لگاتار آٹھ دنوں سے زندگی اور موت کی لڑائی میں آخر زندگی کی ہوئی ہار ، کب حالات سدھرینگے پول کاروں کے ، کیا کررہی ہے پولیس ؟
پولوا پول کار حادثہ میں زخمی رسبھ نے آخر کا دم توڑ دیا ، آخری رسومات کےلئے سیاسی سماجی شخصیات کی امڑی بھیڑ علاقے میں ماتم کا ماحول ۔ ہگلی22/فروری ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 14 فروری ہگلی ضلع کے پولوا تھانہ کے تحت کامدیب پور کے نزدیک اسکولی بچوں سے لدی گاڑی ( پول کار ) حادثے کی شکار ہوگئی تھی ۔ جس میں پول کار یعنی بچوں کو اسکول پہونچانے والی گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ کل چودہ بچے شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے ۔ ان میں سے دو بچوں کی حالت بےحد نازک بتائی گئی تھی ۔ اس دن تمام بچوں کو چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کی حالت کو نازک بتایا تھا جس میں رسبھ سنگھ اور دیب یانگسو نامی بچوں کو امام صدر اسپتال کے ڈاکٹروں نے کولکاتا پی جی اسپتال میں فوراً منتقل کرنے کو کہا ۔ اس دوران چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار و شری رامپو کے ایم پی کلیان بنرجی کی بروقت کاروائی سے ان بچوں کو گرین کاریڈور کی مدد سے کولکاتا صرف 52 منٹوں میں 58کیلومیٹر کا سفر طئے کرکے پہونچا یاگیا ۔ جہاں ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم ان بچوں کے علاج میں لگ گئی ۔ دیب یانگسو بھگت کی حالت رسبھ سنگھ سے کچھ بہتر تھی ۔ لیکن رسبھ سنگھ کی حالات آہستہ آہستہ بگڑتی چلی گئی ۔ ڈاکٹروں نے دیب یانگسو کو وینٹلیٹر پر رکھا تھا ۔ ادھر ڈاکٹروں نے بتایا کہ رسبھ کے تمام آرگنس پھیل ہورہے تھے ۔ گردے کام کرنا بند کردیئے تھے ۔ اس کے لئے طبی گردے کی مدد لی گئی ۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ جس دن حادثہ ہوا تھا اس دن رسبھ کیچڑ کے اندر کافی دیر تک تھا اور جسکی وجہ سے اسکے ناک منھ کے راستے کیچڑ پیٹ گردے میں داخل ہوگیا تھا ۔ اسے صاف کرنے کی کوشش کی گئی ۔ مگر آخر کار ناکامی ہاتھ لگی اور آج سنیچر کی صبح پانچ بجے کے قریب رسبھ سنگھ نامی بچے کی موت ہوگئی ۔ ادھر اس حادثے کو لیکر ہگلی ضلع پولیس بےحد پریشان تھی اور حادثے کی تفصیلات جاننے میں لگی ہوئی تھی اور گزشتہ جمرات کو پولیس کو شمیم افروز اختر نامی ایک پول کار ( بچوں کو اسکول لے جانے والی گاڑی ) کے ڈرائیور کو گرفتار کی ۔ تب بتا چلا کہ شمیم افروز اختر رسبھ سنگھ کو روزانہ کی طرح اسکول لیکر گیا تو تھا ۔ مگر بیدیاباٹی میں اس نے رسبھ کو پبترو داس نامی پول کار ڈرائیور کے گاڑی میں بیٹھا دیا اور اسکے کچھ ہی دیر بعد تھوڑی سی دوری پر پبترو داس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔ جس دن حادثہ ہوا تھا اس دن سے شمیم فرار تھا ۔ اس بات کو لیکر پولیس کو شک ہوگئی اور پولیس شمیم کو تلاش کرنے لگی ۔ اس معاملے میں جمعہ کے روز جب عدالت میں شمیم کو پیش کیا گیا تو شمیم نے کہا کہ اس دن میرا ایک ضروری کام آگیا اس وجہ سے میں دوسرے گاڑی میں اسے بیٹھا دیا ۔ ایسا ہم ڈرائیور اکثر کرتے ہیں ۔ مگر مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ حادثہ ہوجائے گا ۔ اس نے اپنے فرار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس دن حادثے کے بعد سے پولیس پول کار فٹنیس چیک کررہی تھی اور میں نے ایک کار اپنے ایک دوست کو خرید وایا تھا اور یہ کار بھی پولیس کے حساب سے ٹیسٹ میں پھیل تھی ۔ اسی خوف میں میں فرار تھا ۔ اس دوران اس نے یہ بھی کہا کہ آخر میں اس نے خود کو پولیس کے حوالے سپرد کیا تھا ۔ لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اسے گرفتار کرکے لائی ہے ۔ رسبھ سنگھ شری رامپور ٹاؤن ترنمول کانگریس کے کارگزار صدر سنتوش سنگھ عرف پپو سنگھ کا بیٹا تھا ۔ رسبھ ہگلی کھادینا موڑ کے ایک غیرسرکاری اسکول کا طالب علم تھا ۔ آج رسبھ سنگھ کی موت کی خبر صبح ہوتے ہی آگ کی طرح ہگلی ضلع کے ساتھ پورے بنگال میں پھیل گئی ۔ اس موت کو لیکر ضلع ترنمول کھیمے میں بھی ماتم دیکھا گیا ۔ رسبھ کے گھر پر ضلع کے تمام ترنمول لیڈران میونسپلٹی کے چئیرمین نائب چئیرمین جیسے سریش مشرا ، زاہد حسن خان ، وجئے ساگر مشرا ، وکاس سنگھ ، اور بہت سارے رہنماء انکے گھر پہونچے اور غم کا اظہار کیا ۔ جس دن حادثہ ہوا تھا اس دن سے آج تک ایم پی کلیان بنرجی اسپتال میں بچوں پر نگرانی رکھے ہوئے تھے ۔ لگاتار ڈاکٹروں سے بات کرتے رہے ۔ لیکن ہرممکن کوشش کے بعد بھی رسبھ صحتیاب نہ ہوسکا ۔ جسکے لئے انہیں بےحد افسوس ہے ۔ حادثے کے دن پول کار ڈرائیور پبترو داس نے کہا تھا کہ اس دن کام دیب پور موڑ کے قریب سامنے سے اچانک ایک ڈمپر آگئی ۔ دونوں ڈرائیوروں نے سمجھا کہ اپنے اپنے سائڈ سے گاڑی آگے نکال لینگے ۔ مگر ناکام رہے ڈمپر نے کار کے پچھلے حصے پر چوٹ مار دیا اور ہماری کار سیدھے ایک گہری کھائی میں جاگری ۔ اس دن مقامی لوگوں نے کھائی اور کار کے اندر سے بچوں کو اور مجھے نکالنے میں بھرپور مدد کیا ۔ تمام بچوں کو وہ لوگ باہر نکال لیئے تھے ۔ انہیں پتہ نہیں تھا کہ اور کوئی بچہ ابھی کیچڑ میں ہے ۔ اتنے میں ایک شخص کے پیروں تلے کیچڑ میں کچھ محسوس ہوا اور جب جھک کر ہاتھ کیچڑ میں لگایا تو ایک بچہ ملا جو پوری طرح سے کیچڑ سے لبریز تھا ۔ یہ وہی رسبھ سنگھ تھا ۔ دن میں جب رسبھ کی لاس اسکے گھر شری رامپور بینیاپاڑہ لین آئی ۔ یہاں لوگوں کا سیلاب امڑ پڑا سب کے چہروں پر ماتم چھایا ہوا تھا ۔ وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، ضلع ترنمول صدر دلیپ یادو ، وزیر راجیو بنرجی کے علاوہ کئی دوسری جماعت کے رہنماء بھی پہونچے ۔ سی پی ہمایوں کبیر نے کہا کہ پول کار والوں کے خلاف اور سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر راجیو بنرجی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس معاملے پر نظر رکھی ہوئی ہیں ۔ پول کار کے خلاف سخت قانون بنا سکتی ہیں ۔ ادھر اس حادثے کے بعد سے گارجین خوف کے دائرے میں بچوں کو خود ہی اسکول پہونچانے پر مجبور ۔
Comments
Post a Comment