بنگال میں دومئی کو ممتابنرجی کی حکومت بنےگی اور تین مئی سے آپ کو راشن دکانوں پر نہیں جانا ہوگا ممتا حکومت خود آپکے دروازے پر راشن لیکر پہونچے گی وہ بھی بلکل مفت : ابھیشیک بنرجی


 

ہگلی7/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آج سپتوگرام اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا کے حمایت میں ابھیشیک بنرجی نے ہنسیشوری مندر کے قریب میدان میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں صرف ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی گزارش کرنے کے لئے نہیں آیا ہوں بلکہ آپ لوگوں کا حقوق چھین لینے کی لڑائی کے لئے آیا ہوں ۔ بی جے پی دو مئی کے بعد دوربین سے بھی دیکھائی نہیں دینگے ۔ لاک ڈاؤن ، کورونا ، امفان کے زمانے میں یہ کہیں دیکھائی نہیں دیئے تھے اور آج بنگال فتح کا خواب دیکھتے ہوئے ڈیلی  پسنجر بنے ہوئے ہیں ۔  ابھیشیک بنرجی نام لئے بغیر کہا کہ آج یہ جملہ باز سرکار سونے کا بنگال بنانے کی بات کررہی ہے اور کہتی ہے ایک موقع دیں اور یہاں تپن داس گپتا کے مقابل چار قتل اور 16 غیرقانونی تالاب بھرنے والے کو امیدوار بنائی ہے ۔ اگر ایسے لوگ کامیاب ہوگئے تو سپتو گرام جنگل راج میں تبدیل ہوجائے گا ۔ اسی لئے دوستوں کسی بھی حال میں انہیں ووٹ نہیں دینا ہے یہاں ترنمول امیدوار کو ہی کامیاب بنانا ہے ۔  ابھیشیک بنرجی نے ہگلی لوک سبھا سے بی جے پی کی ایم پی لاکٹ پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ بتائیں گی آپکی سات برسوں کی حکومت میں سپتو گرام کے لوگوں کو کیا ملا کونسی سہولتیں دی ہیں ۔ آپ اپنی ترقیاتی کام کی فہرست سامنے رکھیں اور ہم ممتا بنرجی کی ترقیاتی کاموں کا فہرست سامنے رکھتے ہیں اگر غلط کہوں تو میرے خلاف کاروائی کرنا ۔  میں اسی ترقیاتی کام کی بنیاد پر آپ سے انتخاب لڑونگا اور دس زیرو گول سے میدان کے باہر آپکو نہیں بھیجا تو ابھیشیک نام نہیں ۔   انہوں نے اور کہا کہ آج بی جے پی کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ممتا بنرجی ووٹروں کو لبھانے کا کان کرتی ہے ۔ انہیں شاید معلوم نہیں کہ سبز ساتھی کی سہولیات پانے والے ووٹ نہیں دے سکتے ہیں ۔ بارہویں جماعت میں زیرِ تعلیم طلباء و طالبات ووٹ نہیں دے سکتے ہیں ۔ ممتا بنرجی آپ کی طرح نہیں ہےکہ پندرہ لاکھ کا وعدہ کرکے پندرہ روپئے تک نہیں دیئے اچھے دن کا وعدہ کرکے لوگوں کو گمراہ کردیا ہے ۔  اصل میں بی جے پی ترقیاتی کام لوگوں کی ضروریات کیا ہوتی ہے ۔ انہیں کچھ معلوم نہیں یہ تو بس نفرت پھوٹ ذات دھرم مندر مسجد کی باتیں کرتے ہیں اور لوگوں میں نفرت پھیلا کر حکومت کرنا جانتے ہیں ۔ یہ کیا دیش چلائیں گے یہ تو ابھی ڈیلی پسنجری کرنے میں لگے ہیں اور بنگال فتح کرنے کا خواب دیکھنے میں لگے ہیں مگر کان کھول کر سن لیں آپ چاہے کچھ بھی کرلیں ممتا بنرجی ڈھائی سو سے زائد سیٹوں سے کامیابی درج کرنے جارہی ہےاور تیسری دفعہ حکومت بھی بنائیں گی ۔  ابھیشیک نے ووٹروں سے کہا کہ بی جے پی سی آر پی کو ساتھ لیکر بوتھ قبضہ کرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔ مگر آپ لوگوں کو ڈرنا نہیں ہے ۔ کسی بھی حالت میں ووٹ دینا ہے ۔ لائن میں کھڑے ہوکر جتنی بھی تکلیفیں ہو برداشت کرلیں ایک دن کی بات ہے مگر ووٹ ترنمول کو دیکر رہیں ۔ چاہے آپکو جتنی بھی روکنے کی وہ کوششیں کریں ۔  اگر آپ لوگوں نے ایسا نہیں کیا تو بنگال کو بچانا مشکل ہوجائے گا ۔ راشن کھادئے ساتھی ، سبز ساتھی کچھ بھی نہیں رہے گا ۔    انہوں نے اور کہا کہ پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو سبق مل چکی ہے ۔ اس میں وہاں کے ووٹروں نے بی جے پی کا ایک ہاتھ توڑ دیا ۔ دوسرے مرحلے کے ووٹروں نے کمر توڑ دیا اور تیسرے مرحلے میں میرے حلقے میں ووٹنگ تھی یہاں کے ووٹروں نے کمر اور پیٹھ توڑ کر رکھ دیا ہے ۔ اب چوتھے مرحلے میں آپ لوگوں کی باری ہے ۔ آپ لوگ گھٹنے توڑ دیں ۔ پانچویں مرحلے کے لوگ ہڈیاں توڑ دینگے اور باقی کے دومرحلوں کےووٹر بی جے پی کی انا کو توڑ کر انکی وداعی کردیں ۔  آخر میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دو مئی کو ترنمول کی تیسری دفعہ حکومت بنے گی اور تین مئی سے آپ لوگوں کو راشن کی دکانوں پر بھی کھڑا نہیں ہونا پڑے گا اور نہ ہی راشن کی دکانیں ہونگی  ۔  ممتا بنرجی حکومت کے لوگ آپکے دروازے پر چاہے جس گلی محلے میں کیوں نہ رہتے ہوں وہاں خود آپکے گھر تک راشن چاول گیہوں پہونچائے گی وہ بھی بلکل مفت ۔  ادھر ابھیشیک بنرجی کے آنے سے قبل تپن داس گپتا اپنے حریف بی جے پی امیدوار کے خلاف خوب بھڑکے اور کہا کہ آج جو میرے خلاف کھڑے ہوئے ہیں وہ یہاں پنچایت کے سبھادھی پتی ( چنسورہ موگرا بلاک کے صدر ) تھے ۔ یہاں سے یہ لٹیرا روپیہ لوٹ کرآج بی جے پی میں شامل ہوگیا ہے ۔ اس سے بڑا غدار کوئی نہیں ہے ۔ اس غدار کو آپ لوگ کسی بھی صورت میں کامیاب ہونے نہیں دیں اور دس اپریل کی صبح صبح ایک نمبر بٹن دبا کر ترنمول امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا