Posts

Showing posts from October, 2019

کولکاتا میں 5 سے 8 نومبر، 2019کے دوران 5واں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا اہتمام

Image
کولکاتا‘30/اکتوبر، 2019: کولکاتا میں 5 سے 8 نومبر، 2019 کے دوران 5واں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا۔ آئی آئی ایس ایف ایک ایسا فیسٹول ہے جو ملک اور بیرون ملک کے سائنسدانوں، ٹکنوکریٹس، طلبا، انوویٹرس، کرافٹس مین اور کسانوں کے ذریعہ کی گئی ملک کی ترقیات کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مذکورہ خیال محکمہ برائے سائنٹیفک و انڈسٹریل ریسرچ(ڈی ایس آئی آر) کے سکریٹری و سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسر شیکھر سی مانڈے نے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سماج نے ہمیشہ سائنسی اور معاشی طور پر نئی نئی حصولیابیوں کو نمایاں کیا ہے جو ترقیات کی ضمانت ہے۔ تاہم آئی آئی ایس ایف برسوں سے ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے جو عوام سے سائنس اور تکنالوجی کو جوڑتا رہا ہے۔  سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی کے ذریعہ منعقدہ تقریب میں کولکاتا کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 280 طلبا شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف سائنسی تجربات سے قربت حاصل کرنے کیلئے مختلف لیباریٹریوں کا دورہ بھی کیا۔ آئی آئی ایس ایف - 2019 سے منسلک رواں سال کا موضوع ’’رائزن انڈیا- تحقیق، تجدید اور سائنس بااختیار

بھیا دوج کے مقدس تہوار کے موقع پر ملک وقوم کو وزیراعظم کی مبارک باد

Image
  نئی دلی، 29 اکتوبر۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان محبت کے مقدس رشتے کو فروغ دینے والے تہوار بھیا دوج کے موقع پر ملک وقوم کو مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ ‘بھائی-بہن کی محبت اور پیار کی علامت کی حیثیت رکھنے والے بھیا دوج کے تہوار پر آپ سبھی کو بہت بہت مبارک باد۔ خدا کرے کہ یہ مقدس موقع آپ کے رشتوں کو مزید مضبوط بنائے’۔ Narendra Modi ✔ @narendramodi भाई-बहन के स्नेह और प्यार के प्रतीक पर्व भाई दूज पर आप सभी को बहुत-बहुत बधाई। यह पावन-पुनीत अवसर आपसी रिश्तों को और प्रगाढ़ करे।

سعودی عرب کے ساتھ کلیدی شراکت داری ، مضبوط باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی: وزیراعظم

Image
نئی    دہلی۔ 29 ؍اکتوبر۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور سعودی عرب کے مابین  کلیدی شراکت داری  معاہدے پر دستخط کیے جانے سے  باہمی مضبوط تعلقات  کو دونوں ممالک کے مابین مزید استحکام حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم مملکت سعودی عرب کے   دورے پر ہیں اور  عرب نیوز سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ تین برسوں میں وزیراعظم مودی کا  اس مملکت کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک جی۔ 20 کے دائرے کے تحت مل جل کر کام کرتے رہے ہیں جس کا مقصد عدم مساوات کا خاتمہ  اور ہمہ گیر ترقیات کو فروغ دینا ہے۔ مستحکم تیل قیمتوں کو عالمی معیشت کی نمو کے لئےاہم عنصر قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے  بھارت کی توانائی ضروریات کی تکمیل کرنے والے  ایک  معتبر وسیلے کے طور پر مملکت سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔ اپنے اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عالی جناب محمد بن سلمان کے مابین  عمدہ ذاتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ  2016 میں  مملکت سعودی عربیہ کے میرے پہلے دورے سے لیکر اب تک  ہم نے  اپنے تعلقات کو  قابل ذکر حد تک  فروغ دیا ہے ، میں  شہزادہ ولی عہد محمد ب

دیوالی کی رات میماری کے قریب نیشنل ہائی وے پر دلدوز سڑک حادثہ چار پولیس والے کی موت ۔

Image
   مشرقی بردوان 28/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ایک طرف جہاں پورا ملک روشنی کا تہوار دپوالی کا جشن منارہا تھاوہیں مشرقی بردوان کے میماری تھانے کے قریب پالسٹ نیشنل ہائی وے 2پر ایک دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں چارپولس والوں کی موقعے واردات پر ہی موت ہوگئی ۔  اس معاملے میں پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق بروان کے جانب ایک کار پر سوار ہوکر بردوان کے کسی تھانے کے پولیس والے جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے ریت سے بھری ایک ٹرک آئی اور دونوں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ جسکی وجہ سے کار بوری طرح سے ٹوٹ کر چور ہوگیا ۔ جس میں ڈرائیور سمیت کل چار لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔  ادھر حادثے کی اطلاع ملتے ہی میماری تھانے کی پولیس اور مقامی لوگ موقعے واردات پر پہونچ گئے اور کار میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا ۔ دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا مگر ٹرک ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس حادثے میں ہلاک لوگوں کی پہچان پولیس والے کی شکل میں کی ۔ جنکا نام بادل سرکار ۔ انوپ کمار بالا ۔ پربیر کمار ہاٹی اور بسواجیت ساموئی بتایا گیا ۔ ان میں سے تین لوگ مشرقی بردوان ک

بانسبیڑیا اسلام پاڑہ چوڑی محلہ کے راستے کی حالت بد سے بدتر ۔ کل پرسوں سے مرمت کاکام شروع ہوجائے گا : مکھیا

Image
    ہگلی26/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی اپنے ترقیاتی کاموں کے لئے بھی جانی جاتی ہیں ۔ مگر آدی سپتو گرام گرام پنچایت کے تحت اسلام پاڑہ سنکھو نگر نزدیک مدینہ مسجد جسے چوڑی محلہ کے نام سے بھی جانا جاتاہے ۔ اس علاقے میں داخل ہونے ایک اہم راستہ برسوں سے پختہ ہونے کی انتظار میں پڑا ہواہے ۔ کئی دفعہ انتخابات ہوچکے کبھی لوک سبھا کبھی بدھان سبھا تو کبھی پنچایت کا الیکشن مگر راستے کی یونہی بد سے بدتر بنی ہوئی ہے ۔   برسات کے دنوں میں اس علاقے کے لوگوں کا جینا مشکل ہوجاتا ہے ۔ کام پرجانے آنے والےلوگوں کی مشکلیں بڑھ جاتی ہیں بچوں کا اسکا جانا نہایت ہی دشواریاں پیدا کرتاہے ۔  ادھر ریاست میں ہورہے لگاتار تین دنوں سے بارش کی وجہ سے راستے کی حالت نہایت ہی بھیانک بنی ہوئی ہے ۔ جسے دیکھتے ہوئے چند مقامی نوجوانوں نے اس علاقے کے ترنمول مکھیا فیروز سے شکایت کیا ۔ ساتھ ہی اس راسے کی تصویریں اور نالوں میں گندگی بھری پڑی کی وڈیوز فیس بک پر پوسٹ کرکے ناراضگی کا اظہار کیا ۔    اس معاملے میں جب مکھیا فیروز سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ راستے کے مرمت کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور پہل

کملیش تیواری قتل معاملہ: ملزم اشفاق کا آڈیو وائرل، قتل کے بعد بیوی اور والد سے کی تھی بات

Image
کملیش تیواری قتل معاملے سے متعلق ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ آڈیو کملیش تیواری کے قتل کے الزام  میں گرفتار اشفاق کا ہے۔    قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار کے دوران کا یہ آڈیو لگ رہا ہے۔ آڈیو میں اشفاق کو اپنی بیوی اور والد کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ شاہجہاں پور میں ٹھہرا ہوا ہے۔ وائرل آڈیو میں ملزم اشفاق شاہجہاں پور سے لکھنؤ جانے کی بات کہہ رہا ہے لیکن اس کے والد سمجھا رہے ہیں کہ گجرات اے ٹی ایس سے ہماری بات ہوگئی ہے۔ سب پروسیزر ہو گیا ہے۔ تم یہاں آجاؤ۔ اشفاق کے والد کے مطابق پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی ) نے کہا کہ اسے بس سورت بلالو۔ اس آڈیو سے لگ رہا ہے کہ قتل کے ملزموں کا کنبہ گجرات اے ٹی ایس کے رابطے میں تھا۔ اب ویڈیو کی بنیاد پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اشفاق کے اہل خانہ کو بھی اس بات کا خوف تھا کہ یوپی میں اشفاق کو مار دیا جاسکتا ہے۔ لہذا اشفاق کی بیوی اور اس کے والد اسے کسی بھی طرح گجرات لانا چاہتے تھے۔  ایسےمیں اب سوال اٹھ رہا ہے کہ کملیش تیواری قتل معاملے کے ملزموں کی گرفتاری مینیج ہے یا پھر یہ ان کا سرینڈر تھا۔ تادیں کہ   

رام پور ضمنی الیکشن نتائج 2019 : ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کے قریب

Image
لکھنؤ۔  اترپردیش کی رامپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی امیدوار تزئین فاطمہ جیت کی جانب گامزن ہیں اور انہوں نے اپنے حریف امیدوار پر 14 ہزار ووٹوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔   ایس پی امیدوار تزئین فاطمہ نے اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار بھارت بھوشن سے نویں راونڈ کی گنتی کے بعد 14 ہزار سے زیادہ کے ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ رامپور میں کانگریس تیسرے اور بہوجن سماج پارٹی چوتھے مقام پر ہے۔   سماج وادی پارٹی اور اعظم خان دونوں کے لئے رام پور کی سیٹ وقار کا سوال ہے۔ اعظم خان کے خلاف ضلع انتظامیہ کی ہوئی کارروائی کے بعد اس سیٹ پر جذباتی کارڈ کھیلا گیا ہے۔

بہار ضمنی الیکشن ریزلٹ: کشن گنج میں اویسی کی پارٹی کو ملی جیت، بی جے پی امیدوار کو ہرایا

Image
پٹنہ۔  بہار اسمبلی ضمنی الیکشن میں اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی دھماکے دار انٹری ہوئی ہے۔ اویسی کی پارٹی نے ضمنی الیکشن میں بہار کی کشن گنج سیٹ جیت لی ہے۔ اس سیٹ پر بی جے پی کو مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن قیاسوں پر لگام لگاتے ہوئے اویسی کی پارٹی کے امیدوار قمرالہدیٰ نے جیت حاصل کی۔     اویسی کی پارٹی نے شروع سے ہی بی جے پی کو سخت ٹکر دی تھی جس کے بعد ان کو جیت حاصل ہوئی۔ ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان نے جیت کو پارٹی کی مسلسل محنت کا نتیجہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس مینڈیٹ کے ملنے کے بعد مسلسل سیمانچل میں کام کریں گے۔

ضمنی انتخابات نتائج: کانگریس سے جیت کرباغی ہوئے الپیش ٹھاکرکوراس نہیں آئی بی جے پی، شکست کا سامنا

Image
احمدآباد: گجرات میں 6 سیٹوں پرہوئے ضمنی انتخابات کے بھی آج جمعرات کو نتائج آرہے ہیں۔ ابتدائی رجحانات سے کانگریس اوربی جے پی کے درمیان ٹکرچلتی رہی۔ دونوں پارٹیاں 3-3 سیٹوں پرآگے چلتی رہیں۔ بناس کانٹھا ضلع کی تھراد سیٹ، مہسانا کی کھیرالو سیٹ، ارولی بیئد سیٹ، احمد آباد کی امواڈی سیٹ اورمہیساگرضلع کی لناواڑا سیٹ کے لئے ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں کانگریس چھوڑکربی جے پی میں شامل ہوئے الپیش ٹھاکرکانگریس امیدواررگھو دیسائی سے ہارگئے ہیں۔ سال 2017 میں ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑے الپیش ٹھاکرنے کچھ ماہ قبل ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے پارٹی چھوڑدی تھی۔ رادھن پورسے الپیش ٹھاکر4 راؤنڈ تک پیچھے چلتے رہے۔ وہیں کانگریس امیدواررگھو دیسائی نے اپنی سبقت بنائے رکھی۔ اس سیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ الپیش ٹھاکرکو رگھودیسائی نے شکست دے دی ہے۔ وہیں بائڈ میں الپیش کے ساتھی دھول سنگھ  جھالا 10 راؤنڈ کے آخرمیں کانگریس امیدوارسے 7000 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امرائی واڈی سیٹ پرکانگریس کے دھرمیندرپٹیل آگے ہیں۔ تھراد، کھیرا

ہریانہ الیکشن کے نتائج سے ناراض امت شاہ، کھٹر کو لگائی پھٹکار، دہلی کیا طلب: ذرائع اسمبلی الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے محنتی چہروں کو پیچھے کر کے غلط طرح سے ٹکٹ تقسیم کرنے سے امت شاہ ناراض ہیں۔

Image
ندی گڑھ ۔  ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو پارٹی کے صدر امت شاہ نے دہلی طلب کیا ہے۔ بی جے پی اعلیٰ کمان نے انہیں دوپہر دو بجے تک دہلی پہنچنے کو کہا ہے۔ کھٹر قومی صدر امت شاہ اور کارگزار قومی صدر جگت پرکاش نڈا سے بی جے پی دفتر میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، امت شاہ نے وزیر اعلیٰ کھٹر کو کڑی پھٹکار لگائی ہے۔ اسمبلی الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے محنتی چہروں کو پیچھے کر کے غلط طرح سے ٹکٹ تقسیم کرنے سے امت شاہ ناراض ہیں۔ تقریبا دو درجن اسمبلی سیٹوں پر باغیوں نے بی جے پی کا کھیل بگاڑ دیا ہے۔ کئی سیٹوں پر آزاد امیدوار کے طور پر لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈران آگے چل رہے ہیں۔ منوہر لال کھٹر اب سے تھوڑی دیر میں چندی      بتا دیں کہ ہریانہ اسمبلی الیکشن 2019 کے رجحانات میں کھٹر کے چار وزرا پیچھے چل رہے ہیں۔ گڑھ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دہلی پہنچیں گے۔

مرکزی کابینہ نے بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے بحالی منصوبے اور اصولی طور پردونوں کے انضمام کی منظوری دی

Image
ٹیلی کام پی ایس ای کو4 جی اسپیکٹرم مختص کیا جائے گا 20،000 کروڑ سے زائد کی فنڈنگ انفیوژن سرمایہ کے ذریعے فراہم کیاجائے 15،000 کروڑ روپے کے طویل مدتی بانڈوں کی خود مختار گارنٹی پرکشش وی آر ایس کے اخراجات مرکزی حکومت برداشت کرے گی ۔         مرکزی کابینہ نے آج بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کی بحالی کی تجویز کو انتظامی الاٹمنٹ کے ذریعہ منظوری دے کر 4 جی خدمات کے لئے اسپیکٹرم کی ، خودمختار گارنٹی کے ساتھ بانڈز میں اضافے کے ذریعہ قرضوں کی تنظیم نو ، ملازمین کے اخراجات میں تخفیف ، اثاثوں کا مونیٹائزیشن اور بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے انضمام کو اصولی طورپر منظوری دے دی ہے۔  . مندرجہ ذیل کو کابینہ نے منظوردی -: بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کو 4 جی خدمات کے لئے اسپیکٹرم کی انتظامی الاٹمنٹ تاکہ ان   پی ایس یوز   کو براڈ بینڈ اور دیگر ڈیٹا سروسز کی فراہمی کے قابل بنایا جاسکے۔ مذکورہ سپیکٹرم کو ان   پی ایس یوز   میں کیپیٹل انفیوژن کے ذریعہ حکومت ہند کی مالی تعاون فراہم کیا جائیں ، اس کی قیمت 20،140 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی کی اس سپیکٹرم کی قیمت جو  3674 کروڑ

‘یوم آیوروید’ ملک بھر میں 25 اکتوبر کو منایا جائے گا

Image
  چوتھا یوم آیوروید کی تقریبات کا 25 اکتوبر 2019 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا ، جے پور ، راجستھان میں انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، دھن ونتری پوجن اور نیشنل دھن ونتری آیورویدا ایوارڈز-2019 تقریب کا اہتمام جناب اوم برلا کی مبارک موجودگی میں این آئی اے میں کیا جائے گا۔ لوک سبھا کے اسپیکر اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ وزارت آیوش اور دفاع وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب یسو نائک بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ، 24 اکتوبر کو ‘‘آیوروید ،طویل عمر کے لئے ’’ موضوع پر ایک قومی کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر  سنگھ شیخاوت شرکت کریں گے۔  وزارت آیوش، حکومت ہند نے 2016 سے دھن ونتری جینتی ( دھنونترا) کے روز ہر سال یوم آیوروید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ، وزارت 4-3 آیوروید ماہرین کو ‘‘ قومی دھن ونتری آیوروید ایوارڈ’’ سے سرفراز کرتی ہے۔ یہ ایوارڈ سند، ٹروفی ( دھن ونتری کا مجسمہ ) اور 5 لاکھ کے نقد انعام پر مشتمل ہوتا ہے۔ آیوروید ایک جامع پروگرام ہے جس میں باشعور کھان پان (آہار) ، لائف اسٹال (ویوہار) ،

ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کونسلر ناظر خان پر پڑوسی کا گھر توڑنے کا الزام ۔ مجھ پر لگائے جائے والے الزامات بےبنیاد ہیں : ناظر خان

Image
  کھردہ21/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے تحت 13نمبر وارڈ فقیر گھاٹ روڈ علاقے میں واقعہ زمین پر ایک مکان توڑنے کا الزام مقامی کونسلر ناظر خان پر لگایا جارہا ہے ۔ مرحوم شکراللہ اور کتاب الدین کے بیٹے عثمان غنی اور محمد شیروانی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 19/اکتوبر کو اچانک سے کونسلر کے نمائندگی میں پولیس اور میونسپل کی ٹیم آئی اور ہمارے گھر کے سامنے والے حصے کو توڑنے لگے ۔ جب ہم ان سے پوچھنا چاہے تو وہ لوگ کہنے لگے کہ ہمیں اس مکان کو توڑنے کا آرڈر میونسپلٹی سے ملی ہے ۔ مگر وہ ہمیں کوئی نوٹس ہمیں نہیں دیکھائے ۔ جبکہ ہم انہیں اپنی اس زمین کی پوری کاغذات انہیں دیکھانے کی ناکام کوشش کرتے رہے ان لوگوں نے نہیں دیکھا ۔ ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ اس زمین پر اسٹے آرڈر (AD- INTERIM INJUCTION ) لے رکھے ہیں ۔ مگر ان لوگوں نے ایک نہ سنا اور عدالتی قانون کو بلائے طاق رکھتے ہوئے ہمارا مکان توڑا اور اس میں رکھے قیمتی مشین بھی لے گئے ۔    اس معاملے میں عثمان غنی سے اسکی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے سیدھے طور پر کونسلر ناظر خان پر ظلم و زبر کے ساتھ زیادتی کا الزام لگایا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہ

آئی آئی ٹی کھڑگپور کے سوپر اسپیشلیٹی اسپتال کے ذریعہ 50 طلبا کے ساتھ ایم بی بی ایس پروگرام کی شروعات

Image
کولکاتا‘21/اکتوبر، 2019: خصوصی صحت دیکھ ریکھ خدمات بہم پہنچانے کیلئے صحت مراکز میں توسیع دینے کی ضرورت کے تحت آئی آئی ٹی کھڑگپور کے سوپر اسپیشیلٹی اسپتال، ڈاکٹر بی سی رائے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس و ریسرچ کے ذریعہ 2019 کے اختتام تک آؤٹ ڈور محکمہ کا آغاز کیا جائے گا۔ تاہم پہلے مرحلے میں انڈور سہولتوںکے پیش نظر 400 بستر پر مشتمل آئندہ سال اسپتال کی شروعات کی جائے گی۔ پہلے مرحلے ہی میں 50 طلبا کے ساتھ ایم بی بی ایس پروگرام کا بھی آغاز ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 100 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا اور اسپتال کو توسیع دے کر 750 بستروں کی سہولتیں فراہم کرائی جائیں گی۔ بعد ازاں صحت دیکھ ریکھ دارا سائنسیز اور ڈاٹا انالائٹکس پر پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی بھی شروعات کی جائے گی۔اس سلسلے میں ایم سی آئی رہنما خطوط کے تحت نصاب کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کے ساتھ تعلیمی امور میں وقتاً فوقتاً خصوصی ترقیات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔ نیز آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائرکٹر ہی اسپتال کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے سربراہ ہوں گے اور ان کے ساتھ سینئر

مسجد اللہ کی ملکیت ہے،مسلمانوں کو اسے کسی کو دینے کا اختیار نہیں،لہٰذا بابری مسجد کی جگہ مسلمانوں کے حوالہ کی جائے:گلزار احمد اعظمی

Image
بابری مسجد رام مندر ملکیت مقدمہ کی سماعت چالیس دنوں تک چلنے کے بعد آج  فریقین کے وکلاء کی بحث کا اختتام ہوا۔اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا، آج کی عدالتی کارروائی پر جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء کے وکلاء نے اس مقدمہ کو انتہائی دیانتداری سے لڑا ہے اور عدالت کے سامنے وہ تمام حقائق و ثبوت پیش کیئے جسے یا تو الہ آباد ہائی کورٹ نے نظر انداز کردیا تھا یا اس کی مؤثر طریقہ پر پیروی نہیں کی جاسکی تھی ہمیں امید ہے کہ عدالت عقیدہ پر نہیں حقائق کی روشنی میں فیصلہ  صادرکریگی۔   ڈاکٹرراجیودھون نے عدالت میں ثبوت وشواہد کی بنیاد پر یہبات واضح کردی کہ1585سے لیکر 1992تک  مسجد کا وجود تھااورمسلمان اس میں نماز ادا کرتے آرہے تھے،لیکن 6/ دسمبر  کواسے شہیدکردیا گیا۔ سپریم کورٹ کو اب یہ فیصلہ کرناہوگا کہ آیا آستھا کو اہمیت دی جائے یا ثبوت و شواہد کی روشنی میں انصاف کیاجائے۔ گلزار اعظمی نے مزید کہا 1585سے لیکر1934تک تقریباً ساڑھے چار سو سال وہاں نماز ہوتی رہی،اور 23/ مارچ 1934کو پہلی مرتبہ شر پسندوں نے بابری مسجد کو نقصان پہونچایا۔ج

مسجد کے لئے جو جگہ وقف ہوجائے وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے،۔مولانا سید ارشدمدنی

Image
  سپریم کورٹ میں آج جو کچھ ہوا اس پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ  بابری مسجدکے سلسلہ مسلمانان ہند کا موقف وہی ہے جس کا اظہارجمعیۃعلماء ہندکی طرف سے باربارکیا جاچکاہے یعنی جو جگہ مسجد کے لئے وقف کردی جائے وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے، اس کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی، اس لئے نہ تو مسلمان دست بردارہوسکتاہے اور نہ ہی کسی دوسری جگہ منتقل کیا جاسکتاہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا یہ نقطہ نظر پوری طرح تاریخی حقائق وشواہد پر مبنی ہے کہ بابری مسجد کسی مندرکو منہدم کرکے یا کسی مندرکی جگہ پر تعمیر نہیں کی گئی ہے، انہوں نے وضاحت کی کہ مسجد وقف علی اللہ ہوتی ہے، اور واقف کو بھی وقف کے بعد یہ اختیارنہیں رہ جاتا کہ وہ مسجد کی زمین واپس لے  اور وقف بورڈ کا صدریا چیئر مین صرف اس کا منتظم اور کیر ٹیکر ہوتاہے،مالک نہیں، یہ تولیت کا مقدمہ نہیں ہے بلکہ ملکیت کے حق کا مقدمہ ہے جس کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کو کرنا ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ ہر طرح کی مصالحت کی کوشش کے ناکام ہونے کہ بعدہی عدالت میں حتمی بحث شروع ہوئی تھی، مگر اب آخری لمحوں میں یہ جو کچھ

عدالت ہمیں مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کی اجازت دے ڈاکٹر راجیودھون کی جوابی بحث پر حتمی بحث آج ختم،فیصلہ محفوظ، غلط نقشہ کو ڈاکٹر راجیودھون نے بھری عدالت میں پھاڑدیا

Image
  نئی دہلی 16/اکتوبر بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ معاملہ میں آج بالآخر سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور فریقین کو حکم دیا کہ وہ تین دن کے اندر اپنے تحریری جوابات داخل کردیں نیز عدالت نے فریقین کو سپریم کورٹ کو حاصل خصوصی اختیارات پر فریقین سے مشورہ بھی طلب کیا ہے۔آج حتمی بحث کی سماعت کا 40 واں دن تھا جس کے دوران فریق مخالف یعنی کہ رام مندر کی حمایت میں عرضداشت داخل کرنے والے سینئر وکلاء سی ایس ودیاناتھن، رنجیت کمار، جئے دیپ گپتا، وکاس سنگھ، ایس کے جین، پی این مشراء اور دیگر نے مختصراً بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ صرف مغل اور انگریز حکومت کی جانب سے گرانٹ اور منظوری مل جانے سے مسلمانوں کو حق ملکیت نہیں دیا جاسکتا اوریہ کہ مسلمانوں نے حق ملکیت کا سوٹ مقررہ میعاد میں داخل نہیں کیا ہے اس لئے وہ ناقابل سماعت ہے۔آج سب سے پہلے رام للا کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ سی ایس ویادناتھن نے بحث شروع کی اور عدالت کو بتایا کہ مسلمان کسی بھی مسجد میں نمازپڑھ سکتے ہیں لیکن ہندوؤں کے لئے ایودھیا رام کا جنم استھان ہے اور ان کی اس جگہ سے آستھا جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے م

عوامی رابطہ بڑھانے کے لئے چندن نگر پولیس کمشنر کے جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ " پولیس کمشنر کپ " ۔

Image
  ہگلی15/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے چندن نگر میں جب سے ہمایوں کبیر پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالے ہیں تب سے جرم کرائم پر روک لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے لگاتار کئی ایسے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کئے ہیں جگہ برسوں سے دھڑلے کے ساتھ غیر قانونی اڈہ کاروبار چل رہا تھا ۔ انہوں نے آتے ہی کئی مشہور شرپسندوں قاتلوں کو حوالات میں ڈالا ۔ آج یہی وجہ ہے کہ زمین و پروموٹر مافیاؤں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔   لیکن کمشنر ہمایوں کبیر ایک طرف جہاں شرپسندوں کےلئے دردِ سر بنے ہوئے ہیں ۔ وہیں انہوں نے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کیا ہے کہ وہ عوام دوست بھی ہیں ۔ وہ ہر جگہ ہر تقریب میں ایک بات ضرور کہتے ہیں کہ پولیس بھی عام انسانوں کے طرح ہی ہیں انہیں اپنا دوست سمجھیں ۔ اسکے لئے انہوں نے اپنے طور پر عوام سے جڑنے ان سے رابطہ بڑھانے کے لئے بھی پہل شروع کرچکے ہیں ۔ سب سے پہلے انہوں نے ان بزرگوں سے رابطہ بڑھانا شروع کیا جنکے گھر والے انہیں یا تو بےگھر کردیئے ہیں یا انکی دیکھ بھال نگرانی کرنا چھوڑ چکےہیں ۔ ایسے لوگوں سے رابطہ بڑھاکر انکے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کررہے ہیں انکی روز مررہ کی ضروریات مسائل کو حل کرنے

جمعیۃعلماء ہند کےوکیل ڈاکٹر راجیودھون کی ہندوفریق کے وکلاء کے ساتھ زبردست نوک جھوک ۔

Image
نئی دہلی 15/اکتوبر2019   بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ معاملہ کی سماعت کا آج 39 واں دن تھا جس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے وکیل ڈاکٹر راجیو دھون کی بحث کا جواب دینے سب سے پہلے سینئر ایڈوکیٹ پراسرن نے عدالت کو بتایا کہ عدالت کے لئے تاریخ درست کرنے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بابر کی جانب سے کی گئی غلطی کو درست کرکے ملک کے ہندوؤں کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بابر ایک حملہ آور تھا جس نے ہندوستان پر قبضہ کیاتھا اور مندر کومہندم کرکے بابری مسجد کی تعمیر کی تھی۔مسلم فریقوں کی جانب سے حق ملکیت کے سوٹ نمر4 پر مہنت سریش داس نامی شخص کی جانب سے بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ پراسرن نے عدالت کو بتایا کہ مسلمان کسی بھی مسجد میں نمازپڑھ سکتے ہیں لیکن ہندوؤں کے لئے ایودھیا رام کا جنم استھان ہے اور ان کی اس جگہ سے آستھا جڑی ہوئی ہے، پراسرن کے اس بیان پر ڈاکٹر راجیو دھو ن نے کہا کہ ایودھیا میں بھی درجنوں مندریں ہیں جہاں ہندو عبادت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ عدالت میں حق ملکیت کا معاملہ  ہے جسے ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہئے نہ کہ آستھا پر،نہ کہ بابر نے کیا کیا تھاا

بھارت ، دنیاکی جدّت طرازی کی راجدھانی ہوگا: پیوش گوئل

Image
  نئی    دہلی   15  اکتوبر   ۔کامرس اور صنعت  نیز ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں انڈیا  انرجی فورم 2019  کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی ۔ جناب پیوش گوئل بھارتی وزارتی پینل کا ایک حصہ تھے ،جس میں  ان کے ساتھ نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر جناب آر کے سنگھ  اور کوئلے نیز کانوں کے محکمے کے وزیر جناب پرہلاد جوشی بھی شامل تھے۔ مذاکرات کی نظامت  پولٹزر  انعام حاصل کرنے والے  مصنف  ، مقرر اور توانائی کے ماہر ڈینیل یرگن  نے کی۔           تبادلہ خیال کے دوران کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ بھارت فطری  طور پر پوری دنیا میں اسٹارٹ اپ کی راجدھانی کے طور پر  ابھر کر سامنے آیا ہے ، جہاں  سب سے زیادہ تعداد میں اسٹارٹ اپس کا اندراج کیا گیا ہے ۔ انہوں  نے پٹرولیم کی وزارت کے تحت  سرکاری سیکٹر کے  تیل کے اداروں کے اپنے طورپر لئے گئے اس فیصلے کی تعریف کی کہ اسٹارٹ فنڈ قائم کیا جائے ،جس سے بھارت کے لوگوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ جدت طرازی سے کام لیں  اور خود اپنی کمپنیاں قائم کریں ۔ جناب پیوش گوئل نے مزید کہا کہ بھارت جلد ہی  دنیا کی جدت طرازی کی راجدھانی ب