یوگی حکومت کا بڑا فیصلہ الہ آباد میں پھنسے ہزاروں طلبہ و طالبات گھر پہونچانے کی تیاری

 الہ آباد 28/اپریل  - لاک ڈاؤن کے دوران الہ آباد میں ہزاروں کی تعداد میں پھنس جانے والے طلبہ اور طالبات کو گھر پہنچانے کا یوگی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے ۔ الہ آباد یونیورسٹی اور شہر کے مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تقریباً دس ہزار طلبہ و طالبات کو بسوں کے ذریعہ گھروں تک پہنچانے کا کام 
شروع ہو گیا ہے ۔ سول سروسز اور دوسرے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اور طالبات شہر میں رہ کر تیاری کرتے ہیں ۔ طویل لاک ڈاؤن کے دوران الہ آباد یونیورسٹی اور دیگر ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبہ نے ریاستی حکومت سے کئی مرتبہ مطالبہ کیا تھا کہ ان کو اپنے گھروں تک پہچانے کا انتظام کیا جائے ۔  شہر میں مقیم بیرونی طلبہ نے کئی بار اپنے نفسیاتی مسائل کا بھی ذکر کیا تھا ۔ طلبہ و طالبات کے نفسیاتی مسائل کو حل کرنے کے لئے الہ آباد یونیورسٹی انتظامیہ نے ماہرین نفسیات پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی ۔ ماہرین نفسیات کی کمیٹی نے بھی طلبہ کے نفسیاتی مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ طلبہ نے ڈپریشن اور گھبراہٹ کی شکایت کی تھی ۔ طلبہ و طالبات کے مسائل اور ان کے والدین کی طرف سے بڑھتے دباؤ کے بعد یوگی حکومت نے ایسے تمام طلبہ اور طالبات کو گھر پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے ، جو اپنے گھروں کو واپس لوٹنا چاہتے ہیں  ۔ 

الہ آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چند گوسوامی کے مطابق تین مرحلوں میں بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ گھر واپس جانے والے طلبہ اور طالبات کے لئے شہر کی یونیورسٹی ، ہندو ہاسٹل ،  سول لائن ، ٹرافک پولیس لائن ، پتھر گرجا گھر ، ہنومان مندر چوراہا اور پبلک سروس کمیشن چوراہا سے صبح آٹھ بجے سے بس چلنی شروع ہو جائے گی ۔  ڈی ایم کے مطابق بسوں کے ذریعہ گھروں کو واپس لوٹنے والے طلبہ اور طالبات کے پاس تعلیمی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے  ۔ ڈی ایم بھانو چند گوسوامی کے مطابق مرزا پور ، بنارس ، چندولی ، جونپور ، پرتاب گڑھ ، کو شامبی ، فتح پور،  چتر کوٹ ، غازی پور ،  مئو ،  بلیا ، اعظم گڑھ ، گورکھپور ، امبیڈکر نگر ، دیوریا ، مہاراج گنج ، کشی نگر ، سدھارتھ نگر ، باندہ ، مہوبا ، ہمیر پور ، امیٹھی ، سلطانپور ، ایودھیا ،  بہرائچ ، گونڈا ،  سنت کبیر نگر ، بلرام پور ، للت پور ، جھانسی کانپور ، کانپور دیہات اور جالون کے لئے بسیں روانہ کی جائیں گی ۔   ڈی ایم بھانو چند گوسوامی نے کہنا ہے کہ گھر واپس لوٹنے والے طلبہ اور طالبات کی سہولت کے لئے مقامی انتظامیہ نے کئی ہلپ نمبر جاری کئے ہیں ۔ ان نمبروں پر فون کرکے طلبہ اپنے سفر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا