رشڑا میں " بنگو دھونی جلوس " دس ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے ساتھ ہی ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی ریلیاں کی گئی 


 
 

                        ہگلی12/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی  بنگال اسمبلی انتخاب سے قبل سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے سیاسی میدان میں اتر چکےہیں ۔ وہیں اب ممتا بنرجی بھی کوئی کثر باقی چھوڑنا نہیں چاہتی ہیں اور وہ اپنے جانب سے گزشتہ دس برسوں میں عوامی مفاد میں کی گئی ۔ کارکردگی کو عوام کے درمیان پیش کرکے یہ بتانا چاہتی ہیں کہ انکا سیاست بلکل الگ ہے ۔ وہ عوام کی خدمت کرکے ہی لوگوں کے ہی مغربی بنگال کی کرسی کے ساتھ عوام کے دلوں پر حکومت کرنا چاہتی ہیں اور اسی لئے گزشتہ دو ہفتوں سے مختلف انداز میں اپنی مہم شروع کرچکی ہیں ۔ " دوارے سرکار " کے تحت لوگوں کے گھروں کے نزدیک پہنچ کر انکے صحت کی دیکھ بھال کے لئے " سواستھ ساتھی " کارڈ سے لیکر ایسے کئی فارم بھروا رہی ہیں ۔ جو عام لوگوں کے لئے بےحد ضروری ہے ۔  اسکے ساتھ ہی لوگوں کو یہ بھی بتانے میں لگی ہیں کہ انکی دورے حکومت میں 2011 سے 2020 تک کتنے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں ۔  اس کام میں اپنے میونسپلٹی سے لیکر ضلع بلاک پنچایت سطح کے لیڈران کو بھی ہدایت کی ہیں کہ وہ اپنے علاقے میں لوگوں کے گھروں تک جائیں اور گزشتہ دس برسوں کے ترقیاتی کام کے متعلق لوگوں کو بتائیں اور اسی ہدایت کو مانتے ہوئے ہگلی ضلع کے لیڈران اپنے اپنے علاقے گلی محلوں میں جلوس کی شکل میں نکلے دیکھائی دیئے ۔ جس کا نام " بنگو دھونی " رکھا گیا ہے ۔  اسکے تحت رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے جانب سے رشڑا میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن اور میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین کے رہنمائی میں ایک عظیم الشان جلوس نکالی گئی ۔ جس میں دس ہزار سے زائد ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔  یہ جلوس رشڑا باغ کھال سے شروع ہوا اور گوالا پاڑہ تک گیا ۔  اس جلوس میں مرکزی حکومت مودی اور امیت شاہ کے خلاف زوردار نعرہ لگایا گیا ۔     اسی طرح کا جلوس آدی سپتوگرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا کے رہنمائی میں نکالی گئی ۔ جہاں وہ لوگوں کے گھر گھر جاکر ممتا بنرجی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کارڈ لوگوں کے ہاتھوں میں سونپ دیا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا