Posts

Showing posts from September, 2020

ہگلی آرم باغ میں مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ترنمول کانگریس کی عظیم الشان جلوس مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف جمکر نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ترنمول کارکنان و حامی ۔

Image
 

بہو کو کراسن تیل سے جلاکر مارنے کے الزام میں ساس سمیت شوہر بھی گرفتار ، ملزمین کو سخت سزا کا مطالبہ

Image
ہگلی30/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  بہو کے جسم پر کراسن تیل چھڑک کر ساس نے جلاکر ماردی ۔  یہ واردات ہگلی ضلع کے موگرا تھانہ کے تحت سکانتو پلی کے علاقے میں پیش آیا ۔ آگ سے جھلس کر مرنے والی خاتون کانام نوپر ساہا عمر 36 سال بتایا گیا ۔   مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گیارہ سال قبل دونوں پریوار کی آپسی رضا مندی سے نوپر ساہا کی شادی موگرا کے جئے پور علاقے کا رہنے والا باشندہ سنتوش ساہا کا اکلوتا بیٹا تاپس ساہا کے ساتھ شادی ہوئی ۔ نوپر اپنے دو بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی ۔  تاپس گاڑی ڈرائیور ہے ۔  شادی کے بعد سے ہی نوپر کی ساس نوپر پر ظلم و زیادتی کرتی تھی ۔ اکثر لڑائی جھگڑے ہونے کی خبر پاس پڑوسی سنتے تھے ۔   بروز منگل شام کو 6 بجے کے قریب نوپر اپنے بیٹے کو پڑھا رہی تھی ۔ اسی دوران اسکی ساس نوپر کو کچھ کھانے کا سامان دی ۔ گھر والوں کا الزام ہےکہ کھانے میں کچھ ملایا گیا تھا ۔  نوپر کھاتے ہی بےہوش ہوگئی ۔  اسکے بعد ساس بیلا رانی ساہا کراسن تیل اپنی بہو نوپر کے جسم پر ڈال کر آگ لگا دی ۔  یہ الزام نوپر کے بھائی نے لگایا ۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ اس واردات کے وقت دوسرے کمرے میں نوپر کا

باری مسجد انہدام کیس کے فیصلے پر امیر جماعت اسلامی ہند کا اظہار افسوس

Image
    نئی دہلی:جماعت اسلامی ہند نے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں نامزد افراد کے حق میں دیئے گئے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اس فیصلے میں زندہ بچ جانے والے تمام 32 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ”28 سال گزر جانے کے بعد بھی لوگوں نے جس انصاف کی تلاش کی تھی، وہ انصاف نہیں ملا۔ مذکورہ عدالت نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا، جبکہ ابھی صرف دس ماہ قبل ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اس انہدام کو ایک مجرمانہ عمل قرار دیا تھا اور اسے قانون کی خلاف ورزی بتایا تھا۔ آخر عدالت اس نتیجے تک کیسے پہنچی کہ بابری مسجد کو منہدم کرنے کی کوئی سازش نہیں رچی گئی تھی،یہ سب کچھ اچانک عمل میں آیا، اسے پہلے سے منصوبہ بند نہیں سمجھا جاسکتا۔ رام جنم بھومی تحریک اور رتھ یاتھرا کا آغاز ایل کے اڈوانی کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ انہیں اس کیس کاملزم بنایا گیا تھا جوکیس عین مسجد کی جگہ پر ایک مندر تعمیر کرنے کے مشن کے سوا کچھ نہیں تھا۔  اس

بابر مسجد شہادت مقدمہ آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی، گلزار اعظمی

Image
ممبئی 30 ستمبر 2020 بابری مسجد شہادت مقدمہ میں آج 28 سالوں کے طویل عرصہ کے بعد سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 32 ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے تمام ملزمین کو باعزت بری کردیا  جس میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی،مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی، یو پی کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ ودیگر شامل ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج ایس کے یادونے تمام ملزمین کو نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پر مقدمہ سے نا صرف بری کردیا بلکہ اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا کہ بابری مسجد شہید کرنے کی سازش نہیں رچی گئی تھی۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دن آزاد ہندوستان کی تاریخ کا دوسرا سیاہ دن ہے جب ملک کی اقلیت کے ساتھ دن کے اجالے میں ناانصافی کی گئی،پہلا سیاہ دن وہ تھا جب سپریم کورٹ کے حکم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسجد کو شہید کردیا گیا تھا۔ گلزا ر اعظمی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ دن دھاڑے کیسے کارسیوکوں

بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی کی شکست سبھی ملزم بری

Image
اٹھائیس 28 سال پرانے بابری مسجد انہدام کیس میں سی بی آئی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے ۔ عدالت نے اڈوانی ، جوشی ، اوما بھارتی ، کلیان سنگھ ، نرتیہ گوپال داس سمیت سبھی 32 ملزمین کو بری کردیا ہے ۔ جج ایس کے یادو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد ڈھانچہ منہدم کرنے کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا ۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج ایس کے یادو نے کہا کہ وی ایچ پی لیڈر اشوک سنگھل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ متنازع ڈھانچہ گرانے کا واقعہ پہلے سے منصوبہ بند نہیں تھا ۔ یہ واقعہ اچانک پیش آیا تھا ۔خیال رہے کہ سیشن ٹرائل نمبر 344/1994, 423/2017  اور 796/2019 حکومت بنام پون کمار پانڈے و دیگر ملزمین معاملہ میں سبھی فریقوں کی سماعت 16 ستمبر کو ختم ہوئی تھی اور اس کے بعد 30 ستمبر 2020 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔ بابری مسجد انہدام معاملہ میں کل 49 ملزمین تھے ، جن میں سے 32 فی الحال زندہ ہیں اور 17لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ ، اوما بھارتی ، ونے کٹیار ، سادھوی ریتنبھرا ، مہنت نرتیہ گوپال داس ، ڈاکٹر رام ولاس ویدانتی ، چنپت رائے ، مہنت دھرم داس ، ستیش پردھان ، پون کمارے پانڈے ، ل

سیالدہ سے اسٹیشن سے ہاکروں کو ہٹانے کےخلاف مظاہرہ ہاکروں نے خودکشی کی دی دھمکی

Image
کولکتہ ، 29 ستمبر ۔  کورونا پھیلنے کی وجہ سے سیالدہ اسٹیشن بند کردیا گیا ہے۔  لوکل ٹرین خدمات معطل کردی گئیں ، سیالدہ اسٹیشن پر مسافروں کی آمد روک دی گئی ہے۔  اس کے نتیجے میں ، سیالدہ اسٹیشن کے مختلف پلیٹ فارمز پر ہاکر اسٹالز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔  اب سیالدہ ساؤتھ برانچ کے تمام پلیٹ فارمز سے ہاکر اسٹالز کو ہٹا دیا گیا ہے۔  تو ہاکر ناراض ہیں۔  ہیکرز نے زبردستی ہٹانے پر خودکشی کی دھمکی دی ہے۔  ریلوے انتظامیہ کی ہاکر ہٹاؤ مہم کے خلاف INTUC نارتھ کولکتہ کے ضلعی صدر مانس چکورتی کی سربراہی میں ہزاروں ہاکروں نے سیالدہ اسٹیشن کا محاصرہ کیا ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے ریلوے پولیس کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی سیالدہ اسٹیشن کمپلیکس میں موجود تھی۔  ہاکرز نے انخلاء کی شدید مخالفت کرتے ہوئے انتباہ کیا کہ اگر انہیں زبردستی بے دخل کردیا گیا تو وہ ڈی آر ایم کے سامنے جسم کو آگ لگا کر خود کو جان سے مار ڈالیں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اعلان کے بغیر سیالدہ ساؤتھ برانچ میں سارے ہاکر اسٹال گذشتہ اتوار کو لگائے گئے تھے۔  کے ذریعے ہٹا دیا گیا تھا ۔

دھرمتلہ میں غیر منظم مدرسہ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ پولیس کے ساتھ جھڑپ پچاس سے زائد زخمی

Image
کولکتہ ، 29 ستمبر ۔  کولکتہ کے دھرمتلہ میں بڑے پیمانے پر ہاتھا پائی ہوئی ہے ۔ جس میں غیر منظم مدرسہ اساتذہ نے احتجاج کیا ہے۔  جب پولیس نے احتجاج کرنے والے مدرسہ اساتذہ کو روکنے کی کوشش کی تو اساتذہ مشتعل ہوگئے۔  اس کی وجہ سے  پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔  50 سے زیادہ اساتذہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔  مغربی بنگال ریکوگنائز ان ایڈیڈ  مدرسہ اساتذہ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری اسدوزمان نے  بتایا کہ آج ہم نے پولیس کو اطلاع دینے کے بعد پریس کلب کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔  اس میں سیکڑوں اساتذہ آئے لیکن پولیس نے ہمیں زبردستی ہٹانے کی کوشش کی ۔  ہم پر  جوتوں سے  ماراگیا ۔ گنڈے   برسائے گئے ۔     ایک طرف ریاستی حکومت تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کو پورا نہیں کررہی ہے اور دوسری طرف پولیس اہلکاروں کے ذریعہ مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  زخمی ہونے والے 50 افراد میں سے دس اساتذہ  شدید زخمی ہوئے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ریاست بھر میں کل 235 منظور شدہ غیر منقول مدرسوں میں 40،000 کے قریب طلبا گذشتہ 9 سالوں سے مڈ ڈے کھانے سے محروم ہیں۔  2500 اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جارہی

بےگھر کشواہا کو مایاوتی کی ملی حمایت ، مہاگٹھ بندھن سے لیکر این ڈی اے تک میں نہیں ملی جگہ

Image
   پٹنہ: تیجشوی یادو کی قیادت کی مخالفت کرکے خود کو گرینڈ الائنس سے الگ کرنے والے اوپیندر کشواہا کو اب اسمبلی انتخابات میں مایاوتی کی حمایت حاصل ہے۔  اوپیندر کشواہا این ڈی اے اتحاد میں ایڈجسٹ نہیں ہوسکے۔  لہذا اب وہ بہوجن سماج پارٹی کے اشتراک سے بہار کے انتخابات لڑنے جارہے ہیں۔  کشواہا آج سہ پہر 2 بجے بی ایس پی قائدین کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ خود کشواہا نے کہا ہے کہ وہ منگل کو اس معاملے پر سب کچھ صاف کردیں گے۔  اوپیندر کشواہا نے کہا ہے کہ وہ یہ واضح کردیں گے کہ آج ایک پریس کانفرنس کرنے کے بعد ان کی آئندہ کی سیاست کس راہ پر گامزن ہوگی ۔ اوپیندر کشواہا نے اپنی پارٹی قائدین کی میٹنگ میں تیجشوی یادو کی قیادت پر براہ راست سوال کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ وہ عظیم اتحاد کے ساتھ آگے نہیں بڑھیں گے۔  کشواہا نے کہا تھا کہ تیتاشوی یادو کا چہرہ نتیش کمار کی قیادت کے سامنے کہیں کھڑا نہیں ہے۔  ایسی صورتحال میں آر جے ڈی کو قیادت بدلنی چاہئے۔  کشواہا کے اس طرز عمل کے بعد ، آر جے ڈی نے انہیں چلنے کا اشارہ بھی دیا۔  راشٹریہ جنتا دل کے ذریعہ کشواہا کو مسلسل طعنہ دیا جارہا ہے۔  تیجشوی

مالیگاؤں بم دھماکہ بارہ سال بعد بھی عدالتی کارروائی اختتام سے کوسوں دور حکومت بھگوا ملزمین کو بچانے میں مصروف : گلزار اعظمی

Image
ممبئی 29 ستمبر 2020 آج 29 ستمبر کو مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کو بارہ سال مکمل ہوگئے لیکن عدالتی کارروائی اختتام پذیر ہونے پر کوسوں دور ہے، ایک جانب جہاں بھگوا ملزمین تحقیقاتی دستوں کے ذریعہ سرزد ہوئی خامیوں کا فائدہ اٹھانے میں مصروف وہیں دوسری جانب مرکزی حکومت کی زیر سرپرستی این آئی اے بھگوا ملزمین کوراحت پہنچانے کا کام کرررہی ہے۔ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہیت سمیت دیگر ملزمین پر چارج فریم ہوجانے کے باوجود انہوں نے ہائی کورٹ میں ڈسچارج کی عرضداشت داخل کررکھی ہے اس امید پر کہ ان کی ڈسچارج عرضداشت پر حکومت کی جانب سے نو آبجیکشن ملنے پر ہائی کورٹ انہیں مقدمہ سے ڈسچار ج کردیگی اور انہیں ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اگر اس معاملے میں بم دھماکہ متاثرین کی جانب سے جمعیۃ علماء مداخلت نہیں کرتی تو ابتک مقدمہ ختم ہوچکا ہوتا اور بھگوا ملزمین باعزت بری ہوچکے ہوتے، یہ ہی وجہ ہیکہ ملزمین مداخلت کار کی ہمیشہ مخالفت کرتے ہیں اور متاثرین کے وکلاء کو عدالت میں بحث کرنے سے روکنے کے لیئے نت نئے ہتھکنڈے اپناتے ہیں لیکن اس کے باوجود متاثرین کے وکلاء ڈٹے ہوئے ہیں،جمعیۃ علماء کی درخواست پر بم دھماکہ

سنگور ممتابنرجی کو اقتدار میں لایا تھا اور سنگور ہی انہیں مغربی بنگال کی حکمرانی سے اتارے گا : لاکٹ چٹرجی

Image
      ہگلی27/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ دنوں مرکزی حکومت کی جانب سے کسان بل لانے کے بعد سے ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتیں ساتھ ہی کسان اور انکی تنظیمیں بھی اس کسان مخالف بل کے خلاف راستے پر اتر چکےہیں ۔ آئے دن ملک کے کسی نہ کسی حصے میں اس بل کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں ۔   اس کسان مخالف بل کے خلاف ریاستی حکومت بھی کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے ۔ صدن سے لیکر ریاست اور اضلاع تک میں روز ہی احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔   اس بوکھلاہٹ میں بی جے پی والے بھی کسان بل کسان حمایتی بل ہے ۔ بتانے کےلئے راستے پر اتر گئے ہیں ۔ ساتھ ہی عام لوگوں کو بھی بتانے اور سمجھانے میں لگے ہیں کہ یہ بل کسانوں کے حق میں ہے ۔ کسانوں کے مخالفت میں نہیں ہے اور نہ ہی کسانوں کا کوئی نقصان ہے ۔    آج اسی بات کو لیکر ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی اپنے دل بل کو لیکر سیدھے سنگور پہنچ گئیں اور وہاں ٹاٹا کارخانہ لگنے والی زمین سے لیکر گوپال نگر ہوتے ہوئے سنگور تھانے تک " کسان سورکشا پدیاترا " نام سے جلوس کی رہنمائی کی ۔ اس جلوس میں انکے علاوہ پرولیا کے بی جے پی ایم پی جوترموئے سنگھ مہتو ، ہگلی ضلع تنظیم کے

مزدوروں کے حقوق کی بات نہیں ہوئی اور بند کارخانہ نہیں کھلا تو بانسبیڑ سے اترپاڑہ تک راستے کی ناکہ بندی کریں گے : عبدالمنان

Image
ہگلی26/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ دو ستمبر سے بند چاپدانی کا نارتھ بروک جوٹ مل کو کھلوانے کےلئے آج ایک دفعہ پھر سے کانگریس اور سی پی آئی ایم راستے پر اتری ۔  مقامی کانگریسی ایم ایل اے عبد المنان اور سی پی آئی ایم رہنماء ترتھانکر رائے کے رہنمائی میں چاپدانی پالتا گھاٹ موڑ پر احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جہاں دونوں جماعتوں کے کارکنان و حامیوں نے راستے کی ناکہ بندی کی عبد المنان و ترتھانکر بھی راستے کے درمیان بیٹھ گئے ۔ اس دوران کئی مقامی لیڈران پہلے مرکزی حکومت کی عوام دشمنی پالیسیوں اور کسان مخالف بل کے خلاف مرکزی حکومت اور مودی کے خلاف نعرے لگائے ۔ اسکے بعد گزشتہ پچیس دنوں سے بند نارتھ بروک جوٹ مل کو کھلوانے کا مطالبات کو لیکر مل انتظامیہ اور ریاستی حکومت کے خلاف آواز بلند کیا ۔   آدھے گھنٹہ تک راستے کی ناکہ بندی کی وجہ سے آمدورفت دشوار ہونے لگا ۔ اسکے بعد پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور انکی مداخلت کے بعد آمدورفت بحال ہوسکا ۔   آج اس احتجاجی مظاہرہ کے متعلق ریاستی مخالف جماعت کے رہنماء و مقامی ایم ایل اے عبد المنان نے کہا کہ ایک تو کورونا وائرس اسکے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی حالت بد س

کسان مخالف بل کے خلاف رشڑا میں مظاہرہ آخر کس قسم کا شخص وزیر اعظم کے تخت پر بیٹھ گیا ہے : وجے ساگر مشرا

Image
  ہگلی23/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کے جانب سے حالیہ منظور کسان بل کے خلاف ترنمول کانگریس کے جانب سے ریاست بھر میں تحریک جاری ہے ۔ ترنمول لیڈران کارکنان حامی سڑکوں پر اتر کر کسان مخالف بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔  آج رشڑا میں بھی کچھ اسی طرح کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ۔ رشڑا شہر ترنمول کانگریس کے جانب سے رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا کے رہنمائی میں دن کو گیارہ بجے کے قریب رشڑا تین نمبر ریل گیٹ کے نزدیک بازار میں مودی و مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا ۔ اس مظاہرے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کئی سابق کونسلر و سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامی شامل ہوئے اور مودی و مرکزی حکومت کی عوام دشمن اور کسان مخالف منظور شدہ بل کے خلاف جمکر احتجاج کیا ۔ اس دوران سبزیوں اور روزمرہ کی ضروریات خوردنی اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف اپنے اپنے گلے میں آلو پیاز کا مالا پہن کر مودی خلاف نفرت ظاہر کیا ۔  اس دوران وجے ساگر مشرا اپنے گلے میں دال کی پیکٹ جھولا کر آسمان چھوتی قیمت کے خلاف مظاہرہ کرتے نظر آئے

راستے کی خستہ حالی کے خلاف بیدیاباٹی کے لوگوں کا انوکھا احتجاج " روڈ نہیں ووٹ نہیں " کا بینر لگایا ۔

Image
    ہگلی21/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 6 ماہ سے مغربی بنگال کے شہر سے لیکر گاؤں گرام اضلاع تک کہ قریب قریب سبھی علاقوں میں راستے کی سڑکوں کی حالت خستہ حال شکل اختیار کی ہوئی ہے ۔  میونسپلٹیوں کارپوریشن کی معیاد ختم ہوجانے کی وجہ سے سڑکوں راستوں کی مرمت میں خاصی دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ ساتھ ہی ریاست بھر میں گھر گھر پانی سپلائی کے کام کو جلدی مکمل کرنے کی وجہ سے بھی جگہ جگہ سڑکیں راستوں کو کاٹ کر پائپ لائن بیٹھایا جارہا ہے ۔ جسکی وجہ سے سڑکوں کی حالت اور بگڑ گئی ہے اور اسی بیچ بارش کی پانی سے بھی لوگوں کے سامنے مشکلیں کھڑا کر رکھا ہے ۔ ایسے میں راستوں کی مرمت بڑا مشکل ہورہا ہے ۔  جسکی وجہ سے عوام پریشانی کے شکار ہورہے ہیں ۔  آج اسی مسائل سے پریشان ہگلی ضلع بیدیاباٹی میونسپلٹی آٹھ نمبر وارڈ سوپن نگر کے باشندوں نے راستہ بنانے کے کے مطالبات کو لیکر میونسپلٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے کا ایک انوکھا مثال قائم کیا اور راستے پر بینر جھولا دیا ۔ جس میں سیدھے طور پر لکھا تھا " روڈ نہیں ووٹ نہیں "  علاقائی لوگوں نے اس مطالبہ کے ساتھ شکایت کیا کہ 500 میٹر تک کا راستہ نہایت کی خستہ حا

مودی کا چائنیز ایپس پر پابندی مگر چینی بینک سے خود قرض لینے میں مصروف آخر یہ کسطرح کی دشمنی : سریش مشرا

Image
ہگلی20/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پورے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس راستے پر اتر آئی ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست کے مختلف جگہوں شہر گاؤں اضلاع میں ترنمول کانگریس لیڈران احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔ احتجاجی جلوس نکال رہے ہیں ۔   اسی سلسلے میں گزشتہ کل شام کو چاپدانی کے تیرہ نمبر وارڈ نوتن پاڑہ موڑ پر چاپدانی شہر ترنمول کانگریس کے جانب سے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں چاپدانی میونسپلٹی کے تمام سابق کونسلر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس جلسہ کی سربراہی چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کئے ۔ جس میں مہمان خاص کے طور پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو تشریف فرما تھے ۔  جلسے کا افتتاحی تقریر مودی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف زور دار طریقے سے احتجاج کے ساتھ ہوا ۔  یہاں باری باری سے سابق کونسلر مرکزی حکومت کے خلاف اپنے تاثرات بیان کیا اور مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو گنوایا ۔  اس کے بعد چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے بھی

پجاریوں کو بھیک نہیں چاہئے ساڑھے نو برسوں بعد بھتہ دیکر ہندوؤں کا دک نہیں جیتا جاسکتا : اگنی مترا

Image
  ہگلی16/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  آج ہگلی ضلع کے سیوڑاپھولی پھاڑی میں بی جے پی کے جانب سے ڈیپوٹیشن دینے کو لیکر پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جمکر جھڑپ ہوگئی ۔  اس تقریب کی رہنمائی بی جے پی مہیلا مورچہ کی رہنماء اگنی مترا پال کررہی تھیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ ڈیپوٹیشن دینے کےلئے جلوس کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی شامل تھے ۔  اس دوران بی جے پی نے شکایت کیا کہ جلوس کو پولیس کی جانب سے روک دی گئی ۔ ساتھ ہی ڈیپوٹیشن بھی جمع نہیں لیا ۔ بس اسی بات کو لیکر شور شرابہ شروع ہوگیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں حالات بےقابو ہوگیا ۔     بی جے پی پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سیوڑا پھولی گھوش مارکیٹ جسے دو سو برس قدیم بتایا جارہا ہے ۔ اس بازار کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے خلاف میں آج بی جے پی کے جانب سے اگنی مترا کی رہنمائی میں سیوڑاپھولی تھانے میں ڈیپوٹیشن دینا تھا ۔ بی جے پی کا مطالبہ تھا کہ سیوڑاپھولی بازار کو قائم رہنے دینا ہوگا ۔  لیکن جلوس کی شکل میں ڈیپوٹیشن دینے جاتے وقت پولیس نے انہیں روک دیا ۔   اس معاملے میں پولیس کے جانب سے کہا گیا کہ جلوس کی اجازت نہیں دینے کے باو

کوننگر میں بڑا ہنی مون کا پردہ فاش دھڑلے سے چل رہا تھا جسم فروشی کا اڈہ

Image
ہگلی15/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) اترپاڑہ تھانہ کے تحت کون نگر میں دھڑلے سے چل رہے جسم فروشی جسے کچھ لوگ بڑا ہنی مون بھی کہتے ہیں کا کون نگر پھاڑی کی پولیس نے پردہ فاش کی ۔  سوموار کی رات اس جسم فروشی کے اڈے سے گھر کے مالک سمیت کل چار لوگوں کو اترپاڑہ تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ۔   کون نگر کے شکانتو تلہ کالی باڑی جانے کے راستے مادرڈائری کاؤنٹر کے نزدیک ایک عمارت میں یہ جسم فروشی کا کاروبار چلتا تھا ۔  علاقائی لوگوں نے کہا کہ کافی دنوں سے یہاں جسم فروشی کا اڈہ چل رہا ہے ۔  پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کچھ دوسرے علاقے کے عاشقوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو اس اڈے پر آئے تھے ۔   انہیں گرفتار کروانے میں مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد کی ۔    پولیس اور مقامی لوگوں کے اطلاع کے مطابق سوموار کی رات کافی تعداد میں نئے چہروں کو اس فلیٹ میں آتے جاتے دیکھا گیا ۔  اسکے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی ۔ پولیس موقعے پر پہنچ گئی ۔ پولیس آنے کی خبر ملتے ہی بھگدڑ مچ گئی ۔ اس دوران پولیس مکان مالک کے ساتھ ایک اور شخص کو گرفتار کی ساتھ ہی دو لڑکیوں کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔    اس معاملے میں م

ریلوے ائیر پورٹ فروخت کرکے دل نہیں بھرا تو اب بزرگوں کو لوٹنے کے فراق میں لگ گئی ہے مرکزی حکومت : وجئے ساگر مشرا

Image
  ہگلی15/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔  جس دن سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ۔ اسی دن سے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے ۔ بڑے بڑے جھوٹے وعدے کرنے اچھے دنوں کے خواب دکھانے کی بات کرتے کرتے ملک کے عوام کو نوٹ بندی کی کھائی میں دھکیل دی ۔ اسکی اس حرکت سے نہ جانے کتنے غریبوں کی جانیں چلیں گئی ۔ بی جے پی کی اس عوام دشمنی پالیسی کی وجہ سے آج بھی بینکوں کے سامنے لوگوں کی قطاریں اپنی گاڑھی محنت کی رقم کو لینے کے لئے کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔  اسکے بعد سے لگاتار پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ تو کبھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک کے مہنگائی آسمان تک پہونچا دیا ۔ پھر بھی دل انکا نہیں بھرا تو ریلوے کو امبانی تو ایئر پورٹ کو اڈانی کے ہاتھوں میں فروخت کردیا ۔ یہی نہیں رکے ملک کے بیشتر کاروباری شعبوں کمپنیوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپ دیا ۔    یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا نے مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران کہا ۔   انہوں نے اور کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ملک کے عوام

پورا ملک سرحد پر کھڑے فوجی جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے : وزیراعظم

Image
 نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں کہا کہ پورا ملک سرحد پر کھڑے فوجی جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے۔ آج سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس پہنچے نریندر مودی نے چین کے ساتھ سرحد پر کشیدگی کے دوران فوج کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ’’ہماری فوج کے بہادر فوجی سرحد پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پوری ہمت کے ساتھ ، جذبہ کے ساتھ ، بلند حوصلوں کے ساتھ دشوار گذار پہاڑیوں میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ جس اعتماد کے ساتھ وہ ڈٹے ہوئے ہیں ، اس ایوان اور سیشن کی خاص ذمہ داری ہے کہ ایوان کے تمام ممبران ایک جذبہ سے یہ پیغام دیں گے کہ فوج کے جوانوں کے پیچھے پارلیمنٹ اور ممبران پارلیمنٹ کے ذریعے ملک فوج کے جوانوں کے پیچھے کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اجلاس مخصوص ماحول میں شروع ہو رہا ہے۔ کورونا اور فرائض کے درمیان تمام اراکین پارلیمنٹ نے فرض کا راستہ منتخب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سیشن میں کئی اہم فیصلے ہوں گے۔ بہت سے معاملوں پر بحث ہوگی ۔ لوک سبھا میں جتنی زیادہ بحث ہوگی، یہاں جتنی گہری اور متنوع سے بھری بحث ہوتی ہے اتنا ہی ایوان اور ملک

عمرخالد ‏کی ‏گرفتاری ‏پر ‏سنئیر ‏وکیل ‏پرشانت ‏بھوشن کا ردعمل ‏کہا ‏لوگوں ‏کو ‏پھنسانے ‏کی ‏سازش ‏ہورہی ‏ہے ‏۔ ‏

Image
نئی دہلی۔ دہلی فسادات   کی مبینہ طور پر سازش رچنے کے معاملے میں جے این یو   کے سابق طالب علم عمر خالد   کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے اتوار کی دیر رات گرفتار کر لیا ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری کو لے کر سینئر وکیل پرشانت بھوشن  نے سوال کھڑے کئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے جانچ کی آڑ میں پرامن کارکنان کو پھنسانے کی یہ سازش ہے۔ پرشانت بھوشن کی طرح ہی سوراج انڈیا  کے صدر یوگیندر یادو   نے بھی عمر خالد کی گرفتاری پر اپنی مخالفت درج کرائی ہے ۔ بتا دیں کہ عمر خالد کا نام دہلی فسادات کی تقریبا ہر چارج شیٹ میں ہے۔ عمر خالد کی گرفتاری غیر قانونی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ  کے تحت کی گئی ہے۔ دلی پولیس کی طرف سے کی گئی اس کارروائی کی مخالفت میں پرشانت بھوشن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یچوری، یوگیندر یادو، جیتی گھوش اور اپوروا نند کا نام لینے کے بعد اب عمر خالد کی گرفتاری سے دلی فسادات کی جانچ کر رہی دلی پولیس کے بدنیتی پر مبنی نظریہ کو سمجھنے میں کوئی شک وشبہ نہیں بچا ہے۔ یہ پولیس کے ذریعہ جانچ کی آڑ میں پر امن کارکنان کو پھنسانے کی سازش ہے ۔  عمر خالد کی گرفتاری پر سوراج انڈیا

پچیس اراکین پارلیمنٹ کورونا پوزیٹو پارلیمنٹ کے اندر ایک ساتھ اتنے اراکین کے کورونا پازیٹیو پائے جانے پر ایک خوف کا ماحول بنا ہوا ہے ۔

Image
         نئی دہلی: کووڈ-19 کا قہر اس وقت ملک میں اپنے عروج پر چل رہا ہے۔ اسی ضمن میں پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ میناکشی لیکھی، اننت ہیگڑے اور پرویش ورما سمیت 25 اراکین پارلیمنٹ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مانسون اجلاس کو لے کر کافی تیاریاں کی گئی ہیں۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سبھی تیاریوں کا جائزہ خود لیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، مانسون اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں کے 25 اراکین پارلیمنٹ کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں 17 اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا کے اور 8 اراکین راجیہ سبھا کے ہیں۔ لوک سبھا کے متاثر اراکین  پارلیمنٹ میں 12 بی جے پی، 2 وائی آر ایس کانگریس اور شیو سینا، ڈی ایم کے، آرایل پی کے 1-1 رکن پارلیمنٹ ہیں۔  پارلیمنٹ کے اندر ایک ساتھ اتنے اراکین کے کورونا پازیٹیو پائے جانے پر ایک خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے اس سیشن میں خصوصی سماجی فاصلہ (Special Social Distancing) کے ضوابط پر عمل کیا جارہا ہے۔  دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش

گوگھاٹ میں خبر کرنے گئے صحافیوں پر حملہ الزام ترنمول پر ، قصور واروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی : مانس مجمدار ایم ایل اے گوگھاٹ

Image
ہگلی13/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) اترپردیش کے بعد مغربی بنگال میں بھی صحافیوں پر حملہ مار پیٹ کے واردات پیش آنے لگے ہیں ۔ کیا ملک میں قانون نام کی ہی رہ چکی ہے ؟  جس کی لاٹھی اسکی بھینس والی کہاوت ایک بار پھر سے سچ ہونے لگی ہے ۔   آج گوگھاٹ میں بی جے پی کارکن کی جھولتی ہوئی لاش ملنے کی خبر پاتے ہی آرم باغ محکمہ کے مقامی چینلوں کے کچھ صحافی وہاں پہنچ گئے ۔  لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ الٹے مار ان پر ہی پڑنے والی ہے ۔  اس معاملے میں آرم باغ نیوز کے مطابق اسکے رپورٹر مدھو سودھن دے کے علاوہ دو اور رپورٹروں پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا جس میں شیخ نواب علی نام کا ایک مقامی رپورٹر بھی تھا ۔  اس نے بتایا کہ ہم لوگ موقعے واردات کی تصویر اور وڈیو لے رہے تھے ۔ جہاں بی جے پی کے کارکنان و حامی مظاہرہ کررہے تھے ۔ اسی درمیان کچھ لوگ آئے اور ہمیں تصویر لینے سے مناکیا ۔ ہم لوگوں نے بتایا کہ ہم رپورٹر ہیں ۔ مگر وہ ہماری باتوں کو نہیں سنے اور بےدھڑک مارنا پیٹنا شروع کردیا ۔ موقعے پر موجود پولیس والوں نے ہمیں بچایا ورنہ ہماری جان وہیں نکل جاتی ۔  اسکی اطلاع ملتے ہی موقعے پر کافی تعداد میں پولیس ایمبولینس لیک

مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف چنسورہ میں ترنمول کا احتجاجی جلوس دس ہزار سے زائد کارکنان ہوئے شامل : اسیت مجمدار

Image
ہگلی13/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  ایک تو کورونا وائرس کی وجہ سے آج ملک کے عوام کی حالت بد سے بدتر ہوکر رہ گئی ہے اور مرکزی حکومت کو چاہئے کہ ملک کے لوگوں کے مسائل کو ہل کرے ۔ پورے ملک کے لوگ مالی تنگی اور بےروزگاری سے سے پریشان ہیں ۔ مگر پھر بھی مرکزی حکومت عوام دشمن پالیسی اپنا کر ملک کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں راستے پر لاکھڑا کی ہے ۔ یہ باتیں آج چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا ۔   آج اسیت مجمدار کی رہنمائی میں ہگلی موڑ سے چنسورہ گھڑی موڑ تک ایک عالی شان جلوس احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔  جس میں دس ہزار سے زائد ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کی ۔  جلوس کے دوران مودی مخالف ترنمول حامیوں نے جمکر نعرہ لگایا ۔  " مغربی بنگال کو مالی مراعات امداد سے محروم کیوں کیا گیا بی جے پی جواب دو "  ۔  " بی جے پی سرکار اور نہیں درکار "  ۔  اور بی جے پی دور ہٹو ، جیسے نعروں سے پورا شہر گونج اٹھا ۔  اس دوران اسیت مجمدار نے کہا کہ مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مغربی بنگال کو معاشی ناکہ بندی کے خلاف آج یہ احتجاجی جلوس نکالی گئی ہے ۔ جس میں دس ہزار سے زائد ترنمول

گوگھاٹ میں بی جے پی کارکن کی لاش درخت سے جھولتی ہوئی پائی گئی بے جی پی نے ترنمول پر خون کا الزام لگایا ، بی جی پی اپنے ہی لوگوں کو مار کر خونی سیاست کررہی ہے : ترنمول

Image
ہگلی13/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع میں بی جے پی کارکن کی ایک اور لاش درخت سے جھولتی ہوئی ملی ہے ۔  اتوار کی صبح ہگلی ضلع کے گوگھاٹ اسٹیشن کے نزدیک گنیش رائے نام کے ایک شخص کی لاش درخت سے جھولتی ہوئی حالت میں ملنے سے علاقے میں ہلچل سی مچ گئی ۔  مقامی لوگوں کے مطابق گنیش رائے سنیچر کی شام سے ہی وہ لاپتہ تھے ۔ آج صبح اسٹیشن کے قریبی علاقے میں انکی لاش درخت میں پھندے سے جھولتی ہوئی ملی ۔  ضلع بی جے پی آرم باغ تنظیم کے صدر بمان گھوش نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گنیش رائے کو پہلے بھی متعدد بار ترنمول کے جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھی ۔ گنیش کا خون ہوا ہے ۔  گنیش نے گھر والوں نے بھی ترنمول کے کئی رہنماء و حامیوں کے خلاف شکایت ہے ۔  حالنکہ ترنمول کے کسی حامی یا رہنماء کا نام لینے سے انکار کیا ۔  مقتول بی جے پی کارکن کی عمر 60 سال بتائی جارہی ہے ۔ وہ گوگھاٹ کے کھناٹی گرام کے علاقے کا رہنے والا تھا ۔  صبح موت کی خبر ملتے ہی علاقے میں ہلچل سی مچ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ کر حالات قابو میں کی ۔  ادھر بی جے پی کے خون کی ہونے کی اطلاع ریاستی بی جے پی صدر دلیپ یادو کو ملی تو

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طبیعت پھر بگڑی ، سانس لینے میں پریشانی کے بعد ایمس میں داخل

Image
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہفتہ کو دیر رات دہلی کے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے ملی خبر کے مطابق سانس لینے میں پریشانی ہونے کے بعد انہیں ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ بتادیں کہ امت شاہ کی جانچ رپورٹ گزشتہ دو اگست کو کورونا پازیٹیو آئی تھی ۔ اس کے بعد انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔میدانتا اسپتال میں علاج کے بعد ان کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آگئی تھی اور پوری طرح شفایاب ہونے کے بعد انہیں 14 اگست کو اسپتال کو ڈسچارج کردیا گیا تھا ۔ حالانکہ 18 اگست کو انہیں تھکاوٹ اور جسم میں درد کی شکایت کے بعد ایک مرتبہ پھر ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں سے وہ 31 اگست کو صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوگئے تھے ۔ اب خبر آرہی ہے کہ انہیں سانس لینے میں پریشانی کے بعد ایک مرتبہ پھر ہفتہ کو دیر رات گیارہ بجے ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو سانس لینے میں تھوڑی پریشانی آرہی تھی ، جس کی وجہ سے انہیں روٹین جانچ کا مشورہ دیا گیا تھا ۔ ڈاکٹروں کے مشورہ پر ہی امت شاہ کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

کوننگر میں نیٹ امیدوار ابھیک کی لاش ملی قتل یا خودکشی ؟ والد نے خاتون دوست کے خلاف شکایت کرنے کو کہا

Image
ہگلی11ستمبر ( محمد شبیب عالم ) اور میڈیکل کے امتحان میں نہیں بیٹھ سکا ہگلی کون نگر کے بیدیشہ ہاؤسنگ کا رہنے والا ابھیک منڈل ۔  تین دن بعد اسکی لاش آج صبح ہند موٹر کے شب تلہ گھاٹ کے پاس سے برآمد کی گئی ۔  گھاٹ کنارے پڑی ہوئی لاش دیکھنے کے بعد مقامی لوگوں نے اترپاڑہ تھانے کو اطلاع کیا  ۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لی ۔     دو روز قبل ہی ابھیک کے والد سبھاش منڈل اور ماں جھرنا منڈل اترپاڑہ تھانے میں اپنے بیٹے کی پراسرار طور پر گمشدگی کی شکایت درج کروائے تھے ۔  ابھیک کی ماں جھرنا کے مطابق وہ نیٹ کا امتحان آئندہ اتوار کو منٹوپارک کولکاتا کے کسی اسکول میں دینے والا تھا ۔ اسکے لئے اس رات داخلہ کارڈ ( ایڈمٹ ) ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے گھر سے باہر کسی قریبی سائبر کیفے میں سائکل لیکر نکلا تھا ۔ مگر وہ اسکے بعد گھر واپس نہیں آیا ۔ اسی رات اسکی سائکل جی ٹی روڈ کے قریب اس گھاٹ کے پاس راستے پر پڑی ہوئی ملی ۔ لیکن ابھیک کا کوئی شراغ نہیں ملا اور آخر کار اسے مردہ حالت میں گھاٹ کے کنارے پائی گئی ۔  آج پولیس لاش کو برآمد کرنے کے بعد ابھیک کے گھر والوں کو شناخت کرنے کے لئے بلایا گیا اور والدین ن

ہگلی داد پور میں دلدوز سڑک حادثے میں ریاست کی پہلی خاتون کمانڈنگ آفیسر سمیت تین افراد کی موت

Image
ہگلی11ستمبر ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں ستمبر ماہ کا دوسرا لاک ڈاؤن کے دن صبح 6 بجکر 25 منٹ میں ہگلی ضلع کے داد پور درگاپور ایکسپریس ہائی وے پر دل کو دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ۔ جس میں جس میں ریاستی پولیس کی بارہ نمبر بٹالیین کی کمانڈنگ آفیسر دیبوشری چٹوپادھیا سمیت اور دو پولیس اہلکار کی موت ہوگئی ۔ ان میں ایک دیبوشری کا باڈیگارڈ تاپش برمن اور ایک انکا ڈرائیور منوج ساہا ہیں ۔  پولیس زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح وہ کولکاتا جارہی تھیں ۔ گاڑی چلارہے تھے ڈرائیور منوج ساہا وہ درمیانے سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں اور انکا باڈی گارڈ سامنے بیٹھا تھا ۔ صبح کے ساڑھے چھ بجے ہونگے کہ اسی درمیان انکی گاڑی توازن کھوتے ہونے راستے کنارے کھڑی بالو سے لدی ٹرک کی پشت سے جا ٹکرائی ۔ انکی گاڑی کا نصف حصہ ٹرک کے پچھلے حصے میں چلا گیا ۔ جسکی وجہ سے کسی کو بھی گاڑی سے نکلنے تک کی مہلت نہیں ملی ۔ ادھر حادثے کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ دوڑے آئے اور ٹرک کو آگے بڑھاکر ان تینوں کو شدید طور پر زخمی حالت میں گاڑی سے نکال کر چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال لے گئے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔  وہیں

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آج یومِ پولیس منایا گیا پولیس کی اعزاز میں ہرسال یکم ستمبر کو پولیس ڈے منائی جائے گی ۔

Image
  ہگلی8/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء اور امفان طوفان کو لیکر پولیس نے جسطرح سے کارکردگی کا مظاہرہ کی ۔ انکی اس خدمات سے متاثر ھوکر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی گزشتہ اگست ماہ میں ہی اعلان کی تھی کہ یکم ستمبر کو ریاست بھر میں پولیس دیوس ( یومِ پولیس ) کے طور پر منائے گی اور ہر سال یکم ستمبر کو پولیس ڈے منائی جائے گی ۔ لیکن 31اگست کی رات ملک کے سابق صدر پرنب مکھرجی کی موت ہوگئی ۔ جسکی وجہ سے یکم ستمبر کو پولیس ڈے نہیں منایا جاسکا اور پورے ایک ہفتے تک سابق صدر کے اعزاز و احترام میں شوگ منایا گیا اور پولیس ڈے کی تقریب کو آٹھ ستمبر کو منانے کا ہدایت دیا گیا ۔ آج اسی ہدایت کے مطابق ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں یومِ پولیس کی تقریب منعقد کی گئی ۔  ایک طرف چنسورہ پولیس لائن میں ہوم گارڈ ایسوسی ایشن کے زیرِ احتمام پولیس ڈے منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر ، ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اور دیگر پولیس اہلکار شرکت کئے ۔ تقریب کا آغاز بنگلہ نظم کے ساتھ کیا گیا ۔ اسکے بعد باری باری سے سبھی نہیں پولیس کی

مالیگاؤں بم دھماکہ آج این آئی اے جج نے چارج سنبھالا عوام انصاف کےلئے بارہ برسوں سے منتظر : گلزار اعظمی

Image
ممبئی 8 ستمبر مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ میں آج خصوصی این آئی اے جج نے باقاعدہ چارج لے لیا جس کے دوران بم دھماکہ متاثرین نے خصوصی جج سے جلد از جلد سماعت مکمل کرنے کی گذارش کی۔ بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)کی جانب سے آج ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے خصوصی این آئی اے جج پی آر سٹرے کو بتایا کہ بارہ سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود اس مقدمہ میں فیصلہ نہیں ہوسکا ہے لہذا عدالت جلد از جلد بقیہ گواہوں کو گواہی کے لیئے عدالت میں طلب کرکے مقدمہ کی سماعت کو تکمیل تک پہنچائے۔ ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ اس مقدمہ کا سامنے کررہے ملزمین میں سے چند ملزمین ہائی پروفائل ہیں اور وہ مقدمہ کی سماعت پر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے لہذا عدالت کو انہیں عدالت کی کارروائی میں حصہ لینے کے لیئے حکم دینا چاہئے جس پر خصوصی جج نے انہیں یقین دلایا کہ حالات نارمل ہونے کے بعد جیسے ہی گواہان کی آمد شروع ہوگی تمام ملزمین کی عدالت میں حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس تعلق سے خصوصی جج نے وکیل استغاثہ اویناس رسال کو بھی کہا کہ وہ بقیہ سرکاری گواہان کی عدالت میں گواہی کے لیئے طلب

ستمبر ماہ کا پہلا لاک ڈاؤن دوکان بازار بند راستے سنسان مگر لوگوں نے کہا کہ کیا کورونا ابھی بھی ہے ؟

Image
ہگلی7/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے یون تو سبھی پریشان ہیں ۔ خصوصی طور پر مغربی بنگال کے عوام زیادہ پریشان ہیں اور سیاسی طور پر بھی مغربی بنگال میں بی جے پی کو لیکر شور و غل کچھ زیادہ ہی ہورہی ہے اس لئے کہ بس کچھ ہی ماہ رہ گئے ہیں مغربی بنگال میں بدھان سبھا کے انتخاب کا اور اسی لحاظ سے سیاسی چپکلس تیز ہوگئی ہے ۔  مرکزی حکومت اگست ماہ کے اختتام پر اعلان کی تھی کہ اب اسکی اجازت کے بغیر کوئی ریاست لاک ڈاؤن نہیں کریگا ۔ مگر ریاستی وزیر اعلیٰ انکے اعلان سے قبل ہی مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کرچکی تھی ۔  ادھر مرکزی حکومت کے اس اعلان سے زیادہ تر لوگ راحت کی سانس لیئے تھے کہ چلو کم سے کم لاک ڈاؤن کی مار سے تو نجات ملی ۔ مگر یہاں سیاسی لڑائی کے درمیان عوام پس کر رہ گئے اور ممتابنرجی کی جانب سے لاک ڈاؤن کا جاری رہا اور آج ستمبر ماہ میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن رہا ۔  آج بھی وہی دیکھا گیا جیسا ہر لاک ڈاؤن کے دن دیکھا جاتا ہے ۔ راستے پر پولیس کی سخت چوکسی بازار بند دکانیں بند بس ایمرجینسی کے طور پر دوا کی دکانیں میڈیکل اسٹورس کھلے رہے ۔ ساتھ ہی کل کارخانے جو

بکرے کا گوشت لاکر نہیں دینے پر بیوی نے شوہر پر گرم ماڑ پھینک کر جلائی تھانے میں شکایت درج بیوی فرار

Image
  ہگلی7/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) شوہر کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اسکے انکار کی سزا اسکی بیوی کچھ اسطرح سے دیگی ۔ بیوی کا مطالبہ تھا بکرے کا گوشت لاؤ ۔ شوہر نے کہا آج نہیں دوسرے دن لادونگا ۔ اسی بات کو لیکر دونوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی ۔ اتنے میں بیوی نے گرم ماڑ پھینک کر شوہر کو چھلنی کردی ۔   یہ واقعہ ہے پنڈوا تھانہ کے تحت بینچی گرام پیرتلہ علاقے کا شوہر وکاس چھترپال پنڈورا تھانے میں بیوی کے خلاف شکایت درج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ بدھ کے روز دوپہر کے وقت اسکی بیوی کھانا بنا رہی تھی  ۔ وکاس نے پوچھا کیا بنایا ہے ۔ اسکی بیوی نے کہا کہ سبزی ۔ شوہر نے کہا کہ تھوڑی سی مچھلی بھاجا ( تل ) بنادو ۔ اس پر بیوی بولی کہ نہیں بکرے کا گوشت لادو ۔ شوہر بولا آج نہیں کل ۔ اس بات پر بیوی بگڑ گئی ۔ تب شوہر نےکہا کہ تم اپنے باپ کو فون کرکے روپیہ منگالو ۔ بس اسی بات پر بیوی گالی گلوچ کرنے لگی ۔ مجھ سے برداشت نہیں ہوا اسے دو طمانچہ لگادیا ۔ وہ اٹھ کر گھر میں گئی اور بیٹی کو پیٹنے لگی ۔ اس پر شوہر اور غصے میں اکر پھر دو تھپڑ رشید کردیا ۔ اسکے بعد اسکی بیوی چولہے کے پاس آئی اور چاول پک چکا تھا اس نے ماڑ

یومِ اساتذہ کے موقعے پر ترنمول کانگریس نے گنوایا تعلیمی شعبہ میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی

Image
ہگلی5/ستمبر ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ مختلف اسکولوں کلب اداروں میں یومِ اساتذہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔  ایک طرف جہاں اساتذہ کمیٹیاں یومِ اساتذہ مناتے دیکھا دیئے وہیں ۔ ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ایم پی اور ضلع ، بلاک سطح کے رہنماؤں و حامیوں کو بھی یومِ اساتذہ مناتے دیکھا گیا ۔ اس موقعے پر کئی جگہوں پر خون عطیہ کیمپ بھی لگائے گئے ۔  آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا صبح سے ہی چنسورہ ، بانسبیڑیا سے لیکر پنڈوا تک کے کئی علاقوں میں ترنمول کے جانب سے منعقد کی گئی یومِ اساتذہ تقریب میں شامل ہوئے ۔ اس دوران ایک طرف وہ جہاں اساتذہ کی اہمیت و  احترام پر روشنی ڈالا ۔ وہیں ریاستی وزیر اعلیٰ کی تعلیمی شعبہ میں کارکردگی کو گنوایا ۔  ساتھ ہی کئی اسکولوں کے اساتذہ کو گلوں و تحفہ تحائف سے انکی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے ۔  وہیں بانسبیڑیا میں پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے جانب سے بانسبیڑیا ہریجن ہندی اسکول میں بھی ٹیچروں نے ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کرکے ڈاکٹر رادھا کرشنن کے سوانح حیات پر روشنی ڈالا اور ا

" آپکے پاس پانچ سو روپئے کا کیش بیک آفر ہے " بینک اے ٹی ایم نیٹ بینکنگ کے بعد اب فون پے کے جال میں پھنسا ایک شخص

Image
ہگلی3/نومبر ( محمد شبیب عالم ) پہلے چور چوری کرتا تھا ۔ جیبیں کاٹتا تھا اور لوگوں کو پتہ نہیں چلتا تھا اس لئے کہ وہ چوری چھپے کرتا تھا ۔ مگر آج اس انٹرنیٹ وائی فائی کے زمانے میں پڑھے لکھے چوروں کی تعداد بڑھ گئی ہے ۔ خوبی تو انکی یہ ہے کہ آپ سے بات بھی کرتے ہیں اور اپنی باتوں کے درمیان آپکی رقم بھی آپکے اکاؤنٹ سے اڑا لیتے ہیں اور آپ کچھ بھی نہیں کرپاتے ہیں ۔  ہم آپ اکثر بینک فراڈ ، اے ٹی ایم فراڈ کے بارے میں سنتے رہتے ہیں ۔ لیکن اب تعلیم یافتہ چور اپنے چوری کرنے کے انداز میں تبدیلی کرلئے ہیں ۔ اس بار بینک فراڈ نہیں بلکہ PHONEPE فون پے دھوکہ دہی ہوا ہے ۔  کچھ اسطرح کے آفر کال آتا ہے کہ " آپکے پاس پانچ سو روپئے کا کیش بیک آفر ہے "     "اگر آج یہ پیشکش قبول جلدی سے نہیں کرتے ہیں تو یہ رقم واپس ہوجائے گا " ۔   بس اس بات کو فون پر سنتے ہی بھدریشور کے شیکھر سرکار اتاؤلے ہوگئے اور کہا کہ اس آفر کو لینے کے لئے کیا کرنا ہوگا ؟  یہ سوال سنتے ہی دوسری  جانب سے جواب آتی ہے کہ " ہم نوٹیفیکیشن بھیجتے ہیں ۔ آپکو پانچ ہزار روپئے کا کیش بیک ملےگا ۔ لیکن اس سے پہلے آپ اس ایپ ک