Posts

Showing posts from May, 2019

چنسورہ میں ترنمول کا پارٹی آفس بی جے پی دخل کرنے کی کوشش ، پولیس تماشائی ترنمول تھانے میں بیٹھ کر پولیس کے خلاف کیا مظاہرہ

Image
  ہگلی 30/مئی (محمد شبیب عالم ) بی جے پی سیٹ لوک سبھا سیٹ دخل کرنے کے بعد اب ترنمول پارٹی آفس دخل کرنے پر اتارو ہوگئی ہے  ۔ آج ہگلی اسٹیشن کے قریب کھادینا موڑ پر ترنمول پارٹی دفتر کو زور زبردستی دخل کرنے کی کوشش کی اور قریب ہی پولیس تماشائی کھڑی رہی ۔ یہ الزام چنسورہ کے ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار نے لگایا اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چنسورہ تھانے میں داخل ہوکر اپنے تما رکن و حامیوں کے ساتھ پولیس کے خلاف بھی ہائے ہائے کا نعرہ لگایا ۔   دوسرے جانب بی جے پی یوا مورچہ کے صدر سریش ساؤ نے ترنمول پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نولڈانگہ علاقے میں ایک بینک کے فلیٹ کو ترنمول والے قبضہ کر لئے تھے ۔ آج دن کو گیارہ بجے سبیر ناگ کے رہنمائی میں اس فلیٹ کو ترنمول سے آزاد کرواکر بینک انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ۔  لیکن کچھ ہی گھنٹوں بعد چنسرو کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کی رہنمائی میں دوبارہ ترنمول والوں نے دخل کرلیا ۔  یہ دیکھکر بی جے پی بوکھلا گئی اور دوپہر تین بجے او بی سی مورچہ بی جے پی کی رہنمائی میں دو سو کارکن وہاں پہونچ گئے اور فلیٹ کو دوبارہ ترنمول کے قبضے سے چھین لیا اور بینک ان

بانسبیڑیا میں غیرقانونی طور پر بھرے گئے تالاب کی کھودائی شروع ، علاقائی سماجی دشمن تالاب بھرکر قبضہ کئے تھے : ارجیتا سیل

Image
   ہگلی30/مئی (محمد شبیب عالم ) انتخاب کے بعد سے بانسبیڑیا میں ترنمول گروہی جھگڑا سلجھنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ سرگرم طبقہ خاموش پردے میں ہے اور جو نرم طبقہ تھا ان میں ایک دم سے جوش بھر آئی ہے اور اسی امنگ میں اپنے ہی پارٹی کے رکن کو حریف بتا کر  اسکے خلاف لڑائی میں اتر گئے ہیں ۔  انکے کئے گئے کارناموں اور غیرقانونی کام کاج کے خلاف آج بانسبےڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن ارجیتا سیل کی رہنمائی میں جتنے بھی تالاب جو غیرقانونی طور پر سیاسی طاقت کے بل بوتے پر بھر دی گئی تھی ۔ ان تالابوں کی کھودائی شروع کی گئی ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے 15نمبر وارڈ تریبینی اسٹیشن روڈ پر واقع تالاب کھودنے کا کام شروع ہوا ۔ دن کو گیارہ بجے کے قریب مقامی میونسپلٹی کے بہت سارے کونسلر یہاں یکجا ہوئے اور کھودائی کی کارروائی سے قبل ناریل توڑے ۔  اس دوران موقعے پر موجود چئیر پرسن ارجیتا سیل نے تالاب بھروانے والے کا نام نہ لیکر سماجی دشمن کہتے ہوئے بولی کہ وہ یہاں کئی تالاب کو بھروا چکاہے ۔  گزشتہ کل ہم تمام کونسلرس ملکر آپسی میٹنگ کئے ۔ اس سے ایک دن قبل ریاستی شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم ایک میٹنگ بلائے تھے ۔ اس

ہگلی لوک سبھا سیٹ ریاستی وزیر زراعت مملکت کے سہہ پر دیب راج پال نے ڈو بویا ہے ، باغی ترنمول کارکنان اسکے خلاف قتل و لوٹ کھسوٹ کی شکایت تھانے میں کیا -

Image
  ہگلی29/مئی (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا میونسپلٹی اور پنچایت موگرا بلاک کے علاقے میں ایک بار پھر سے ترنمول اور ترنمول باغیوں کے درمیان کی لڑائی  آپسی رسا کشی آخر کار سامنے آہی گئی ۔ اس بار معاملہ ریاستی شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم تک پہنچ گئی اور آج موگرا تھانے میں ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زبانی شکایت بھی دیب راج کے خلاف درج کی گئی ۔ اس دوران مقامی ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تین داس گپتا پر بھی الزام لگایا گیا کہ انہیں کے اشارے پر دیب راج پال علاقے میں غنڈہ گردی کرتا ہے اور دونوں ملکر ہگلی لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کا شکست سے دوچار کئے ہیں ۔ حالانکہ اس معاملے میں جب تپن داس گپتا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کوئی شکایت کی اطلاع مجھے نہیں ملی ہے ۔ دوسری جانب جب دیب راج سے رابطہ کیاگیا تو انکا موبائل فون دن بھر بند رہا ۔     ہم تفصیلات بیان کریں تو آج دن کو گیارہ بجے کے قریب چنسورہ موگرا بلاک کے سابق صدر ، بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے سابق صدر اور بانسبیڑیا میونسپلٹی کے کونسلر ایم آئی سی امیت گھوش اور دیگر کونسر کی رہنمائی م

بی جے پی کو بدنام کرنے کے لئے اسکا جھنڈا لگاکر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا تھا ، موقعے پر پہونچ کر بی جے پی والوں نے جھنڈا کھلوایا ۔

Image
     ہگلی28/مئی (محمد شبیب عالم ) کہتے ہیں کہ گاؤں بسا نہیں لٹیرے آگئے ۔۔۔۔    آج بانسبیڑیا میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ۔ کلیانی ایشور گپتا سیتو پر غیر قانونی طریقے سے ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا تھا وہ بھی بی جے پی کا جھنڈا لگا کر ۔ اس حرکت کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی کہ ابھی دو دن ہی ہوئے ہیں یہاں بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی کامیاب ہوئی ہے اور آج جھنڈا لگاکر ٹول ٹیکس بھی وصول کرنے لگے جبکہ یہاں ٹول ٹیکس وصول کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اسکے بعد بھی یہ حرکت ۔۔۔۔ ؟  اسکی شکایت بانسبیڑیا میونیسپلٹی بیس نمبر وارڈ بی جے پی کے کونسلر دیپانکر بسواس (منٹو ) سے کیا ۔ یہ اطلاع ملتے ہی پہلے تو اس نے حیرانی ظاہر کیا ۔ پھر اپنے حامیوں کو لیکر پنچم تلہ ایشور گپتا سیتو ٹول ٹیکس بوتھ پر پہونچا اور دیکھا کہ ٹول ٹیکس کے دونوں جانب بی جے پی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں ۔ ان لوگوں نے ٹیکس وصول کرنے والوں سے پوچھا کہ آخر غیرقانونی ٹیکس وہ بھی ہمارا پارٹی کا جھنڈا لگاکر وصول کررہے ہو آخر کیوں ۔ اس ان لوگوں نے کوئی درست جواب نہیں دیا اور کہا کہ ہم جھنڈا نہیں لگائے ہیں ۔ اس جواب کے بعد بی جے

ہائرسکنڈری2019 امتحان میں شائین کوچنگ سنٹر کے طالب علموں کا نمایاں کامیابی

Image
 ہگلی 27/مئی  - (آصف رضا)علم و دانش میں واقع انگس شائین کوچنگ سنٹر کا ہائرسکنڈری امتحان کا نتیجہ تشفی بخش رہا۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کوچنگ کے طالب علموں کا نتیجہ منفرد و نمایاں رہا۔اور شرح کامیابی میں اضافہ رہا۔ ان تمام بچوں کی بہترین نتیجہ سے اسکول ھزا ,علاقائی افراد,بشمول انگس شائین کوچنگ سنٹر کے روح رواں جناب ماسٹر محمد عرفان صاحب ارر کوچنگ سے جڑے تمام محنتی اساتزہ نے اپنی دلی مسرت  کا اظہار کیا۔واضح ہو کہ امسال کوچنگ سنٹر کی جانب سے کل 64طالب علموں نے امتحان میں شرکت کی۔جن مہہ جبین بانو بنت محمد عالمگیر 420 نمبرات% 84 کےساتھ کوچنگ میں سرے فہرست رہی۔اور اسکول سطح پر دوسرا  مقام حاصل کی۔صبا خان 413 نمبر چوتھااور شگفتہ شاہین 410 نمبرات   کیساتھ پانچویں پوزیشن پر رہی۔ اسطرح کل 17طالب علم اسٹار ,14 فرسٹ ,21 سکنڈ اور7 طالب علم تھرڈ پوزیشن حاصل کیا۔اور 3 طلباء ناکام ہوےاللہ تعالی ان تمام بچوں کا حامی و ناصر ہو۔آمین

فیض احمد فیض اردو ہائیرسکندری اسکول کا شاندار نتائج۔

Image
 ہگلی27/مئی  - اسد رضا خان 430 نمبر لاکر پورے اسکول میں اول مقام  حاصل کیئے جبکہ 426 نمبر لاکر افشاں انجم دوسرے مقام اور روشن آرا 410 شہباز حسین 409 نمان احمد 405 محمد سوہب اور داور حسین 400 نمبر حاصل کیے۔  امسال کل 157 طلبا و طالبات امتحاں میں شرکت کیئے  اور  132 کامیاب ہوئے جن میں 51 طلبا و طالبات 60 فیصد سے زاید نمبرات حال کیے۔   نوبل ا یجوکشنل اینڈ سوسل ٹرست  اپنے  تمام کامیاب طلبا و طالبات کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

بانسبیڑیا کالی تلہ علاقے میں بی جے پی کارکن کے گھر پر حملہ الزام ترنمول کارگزار صدر پر ، گھنٹوں راستے کی ناکہ بندی کی -

Image
   ہگلی27/مئی (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا 21نمبر وارڈ کے تحت کالی تلہ علاقے میں گزشتہ رات بی جے پی یوتھ کے نائب صدر یوراج پال کے گھر پر حملہ ہوا ۔ اس کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔ اسکا الزام سیدھے طور سے ترنمول ٹاؤن کے کارگزار صدر دیب راج پال پر لگایا گیا ہے ۔ اس معاملے میں بی جے پی یوتھ کے نائب صدر یوراج نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6مئی کو الیکشن کے دن بوتھ میں بیٹھنے کو لیکر باتا باتی ہوئی ۔ دیب راج پال یہاں سوائے ترنمول کو چھوڑ کسی کو بھی نہ پنچایت الیکشن میں امیدوار کھڑا ہونے دیا اور نہ ہی کسی کو ووٹ دینے دیتا ہے ۔ اس دن مجھے دھمکی دیا تھا جان سے مارنے کی میں اسکے خلاف اسی دن موگرا تھانے میں شکایت درج کرایا تھا  پولیس بولی دیکھتا ہوں ۔ مگر کل رات اچانک اسکے غنڈے میرے گھر پر حملہ کردیئے ۔ مجھ پر بھی دو راؤنڈ گولیاں چلائی میں بال بال بچ گیا ۔  آج اسی کی گرفتاری کے مطالبات کرتے ہوئے ہم راستے کی ناکہ بندی کئے ۔  اس دوران ہگلی ضلع بی جے پی کے صدر سبیر ناگ نے کہا کہ ہم آدھے گھنٹہ راستہ روکے موگرا تھانے کی پولیس یقین دلائی ہےکہ ہم انصاف کرینگے ۔ مگر ہمارا مطالبہ ہےکہ اگر

لوک سبھا انتخابات شکست سے سبق لیتے ہوئے منصوبہ بند طریقے سے ملک اور ملت کی تعمیر ہمارا مقصد ہونا چاہیے۔ عامر ادریسی

Image
  ممبئی -  انتخابی نتائج کا اعلان ہوچکا ہے اور بہت جلد نئی حکومت زمام کار سنبھال لے گی۔ جو کچھ نتائج سامنے آئے ہیں اور گزرے ہوئے پانچ سالوں میں جو کچھ ہواہے اس کے پیش نظر مسلمانوں میں تشویش کا پیدا ہونا فطری بات ہے٬ لیکن سخت سے سخت حالات میں بھی مسلمان پست ھمت نہیں ہوتا اس کے لئےکہ اس کا بھروسہ اپنی قوت بازو پر نہیں خداکی ذات پر ہوتا ہے.   ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس کے صدر عامر ادریسی نے لوک سبھا انتخابات کے رجحانات کو سامنے رکھتے ہوئے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کے جمہوری نظام میں منتخب نمائندے صرف اُن لوگوں کے نمائندے نہیں ہوتے جنہوں نے ان کے حق میں رائے دی ہے بلکہ وہ تمام شہریوں کے نمائندے ہوتے ہیں۔ ہم نو منتخب ارکان پارلیمان اورحکمرانوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ذات پات،مذہب اور طبقہ کی تفریقات سے اوپر اٹھ کر تمام ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گےاور اپنی دستوری ذمہ داریوں کو سنجیدگی اور ایمانداری سے ادا کریں گے۔  بھارت جیسے ملک کی اتحاد و سالمیت اور ترقی کے لئے یہ ضروری ہے کہ حکمران، ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے ، ان کے افکار وخیالات کا

ملک کے اقلیتوں کو ہمیشہ دھوکے اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا: وزیراعظم مودی

Image
 نئی دہلی 25/مئی  ۔  لوک سبھا الیکشن میں شاندارجیت حاصل کرنے کے بعد ہفتہ کو بی جے پی اوراتحادی پارٹیوں کی طرف سے این ڈی اے کے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کئےجانے کے بعد وزیراعظم مودی نےاراکین پارلیمنٹ کوخطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد پارلیمنٹ کےسینٹرل ہال میں کیا گیا تھا۔ نریندرمودی نےاپنےخطاب میں اقلیتوں کا ذکرکرتےہوئےکہا کہ انہیں ملک آزاد ہونے کےبعد سے ہمیشہ خوف کے ماحول میں رکھا گیا، جسے اب مستقبل میں کسی بھی حال میں نہیں ہونےدیا جائےگا ۔   اس دوران نریندرمودی نےکہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ووٹ بینک کی سیاست کوانجام دیا گیا، جیسےاس ملک میں سیاسی پارٹیوں نےغریبوں کوچھلا ویسا ہی کچھ اقلیتوں کے ساتھ بھی ہوا۔ یہ بدقسمتی رہی کہ ملک کےاقلیتوں کے ساتھ چھلاوا کرکےانہیں الجھن اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا۔ کبھی بھی ان کی صحت اورتعلیم جیسے موضوعات کی فکرنہیں کی گئی ۔  نریندرمودی نے اراکین پارلیمنٹ سےکہا کہ اب میں آپ سبھی سے یہ امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس خوف کوختم کرنا ہےاوران لوگوں کا پورا اعتماد جیتنا ہے۔ اس دوران نریندرمودی نےکہا کہ لوگوں نے ہم پراعتماد کیا ہے، یہی سبب ہےکہ ہم پھراقتدارمیں آ

میں ریاست کی وزیراعلیٰ نہیں رہنا چاہتی ، لیکن پارٹی کی سربراہ بنی رہی ہوں گی ۔

Image
  کولکاتا  25/ مئ - ریاستی  وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سربراہ ممتا بنرجی نے استعفیٰ کی پیشکش کرکے ہنگامہ مچا دیا ہے۔ لوک سبھا الیکشن کے آئے نتائج میں خراب کارکردگی کے بعد ہفتہ کو بلائی گئی پارٹی کی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے اپنے استعفیٰ کی پیشکش کر کے سب کوحیران کردیا ۔   انہوں نےکہا کہ اب میں ریاست کی وزیراعلیٰ نہیں رہنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی سربراہ بنی رہیں گی، لیکن اب وزیراعلیٰ نہیں رہنا چاہتیں۔ اس بیان کے بعد ترنمول کانگریس کے سبھی لیڈروں نے اس سے نااتفاقی ظاہرکی۔ حالانکہ بعد میں ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ بنی رہیں، اس لئے وہ اس عہدے پرابھی برقرار رہیں گی۔  انہوں   نے کہا کہ سینٹرل فورسز نے ہمیشہ ہمارے خلاف کام کیا ہے۔ ریاست میں ایمرجنسی جیسی حالت بنائی گئی۔ فرقہ وارانہ بھید بھاو کو بڑھایا گیا۔ ایسا کرکے ووٹوں کی تقسیم کی گئی، ہم نے الیکشن کمیشن سے بھی اس بات کی شکایت کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی خراب کارکردگی کو لے کراپنی رہائش گاہ پرپارٹی کے سینئرلیڈ

لاکٹ ہگلی کے گلے میں ، رتنا ناگ کی شکست کلیان اچھے ووٹوں سے کامیاب ، اپروپا کو بھی سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا -

Image
  ہگلی23/مئی (محمد شبیب عالم ) پورے ہندوستان کے عوام کو آج کے دن کا بےصبری سے انتظار تھا ۔ لیکن آج جو ہوا شاید ہی کسی نے نے ایسی قیاس لگائی تھی ۔ ایک طرف جہاں تمام نیوز چینل کے Exit poll صحیح ثابت ہوئے ۔ وہی بنگال کا ریزلٹ ایسا ہوگاکسی نے سوچا بھی نہیں تھا ۔  ٹھیک اسی طرح سے ہگلی ضلع میں بھی ایسا ہی دیکھنے کو ملا ۔ اس ضلع کے کل تین سیٹ آرم باغ ۔ شریرامپور اور ہگلی ۔ ان تینوں سیٹ کے ریزلٹ کی بات کریں تو شری رامپور کی سیٹ سے ترنمول امیدوار کلیان بنرجی 98,192 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے ہیں ۔ انہیں کل 45,47 فیصد کے ساتھ کل 632794 ووٹ ملے ہیں ۔ وہیں انکے سب سے بڑا حریف بی جے پی کا امیدوار دیبوجیت سرکار کسی نے بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ایک نامعلوم چہرہ 534602 ووٹ حاصل کرلےگا ۔ یہاں سے سی پی آئی ایم کے امیدوار ترتھانکر رائے بھی 151889 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔  اسکے علاوہ ہم آرم باغ سیٹ کی بات کریں تو ترنمول امیدوار اپروپا پوددار کو خاصی چلینج کا سامنا کرنا پڑا ۔ صبح سے ہی کبھی آگے کبھی پیچھے بڑھ رہی تھی ۔ شام کو خبر لکھے جانے تک اپروپا کو 629428 اور بی جے پی کے امیدوار تپن رائے کو 627135 وو

بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ کے ٹاپر محمد عارف جمیل سے نمائندہ عوامی نیوز کا خصوصی ملاقات

Image
  ہگلی22/مئی (محمد شبیب عالم ) مدرسہ بورڈ امتحان کا ریزلٹ گزشتہ سولہ تاریخ کو آن لائن جاری ہوا اور سترہ تاریخ کو مدرسوں سے تقسیم کیا گیا ۔ اس بار ائی ایم ہائی مدرسہ ایچ ایس بانسبیڑیا ہگلی کا ریزلٹ 89,04 رہا ۔ جسے مجموعی طور پر بہتر کہا جا ئے گا ۔ اس سال اس مدرسے کا ایک طالب علم محمد عارف جمیل 655نمبر کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے ۔ آج اس سے نمائندہ عوامی نیوز نے اپنے گھر پر خصوصی ملاقات کی ۔ اس دوران عارف نے اپنا مارک شیٹ دیکھا جس میں اس نے اردو میں 80نمبر  انگلش میں 79نمبر  میتھ میں 84نمبر فیزیکل سائنس میں 84 نمبر  لائف سائنس میں 90 نمبر  تاریخ میں 80 نمبر جغرافیہ میں 82نمبر اربک میں 76 نمبر اسکے علاوہ کمپلسری آپشن میں اسلام پریچئے میں 82 اور ورک فیزیکل ایجوکیشن میں 82 نمبر حاصل کرتے ہوئے گریڈ A پلس سے پاد کیا ہے ۔ اس دوران اس نے کہا کہ میں امتحان کی تیاری میں مسلسل مصروف تھا ۔ رات گئے تک پڑھتا تھا ۔ پھر صبح کے وقت بھی پڑھتا تھا ۔ اس دوران میری والدہ میرے لئے خاصی محنت کی ہیں ۔ امتحان کی تیاری کے دوران میری ضرورتوں کو خاصہ خیال رکھتی تھیں ۔ میری کامیابی میں میری امی کا اہم رول ہ

جماعت اسلامی ہند کے وفد کی کانکی نارہ کا دورہ اور بیریک پور کمیشنیریٹ کو ڈیپوٹیشن

Image
22 مئ کلکتہ۔۔آج جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے کانکی نارہ اور بھاٹ پاڑہ کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔6 رکنی وفد نے پہلے بیریک پور  پولیس کمیشنر سے ملاقات کی اور انکو ڈیپوٹیشن دیا۔وفد نے کمیشنر صاحب سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد لاء آرڈر کو قائم کرنے کی کوشش کریں۔نیز جن لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا انہیں جلد سے جلد انکے گھر پہنچایا جائے۔وفد نے بھاٹ پاڑہ پھاڑی کے آفیسر انچارج اور وہاں موجود DSP سے بھی بات کی اور آئیندہ کل جب ووٹوں کی گنتی ہوگی اس موقع پر حالات قابو میں رہے اس تعلق سے  اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد نےوہاں کے مقامی لوگوں سے بھی بات کی اور ان فساد زدگان سے بھی ملاقات کی جنہیں انکے گھروں سے نکال دیا گیا اور وہ ایک اسکول میں پناہ گزیں ہیں۔وفد نے انکی باتوں کو سنا اور ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرای۔وفد نے مسجد منبو سردار کے خطیب و امام مفتی صدرالدین قاسمی صاحب اور مصلیان مسجد سے ملاقات کی اور نوجوانوں سے کہا گیا کہ وہ کوی بھی جذباتی اقدام۔نا کریں اور صبر کا دامن تھامے رہیں ۔ وفد میں شاداب معصوم، مختار عالم ، شجاع الدین، صابر علی ، مشتاق عالم اور محمد اسلم

کانکی نارہ میں ماحول پرامن ، پولس انتظامیہ اور علاقے کے ملی ادبی سماجی حضرات پرامن ماحول قائم کرنے کی گزارش کئے

Image
  چوبیس پرگنہ 22/مئی (محمد شبیب عالم ) گزشتہ تین دنوں کے بعد کانکی نارہ بھانٹ پاڑہ اور جگتدل میں آج  ماحول پرامن رہا ۔ راستے پر لوگ بھی دیکھے ۔ کچھ بازاریں بھی کھلی ۔ علاقے میں چہل پہل بھی تھوڑی بہت دیکھی گئی ۔ ہاں گزشتہ کل رات بھاٹ پاڑہ علاقے میں بم تیار کرنے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگی اور دو شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ اسکی اطلاع پولیس کو ملتے ہی موقعے پر پہونچ گئی ۔ زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ لوگ بی جے پی حامی تھے ۔ اسکے بعد پولیس رات بھر ان علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران کافی تعداد میں بم تیار کرنے والا سامان مسالہ برآمد کی ۔ ساتھ ہی 20لوگوں کو گرفتار بھی کی یہ تمام لوگ بی جے پی حمایتی بتائے جارہے ہیں ۔ اسکے بعد جگتدل تھانہ کے مختلف علاقے کی گلیوں میں پولیس چوکی بیٹھا دی گئی ہے ۔ آج جگتدل تھانے کی پولیس مختلف وارڈوں میں جاکر وہاں کے باشعور لوگوں سے ملاقات کی اور آپسی ہمدردی  محبت  بھائی چارہ پھر سے بحال کرنے کی گزارش کی ۔ اسکہ علاوہ دن کو بھانٹ پاڑہ میونسپلٹی میں پولیس اور مقامی ادبی سماجی و باشعور حضرات کو لیکر ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ۔ جس میں سبھی نے ایک زبان ہوکر ا

راجہ رام موہن رائے کی یومِ پیدائش ، آج ہی کے دن ہگلی کے رادھا نگر میں پیدا ہوئے تھے

Image
 (ہگلی سے شاداب منظر کی خصوصی ریپورٹ)      ہگلی 22 مئی. ہندوستان نے بہت سے بیٹوں کو پیدا کیا. اور ان میں سے ایک تھے ہنگال کے ہگلی ضلع میں پیدا ہونے والے راجہ رام موہن رائے. راجہ رام موہن رائے (1774 تا 1833) ایسٹ انڈیا کمپنی کے عہد میں بر صغیر کے ایک بہت بڑے مصلح ِ قوم،  عربی  و  فارسی کے عالم  اور   مغربی تمدن کے پاس دار تھے۔ آپ 22  مئی  1774  کو  رادھانگر   بنگال میں پیدا ہوئے۔  آپ  کا  خاندان پانچ پشتوں سے صوبے کے مغل حکمرانوں سے وابستہ تھا۔  رواج  کے مطابق آپ کی  ابتدائی  تعلیم عربی فارسی میں ہوئی۔  اعلیٰ تعلیم کے لیے آپ  کو  پٹنہ بھیج دیا گیا  جو اُ س وقت  اسلامی تعلیمات  کا  بڑا  مرکز تھا۔  وہاں آپ  نے قرآن شریف، فقہ، اسلامی دینیات  اور  علم مناظرہ  پر  عبور حاصل کیا۔  نیز  آپ  کو  ارسطو  کے عربی  تراجم  اور  معتزلہ  کی تصانیف کے مطالعے  کا  بھی موقع ملا۔  آپ  نے صوفیوں  کی  کتابیں بھی پڑھیں  اور  وحدت الوجود  کے فلسفہ سے اتنے متاثر ہوئے  کہ  بُت پرستی  کی مخالفت آپ کی زندگی  کا  مشن بن گئی۔ رام موہن رائے   کو   برطانوی اقتدار سے سخت نفرت تھی  لیکن  کلکتہ میں قیام کے دوران 

کانکی نارہ جگتدل میں مسلمان لگاتار تین دنوں سے تشدد کے شکار ، آج بھی کانٹا ڈانگا علاقے کے چند مکانوں میں توڑ پھوڑ ، گھنٹوں ریل روکی گئی ۔

Image
  چوبیس پرگنہ 21/مئی(محمد شبیب عالم ) سترہویں لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلے سے ہی مغربی بنگال کے مختلف علاقوں میں کچھ نہ کچھ ناخوشگوار واقعات دیکھنے سننے کو ملے ہیں ۔ لیکن الیکشن کمیشن کے یہاں سے ایک ہی بیان جاری ہواہے کہ چھوٹی موٹی واقعات کو چھوڑدیں تو انتخاب پر امن رہا ہے ۔ گزشتہ 19مئی کو ریاست کے کل نو سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ۔ اس دن بھی ماحول پرسکون نہیں رہا ریاست کے مختلف حصوں سے واردات کی خبریں سننے کو ملی ۔ اس دن بھانٹ پاڑہ بدھان سبھا حلقہ میں ضمنی الیکشن تھا ۔ اس کو لیکر یہاں کے کئی علاقوں میں دو بڑی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جدوجہد دیکھی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات اتنے بے قابو ہوگئے کہ کئی علاقوں میں بموں کی برسات شروع ہوگئی ۔ مرکزی فورسز کی موجودگی میں حالات کنٹرول کے باہر ہوگئے ۔ کئی جگہوں پر پولیس کی لاٹھیاں بھی چلیں ۔ سب کچھ دن میں ہوا مگر کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ووٹنگ کے بعد معاملہ کچھ ایسا رنگ لے گا کہ سیاسی جھڑپ مذہبی ذاتی شکل اختیار کرلے گی اور اسطرح سے جگتدل اور کانکی نارہ علاقے میں جم کر جھڑپیں ہونے لگی ۔ دوسرے دن ماحول اور بگڑگیا ۔ ب

’’جنمت 2019‘‘

Image
 کولکاتا‘21/مئی، 2019: آل انڈیا ریڈیو کولکاتا کی ریجنل نیوز یونٹ کے ذریعہ 23 مئی، 2019 کو لوک سبھا الیکشن کی کاؤنٹنگ کے دن خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام بعنوان ’’جنمت 2019‘‘ کے تحت ووٹ گنتی کے دن صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پرائمری چینل گیتانجلی اور ایف ایم رینبو پر جاری رہیں گے۔ ووٹ گنتی کے پروگرام کے علاوہ اضافی خبروں اور انتخاب سے متعلق مباحثوں پر پروگرام بھی نثر کئے جائیں گے۔ اس دن آکاش وانی کولکاتا کے اسٹوڈیو میں سیاسی پارٹیوں کے ماہرین ، تجزیہ نگار اور نمائندے موجود رہیں گے اور نتائج سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سلی گوڑی ، مرشدآباد اور شانتی نکیتن کے آل انڈیا ریڈیو کے اسٹیشنوں سے انہی پروگراموں کو نشر کیا جائے گا۔ ان پروگراموں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جن میں فیس بک پیکج ، آکاش وانی سنگباد کولکاتا، یو ٹیوب چینل اور آر این یو کولکاتا سوشل میڈیا شامل ہیں۔ "JANAMAT 2019" 

الیکشن کمیشن نے کولکاتا شمال پارلیمانی حلقہ کے جوڑا سانکو اسمبلی کے 200 نمبر پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخاب کرانے کی ہدایت دی

Image
کولکاتا‘21/مئی، 2019: الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے کولکاتا شمال پارلیمانی حلقہ (پی سی) کے تحت جوڑا سانکو کے پولنگ اسٹیشن نمبر 200 ، سنسکرت کولیجیٹ اسکول کے کمرہ نمبر 1 میں دوبارہ انتخاب کرانے کی ہدایت دی۔ عام انتخابات 2019 کے ساتویں مرحلے میں گزشتہ 19 مئی کو اس پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اب اس پولنگ اسٹیشن میںآئندہ کل یعنی 22 مئی، 2019 کو صبح 7 بجے سے6 بجے شام تک دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر اور عام مشاہد کے ذریعہ جمع کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹریٹ نے مغربی بنگال کے چیف الیکٹوریل آفیسر (سی ای او) کو ہدایت دی کہ عوامی ایکٹ 1951 کی نمائندگی کی دفعہ 58 کے ذیلی سیکشن (2) کے تحت آئندہ کل مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخاب کرائے جائیں۔ ECI Directs Repolling in 200 No. Polling Station of Jorasanko Assembly Segment of Kolkata Uttar PC

پنڈوا میں چوتھی جماعت کی طالبہ پر ایسیڈ حملہ الزام ترنمول پر ، ایک گرفتار

Image
  ہگلی20/مئی (محمد شبیب عالم ) یہ واردات چار دن قبل کی ہے ۔ متاثرہ کی ماں نے کہا کہ  حملہ آور ترنمول جئے ہند باہینی کا ممبر ہے ۔ جس کے خوف سے کوئی بھی اسکے خلاف آواز بلند نہیں کرسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ گھر کے سامنے سے نالی کا گندہ پانی بہہ رہا تھا اسی کی مخالفت کرنےکی یہ سزا ملی ہے ۔ اس معاملے میں اس بچی کی ماں اور پولیس زرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حملہ وروں کانام شیخ خلیل اور شیخ شفیقل ہے ۔ شیخ خلیل ترنمول جئے ہند باہینی کا ممبر ہے ۔ اس طلباء کی عمد دس سال کے قریب ہے ۔ یہ واردات ہگلی ضلع پنڈوا کے شملہ گڑھ علاقے کا ہے ۔ ان دونوں کے خلاف پنڈوا تھانے میں اس بچی کی ماں شکایت درج کرائی ہے ۔  جس کے تحت ایک شخص کو پولیس گرفتار کرچکی ہے ۔ دوسرا فرار بتایا گیا ہے ۔ پولیس اسکی تلاش میں لگی ہے ۔  ماں نے شکایت میں کہا ہے کہ گزشتہ پندرہ مئی کو نالی کا گندہ پانی میرے دروازے کے سامنے سے بہہ رہاتھا ۔ اسکی شکایت اپنے پڑوس میں رہ رہے شیخ خلیل سے کی ۔ تب خلیل تیش میں آگیا اور موقعے پر ہی مجھے  میرے بیٹے اور چھوٹی بیٹی کو بےرحمی سے پٹک کر مارا ۔ آخر میں آپسی صلح کے لئے تیار ہوئی ۔ اسکے لئے مقامی

کراچی کے تاجروں نے ڈالر کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

Image
  کراچی تاجر الائنس نے روپے کی قدر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ۔  پہلے غریبوں کے چولھے بجھتے تھے آج کاروباری طبقہ سر پکڑ کر بیٹھا ہے ۔ عالمی مارکیٹوں میں ہمارا کاروبار اور وقار دونوں بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔ لگتا ہے کہ ملکی معیشت کا جناز ہ بھی آئی ایم ایف ہی پڑھائے گا ۔ ایاز میمن ۔       کراچی (20مئی 2019) کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن وبانی عا م آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی بے قدری بیرونی طاقتوں کے کہنے پر کی جارہی ہے موجودہ حکومت میں پاکستانی روپیہ ایشیاء میں سب سے کم درجے پر آ گیا ہے، کراچی تاجر الائنس ڈالر کا بائیکاٹ کرنے پر تیار ہے لہذا عوام بھی ہماراساتھ دے، کیونکہ ہمارے کاروبار اور دکانیں پاکستان کی عز ت سے بڑھ کر نہیں ہیں مگر حکومت کے تیور بتا رہے ہیں کہ وہ عوام کو ڈالر کا بائیکاٹ نہیں کرنے دینگے، پاکستانی تاجر روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تنگ آکر بیرون ممالک بھاگ رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کراچی ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایم ایف آئی کی خوشنودی کے لیئے عوام کو قربانی کا بکرا

اگر الیکشن منصفانہ ہوا ہے تو مودی کا جانا طے : تیشہ فکر عابد انور

Image
  لوک سبھا انتخابات ختم ہوگئے اور تھکادینے والے ساتوں مرحلے میں سبھی امیدوار نے جی جان لگادی اور بعض امیدوار اور انتخابی مہم چلانے والے اس انتخابی مہم اس قدر گرے کہ لفظ گرنے کو بھی شرم آرہی ہوگی۔ ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات کی تاریخ میں اس قدر طوفان کی بدتمیزی، کیچڑ اچھالنا، گالی گلوج کرنا، ذاتی اور سطحی حملے، کردارکشی، پیسہ اور افرادی قوت کا بیجا استعمال، الیکشن کمیشن کا حکمراں پارٹی کے لئے ’اردلی‘ کی طرح کام کرنا، سرکاری مشنری کا حکمراں پارٹی کے حق میں کھلم کھلا استعمال اور جس قدر بے شرمی، بے غیرتی، بے حیائی اور ڈھیٹ پن کا مظاہرہ کیا گیا، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ پہلے امیدوار چوری چھپے بہت کچھ کرلیا کرتے تھے لیکن اس انتخاب میں سب کچھ کھلم کھلا کیا گیا۔نہ کسی قانون کا ڈر، نہ آئین کا احترام، نہ الیکشن کمیشن کی پرواہ، نہ عدالت کا کوئی خوف۔ حکمراں پارٹی نے اس قدر آئینی اداروں کو جوتے کی نوک پر رکھا کہ کسی ادارے کی کوئی وقعت ہی نہیں رہ گئی۔ خود پردھان سیوک نے آئین کی دھجیاں اڑائیں، مثالی ضابطہ اخلاق کو بری طرح روندا، دنیا پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنے ہی ملک کے قانون کو پامال کیا ہے

مدرسہ بورڈ امتحان میں بانسبیڑیا منصور کوچنگ سینئر کے طالبعلموں کی نمایاں کامیابی

Image
  ہگلی19/مئی (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ بورڈ کا امتحان اس بار مزید بہتر ہوا ۔ بیشتر  بچے بچیاں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ یہاں منصور کوچنگ سینٹر کے تحت ایک سو سات طالبعلموں نے امتحان دیا ۔جس میں 105 کامیاب رہے اور پانچ کمپارٹ ہوگئے ۔  کامیاب ہونے والوں میں آسیہ خاتون نمایاں نمبر سے کامیابی حاصل کی اس نے کل 649 نمبر حاصل کی ہے ۔ اسکے علاوہ سمیر انصاری 635 - فرحین 615 - آفرین صبا 587 - ازلان آصف 573 - فیضان اختر 510 - نکہت صبا 508 - نقیب انصاری 515 - شاہین پروین 503 اور معصومہ غزالہ 552 نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہیں ۔  مدھیامک شکشا کیندر ڈنگل ہاٹ کے ہیڈ ٹیچر منصور عالم اور اسسٹنٹ ٹیچر مبارک علے ناز نے ان تمام طلباء و طالبات کی کامیابی پر انہوں مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار آئی ایم ہائی مدرسہ کے نتائج 80,04 رہا ۔ مزکورہ مدرسہ سے آسیہ خاتون 649 نمبروں سے کامیابی حاصل کرکے سر فخر سے اوچا کی ہے ۔ وہیں فیضان اختر ولد محمد شبیب عالم (نمائندہ عوامی نیوز ) نے 510 نمبر سے کامیابی حاصل کرکے اسکول کے اساتذہ کرام کے علاوہ ٹیوشن م

عام انتخابات ۔2019 کا 7واں اورآخری مرحلہ 19 مئی کو ، پولیس اور مرکزی فورس کی سخت چوکسی

Image
  59لوک سبھا پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات اور 7ریاستیں ومرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے  10کروڑایک لاکھ 75ہزار سے زائد ووٹ دہندگان 918 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے  انتخابات کو پرسکون طریقے سے مکمل کرانے کے لئے ایک لاکھ 12ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں  ۔        ساتویں دور( 19مئی ، 2019) کو جن پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات میں ووٹ ڈالے جانے ہیں : ریاست /مرکزی کے زیرانتظام علاقے 7ویں مرحلے میں پارلیمانی حلقہ ہائے انتخابات کی تعداد ووٹروں کی مجموعی تعداد مرد ووٹ دہندگان کی کل تعداد خواتین ووت دہندگان کی کل تعداد تیسرے زمرے کے ووٹ دہندگان کی تعداد انتخابات لڑنے والے امیدواران کی تعداد پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد بہار 8 15252608 8095447 7156660 501 157 15811 ہماچل پردیش 4 5330154 2724111 2605996 47 45 7723 جھارکھنڈ 3 4564681 2364541 2200119 21 42 4315 مدھیہ پردیش 8 14913890 7626516 7286890 484 82 18411 پنجاب 13 20892674 11059828 9832286 56