مدرسہ بورڈ امتحان میں بانسبیڑیا منصور کوچنگ سینئر کے طالبعلموں کی نمایاں کامیابی
بچے بچیاں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ یہاں منصور کوچنگ سینٹر کے تحت ایک سو سات طالبعلموں نے امتحان دیا ۔جس میں 105 کامیاب رہے اور پانچ کمپارٹ ہوگئے ۔ کامیاب ہونے والوں میں آسیہ خاتون نمایاں نمبر سے کامیابی حاصل کی اس نے کل 649 نمبر حاصل کی ہے ۔ اسکے علاوہ سمیر انصاری 635 - فرحین 615 - آفرین صبا 587 - ازلان آصف 573 - فیضان اختر 510 - نکہت صبا 508 - نقیب انصاری 515 - شاہین پروین 503 اور معصومہ غزالہ 552 نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہیں ۔ مدھیامک شکشا کیندر ڈنگل ہاٹ کے ہیڈ ٹیچر منصور عالم اور اسسٹنٹ ٹیچر مبارک علے ناز نے ان تمام طلباء و طالبات کی کامیابی پر انہوں مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار آئی ایم ہائی مدرسہ کے نتائج 80,04 رہا ۔ مزکورہ مدرسہ سے آسیہ خاتون 649 نمبروں سے کامیابی حاصل کرکے سر فخر سے اوچا کی ہے ۔ وہیں فیضان اختر ولد محمد شبیب عالم (نمائندہ عوامی نیوز ) نے 510 نمبر سے کامیابی حاصل کرکے اسکول کے اساتذہ کرام کے علاوہ ٹیوشن ماسٹر آصف اقبال اور منصور عالم کے ساتھ گارجین کا بھی نام روشن کیاہے ۔ اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام بچے آئندہ بھی تعلیمی میدان میں اپنی تیز رفتاری کو یونہیں قائم رکھیں گے ۔
Comments
Post a Comment