Posts

Showing posts from November, 2020

مرکزی حکومت کی عوام مخالف رویہ اور کسان زراعتی بل کے خلاف چاپدانی سے سیرامپور تک سائکل جلوس

Image
                   ہگلی29/نومبر ( محمد شبیب عالم ) آج ملک بھر میں مرکزی حکومت کی عام لوگوں سے لیکر غریب مزدور کے علاوہ سیاسی جماعتیں مخالفت میں اتر چکی ہیں ۔  ادھر اترپردیش کے کسان تحریک کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے بال بچے والدین بزرگوں کے ساتھ راشن پانی لیکر گھروں سے نکل چکے ہیں ۔  اب ان کسانوں کی حوصلہ افزائی اور انکی تحریک میں خود کو شریک کرتے ہوئے مغربی بنگال ریاستی حکومت کمرکس لی ہے اور یہ بھی اپنے طریقے سے مرکزی حکومت کی پرزور مخالفت میں راستے پر اتر چکےہیں ۔  جیساکہ آج ہگلی ضلع کے چاپدانی میں دیکھنے کو ملا ۔ جہاں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا اپنے سابق کونسلر ، کارکنان و حامیوں کے ساتھ سائکل جلوس کرتے دیکھائی دیئے ۔  اس جلوس میں بیدیاباٹی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین ارندم گائن بھی شامل ہوئے ۔  یہ سائکل جلوس چاپدانی پالتا گھاٹ سے شروع ہوا اور جی ٹی روڈ ہوتے ہوئے بیدیا باٹی پھر سیوڑاپھولی ہوتے ہوئے شیرامپور پہونچی ۔ اس جلوس کے دوران مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ کا نعروں کے علاوہ مہنگائی ، بےروزگاری اور عوام مخالف قو

عورت تو جذباتی ہے بقلم: ام ھشام،ممبئی

Image
 ( اشتہار ) کہا،اور سمجھاجاتا ہے کہ عورت بڑی جذباتی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی قوت فیصلہ میں بڑی کمزور ثابت ہوتی یے  لیکن  میرا یقین ہے کہ یہ جذبات  کی زیادتی ہی اسکی سب سے  بڑی مضبوطی اور اللہ کا دیا گیا ایک انمول اور منفرد تحفہ ہے جو کائنات میں صرف اسے ہی عطا کیا گیا ہے  ۔ اسکی قوت فیصلہ گر اس کے جذبات کے تابع نہ ہوتی تو وہ شوہر کی بے وفائی،ناروا سلوک اور ناقدری  کے باوجود  شوہر کی دہلیز پر ساری عمر صرف اس کے نام پر  نہ گزار دیتی بلکہ کوئی  فیصلہ لے لیتی  ہر بار شوہر کی زیادتی پر نم پلکوں سے  اپنوں سے اپنی زندگی کا کرب چھپاکر یہ نہ کہہ رہی ہوتی کہ "سب ٹھیک ہے میں یہاں بہت اچھے سے ہوں آپ سب اپنا حال بتائیں "  جذبات اس کی کمزوری نہیں بلکہ مضبوطی ہے گر وہ جذباتی نہ ہوتی تو شاید اب تک پوری دنیا ماں کا دل دُکھانے کا عتاب جھیل رہی ہوتی ۔یہ تو اس کے جذبات ہیں جو اولاد کے ذریعے  ستائے جانے پر بھی  اللہ کے آگے اسکی بہتر دنیا وآخرت کے لئے دست دراز ہوتی ہے ۔ اس کے جذبات ہی ہیں جو زندگی میں آنے والے تمام پلوں میں وہ خود کو ڈھالنا بخوبی جانتی ہے  باپ کا گھر چھوڑ کر کسی اجنبی کے ساتھ م

حضرت شاہ صوفی عبدالرحمٰن خان قادری رحمۃ اللہ علیہ کا آٹھواں سالانہ عرس پاک ہوڑہ میں

Image
                       سرفراز خان  =   پیر طریقت حضرت شاہ صوفی عبدالرحمٰن خان قادری رحمۃ  اللہ علیہ کا آٹھواں سالانہ عرس پاک 30/ نومبر 2020 بروز سوموار ہونے جارہا ہے ۔  مزار اقدس واقع آندول قبرستان ہوڑہ بعد نماز ظہر تزک احتشام سے چادرپوشی اور فاتحہ خوانی ہوگی اور بعد نمازِ عشاء پی ایم بستی شب پور بگان نزد بڑی مسجد " فیضان صوفی ملت کانفرنس " ہونا قرار پایا ہے ۔  جس کی صدارت جانشین حضرت مولانا شاہد رضاء جامعی کرینگے ۔  انکے علاوہ اس کانفرنس میں ملک کے نامور علماء ، نعت خواں شرکت فرمائیں گے ۔  لہٰذا عاشقان رسول اور عقیدت مندوں سے شرکت کی گزارش ہے ۔ یہ تقریب مدرسہ رضاء العلوم کے زیراہتمام کیا جا رہا ہے ۔

ہگلی ضلع میں عام ہڑتال کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا جوٹ ملیں مکمل طور پر بند ٹرین آمدورفت گھنٹوں متاثر

Image
    ہگلی26/نومبر ( محمد شبیب عالم ) بایاں محاذ اور کانگریس کے ساتھ کل 16مزدور یونین تنظیموں کی پکار پر آج عام ہڑتال بلائی گئی تھی ۔  اس ہڑتال کا ملا جلا اثر ہگلی ضلع کے مختلف شعبوں میں دیکھا گیا ۔ صبح سے ہی بند حمایتی گلی محلے راستوں پر جھنڈوں کے ساتھ مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی بازار ہاٹ میں میں جاکر بند کرنے کی دکانداروں سے گزارش کرتے دیکھائی دیئے ۔  لیکن یہاں جوٹ ملوں میں بند کا اثر مکمل طور پر دیکھائی دیا ۔ زیادہ تر ملوں میں مزدور کام پر خود ہی نہیں گئے اور اس بند کا مکمل حمایت کیا ۔ وہیں حکمراں جماعت کے جانب سے بھی مداخلت کرتے نہیں دیکھا گیا ۔ بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل سے لیکر تیلنی پاڑہ وکٹوریہ جوٹ مل ، ادھر بھدریشور میں شیام نگر جوٹ مل ، انگس جوٹ مل ، ڈلہوسی جوٹ مل کے علاوہ رشڑا کی ویلنگٹن اور دوسرے کئی جوٹ ملوں میں مزدور کام پر نہیں گئے ۔  اسکے علاوہ صبح سے ہی ضلع کے سنگور سے لیکر پنڈوا ، ہریپال ، آرم باغ ، بنڈیل ، ہگلی ، چنسورہ ، چندن نگر ، تارکیشور ، سیرام پور ، رشڑا ، اترپاڑہ اور کون نگر ریلوے اسٹیشنوں کے سامنے پٹریوں پر بند حمای

ٹرین ، بس یا سفر کے دوران موبائل استعمال کرنے سے پرہیز کریں خود بھی محفوظ رہیں اور موبائل بھی بچائیں : پرتکشا جھاڑکھڑیا

Image
          ہگلی25/نومبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہوا ۔ بہتوں کی نوکریاں گئی ۔ اب اسی درمیان چوری کی وارداتوں میں بھی اضافے کی اطلاع مل رہی ہے ۔  پولیس و مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے درمیان کافی چوری کی واردات درج کی گئی ہے ۔ ہگلی ضلع کے پنڈوا کے علاقے میں ۔ زیادہ تر لوگوں کے گھروں سے موبائل کی چوری ہوئی ہے ۔  رات کے اندھرے میں گھروں میں داخل ہوکر چوروں نے موبائل پر ہی اپنا ہاتھ صاف کرلیا ۔  گزشتہ کچھ ماہ کے درمیان پنڈوا کے علاوہ ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری کی شکایتیں تھانوں میں درج کئے گئے ہیں ۔   لوگوں سے شکایت ملنے کے بعد ہگلی ضلع گرامین پولیس حرکت میں آگئی اور کئی علاقوں میں چھاپے ماری کی ۔  جہاں سے اب تک 22عدد موبائل برآمد کیا جا چکا ہے ۔    آج بدھ کی صبح جن لوگوں کا موبائل چوری ہوا تھا ۔ پولیس ان کو اطلاع دے کر تھانے بلائی اور کچھ شناختی دستاویزات طلب کیا گیا ۔ اسکے بعد ہگلی گرامین پولیس کی ایڈیشنل ایس پی پرتکشا جھاکھڑیا نے انکی ہاتھوں میں موبائل سونپ دی ۔  اس دوران پرتکشا جھاڑکھڑیا نے بتایا کہ مختلف دوکانوں اور لوگوں کے ہا

کورونا وباء نے جسطرح سے لوگوں کا جینے کا انداز بدل دیا اسی طرح سے پوجا کرنے کے طریقے کو لوگ بدلنے پر مجبور دیکھائی دیئے

Image
                 ہگلی21/نومبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء انسانی زندگی کے نہ جانے کتنے طریقے کار کو بدلے گا ۔ ابھی کہنا مشکل ہوگا ۔ آج آٹھ ماہ گزر چکے ہیں ۔ اس وباء کو انسانی زندگی میں شامل ہونے ۔ اس درمیان نہ جانے کتنے طرح کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہےاور ابھی کب تک یہ انسانی زندگی پر حاوی رہے گا کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔  آج حکومت یا قانون کے خوف سے کہیں یا اس مہلک وباء سے خود کو بچانے کے خوف میں نا چاہتے ہوئے بھی وہ اقدامات کررہے ہیں ۔ جسے تاریخ کے پنوں میں درج کیا جائے گا اور دنیا رہتے لوگ اسی بھول نہیں پائیں گے ۔  کچھ اسی طرح کا حیران کن نظارہ آج ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں پر اس وقت دیکھا گیا ۔ جب اکثریتی طبقے کے عقیدت مند چھٹ پوجا کرنے کے لئے گھروں سے نکلے تھے ۔  ہم سب چھٹ پوجا کا مطلب یہی جانتے تھے کہ صبح یا شام کے وقت دریا کے کنارے گھاٹوں پر جاتے ہیں اور پانی میں اتر کر سورج کو پوجا کرتے ہیں ۔  مگر اس سال کچھ ایسے عقیدت مند بھی دیکھائی دیئے جو اپنے گلی محلے یا کسی میدان میں چھوٹی سی جگہ پر کھدائی کرکے تالاب نماء بناکر وہیں چھٹ پوجا کرتے دیکھائی دیئے ۔ یہ صورتحال کسی اور ریاستوں

آج سے جگت دھتری پوجا شروع کوڈ گائیڈ لائن پر رہے گی سختی ، اضافی ٹرینیں نہیں چلیں گی بغیر ماسک کے منڈپوں کے قریب بھی جانے کی اجازت نہیں  : ہمایوں کبیر

Image
                     ہگلی19/نومبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اس سال کا پوجا کا تہوار اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔ چھٹ پوجا اسکے ساتھ ہی جگت دھتری پوجا کے بعد ہی یہاں تہواروں کا موسم ختم ہوجائے گا ۔  لیکن یہاں یہ کہنا بھی ضروری ہوگاکہ کورونا وباء کی وجہ سے تمام تہوار بے رنگ دیکھائی دیئے ۔ اگر اقلیتی طبقے کے لوگوں کے تہواروں پر نظر ڈالیں تو کہا جا سکتا ہےکہ بلکل بے رنگ پھیکا تہوار گزرا ہے ۔ جسکے درمیان لوگوں میں ذرا بھی امنگ دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ساتھ ہی قانونی سختی بھی حد سے زیادہ برتی جارہی تھی ۔  اس بنسبت اگر دیکھیں تو اکثریتی طبقے کے تہواروں میں تھوڑی سی امنگ بھی دیکھی گئی اور ساتھ ہی رونق کے ساتھ کچھ آزادی بھی ۔ مگر پھر بھی پہلے جسطرح سے وہ تہوار مناتے آئے ہیں ۔ اس سال انکے حساب سے بلکل ہی بے رنگ اور پھیکا سا تہوار ہے ۔    اسی سلسلہ میں آج دوپہر کو چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے ایک پریس کانفرینس بلا کر جگھتدھتری پوجا گائیڈ لائن کیا کیسا رہے گا ۔ اس پر انہوں نے روشنی ڈالا ۔ سب سے پہلے انہوں نے " پوجا گائیڈ میپ 20 " کا افتتاح کیا ۔  اسکے بعد انہوں نے کہا کہ اس سا

ہگلی ضلع کے مختلف گھاٹوں پر چھٹ پوجا کی تیاری مکمل آج سے پوجا شروع برت کرنے والوں سے گزارش ہےکہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے پوجا کریں : سریش مشرا 

Image
               ہگلی18/نومبر ( محمد شبیب عالم ) درگاپوجا اور دیوالی کے بعد چھٹ پوجا کی تیاری مکمل ہگلی ضلع کے مختلف گھاٹوں کی صاف صفائی سے لیکر مرمت کرنے تک کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اسکے بعد آج سے پوجا کی شروعات " نہائے کھائے " سے شروع ہوچکی ہے ۔  چار دنوں کا یہ آستھا کا تہوار چھٹ پوجا کےلئے ضلع کی تمام میونسپلٹیاں گھاٹوں کی مرمت اور سجانے سنوارنے کا کام گزشتہ دو ہفتوں سے کررہی تھی ۔ باسبیڑیا سے لیکر بنڈیل ، چنسورہ ، چندن نگر ، بھدریشور ، چاپدانی ، سیرام پور ، رشڑا ، کون نگر اترپاڑہ کے ہندی زبان والا علاقے میں لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا ہرسال کی  طرح امسال بھی چھٹ پوجا کرنے والوں کی خدمت میں لگے دیکھائی دیئے ۔ لوگوں کے درمیان پوجا کے سامان پھل سبزیاں اور دیگر سامان  تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ٹھیک اسی طرح سے چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی پوجا کے سامان تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اندرا میدان گھاٹ ، روندر منچ گھاٹ ، پیرتلہ گھاٹ اور منجوشری گھاٹ کو سجانے سنوارنے میں دیکھائی دیئے ۔  انہوں نے کہا کہ اس بار گھا

آدی سپتو گرام اسمبلی کے تحت پولوا میں زرعی قانون کی حمایت میں لگے بینر پھاڑنے کو لیکر ترنمول اور بی جے پی میں جھڑپ دو زخمی

Image
                    ہگلی17/نومبر ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف مرکزی حکومت کی جانب سے نافد کی زرعی قانون کے خلاف ملک بھر میں جہاں کانگریس پارٹی مخالفت میں اتری ہوئی ہے ۔ وہیں دوسری جانب مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس بھی لگاتار بی جے پی کی اس کسان و عوام مخالف قانون کے خلاف لگاتار احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے ۔ مگر اس مخالفت کا اثر بی جے پی پر ذراسی بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ۔ بلکہ بلکل اس مخالفت کے برعکس یعنی زرعی قانون کی حمایت میں جگہ جگہ جلسہ جلوس و ریلیاں کررہی ہے ۔ مختلف گلی محلوں شاہراہوں سڑکوں کے کنارے پوسٹرس بینر لگاکر یہ ثابت کرنے میں لگی ہےکہ یہ مخالف قانون نہیں ہے ۔ بلکہ زرعی حمایتی قانون ہے ۔   کچھ اسی طرح کا واقعہ ہگلی ضلع آدی سپتو گرام اسمبلی حلقہ میں بھی دیکھا گیا جہاں رینیر پاڑہ علاقے میں بی جے پی کے جانب سے پوسٹر لگایا گیا تھا ۔ اسکے علاوہ اور بھی کئی علاقوں میں اس قسم کا بینر لگے دیکھا گیا ۔   لیکن گزشتہ رات بینر پر کسی نے چھوری چلاکر بینر کو پھاڑ دیا ہے ۔ لیکن اسکا الزام ترنمول کانگریس پر لگایا جارہا ہے ۔  بینر پھاڑے جانے کے خلاف بی جے پی والوں نے پولوا تھانے میں تحری شک

معروف بنگالی اداکار سومترا چٹرجی کا لمبی علالت کےبعد انتقال، 85 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع 

Image
   کولکاتا 15/نومبر ، ( محمد شبیب عالم  )   بنگلہ  فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت سومترا چٹرجی نے دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ آج دوپہر کولکاتا کے ایک غیر سرکاری نرسنگ ہوم میں سومترا چٹرجی نے آخری سانس لی۔ گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود وہ صحتیاب نہیں ہو سکے۔ ان کی عمر 85 سال تھی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق علاج کے بعد ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد بھی کورونا سے ہونے والی کچھ ایسی پیچیدگیاں تھیں جو ختم نہیں ہوسکیں۔ سومترا چٹرجی کی موت پر بنگال کے لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے لیکر عام لوگ بھی اپنے اس عظیم لیڈر، ہیرو کی موت پر افسردہ ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی سومترا چٹرجی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے نہ صرف فلم انڈسٹری بلکہ ریاست کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے۔ سومترا چٹرجی کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بہت ملنسار طبیعت کے مالک تھے،  سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔ سومترا چٹرجی نے ہمیشہ سماج کے ہر طبقے کو جوڑنے و متحد کرنے پر زور دیا تھا ۔ سومترا چٹرجی ن

بیچارام مننا ایم ایل اے کے عہدے سے دیا استفعٰی ہگلی ضلع ترنمول خیمے میں ہلچل

Image
   ہگلی12/نومبر ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع ہریپال کے ترنمول ایم ایل اے و سابق وزیر بیچارام منا آج بدھان سبھا میں اسپیکر بیمان بندھو پادھیا کو استعفیٰ نامہ سونپا ۔  اس خبر کے بعد پورے ہگلی ضلع ترنمول خیمے میں ہلچل سی مچ گئی ہے ۔    ریاست میں جیسے جیسے اسمبلی انتخاب کا دن قریب آرہا ہے ۔ ترنمول رہنماؤں کے درمیان دوریاں بڑھتی دیکھائی دے رہی ہے ۔ ابھی سبھیندو ادھیکاری کو لیکر ترنمول ایسے ویسے ہی سرگرمی میں ہے ۔  بتایا جارہا ہےکہ گزشتہ دنوں اسمبلی انتخاب کے مدنظر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس میں عہدے کی تبدیلیاں شروع ہوئی ۔ اسکے لئے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ایک طرف جہاں نئی کمیٹی میں عہدوں کے انتخاب کو لیکر خوشی کی لہر ہے ۔ وہیں کچھ لوگ اندر ہی اندر ناراضگی بھی ظاہر کررہے ہیں ۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ کام کرنے والوں کو نظر انداز کرکے انکے ہاتھوں میں لالی پاپ دے دیا گیا ہے ۔  وہیں بلاک سطح پر صدر کے انتخاب کو لیکر ایم ایل اے روندر ناتھ بھٹاچاریہ احتجاج بھی کرچکے ہیں اور پارٹی چھوڑنے تک کی بات پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ ابھی یہ چنگاری بجھی بھی نہیں تھی کہ آج ہریپال کا ایم ایل اے بیچارام مننا خو

لوکل ٹرین چالو ہوگئی مگر گائیڈ لائن کی اڑرہی ہے دھجیاں ٹکٹ کےلئے دوسرے دن بھی لمبی قطاروں میں لوگوں کو دیکھاگیا

Image
            ہگلی11/نومبر ( محمد شبیب عالم ) دوسو پیتیس دنوں بعد ریاست میں لوکل ٹرینیں پٹریوں پر دوڑنی شروع کی ۔  آج کا دن خصوصی طور پر عام لوگوں کے لئے تاریخی دن رہا ۔ اس دن کو شاید ہی کبھی بھول پائیں ۔ لوگوں میں ٹرینیں چالو ہونے کو لیکر بےانتہا خوشی دیکھی گئی ۔ لوگوں نے کہا نوکریاں پہلے گنواں چکے ہیں ۔ مگر ٹرین چالو ہونے سے روزی روٹی جگاڑ کرنے کی امید بڑھی ۔  ایک طرف جہاں پورے مغربی بنگال کے لوگوں میں لوکل ٹرینیں چالو ہونے کو لیکر خوشی دیکھی گئی ۔ ٹھیک اسی طرح کا منظر ہگلی ضلع کے مسافروں کے چہروں پر بھی دیکھنے کو ملا ۔  ایک طرف جہاں ریلوے گائیڈ لائن کے مطابق اسٹیشن اور ٹکٹ کاؤنٹر تک پہنچنے سے قبل تھرمل اسکریننگ کرتے ریلوے کو لوگ دیکھائی دیئے ۔  لیکن ٹرینوں کو سینیٹائز کرنے والی باتيں بس زبانی تھی ۔ ٹرین کے کمرے دھول مٹی سے بھرے پڑے تھے ۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ساڑھے سات ماہ کے درمیان ٹرین کی بوگیوں پر پانی تک کا چھڑکاؤ نہیں ہوا تھا ۔  دوسری جانب ٹرین کے کمروں میں فاصلہ بناکر بیٹھے کےلئے گائیڈ لائن تیار کی گئی تو اسٹیکر چپکا کر نشستوں کو نشاندہی کیا گیا تھا ۔ صبح کے وقت کچھ حدتک تو لوگوں ن

چنسورہ قتل معاملہ : وشنو مال کا کٹا ہوا سر برآمد تو ہوا مگر لگ گیا پورا ایک ماہ ، ڈی این اے ٹیسٹ کی جائے گی : ڈی سی تتھا گتا باسو

Image
              ہگلی11/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چنسورہ کا بدنام زمانہ وشال داس کی چوبیس پر گنہ میں گرفتاری کے بعد چندن نگر پولیس اسے اپنے قبضے میں لے چکی ہے ۔ گزشتہ کل عدالت میں پیشی کے بعد چودہ دنوں کے لئے اسے پولیس حراست میں لینے کے بعد چندن نگر پولیس وشنو مال کے کٹے ہوئے سر کی تلاشی دوبارہ شروع کردی ۔ اور گھنٹوں تلاشی کے بعد آخر میں وشال داس نے بتایا کہ اس نے وشنو کا سر کاٹ کر بیدیاباٹی اور ھدریشور کے درمیان ایک کھائی میں اسکا سر پھینکا ہے ۔ پولیس کٹا ہوا سر پانے میں کامیاب ہوگئی ۔ مگر پورے ایک ماہ کا وقت لگ گیا ۔  آج اس معاملے میں چندن نگر کے ڈی سی تتھاگتا باسو نے پریس میٹ کرکے صحافیوں کو بتایا کہ کٹا ہوا سر تو برآمد کیا گیا ہے ۔ مگر اسکی ڈی این اے جانچ کرنے کے بعد ہی پتہ چل پائے گاکہ یہ سر اسی وشنو مال کی ہے ۔ جسے دس اکتوبر کو وشال داس گھر سے بلاکر لے گیا تھا اور پانچ دنوں بعد وشنو مال کا کسی علاقے سے پیر تو کسی دوسرے علاقے سے ہاتھ تو کہیں کسی اور علاقے سے جسم کا دیگر حصہ برآمد کیا گیا تھا ۔  بتایا جاتا ہےکہ وشال داس وشنو مال کو کئی حصوں میں ٹکڑے ٹکڑے کاٹ کر جسم کے مختلف حصوں کو الگ

رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئرمین وجے ساگر مشرا کو ٹاؤن صدر بنانے پر ترنمول کارکنان و حامیوں میں خوشی 

Image
                     ہگلی9/نومبر ( محمد شبیب عالم ) رشڑا ترنمول کارکنان و حامیوں میں خوشی کی لہر ۔ رشڑا میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجے ساگر مشرا کو ایک دفعہ پھر سے رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ۔ اس وجہ سے رشڑا میونسپلٹی کے تحت ترنمول کارکنان و حامیوں میں خوشی کی لہر پائی گئی ۔    واضح ہوکہ گزشتہ کل چنسورہ میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کے جانب سے ایک پریس میٹ بلائی گئی تھی ۔ جہاں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کے علاوہ شیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی ، ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا اور دیگر ترنمول رہنماء تشریف فرما تھے ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے ضلع کے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کی نئی کمیٹی کو تشکیل دیا ۔  جس میں وجے ساگر مشرا کو ایک دفعہ پھر سے رشڑا ٹاؤن صدر کا عہدہ سنبھالنے کو دیا گیا ۔   اسکے متعلق جب وجے ساگر مشرا سے بات کی گئی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کے ساتھ ساتھ کلیان بنرجی اور دلیپ یادو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔  ادھر اس عہدے کو دوبارہ پاتے

زاہد حسن خان کو ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کا جنرل سیکریٹری بنائے جانے پر مبارکباد 

Image
                     ہگلی9/نومبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر ضلع کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں یوتھ ترنمول کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ وہیں مدر ترنمول کی نئی کمیٹی تشکیل میں آئی ۔  جہاں ہگلی ضلع میں کل چوبیس جنرل سیکریٹری کا عہدہ تقسیم کیا گیا ۔ جس میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئرمین زاہد حسن خان کو بھی ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ۔  پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زاہد حسن خان پورے ہگلی ضلع میں واحد اردو زبان جنرل سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔  اس بات سے پورے ہگلی ضلع اردو حلقے میں خوشی کا ماحول ہے ۔  نئے عہدے کے ملنے پر جب زاہد حسن خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی شیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی اور ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہےکہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول پارٹی مجھے اس لائق سمجھی ہے ۔ ان سے پوچھا گیا کہ کہا جارہا ہےکہ آپ اردو زبان کے ضلع میں واحد رہنماء ہیں جنہیں ہگلی ضلع جنرل سیکریٹری کا عہدہ ملا ہے ۔ اس پر انہو

آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس نئی کمیٹی کی تشکیل  

Image
          ہگلی 08/ نومبر (محمد شبیب  عالم )     شریرام پور کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے چنسورہ میں ہگلی ڈسٹرکٹ ٹی ایم سی مدر اور ہگلی ڈسٹرکٹ ٹی ایم سی یوتھ کانگریس کی ضلعی بلاک اور میونسپل سطح کی کمیٹیوں کو تشکیل دیا ۔    اتوار کے روز چنسورہ میں کلیان  بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رتنا دے ناگ کو ٹی ایم سی کے ہگلی ڈسٹرکٹ مدر آرگنائزیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے ، جبکہ دلیپ یادو ابھی بھی ہگلی ڈسٹرکٹ ٹی ایم سی کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔  اس کے علاوہ ہگلی ضلع  ٹی ایم سی کی مادر تنظیم میں تین کوآرڈینیٹرز ، دو میڈیا انچارج ، چھ خصوصی عہدے  مدعو کئےگئے ہیں   ، اسکے علاوہ  20 نائب صدور ، 24 جنرل سکریٹری ، 24 سکریٹری اور 20 ممبران کو بھی رکھا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ میونسپل علاقے  کے تمام بلاکس اور کمیٹیوں میں ایک چیئرمین اور ایک یا دو نائب صدر رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس یوتھ آرگنائزیشن میں سریرام پور لوک سبھا حلقہ کے صدر ارندم گِن کو بنایا گیا ہے ۔  جب کہ سومنا سرکار کو ہگلی لوک سبھا حلقہ کی یوتھ آرگنائزیشن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔  گوپال رائے کو آرمباگ لوک سبھا حلقہ

بی جے پی مغربی بنگال میں حکومت کرنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے وہ بس خواب ہی رہ جائیں گے : منا انصاری

Image
            ہگلی8/نومبر ( محمد شبیب عالم ) آج ایک دفعہ پھر سے چنسورہ موگرا بلاک کانگریس اور بانسبیڑیا ٹاؤن کانگریس کمیٹی مرکزی حکومت کی عوام مخالف سازش کے خلاف راستے پر اتری ۔  اتوار کی شام کالی تلہ بس اسٹینڈ سے لیکر تریوینی بس اسٹینڈ تک کانگریس پارٹی کے جانب سے مرکزی حکومت کی عوام مخالف قانون و کارکردگی کے خلاف جلوس نکالی گئی ۔  جسکی رہنمائی دلیپ ناتھ نے کیا ۔ اس احتجاجی جلوس میں آئی این ٹی یو سی کے رہنماء محمد رئیس ، سیوادل کے رہنماء مناانصاری ، شنکر بسواس ، سوپن پال کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں کانگریسی کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس دوران بی جے پی ، امیت شاہ اور مودی کے خلاف لوگوں نے خوب نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی کےلئے خطرے کی گھنٹی بہار کے عوام بجا چکے ہیں ۔ اب وہ دن دور نہیں کے بہار کے علاوہ دوسری ریاستوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک سے لوگ بی جے پی کو اکھاڑ پھینکیں گے ۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں حکومت کرنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے بس وہ خواب ہی رہ جائیں گے ۔ مغربی بنگال کے عوام مذہبی منافرت پھیلانے والی جماعت کو کبھی قبول نہیں کرتے

پچاس ہزار دیکر ممتا ہندوؤں کو خوش کی ہیں تو بی جے پی رام مندر کی تعمیری کاروائی کرکے کس کو خوش کررہی ہے : سریش مشرا

Image
    ہگلی7/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں آج پختہ راستے کا افتتاحی تقریب میں بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کا بی جے پی کے خلاف سخت تیور دیکھا گیا ۔  اس وارڈ کا کاؤنسلر کانگریس کے ہیں ۔ جنکا نام دروگا راج بھر ہے ۔ انہوں نے آج پختہ راستے کا افتتاح سریش مشرا کے ہاتھوں کروایا جو ترنمول کانگریس کے رہنماء ہیں اور سابق چئرمین ہیں چاپدانی میونسپلٹی کے ۔ لیکن اسکے باوجود بھی دروگا راج بھر نے سیدھے لفظوں میں کہا کہ ریاست میں حکومت ترنمول کی اور میونسپلٹی بورڈ بھی ترنمول کا اور انکے دستخط کے بغیر ترقیاتی کام ممکن نہیں ہے ۔ تو یہ بات مجھے کہنے میں کس بات کی شرمندگی ۔    ادھر سریش مشرا ربن کاٹ کر راستے کا افتتاح کیا اور علاقے میں ترقیاتی کام دیکھتے ہوئے ایک چکر لگایا ۔ اسکے بعد انہیں کچھ بولنے کےلئے کہا گیا ۔ سریش مشرا مائک پکڑتے ہی کہنے لگے کہ ہمارے کچھ اپنے کاؤنسلر ترقیاتی کام کے متعلق میرا نام لینے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔ مگر دروگا راج بھر کھلے دل سے ممتابنرجی کی ترقیاتی کام کو سراہا ۔    اس دوران سریش مشرا کہنے لگے کہ آج کچھ لوگ ممتابنرجی کو بدنا

کورونا بحران کے دوران بھی بنگال میں ترقیاتی کام شباب پر ، بی جے پی مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے میں مصروف : سریش مشرا

Image
                     ہگلی6/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی لاک ڈاؤن اور کورونا بحران میں اپنے ترقیاتی کام سے پیچھے نہیں ہٹی ہے ۔ گزشتہ سات ماہ کے درمیان راستوں کی پختہ ڈھلائی سے لیکر ہائی ڈرین اور راستوں کی مرمت میں لگاتار سرگرم چاپدانی میونسپلٹی کو دیکھا گیا ۔       گزشتہ سات ماہ سے کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے عام لوگوں کی زندگی کو مفلوج کردیا ہے ۔ نہ جانے کتنے لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی نوکریاں تک گنواں بیٹھے ہیں ۔  لاک ڈاؤن کے وجہ سے ریاستی حکومت بلدیاتی انتخاب تک نہیں کراپائی ہے ۔ جسکی وجہ سے تمام میونسپلٹیوں کے بورڈ کا معیاد بھی ختم ہوچکا ہے ۔  ایسے میں علاقائی ترقیاتی کام میں دشواریاں ہو سکتی تھی ۔ مگر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی حکمت عملی سے ایک دن کے لئے بھی میونسپلٹی کے تحت ترقیاتی کام میں رخنہ نہیں آیا ۔  وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پرانے بورڈ کے ممبران کو شامل کرکے ایڈمنسٹریٹو بورڈ تشکیل دے دی گئی ہےاور اسی کے تحت تمام میونسپلٹی کے علاقے میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔    اس دوران چاپدانی میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کو سرگرم دیک

جگت دھتری سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی میٹنگ کووڈ پروٹوکول کے تحت ہی پوجا ہوگی روشنی کی نمائش نہیں ہوگی

Image
                 ہگلی6/نومبر ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے پورے مغربی بنگال کا مشہور تہوار  درگا پوجا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے ہگلی ضلع چندن نگر کا مشہور تہوار جگت دھتری پوجا ہے ۔ مگر اس سال کورونا وباء کی وجہ سے تمام تہواروں پر قانونی شکنجہ ڈال دیا گیا ہےاور کووڈ پروٹوکول کے تحت جو قوانین تیار کئے گئے ہیں اسی کے تحت پوجا کرنے یا تہوار منانے کو منظوری دی جارہی ہے ۔ جیسا کہ درگا پوجا کے وقت دیکھا گیا ہے ۔  ٹھیک اسی قوانین کے تحت جگت دھرتری پوجا منانے کی منظوری دی گئی ہے ۔   اسی سلسلے میں آج چندن نگر کے روندر بھون میں جگت دھتری پوجا سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ۔ جس میں چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر ، ریاستی وزیر و چندن نگر کے ایم ایل اے اندر نیل سین ، ڈی سی پی تتھا گت باسو کے علاوہ دیگر پولیس اہلکار اور پوجا کمیٹی کے ممبران شرکت فرما تھے ۔  اس دوران ہمایوں کبیر نے کورونا صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پوجا منانے کو کہا  ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کسی بھی طرح کی جلسہ جلوس  نمائشی یاترا کی اجازت نہیں ہوگی  ۔  ہمایوں کبیر نے اور کہا ک

کورونا بحران کے دوران بھی بنگال میں ترقیاتی کام شباب پر ، بی جے پی مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے میں مصروف : سریش مشرا

Image
                     ہگلی6/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی لاک ڈاؤن اور کورونا بحران میں اپنے ترقیاتی کام سے پیچھے نہیں ہٹی ہے ۔ گزشتہ سات ماہ کے درمیان راستوں کی پختہ ڈھلائی سے لیکر ہائی ڈرین اور راستوں کی مرمت میں لگاتار سرگرم چاپدانی میونسپلٹی کو دیکھا گیا ۔      گزشتہ سات ماہ سے کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے عام لوگوں کی زندگی کو مفلوج کردیا ہے ۔ نہ جانے کتنے لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی نوکریاں تک گنواں بیٹھے ہیں ۔  لاک ڈاؤن کے وجہ سے ریاستی حکومت بلدیاتی انتخاب تک نہیں کراپائی ہے ۔ جسکی وجہ سے تمام میونسپلٹیوں کے بورڈ کا معیاد بھی ختم ہوچکا ہے ۔  ایسے میں علاقائی ترقیاتی کام میں دشواریاں ہو سکتی تھی ۔ مگر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی حکمت عملی سے ایک دن کے لئے بھی میونسپلٹی کے تحت ترقیاتی کام میں رخنہ نہیں آیا ۔  وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پرانے بورڈ کے ممبران کو شامل کرکے ایڈمنسٹریٹو بورڈ تشکیل دے دی گئی ہےاور اسی کے تحت تمام میونسپلٹی کے علاقے میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔    اس دوران چاپدانی میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کو سرگرم دیکھ

آئندہ بدھ سے ریاست میں لوکل ٹرینیں چلیں گی ، لوکل ٹرینوں کی تعداد نہیں رہے گی کم ؟

Image
                  کولکاتا /5اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں عام مسافروں کےلئے خوشخبری آئندہ بدھ سے لوکل ٹرینیں چلائی جاسکتی ہے ۔  ٹکٹ کاؤنٹر سے ہی ٹکٹ دی جائے گی ۔     آج لوکل ٹرینیں کو چلانے کے متعلق شام کو نوبننا میں   اہم میٹنگ ہوئی جہاں یہ فیصلہ لیا گیا ۔  جسطرح سے پہلے ( لاک ڈاؤن ) سے قبل ٹرینیں چل رہی تھی ۔ اسی طریقے سے چلے گی ۔ پرانے ٹائپ ٹیبل کے تحت ہی ٹرینیں چلائی جائے گی ۔ بہت حد تک ممکن ہے کہ کچھ جگہ ٹرین کے اوقات میں تبدیلی ہو ۔  گیلوپنگ ٹرین کی تعداد بہت کم رہے گی ۔  آفس کے اوقات میں اضافی ٹرینیں بھی چلائی جا سکتی ہے ۔  ماسک ضروری ہوگا ۔  ساتھ ہی یہ بھی اطلاع دی گئی ہےکہ تمام بڑے اور اہم اسٹیشنوں پر ٹرینیں ٹھہریں گی ۔ مگر کچھ حالٹ اسٹیشنوں کے مسافروں کےلئے کچھ دن اور انتظار کرنا پڑسکتا ہے ؟ پھر بھی ابھی ایک ہفتہ کا وقت ہے ابھی ٹھوس فیصلہ آنا باقی ہے ۔

گیند سمجھکر کھیلنے کے دوران بم پھٹنے سے آٹھ سالہ بچہ شدید طور پر زخمی جسنے بھی ناپاک حرکت کی ہے اسے معاف نہیں کیا جائے گا :   سریش مشرا مقامی ایم ایل اے عبد المنان نے پولیس اور انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا

Image
                 ہگلی3/نومبر - ( محمد شبیب عالم )  چاپدانی میونسپلٹی کے تحت انگس پھاڑی کے قریب رہنے والا آٹھ سالہ معصوم بچہ قیام الدین فٹ بال سمجھ کر بم سے کھیل بیٹھا اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔  مقامی زرائع اور بچے کی ماں فاطمہ بی بی نے کہا کہ وہ ٹیوشن گیا ہوا تھا اور واپسی میں انگس پھاڑی کے پیچھے ایک گیند نماں کچھ سامان دیکھا اور لپک کر پکڑ لیا ۔ اتنے میں اچانک سے وہ پھٹ گیا ۔ زور دار آواز سن کر اسکی ماں کے علاوہ علاقائی لوگ بھی موقعے پر پہنچ گئے اور وہاں دیکھا کہ بچہ شدید طور پر زخمی زمین پر گیرا ہوا ہے اور تڑپ رہا ہے ۔ اسکا جسم خون میں لپٹا ہوا ہے ۔ داہنا ہاتھ جس سے اس نے بم کو پکڑا تھا اس سے لگاتار خون بہہ رہا تھا ۔  یہ حالت دیکھکر بچے کو فوری طور پر انگس ای ایس آئی اسپتال پہونچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد اسے کولکاتا کے این آر ایس اسپتال میں منتقل کردیا ۔    ادھر اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی کانگریسی ایم  ایل اے عبدالمنان بچے کے گارجین سے ملاقات کئے ۔  اس دوران انہوں نے ریاستی حکومت اور اسکی قانونی انتظامات کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پولیس کی ک

چنسورہ کا بدنام زمانہ و بشنو مال نامی نوجوان کا بےرحمی سے قتل کرنے والا وشال داس چوبیس پرگنہ سے گرفتار

Image
  ہگلی3نومبر ( محمد شبیب عالم ) چنسورہ کا مشہور بدمعاش وشال داس کو سوموار کی رات ساؤتھ چوبیس پرگنہ کے جیون تلہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔  چندن نگر پولیس کمشنریٹ زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وشال اس علاقے میں کیننگ کے ترنمول رہنماء کے تین قریبی علم غیر غازی ، ماجد غازی اور مسلم ملا پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہوگیا تھا اور جیون تلہ کھوڑیا گرام کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھپا بیٹھا تھا ۔ یہ بات علاقائی لوگوں کو معلوم ہوگئی ۔ جیسے ہی مقامی لوگ انکے پاس گئے ۔ وہاں وشال اور اسکے دو ساتھیوں نے گاؤں والوں پر گولیاں چلاتے ہوئے فرار ہونا چاہا ۔ مگر لوگوں نے انہیں گھیر لیا ۔ اسکے بعد پولیس موقعے پر پہنچ کر انہیں گرفتار کرلی ۔   آج چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے بتایا کہ وشال پر چار قتل اور وصلی کا معاملہ درج ہے ۔   وشال 2017 میں گرفتار ہوا تھا ۔ اسکے بعد ڈھائی سال بعد ہائی کورٹ نے اسے ضمانت پر رہا کیا ۔  وہ رہائی کے بعد ہی گزشتہ دس اکتوبر کو چنسورہ کامار پاڑہ کا رہنے والا وشنو مال نامی نوجوان کو اسکے گھر سے اٹھا کر لے گیا اور چھ دنوں بعد وشنو کی لاش ٹکڑوں میں مختلف جگہوں پر کہیں ہاتھ تو کہی

مغربی بنگال میں جلد ہی لوکل ٹرین سروس شروع ہوسکتی ہے ۔ سوموار کو نوبنا میں خصوصی میٹنگ بلائی گئی ۔ دلیپ گھوش ممتاپر لگایا لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام

Image
 کولکاتا  /یکم نومبر  ( محمد شبیب عالم ) - مغربی بنگال میں جلد ہی لوکل ٹرین سروس شروع ہوسکتی ہے۔  ریلوے کے عہدیداروں کی پیر کو ریاستی حکومت کے ساتھ  ریاستی سکریٹریٹ میں میٹنگ ہے۔  دو دن پہلے  ریاستی وزیر داخلہ ایس کے دویدی نے وزارت ریلوے کو ایک خط لکھ کر مغربی بنگال میں مضافاتی لوکل ٹرین خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔  اس سے قبل  ریاستی حکومت نے ایک بار ایک خط لکھا تھا  جس کے جواب میں مشرقی ریلوے کے جنرل منیجر نے ریاستی حکومت کو ایک میٹنگ کی تجویز دی تھی۔  لیکن اب جب ریاستی حکومت نے مطالبہ کیا ہے تو  ریلوے نے اجلاس میں تاخیر کے بغیر ایک تجویز بھیجی۔  اسی مناسبت سے پیر کو سیکرٹریٹ میں بات چیت ہوگی ۔ اس میٹنگ میں جنرل منیجر اور چیف سیکیورٹی کمشنر سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوں گے۔  یہ میٹنگ ریاستی حکومت کے محکمہ داخلہ کے عہدیداروں کے ساتھ ہوگی ۔    قابل ذکر ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے متعدد اسٹیشنوں پر مقامی لوگوں نے ریل گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی ہے جو ریلوے ملازمین کے لئے خصوصی طور پر چلائی جاتی ہیں۔  ان خصوصی ٹرینوں پر سوار ہونے کے لئے  مسافروں کی طرف سے احتجاج اور ہنگامہ آرائی ہ

ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس نے کیا انتخابی مہم کا آغاز ، بالاگڑھ میں بی جے پی کے سیکڑوں حامی ترنمول کا پرچم تھاما

Image
 ہگلی   / یکم نومبر  ( محمد شبیب عالم  ) اتوار کی شام ضلع ہگلی میں ترنمول کانگریس نے بالاگڑھ اسمبلی حلقہ کے کنتی گھاٹ  کے شیر پور میدان میں منعقدہ جلسہ عام کے ذریعہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بجایا ۔ سری رام پور کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی اس عوامی جلسہ میں مکرر خاص   کے طور پر موجود تھے۔  عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کلیان بنرجی نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر کو نشانہ بنایا۔  ترنمول کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ گورنر امیت شاہ کے کہنے پر کام کررہے ہیں۔    کلیان بنرجی نے دعوی کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 30 سے ​​زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی ۔ عوامی جلسہ کے دوران ہگلی ضلع ترنمول کے تمام بڑے رہنما ممبر پارلیمنٹ کلیان بینرجی کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے ضلع میں پارٹی کے اتحاد کا پیغام بھی دیا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ درگاپو جا سے قبل ہگلی ضلع ترنمول کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ یکم نومبر سے ترنمول کانگریس ضلع میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔  کالی پو  جا سے پہلے  ترنمول کانگریس ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں جلسہ کرے گی۔  کالی پو جا کے بعد تر

ڈھائی برسوں بعد گوندل پاڑہ جوٹ مل کھلی چار ہزار سے زائد مزدوروں کے چہروں پر لوٹی مسکان

Image
                  ہگلی/یکم نومبر ( محمد شبیب عالم )  چندن نگر میونسپلٹی کے تحت گوندل پاڑہ جوٹ مل آج تقریباً ڈھائی برسوں بعد کھل گئی ۔  اتوار کی صبح کارخانہ کھلنے سے یہاں کے مستقل اور عارضی مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔  زیادہ تر مزدوروں نے راحت کی سانس لی ۔ کچھ لوگوں نے مقامی ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا تو ساتھ ہی مستقبل میں پھر سے اسطرح سے یہ کارخانہ بند نہ کرنے کی گزارش کرتے نظر آئے ۔  کچھ  مزدوروں نے کارخانہ بند ہونے کے بعد کس قدر ذلت کی زندگی گزاری ، کسطرح سے انکے بال بچوں کی پرورش ہوئی ، کسطرح سے پھانکہ کسی کی زندگی گزارے بال بچوں کی تعلیم متاثر ہوئے اسطرح کی مختلف باتوں کو یاد کرکے دکھ کا اظہار کرتے نظر آئے ۔    مل انتظامیہ کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج صبح کارخانہ کھلنے کے بعد ابتدائی طور پر فلحال تین سو مزدوروں کو کام پر بلایا گیا اور کہا گیا کہ آئندہ مرحلہ وار طریقے سے باقی کے مزدوروں کو بھی کام پر بلا لیا جائے گا ۔    واضح ہوکہ گوندل پاڑہ جوٹ مل گزشتہ 2018 مئی ماہ کے آخری ہفتے میں مل انتظامیہ کے جانب سے کارخانہ غیرمعینہ مدت کے لئے بند کرنے کا نوٹس لگادیا گیا ۔    اس س