Posts

Showing posts from April, 2020

جمعیت علماء ہند کا اعلان، تنظیم کی جگہ ضرورتمند افراد کی مدد کریں صاحب حیثیت افراد

Image
 دیوبند/ یکم مئی  -   جمعیت علما ء ہند نے اس بار ہر سال دیا جانے والا عطیہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمیعت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عطیہ نہ لیکر اُس کی رقم کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں پریشان لوگوں کی امداد میں استعمال کی جائے گی۔ ارشد مدنی نے اپیل کی ہے کہ مسلمان بلا تفریق مذہب و ملت سبھی ضرورتمندوں کی مدد کریں۔ مولانا نے اپنے  حامیوں سے اس وبا میں پریشان لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔  دیوبند میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے مسلمانوں سے ایک خاص اپیل کی۔ مولانا نے کہا کہ ماہ رمضان کے اس مقدس موقع پر مسلمان فطرہ اور زکوٰۃ سے ضرورتمند اور مستحق  افراد کی مدد کرتا ہے۔ لیکن اس سال کورونا جیسی مہلک وبا نے دنیا کے نظام اور معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے ایسے حالات میں سب سے زیادہ خراب وقت سے سماج کا وہ طبقہ گزر رہا ہے جو روز کمانے اور کھانے والا ہے۔ مولانا نے سماج کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جمیعت کو عطیہ کی جانے والی رقم سے ایسے ضرورتمند افراد کی مدد کریں تاکہ ملک کے اقتصا

رشڑا میں کورونا سے ایک اور شخص ہوا متاثر پورے علاقے خوف و دہشت مقامی انتظامیہ سوالوں کے گھیرے میں ۔

Image
ہگلی30/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا آج مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے چالیسویں دن بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے ۔ اسکی حرکت میں تیزی سے انتظامیہ کے نیند اڑ گئے ہیں کہ آخر کیسے اس پر قابو پائی جائے ؟  جی ہاں آج پورے ملک کی طرح مغربی بنگال کے رشڑا میونسپلٹی کو بھی بڑی ہی تیزی کے ساتھ کورونا اپنی گرفت میں لیتے جارہا ہے ۔ حالانکہ میونسپل انتظامیہ اس پر قابو پانے کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں مگر اس کے باوجود ابھی دو روز قبل ایک نمبر وارڈ میں کورونا مثبت مریض پانے کی خبر ٹھنڈی بھی نہیں پڑی تھی کہ آج رشڑا میونسپلٹی کے ہی دو نمبر وارڈ میں ایک اور  رپورٹ آنے سے پورے رشڑا کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول طاری ہو گیا ہے ۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد یہاں مسلسل بڑھنے سے لوگوں میں کے درمیان بےچینی بڑھتی  جارہی ہے ۔  آج یہاں دو نمبر وارڈ میں کورونا مثبت   کی خبر ملتے ہی میونسپلٹی کے جانب سے پورے علاقے کو سینیٹائز کیا گیا اور متاثرہ شخص کے گھر والوں کو شری رامپور کے والش اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔  اس معاملے میں مقامی کونسلر برہم دیو روی داس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی عمر 45سال کے

کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ایم ایل اے لگاتار خدمت میں لگے ہوئے ہیں

Image
  ہگلی29/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے آدی سپتو گرام اسمبلی کے ترنمول ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا جب تک لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تب سے وہ لگاتار سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں ۔ وہ ہرروز اپنے اسمبلی حلقہ کے کسی نہ کسی علاقے میں کچھ نہ کچھ کرتے دیکھائی ضرور دیتے ہیں ۔ اس سے قبل وہ اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں غریب و  ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرتے دیکھائی دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک وہ میونسپلٹی سے لیکر پنچایت تک کے علاقوں میں کل چالیس ہزار ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرچکے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ وہیں آج دمکل کی مدد سے آدی سپتو گرام بدھان سبھا کے موگرا دو نمبر پنچایت کے نیم تلہ بازار  کانٹاپوکھر ، موگرا اسٹیشن روڈ اسکے علاوہ آدی سپتو گرام پنچایت کے تحت کسان بازار سے لیکر آدی سپتوگرام بازار اسٹیشن کے قریب بازار  میٹھا پوکھر چک بانسبیڑیا ، بوروپاڑہ ، سنکھونگر روڈ اور اسلام پاڑہ کے کچھ علاقوں کو سینیٹائز کیا ۔ اس دوران وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی سینیٹائز کا چھڑکاؤ کرتے نظر آئے ۔

ہگلی انٹر ریجن ایکسپریس و مینی بس ایسوسی ایشن کے جانب سے ممبران کو مالی مدد دی گئی ۔

Image
  ہگلی29/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع انٹر ریجن ایکسپریس بس اور مینی بس ایسوسی ایشن کے جانب سے تارکیشور بس اسٹینڈ یونین کے تمام بس کارکنان کو کمیٹی کی جانب سے 500روپئے کی مالی تعاون دیا گیا ۔    ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ یہ مالی تعاون آئندہ دنوں آرم باغ کے بس کارکنوں کو بھی دی جائے گی ۔  ایسوسی ایشن کے صدر گوتم دھولے نےکہا جو لوگ بھی اس کیمٹی سے جڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں موقعے پر حاضر نہیں ہوپارہے ہیں وہ لوگ اپنے کے ساتھ بینک اکاؤنٹ نمبر بھی کمیٹی کو لکھوا دیں تاکہ ہم براہ راست آپکے اکاؤنٹ میں یہ معمولی رقم ڈال سکیں ۔  انہوں نے اور کہا کہ ہمیں خوشی ہےکہ اس مشکل وقت میں ہم اپنے کمیٹی کے لوگوں کو تک خدمت کا ہاتھ بڑھا پارہے ہیں ۔  آج یہاں 138لوگ موقعے پر پہونچے اور سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے یہ رقم انکے درمیان سونپ دی گئی ۔

رشڑامیں کورونا کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے 6 وارڈوں کو کیا سیل

Image
 ہگلی 28/ اپریل (محمد شبیب عالم )  ہگلی  ضلع رشڑا میونسپلٹی کے ایک نمبر وارڈ میں ایک خاتون کی کورونا مثبت ہونے کے بعد رشڑامیونسپل کے تحت ایک سے چھ نمبر وارڈوں پر مکمل مہر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  رشڑا میونسپل پولیس اور محکمہ کے انتظامی نمائندوں کا ہنگامی اجلاس منگل کی سہ پہر شریرام پور کے ایس ڈی او ثمراٹ چکرورتی کے دفتر میں ہوا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔  رشرا میونسپل کے چیئرمین وجے ساگر مشرا نے میونسپلٹی  کے دیگر نمائندوں کے ساتھ اپنے طور پر کھڑے ہوکر ان وارڈوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر مہر ثبت کردی  انہوں نے بتایا کہ اب بلدیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے دکانداروں کو فروش شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا ۔ اس کے بعد وہ اپنے علاقے میں سبزیاں اور پھل فروخت کرسکیں گے ۔   بیچنے والے جو پہلے سے کاروبار میں ہیں ان کو ترجیح دی جائے گی اور  فروش شناختی کارڈ بنائے جائیں گے ۔   اس دوران  وجے ساگر مشرا نے ایک بار پھر میڈیا کے ذریعے لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ صرف سماجی فاصلے برقرار رکھنے سے ہی کرونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔  اگرچہ رشڑا میونسپلٹی کے علاقے میں ایک

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عرفان خان اب نہیں رہے ۔

Image
 ممبئی 29/اپریل  - عرفان خان چلے گئے۔  بالی ووڈ کے مشہور اداکار نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی اسپتال میں آخری سانس لی۔  موت کے وقت وہ 54 سال کے تھے۔  عرفان خان کی موت نے پورے بالی ووڈ کے ساتھ انکے چاہنے والوں کے  درمیان غم و شوگ پائی جارہی ہے ۔ منگل کو لاک ڈاؤن کے دوران عرفان خان اچانک بیمار ہوگئے۔  انہیں فوری طور پر ممبئی کے دھیروبھائی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔  وہ وہاں پر آئی سی یو میں زیر علاج تھا۔  تاہم ، علاج کے وسط میں ہی پِکو کی موت کی افواہیں پھیل گئیں۔  تاہم ، بالی ووڈ اداکار کے ترجمان نے اس بات کو دبا دیا ۔  انہوں نے واضح کیا کہ عرفان کو بڑی آنت میں انفیکشن ہوا تھا۔  ڈاکٹر اس کے جسم پر نگاہ رکھے ہوئے تھے ۔   اداکار کے ترجمان نے امید ظاہر کی  کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔  لیکن آخر کار لڑائی رک گئی۔  بالی ووڈ کے اس تجربہ کار اداکار کا انتقال ہوگیا ۔ 

رشڑا میونسپلٹی کے علاقے میں کورونا مثبت مریض پائے جانے سے لوگوں میں دہشت چئیرمین نائب چئیرمین لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی گزارش کیا ۔

Image
  ہگلی27 اپریل (محمد شبیب عالم ) رشڑ ا   میونسپلٹی کے ایک  نمبر  وارڈ کے بڑی مسجد روڈ کے علاقے میں سوموار  کی شام ایک خاتون کے کورونا مثبت ہونے کی خبر سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ۔   وارڈ کی کونسلر مایا گپتا کے شوہر پرتھا سارتھی گپتا (پپو) نے بتایا کہ خاتون گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھی۔  انہیں شریرام پور شریرام پور کے والش اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔  کورونا کی علامات کو دیکھ کر ، اس کا نمونہ جانچ کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا۔  پیر کو رپورٹ آنے پر کورونا کورونا کی تصدیق نمونے میں ہوئی۔  فی الحال ، اس خاتون کو کولکاتا  کے ID اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔  پورے علاقے کو صاف ستھرا اور  کردیا گیا ہے ۔  زرائع سے ملی اطلاع کے مطابقمتاثرہ شخص کا شوہر ویلنگٹن  جوٹ مل میں کام کرتا ہے۔  انتظامیہ کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ اس خاتون کے لواحقین کو قرنطین سنٹر بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔  پورے علاقے کو بھی سیل کردیا جائے گا ۔ اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے لوگوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی گزارش کیا ۔ ساتھ ہی نائب چئیرمین زاہد حسن خان بھی لوگوں سے احتیاط برتنے اور لا

رکشا منتری راجناتھ سنگھ نے کورونا کے اثرات کو کم کرنے کے لئے نیز لاک ڈاؤن کے بعد عملی منصوبوں کے سلسلے میں ڈی پی ایس یو اور او ایف بی کے تعاون پر نظر ثانی کی

Image
  نئی دہلی ،28 ؍اپریل2020 : رکشا منتری  راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 سے نبردآزما ہونے اور ان کے آپریشنل منصوبوں کے سلسلے میں دفاعی سرکاری دائرہ کار کی صنعتی ا کائیوں(ڈی پی ایس یو) اور آرڈیننس فیکٹری بورڈ(او ایف بی) کی تعاون پر ویڈیوں کانفرنس کے توسط سے آج یہاں نظر ثانی کی۔   راجناتھ سنگھ نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے نئی مصنوعات تیار کرنے کے طریقے اپنانے کے سلسلے گمیں دفاعی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کی اختراعی ہنرمندیوں کی ستائش کی  اور کئی شکلوں میں ان کے ذریعے مقامی انتظامیہ کو دی جانے والی امداد کو بھی سراہا ۔ رکشا منتری نے انہیں ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد آپریشن از سر نو شروع کرنے کے لئے ہنگامی حالات پر مبنی منصوبے وضع کریں، تاکہ ہر ممکن حد تک وقت کے لحاظ سے جو خسارہ لاحق ہوا ہے، اس کی بھرپائی ممکن ہوسکے اور پیداوار پھر سے منظم شکل میں آگے بڑھ سکے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کے احیاء کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی سرکاری دائرہ کار صنعتی اکائیاں، نجی دفاعی صنعت کے ساتھ مل کر اقتصادی احیاء کے عمل می

یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ الہ آباد میں پھنسے ہزاروں طلبہ و طالبات گھر پہونچانے کی تیاری

Image
 الہ آباد 28/اپریل  -  لاک ڈاؤن کے دوران الہ آباد میں ہزاروں کی تعداد میں پھنس جانے والے طلبہ اور طالبات کو گھر پہنچانے کا یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے ۔ الہ آباد یونیورسٹی اور شہر کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تقریباً دس ہزار طلبہ و طالبات کو بسوں کے ذریعہ گھروں تک پہنچانے کا کام  شروع ہو گیا ہے ۔ سول سروسز اور دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور طالبات شہر میں رہ کر تیاری کرتے ہیں ۔ طویل لاک ڈاؤن کے دوران الہ آباد یونیورسٹی اور دیگر ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبہ نے ریاستی حکومت سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا تھا کہ ان کو اپنے گھروں تک پہچانے کا انتظام کیا جائے ۔   شہر میں مقیم بیرونی طلبہ نے کئی بار اپنے نفسیاتی مسائل کا بھی ذکر کیا تھا ۔ طلبہ و طالبات کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے ماہرین نفسیات پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ ماہرین نفسیات کی کمیٹی نے بھی طلبہ کے نفسیاتی مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ طلبہ نے ڈپریشن اور گھبراہٹ کی شکایت کی تھی ۔ طلبہ و طالبات کے مسائل اور ان کے وا

لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں گیہوں کی فصل کی کٹائی کا کام زوروں پر

Image
  28 اپریل 2020۔ ملک بھر میں گیہوں کی فصل کی کٹائی کا کام لاک  ڈاؤن کے دوران پورے زور شورسے جاری ہے ۔ کاشتکاروں اور کارکنان کے ذریعہ   فصلوںکی کٹائی ، انہیں  یکجا کرنے اور ان کی تھریشنگ  کے عمل کے دوران  معیاری آپریٹنگ ضوابط  پرعمل کیا جارہا ہے۔ محکمہ زراعت ،  امداد باہمی  و کاشتکاروںکی بہبود   ، حکومت ہند نے ریاستوں  کے نام ایس او پی  یا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر دوسرے لفظوں میں معیاری ضابطہ عمل  جاری کئے ہیں ،  جنہیں کاشتکاروں اور  کھیتوں پر کام کرنے والے  مزدوروں کی صحت کی تحفظ  کے لئے  نیز کروناوائرس کے پھیلاؤ  کی روک تھام کے لئے اپنایا جانا ضروری ہے ۔           جیسا کے ریاستوں کی جانب سے اطلاع حاصل ہوئی ہے ، مدھیہ پردیش  میں  98  اور 99 فیصد گیہوںکی فصل  کاٹی جاچکی ہے۔  راجستھان میں  92سے 95 فیصد فصل کاٹی جاچکی ہے ۔ اترپردیش میں 85 سے 88فیصد فصل کاٹی جاچکی  ہے ، ہریانہ  میں  55سے  60فیصد فصل کاٹی  جاچکی ہے ،  پنجاب میں 60سے 65 فیصد فصل کاٹی جاچکی ہے ۔دیگر ریاستوں  میں  87سے  88فیصد فصل کاٹی جاچکی ہے ۔           دالوں اور تلہنوں کی  حصولیابی کم از  کم امدادی قیمتوں  پر

عبادت ہی واحد راستہ ہے کورونا وائرس سے نجات پانے کی : زاہد حسن خان

Image
ہگلی27/اپریل ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے کورونا آج پوری دنیا کو متاثر کیا ہے ۔ ہم دنیا کے تمام مذاہب کے لوگوں کا عبادت گاہ تک سے دور کردیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالی ہم سبھوں سے ناراض ہے ۔ ہم دنیاوی عیش و عشرت میں اتنا کھوگئے ہیں کہ سہی طریقے سے خدا کی بندگی نہیں کرپاتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی عالم اسلام کے ساتھ پوری دنیا کے لوگوں  سے ناراض ہوگیا ہے ۔ اسی لئے آج اس مہلک مرض کی گرفت اور طرح طرح کی پریشانیوں سے گھر تے جارہے ہیں ۔  اس سے نجات پانے کا آخری راستہ ہے عبادت ۔   یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان ایک ملاقات کے دوران کہا اس دوران انہوں نے دنیا کے تمام مسلمانوں خصوصی طور پر رشڑا کے مسلمان بھائیوں سے گزارش کیا کہ آپ لوگ ماہ رمضان کی عبادت کے دوران کورونا سے نجات کے لئے بھی دعاء کریں ۔  اس دوران لاک ڈاؤن سے متاثرہ ضرورت مندوں کے مسائل پر انہوں نے کہا کہ میں حسبِ اوقات ضرورت مندوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہرممکن کوشش میں لگاہوں اور لگاتار اسی دن سے ضرورت مندوں میں چاول تیل آٹا موڑھی چینی تقسیم کیا جارہا ہے ۔ اس سے قبل شبِ ب

عوامی خدمت کرنا میرا پہلا دھرم ہے سیاست کرنے کے لئے دن اور بھی ہیں : سریش مشرا

Image
  ہگلی26/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس سے بچنے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن تدابیر اپنانے میں لگی ہے تاکہ لوگوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔  اس کوشش میں چاپدانی میونسپلٹی ایک قدم آگے ہی بڑھ کر لوگوں کی خدمت میں لگی ہے ۔ باشندگان چاپدانی کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک بےنظیر کارنامہ انجام دی ہے جو ریاست کے دوسرے اضلاع و میونسپلٹی میں دیکھنے نہیں ملی ہے ۔ جی ہاں چاپدانی میونسپلٹی کے تحت چاپدانی موجودہ سبزی بازار ( اندرا میدان ) میں داخل ہونے سے پہلے لوگوں کو corona prevention tunnel سے گزرنا پڑتا ہے ۔ بازاروں میں خریداری کرنے آنے والے لوگ اس ٹینل سے گزر تے ہیں اور پوری طرح سے سر سے پاؤں مکمل طور پر سینیٹائز ہوکر دوسری جانب نکل تے ہیں ۔  اسکے علاوہ چاپدانی میونسپلٹی کے سامنے بھی یہ کورونا پریوینشن ٹنیل لگایا گیا ہے ۔ اور ایک بھدریشور تھانے کے سامنے لگایا گیا ہے ۔  اس معاملے میں آج چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ چاپدانی میونسپلٹی کی جانب سے ان تین جگہوں پر کورونا وائرس سے چاپدانی کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے ہی یہ ٹینل لگائی گئ

آپ کی خدمت میرا انعام ہے !! محمد وجیہ القمر مصباحی

Image
صوفیہ مسجد، بانسبیڑیا ھگلی بنگال ۔ خدمت خلق کا پاٹھ ہر دھرم میں پڑھایا جاتا ہے۔ مگر اس پر عمل کرنے کا موقع بہت کم لوگوں کو ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس مہا ماری کے دور میں بھی لوگ ہر مسئلے کو دھرم کے چشمے سے دیکھ رہے ہیں۔ کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہے سب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہے یہ صحیح ہے کہ فضا ناسازگار ہے، دشمن ہر دم تاک میں لگے بیٹھے ہیں، ہر طرف جھوٹ اور مکر وفریب کا جال بچھا ہوا ہے،لیکن کیا ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے سےمسئلے کا حل ہو جائے گا، نہیں ، ہر گز نہیں، اس کے لیے ہمیں کچھ کرنا ہوگا۔کام کرنا ہوگا ،خدمت خلق کرنی ہوگی، زمین پر اتر کر کام کرنا ہوگا۔ لچھے دار تقریروں سے یہ کام نہیں ہوگا، اسٹیج سے نیچے آنا ہوگا۔ Field Workکرنا ہوگا، سوشل میڈیا کے ذریعہ قیمتی مشورے دینے اور مضامین لکھنے سے بھی اس کا حل نہیں ہوگا ،جب تک ہم سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ نہیں لیں گے۔ اچھا سماج اور صالح معاشرہ کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔ جو جہاں ہے، جس لائق ہے، اپنی صلاحیت ولیاقت کے مطابق کام کرے، ایک تنکے سے اگر ہوسکے تو ہم اپنے دیش واسیوں کی مدد کریں ۔ س

بانسبیڑیا کے کئی علاقوں کو کیا گیا سیل رمضان کے موقعے پر ہدایت پر لوگوں میں مایوسی ۔

Image
ہگلی25/اپریل ( محمد شبیب عالم )  کورونا کورونا پتہ نہیں کب جائے گی یہ بلا !  یہ آہ و پکار آج پورے دنیا کے ساتھ ہمارے ملک کے بچے نوجوان بزرگ ہر کوئی کررہا ہے ۔ آج رمضان المبارک کا پہلا دن تھا اور پہلے ہی دن بانسبیڑیا کے لوگوں خاص طور پر مسلمانوں کے لئے ایک مشکل دن کی شروعات ہوئی ۔ گزشتہ ایک ماہ سے لاک ڈاؤن کی مار پورے ملک کے ساتھ بانسبیڑیا کے عوام بھی جھیل رہے ہیں ۔  مگر یہ کیا جب لاک ڈاؤن سے نجات پانے کی امیدیں جاگی تو یہاں بلکل اسکے برعکس دیکھنے کو ملا ۔ شکنجہ اور سخت کردیا گیا ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت پورے مل بازار بوڑو پاڑہ اسلام پاڑہ تین نمبر گمٹی نئی لائن  پرانی لائن  شب پور گاندھی کالونی  ماسٹر کالونی کے علاقوں کو سیل کردیا گیا ۔ ساتھ ہی بازاروں کے کھلنے پر بھی پابندی لگادی گئی اور وقت مقرر کردی گئی ۔  راشن اور مودی خانہ ( کرانے کی دکان ) کو کھولنے کا وقت صبح 9بجے سے دوپر کے بارہ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا اور سبزی بازار کے ساتھ پھل بازار یا پھل فروخت کرنے کا وقت دوپہر کے تین بجے سے شام ساڑھے 6 بجے ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔  اس نئی سختی کو لیکر لوگوں کے درمیان طرح طرح

کوہِ نور اسپورٹس اینڈ سوشل کلب کے جانب سے ماہ رمضان کے لئے خوردنی اشیاء کی تقسیم

Image
ہگلی25/اپریل ( محمد شبیب عالم )  بانسبیڑیا اسلام پاڑہ ہالٹ ( اسٹیشن ) کے قریب کوہِ نور اسپورٹس اینڈ سوشل کلب کے جانب سے سو ضرورت مندوں میں ماہ رمضان کے موقعے پر چنا چینی بیسن تیل اور ضروری خوردنی اشیاء تقسیم کیا گیا ۔ اس دوران اس کلب کے سیکریٹری و ممبران نے گزارش کیا کہ اس کارخیر میں آپ بھی حصہ لیں اور جسطرح کی امداد ہو ہمیں کریں  ۔ آپکے جانب سے دی جانے والی امداد سے غریب ضرورت مندوں کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی ۔ انکے گھروں میں بھی عید ہوگی ۔ انشاءاللہ

بھدریشور گنج جگ دھتری پوجا کمیٹی نے راشن کے ساتھ نقدی بھی ضرورت مندوں کو دیا ۔

Image
  ہگلی25اپریل ( محمد شبیب عالم )  لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریب ضرورت مندوں کے درمیان کوئی نہ کوئی چاول آلو پیاز تو تقسیم کر ہی رہا ہے ۔ مگر کچھ اور بھی ضروریات ہیں جو سوائے روپئے  پیسوں کے پورے نہیں ہوسکتے ۔ اسی بات کا خیال رکھکر بھدریشور گنج جگ دھتری پوجا کمیٹی کے سیکریٹری دیبا برتا بسواس اور ممبران نے فیصلہ کیا کہ اناج اور دیگر خوردنی اشیاء کے ساتھ کچھ ہاتھ خرچ کے لئے نقدی رقم بھی دی جائے اور اسی منصوبہ کے ساتھ آج یہاں کے 76 ضرورت مندوں کے درمیان آلو پیاز ، سویابین ، چینی ، دودھ ، چائے ، چناچور ، موڑھی ، نمک ، تیل ، صابن ، دال ، بسکٹ کے ساتھ کچھ نقدی روپئے بھی دیئے ۔ سیکریٹری نے کہا کہ ان سامانوں کے علاوہ اور بھی کچھ ضروریات ہو سکتے ہیں ۔ ہم حسبِ اوقات لوگوں تک پہونچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

چنسورہ عدالت میں وڈیو کانفرنس کے زریعے انیس معاملوں کی ہوئی سنوائی ۔

Image
  ہگلی) ، 24 اپریل (محمد شبیب عالم )  کلکتہ ہائیکورٹ کی ہدایت پر پانچ ججوں پر مشتمل خصوصی بینچ ہگلی  ضلع کی چھوچنسورہ ضلعی عدالت میں زیر التوا مقدمات کی سماعت کررہا ہے۔  21 اپریل کو ڈسٹرکٹ سیشن جج نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بطور ٹرائل کیس کی سماعت کی۔  جمعہ کے روز ، چنسورہ ضلعی  عدالت کا خصوصی بینچ تیسری بار بیٹھا۔  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس دن مجموعی طور پر 19 مقدمات کی سماعت ہوئی۔  ان معاملات میں ، پی او سی ایس او ایکٹ کے تین معاملات تھے جن میں ایک ملزم کو عدالت میں ضمانت منظور کی گئی تھی جبکہ دو ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی گئی تھی۔  اس کے علاوہ 16 دیگر مقدمات کی بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 13 مقدموں کی ضمانت منظور کرلی اور عدالت نے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (ہگلی) شنکر گنگولی نے کہا کہ دوسرے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ماناس سانیال نے ان معاملات کو چیمبر سے سنا اور ان مقدمات کی سماعت 100 فیصد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی۔  اتنے بڑے پیمانے پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ابھی تک ضلع میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی ہے۔  وی

لاک ڈاؤن کے دوران رمضان کے انتظامات

Image
کولکاتا: رمضان کا مہینہ 25 اپریل ، 2020 سے شروع ہوسکتا ہے ، جو چاند دیکھنے کے ساتھ مشروط ہوگا۔مختلف مسلم تنظیموں / اداروں / دانشوروں / علمائے کرام نے بین المسلمین کے مسلم کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ رمضان کے دوران لاک ڈاؤن ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور افطار ، سحری کے ساتھ ساتھ تراوی کی نماز (رمضان کے دوران شام کی باجماعت نماز) صرف کنبہ کے افراد کے ساتھ گھر میں ادا کریں۔  ان میں جمعیت علماء ہند (محمود فیکشن) ، آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ ، رضا اکیڈمی ، سمستھا کیرالہ جمعیت العلما ، کیرالہ ندواۃ المجاہدین ، وزڈم اسلامی تنظیم ، تمل ناڈو جمات العلماء صباحی ، امارت شرعیہ (پٹنہ) ، سید احمد بخاری (شاہی امام ، جامع مسجد ، دہلی) ، مفتی مکرم احمد (امام ، فاتحپوری مسجد ، دہلی) ، مولانا محمود مدنی (جنرل سکریٹری ، جمعیت علماء ہند / ایم) ، مولانا ارشد مدنی (صدر) ، جمعیت علماء ہند / اے) ، مفتی اشفاق حسین قادری (قومی صدر ، آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام) ، مولانا شبلی قاسمی (نائب ناظم ، پٹنہ میں واقع امارت شرعیہ ، بہار ، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ) ، مولانا خالد راشد فرنگی محالی (امام ، عید گڑھ ، لکھنؤ ا

جعلی میڈیا اہلکاروں کے خلاف ملک بھر میں ایف آئی آر درج کی جاسکتی ہے

Image
 نئی دہلی  ویڈیو کانفرنسنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ملک بھر میں وہ تمام افراد جو پریس شناختی کارڈوں کے ساتھ گھوم رہے ہیں یا جعلی چینلز چلا رہے ہیں وہ فوری طور پر تفتیش شروع کردیں گے۔  اس معاملے میں قصوروار ثابت ہونے والے شخص کو فوری کاروائی کرکے گرفتار کیا جائے گا۔  وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ کچھ قصورواروں کی وجہ سے اچھے ، دیانتدار اور دیانت دار صحافیوں کی شبیہہ خراب ہورہی ہے اور ان کے کام میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔  وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ تقسیم کرنے اور جعلی صحافیوں کی خدمات حاصل کرنے اور پریس کے نام پر بلیک میل کرنے کا کاروبار پورے ملک میں جاری ہے۔  اس پر قابو پانا بہت ضروری ہے۔  اس سلسلے میں ، تمام ریاستوں کی پریس انفارمیشن وزارت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایک اخبار ، حکومت ہند کے آر این آئی یا کسی ٹی وی کے ذریعہ رجسٹرڈ میگزین ، جو ریڈیو انفارمیشن نشریات کی وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ ہے ، ایک صحافی ، رپورٹر مقرر کرسکتا ہے اور صرف اس کا ایڈیٹر ہی پریس کارڈ جاری کرسکتا ہے۔  نیوز پورٹل ک

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر ڈرون کیمرے سے نگرانی

Image
  ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم )  کورونا وائرس بیرون ملک کے بعد اپنے وطن میں بھی بڑی تیزی کے ساتھ اپنا پیر پھیلاتے جارہا ہے ۔ ساتھ ہی اس نے ریاست مغربی بنگال اور اس کے اضلاع کو بھی اچھوتا نہیں چھوڑا ہے ۔ اسکی تیزرفتاری کی وجہ سے ریاستی حکومت کے بھی کان کھڑے کردیئے ہیں ۔ جس کے نتیجے میں  شہر کے علاوہ کئی اضلاع    کو آرینج زون کے جمرہ میں ڈال دیا گیا ہے ۔ جس میں ہگلی ضلع کا بھی بیشتر علاقہ شامل ہے اور اسی وجہ سے یہاں کے شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لئے ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے ۔ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے لئے اب ڈرون کیمرے کا بھی سہارا لے رہی ہے ۔  آج دن کو موگرا تھانہ پولیس کی ایک پوری ٹیم جس میں ڈی ایس پی کرائم سبھاشش چودھری او سی پرسانت چٹرجی  سی آئی اروپ بھومک کے علاوہ بانسبیڑیا آؤٹ پوٹ کے مل پھاڑی کے ایس آئی سجیت اور اے ایس آئی دلیپ مشرا پولیس عملے کے ساتھ پہلے بانسبیڑیا کے مزدور بستی  بازاروں میں ڈرون کیمرہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے پیش آیا اور لوگوں کو گھروں میں بھیا ۔  اسکے بعد بنگالہ بھاسی علاقہ تریوینی کے بازاروں میں

آج بانسبیڑیا میونسپلٹی اور گنجس جوٹ مل کی جانب سے مزدور کالونی کو سینیٹائز کیا گیا ۔

Image
  ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے دن بدن کورونا وائرس کا عتاب بڑھتا جارہا ہے ۔ لوگوں کے درمیان خوف بھی بڑھتا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی حکومت اور انتظامیہ کی بھی نیندیں اڑتی جارہی ہے ۔  لوگ کو اس مہلک مرض سے بچانے کے لئے انتظامیہ بےحد فکر مند ہے اور ہر ممکن کوشش میں لگی ہے کہ کسی بھی طرح چاہے جیسے بھی ہو اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کا پیر پھیلانے نہیں دینا ہے ۔ مگر کامیابی کتنی مل رہی ہے یہ سبھی کو پتہ ہے ۔ مگر کہتے ہیں کہ مرتا کیا نہ کرتا ۔  کوشش و تدابیر تو ضروری ہے اور اسی لئے بانسبیڑیا میونسپلٹی لگاتار اپنے وارڈوں کو سینیٹائز کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ آج گنجس جوٹ مل کے دس نمبر وارڈ کی مزدور کالونی کو سینیٹائز کیا گیا ۔ مزدوروں کے لائن کواٹر میں جوٹ مل اور میونسپلٹی کے عملے سینیٹائز کرتے نظر آئے ۔  اس دوران بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی سی امیت گھوش نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہ علاقہ ابھی تک کورونا سے پاک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے لوگوں کی صحت کا خیال رکھنا لیکن لوگ خود سے اپنے آپ کو محفوظ نہیں رکھتے ہیں تو انکی بڑی غلطی ہے ۔  وہیں گنجس جوٹ مل کے پرسنل منیجر اتانو کمار د

کورونا پہونچا کوننگر کے کنہائی پور علاقے میں لوگوں میں دہشت  ۔

Image
  ہگلی23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس ایک طرح سے آدھے ہگلی ضلع کو اپنی گرفت میں لے چکاہے ۔ اور ابھی بھی اس کے قدم رک نہیں رہے ہیں ۔ پہلے سیوڑا پھولی ۔ اسکے بعد شری رامپور پھر اتر پاڑہ چندن نگر اور اب کوننگر کے کنہائی پور پنچایت کے آدرش نگر علاقے میں دستک دے دیا ہے ۔  بتایا جارہا ہے کہ کولکاتا مارواڑی سوسائٹی اسپتال کے ایک ڈاکٹر اور انکی اہلیہ گزشتہ سات اپریل کو بخار کھانسی میں مبتلا ہو کر شری رامپوری کے شرم جیوی اسپتال میں داخل ہوئے ۔ اسکے دوسرے دن ان دونوں جانچ کے لئے سیمپل کولکاتا کے کسی سرکاری اسپتال میں بھیجا گیا ۔ گزشتہ رات ان دونوں کی رپورٹ سامنے آئی جس میں ان دونوں کو کورونا پوجیٹیو بتایا گیا ۔  آج بروز جمرات اس خبر کو پاتے ہی کنہائی پور پنچایت کے پردھان اچھے لال یادو دمکل کی مدد سے پورے علاقے کو سینیٹائز کروانا شروع کیا ۔ اس معاملے میں پردھان نے کہا کہ بلا وجہ خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بس لاک ڈاؤن کی ہدایت پر عمل کریں کنہائی پور پنچایت آپ لوگوں کی خدمت میں پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا ۔

رمضان المبارک کی آمد پر صوفیہ مسجد کی جانب سے ضرورت مندوں میں خوردنی اشیاء کی تقسیم ۔

Image
    ہگلی 23/اپریل ( محمد شبیب عالم ) صوفیہ مسجد کمیٹی، بوڑوپاڑہ، بانسبیڑیا، ہگلی ،کے مخلص اراکین  نےباہم بیٹھ کر یہ مشورہ کیا کہ لوگ پریشان ہیں ،بہت سے گھروں میں چولہا جلنا مشکل ہے۔ لہذا ہمیں اپنے علاقے کے حاجت مند لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہیے، پورے محلے کا دورہ کرکے دیکھنا چاہیے کہ کن گھروں میںں راشن اور اناج کی ضرورت ہے اور کون لوگ ان کی مدد کے لیے آگے آرہے ہیں اور اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔ ہم لوگوں نے اپنے پورے محلے کا دورہ کیا ،کافی لوگوں نے سراہا اور اپنا تعاون پیش کیا ،ضرورت مند لوگوں کے چہرے پراس وخوف اور نا امیدی کے ماحول میں ایک ہلکی سی چمک دیکھنے کو ملی، کچھ لوگوں نے اپنی خوشی کا اظہار ان لفظوں میں کیا کہ’’ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمارے سماج میں ہمارا کوئی مددگار نہیں ہے مگر آپ لوگوں کو دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ کوئی تو ہے جو ہمارے پیچھے کھڑا ہے،بڑےخلوص اور محبت سے ماہ مبارک کی آمد آمد کے مبارک موقع پر ضرورت مندوں میں ایک  تحفہ پیش کیا گیا ۔      یہ خدمت جو صوفیہ مسجد کے اراکین نے پیش کی ہے ،اس  مبارک سلسلے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ،بالخصوص دیگر ا

ہگلی ضلع کے زیادہ تر علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ۔

Image
  ہگلی21/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع ڈی ایم دفتر ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے زیادہ تر علاقوں کو کنٹینمینٹ زون کے دائرے میں شامل کیا گیا ۔  ڈی ایم دفتر سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ضلع کے اترپاڑہ کوترانگ میونسپلٹی ، ڈانکونی میونسپلٹی ، شری رامپور میونسپلٹی ، کوننگر میونسپلٹی ، بیدیاباٹی میونسپلٹی ، چاپدانی میونسپلٹی اور چندن نگر میونسپلٹی  کے علاقوں کو آج سے کنٹینمنٹ زون کے دائرے میں لایاجارہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان میونسپلٹیوں کے علاوہ انکے تحت کئی گرام کو بھی اسی کنٹینمنٹ زون میں ڈالا گیا ہے ۔ جس کے تحت ان علاقوں میں کسی بھی سرکاری یاغیرسرکاری کام  مکمل طور پر بند رہیں گے ۔  اس کے علاوہ جن شعبوں میں کچھ رعایتیں دی گئی ہیں وہاں 25فیصد سے زیادہ لوگوں کی حاضری نہیں ہونی چاہئے اور اگر اس ہدایت پر عمل نہیں کیا گیا تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا سکتی ہے ۔ 

گنجس جوٹ مل کھلنے کی امید گئی سردخانے میں ریاست کے صرف تین ملوں کو کھولنے کی ملی منظوری مزدوروں میں مایوسی ۔

Image
ہگلی21/اپریل ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا کے ساتھ پورے ہگلی ضلع کے جوٹ ملوں کے کھلنے کی امید گئی سرد خانے میں ۔ مزدوروں میں مایوسی ۔ مزدور یونین تنظیموں نے مل مالکان پر مزدوروں کو مالی مدد دینے کی پھر سے کی وکالت ۔   آج بانسبیڑیا۔گنجس جوٹ مل کو چالو کرنے اور لاک ڈاؤن پیریڈ کا تنخواہ دینے جیسے مطالبات کے ساتھ مل انتظامیہ کے ساتھ دن کے گیارہ بجے سے اس مل کے تمام مزدور یونین رہنماؤں کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ کافی دیر تک چلی ۔ میٹنگ کے اختتام پر بی سی ایم یو کے سیکریٹری بسواناتھ نے نمائندہ عوامی نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے مطالبات کو لیکر آج میٹنگ ہوئی ۔ ساتھ ہی کارخانہ کب سے چالو کیا جائے گا اس پر بھی بات ہوئی ۔  اس پر گنجس جوٹ مل کے انتظامیہ و جنرل منیجر ٹی کے کنڈو نے تمام مزدور یونین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم کارخانہ چلانے کے لئے گزشتہ ہفتہ ہی ریاستی ہوم سیکریٹری اور وزیر محنت کو درخواست کئے تھے اور کارخانہ چلانے کےلئے جو گائیڈ لائن تیار کیا گیا تھا اس پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے ہم نے کارخانہ چلانے کی درخواست کیا تھا ۔ مگر افسوس کہ ہماری درخواست کو قبو

مرکزی حکومت نے کووڈ-19سے نبردآزما ہونے اور اس کے پھیلاؤ پرقابو حاصل کرنے کی غرض سے صورتحال کا جائزہ لینے اور ریاستوں کی کوششوں کو منظم بنانے کی غرض سے چھ بین وزارتی ٹیموں کی تشکیل کی

Image
  نئی دہلی ، 20 ؍اپریل2020 : مرکز نے 6بین وزارتی ٹیمیں(آئی ایم سی ٹی)تشکیل دی ہیں۔ ان میں سے دو ٹیمیں مغربی بنگال اور مہاراشٹر کے لئے اور ایک ایک ٹیمیں مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لئے تشکیل دی گئی ہیں، جووسیع تر مفاد عامہ میں صورتحال کا  جائے موقع جائزہ لیں گی اور تمام تر تقاضوں کی تکمیل کے لئے ریاستی حکام کو ضروری ہدایات جاری کریں گی اور مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔صورتحال بطور خاص اندور(مدھیہ پردیش)، ممبئی اور پنے(مہاراشٹر)، جے پور(راجستھان) اور کولکاتہ، میدنی پور مشرق، 24پرگنہ شمال ، دارجلنگ، کلنگپونگ اور جلپائی گوڑی(مغربی بنگال) میں سنگین ہوگئی ہے۔آئی ایم سی ٹی رہنما خطوط کے مطابق خاص لاک ڈاؤن کے اقدامات کے نفاذ، ضروری اشیاء کی فراہمی، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، صحتی بنیادی ڈھانچے کی کمر بستگی اور مستعدی، صحتی پیشہ ورانہ کی سلامتی اور مزدوروں اور ناداروں کے لئے قائم کئے گئے راحتی کیمپوں کی صورتحال پر بطور خاص توجہ مرکوز کرے گی۔ یہاں اس بات کا ذکر کیا جاسکتا ہے کہ خلاف وزری کے معاملات اور واقعات بلاروک ٹوک جاری رہتے ہیں، یعنی ہاٹ اسپاٹ اضلاع میں یا ابھرتے ہوئے اضلاع

بی جے پی نے راشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے راشن دوکانداروں کےخلاف پوسٹر لگایا ۔

Image
  ہگلی، 20 اپریل (محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع بی جے پی کے بانسبیڑیا منڈل کی  جانب سے پیر کی سہ پہر کو بانسبیڑیا میونسپلٹی میں تقریبا تمام راشن شاپس کے قریب پوسٹنگ والے پوسٹر لگائے گئے تھے ، جس میں راشن کی تقسیم میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔  ان پوسٹروں کو بنگلہ میں لکھا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ، مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ پانچ کیلو چاول اور ایک کیلو دال  عام لوگوں کو راشن ڈیلرز کے ذریعہ نہیں دی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ، بی جے پی کے بانسبیڑیا منڈل کے صدر گنیش  نے کہا کہ ان کے علاقے میں راشن کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے۔  لاک ڈاؤن کے دوران وزیر اعظم نے عوام کو پانچ کلو چاول اور ایک کلو دال بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ۔تمام انتظامات مرکزی حکومت نے بھی کیے تھے۔  اس کے باوجود راشن ڈیلر لوگوں کو مرکزی حکومت کے فراہم کردہ راشن نہیں دے رہے ہیں۔  اسی وجہ سے ، بی جے پی کارکنوں نے یہ پوسٹر بانسبیڑیا کے تمام وارڈوں میں راشن دکانوں  کے سامنے لگائے ہیں۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشن ڈیلر عوام کو ان کے حقوق کے لئے پورا راشن دیں ورنہ بی جے پی مظاہرہ کرےگی ۔  

آج ہگلی ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں میں گارجین کے درمیان چاول آلو تقسیم

Image
ہگلی20/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ملک میں کورونا وائرس کو لیکر پچھلے قریب ایک ماہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ جس کی وجہ سے تمام تجارتی مراکز سے لیکر سرکاری غیرسرکاری دفتر آمدورفت کے ساتھ ساتھ اسکولیں بھی بند ہیں ۔  اس دوران غزائی بحران سے بچنے کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ گزشتہ ماہ ہی ریاست کے تمام اسکولوں کے طالب علموں کے لئے چاول اور آلو دینے کا اعلان کرچکی ہیں ۔ ان کی ہدایت کی بنیاد پر گزشتہ ماہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہر ایک بچوں کو دو کیلو چاول اور دو کیلو آلو دینے کا اعلان کی تھیں اور سختی سے ہدایت کی تھیں کہ یہ خوردنی اشیاء بچوں کے گارجین کے ہاتھوں میں دی جائے بچوں کو اسکول آنے سے روکا جائے ۔  اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس ماہ یعنی اپریل کے مہینے میں بھی تعلیم حاصل کرنے والے گارجین کو بلاکر راشن دینے کو کہا گیا ۔ لیکن اس ماہ اسکی مقدار کو بڑھا کر دو کیلو سے تین کیلو کردی گئی ہے ۔ جس کے تحت ہر بچے کو تین کیلو چاول اور تین کیلو آلو آج گارجین کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا ۔ چاپدانی سے لیکر رشڑا بھدریشور انگس اور بانسبیڑیا کے بھی قریب قریب تمام اسکولوں میں یہ راشن تقسیم کی گئی ۔ بانس

مرکزی درگاپوجا کمیٹی نے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں ایک لاکھ پانچ ہزار روپیہ عطیہ کیا ۔

Image
 بھدریشور چندننگر سینٹرل درگاپوجا کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ میں 1,05,001 روپیہ بطورِ عطیہ کلکتہ نیوز کے زریعہ کورونا متاثرہ افراد کی مدد کرنے کے لئے کیا گیا ۔ کمیٹی کے سیکریٹری دیبوبرتو بسواس نے کہا کہ ہمیں بےحد خوشی ہےکہ متاثرہ لوگوں کے خدمت کا ہمیں یہ موقع ملا ۔

ترنمول نے کیلاش وجئے ورگیہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے

Image
  ہگلی 19/ اپریل ( محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع کے شریرام  پور پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجورجیا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔  اتوار کی سہ پہر ہوگلی ڈسٹرکٹ ترنمول کانگریس کے پانچ رکنی وفد نے کیلاش وجئےورگیہ کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی۔  ترنمول کانگریس کے وفد میں بنیادی طور پر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، اترپارہ کے ممبر اسمبلی پرویر گھوشال اور شریرام پور سٹی ترنمول کانگریس کے ایگزیکٹو صدر اور سریرام پور میونسپلٹی  کےسات  نمبر وارڈ کے کونسلر اور چیف شکایت کنندہ سنتوش عرف پپو سنگھ شامل تھے ۔ ہوگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پوسٹوں کے ذریعہ کیلاش وجئے ورگیہ نے ترنمول کانگریس کے ورکنگ صدر سنتوش عرف پپو سنگھ نیز سریرام پور شہر ترنمول کانگریس کی شبیہہ کو داغدار بنانے کی کوشش کی ہے۔  اس پوسٹ کے ذریعہ ، کیلاش وجئے ورگیہ نے لوگوں میں الجھاؤ پھیلاتے ہوئے ریاستی حکومت کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔  لہذا پولیس کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے۔  اسی دوران ، اس معاملے کے مرکزی شکایت کنندہ ، سنتو

بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مزدوروں کے تنخواہ کا مطالبہ کو لیکر بایاں محاذ مزدور تنظیم نے کیا بھوک ہڑتال

Image
  ہگلی19/اپریل ( محمد شبیب عالم )  گنجس  جوٹ مل کے مزدوروں کےلئے بایاں محاذ مزدور تنظیم کے سے کل 21مرکزی مزدور یونین تنظیمیں لگاتار مظاہرہ کررہی ہیں ۔ انکا مطالبہ ہےکہ لاک ڈاؤن پیریڈ کا تنخواہ مزدوروں کو جلد  سے جلد دینا ہوگا ۔ ساتھ ہی انکا کہنا ہے کہ ہمیں ہم مزدوروں کا حق چاہئے بھیک نہیں ۔ مرکزی حکومت کے جانب سے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران تمام سرکاری غیرسرکاری یا ٹھیکہ مزدور ہی کیوں نہ ہوں انہوں انکا ماہانہ طلب یا پندرہ روزہ ہفتہ جیسے جتنا ملتا ہے وہ دینا ہوگا ۔  آج بھوک ہڑتال میں شامل بانسبیڑیا 19 نمبر وارڈ کے سابق کونسلر ذولفقار علی نے سخت لہجے میں کہا کہ گنجس جوٹ مل کا مالک آر کے پودار آج سے پندرہ بیس سال پہلے چوبیس پرگنہ کے کسی جوٹ مل میں نوکری کرتے تھے اور انہوں نے جب گنجس مل کو لیا تب سے یہاں کے مزدوروں نے انکا حق ادا کیا اور اتنی محنت و لگن سے کام کیا کہ آج پودار بابو کا چار چار کارخانہ ہے ۔ مگر ایک طرح جہاں اس مشکل وقت میں ہر کوئی چھوٹی بڑی تنظیم ہو یا عام آدمی ہی کیوں نہ ہو ہر کوئی بس اسی کوشش میں لگاہے کہ انکے پاس پڑوس کے لوگ بھوکا نہ سوئیں ۔ انکے بچے بھوک سے نہ تڑپیں او

گنجس جوٹ مل کے مزدوروں کو ملےگا ایڈوانس آئندہ ہفتہ سے کارخانہ بھی چالو ہوگا : تپن داس گپتا

Image
  ہگلی19/اپریل ( محمد شبیب عالم ) جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے تب سے جوٹ مل مزدوروں کی پریشانی کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے ۔ جوٹ مل ریاست کا ایک ایسا صنعت ہے جہاں پوری ریاست کی بات کی جائے تو لاکھوں کی تعداد میں اس صنعت سے غریب طبقے کے مزدور جڑے ہوئے ہیں ۔ ایک تو یونہی یومیہ اجرت کم ہے اور اوپر سے لاک ڈاؤن اسکی وجہ سے مزدوروں کے درمیان بےچینی پائی جارہی ہے کہ پتہ نہیں کب کارخانے کھلیں گے ۔  ساتھ ہی مرکزی حکومت کے اعلان سے مزدور یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ مل مالکان لاک ڈاؤن پیریڈ کی تنخواہ مزدوروں کو دیگی ۔ مگر ابھی تک بات بنی نہیں ۔   لیکن آج بانسبیڑیا میونسپلٹی کے دس اور 19 نمبر وارڈ میں غریب ضرورت مندوں کے درمیان راشن تقسیم کرنے آئے یہاں کے ایم ایل اے اور ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا نے کہا کہ گنجس جوٹ مل کے مالک آر کے پودار سے بات ہوئی ہے ساتھ ہی مل انتظامیہ کے ساتھ بھی لگاتار کئی دفعہ میٹنگ کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس جوٹ مل کے سبھی مزدوروں کو چار ہزار روپئے بطورِ پیشگی ( ایڈوانس ) دی جائے گی  آئندہ ہفتہ ساتھ ہی آئندہ ہفتہ سے کارخانے کو بھی چالو کردیا جائے گا ۔ انہوں نے ک

تین مئی کے بعد ریل ، ہوائی سفر دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں': جاوڈیکر

Image
نئی دہلی19/اپریل  -  مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے 19 اپریل  اتوار کو کہا کہ مرکزی حکومت نے 3 مئی کو COVID-19 کا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹرین یا ایئر لائن سروس شروع کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ، اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اس معاملے پر کوئی بھی بحث فضول ہے۔  یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حکومت مسافروں کی ٹرانسپورٹ خدمات جیسے ٹرینوں یا ہوائی کمپنیوں کو شروع کرنے کے لئے کسی ٹائم لائن کی طرف دیکھ رہی ہے ، تو انہوں نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ، "اس کو ایک دن شروع کرنا ہے لیکن یہ ہے کہ ایک دن اس وقت آپ کو معلوم نہیں ہے۔"  بے سود ہے کیوں کہ ہم ہر روز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور نئے سبق سیکھ رہے ہیں۔ "  جاوڈیکر نے کہا ، کچھ ایئر لائنز نے اپنے طور پر فیصلہ کیا تھا کہ وہ 4 مئی سے بکنگ شروع کردے ، اور نوٹ کیا کہ شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ حکومت نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ حکومت کرے گی ، انہوں نے اس معاملے پر کسی قیاس آرائی کے خلاف مشورہ دیتے ہوئے کہا