آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس نئی کمیٹی کی تشکیل  

 
 

      ہگلی 08/ نومبر (محمد شبیب  عالم )     شریرام پور کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے چنسورہ میں ہگلی ڈسٹرکٹ ٹی ایم سی مدر اور ہگلی ڈسٹرکٹ ٹی ایم سی یوتھ کانگریس کی ضلعی بلاک اور میونسپل سطح کی کمیٹیوں کو تشکیل دیا ۔  


 اتوار کے روز چنسورہ میں کلیان  بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رتنا دے ناگ کو ٹی ایم سی کے ہگلی ڈسٹرکٹ مدر آرگنائزیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے ، جبکہ دلیپ یادو ابھی بھی ہگلی ڈسٹرکٹ ٹی ایم سی کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔  اس کے علاوہ ہگلی ضلع  ٹی ایم سی کی مادر تنظیم میں تین کوآرڈینیٹرز ، دو میڈیا انچارج ، چھ خصوصی عہدے  مدعو کئےگئے ہیں   ، اسکے علاوہ  20 نائب صدور ، 24 جنرل سکریٹری ، 24 سکریٹری اور 20 ممبران کو بھی رکھا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ میونسپل علاقے  کے تمام بلاکس اور کمیٹیوں میں ایک چیئرمین اور ایک یا دو نائب صدر رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس یوتھ آرگنائزیشن میں سریرام پور لوک سبھا حلقہ کے صدر ارندم گِن کو بنایا گیا ہے ۔  جب کہ سومنا سرکار کو ہگلی لوک سبھا حلقہ کی یوتھ آرگنائزیشن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔  گوپال رائے کو آرمباگ لوک سبھا حلقہ کے ترنمول یوتھ کانگریس کا صدر بنا  گیا ہے۔  اس کے علاوہ 12 نائب صدر ، تین جنرل سکریٹری ، 17 سکریٹری اور 23 ممبران کو ترنمول یوتھ کانگریس کی ضلعی کمیٹی میں رکھا گیا ہے۔  اتوار کے روز ضلع کے تمام بلاک اور میونسپل علاقوں میں ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر اور نائب صدر کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔  ٹی ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع میں یہ نئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہے اور اسمبلی انتخابات کے دوران نئی کمیٹی میں شامل افراد اہم کردار ادا کریں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا