آئی آئی ٹی کھڑگپور کے سوپر اسپیشلیٹی اسپتال کے ذریعہ 50 طلبا کے ساتھ ایم بی بی ایس پروگرام کی شروعات



کولکاتا‘21/اکتوبر، 2019:
خصوصی صحت دیکھ ریکھ خدمات بہم پہنچانے کیلئے صحت مراکز میں توسیع دینے کی ضرورت کے تحت آئی آئی ٹی کھڑگپور کے سوپر اسپیشیلٹی اسپتال، ڈاکٹر بی سی رائے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس و ریسرچ کے ذریعہ 2019 کے اختتام تک آؤٹ ڈور محکمہ کا آغاز کیا جائے گا۔ تاہم پہلے مرحلے میں انڈور سہولتوںکے پیش نظر 400 بستر پر مشتمل آئندہ سال اسپتال کی شروعات کی جائے گی۔ پہلے مرحلے ہی میں 50 طلبا کے ساتھ ایم بی بی ایس پروگرام کا بھی آغاز ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں 100 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا اور اسپتال کو توسیع دے کر 750 بستروں کی سہولتیں فراہم کرائی جائیں گی۔ بعد ازاں صحت دیکھ ریکھ دارا سائنسیز اور ڈاٹا انالائٹکس پر پوسٹ گریجویٹ ڈگری کی بھی شروعات کی جائے گی۔اس سلسلے میں ایم سی آئی رہنما خطوط کے تحت نصاب کو پیش نظر رکھا جائے گا۔
آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ذریعہ ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ ڈگریوں کے ساتھ تعلیمی امور میں وقتاً فوقتاً خصوصی ترقیات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔ نیز آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائرکٹر ہی اسپتال کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے سربراہ ہوں گے اور ان کے ساتھ سینئر آئی آئی ٹی اساتذہ بھی شامل ہوگے۔
Super Specialty Hospital of IIT Kharagpur to start MBBS Programme with 50 Students
..................

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا