Posts

Showing posts from February, 2020

نئی دہلی مشہور صحافی رویش کمار کی مسلمانوں سے ہمدردانہ اپیل

Image
"میری اپیل ہے کہ آپ لوگ بھاجپا اور آر ایس ایس کی مذمت کرنا بند کر دیں ۔ آپ کی مخالفت ہی ان کی طاقت ہے ۔ ویسے بھی جموں و کشمیر کو چھوڑ کر نہ تو تمہیں کہیں کا وزیر اعلی بننا ہے اور نہ ہی وزیر اعظم ۔ جن کو حکومت لینی ہے وہ اپنے آپ آر ایس ایس اور بھاجپا کی کاٹ پیدا کر لیں گے ۔ آپ کی مخالفت کرنے کی وجہ سے ہی بھاجپا 18 فیصد مسلموں کا خوف دکھا کر 80 فیصدی ھندوؤں کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے ۔ اور پورے کھیل کا دار و مدار اصلا 3 فیصدی ہی ہیں ۔ آپ کو جس کسی پارٹی کو بھی ووٹ دینا ہے دو ، جس کی بھی حمایت کرنی ہے کرو ،  لیکن بھول کر بھی بھاجپا ، آر ایس ایس اور مودی کی مخالفت مت کرو ۔ بھول جاؤ کہ آر ایس ایس نامی کوئی تنظیم ہے بھی ۔ بھول جاؤ کہ بھاجپا کوئی پارٹی ہے ۔ بھول جاؤ کہ مودی کوئی نیتا ہے ۔ آپ کی یہی حالت رہی تو کچھ سال میں سیاسی طور پر اچھوت بنا دئے جاؤ گے ۔ پھر نہ تو آپ کو کانگریس پوچھے گی نہ بھاجپا ، اور نہ سپا ۔ جس میم اور اویسی کی آپ اندھی حمایت کر رہے ہو ، اس کو الیکشن میں حصہ تبھی تک لینے دیا جائے گا جب تک کہ بھاجپا کو ان کے چناؤ لڑنے کا فائدہ ہو رہا ہے ۔ جس دن بھاجپا

دہلی میں ہنگامہ رشڑا میں نیم فوجی دستوں کی چہل قدمی مقامی لوگوں میں حیرانی -

Image
  ہگلی28/فروری ( محمد شبیب عالم ) شاید یہ پڑھکر آپ بھی حیران ہونگے کہ حالات دہلی میں خراب ہیں اور فوجیں یہاں ہگلی ضلع میں گشت کررہی ہیں ۔  بلکل ایسا کچھ رشڑا کے لوگوں کے ساتھ بھی ہوا ہے ۔ اچانک آج جمعہ کی صبح سویرے گھر سے باہر نکلتے ہی انہیں بوٹوں کی آواز سنائی دینے لگی اور انکے سامنے چہل قدمی کرتے نظر آئے نیم فوجی دستے جنکی رہنمائی رشڑا تھانہ کے او سی پربیر دتہ اور چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے ای سی پی 2 رہنمائی کررہے تھے ۔  لیکن اچانک کیوں کیسے کس مقصد سے یہاں فوجیوں کو چہل قدمی کروائی گئی کسی نے بھی ٹھوس بیان نہیں دیا ۔ لیکن دیکھ گیا کہ رشڑا کے قریب قریب تمام علاقوں میں انکی گشتی ہوئی ۔ اس معاملے میں رشڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ہمیں کچھ ٹھوس معلومات فراہم نہیں ہوئی ہے ۔ مگر صبح سے ہی مختلف علاقوں میں فوجی جوان گھوم رہے تھے ۔ یہاں تک کہ جمعہ کے نماز کے وقت بھی مسجدوں کے سامنے ان فوجیوں کو ٹہل تے دیکھا گیا ۔  اس معاملے میں چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے کہا کہ دہلی جیسا حال یہاں کبھی نہیں ہوگا ۔ بنگال کے عوام ایسی ب

شاہین باغ احتجاج پرسپریم کورٹ نے کہا ابھی سماعت کےلئے ماحول سازگار نہیں آئندہ 23مارچ کو ہوگی سماعت ۔

Image
 نئی دہلی 26/فروری  -  دہلی کے شاہین باغ سے این اے سی اے اور این آر سی مخالف مظاہرین کو ہٹانے کے لئے درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس کیس کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف پر مشتمل بینچ کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ، 'ہم اس پٹیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے نہیں جا رہے ہیں۔ ہم صرف اس علاقے میں ہونے والے احتجاج کے متعلق امور کی سماعت کرینگے۔ کورٹ نے کہا کہ عدالت نے مصالحت کاروں کو مقرر کیاتھا جس کے بعد مصالحت کاروں نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔عدالت ان رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ ، شاہین باغ میں جاری مظاہرے سے متعلق درخواست کی سماعت کے لئے کوئی سازگار ماحول نہیں ہے۔اسی لیے، کیس کی سماعت 23 مارچ کے لئے ملتوی کردی گئی ہے ۔   وہیں دہلی میں تشدد کے واقعات پر سپریم کورٹ نے دہلی پولیس پربرہمی کا اظہارکیا ۔ سپریم کورٹ میں شاہین باغ کیس کی سماعت کے دوران ، بنچ نے شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ - "مسئلہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی آزادی کی کمی کا ہے۔ اگر پولیس مکمل طور پر کام کرتی ہے تو قانون کے مطابق ، ان میں سے

متنازعہ تقاریر کے معاملہ میں بی جے پی کے چار رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج -

Image
 نئی دہلی 26/فروری  -  دہلی میں تشدد پھوٹ پڑنے کے متعلق عرضداشتوں پر سماعت کے دورا ن کورٹ نے بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کی گئی تقاریر کو سنا۔عرضداشت گزاروں کا کہناہے کہ اس متنازعہ تقاریر کے سبب ہی دہلی میں تشد د پھوٹ پڑا ہے اور حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ جس پر درخواست گزاروں نے دعوی ٰکیا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں انوراگ ٹھاکر ، پرویش ورما ، اور کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔جس پر عدالت نے پولیس سے جواب مانگا۔درخواست گزار نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے ، جو عدالت کے روبرو آیا ہے۔ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ہمیں اب بھی ایف آئی آر کا انتظار کرنے کے لئے کہا جارہا ہے۔عدالت نےمتنازعہ تقاریر کے معاملہ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، کپل مشرا، پرویش ورما، اور ابھے ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے ۔  دہلی ہائی کورٹ میں بدھ کے روز شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد اورکشیدہ حالات کے معاملے سے متعلق سماعت ہوئی۔ دہلی پولیس کے جانب سے عدالت میں پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا ، کہا کہ ابھی کوئی حکم نہیں دیا جانا چاہئے۔ اسی دوران ، وکیل راہول مہرہ نے دہلی حکومت کی ط

دہلی تشدد معاملے میں اب تک 24 لوگوں کی موت، 106 لوگ گرفتار، کیجریوال نےکیا متاثرہ علاقوں کا دورہ -

Image
نئی دہلی 26/فروری  - دہلی پولیس کے پی آراو ایم ایس رندھاوا نےکہا ہےکہ دہلی تشددمعاملے میں اب تک 106 لوگوں کوگرفتارکیاگیا ہے۔ 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہم شمال مشرقی اضلاع کےلئےدونمبر 22829334 اور 22829335 دستیاب کرا رہے ہیں ۔ شمال مشرقی دہلی میں فساد اورتشدد معاملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو7 دیگرلوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 200 لوگ زخمی بتائےجارہے ہیں۔ گرو تیغ بہادر اسپتال (جی ٹی بی اسپتال) کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہوگئی ہےجبکہ 189 لوگ زخمی حالت میں لائےگئےہیں۔ وہیں دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نےکہا ہےکہ دہلی تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔  دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سیلم پور علاقے میں ڈی سی پی دفتر پہنچے۔ اروند کیجریوال نےکہاکہ دہلی کےلوگ تشدد نہیں چاہتےہیں، یہ کچھ شرپسند عناصر اور باہرلوگوں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ہندو اور مسلمان کبھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس دوران شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے پیش نظر ایک اہم میٹن

آج بھی چوبیس گھنٹے میں ایک ہی جوڑی ٹرین اضافی ٹرین کے لئے ترس گئے بانسبیڑیا کے باشندے -

Image
ہگلی26/فروری (  محمد شبیب عالم  ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا اور تریوینی ریلوے اسٹیشن کے درمیان اسلام پاڑہ ہالٹ ( اسٹیشن ) کا افتتاح ہوئے آج سات ماہ گزر گئے ۔ مگر آج بھی صبح اور شام کو ملاکر چوبیس گھنٹے میں صرف ایک ہی ٹرین یہاں ٹھہر رہی ہے ۔ جس کو لیکر مقامی لوگوں میں برہمی پائی جارہی ہے ۔ لوگ اتنے ناراض ہیں کہ وہ کہہ رہے ہیں مرکزی حکومت یہاں کے عوام کو لالی پوپ دیکھائی ہے ۔ یہاں رہنے والے تمام لوگوں کو گمراہ کی ہے اور کچھ لوگوں نے تو یہ بھی قسم کھالیا ہےکہ اگر وقت رہتے اس اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن پر مزید ٹرینیں نہیں ٹھرائیں گئی تو اسکا جواب ہم آئندہ کے انتخاب میں ووٹوں سے دینگے ۔   ۔ اس وائی فائی انٹرنیٹ کے زمانے میں جہاں ملک بھر کے لوگوں کو ایک ہی دھاگے میں پرونے کی کوششیں کی جارہی ہے وہیں شہر کے قریب رہنے والوں کو شہر سے جوڑنے کےلئے چوبیس گھنٹے میں صرف ایک ٹرین ۔ صبح آٹھ بجے ایک ٹرین آتی ہے اس پر سوار ہوکر شہر کولکاتا آجاؤ اور شام تک کا انتظار کرو اسلئے کے گھر واپس جانے کے لئے ایک ہی ٹرین ملے گی ۔ اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ باشندگان بانسبیڑ یا کو اسلام پاڑہ ہالٹ کے شکل میں لالی پوپ دیا گ

امن کی بحالی چاہتے ہیں تو اس پورے علاقے کو فوج کے حوالے کیاجانا چاہیے۔ اویسی کا پی ایم کو مشورہ -

Image
  دہلی 25/فروری  - دہلی پولیس نے بتایا کہ پیر کی دوپہر شمال مشرقی دہلی میں کشیدگی کے دوران آج اسکولوں کو چھٹی دی گئی ہے۔ وہیں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پرتشدد احتجاج کے دوران مبینہ طورپر پولیس پر فائرنگ کرنے والے شاہ رخ نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے ۔ مجلس اتحادالمسلمین  کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پی ایم او کو ٹویٹ کیا  اور تشدد کے درمیان دہلی میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شمال مشرقی دہلی میں صورتحال ابترہوتی جارہی ہے۔ اگر آپ  امن کی بحالی چاہتے ہیں تو اس پورے علاقے کو فوج کے حوالے کیاجانا چاہیے۔ پولیس اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری ترک کردی ہے اور ہجوم کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ زندگیوں کو محفوظ رکھنے کا واحد راستہ   یہ ہے کہ پورے  علاقے کو فوج کے حوالے کردیں ۔    شمال مشرقی دہلی میں ہوئےتشددمیں مہلوکین کی تعدادبڑھ کر 7 ہوگئی ہے۔دہلی پولیس کےجوانٹ کمشنرآلوک کمارنےباضابطہ طورپرخبرکی تصدیق کردی ہے۔آج بھی موج پوراوربرہم پوری میں پتھراؤ کےواقعات سامنےآئےہیں۔پورے علاقےمیں دفعہ 144 نافذ کردیاگیاہے ۔ بجن پورا علاقے میں آج بھی تشدد کی واردات پیش آئی ۔ یہاں آج بھی

ریاست میں تیز طوفان چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Image
کولکاتا 25/فروری  -  منگل کی صبح سے ریاست کے متعدد مقامات پر بارش شروع ہوگئی ہے ، اور علی پور کے فضائی دفتر نے پہلے ہی بتایا۔  منگل کی صبح سے ہی شمالی بنگال اور جنوبی بنگال میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔  آج جلپائگوری ، دارجیلنگ ، کوچی ، بہار ، علی پوردوار ، کلیمپونگ میں گرج چمک کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔  علی پور کے ہوائی دفتر نے بتایا کہ خدشہ ہے کہ 5 کلومیٹر پر کچھ مقامات پر کالبیشیخی ہوسکتی ہے۔  علی پور ایئر آفس نے اطلاع دی ہے کہ بہار اور جھارکھنڈ کے لاگونوں میں ایک طوفان برپا ہوسکتا ہے۔  اس کے علاوہ مغربی بنگال کے اضلاع میں بھی بھاری بارش کا امکان ہے۔

پولوا کے ایک زیورات کی دکان میں چوری چور صندوق لیکر ہوئے فرار ۔

Image
  ہگلی24/فروری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے پولوا ڈوبیر بھیڑی علاقے کے ایک زیور دکان میں ہوئی چوری ۔ دکان کا تالا توڑ کر صندوق ہی اٹھا کر لے بھاگے چور ۔  آج اہل صبح اس واردات کی خبر سن کر علاقے میں شور شرابہ مچ گئی ۔  اس معاملے میں پولیس و مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق ڈوبیر بھیڑی چوماتھا کے قریب مانک داس کا زیور کا دکان ہے ۔ جس میں چوری ہوگئی ۔ چوروں نے سٹر کا تالا سلاخ کی مدد توڑ کر دکان میں رکھے قریب ساڑھے چار لاکھ روپئے کے سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ ساتھ صندوق بھی لیکر فرار ہوگئے ۔  صبح دکان کھولتے وقت مانک داس نے دیکھا کہ اسکے دکان کا سٹر ٹوٹا ہواہے ۔ وہ گھبرا گیا اور پولوا تھانے میں شکایت کیا ۔ شکایت ملتے ہی پولیس موقعے پر پہونچ گئی اور کارروائی شروع کردی ۔ فلحال ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

دنیا میں ہندوستان کی شبیہ خراب کرنے کیلئے رچی گئی سازش ، موج پور تشدد پر کشن ریڈی کا بیان ۔

Image
 نئی دہلی ۔ 24/فروری  -  مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان کے دورہ کے دوران پیر کو دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے مسئلہ پر بھڑکے تشدد کو ملک کی شبیہ کو بگاڑنے کی سازش قرار دیا ۔ انہوں نے دہلی میں بھڑکے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورہ کے دوران اس طرح کے واقعات سے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچا ہے ۔   انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ سے ملک میں امن و قانون کا مسئلہ پیدا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ملک کے مفاد میں نہیں ہیں اور اس سے ملک کی شبیہ پر منفی اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کیلئے ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔   خیال رہے کہ دہلی کے موج پور میں پرتشدد مظاہرہ کے دوران ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں ۔ اس دوران تین لوگوں کی موت بھی خبر ہے ۔ علاقہ میں حالات کشیدہ ہیں ، مگر قابو میں بتائے جارہے ہیں ۔ 

شاہین باغ احتجاج معاملہ سماعت آئندہ 26 فروری کو ۔

Image
 نئی دہلی / 24 فروری  - شاہین باغ احتجاج: سپریم کورٹ میں مہر بند کور میں عدالت کے ذریعہ مقرر کردہ گفتگو کی فائل رپورٹ۔  سینئر ایڈووکیٹ سنجے ہیگڈے کے ساتھ مل کر وکیل کی تقرری کی گئی ایڈووکیٹ سدھنہ رام چندرن نے یہ رپورٹ جسٹس ایس کے کول اور کے ایم جوزف کے بنچ کے سامنے رکھی۔  شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف یہاں شاہین باغ میں جاری مظاہروں پر عدالت کے تقرر کردہ گفتگو کرنے والوں نے آج سپریم کورٹ میں مہر بند کور میں اپنی رپورٹ درج کروائی۔  سینئر ایڈووکیٹ سنجے ہیگڈے کے ساتھ مل کر وکیل کی تقرری کی گئی ایڈووکیٹ سدھنہ رام چندرن نے یہ رپورٹ جسٹس ایس کے کول اور کے ایم جوزف کے بنچ کے سامنے رکھی۔  بنچ نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کو استعمال کرے گا اور اس معاملے کی سماعت 26 فروری کو ہوگی۔ اس نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر مرکز اور دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے درخواست گزاروں اور کونسلوں کے ساتھ بات چیت کرنے والوں کی رپورٹ شیئر نہیں کی جائے گی۔  شروع میں ، محترمہ رام چندرن نے عدالت کو بتایا کہ وہ انھیں دیئے گئے مواقع کے لئے شکر گزار ہیں اور بات چیت کرنے والوں کو ایک سیکھنے کا تجربہ ملا جو مثبت بھی تھا۔ "آئیے

لگاتار آٹھ دنوں سے زندگی اور موت کی لڑائی میں آخر زندگی کی ہوئی ہار ، کب حالات سدھرینگے پول کاروں کے ، کیا کررہی ہے پولیس ؟

Image
  پولوا پول کار حادثہ میں زخمی رسبھ نے آخر کا دم توڑ دیا ، آخری رسومات کےلئے سیاسی سماجی شخصیات کی امڑی بھیڑ علاقے میں ماتم کا ماحول ۔              ہگلی22/فروری ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 14 فروری ہگلی ضلع کے پولوا تھانہ کے تحت کامدیب پور کے نزدیک اسکولی بچوں سے لدی گاڑی ( پول کار ) حادثے کی شکار ہوگئی تھی  ۔ جس میں پول کار یعنی بچوں کو اسکول پہونچانے والی گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ کل چودہ بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔ ان میں سے دو بچوں کی حالت بےحد نازک بتائی گئی تھی ۔ اس دن تمام بچوں کو چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کی حالت کو نازک بتایا تھا جس میں رسبھ سنگھ اور دیب یانگسو نامی بچوں کو امام صدر اسپتال کے ڈاکٹروں نے کولکاتا پی جی اسپتال میں فوراً منتقل کرنے کو کہا ۔ اس دوران چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار و شری رامپو کے ایم پی کلیان بنرجی کی بروقت کاروائی سے ان بچوں کو گرین کاریڈور کی مدد سے کولکاتا صرف 52 منٹوں میں 58کیلومیٹر کا سفر طئے کرکے پہونچا یاگیا ۔  جہاں ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم ان بچوں کے علاج میں لگ گئی ۔ دیب یانگسو بھگت کی ح

بانسبیڑیا میں عالمی یومِ مادری زبان کی تقریب منائی گئی جس میں ماسٹر نصراللہ انصاری ، پروفیسر شاہد اختر ، ریاض آرزو ، نواب سہیل انیس اعظمی اور ماسٹر اسلام الدین عرسی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

Image

بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ میں انتظامیہ کمیٹی منتخب نواب سہیل سیکریٹری چنے گئے ۔

Image
ہگلی22/فروری ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میں واحد ہائرسکنڈری تعلیمی ادارہ " آئی ایم ہائی مدرسہ " انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب گزشتہ سال دسمبر ماہ کے بلکل آخر میں انتخاب ہوا تھا ۔ جس میں ترنمول کانگریس پینل کے کل 6 ممبران کامیاب ہوئے تھے ۔ لیکن کامیابی کے بعد بھی کمیٹی منتخب کرنے میں کافی وقت لگ گیا ۔ اسکی وجہ ترنمول خیمے میں آپسی چپکلس بتایا گیا ۔ ترنمول کے لوگ یہ طئے نہیں کرپاتے تھے کہ کس کو صدر سیکریٹری بنایا جائے ۔ آخر کار کمیٹی آپسی میٹنگ بنی ۔ جس میں ایڈووکیٹ نواب سہیل کو سیکریٹری منتخب کیا گیا اور پینل میں کامیاب ہونے والے ممبر منور علی کو صدر اور محمد حاتم کو نائب صدر بنایا گیا ۔  ادھر نئی کمیٹی بن نے کے بعد مقامی لوگوں کے درمیان یہ کہتے سناگیا کہ سب ٹھیک ہے اس مدرسے کا عالی شان عمارت ہے بچے بچیوں کی تعداد بھی اچھی خاصی ہے ۔ اب بہتر تعلیم پر زور دینے کی ضرورت ہے ۔ اس مدرسے میں اساتذہ کی کمی ہے ۔ نئی کمیٹی ان باتوں کو خیال میں رکھکر تعلیمی ترقی کو آگے بڑھائے ۔ ادھر سیکریٹری منتخب ہونے پر ایڈووکیٹ نواب سہیل نے کہا کہ میں تعلیمی ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کرونگا ۔ مدرسہ ک

زکریا اسٹریٹ ناخدا مسجد کہ سامنے بعد نماز جمعہ کلکتہ خلافت کمیٹی کہ جانب سے این ار سی این پی ار اور اے اے خلاف دستخط مہم چلائی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے دستخط کرکے کالا قانون کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا ۔۔۔

Image

بانسبیڑیا میں یومِ عالمی مادری زبان کی تقریب منائی گئی

Image
ہگلی21/فروری ( محمد شبیب عالم ) سلیقے سے ہواؤں میں جو گھول سکتے ہیں ، ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں ۔ بانسبیڑیا مل پھاڑی انجمن حمایت السلام کلب کے نزد آج یہ تاریخی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس کی صدارت ماسٹر نصراللہ نے کی نقابت کا فرائض انجام  دیئے ۔ تقریب کا افتتاح تلاوت قرآن پاک کے بعد قومی گیت جن گن من پڑھا گیا ۔ اسکے بعد محمد شبیب عالم نے 21فروری عالمی یومِ مادری زبان کے تعلق سے مختصر سی بات رکھا ۔ ساتھ ہی ڈاکٹر مختار احمد اسکول کے سابق استاد خورشید عالم  کی  تحریر  کردہ عالمی یومِ مادری زبان کے تعلق سے تعارفی مضمون پڑھا ۔ اسکے بعد ماسٹر مبارک علی ناز ، ماسٹر زولفقار علی ، ماسٹر اسلام الدین عرسی نے اپنی تقریر سے سامعین کا دل جیت لیا ۔ اسکے بعد ماسٹر انیس اعظمی ماسٹر نصرالدین اور ایڈووکیٹ نواب سہیل نے 21فروری عالمی مادری زبان کے تعلق سے تاریخی باتیں بتائیں ۔ آج کی اس تقریب کے خصوصی مہمان پروفیسر شاہد اختر سابق صدر شعبہ اردو ہگلی محسن کالج نے عالمی مادری زبان کے تعلق کے ساتھ ساتھ اردو اور اردو والے جو خصوصی طور پر اس سے جڑے ہوئے ہیں انکے متعلق اور اردو ادب اور لہز

عالمی یومِ مادری زبان و آزادی کی زبان اردو کےلئے برصغیر میں نفرت کیوں ۔

Image
 کولکاتا:20،فروری(مہتاب عالم،اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے دوران 17نومبر1999میں عام اسمبلی میں زبان کے تئیں یہ فیصلہ لیا گیا کہ عالمی مادری زبان کا ایک دن ہونا چاہئے۔بحث و مباحثے کے بعد 21فروری کا دن منتخب ہوا۔جسے یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیہ میں جاری کیا گیا۔اس کے بعد 21فروری 2000سے بین الاقوامی یوم مادری زبان منانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔امسال 20واں سال ہے۔جہاں دنیا کے ہر اہل زبان اپنی اپنی زبان کے تئیں مناتے آرہے ہیں۔ اکسپریس میڈیا گروپ کے انٹرنیٹ سائٹ پر(زبیر رحمٰن کا مضمون”21 فروری عالمی یوم مادری زبان“دور جدید کے معروف امریکی دانشور اور ماہر لسانیات پروفیسر نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ آج سے صرف 50 سال قبل دنیا میں 8613 زبانیں تھیں جو اب گھٹ کر 6376 تک رہ گئی ہیں، کچھ زبانیں تو حال ہی میں معدوم ہو گئی ہیں۔ جیسا کہ ہندستان کے صوبہ گوا کی کوکنی زبان اب سے چند سال قبل معدوم ہو چکی ہے۔ شاذ و نادر کوئی ضعیف العمر آدمی کوکنی بول لیتا ہو۔ اب گوا کی مادری زبان انگریزی بن چکی ہے، دنیا کی بڑی زبانوں میں دو

ممتابنرجی یہاں عوام کے لئے جو ترقیاتی کام کی ہیں اسکی مثال دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی : وجئے ساگر مشرا

Image
  ہگلی18/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج رشڑا میونسپلٹی کی جانب سے مرکزی حکومت کی غلط پالیسی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا اور نائب چئیرمین زاہد حسن کے رہنمائی میں نکالی گئی جس میں تمام کونسلروں کے علاوہ ترنمول یوتھ کانگریس کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں ترنمول حمایتی خواتین بھی شرکت کیں ۔ یہ احتجاجی جلوس رشڑا میونسپلٹی سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے واپس میونسپلٹی کے پاس اختتام پزیر ہوئی ۔ اس دوران لوگوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جمکر نعرے لگائے ۔ ساتھ ہی درجنوں سوال بھی کئے اور مودی ہائے ہائے کے ساتھ بی جے پی دھتکار ہے کا نعرہ بلند کیا ۔ اسکے علاوہ گیس کی قیمت میں اچانک سے آئی ابال پر لوگوں میں غم و غصہ دیکھا گیا اسکے لئے لوگوں نے کہا کہ گیس کی قیمت میں اچانک اضافہ کیوں مودی جواب دو ؟ ساتھ ہی بےروزگاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور ملک کے عوام کو گمراہ کرکے مزہبی بھید بھاؤ ہندو مسلمان کے درمیان نفرت پھیلانے والی بیان بازی کرکے قومی یکجہتی آپسی بھائی چارگی ختم کرنے اور پھوٹ ڈالو حکومت کرو جیسی پالیسیاں اپنا کر ملک کے ع

پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کیا گیا ۔

Image
 پلوامہ میں شہیدوں کی شہادت کا ایک سال مکمل ہونے پر چاپدانی میونسپلٹی جانب سے چئیرمین سریش مشرا اور ترنمول کارکنان و حامیوں نے پلوامہ حملہ میں تمام شہیدوں کے تصویر سامنے رکھکر سردھان جلی دیا اور کہا کہ آپکی قربانی کو پورا ہندوستان کبھی فراموش نہیں کرپائے گا ۔

چندن نگر پولیس کمشنریٹ کی بڑی کامیاب چھوری و دھوکہ بازی کے ساتھ لوٹے گئے موبائل اور روپئے واپس ملنے سے لوگوں میں خوشی

Image
    ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر کے جانب آج ایک پریس کانفرینس بلائی گئی تھی ۔ جہاں پولس کمشنر ہمایوں کبیر نے  صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں موبائل چوری اور روپئے کی۔دھوکہ دھڑی کی کل 738 شکایتیں درج کی گئی تھی ۔ لوگوں کے جانب سے شکایات ملنے کے بعد پولیس اپنی کاروائی میں لگ گئی جسکا نتیجہ آپ کے سامنے ہے ۔ اب تک کل 220 عدد موبائل برآمد کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مختلف طریقے سے لوگوں کے روپئے لوٹ لینے کی شکایتیں بھی درج کی گئی تھی اور پتہ چلا کہ زیادہ لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے ہی روپئے غائب کردیئے گئے ہیں ۔ گزشتہ ایک سال میں 39 لاکھ  نو ہزار 160 روپئے برآمد کرکے واپس اکاؤنٹ ہولڈروں کے خاتے میں جمع کروانے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں ۔  آج جو 220 موبائل برآمد ہوئے ہیں ۔ اسکی جانکاری فراہم کرنے کے بعد جنکا موبائل تھا انہیں پولیس کمشنر دفتر میں بولا کر انہیں انکے ہاتھوں میں خود کمشنر ہمایوں کبیر موبائل سونپ دیئے ۔  موبائل واپس پاکر لوگ بےحد خوش نظر آئے ۔ ساتھ ہی کہاں کس جگہ سے کیسے انکا موبائل گم ہو چوری چھنتائی ہوا تھا اس متعلق بھی لوگوں نے کمشنر کو تف

اسکولی بچوں سے لدی گاڑی ڈمپر سے ٹکرا کر کھائی میں گری کل اٹھارہ زخمی چار کی حالت نازک ، گرین کاریڈور کے زریعے زخمیوں کو چنسورہ سے ایس ایس کے ایم پہونچایا گیا صرف باون منٹ میں ، لاکٹ چٹرجی نے کہا ضلع اسپتال میں علاج کی سہولیات کیوں نہیں ۔

Image
ہگلی14/فروری ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے پولوا تھانہ کے تحت کامدیب پور کے نزدیک اسکولی بچوں سے لدی گاڑی ( پول کار ) حادثے کی شکار ہوگئی ۔ جس میں موجود کل 16بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے انکے ساتھ ایک خاتون بھی تھی وہ بھی زخمی ہوگئے گاڑی کا ڈرائیور بھی محفوظ نہیں رہ سکا ۔ یہ حادثہ اور بھیانک ہوجاتا اگر وقت رہتے مقامی لوگ موقعے واردات پر نہیں پہونچتے ۔  اس حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ شری رامپور سے چنسورہ کھادینا موڑ ایک غیرسرکاری اسکول ٹیکنو انڈیا کے طالبہ و طالبات کو لیکر جارہی تھی یہ پول کار ۔ اس گاڑی میں کل سولہ بچے سوار تھے ۔ ساتھ ہی انکی نگرانی کرنے والی ایک خاتون بھی سوار تھی ۔  ابھی یہ گاڑی پولوا کے کامدیب پور کے قریب ہی پہونچی کہ اچانک سامنے سے ایک ڈمپر آگئی ۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے سوچا کہ اپنی سائڈ سے گاڑی نکال لینگے مگر پول کار کا پچھلا حصہ ڈمپر سے ٹکرا گیا اور پول کار کا ڈرائیور اپنا توازن کھودیا جسکی وجہ سے پول کار ڈرائیور اور بچے سمیت  ایک گہری کھائی میں جاگری ۔ چشمدیدوں نے بتایا کہ کھائی بلکل دل دل نماں تھی جسکی وجہ سے مٹی میں دھستی چل

پی آئی بی ، کولکاتا نےضلع جنوبی 24 پرگنہ کے جوئے گوپال پور میں میڈیا ورکشاپ ’وارتالاپ‘ کا انعقاد کیا

Image
  کولکاتا‘14/فروری، 2020: پی آئی بی ، کولکاتا نے مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے جوئے گوپال پور گرام بکاس کیندر میں میڈیا ورکشاپ ’وارتالاپ‘ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں چھوٹے اور درمیانہ درجے کے اخبارات سمیت ضلع کےصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کا مقصد مرکزی حکومت کے زیر اہتمام فلاحی اسکیموں اور پریس انفارمیشن بیورو سے متعلق پروگراموں اور میڈیا خدمات سے متعلق خبروں کو پھیلانا تھا۔ شری آر این مشرا ، ڈائرکٹر جنرل مشرقی زون ، مرکزی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں کام کرنے والے صحافیوں کو پریس انفارمیشن بیورو کے افعال کے بارے میں تازہ کاری سے متعلق خطاب کیا جوان تک ڈیجیٹل میڈیا اور دوسرے ذرائع سے بھی پہنچیںاورجو انہیں مرکزی حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق مستند معلومات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق صحافیوں کو کہا کہ وہ صحیح جانکاری لوگوں تک پہنچائیں تاکہ لوگ حقیقت کو سمجھ سکیں۔ اس قانون کا مقصد شہریت دینا ہے لینا نہیں۔پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ ایک انٹرایکٹو سیشن میں صحافیوں نے اپنے روز مرہ کے کاموں میں پیش آنے

کولکاتا ایسٹ ویسٹ میٹرو کے پہلے مرحلے کا ہوا افتتاح وزیر ریل نے ہری جھنڈی دیکھا کر کیا روانہ

Image
کولکاتا 13 فروری 2020  مرکزی وزیر ریلوے اور تجارت اور صنعت ، شری پیوش گوئل نے آج شہر میں سالٹ لیک سیکٹر وی کو سالٹ لیک اسٹیڈیم سے مربوط کرنے والے ایسٹ ویسٹ میٹرو کے پہلے فیز کا افتتاح کیا۔  5 کلومیٹر طویل اس راہداری میں سالٹ لیک سیکٹر وی ، کرونوموئی ، سنٹرل پارک ، سٹی سنٹر ، بنگال کیمیکل اور سالٹ لیک اسٹیڈیم اسٹیشن شامل ہیں۔  خدمات عوام کے لئے 14 فروری ، 2020 تک کھولی جائیں گی۔ کرایہ کا ڈھانچہ Rs.  5 0-2 کلومیٹر کے فاصلے کے لئے اور Rs.  5-10-10 کلومیٹر سفر کے لئے 10۔  یہ خدمات روزانہ صبح 8 بجے سے صبح 8 بجے تک مسافروں کے لئے دستیاب ہوں گی۔  اس موقع پر وزیر ریلوے نے انتھک اور مخلصانہ کام کرنے پر ریلوے کے افسران اور عملہ کو مبارکباد پیش کی۔  مسٹر گوئل نے بیان کیا کہ اس راہداری کے عمل سے کولکتہ کے عوام کو آرام سے سفر مل سکے گا۔  وزیر موصوف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ درگاہ پوجا سے قبل پھول بھاگین راہداری تک میٹرو کا کام تین سے چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔  شری گوئل نے بتایا کہ روپے  ایسٹ ویسٹ میٹرو پروجیکٹ پر اب تک 6،500 کروڑ روپئے خرچ ہوئے۔  وزیر ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں مزی

امیت شاہ نے دہلی شکت پر کہاپارٹی کو نفرت آمیز بیان بازی کا نقصان ہوا ، این پی آر پر کہی یہ بڑی بات ۔

Image
  نئی دہلی 13/فروری - دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی لیڈروں کے بیانات جیسے " گولی مارو" اور "ہندوستان پاکستان میچ" پر امت شاہ نے کہا کہ ایسی باتیں نہیں کی جانی چاہئیں ۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی بڑی جیت اور بی جے پی کو صرف 8 سیٹیں ملنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلی مرتبہ اس پر کھل کر بات چیت کی ہے ۔ ایک پرائیویٹ نیوز چینل کے پروگرام میں دہلی انتخابات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں امت شاہ نے کہا کہ ہم صرف فتح اور شکست کے لئے نہیں لڑتے ، بی جے پی وہ پارٹی ہے ، جو نظریہ کی توسیع کے لئے الیکشن لڑتی ہے ۔ امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ دہلی کے نتائج کو سی اے اے اور این آر سی کے مینڈیٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے  ۔   انگریزی نیوز چینل ٹائمس ناؤ کے ایک پروگرام میں امت شاہ نے اعتراف کیا کہ دہلی انتخابات میں ان کا اندازہ غلط ثابت ہوا ۔ امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ان نتائج کو شاہین باغ میں جاری مظاہرہ سے جوڑ کر دیکھنا ٹھیک نہیں ہے ۔ جو لوگ شاہین باغ کی حمایت کرتے ہیں ، یہ ان کا یہ حق ہے ، ہم اگر ان کے خلاف ہیں تو یہ ہمارا حق ہے ۔ شاہ نے یہ بھی تس

آر ایس ایس کا نظریہ ہندی ، ہندو اور ہندوستان کی مخالفت کرنے والوں کو یہ ختم کردینا چاہتے ہیں : عیشی گھوش

Image
 کولکاتا 13/فروری - عیشیگوش  کو کولکتہ یونیورسٹی کے اندر میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے  چنانچہ ، یونیورسٹی کے باہر جے این یو کی طلبہ پارلیمنٹ کے صدر عیشی گھوش نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف آواز اٹھائی۔  انہوں نے کہا ، "آر ایس ایس نے جو حملہ کیا ہے وہ کوئی معمولی حملہ نہیں ہے  وہ ان سب کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو آر ایس ایس ہندو ہندو ہندستان کے نظریہ کی مخالفت کرتے ہیں۔  اور کالج آئی کیمپس سے اس خیال کی مخالفت کا لب و لہجہ اٹھے گا  ہمیں اسے ذہن میں رکھنا ہوگا  یہ آر ایس ایس کا دیرینہ منصوبہ ہے  اب تک ، قبضہ کیمپ اس منصوبے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہا ہے  عام لوگوں میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں  اس بنگال کی مٹی ایک طرف رابندر ناتھ کی مٹی کی طرح ہے ، نذرول کی مٹی۔  جیسا کہ اس گراؤنڈ پر سوراور گنگولی کھیلتا تھا ، اسی طرح اظہرالدین نے بھی کیا۔  آج بی جے پی اور آر ایس ایس رابندر نذرال کے مابین تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں  لیکن اس تقسیم کو روکنا طلباء برادری کا کام ہے۔ '  اس کا سر پھٹا  اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا  اس کے بعد ملک بھر میں ایک تازہ طلباء نے جے ای

لکھنؤ کے ضلع عدالت میں وکیل پر دیسی بم سے حملہ دن کے اجالے میں عدالت کے احاطے میں بم اندازی پر یوگی حکومت پر اٹھے سوال

Image
 وکیلوں کے گروہی ٹکراؤ کا معاملہ بھی بتایا جارہا ہے  ۔        لکھنؤ 13/فروری  -  اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ احاطے میں جمعرات کو کچھ نامعلوم افراد نے ایک وکیل پر دیسی بم سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچے۔ بم پھینکنے والا جائے حادثہ سے فرار بتایا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ پر بھاری پولیس فورس موجود ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ وکیلوں کے دو گروپوں میں ٹکراؤ کا معاملہ ہے ۔    اطلاعات کے مطابق وکیل سنجے لودھی اپنے چیمبر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ تقریبا 11:45 بجے کے قریب ایک نوجوان نے ان پر بم سے حملہ کر دیا ۔ حالانکہ اس حملہ میں وکیل سنجے لودھی بال بال بچ گئے۔ نوجوان کے پاس دو اور بم تھے جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک بم پھٹ گیا جس سے موقع پر موجود سنجیو لودھی سمیت دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس موقع پر موجود سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر ملزم نوجوان کا پتہ لگانے میں جٹ گئی ہے۔ واردات کے بعد وکیلوں میں سخت غم وغصہ ہے۔ موقع پر ڈی سی پی ویسٹ اور ایس ایچ او موجود ہیں۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ مجرمین کی شناخت کی کوشش میں ہے۔ موقع پر کثیر

سیاسی پارٹیوں کو سپریم کورٹ کی ہدایت مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کی معلومات اپنی ویب سائٹ پر دیں

Image
نئی دہلی13/فروری  -  سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں سیاسی پارٹیوں کو جمعرات کو ہدایت دی کہ وہ مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کی فہرست اور منتخب ہونے کا سبب اپنی اپنی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کریں۔ جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ایس روندر بھٹ کی بنچ نے بی جے پی لیڈر اشونی کمار اپادھیائے اور رام بابو شرما کی توہین عدالت کی درخواست پر یہ حکم دیا۔ عدالت نے ان ہدایات پر عمل نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ سیاسی پارٹیوں کے خلاف یہ معلومات عدالت کو آگاہ کرائے ۔        جسٹس آر ایف نریمن اور جسٹس ایس روندر بھٹ کی بنچ نے بی جے پی لیڈر اشونی کمار اپادھیائے اور رام بابو شرما کی توہین عدالت کی درخواست پر یہ حکم دیا ۔     سیاست کے جرائم زدہ ہونے سے روکنے کے لئے عدالت نے سیاسی پارٹیوں کے لئے گائیڈلائن جاری کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ گزشتہ چار عام انتخابات میں سیاست میں جرائم تیزی سے بڑھے ہیں۔ اس کے مطابق، اگر سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مجرمانہ پس منظر کے شخص کو ٹکٹ دیا جاتا ہے تو اس کے جرائم کی تفصیلات پارٹی کی ویب سائٹ پر اور سوشل میڈیا پر دینی ہوگی۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتانا

کولکاتا کا ملی الامین کالج حکومت کی بے اعتنائی کا شکار ہے۔

Image
ممتا بنرجی کی اقلیت دوستی پر اٹھ رہے ہیں سوال : ملی الامین کالج انتظامیہ عدالت سے ہوگا رجوع ، یہ ہے اصل وجہ -         کولکاتا  /  کولکاتا کا ملی الامین کالج حکومت کی بے اعتنائی کا شکار ہے۔کالج کی موجودہ صورتحال کے لئے کالج انتظامیہ ن ے حکومت کوذمہ دار قراردیا ۔ کالج کی موجودہ صورتحال کے لئے کالج انتظامیہ ن ے حکومت کوذمہ دار قراردیا۔انتظامیہ نے محکمہ تعلیم پر کالج کے ساتھ سوتیلارویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے ۔کالج کمیٹی کے رکن محمد شہنواز نے محکمہ تعلیم و ٹیچر انچارج کے خلاف کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے کولکاتا کے بنیاپوکھر میں 1992 ٕ میں قائم ملی الامین کالج مسلمانوں کا واحد ادارہ ہے جو آزادی کے بعد مسمانوں کی جانب سے قائم کیا گیا ۔اس کالج کا قیام لڑکیوں کے اعلیٰ تعلیم کے لئے کیا گیا ۔خاص کر کم مارکس کے باعث دیگر کالجوں میں داخلہ لینے سے قاصر طالبات کو یہاں تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔    اس کالج کے قیام سے اقلیتی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے یہاں داخلہ لیا ۔کالج کو قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ کی جانب سے اقلیتی درجہ بھی دیا گیا۔تاہم ترنمول

بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیوکمار کنڈو اس دنیا سے رخصت ہوگئے پورا علاقہ سوگوار ۔

Image
ہگلی12/فروری ( محمد شبیب عالم ) نیمائی کنڈو کے نام سے مشہور کانگریسی رہنماء و بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیو کمار کنڈو 88 سال کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔ وہ بڑے چھوٹے تمام لوگوں کے چہیتے رہنماء رہے ہیں ۔ بنگالی ہونے کے باوجود بھی ہندو اردو بھاسی علاقوں میں انہیں انکی کاکردگی کی وجہ سے خاصی پہچان تھی ۔ اپنے چئیرمین کی مختصر سی مدت  میں عام لوگوں کے لئے بہت سارے کام انجام دیئے ہیں وہ عام لوگوں کے ساتھ گھل ملکر رہے ہیں یہی انکی مقبولیت کی وجہ رہی ہے ۔  بتایا جاتا ہے کہ ابھی کچھ دن قبل ہی اچانک دل کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ گھر والوں نے انہیں کولکاتا کسی اسپتال میں داخل کروایا تھا ۔ گزشتہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب انکی روح فناء ہوگئی ۔ وہ 88سال کے تھے ۔ وہ صرف بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین ہی نہیں بلکہ ضلع کانگریس کے مختلف عہدوں کی ذمہ داری بھی نبھائے تھے ۔ سات برسوں تک یعنی 1995 سے 2002 تک چئیرمین کا عہدہ سنبھالے ۔ اس درمیان مزدوروں کے حق کی لڑائی بھی لڑے ۔ وہ کانگریسی رہنماء تھے مگر تمام دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ انکا رشتہ خوشگوار تھا ۔ وہ

جیت گیا ہندوستان، بی جے پی کےنفرت کوشکست ملی : سنجے سنگھ

Image
 دہلی11/فروری - عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجےسنگھ نےکہا، دہلی کے عوام نےبتادیا ہےکہ دہلی کےدوکروڑ لوگوں کی فیملی کا بیٹا اروند کیجریوال ہے اور اسےکوئی ہرا نہیں سکتا ہے ۔      دہلی اسمبلی انتخابات (Delhi Assembly Election) میں شاندار کارکردگی سے عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ (Sanjay Singh) نےکہا، دہلی کے عوام نے بتادیا ہے کہ دہلی کے دو کروڑ لوگوں کی فیملی کا بیٹا اروند کیجریوال ہے اور اسے کوئی ہرا نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بتادیا کہ ان کے بیٹے کے ساتھ امت شاہ اور پوری کابینہ، 300 اراکین پارلیمنٹ، 5 وزرائے اعلیٰ، سارا پیسہ، طاقت اور نفرت لگا دیا، لیکن دہلی کے عوام نے اپنے بیٹے کو زبردست مینڈیٹ دلایا۔ پورے ملک کو پیغام دیاکہ کام اور موضوع کی سیاست ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اروند کیجریوال نے جو تن من دھن سے کام کیا، یہ اس کی جیت ہے  واضح رہےکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو ایک بار پھر زبردست اکثریت حاصل ہوئی ہے

بانسبیڑیا غازی درگاہ کا 722واں عرس آج زائرین گاہ کا افتتاح تپن داس گپتا کے ہاتھوں ۔

Image
ہگلی9/فروری (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت تریوینی میں واقع جعفر خان غازی ؒ کا 722واں عرس پاک آج منایا جائے گا ۔ جعفر خان غازی درگاہ کا عرس پاک ہرسال 10/فروری کو منائی جاتی ہے ۔ یہ عرس غازی درگاہ متولی کمیٹی اور درگاہ کمیٹی کے زیرِ اہتمام منعقد کی جاتی ہے ۔ برصغیر کے روحانی شخصیت جعفر خان غازی بارہویں صدی عیسوی میں ہی دین و دینی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے یہاں 1298 عیسوی میں ایک عالیشان مسجد تعمیر کئے تھے ۔ جسے آپکو دیکھ کر شہید بابری مسجد کی یاد تازہ ہوجائے گی ۔   نہوں نے اس زمانے میں ہی ایک    مدرسہ بھی قائم کیا تھا مگر آج اسکا وجود نہیں ہے ۔ اس درگاہ سے ضلع کے علاوہ ملک بیرون ملک کے لوگوں کےساتھ  روحانی رشتہ جڑا ہوا ہے ۔ مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم عقیدت مندوں کی تعداد اچھی خاصی دیکھی جاتی  ہے ۔  ا کثر لوگوں سے یہ کہتے سناجاتاہے کہ یہاں بہتوں کی مرادیں پوری ہوئی ہیں ۔ یہاں عرس سے ایک دو روز قبل ہی دور دراز سے آنے والے عقیدت مند اور بانسبیڑیا سے رشتہ رکھنے والے تمام لوگ چلے آتے ہیں اور پوراعلاقہ  ایک  طرح سے تہوار کا ماحول بن جاتاہے ۔ ہرسال کی طرح امسال بھی صبح قرآن خو