Posts

Showing posts from April, 2021

بانسبیڑیا بوروپاڑہ ماسٹر ضیاالدین کے گھر میں لگی آگ تمام سامان جل کر ہوا خاک 

Image
    ہگلی29/اپریل (  محمد شبیب عالم  ) آدی سپتوگرام پنچایت کے تحت بوروپاڑہ ڈنگل ہاٹ کے رہنے والے ماسٹر ضیاالدین کے گھر میں گزشتہ رات سحر سے عین قبل یعنی دو سے ڈھائی بجے اچانک سے انکے گھر میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے تین کمرے خاک میں تبدیل ہوگئے ۔  حالانکہ کہ آگ کو بجھانے کےلئے مقامی لوگوں پڑوسیوں نے جی توڑ کوشش کی اور بہت حدتک کامیاب بھی ہوئے ۔  انکی کوششوں کے بدولت ہی دوسروں کے گھروں کو آگ چھونے سے بچ گئی ۔  اس آگ کی خبر شعبہ دم کل والوں کو ملی لیکن جب تک وہ آتے لوگوں نے آگ پر قابو پالیا تھا ۔    اس معاملے میں ضیاالدین نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سحری کےلئے گھر کے سبھی افراد نید سے بیدار ہوچکے تھے ۔ اس وقت رات کے قریب دو سے ڈھائی بجے ہونگے کہ اچانک سے گھر کے ایک حصے میں الیکٹرک سارٹ سرکٹ کی وجہ سے چنگاری نکلی ماں جب تک شور مچاکر لوگوں کوبلانے لگی تب تک آگ بےقابو ہوگئی تھی ۔ ادھر آگ کی دھنک دیکھکر پاس پڑوس سے کافی تعداد میں لوگ آگئے اور اپنے طور پر آگ بجھانے میں بھرپور کوشش کئے کوئی کثر نہیں چھوڑا ۔ مگر بدقسمتی سے سب کچھ جل کر خاک ہوگیا ۔ جانی نقصان سے تو بال بال بچ

پولیس کے ساتھ بیداری مہم میں اترا تریوینی بیبسائی سمیتی و بانسبیڑیا میونسپلٹی ماسک پہننے کا سختی سے ہدایت کیا

Image
     ہگلی29/اپریل (  محمد شبیب عالم  ) انتخاب کا دور ختم ہوگیا ۔ اب بس لوگوں کو کورونا سے بچانا ہے ۔ اسکے لئے  ضلع کے دوسرے شہروں کے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے علاقے میں بھی موگرا تھانے کی  پولیس کے جانب سے لگاتار  شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق پولیس بغیر ماسک کے لوگوں پر کاروائی بھی کررہی ہے ۔ پولیس راہ چلتے لوگوں کو سختی سے ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کررہی ہے ۔  گزشتہ دنوں بانسبیڑیا مل بازار ( سبزی بازار ) میں بغیر ماسک پہلے بازار کرتے ہوئے درجنوں لوگوں کو گرفتار کی اور ان سے جرمانہ بھی اصول کیا گیا ۔  موگرا تھانے کی ہدایت پر بانسبیڑیا مل پھاڑی کے اے ایس آئی دلیپ مشرا ایک دفعہ پھر سے حرکت میں دیکھائی دیئے ۔ گزشتہ سال اسی طرح سے رمضان کے مہینے میں کورونا وباء کو پھیلنے سے روکنے کےلئے سخت کاروائی کرتے دیکھائی دیئے تھے ۔ اس مرتبہ بھی وہ خاصے سرگرم ہیں ۔ مگر انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ کیا کروں لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں ۔ مگر کچھ لوگ اس پر عمل نہیں کررہے ہیں ۔   اس شعور بیداری کےلئے  تریوینی بیبسائی سمیتی اور بانسبیڑیا میونسپلٹی پولیس کے س

مہلک مرض سے بچنے کےلئے قطاروں میں کھڑے لوگ بہتوں جگہ ویکسین دستیاب نہیں ہونے کی شکایت کی ‏

Image
  ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا کا قہر شباب پر لوگوں میں ڈر و خوف بناہوا ۔ اس مہلک مرض کی گرفت سے بچنے کےلئے ویکسین کا سہارا لینے کےلئے لوگ قطاروں میں لگے ہوئے ہیں ۔ جبکہ زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہےکہ ویکسین لینے کے بعد بھی لوگ  محفوظ نہیں رہ رہے ہیں ۔ مگر کہتے ہیں کہ " مرتا کیا نہ کرتا " اسی امید کے سہارے لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہے ۔  آج ہگلی ضلع کے کئی علاقوں میں لوگ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لگوانے کےلئے قطاروں میں کھڑے دیکھائی دیئے ۔ وہیں کئی سینٹروں پر ٹیکہ دستیاب نہیں ہونے کا پوسٹر بھی دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی قطاروں میں کھڑے کئی بزرگوں نے شکایت بھی کیا کہ ویکسین لینے کےلئے کئی دفعہ سینٹر پر آئے مگر ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے گھر لوٹنا پڑا ۔  مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے لوگوں میں بھی کورونا وباء کی تیزی سے پھیلنے کی خبریں سن کر لوگوں میں دہشت بنی ہوئی ہے ۔  لوگوں میں اس بات کا بھی خوف ہےکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی لاک ڈاؤن ہوا تو لوگ کورونا سے مریں یا نہیں مگر بھوک سے ضرور مرجائیں گے ۔  آج تارکیشور گرامین اسپتال میں ویکسین

بنڈیل  میں ایک ٹرک موٹرسائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سیلون سے جا ٹکرائی ایک زخمی ڈرائیور کھلاسی فرار

Image
     ہگلی18/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بنڈیل اسٹیشن روڈ موڑ پر دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ ایک ٹرک پہلے موٹرسائیکل سوار کو دھکا ماری اسکے بعد توازن کھوکر دوسرے جانب ایک سیلون دکان سے جا ٹکرائی ۔  پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق جب ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرائی تو موٹرسائیکل سوار دوسری جانب گرپڑا اور موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے آگئی ۔  اس وجہ سے موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گیا ۔ مگر وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ جسے چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔  وہیں ٹرک ڈرائیور موٹر سائیکل سوار کو دھکا مارنے کے بعد ایک بار یھر اپنا توازن کھو بیٹھا اور ٹرک سیلون دکان سے ٹکڑا گئی ۔ اس حادثے کے بعد ڈرائیور اور کھلاسی موقع دیکھکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔  ادھر اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی بینڈیل پی پی ( پولیس پوسٹ ) کی پولیس موقعے پر پہچ گئی ۔  اس دوران لوگوں نے بتایا کہ سیلون میں دو لوگ تھے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ مگر سیلون دکان کا باہری اوپری حصہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ٹرک پولیس کے قبضے میں ہے ۔ موٹر سائیکل سوار کہاں کس علاقے کا رہنے والا ہےاور اسکا نام کیا ہے ۔ پولیس مع

موٹرسائیکل پر سوار ہوکر خاتون راہگیروں کو لوٹنے کی واردات سے چندن نگر پولیس سرگرم دو گرفتار 

Image
    ہگلی18/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں عام لوگوں کی پریشانی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ مہنگائی بےروزگاری سے لوگ تنگ ہیں ہی وہیں گزشتہ دو ماہ سے انتخابی سرگرمیوں سے بھی خاصے پریشان تھے ۔  ہگلی ضلع میں یہ انتخابی مسئلہ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ اب ایک دفعہ پھر سے کورونا کا خوف جینا مشکل کر رکھاہے ۔  وہیں کچھ دنوں سے چندن نگر کے علاقے میں راہگیروں کو خصوصی طور پر خواتین کو راہ چلتے انکے پرس تھیلا چھیننے لوٹنے کا واردات پیش آیا ہے ۔  تھانے میں شکایت کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار راستے کنارے کھڑی عورتوں کے پرس بیگ تھیلے چھین کر فرار کا معاملہ پیش آیا ہے ۔  شکایت ملنے کے بعد پولیس چوکسی برتتے دیکھائی تو دی مگر ان چوروں لٹیروں  کو پکڑنے میں ناکام رہی وجہ تھانے میں پولیس کی عدم دستیابی کافی  تعداد میں پولیس انتخابی ڈیوٹی پر ہیں ۔   گزشتہ کل چندن نگر کہ ناروا علاقے ایک اور ایسا ہی واردات پیش آیا ۔ راستے کنارے ایک خاتون کھڑی تھی کہ اتنے میں موٹر سائیکل پر سوار دو لوگ آئے اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ اس وقت وہ خاتون کافی کوشش کی انکا پیچھا کرنے کی مگر ناکام رہی ۔  اسکی شکایت

ہریدوار میں ڈبکی لگاکر واپسی کے بعد پرساد کی طرح کورونا بانٹیں گے دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں رہنماء ہدایت

Image
  اتراکھنڈ / 17اپریل - اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں منعقد ہونے والے کمبھ کے میلہ سے شرکت کے بعد اپنی ریاستوں کو لوٹنے والے عقیدتمندگان سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں کی حکومتوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبھ میں شرکت کے بعد لوٹنے والے افراد کو براہ راست اپنے آبائی مقام پر جانے کی اجازت نہ دی جائے بلکہ انہیں کچھ روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے ۔  ممبئی کے میئر نے تو اپنے بیان میں یہاں تک کہا ہے کہ کمبھ سے واپس لوٹنے والے لوگ اب کورونا وائرس کی بیماری کو پرساد کی طرح باٹئیں گے لہذا انہیں قرنطینہ میں رہنما ہوگا ۔ دہلی منیجمنٹ اتھارٹی کے ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ ہریدوار کے کمبھ میلہ میں شرکت کے بعد لوٹنے والے دہلی کے تمام رہائشیوں کی قومی راجدھانی آمد پر لازمی طور پر 14 دن تک گھر پر قرنطین رہنا ہوگا ۔ 4 اپریل سے 30 اپریل تک جو لوگ بھی کمبھ سے لوٹیں گے ان سبھی کو اپنی تفصیلات مثلاً نام دہلی کا پتہ رابطہ کا نمبر، آئی ڈی پروف، دہلی سے جانے اور یہاں آنے کی تاریخ دہلی  حکومت کے پورٹل پر اپلوڈ کرنا ہوں گی ۔ ادھر مدھیہ پردیش حکومت نے کمبھ سے

انتخاب ختم ہونے کے بعد ماحول بلکل پرامن تھا مگر گزشتہ رات اچانک سے ضلع کے کئی علاقوں میں ترنمول اور بی جے پی کے درمیان تشدد جھڑپ کئی زخمی

Image
     ہگلی16/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں بی جے پی ابھی اپنی جگہ بھی نہیں بنا پائی ہے ۔ مگر حکمراں جماعت اور انکے کارکنان پر حملہ مار پیٹ کا الزام بی جے پی پر لگاتار لگ رہا ہے ۔ حالانکہ بی جے پی اس الزامات کو بلکل ہی بے بنیاد بتاتے ہوئے الٹے ترنمول کے خلاف آپسی جھڑپ و گروہ بندی بتا رہی ہے ۔    ہگلی ضلع کی کل 18 بدھان سبھا سیٹوں کو دو حصوں میں بانٹ کر پہلے 6 اپریل کو آٹھ سیٹوں پر انتخاب ہوا ۔ اسکے بعد باقی کے دس سیٹوں پر 10 اپریل کو ووٹنگ ہوئی ۔ 6 اپریل کو ووٹنگ کے دوران کئی جگہوں پر مارپیٹ جھڑپیں ہوئی تھی ۔ مگر دس اپریل کو کہا جائے تو یہاں کل دس سیٹوں پر ووٹنگ بلکل پر امن ماحول میں ہوئی تھی ۔   ہگلی ضلع میں انتخاب ختم ہونے کے بعد کئی دنوں تک ماحول بلکل پر امن ہی تھا ۔ مگر گزشتہ کل یعنی بنگالی نیا سال کے موقعے پر ضلع کے آرم باغ اور چاپدانی اسمبلی کے پیارا پور گرام پنچایت کے علاقے میں ترنمول اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ مارپیٹ کی واردات پیش آئی ہے ۔ جس میں دونوں جگہوں پر ترنمول کارکنان ہی زخمی ہوئے ہیں اور اسکا سیدھا الزام بی جے پی کارکنوں پر لگا ہے ۔  وہیں ترنمول کارکنان پر

ہگلی میں بدھان سبھا انتخاب ختم ہوتے ہی کورونا اس قدر رفتار پکڑنے والا ہے کسی نے سوچا نہیں تھا شعبہ صحت فکر مند

Image
     ہگلی12/اپریل ( محمد شبیب عالم ) انتخاب جب تک کورونا تب تک بےاثر ۔ انتخاب ختم ہوتے ہی کورونا کا قہر شروع ۔  گزشتہ سال سے ہی اس وائرس کے اثرات کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومتیں لگی ہوئی ہیں ۔ ویکسین بھی لوگ لینے لگے ہیں ۔ مگر یہ مرض پیچھا چھوڑ نے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ عام لوگوں میں اس بات کا چرچہ بھی ہےکہ حقیقت میں کورونا ہے کیا ؟ جو سیاسی لوگوں سے ڈرتی ہےاور اسکول کالج کے بچے بچیوں کے پیچھے پڑی رہتی ہے ۔ درسگاہوں کے دروازے پر دھاک لگائے بیٹھی ہےکہ جیسے ہی طلباء  طالبات اسکولوں میں داخل ہونگے انہیں اپنی گرفت میں لے لونگی ۔ سیاسی ریلیوں جلسہ جلوس کے نام پر کورونا کانپتی ہے ۔ اسکی مثال پوری دنیا کے لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ ہاں کورونا کو عبادت گزاروں سے بھی الرجی ہے ۔ وہاں یکجا ہوتے ہی لوگوں کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہے ۔   ہگلی ضلع میں مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔  لوگ تھوڑی راحت کی سانس لینے ہی والے تھے کہ ضلع میں کورونا مثبت کی رفتار تیز ہونے لگی ہے ۔  اس صورتحال سے شعبہ صحت اس ضلع انتظامیہ فکرمند ہیں ۔  تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین ہفتہ قبل 100 سے بھی کم لوگ

کہیں ہلکی چھڑ تو کہیں مشین کی خرابی کے درمیان ہگلی ضلع میں اسمبلی انتخاب ختم ، اب لوگوں میں نتیجے کا بےصبری سے انتظار

Image
  ہگلی10/اپریل ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا چوتھا مرحلہ بھی آج ختم ۔ ہگلی ضلع کے کل کل سیٹوں میں گزشتہ 6اپریل کو آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی اور باقی کے دس سیٹوں پر آج ووٹنگ ہوئی ۔ جن میں سپتوگرام ، بالا گڑھ ، پنڈوا ، چنسورہ ، چندن نگر ، چاپدانی ، شیرامپور ،سنگور ، اترپاڑہ اور چنڈی تلہ شام ہیں ۔   ہگلی ضلع میں پہلے یعنی 6 اپریل کو جہاں ووٹنگ ہوئی تھی اس دن کئی مقامات پر جھڑپ تشدد کی خبریں زیادہ دیکھنے سننے کو ملی تھی ۔ وہیں آج ایک دو جگہوں پر مشینوں کی خرابی کی خبر اور ہلکی چھڑپ کو نظرانداز کردی جائے تو ہگلی ضلع میں ووٹنگ پر امن رہی ۔  صبح سے ضلعے کی تمام بوتھوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی ۔ حالانکہ اسکے باوجود بھی ووٹنگ کی شرح کافی سست درج کی گئی ۔ مگر دوپہر بارہ بجے کے بعد اچانک سے ووٹنگ شرح میں اچھال شروع ہوگیا اور یہ سلسلہ آخری وقت تک برقرار تھا ۔  وہیں صبح ووٹنگ شروع ہوتے ہی سپتوگرام اسمبلی حلقہ کے بانسبیڑیا مل بازار پرائمری اسکول بوتھ نمبر 144/45 میں ووٹنگ مشین خراب ہونے کی خبر آئی ۔ لیکن کچھ ہی دیر میں مرمت کرکے پھر سے ووٹنگ بحال ہوگئی ۔   ادھر اسی ح

ملک کی آزادی کے وقت انگریزوں کی دلالی کرنے والے آج ہمیں وطن پرستی سیکھا رہے ہیں : فرحاد حکیم

Image
     ہگلی7/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آئندہ دس فروری کو ریاست میں چوتھے مرحلے کا ووٹنگ ہے ۔ اسکے لئے زوردار طریقے سے تشہیری مہم جاری ہے ۔ ہگلی ضلع باقی دس سیٹوں کا انتخاب بھی دس اپریل کو ہے ۔ اسی سلسلے میں چاپدانی اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ارندم گوئن اپنی پوری طاقت جھونک دیئے ہیں ۔ انکے انتخابی تشہیری مہم میں مقامی ایم پی سے لیکر میونسپلٹی کے سابق چئیرمین نائب چئیرمین سے لیکر سابق شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم بھی میدان میں اتر گئے ہیں ۔ گزشتہ کل چاپدانی میونسپلٹی کے تحت انگس میدان میں ایک انتخابی جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر فرحاد حکیم بھی شامل ہوئے ۔ انکے علاوہ اس تقریب میں امیدوار ارندم گوئن ، چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا ، سابق نائب چئیرمین ونے کمار کے علاوہ کئی سابق کونسلر بھی شرکت کئے ۔  ارندم گوئن کی کامیابی کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے سریش مشرا نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی گزارش کئے ۔ ساتھ ہی گزشتہ دس برسوں سے ممتا بنرجی اور ترنمول کے جانب سے کی گئی ترقیاتی کاموں کو باری باری سے گنوایا اور کہا کہ جو ترقیاتی کام بنگال میں

بنگال میں دومئی کو ممتابنرجی کی حکومت بنےگی اور تین مئی سے آپ کو راشن دکانوں پر نہیں جانا ہوگا ممتا حکومت خود آپکے دروازے پر راشن لیکر پہونچے گی وہ بھی بلکل مفت : ابھیشیک بنرجی

Image
  ہگلی7/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آج سپتوگرام اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا کے حمایت میں ابھیشیک بنرجی نے ہنسیشوری مندر کے قریب میدان میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں صرف ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی گزارش کرنے کے لئے نہیں آیا ہوں بلکہ آپ لوگوں کا حقوق چھین لینے کی لڑائی کے لئے آیا ہوں ۔ بی جے پی دو مئی کے بعد دوربین سے بھی دیکھائی نہیں دینگے ۔ لاک ڈاؤن ، کورونا ، امفان کے زمانے میں یہ کہیں دیکھائی نہیں دیئے تھے اور آج بنگال فتح کا خواب دیکھتے ہوئے ڈیلی  پسنجر بنے ہوئے ہیں ۔  ابھیشیک بنرجی نام لئے بغیر کہا کہ آج یہ جملہ باز سرکار سونے کا بنگال بنانے کی بات کررہی ہے اور کہتی ہے ایک موقع دیں اور یہاں تپن داس گپتا کے مقابل چار قتل اور 16 غیرقانونی تالاب بھرنے والے کو امیدوار بنائی ہے ۔ اگر ایسے لوگ کامیاب ہوگئے تو سپتو گرام جنگل راج میں تبدیل ہوجائے گا ۔ اسی لئے دوستوں کسی بھی حال میں انہیں ووٹ نہیں دینا ہے یہاں ترنمول امیدوار کو ہی کامیاب بنانا ہے ۔  ابھیشیک بنرجی نے ہگلی لوک سبھا سے بی جے پی کی ایم پی لاکٹ پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بتائیں

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران ہگلی مختلف جگہوں پر ترنمول اور بی جے پی امیدواروں کے ساتھ حامیوں پر حملہ درجنوں زخمی کئی جگہ زندہ بم بھی برآمد ، الیکشن کمیشن سے شکایت رائیگاں

Image
  ہگلی6/اپریل (محمد شبیب عالم ) گزشتہ دو مرحلے میں ہوئی ووٹنگ کی صورتحال کو دیکھکر امید یہی کیا جا رہا تھا کہ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ پر امن ماحول میں ہوگی ۔ الیکشن کمشن کے جانب سے سخت اقدامات بھی ہونگے ۔ مگر یہ کیا معاملہ تو بلکل برعکس رہا ۔  آج ریاست میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ تھی ۔ کل 31 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی جس میں ہگلی ضلع کے بھی آٹھ سیٹیں شامل ہیں ۔  جن میں کھاناکل ، آرم باغ ، گوگھاٹ ، جنگی پاڑہ ، ہری پال ، دھنیا کھالی ، تارکیشور اور پرسوڑا شامل ہیں ۔  آج یہاں کے بیشتر اسمبلی حلقے میں ووٹنگ کی شروعات سے ہی ہنگامہ ترنمول بی جے پی کارکنان حامیوں کے درمیان جھڑپ دیکھنے کو ملا ۔  کھاناکل میں ترنمول امیدوار پر حملہ انکے خلاف مظاہرہ گاڑی کی توڑ پھوڑ وہ بھی مرکزی فورس کی موجود گی میں ووٹروں کو ووٹ دینے سے روکنے کا الزام بھی ترنمول نے بی جے پی پر اور بی جے پی نے ترنمول پر لگایا ۔  ترنمول امیدوار سجاتا خاں کو گھیرنے اور پتھروں سے جاں لیوا حملے کا الزام بی جے پی حامیوں پر لگایا گیا ۔  یہاں تک کہ سجاتا خاں کو لاٹھی بانس ہاتھوں میں لئے کھلے میدان میں کچھ لوگ دوڑاتے دیکھائی دیئے ۔   اس معاملے میں سجا

آج میر جعفر زندہ رہتا تو ان میر جعفروں کو دیکھ کر خودکشی کرلیا ہوتا : تپن داس گپتا

Image
  ہگلی6/اپریل ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت پانچ نمبر وارڈ میں اپنے نئے دفتر میں ایک پریس میٹ کے دوران سپتوگرام اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا نے ترنمول چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والوں کے خلاف یہ باتیں کہا ۔ انہوں نے نام لیئے بغیر کہا کہ یہاں بھی ایک شخص بی جے پی میں کھڑا ہے ۔ مگر میں انکا نام لیکر انہیں ہیرو بنانا نہیں چاہتا ۔ ساتھ ہی انہوں نے سبھیندو ادھیکاری اور انکے فیملی کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ترنمول میں رہ کر لوٹ پاٹ کیا اور اب زیادہ لوٹ پاٹ کےلئے بی جے پی میں چلا گیا ۔ ایسے غداروں کو تاریخ گواہ ہے کوئی معاف نہیں کرتا ہے ۔ یہ لوگ میر جعفر کو بھی شرما دینگے ۔ آج میر جعفر زندہ ہوتا تو انکی حرکت دیکھ کر خودکشی کرلیا ہوتا کہ یہ تو ہم سے بھی بڑے میر جعفر نکلے ۔  تپن داس گپتا اس پریس میٹ کے دوران گزشتہ دس برسوں میں اپنی کی گئی کارکردگی کو گنوایا ۔ ساتھ ہی کہا کہ میں بچپن میں سنا تھا کہ بنگال کو سنوارنے والے بدھان چندر رائے تھے ۔ مگر آج یہ بھی کہونگا کہ ان دس برسوں میں بنگال کو نئے سرے سے سنوارنے والے کا نام ممتا بنرجی ہے ۔  مغربی بنگال میں ترقیاتی کام ممتا

میں رائل بنگال ٹائگر ہوں ایک ہی پیر سے فتح کرلونگی بنگال :  متما بنرجی 

Image
    ہگلی5/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے چنسورہ اسمبلی کے امیدوار اسیت مجمدار کے حمایت میں دیبانندو پور گرام پنچایت کے صاحب بگان ، چنڈی تلہ کی امیدوار سواتی کھندوکار کی حمایت میں جنگل پاڑہ میدان میں اور اترپاڑہ سے ترنمول کے امیدوار کنچن ملک کے حمایت میں کون نگر کے الکالی میدان میں ممتا بنرجی عوامی جلسہ کی ۔  جہاں لوگوں کا سیلاب امڑ پڑا ۔  تیسری مرحلے کے انتخاب سے ایک روز قبل ہگلی ضلع میں ممتا بنرجی ایک دفعہ پھر سے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئی بولی کہ بنگال کو گجرات آخری سانس تک بنانے نہیں دونگی ۔ ساتھ ہی اور کہا کہ میں رائل بنگال ٹائگر ہوں ایک پاؤں سے ہی بنگال فتح کرونگی ۔  انہوں نے کچھ ترنمول لیڈران کے پارٹی چھوڑنے کو لیکر بولی کہ کیا بی جے پی کے پاس خود کے رہنماء نہیں ہیں جو ترنمول کے رہنماؤں کو توڑ کر اپنا امیدوار کھڑا کئے ہیں ۔  انہوں نے بی جے پی پر اور وار کرتے ہوئے بولی کہ بی جے پی ایسے پیسے بہا رہی ہے جیسے نل سے پانی بہتاہے ۔  اس دوران ممتا بنرجی نے مودی اور  شاہ کا نام لئے بغیر کہی کہ ٹھیک سے سونار بنگلہ بول نہیں سکتے اور بنگال پر حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں

ترنمول دو سو سے زائد سیٹ حاصل کرکے تیسری دفعہ بھی حکومت بنائے گی بنگال کے عوام بی جے پی کو دفن کردینگے : زاہد حسن خان

Image
    ہگلی3/اپریل ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کا ووٹنگ شروع ہے ۔ اب تک دو مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کا ووٹنگ آئندہ 6 اپریل کو ہے ۔ اس دن ہگلی ضلع کے بھی آٹھ سیٹوں جنگی پاڑہ ، ہری پال ، دھنیا کھالی ، تارکیشور ، پرسوڑا ، آرم باغ ، گوگھاٹ اور کھانا کل سیٹ پر ووٹنگ ہوناہے اس باقی ہگلی ضلع کے بارہ سیٹوں پر ووٹنگ آئندہ دس اپریل کو ہوگی ۔  اسکے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں ۔  گزشتہ کل رشڑا میونسپلٹی کے تحت ایک نمبر وارڈ سے لیکر چھ نمبر وارڈ کے مختلف علاقوں میں سابق چئیرمین زاہد حسن  خان اور ترنمول چھاتر رہنماء پپو خان کے رہنمائی میں میتری پتھ سے جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس گوالہ پاڑہ ، آر کے روڈ ، رادھا رمن لال روڈ ، گاندھی سڑک ، آر این ساؤ روڈ ، باٹاگلی سے جی ٹی روڈ سندھیا بازار ، این ایس روڈ ، پارس سنگھ روڈ ، جودھن سنگھ روڈ سے ہوتے ہوئے انجمن روڈ سے واپس میتری پتھ پر رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جلسے کا اختتام ہوا ۔  اس جلسے میں پانچ ہزار سے زائد ترنمول کارکنان و حامی شریک ہوئے ۔ ایک نمبر وارڈ سے لیکر چھ نمبر وارڈ تک پو

سابق وزیر خزانہ یشونت سہنا ہگلی ضلع کے کئی حلقوں میں انتخابی مہم میں شامل ہوئے اور کہا کہ ترنمول کی پوری اکثریت کےساتھ حکومت بنے گی

Image
  ہگلی3/اپریل ( محمد شبیب عالم ) سابقہ بی جے پی حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے یشونت سنہا اپنی پارٹی سے بغاوت کرکے اسی سال گزشتہ 13 مارچ کو ترنمول کانگریس کا پرچم تھامے تھے اور اسی دن سے ترنمول کے حق میں میدان میں اتر گئے ۔ جب سے اسمبلی انتخاب کا اعلان ہوا ۔ امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی وہ انکی حمایت میں جلسہ جلوسوں میں شامل ہوکر ممتا بنرجی کی کامیابی کےلئے ووٹ مانگنا شروع کردیئے ۔ گزشتہ کل ہگلی ضلع کے پہلے سپتو گرام کے امیدوار تپن داس گپتا کے حمایت میں تریوینی میں ایک جلسہ میں شامل ہوئے وہاں لوگوں سے تپن داس گپتا کو تیسری بار بھی کامیابی کےلئے گزارش کئے ۔ تپن داس گپتا بھی انہیں اپنے جلسہ میں شامل ہونے سے خوشی کا اظہار کیا ۔ اسکے یشونت سہنا  شیرامپور اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ڈاکٹر سدپتو رائے کی حمایت میں رشڑا میونسپلٹی کے تحت 9 نمبر وارڈ میں واقع پننو بابو میدان میں ایک انتخابی جلسہ میں شامل ہوئے ۔ اس جلسے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا کے علاوہ اوشا دیوی شاہ ، پرکاش شاہ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ وہیں ڈاکٹر سدپتو رائے اس جلسہ

سدپتو بلا مقابلہ چوتھی بار کامیاب ہونے جارہے ہیں شیرامپور میں بی جے پی کہیں نہیں :   وجے ساگر مشرا 

Image
    ہگلی یکم/ اپریل ( محمد شبیب عالم ) شیرامپور اسمبلی حلقہ سے چوتھی دفعہ ترنمول کانگریس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ڈاکٹر سدپتو رائے کی کامیابی یقینی بتائی جارہی ہے ۔  آج ڈاکٹر سدپتو رائے کے حمایت میں شیرامپور ایک طرف کلیان بنرجی انتخابی جلوس نکالے تھے تو وہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا بھی لگاتار کئی وارڈوں میں عوامی جلسہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ گزشتہ کل رات 18اور 19نمبر وارڈ میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا ۔ اس روڈ شو میں  ترنمول کے سیکڑوں کارکنان و حامی بھی شامل ہوئے ۔ ڈاکٹر سدپتو رائے روڈ شو کے دوران لوگوں سے دونوں ہاتھ جوڑے چوتھی بار بھی کامیابی کی گزارش کرتے نظر آئے ۔ انکے پیچھے حامیوں نے کھیلا ہوبے کے گانے پر جھومتے نظر آئے ۔ اس جلوس میں وجے ساگر کے علاوہ pwd کے چئیرمین چندر منی سنگھ بھی شامل تھے ۔  جلوس کے دوران سبھی ترنمول رہنماؤں نے لوگوں سے گزارش کیا کہ برائے مہربانی ہمارے امیدوار سکھ دکھ کے ساتھی ڈاکٹر سدپتو رائے کو ایک دفعہ پھر سے اپنی قیمتوں ووٹوں سے کامیاب بنائیں اور ممتا بنرجی کی ہاتھ کو مضبوط کریں ۔  وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان بھی س

سپتو گرام کے امیدوار تیسری دفعہ کامیابی کے لئے خوب پسینہ بہارے ہیں لوگوں کا پیار بھی مل رہا ہے ۔

Image
  ہگلی یکم/اپریل ( محمد شبیب عالم ) سپتوگرام اسمبلی حلقہ سے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا جو ممتا حکومت میں وزیر زراعت مملکت بھی رہ چکےہیں ۔ تیسری دفعہ سپتو گرام سے انتخاب لڑرہے ہیں اور ایک طرف جہاں کانٹے کی ٹکر بتائی جارہی ہے وہیں تپن داس گپتا اپنی محبت و لگن سے خود کے مقابلے کو بلکل آسان بنا دیئے ہیں یہ انکا دعویٰ ہے ۔  تپن داس گپتا جہاں بھی ریلی جلسہ جلوس کررہے ہیں وہاں سیکڑوں کی تعداد میں ٹوٹو پر سوار لوگ انکی انتخابی مہم میں شامل ہورہے ہیں ۔ گزشتہ کل شام بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت پندرہ اور سترہ نمبر وارڈ میں ایک ریلی کے دوران سیکڑوں ٹوٹو پر سوار مرد عورت ترنمول کارکن و حامیوں کو دیکھا گیا ۔ اس علاقے میں رات تک وہ گھومتے رہے اور آشرواد لیتے رہے ۔ وہیں آج موگرا کے علاقے میں صبح سے ہی خوب پسینہ بہاتے دیکھائی دیئے ۔ آج بھی نظارہ بلکل ویسا ہی تھا ۔ وہ آگے گاڑی پر سوار دھوپ میں ایک چھتری لگائے ووٹ مانگتے دیکھائی دیئے اور انکے پیچھے سیکڑوں حامی ٹوٹو پر سوار پیچھے پیچھے کھیلا ہوبے کے گانوں پر جھومتے دیکھائی دے رہے تھے اور نعرہ لگارہے تھے " اور ایک بار دی دی کی سرکار "  ۔  اس دورا