گوگھاٹ میں بی جے پی کارکن کی لاش درخت سے جھولتی ہوئی پائی گئی بے جی پی نے ترنمول پر خون کا الزام لگایا ، بی جی پی اپنے ہی لوگوں کو مار کر خونی سیاست کررہی ہے : ترنمول

ہگلی13/ستمبر ( محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع میں بی جے پی کارکن کی ایک اور لاش درخت سے جھولتی ہوئی ملی ہے ۔  اتوار کی صبح ہگلی ضلع کے گوگھاٹ اسٹیشن کے نزدیک گنیش رائے نام کے ایک شخص کی لاش درخت سے جھولتی ہوئی حالت میں ملنے سے علاقے میں ہلچل سی مچ گئی ۔  مقامی لوگوں کے مطابق گنیش رائے سنیچر کی شام سے ہی وہ لاپتہ تھے ۔ آج صبح اسٹیشن کے قریبی علاقے میں انکی لاش درخت میں پھندے سے جھولتی ہوئی ملی ۔  ضلع بی جے پی آرم باغ تنظیم کے صدر بمان گھوش نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گنیش رائے کو پہلے بھی متعدد بار ترنمول کے جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھی ۔ گنیش کا خون ہوا ہے ۔  گنیش نے گھر والوں نے بھی ترنمول کے کئی رہنماء و حامیوں کے خلاف شکایت ہے ۔  حالنکہ ترنمول کے کسی حامی یا رہنماء کا نام لینے سے انکار کیا ۔  مقتول بی جے پی کارکن کی عمر 60 سال بتائی جارہی ہے ۔ وہ گوگھاٹ کے کھناٹی گرام کے علاقے کا رہنے والا تھا ۔  صبح موت کی خبر ملتے ہی علاقے میں ہلچل سی مچ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ کر حالات قابو میں کی ۔  ادھر بی جے پی کے خون کی ہونے کی اطلاع ریاستی بی جے پی صدر دلیپ یادو کو ملی تو انہوں نے سیدھے ترنمول کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلے کہا کہ گنیش بپ جے پی کا کارکن و ڈویژنل سیکریٹری تھا ۔  جس کو مار کر ترنمول والوں نے پیڑ سے لٹکادیا ۔ مغربی بنگال میں ایسا ہرروز ہورہا ہے ۔  سی پی ایم اپنے دورے اقتدار میں سیاسی حریفوں کو مارکر دفن کردیتی تھی اور آج ترنمول اپنے سیاسی حریف کو مارکر پھندے سے درخت میں لٹکا دے رہی ہے ۔     اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ترنمول اس قسم کی سیاست نہیں کرتی ہے ۔  آج گوگھاٹ کے علاوہ پورے ملک میں بی جے پی جس قسم کی سیاست کررہی ہے وہ نہایت ہی شرمناک ہے ۔ قتل مار دنگا بھڑکا کر مغربی بنگال کی پرامن فضاء کو آلودہ کرنا چاہتی ہے ۔  انہوں نے اور کہا کہ جس شخص کی موت ہوئی ہے وہ سی پی ایم حامی تھا اور ابھی کچھ ہی دن قبل بی جے پی میں شامل ہوا تھا ۔ تحقیقات کے بعد سچائی عوام کے سامنے ہوگی ۔  ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی اپنے ہی لوگوں کو مار کر خونی سیاست کررہی ہے ۔  میں اتنا ضرور کہونگا کہ بی جے پی جو راستہ اپنائی ہے ۔ مغربی بنگال کے عوام اسے ہرگز قبول نہیں کرینگے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا