وزیر اعلیٰ اور آپکے درمیان کی دوری بس ایک فون کال " دیدی کے بولو " دلیپ یادو ۔

 ہگلی30/جولائی (محمد شبیب عالم ) ممتا بنرجی کی ہدایت پر "دیدی کے بولو " مہم پر ہگلی ضلع ترنمول صدر کی  پریس کانفرینس ۔  ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے چنسورہ پارٹی دفتر میں پریس میٹ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ کل کولکاتا کے نزرل منچ سے ملی ممتا بنرجی کی ہدایت پر آج "دیدی کے بولو " عوامی براہ راست رابطہ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہونچانے اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے یہاں بھی یہ مہم شروع کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل اٹھارہ بدھان سبھا حلقہ ہے ۔ ہم لوگ ہمیشہ ہی عوامی خدمت کرنے کے لئے لوگوں سے ملتے رہتے ہیں ۔ لیکن اسی رابطے کو اور بڑھانے کےلئے نئی حکمت عملی کے ساتھ ہماری وزیر اعلیٰ ممتابنر جی عوام کے دکھ درد شکایت سننے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تیار کی ہیں ۔ جسکا نام رکھی ہیں "دیدی کے بولو " اسکے لئے ایک ٹول فری نمبر 9137091370 کے ساتھ ایک ویب سائٹwww.didikebolo.com کا بھی تیار کیا گیا ہے ۔ آپ اس پر کے زریئے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے کسی بھی معاملے میں بات کرسکتے ہیں ۔ حکومت کے کارکنان لیڈران اور دوسرے کسی بھی بدعنوانی کے خلاف شکایت کرسکتے ہیں ۔ آج ہگلی ضلع کے عوام کو اسی بات کی آگاہی اور بیداری کےلئے یہ پریس کانفرینس بلائی گئی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ممتابنرجی کی ہدایت ہےکہ انکے ایم پی  ایم ایل اے چئیرمین کونسلر پنچایت پردھان اور پارٹی ممبران ضلع کے مختلف گاؤں گرام میں جائیں گے وہاں عوام سے ملاقات کرینگے اور انہیں کسی بھی معاملے میں اپنی باتوں کو وزیر اعلیٰ کو کیسے بتائیں گے انہیں تفصیلات بتائیں گے ۔ ساتھ ہی مسائل بھی سنیں گے ۔ ضرورت پڑی تو وہیں گاؤں گرام میں رات بھی انہیں گزارنے ہونگے ۔  اسکے لئے آئندہ دو اگست کا دن مکرر کیا گیا ہے ۔ اس دن کون نیتا رہنما کس علاقے میں کہاں جائیں گے یہ اعلیٰ حکام انکی فہرست تیار کررہا ہے ۔ امید ہے اس سے ریاست کے عوام کو فائدہ پہونچے گا ۔    دلیپ یادو نے آج پریس میٹ کے دوران عوام کے درمیان تقسیم کرنے کے لئے " دیدی کے بولو " نام کا اسٹیکر اور ویجیٹنگ کارڈ بھی دیکھایا اور کہا کہ کل سے ضلع کے ہرگلی محلے راستے دفتر کے کل کارخانوں کے سامنے کھڑے ہوکر عوام کے درمیان انہیں تقسیم کیا جائے گا ۔ جس پر موبائل نمبر اور ویبسائٹ درج ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا