکے بیان کو جانچ میں غلط پایا ہے ۔

Image
 یوپی 29/جولائی -  یو پی کے  چندولی میں ایک نوجوان  مشکوک حالت میں جل گیا۔ جلنے والا نوجوان کا تعلق ایک مخصوص (مسلم) طبقے سےہے، لہٰذا پورے پولیس محکمے میں ہنگامہ مچ گیا۔ ابتدائی دور میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں (یادوبرادری) نےمل کراس نوجوان کوجلا کرمارنے کی کوشش کی ہے۔ آناً فاناً میں کئی تھانوں کی فورس جائےحادثہ پربھیج دی گئی۔  پولیس کےاعلیٰ افسران بھی موقع پرپہنچےاورجانچ پڑتال کی جانچ پڑتال کےدوران یہ پایا گیا کہ متاثرہ نوجوان کئی طرح کا بیان دے رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نےجب پورے معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی تومتاثرہ نوجوان کی کہانی غلط ثابت ہوئی ۔   دراصل چندولی ضلع کےسید راجا کا رہنے والا 16 سالہ خالد انصاری آج گھرسے باہرنکلا تھا۔ کچھ ہی دیربعد وہ جلی ہوئی حالت میں واپس گھرلوٹا۔ نوجوان کےذریعہ بتایا گیا کہ اسے کچھ لوگوں نےکیروسین تیل ڈال کرجلانے کی کوشش کی ہے۔ فوراً پولیس کواطلاع دی گئی۔ موقع پرپہنچی پولیس نےنوجوان کوضلع اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا۔ اس کے بعد نوجوان کووارانسی کےلئے ریفرکردیا گیا ۔     اہل خانہ کی مانیں توروزانہ کی طرح آج صبح قضائے حاجت کےلئے نوجوان خال

چندننگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کی بڑی کامیابی ہگلی کا بدنام زمانہ کاشی گینگ کے چار بدمعاش پکڑے گئے ۔

Image
ہگلی   29/جولائی (محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع کے کئی مقامات پر گزشتہ تین ماہ سے مختلف قسم کے واردات پیش آئے جسکی وجہ سے کئی کمشنر بھی بدلے گئے ۔ ابھی دو تین ہفتہ قبل بنڈیل علاقے میں ترنمول رہنما کو دن کے اجالے میں لوگوں کے بھیڑ میں بنڈیل اسٹیشن پر گولی ماردی گئی تھی ۔ اسی کے بعد یہاں کئی کمشنر بدلے گئے اور ابھی یہاں چندننگر کے پولیس کمشنر کے طور پر ہمایوں کبیر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔   انکی سخت حکمت عملی اور چوکسی کی وجہ سے ہگلی کا مشہور بدمعاش کاشی گینگ کے چار بدمعاشوں کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔   آج چندننگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر چنسورہ میں پریس میٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ گوہاٹی کے الوباڑی کے قریب اسکون مندر میں چھپے کاشی گینگ کے دو بدمعاش سومن پال اور سمیر سادھو خاں کو چندننگر سی پی کے پانچ رکنی ٹیم گرفتار کرکے انہیں لیکر آئی ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 16جولائی کو چنسورہ کے پیپول پاتی علاقے میں ایک ڈکیتی ہوئی تھی ۔ اس وقت یہ بھی سنا گیا کہ یہ لوگ چندننگر کے اردی بازار میں کسی کا خون کرنے کے لئے پلان تیار کررکھے تھے ۔  اسی وقت سے پولیس انکی تلاش میں لگ گئی ت

مودی حکومت - ٹو کا پہلا پچاس دن -

Image
نئی دہلی‘29/جولائی، 2019: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے بتایا کہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کے پہلے 50 دن کو فیصلہ سازی اور صحیح سمت میں کام کرنے والی حکومت کہا جاسکتا ہے۔ کیونکہ مرکزی حکومت نے اپنے پہلے 50 دنوں میں ہندوستان کی اقتصادی صلاحیت 5 ٹریلین ڈالر کرنے ، بنیادی ڈھانچوں اور تجارت کو فروغ دینے ، سبھوں کو بااختیار بنانے اور کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے اپنے ارادے کو بیاں کرچکی ہیں۔ 2019-20 تا 2021-22 کے درمیان ’’سبھوں کو بااختیار بنانے‘‘ ، ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواش‘‘  کے عزم کو یقینی بنانے کیلئے ’’پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین‘‘ کے تحت غریبوں کو 1.95 کروڑ مکان فراہم کرنے کیلئے تجویز رکھی گئی ہے۔ 2022 تک جبکہ ملک کی آزادی کا 75 واں سال مکمل ہوگا حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر دیہی خاندان میں بجلی کی فراہمی اور صاف کوکنگ گیس کنکشن کی سہولت دستیاب ہو۔ اسی طرح سے ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت 2024 تک تمام دیہی گھروں میں صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا بھی ہدف رکھا گیا ہے۔ نیز ’’پردھان منتری کرم یوگی من دھن یوجنا‘‘ کے تحت 1.5 کروڑ روپئے س

مغربی بنگال میں مزدوروں کے مسائل پر مرکزی وزیر محنت سے نازیہ الہٰی کی ملاقات ، مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی ۔

Image
کولکاتا 28/جولائی (محمد شبیب عالم ) سپریم کورٹ کی ایڈووکیٹ و بھارتیہ  جنتا مزدور سیل (BJMC ) کی نیشنل وائس پریسیڈینٹ نازیہ الہٰی خان گزشتہ دنوں دہلی میں مرکزی وزیر محنت سنتوش گنگوار کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات کیں ۔  اس معاملے میں آج صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتائیں کہ مغربی بنگال میں مزدوروں کی حالت نہایت ہی خراب ہے ۔ چاہے ریلوے مزدور ہو چائے بگان کے مزدور ہوں گرامین و پنچایت کے مزدور ہوں چاہے جوٹ ملوں کے مزدور ہوں ۔ انکی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اسی معاملے میں وہ مرکزی وزیر محنت سے خصوصی ملاقات کے بعد انہیں مغربی بنگال کے مزدوروں کے مسائل کے متعلق انہیں آگاہی کی ۔ نازیہ نے بتایا کہ مرکزی وزیر محنت مسائل سننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ بہت ہی جلد اس مسائل پر غوروخوض کرکے نئی حکمت عملی کے تحت بنگال کے مزدوروں کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔  اس دوران نازیہ ریاستی وزیر محنت و وزیر اعلیٰ پر مغربی بنگال میں مزدوروں پر بے توجہی کا الزام لگائی ۔ انہوں نے خاص طور پر جوٹ مل مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کا بھی الزام لگایا اور انہوں نے یہاں تک بھی کہا کہ کچھ جوٹ ملیں جو پہلے سے بند تھ

گوندل پاڑہ جوٹ مل چودہ ماہ سے بند مزدور فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت کا مذاق اڑایا گیا ۔

Image
  ہگلی28/جولائی (محمد شبیب عالم ) ہگلی چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے تحت واقع گوندل پاڑہ جوٹ مل گزشتہ 27/مئی 2018کو مل انتظامیہ کے جانب سے سسپینشن آف ورک کا نوٹس لگاکر  بند کردیا گیا اور تب سے آج تک بند پڑی ہے ۔ آج چودہ ماہ کا وقت گزر گیا ۔ پانچ ہزار سے زائد مزدور بےروزگاری کی مار جھیل رہے ہیں ۔ مزدور اور انکے گھر والے فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انکے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگئی ہے ۔ کتنی بچیوں کی شادی کے رشتے بھی ٹوٹ گئے ۔ ظاہر سی بات ہے کہ آج جہاں ایک گھر میں چار افراد ہیں اور چاروں کام کاج ملے لگے ہونے کے بعد بھی روزمرہ کی ضروریات پوری نہیں ہوتی ہے تو انکا کیا ہوگا جو گزشتہ چودہ ماہ سے بےروزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ یوپی بہار کے رہنے والے زیادہ تر مزدور یہاں سے اپنے وطن لوٹ گئے ہیں ۔ جسکی وجہ سے بچوں کی پڑھائی بھی چھوٹ گئی ۔ جن مزدوروں کا یوپی بہار میں کچھ نہیں ہے وہ یہاں ادھر ادھر جگاڑی کرکے اپنا اور اپنے بال بچوں کی پرورش کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔  کچھ مزدوروں کی زبانی یہ بھی سناگیاہےکہ کارخانہ بند ہونے کی وجہ سے کئی مزدور ادھر ادھر روزی روزگار کی تلاش میں دور درا

چندن نگر میں ونڈرلینڈ پارک بنانے کے نام پر قدیم قیمتی درخت کاٹے جارہے ہیں ۔

Image
  ہگلی27/جولائی (محمد شبیب عالم )  چندن نگر کے KMDA پارک میں مرمت  کا کام چل رہا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پارک کو لائٹ ہب بنا یا جائے گا ۔ اس پارک کا نیا نام ونڈرلینڈ رکھا جائے گا ۔  اسکے لئے اس پارک کے تمام پرانے قیمتی درخت کاٹ دیا جارہا ہے ۔ ایک طرف جہاں فضاء کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے درخت لگانے کی بات کی جاتی ہے وہیں یہاں قدیم درختوں کو کاٹ کر اس پارک کی خوبصورتی اور فضاکو آلودہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔  اس معاملے میں جب KMDA کے افسران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ کیمرے کے سامنے کچھ بھی بولنے سے انکار کیا ۔  لیکن انکے جانب سے یہ سناگیاکہ لائٹ ہب تیاری کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے پودے بھی لگائے جارہے ہیں ۔ ادھر اس معاملے میں مقامی لوگوں میں خاصی ناراضگی پائی جارہی ہے ۔

پچیس سال پرانا کھادینا موڑ آٹو اسٹینڈ بند ، پولیس انتظامیہ کے خلاف آٹو ڈرائیورس

Image
  ہگلی27/جولائی (محمد شبیب عالم ) گزشتہ 25 برسوں سے قائم چنسورہ  کھادینا موڑ سے بھدریشور کے درمیان چلنے والی آٹو کا اسٹینڈ بند کردیا گیا ۔ گزشتہ رات چندن نگر کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے جانب سے یہ اسٹینڈ بند کرنے کا حکم سنایا گیا ہے ۔  آٹو ڈرائیوروں کا الزام ہےکہ یہ جگہ کچھ پی ڈبلیو ڈی کا تھا اور کچھ مقامی لوگ کاتھا ۔ لیکن اب یہ پوری جگہ کی ٹین سے گھیرا بندی کردی جارہی ہے ۔ ان لوگوں نے الزام لگایا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی پرموٹرنگ کی سازش میں یہ اسٹینڈ یہاں سے اٹھا دیا جارہا ہے ۔  گزشتہ کل جب پولیس انتظامیہ آٹو اسٹینڈ بند کرنے کا نوٹس دیا ۔ ہم لوگ خاصے پریشان ہوگئے ۔ آج اسی کے خلاف میں آندولن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور تختی لکھکر سیکڑوں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے چنسورہ - بھدریشور آٹو ڈرائیور ۔ یہاں آج آٹو آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بھی خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس بات کو لیکر مسافروں میں بھی ناراضگی پائی گئی ۔ لوگوں نے کہا کہ پرموٹنگ مافیہ کے چلتے آئے دن کچھ نہ کچھ گڑبڑی دیکھنے سننے کو مل رہی ہے ۔ اگر وقت رہتے اس جانب توجہ نہیں دی گئی تو آنے والے دنوں می

امیت کھرے نے مربوط اور منظم معلومات کی فراہمی پر زور دیا

Image
کولکاتا‘27/جولائی، 2019: وزارت برائے اطلاعات ونشریات کے سکریٹری شری امیت کھرے کی صدارت میں وزارت کےتحت آنے والے تمام محکموں کے افسران کے ساتھ آج نیشنل لائبریری ،کولکاتا میں ایک میٹینگ کی۔ پریس انفارمیشن بیورو، کولکاتا نے اس میٹینگ کی میزبانی کی۔ اس میٹینگ میں وزارت کے تئیں آنے والے تمام میڈیا دفاتر کی مالی و انتظامی کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر، شری کھرے نے کہا کہ مربوط اور منظم  طریقہ کار مؤثر اور کارآمد معلومات کی فراہمی کی ضامن ہے۔ شری کھرے نے کہا کہ جدید ہندوستان کی تعمیر کیلئے زمینی سطح پر لوگوںتک کامیاب کہانیاں پہوچانا نہایت ضروری ہے۔ اور پی آئی بی، دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو کو یہ کام بخوبی انجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے اعلی افسران سے کہا کہ وہ لوگوں کی زندگی سے متعلق معلومات مثلا پانی کا تحفظ، جیسی خبرے عام لوگوں تک پہوچانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کمیونیٹی ریڈیو کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ تعلیمی ادارے کو بھی اس کے قیام کی طرف راغب کریں۔ شری کھرے نے کہا کہ اس کےلئے مرکزی حکومت 50فیصد مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر سکریٹری کو دوردرشن اور

مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب عبداللہ انصاری-

Image
   مغربی بنگال مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب آئندہ 28 جولائی بروز اتوار  6 بجے شام، بمقام مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے مولانا آزاد آڈیٹوریم،واقع 75/2A   رفیع احمد قدوائی روڈ کلکتہ – 16ہونا قرار پایا ہے۔ مومن کانفرنس اپنےمحسن و بانی عبدالقیوم انصاری کی یوم پیدائش کی مناسبت سے سالانہ تقریب منعقد کرتی رہی ہے،اس موقع سےتعلیمی محاذ پر خدمات کےلئے عبدالقیوم انصاری سے موسوم ایوارڈبھی دیا جاتا ہے۔امسال ادارہ ہٰذاکی جانب سے ایک نیا ایوارڈبرائے سماجی خدمات "اشرف علی انصاری ایوارڈ"بھی دیا جائے گا۔واضح رہے مرحوم ایڈووکیٹ اشرف علی انصاری جو تاحیات اس ادارے کے جنرل سکریٹری رہے ،ان کی رحلت کے بعد پہلی بار سالانہ اجلاس ہونے جارہا ہے،لہٰذا تمام متعلقین اورخیرخواہان مومن کانفرنس سے حوصلہ افزائی کی درخواست ہے۔سبھوں سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ کا خاص خیال رکھیں اور ممنون کریں۔ 

ہیرالال پال کالج کے پروفیسر پر حملہ کی خبر پاکر ممتابنرجی انہیں فون پر بات کرتے ہوئے ہرطرح کی سیکوریٹی کی یقین دلائی ۔

Image
  ہگلی25/جولائی (محمد شبیب عالم )   ہگلی کون نگر کے ہیرالال پال کالج میں ٹی ایم سی پی  حامیوں کے  بربریت کے شکار پروفیسر سبترتو چٹرجی کے متعلق اطلاع ملتے ہی ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی خود ہی انہیں فون کی اور تمام طرح کی جانکاری لینے کے بعد انہیں ہر طرح کی سیکوریٹی دینے کی یقین دہانی کیں اور یہ بھی کہیں کہ جس نے بھی اسطرح کی حرکت کی ہے انہیں بخشا نہیں جائے گا ۔  ادھر کالج میں جھڑپ اور پروفیسر پر حملہ کرنے کی شکایت پر دو کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایک کا نام وجے سرکار اور دوسرے کا نام سندیپ پال بتایا گیا ہے ۔ یہ دونوں ترنمول چھاترا پریشد کے حامی ہیں ۔ آج ان دونوں کو شری رام پور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جہاں عدالت نے انہیں دو دنوں کی پولیس ریمانڈ میں رکھنے کا حکم سنایا ۔   اس معاملے میں شری رام پور کے ایم پی کلیان بنرجی نے بھی پروفیسر کو میسج کرکے معافی مانگا ۔   ادھر پروفیسر پر ہوئے حملہ کے خلاف میں کالج کے دوسرے اساتذہ آج مکمل طور پر لکھائی پڑھائی بند کرکے خاموش احتجاج کیا ۔  ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں ترنمول کا ایک وفد کالج گیا ۔ اس میں اترپاڑہ کے ای

ممتا بنرجی زندہ باد ترنمول زندہ باد نہیں بولنے پر طالب علموں کو یونین روم میں بند کیا ، پروفیسر کے ساتھ مارپیٹ اب تک دوگرفتار ۔

Image
ہگلی25/جولائی (محمد شبیب عالم ) موب لنچنگ جیسی صورتحال اب کالجوں میں بھی شروع ہوگئے ۔ مگر یہاں انداز سیاسی ہے ۔ گزشتہ  کل ہگلی کے کون نگر ہیرالال پال کالج میں ترنمول چھاترا پریشد پر الزام لگی ہےکہ  کے ڈگری کورس کے ٹی ایم سی پی کے حامیوں  نے ایم اے طالب علموں ممتا بنرجی  زندہ  باد ترنمول  کانگریس  زندہ باد نہیں بولنے پر انہیں کالج کے یونین روم میں بند کرکے تالا لگا دیئے ہیں  ۔  شام کو قریب  پانچ بجے  ہیرالال پال کالج کے بنگلہ شعبہ کے پروفیسر سبرتو چٹرجی  نے جب ایم اے کے طالب علموں کو کالج سے باہر نکالنے کی کوشش کی تو  ترنمول چھاترا  پریشد والوں نے ان پر حملہ کردیا  اور جمکر انکی پٹائی کردی ۔  اطلاع کے مطابق بدھ کے روز اپنا امتحان دینے کے بعد ایم اے کے طلبہ و طالبات  بینچ پر کھڑے ہوکر اپنی سیلفی لے رہے تھے ۔ اسی دوران ڈگری  کورس کے طالب علموں نے انہیں بینچ سے اتر جانے کو کہا اسی بات کو لیکر دونوں  گروپ میں بحث شروع ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے کالج کا ماحول کشیدہ ہوگیا ۔  آخر میں  کالج کے اساتذہ کی مداخلت کے بعد معاملہ سانت ہوا ۔    لیکن کچھ طالب علموں کا الزام ہےکہ ڈگری کورس کے ٹی ایم

ہم ابھی مایوس نہیں ہوئے! (شیخ خالد زاہد) -

Image
قدرت کے بہت سارے رازوں میں یہ اہم ترین راز ہے کہ آدم کی تخلیق کب ہوئی اور دنیا کا وجود کب سے ہے،قدرت کی ظاہری اور پوشیدہ فراہم کردہ نشانیوں کی بنیاد پر اندازوں سے یہ بتایا جاتا ہے کہ دنیا کب وجود میں آئی۔ کسی نے انسان کی تخلیق کو کسی طرح سمجھا اور کسی نے کچھ اور طرح سے۔ مختلف اندازوں سے پتہ چلانے کی ناممکن کوشش کی جاتی رہی ہے کہ ابتک دنیا میں کتنے انسان پیدا ہوچکے ہیں۔پہلے نمبر پر دنیا میں وہ لوگ ہیں جنکا علم سے کچھ لینا دینا نہیں ہے یہ وہ لوگ ہیں جنکا ہونا انکے اپنے لئے بھی الغرض ہے، دوسرے درجے پر وہ لوگ آتے ہیں جو علم تو رکھتے ہیں لیکن صرف اتنا ہی جتنا کہ انہیں کتابوں سے مل سکا ہوتا ہے یہ لوگ سطحی علم کی بنیاد پر دنیا میں اپنے وجود کی پہچان کروالیتے ہیں اور تیسرے نمبر پروہ عظیم المرتبت لوگ آتے ہیں جو لفظوں سے اور قدرت کی نشانیوں سے علم کشید کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو بہت اچھی طرح سے اندازے لگا سکتے ہیں ہیں قدرت نے کہاں کیا چھپایا ہوگا ان میں سے کچھ لوگ اپنے علم کی بنیاد پر خدائی کے دعویدار بھی بنے لیکن جو حد ہے اسے عبور کیا ہی نہیں جاسکتا ہے۔ قدرت کی کاریگری کا کیا کہنا کہ اربوں ک

شہید دیوس میں شامل ہونے کی سزا موت الزام بی جے پی پر 6گرفتار ۔

Image
  ہگلی23/جولائی (محمد شبیب عالم )  کہیں ماب لنچنگ کہیں ہجومی تشدد تو کہیں سیاسی تشدد آج کل یہ بلکل عام بات ہوتی جارہی ہے  ۔ ہردن کہیں نہ کہیں اسطرح کی کربناک خبر سننے کو مل رہی ہے ۔ جس کو لیکر عام لوگوں میں بےچینی پائی جارہی ہے  ۔ مغربی بنگال میں اسطرح کے واردات پہلے شاید ہی کبھی دیکھنے سننے کو ملتا تھا ۔    سوموار کی رات ہگلی ضلع  آرم باغ محکمہ  کے گوگھاٹ مکندا علاقے میں سیاسی جھڑپ ہجومی تشدد کے انداز میں پیش آئی ۔ جس میں مقامی ترنمول رہنا لال چند باگ کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر حلاک کردیا گیا ۔ الزام بی جے پی پر لگی ہے ۔ ترنمول والوں کا الزام ہےکہ 21جولائی کو ممتا بنرجی کی شہید دیوس ریلی میں شامل ہونے کی سزا دی گئی ہے ۔  مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہر روز کی طرح اس دن بھی رات کے وقت کام سے واپس آرہے تھے لال چند باگ ۔ لیکن اس رات اچانک انکے گھر کے قریب ہی دس بارہ لوگ انہیں گھیر لیا ۔ ابھی لال چند کچھ بولتا سمجھتا تب تک لاٹھی بانس لوہے کی سلاخ سے بےدھڑک حملہ کردیا اور جب وہ زمین پر بے ہوش گرپڑا تب یہ لوگ فرار ہوگئے ۔  مقامی لوگ لال چند کو زخمی حالت میں آرم باغ محکمہ اسپتال

اسکولوں کے احاطے کے نزدیک تمباکو مصنوعات کی فروخت

Image
نئی   دہلی،   23   جولائی  2019 ، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات( اشتہار کی ممانعت اور تجارت اور کامرس، پیداوار سپلائی اور تقسیم کے ریگولیشن) قانون  2003 ( سی او ٹی پی اے 2003 ) کی دفعہ  6  ایسے کسی بھی شخص کو سگریٹ یا کسی دیگر تمباکو مصنوعات کی فروخت کی ممانعت کرتا ہے جو  18  سال سے کم عمر کا ہے اوراس کے تحت کسی تعلیمی ادارے کے  100  گز کے اندر علاقے میں تمباکو مصنوعات کی فروخت ممنوع ہے۔ سی او ٹی پی اے، 2003  اور اس کے تحت بنائے گئے ضابطوں کی شقوں کے نفاذ کی ذمہ داری ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی انتظامیہ کی ہے۔ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں کی طرف سے فراہم کی گئی اطلاع کے مطابق دفعہ  6  کی خلاف ورزی کو مشتہیر کردیا گیا ہے۔ 2018-19  کے دوران دفعہ  6  کی شقوں کی خلاف ورزی کے لئے جمع کئے گئے جرمانے کی رقم اور جرمانہ کئے گئے افراد کی تعداد حسب ذیل ہیں: ( 2018-19  کے لئے  سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات ( اشتہار کی ممانعت اور تجارت اور کامرس، پیداوار ، سپلائی اور تقسیم) قانون 2003  کے تحت چالان تفصیلات۔ (ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ اطلاع کے مطاب