Posts

Showing posts from December, 2020

جگدیپ دھنکر بنگال ترنمول حکومت کی شکایت کرنا چھوڑیں اور بولیں کہ انکی ریاست میں کتنی بدکاریاں ہوئی : کلیان بنرجی

Image
  ہگلی30/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں دوسرے کئی ریاستوں کی طرح موسم سرد ہے ۔ مگر سیاسی پارہ چڑھا ہوا ہے ۔  حالانکہ اسمبلی انتخاب میں ابھی دیری ہے ۔ مگر ابھی سے ہی سیاسی ہلچل بہت تیز ہوگئی ہے اور آئے دن کہیں بی جے پی تو کہیں ترنمول کا جلسہ منعقد ہورہاہے اور دونوں جانب سے لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے ۔  آج اسی طرح کا ایک اور نظارہ ہگلی ضلع کے رشڑا میں بیدھان چندر کالج کے سامنے گرلس اسکول میدان میں دیکھا گیا ۔ جہاں رشڑا ترنمول کانگریس کا جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں رشڑا میونسپل کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ آرم باغ کی ایم پی اپروپا پوددار کے علاوہ تمام سابق کونسلر بھی تشریف فرما تھے ۔ اس جلسے کے خاص مقرر شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی تھے ۔  جلسے کا افتتاح کرتے ہوئے مقامی لیڈران ممتابنرجی کی ترقیاتی کاموں پر نمایاں طریقے سے روشنی ڈالا ۔ ایک طرف زاہد حسن خان اور وجے مشرا ترقیاتی کاموں کو گنوایا اور کہا کہ آئندہ انتخاب میں ترنمول دو سو سیٹوں سے کامیابی درج کرےگی اور بی جے پی کو ایک انچ بھی زمین نہیں دی جائے گی ۔  آخری مقرر کے طور پر مقرر خاص کلیان بنرجی

سبھیندو راجیو کے بعد روندرناتھ بھٹاچاریہ کے حمایت میں لگا پوسٹر ایم ایل اے نے کہا اس میں برائی کیا ہے ۔ 

Image
                   ہگلی 28/ دسمبر ( محمد شبیب عالم )  ابھی کچھ ہی ہفتہ پہلے دیکھا گیا ہےکہ  مغربی بنگال کے مختلف ضلعوں میں سبھیندو ادھیکاری کی حمایت میں پوسٹر بینر لگایا گیا تھا اور یہ کہا جارہا تھا کہ " ہم سبھیندو حمایتی " نتیجہ آخر میں کیا نکلا سبھیندو ادھیکاری ترنمول کو الوداع کہہ گئے ۔  اس کے بعد راجیو بنرجی کی تصویر کے ساتھ انکے حمایتیوں نے بلکل اسی طرح کا پوسٹر بینر لگایا تھا ۔      اور اب سنگور کے ماسٹر موسائے ایم ایل اے روندرناتھ بھٹاچاریہ کی تصویر کے ساتھ انکے حمایتیوں نے سنگور کے کئی علاقوں میں پوسٹر ٹانگ دیئے ہیں ۔      سوموار کے روز سنگور کے کئی علاقوں میں " ہم روندرناتھ کے حمایتی " کا پوسٹر دیکھا گیا ۔    اس معاملے میں جب روندرناتھ بھٹاچاریہ سے پوچھا گیا تو وہ سخت لہجے میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بولے کہ اس میں برائی کیا ہے ۔ جو لوگ بھی پوسٹر لگائے ہیں وہ میرے چاہنے والے ہیں اسی لئے لگائے ہیں ۔ اسکا کوئی غلط مطلب کیوں نکال رہا ہے ۔ ترنمول کے خلاف تو پوسٹر نہیں ہے ۔ پارٹی کے خلاف یا ممتا بنرجی کے خلاف تو پوسٹر نہیں ہے اور یہ کس نے کہہ دیا کہ میں ترنمول پا

بائیں بازو  کانگریس اتحاد کی اسکول انتظامیہ انتخاب  میں تمام سیٹوں پر ملی کامیابی

Image
                ہگلی 28/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  مغربی بنگال کی سیاست کیا اپنا رخ بدلنے والا ہے ؟   ابھی کہنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے ۔ مگر سی پی آئی ایم اور کانگریس پارٹی کی جوٹ ابھی سے ہی رنگ دیکھانے لگی ہے ۔     گزشتہ کل ہگلی ضلع کے ڈانکونی میں واقع سریرام کرشنا شیشو تیرتھ ہائی اسکول ( ہائر سیکنڈری ) میں انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب ہوا ۔  جس میں بایاں بازو اور کانگریس اتحاد پرگتی سیلا ابھیبھاوک سمیتی ( ترقی پسند والدین تنظیم ) کے امیدواروں نے کل 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔   اس انتخابی مقابلے میں ترنمول کانگریس  کے علاوہ بی جے پی بھی اپنے امیدوار اتارے تھے ۔ مگر انہیں گارجین قبول نہیں کئے اور انہیں سخت شکست جھیلنی پڑی ۔   بایاں بازو کانگریس اتحاد کے امیدواروں کو دوسو سے زائد ووٹ ملے ۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اوسطاً 70 فیصد ووٹ ملا  ۔         اس کامیابی کی خوشی میں سابق ریاستی وزیر تعلیم سدرشن رائے چودھری نے ان تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیا ۔  وہیں اس کامیابی پر ضلع کانگریس اور سی پی آئی ایم میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا ۔  کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نام ارون داس ،

بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد کی تعمیری جلسہ میں لوگوں نے دل کھول کر تعاون کا ہاتھ بڑھایا ایک دوسرے پر شفقت حاصل کرنے کے لئے کسی نے زمین دی تو کئیوں نے لاکھوں روپئے کا اعلان کیا

Image
                        ہگلی25/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا کےلئے آج بروز جمعہ 25 دسمبر کسی تہوار سے کم نہیں رہا ۔ ہر کسی کے چہروں پر خوشیاں ہی خوشیاں بخری ہوئی تھی ۔  اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا معاملہ ہے ۔     بانسبیڑیا پرانی لائن میں واقع گنجس جامع مسجد جو سو سال پرانی مسجد ہے ۔ اب اس مسجد کی چھت خستہ حال ہوچکی ہے ۔ ساتھ ہی جسطرح سے یہاں آبادی بڑھتی جارہی ہے ۔ یہ دیکھتے ہوئے مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کی اسد ضرورت ہے ۔    یوں تو اس مسجد کی تعمیر کےلئے گزشتہ کئی برسوں سے مسجد کی کئی کمیٹیاں اپنے اپنے وقتوں میں تعمیر کےلئے کوشیشیں کرتی رہی ہیں ۔ مگر نتیجہ صفر ہی رہا ۔ ساتھ ہی علاقائی لوگوں میں مایوسی بھی دکھنے لگی ۔    لیکن ابھی کچھ ہی ماہ قبل اس مسجد کی پھر سے نئی کمیٹی تکمیل میں آئی ۔ جسکے صدر اشرف علی اور سیکریٹری اختر حسین منتخب کئے گئے ۔  اسکے بعد ہی نئی کمیٹی کے اراکین ایک دفعہ پھر سے کمر کس کر مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کے لئے تیاری شروع کردیا اور اعلان کیا کہ آئندہ 31 / جنوری 2021 کو مسجد کی تعمیری کاروائی شروع کی جائے گی ۔  جسکے لئے آج بروز جمعہ 25 دس

بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد کا تعمیری جلسہ جمعہ کو

Image
  ہگلی23/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا کی گنجس جامع مسجد قدیم ہونے کی وجہ سے مسجد کی حالت خستہ ہوچکی ہے ۔  اس وجہ سے علاقائی لوگ اور موجودہ مسجد انتظامیہ کمیٹی مسجد کی ازسرِ  نو تعمیر کے سلسلے میں ابتدائی کاروائی شروع کر چکےہیں ۔ اسی سلسلے میں آئندہ 25 / دسمبر بروز جمعہ دوپہر ڈھائی بجے ایک تعمیری جلسہ منعقد ہونا قرار پایا ہے ۔ جس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ بیرونی مقرر بھی تشریف فرما ہونگے ۔   لہٰذا آپ حضرات سے پرخلوص گزارش کی جاتی ہےکہ اس " تعمیرِ مسجد کے جلسہ " میں شرکت فرمائیں اور مسجد انتظامیہ / اراکینِ مسجد کی حوصلہ افزائی کریں  ۔  اس سلسلے میں گنجس جامع مسجد کے صدر محمد اشرف علی اور سیکریٹری اختر حسین کے اطلاع کے مطابق مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا کام انشاءاللہ آئندہ 31 / جنوری سے کی جاسکتی ہے ۔ ساتھ ہی ہرخاص و عام   سے گزارش کی جارہی ہےکہ اس نیک کام میں خود کو شریک کریں اور جسطرح سے بھی ممکن ہو تعاون کا  ہاتھ بڑھائیں ۔

آئندہ اسمبلی انتخاب بھی ممتا بنرجی جیتیں گی اور تیسری مرتبہ بھی وزیر اعلیٰ بنیں گی : ارجیتا سیل

Image
  ہگلی19/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) لوگ چاہے جو کچھ بھی کہیں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالے گیں ۔ لوگوں میں انکی مقبولیت آج دوگنی ہوگئی ہے ۔ 2011 میں جسطرح سے مغربی بنگال کے عوام دونوں ہاتھوں سے انہیں ووٹ دیکر ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بناکر تاریخ رقم کیا گیا ۔  ٹھیک اسی طرح سے آئندہ 2021 میں اور بھی زیادہ سیٹوں سے انہیں لوگ کامیاب بناکر ریاست کی باگ ڈور انکے ہاتھ میں سونپیں گے ۔       یہ باتیں آج بانسبیڑیا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کی چئیر پرسن ارجیتا سیل نے بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 19 نمبر وارڈ میں " دوارے سرکار " مہم کے دوران کہیں ۔  آج ارجیتا سیل اپنے کچھ مقامی ترنمول رہنماؤں اور سابق کونسلروں کے ساتھ اس علاقے کے لوگوں کے گھروں تک گئیں اور ممتابنرجی کی جانب سے کی گئی گزشتہ دس برسوں میں ترقیاتی کام کے متعلق لوگوں کو بتائی ۔ ساتھ ہی علاقے کے نوجوان ، بزرگ ، مرد عورتوں سے بھی روبرو باتیں کی اور گزارش کی کہ آپکے علاقے میں جہاں بھی کیمپ لگائے جارہے ہیں وہاں جائیں اور جو سہولیات مہیا کی جارہی ہے ۔ اسکے لئے اپنا نام اندراج کروائیں

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکربیماری کا بہانا بنا کر عدالت سے غیر حاضرخصوصی جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آخری موقع دیا‎

Image
ممبئی 19دسمبر   مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرآج ایک بار پھر عدالت میں حاضر نہیں ہوئی جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملزمہ عدالتی کارروائی میں شریک نہ ہونے کے لئے اسپتال میں داخل ہوگئی ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے وکلاء جے پی مشرا اور پرشانت مگو نے عدالت میں ایک عرض داشت داخل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ دہلی کے مشہور ایمس اسپتال میں 17دسمبر کو بغرض علاج داخل ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ آج عدالت میں حاضر نہیں ہوسکی نیز ایسا ہر گز نہیں ہے کہ وہ عدالت میں حاضر نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوگئی ہے۔ دفاعی وکلاء نے عدالت میں ملزمہ کے میڈیکل کاغذات بھی داخل کئے اور عدالت کو بتایا کہ مداخلت کار (بم دھماکہ متاثرین)اعتراض نہ کرے اس لئے عدالت کے سامنے تمام حقائق پیش کئے جارہے ہیں۔ ملزمہ کی جانب سے داخل عرض داشت کی خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال نے مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے رویہ سے ایسا لگتا ہے کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کے لئے ایسا حربہ استعمال کررہی ہے۔ سرکاری وکیل نے اس ضمن میں ع

ترنمول کے سب سے بھروسے مند رہنماء سبھیندو بی جے پی میں ہوئے شامل امیت شاہ نے پرچم تھمایا سبھیندو " نئی اننگ " کا کیا ذکر

Image
 نئی دہلی 19/دسمبر - مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات  سے قبل بی جے پی  کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سابق قومی صدر امت شاہ  جمعہ کی رات تقریباً ایک بجے  کولکاتا کے اپنے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ کولکاتا پہنچنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا میں گرو دیو ٹیگور ایشور چندر ودیا ساگر اور شیاما پرساد مکھرجی کی اس مقدس سرزمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہیں امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ کرانتی کاری کھدی رام بوس پر مغربی بنگال کو جتنا فخر ہے، اتنا ہی فخر پورے ہندوستان کو ہے۔ امت شاہ نے علاقائیت کی تنگ سیاست کرنے والوں کی تنقید کی ۔مغربی بنگال کے مدنا پور میں بی جے پی کی ریلی شروع ہوگئی ہے۔ ریلی میں ترنمول کانگریس   کے باغی لیڈر شوبھندو ادھیکاری، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سنیل منڈل موجود ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ مدنا پور کالج گراونڈ پہنچ ے ۔ترنمول کانگریس سے بغاوت کرنے والے لیڈر شوبھندو ادھیکار نے پارٹی قیادت پر حملہ کیا او

ہندوستان کی شرمناک بلےبازی کےبعد شرمناک شکست آسٹریلیا آٹھ وکٹ سے جیتا ایڈیلیڈ

Image
 نئی دہلی۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہندستان کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پہلی اننگز میں 53 رنوں کی سبقت ملنے کے بعد ہندستانی ٹیم ندوسری اننگز میں صرف 36 رن پر سمٹ گئی اور آسٹریلیا نے 90 رن کا ہدف صرف 2 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی طرف سے جو بنرس نے ناٹ آوٹ 51 رن بنائے۔ ویڈ نے بھی 33 رنوں کی اننگز کھیلی۔ حالانکہ آسٹریلیا کی جیت کے ہیرو تیز گیندباز جوش ہیزلوڈ رہے، جنہوں نے محض 8 رن دے کر 5 وکٹ اپنے نام کئے۔ میچ کے اسکور کی بات کریں تو ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 244 رن بنائے۔ جواب میں آسٹریلیائی ٹیم صرف 191 رن بنا سکی۔ ہندستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 53 رنوں کی سبقت ملی اور اس کے بعد وراٹ اینڈ کمپنی دوسری اننگز میں 36 رنوں پر ڈھیر ہو گئی ۔ایڈیلیڈ ٹیسٹ  کے تیسرے دن ٹیم انڈیا 62 رنوں کی سبقت کے ساتھ میدان پر اتری اور اس نے پرتھوی شا کے طور پر صرف ایک وکٹ گنوایا تھا لیکن پھر جو ہوا اس پر یقین کر پانا مشکل تھا۔ سب سے پہلے کمنس نے نائٹ واچ مین بمراہ کو دو رن پر نمٹایا۔ اس کے بعد پجارا بھی صفر پر نمٹ گئے۔ پھر جب جوش ہیزلوڈ گیندبازی کرنے آئے تو مانو میدان پر تہلکہ ہی مچ گی

شیوانند کا سونیا سے سوال پارٹی یا بیٹا ؟ یا جمہوریت ؟ تیواری کا سونیا کو مشورہ - اپنے بیٹے کی قربانی دے کر ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے اقدامات کریں

Image
   پٹنہ 19/دسمبر  -    کانگریس پارٹی کی کمان کس کو دی جائے؟  اس سوال کے بارے میں مخمصے میں پھنسے ہوئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو کانگریس کے اعلی رہنماؤں کا ایک بڑا اجلاس طلب کیا ہے۔  ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق ، پارٹی کے بڑے رہنماؤں کی اس جی 23 گروپ میٹنگ میں سونیا گاندھی ، راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی (پریانکا گاندھی) کے علاوہ بہت سارے سینئر رہنماؤں کے ساتھ وہاں بھی ہوسکتے ہیں۔  خیال کیا جاتا ہے کہ اس میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ کانگریس کی قیادت گاندھی خاندان کے ہاتھ میں رہے گی یا اسے کسی اور رہنما کے حوالے کیا جائے گا۔  کانگریس کے باہمی تنازعہ اور اتحاد کے مابین اتحادی آر جے ڈی کی طرف سے ایک بڑا حملہ بولا گیا ہے۔  آر جے ڈی کے سینئر رہنما شیوانند تیواری نے راہول گاندھی کی قیادت کی اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس کو بیہودہ کشتی قرار دیا ہے۔  شیوانند تیواری نے اس کے لئے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا راہول گاندھی میں لوگوں کو مشتعل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ عوام کی رائے کو ایک طرف چھوڑ دیں ، صرف ان کی جماعت کے لوگ ہی ان پر اعتبار نہیں کرتے ہیں۔  اسی لئے

سبھیندو کے بعد ڈانکونی میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین ترنمول کے خلاف ضلع میں ترنمول کی حالت خستہ ہو سکتی ہے ؟

Image
  ہگلی16/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) اسمبلی انتخاب سے قبل نہ جانے ریاستی حکومت پر لگ گئی ہے کس کی نظر ؟  یوں تو کئی ہفتوں مہینوں سے ممتابنرجی کے سب سے بھروسے مند اور چہیتے ایم ایل اے سبھیندو ادھیکاری کا باغیانہ تیور کو لیکر مغربی بنگال کی سیاست میں شور و غل سنی جارہی تھی ۔ لیکن آج شام کو اچانک انکے ایم ایل اے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پورے سیاسی گلیاروں میں ہلچل سی مچ گئی ہے اور اب ہر کسی کی نگاہ ممتا بنرجی اور انکی پارٹی پر ٹکی ہوئی ہے ۔ ہر کوئی آئندہ اسمبلی انتخاب کو لیکر حیرانی ظاہر کرنے میں لگے ہیں کہ آخر کار بنگال کی سیاست کس کروٹ بدلے گی ۔   وہیں ابھی سبھیندو ادھیکاری کے استعفیٰ کی خبر آئی رہی تھی کہ ترنمول کے خلاف ایک اور رہنماء باغیانہ تیور دیکھا دیا ۔ یہ ہگلی ضلع ڈانکونی میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین دیباشش مکھرجی ہیں جو ترنمول کے خلاف آواز بلند کردیئے ہیں ۔ حالانکہ کہ ہگلی ضلع میں یہ پہلے ایسے رہنماء نہیں ہیں جو ترنمول کے خلاف بغاوت پر اترے ہیں ۔ ان سے قبل بھی سنگور کے ایم ایل اے روندرناتھ بھٹاچاریہ ، ہری پال کے ایم ایل اے بیچارام مننا بھی باغیانہ تیور دیکھا چکے ہیں اور اب ڈان

ترنمول کو بڑا جھٹکا سب سے بھروسے مند ایم ایل اے سبھیندو نے دیا ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ

Image
کولکاتا 16/دسمبر  - ممتا بنرجی کے بھروسہ مند سبھیندو ادھیکاری نے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ یہ ان کے اور ٹی ایم سی کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔  سبھیندو ادھیکاری کا استعفیٰ ایک بڑی تبدیلی  کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔  بنگال میں اس کی ناراضگی کے چرچے عام تھے۔  انہوں نے اکثر پارٹی قیادت کے انداز کے خلاف ناراضگی ظاہر  کی تھی۔  وزارتی عہدے پر فائز ہوتے ہوئے انہوں نے حال ہی میں کولکاتا  میں ایک بڑی ریلی نکالی تھی جس میں قیادت سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔  انہوں نے کہا کہ پارٹی میں مستحق لوگوں کو کس طرح سائڈ سائینڈ کیا جارہا ہے۔  قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سبھیندو  بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ لیکن اس سوال کے جواب میں  ممتا حکومت میں وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا کریں گے۔  لیکن ہم گاندھی ازم کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں اور ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔        سبھیندو ادھیکاری کے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد ، بی جے پی رہنما مکل رائے نے کہا کہ ان کے استعفی سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ ٹی ایم سی کارکن اب اس پارٹی میں گھٹن کا احساس کررہے ہیں۔  ٹی ایم سی کارکنان بھ

چنسورہ پولیس لائن میں چندن نگر کمشنریٹ کے جانب سے چوتھا سالہ اسپورٹس منعقد کیا گیا

Image
  ہگلی12/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع چندن نگر کمشنریٹ کے جانب سے چنسورہ پولیس لائن میدان میں چوتھا سالانہ اسپورٹس اینڈ ایتھلیٹک میٹ 2020 منعقد کیا گیا ۔ جس کا افتتاح ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا کے ہاتھوں ہوا ۔  یہاں دن بھر مختلف قسم کے کھیل کود میں پولیس عملے اور انکے گھروالے حصہ لئے ۔ اس دوران ماسک پہننے کا زور " گوایج یو لائک " گیم کے تحت دیا گیا ۔ ساتھ ہی عورتوں کا کیا مرتبہ درجہ ہونا چاہئے اس کے بارے میں بھی بنگال کا تھیم پیش کیا گیا کہ  " ساڑی میں ہی ناری " ساتھ ہی کم عمری میں بچیوں کی شادی کروانے والوں کو بتایا گیا کہ یہ غیرقانونی جرم ہے ۔ اس سے ہمیں بچنا چاہئے ۔    اس دوران چندن نگر کے کمشنر ہمایوں کبیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پورے مغربی بنگال میں یہ پہلا کمشنریٹ کا علاقہ ہے ۔ جہاں کووڈ 19 کے بعد یہ اسپورٹس منعقد کیا گیا ۔ ہرسال دو روزہ اسپورٹس کیا جاتا تھا ۔ مگر ابھی کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کچھ کھیل کو کم کرکے ایک روز میں ہی یہ سالانہ اسپورٹس ختم کیا جا رہا ہے ۔   انہوں نے اور کہا کہ کھیل تو ایک بہانہ ہے ۔ آج اس وجہ سے اس تقریب می

تیلنی پاڑہ کے رہنے والے محمد جمیل پر جان لیوا حملہ گزشتہ رات دوا لیکر گھر لوٹتے ہوئے نامعلوم شخص نے گولی چلائی

Image
  ہگلی12/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ رات بھدریشور میونسپلٹی کے تحت کے ایل بنرجی روڈ پر ایک شخص پر پیچھے سے کسی نے گولی چلادیا ۔  پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جس شخص کو گولی لگی ہے ۔ اس کا نام جمیل اختر ہے ۔ جو پہلے ترنمول پارٹی بھی کرتا تھا اور آج سے دو سال قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کیا تو ضرور تھا ۔ مگر بی جے پی کے کسی بھی تقریب یا جلسہ میں کبھی شامل نہیں ہوا اور کچھ دنوں سے سیاست سے بلکل دوری اختیار کرکے اپنے کاروبار میں لگ گیا تھا ۔ زمین کی خرید و فروخت کرائے پر گاڑیاں دینے کا کام شروع کیا تھا ۔ اسکے لئے وہ چندن نگر کے ستوپیر تلہ گوپال باغ میں دفتر کھول رکھا تھا ۔      آج دوپہر کے وقت اس پر ہوئے حادثے کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے فون پر پوری تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کے ہی طرح اس رات بھی اپنے ایک قریبی لڑکا امجد کے ساتھ تیلنی پاڑہ اپنے گھر آرہا تھا ۔ راستے میں اس لڑکے کو گھر چھوڑ کر اپنی اسکوٹی پر بیٹھا اور تیلنی پاڑہ پھاڑی چلا گیا ۔ اس وقت رات کے گیارہ بجے ہونگے ۔  اتنی رات میں پھاڑی کیوں ؟ اس نے کہا کہ جونل سنجے سرکار سے ملنے گیا تھا ۔ اکثر رات

رشڑا میں " بنگو دھونی جلوس " دس ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے ساتھ ہی ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی ریلیاں کی گئی 

Image
                            ہگلی12/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی  بنگال اسمبلی انتخاب سے قبل سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے سیاسی میدان میں اتر چکےہیں ۔ وہیں اب ممتا بنرجی بھی کوئی کثر باقی چھوڑنا نہیں چاہتی ہیں اور وہ اپنے جانب سے گزشتہ دس برسوں میں عوامی مفاد میں کی گئی ۔ کارکردگی کو عوام کے درمیان پیش کرکے یہ بتانا چاہتی ہیں کہ انکا سیاست بلکل الگ ہے ۔ وہ عوام کی خدمت کرکے ہی لوگوں کے ہی مغربی بنگال کی کرسی کے ساتھ عوام کے دلوں پر حکومت کرنا چاہتی ہیں اور اسی لئے گزشتہ دو ہفتوں سے مختلف انداز میں اپنی مہم شروع کرچکی ہیں ۔ " دوارے سرکار " کے تحت لوگوں کے گھروں کے نزدیک پہنچ کر انکے صحت کی دیکھ بھال کے لئے " سواستھ ساتھی " کارڈ سے لیکر ایسے کئی فارم بھروا رہی ہیں ۔ جو عام لوگوں کے لئے بےحد ضروری ہے ۔  اسکے ساتھ ہی لوگوں کو یہ بھی بتانے میں لگی ہیں کہ انکی دورے حکومت میں 2011 سے 2020 تک کتنے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ۔  اس کام میں اپنے میونسپلٹی سے لیکر ضلع بلاک پنچایت سطح کے لیڈران کو بھی ہدایت کی ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں

مودی من کی بات کرتے ہیں اور انکے لوگ نفرت کی باتیں اور نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں : سریش مشرا ممتابنرجی من کی بات نہیں کام کی باتیں کرتی ہیں اور کام کرکے دیکھاتی بھی ہیں : ونئے کمار

Image
  ہگلی11/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) بنگال کی فخر ممتا بنرجی گزشتہ دس سال میں کیا کیا کام کی ہیں ۔ اسطرح کے ترقیاتی کام انجام دی ہیں ۔  اسکا رپورٹ کارڈ گزشتہ دنوں جاری کر چکی ہیں اور اسی رپورٹ کارڈ کو مغربی بنگال کے تمام میونسپلٹی ، پنچایت ، بلاک کے پارٹی لیڈران کو ہدایت کی ہیں کہ اس دس سالہ ترقیاتی کام " رپورٹ کارڈ " کو عوام کے درمیان پیش کریں اور لوگوں کو ان دس برسوں میں جتنے بھی ترقیاتی کام کئے گئے ہیں بتائیں ۔        آج اسی سلسلے میں چاپدانی میونسپلٹی کے " وارتا" بھون میں ایک پریس کانفرینس بلائی گئی تھی ۔  جس میں کوآرڈینیٹر و سیرام پور لوک سبھا یوتھ ترنمول کے سیکریٹری ارندم گائن ، چاپدانی شہر کے جنرل سیکریٹری سریش مشرا ، چاپدانی شہر کے صدر ونئے کمار ، نائب صدر جتندر سنگھ اور ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے سیکریٹری تارک سنگھ کے علاوہ تمام سابق کونسلر شرکت کئے تھے ۔  یہاں کوآرڈینیٹر ارندم گائن صحافیوں سے روبرو ہوتے ہوئے ممتا حکومت کی " ترقیاتی کام کے دس سال " کا رپورٹ کارڈ پیش کیا گیا ۔  ارندم گائن نے سلسلہ وار طریقے سے گزشتہ دس برسوں میں ممتا بنرجی کون کون سا

نڈا گڈھا میں گرے ہیں کوئی حملہ نہیں کیا ہے ۔ دو سوسیٹ پانے کا خواب دیکھنا چھوڑیں صرف ہگلی ضلع میں ایک سیٹ جیت کر دیکھائیں : ابھیشیک بنرجی

Image
                          ہگلی10/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں جیسے جیسے انتخاب کے دن قریب آتے جارہے ہیں ۔ سیاسی پارہ پڑھتے ہی جارہا ہے ۔ حالانکہ ابھی نہ دن کا انتخاب ہواہے نہ ہی تاریخ مگر سیاسی میدان میں ہلچل بہت تیز ہوگئی ہے ۔   مرکزی کرسی پر قبضہ جمائے بی جے پی مغربی بنگال کی کرسی پانے کے لئے  ابھی سے ہی پوری طاقت جھونک دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسکے تمام بڑے لیڈران دہلی اور دوسری ریاستوں کو چھوڑ کر مغربی بنگال کے گلی محلوں میں اپنی حکمت عملی اپناتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔  گزشتہ دو دنوں سے بی جے پی آل انڈیا صدر جے پی نڈا کولکاتا میں گھوم رہے ہیں اور وہ کل ممتابنرجی کے علاقے میں گھوم رہے تھے تو وہیں آج ابھیشیک بنرجی کے علاقے میں گشت لگانے پہونچے تھے ۔ مگر بتایا جارہا ہےکہ انکی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہےاور اسکا الزام ترنمول پر لگایا جارہا ہے ۔     وہیں آج ابھیشیک بنرجی اپنے کارکنان و حامیوں کے ساتھ آرم باغ کے گڑھ باڑی میدان میں جلسہ کررہے تھے ۔ اس جلسہ کو لیکر گزشتہ ایک ہفتوں سے ہگلی ضلع ترنمول میں خوشی کی لہر تھی ۔ آج صبح سے ہی بالاگڑھ سے لیکر بانسبیڑیا ، چنسورہ ، موگرا ، چندن ن

رشڑا میں " دوارے سرکار " مہم مقامی ترنمول رہنماؤں کے ساتھ اداکار سوہم بھی گھر گھر جاکر بیداری مہم چلایا

Image
  ہگلی9/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں اسمبلی انتخاب آئندہ سال ہونے جارہا ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی ابھی سے ہی فضاء خراب کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ جب کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخاب کا پرواہ کئے بغیر پہلے لوگوں کی خدمت کرنے میں جٹی ہوئی ہیں ۔     یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین و بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجے ساگر مشرا نے کہا ۔    انہوں نے اور کہا کہ آج ممتا بنرجی جس طریقے سے لوگوں کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں ۔ اسکی مثال کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی ۔   آج شام کو رشڑا میونسپلٹی کے ایک نمبر وارڈ ویلنگٹن جوٹ مل لائن میں " دوارے سرکار " مہم کے متعلق علاقائی لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کی پوری ٹیم کو لیکر نکلے تھے ۔  اس بیداری مہم میں بنگلہ فلم کے معروف اداکار سوہم چکرورتی ، ہگلی ضلع یوتھ ترنمول کے صدر شانتنو مکھرجی مہمان خاص کے طور پر شامل ہوئے تھے ۔  انکے علاوہ شاہد خان ( اپو ) مایا گپتا ، منوج گوسوامی ، سوبھوجیت سرکار اور درجنوں ترنمول کارکنان و حامی شرکت کئے اور لوگوں کے گھر گھر جاکر ممتابنرجی ک

ہگلی ضلع میں بھارت بند بے اثر کل کارخانے بازار دکانیں کھلی رہیں چند اسٹیشنوں پر بند حمایتیوں نے ریل روکا راستے کی ناکہ بندی کی 

Image
                         ہگلی8/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ تیرہ دنوں سے ملک کے کسان مرکزی حکومت کی عوام مخالف قانون اور کسان مخالف بل کے خلاف دھرنا پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ مگر مرکزی حکومت کانوں میں دونوں انگلیاں لگائے خاموش بیٹھی ہوئی ہے ۔  ان پر اضافی دباؤ ڈالنے کے غرض سے کسانوں نے آج ملک گیر بند بلایا تھا ۔  آج کے اس بند کا اثر کئی ریاستوں میں بہت حد تک دیکھنے کو ملا ۔ مگر مغربی بنگال حکومت پہلے ہی اپنا موقف صاف کردی تھی کہ وہ کسانوں کے ساتھ انکے حمایت میں کھڑی ہے ۔ مگر بند کے حمایت میں نہیں ۔ پھر بھی آج صبح سے ہگلی ضلع کے بیشتر علاقوں میں کسی کو بھی کام پر جانے سے روکنے یا کام پر جانے یا پھر بازار کھلا رکھنے کے حمایت میں کئی کوئی ترنمول رہنماء کارکنان و حامی دیکھائی نہیں دیئے ۔ اشارہ یہی تھا کہ کوئی کام پر جانا چاہتا ہے دکان کھولے رکھتا ہے تو ہم منا نہیں کریں گے ۔    وہیں عام مزدوروں کی بات کریں تو دن بھر چائے کی دکان پان دکان بازاروں میں کسانوں کی حمایت میں قصیدے پڑھنے والے مزدور کسانوں کے پرواہ کئے بغیر کام پر جاتے نظر آئے ۔      بانسبیڑیا سے لیکر چاپدانی بھدریشور تک کے تمام جوٹ مل

حکومت اور کسانوں کے دوران پانچویں دور کی میٹنگ بھی ختم کسانوں نے ہاں یا نہیں میں جواب مانگا ۔

Image
 نئی دہلی 5/دسمبر   : حکومت اور کسان تنظیموں کی ہفتے کے روز ہوئی پانچویں دور کی میٹنگ میں بھی کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہو سکا۔ حکومت نے کسان تنظیموں کو نو دسمبر کو اگلے دور کی بات چیت کی تجویز رکھی ہے، جسے کسانوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ گفتگو میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور اشیائے خوردنی اور سپلائی کے مرکزی وزیر پیوش گویل کے علاوہ 40 کسان تنظیموں کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ کسان تنظیموں نے آٹھ نومبر کو’بھارت بند‘ کی اپیل ہے۔ کسان تنظیم اس پر قائم ہیں۔ بند کو کئی ٹریڈ یونین تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں نے حمایت دی ہے۔ کچھ کسان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت نے کچھ لچیلا موقف اختیار کیا ہے لیکن وہ تین زرعی قوانین کو واپس لیے جانے کی مانگ پر بضد ہیں ۔  تقریباً پانچ گھنٹے تک چلنے والی میٹنگ کے بعد نریندر تومر نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کی تحفظ کے تئیں مکمل پابند عہد ہے۔ اے پی ایم سی کا مسئلہ ریاستوں سے متعلق ہے اور مرکزی حکومت اسے مزید مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کسان رہنما کچھ مشورے دیتے تو مسائل کا تدارک آسان ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ چھ سال کی مودی حکومت کی مدت کار کے

بیچارام سرکار ابھی ملک کو گروی رکھاہے کچھ دنوں میں پورے ملک کو فروخت کردیگا : وجے ساگر مشرا

Image
  ہگلی5/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت لگاتار عوام مخالف فیصلہ لینے کے ساتھ ساتھ عوام مخالف قانون اور بل پاس کر نے کے ساتھ لگاتار مہنگائی میں اضافہ کرکے ملک کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے ۔   ابھی کورونا وباء کی مار سے نجات بھی نہیں پائے تھے کہ  رسوئی گیس کی قیمتوں میں پھر ایک دفعہ اضافہ کرکے ملک کے غریب عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔   آج اسی کے خلاف میں رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے جانب سے رشڑا رسوئی گیس دفتر کے سامنے رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چیئرپرسن وجے ساگر مشرا اور بورڈ کے ممبر و سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے رہنمائی میں گھنٹوں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں میونسپلٹی کے کئی سابق کونسلر کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کی ۔  اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے عوام مخالف کالا قانون ، کسان مخالف زراعتی بل اور آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف پرزور مزمت کیا ۔ ساتھ ہی مودی اور امیت شاہ کے خلاف جمکر نعرہ لگایا ۔   اس مظاہرہ کے دوران وجے ساگر مشرا نے کہا کہ کورونا کے مارجھیل رہے ملک کے عوام ابھی سنبھلے بھی نہیں تھے کہ رسوئی گیس کی قیمت می

ترنمول حکومت کی وداعی طئے ہے مودی کسانوں کے بہتر مستقبل کا خیال رکھکر ہی قانون لائے ہیں ریاست کے کسانوں کےلئے وزیر اعلیٰ کچھ نہیں کی ہیں : لاکٹ چٹرجی  

Image
  ہگلی5/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) ایک محاورے ہے نہ کہ تم ڈال ڈال تک تو ہم پات پات پر اور اسی محاورے کے ساتھ ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی ایک مزدور کے گھر سیدھے " پات " پر یعنی بھات کھاتی نظر آئی ۔    جسطرح سے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی عوام سے جڑنے کےلئے کئی طرح کی مہم چلارہی ہیں ۔ بی جے پی بھی انکی نکل کرتے ہوئے ۔ بس صرف مہم کا نام بدل کر لوگوں کے درمیان جاکر انہیں راغب کرنے میں لگ گئی ہے ۔ وہ آئندہ اسبملی انتخاب سے پہلے کسی طرح کی لاپرواہی نہیں چاہتی ہے ۔ اسکا مقصد بس ایک ہی ہےکہ ووٹروں کے مزاج کو تبدیل کرکے اپنی جانب لائی جائے ۔    آج اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے " سمپرک ابھیان " یعنی تعلق مہم کے تحت لوگوں کے گھروں تک جاکر ان سے بات کرنے اور بی جے پی کے ساتھ مرکزی حکومت کی کارکردگی کو گنوانے اور ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی کارکردگی کو عوام مخالف بتانے کی مہم کے ساتھ چندن نگر میونسپلٹی کے تحت گوندل پاڑہ کے علاقے میں دوپہر کے وقت لاکٹ چٹرجی اپنے ساتھ ریاستی بی جے پی کے سیکریٹری دیپانجن گوہا اور ہگلی ضلع بی جے پی کے تنظیمی صدر گوتم چٹرجی کے ساتھ ایک جوٹ مل

بانسبیڑیا گنجس ہائی اسکول میں " دوارے سرکار " ہزاروں کنبوں نے سواستھ ساتھی اسکیم میں نام اندراج کروایا  

Image
                   ہگلی5/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ترنمول لیڈران کارکنان عوامی خدمت کے لئے کمر کس کر میدان میں اتر چکےہیں اور سواستھ ساتھ اسکیم سے لیکر مختلف اسکیموں کے فارم بھرے جارہے ہیں ۔ ممتابنرجی کا کہنا ہےکہ ریاست کسی بھی شخص کو کوئی بھی سرکاری اسکیم سے محروم نہیں رکھاجائے ۔  اسی سلسلے میں گزشتہ یکم دسمبر سے " دوارے دوارے سرکار " مہم کے نام سے پورے مغربی بنگال میں ہر روز کسی نہ کسی علاقے میں یہ عوامی خدمات انجام دیئے جارہے ہیں ۔  آج بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت دس نمبر اور 19 نمبر وارڈ کے لوگوں کے لئے بانسبیڑیا گنجس ہائی اسکول میں یہ مہم چلائی گئی ۔ جہاں صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ مختلف اسکیموں کے فارم  خانہ پوری کرکے نام اندراج کرواتے قطاروں میں نظر آئے ۔  اس موقعے پر مقامی ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا بھی یہاں لوگوں کے درمیان تشریف لائے اور اپنے طور پر کسطرح سے کام کیا جا رہا ہے ۔ اسکا جائزہ لیا ۔  انکے ساتھ بانسبیڑیا میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کی چیئرپرسن ارجیتاسیل ، 19 نمبر وارڈ کے ترنمول کارکن محمد

حیدرآباد کا میئر ٹی آر ایس کا ہوگا : ٹی سرینواس یادو کامیاب لپڈران کی فہرست کون کہاں سے کامیاب ہوا ۔ میم / ٹی آر ایس بورڈ بنا سکتے ؟

Image
  ٹی آر ایس کے ممبر اسمبلی ٹی سرینواس نے کہا کہ حیدرآباد کا میئر اور ڈپٹی میئر دونوں ہمارا ہی ہوگا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی جم کر نشانہ سادھا   ۔ WARD NAME Party 1 Addagutta TRS 2 Adikmet BJP 3 Ahmed Nagar AIMIM 4 Akberbagh AIMIM 5 Allapur TRS 6 Allwyn Colony TRS 7 Alwal TRS 8 Amberpet TRS 9 Ameerpet BJP 10 Asifnagar AIMIM 11 Attapur BJP 12 Azampura AIMIM 13 Bagh Amberpet TRS 14 Bala Nagar TRS 15 Balaji Nagar TRS 16 Banjara Hills TRS 17 Bansilalpet TRS 18 Barkas AIMIM AIMIM 19 Begum Bazar BJP 20 Begumpet TRS 21 Bharathi Nagar TRS 22 Bholakpur AIMIM 23 BN Reddy Nagar TRS 24 Borabanda TRS 25 Boudha Nagar TRS 26 Chaitanyapuri BJP 27 Champapet BJP 28 Chanda Nagar TRS 29 Chandrayan Gutta AIMIM 30 Chavni AIMIM 31 Cherlapally TRS 32 Chiluka Nagar TRS 33 Chintal TRS 34 Dabeerpura