Posts

Showing posts from May, 2021

چاپدانی ہگلی میں Society for bright future کی جانب سے COVIED 19 HELP DESK کا انعقاد

Image
  ( آصف رضا ) کرونا جیسی مہلک بیماری نے  آج پوری دنیا کو اپنے نرغے میں لے چکی ہے۔جسکے سبب کروڑوں انسان متاثر ہیں اور تقریباً لاکھوں انسان موت کے آغوش میں جاچکے ہیں۔اسں مہلک اور خطرناک وباء کی روک تھام کیلیے ہر شخص سرکردہ ہے۔الحمداللہ سوساٹی فار براییٹ فیوچر (دھلی) Vission 2026 کے ماتحت قومی سطح پر  ہر علاقہ میں کوڈ ١٩ ہیلپ ڈسک چاپدانی ،پھیسوابگان نزد آصف انسٹیٹیوٹ آف ایکسلنس بمقام کرانتی کلب یسین گراونڑ  منعقد کیا گیا۔ جہاں  سیکڑوں لوگوں میں ماسک کی تقسیم ،سینیٹایزر ، آکسجن لیول کی جانچ ،اور درجہ حرارت کی جانچ بالکل مفت کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ کرونا اسپتال ،آکسجن‌ کی دستیابی  کے مراکز کا اطلاع  بھی لوگوں کو دی جارہی ہے۔ واضح ہو کے یہ ہیلپ ڈسک آج سے ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔انشاءاللہ

فلسطین اور امت مسلمہ!مسلمہ ‏ ‏ ‏ ‏ ‏(شیخ خالد زاہد) ‏ ‏ ‏ ‏

فلسطین اور امت مسلمہ ! ( شیخ خالد زاہد )   تاریخ کی کھوج سے یہ شواہد ملتے ہیں کہ انسان کو اپنی حفاظت کا مسلۂ موت کے اسباب کے پتہ چلنے سے شروع ہوتا ہے اور زندگی کے تسلسل اور جسم کی نشونما کیلئے غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ غذا کے حصول کیلئے انسان کواپنے سے زیادہ طاقتور کسی دوسرے جاندار کو زیر کرنا تھا جس کے لئے اسے کسی ایسے سبب کی ضرورت پڑنی تھی جو اسکی حفاظت کرتے ہوئے سامنے والے کو زیر کردے۔ جب کوئی آپ کی طرف آپ کو نقصان پہنچانے کی غرض بڑھتا ہوا محسوس ہوتا ہے تو قدرتی طور پر آپکے ہاتھ آس پاس سے کسی چیز کو تلاش کرلیتے ہیں جسے بطور ڈھال یا بطور ہتھیار استعمال کیا جاسکے۔پتھر ایک ایسی بنیادی چیز ہے جو روئے زمین پر پہلے دن سے دستیاب ہے اس دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انسان نے اسے زیادہ سے زیادہ کارگر بنانے کیلئے نوک بنائی اور زیادہ پر خطر بنالیا، پھر درختوں کی لکڑیوں کو انسان نے اپنے سہولت کار بنالیا، تیر کمان اور دیگر ضروریات کی اشیاء ترتیب دے لیں۔ اس طرح سے سلسلہ آگے بڑھتا گیا اور گمان سے لکھ دیتے ہیں کہ انسان نے پہلی تلوار یا چاقو بھی پتھر سے بنایا ہوگا اور پھر لکٹری کو بھی اس عمل کیلئے استعمال

ترنمول وزراء کی گرفتار کے خلاف حامیوں نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ

Image
     ہگلی17/مئی ( محمد شبیب عالم ) ناردا معاملے میں اچانک دو ریاستی وزیر فرحاد حکیم ، سبرتو مکھرجی اور ایک ایم ایل اے مدن مترا وہیں کولکاتا کارپوریشن کے سابق مئیر سوبھندیب کی سی بی آئی کے جانب سے گرفتاری کے بعد پورے بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ترنمول کارکنان و حامیوں کے جانب سے زبردست احتجاج دیکھا گیا ۔  ضلع کے آرم باغ اور دادپور کے علاقے میں راستوں اور قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کی گئی ۔ جگہ جگہ ٹائر جلاکر مرکزی حکومت اور ریاستی گورنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔  ترنمول کارکنان و حامی وزراء کی گرفتاری پر اتنے سخت ناراض تھے کہ وہ کورونا قوانین گائیڈ لائن کے ساتھ گزشتہ کل سے تیس مئی تک کےلئے سخت لاک ڈاؤن کا بھی پرواہ نہیں کیا اور گھنٹوں مظاہرہ کرتے رہے ساتھ ہی گرفتار وزراء کی جلد سے جلد رہائی کا مطالبہ کرتے رہے اور نعرے لگاتے رہے ۔   وہیں فرحاد حکیم ، سبرتو مکھرجی اور مدن مترا کی گرفتاری پر ہر جانب سے ترنمول کارکنان کا ایک ہی نعرہ لگتا رہا کہ " آماکئو گرفتار کورون "    ۔     " مجھے بھی گرفتار کریں " ۔    ایک طرح سے یہ نعرہ ایک مہم کی طرح چاروں جانب

میں ایک دو دنوں میں خود کو پولیس کے سپرد کردونگا لیکن میرا قصور کیا ہے دیدی عام لوگوں سے پتہ کرلیں ، میں گناہ اگر کیا ہوں تو سزا بھگتنے کےلئے تیار ہوں : سونا سیل

Image
  ہگلی15/مئی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کئی دنوں سے بانسبیڑیا میونسپلٹی علاقے میں ستئے رنجن سیل عرف سونا سیل جو بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیر پرسن ارجیتا سیل کے شوہر ہیں ۔ انکے خلاف لگاتار عوام مخالف ، غیر سماجی کارکردگی سے جڑنے کے علاوہ گزشتہ منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی پر گولی چلنے و جان لیوا حملہ کرنے کا بھی الزام لگے ہیں ۔ اس سے قبل ایک خاتون سے زمین خرید دینے کے معاملے میں بیس لاکھ روپئے وصول کرنے کا الزام سونا سیل اور انکے دو شاگردوں پر لگایا گیا ہے ۔ اسکی تحریری شکایت موگرا تھانے میں کی گئی تھی ۔ جس کی بنیاد پر دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔  موگرا تھانے کی پولیس سونا سیل کو بھی اسی دن سے تلاش کررہی تھی کہ گزشتہ منگل کو نائب چئیرمین پر گولیاں چلانے کا بھی الزام سونا سیل پر لگ گیا ۔    آج چار دن گزر جانے کےبعد بھی پولیس حملہ ور کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔      ادھر گزشتہ رات ان تمام الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے ستئے رنجن سیل عرف سونا سیل فیس بک کے زریعے ایک وڈیو جاری کیا اور کہا کہ میں آپ سبھوں کے سامنے کچھ باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ م

بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن کو عہدے سے ہٹایا گیا انکی جگہ شرپسندوں کے گولی کے شکار آدیتہ نیوگی کو عہدہ دیا گیا

Image
  ہگلی13/مئی ( محمد شبیب عالم ) کیا راستے کا کانٹا ہٹانے کے مقصد سے ہی کیا گولی مارا گیا تھا بانسبیڑیا کے ترنمول رہنماء کو و سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی کو ؟   یہ سوال سیاسی خیمے میں خوب چرچا بنا ہواہے ۔  گزشتہ منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین پر قاتلانہ حملہ ہوا کچھ نامعلوم شرپسندوں نے ان پر گولیاں چلادی وہ ابھی بھی کولکاتا کے غیرسرکاری اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ۔    وہیں آج 36 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حملہ وروں کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی ۔  وہیں سابق نائب چئیرمین پر گولی چلنے کےبعد ہی بانسبیڑیا میونسپلٹی کی سابق چئیر پرسن و بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ ارجیتا سیل کو انکے عہدے سے برخاست کردیا  ۔ انکی جگہ شرپسندوں کی گولیوں کے شکار زخمی آدیتہ نیوگی جو ایڈمنسٹریٹر کونسل کے ممبر کو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ۔    ادھر پولیس اور ترنمول پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ستیہ رنجن سیل عرف سونا کے خلاف طویل عرصے سے بدعنوانی تولہ بازی ، دھمکیاں غریب لوگوں کی زمین پر تجاوزات کرنے اور عام لوگوں سے غیرقانونی رقم کی وصولی جیسے الزامات لگ رہے تھے ۔ سونا سیل کی اہلیہ ارجیتا سیل بان

میں باشندگان چاپدانی کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ پر یقین کرکے اپنے قیمتی ووٹوں سے کامیاب بنایا ہے : ارندم گوئن میری طرف سے تمام حضرات کو عید کی پیشگی مبارکباد : سریش مشرا

Image
  ہگلی12/مئی ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی اسمبلی حلقہ سے پہلی دفعہ ترنمول کی ٹکٹ پر ایم ایل اے کا انتخاب لڑنے والے ارندم گوئن بڑی کامیابی حاصل کئے ہیں ۔ جتنا انہوں نے سوچا نہیں تھا اس سے کہیں زیادہ ووٹوں سے چاپدانی کے عوام نے انہیں ووٹ دیا اور کامیاب بنایا ۔     لوگوں کا یہ پیار ارندم گوئن شاید ہی بھول پائیں گے ۔    وہیں چاپدانی کے عوام بھی انہیں سر آنکھوں پر بیٹھا لیا ہےاور یہی وجہ ہےکہ ارندم گوئن کو مبارکباد دینے کے لئے ہر روز چاپدانی سے درجنوں لوگوں پھولوں کا گلدستہ مٹھائیاں لیکر انکے گھر تک پہنچ رہے ہیں اور دعائیں مبارکباد کا سلسلہ ہر روز گزشتہ دو مئی سے لگا ہوا ہے ۔  اسکے علاوہ ارندم گوئن جب اپنے اسمبلی حلقہ چاپدانی میں پہنچتے ہیں تو یہاں بھی لوگ پھول اور گلدستہ لئے انکے استقبال میں کھڑے ہوجاتے ہیں ۔    گزشتہ روز بھی کچھ اسی طرح کا منظر دیکھنے کو ملا ۔  ارندم گوئن کو چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی انکی آؤبھگت میں کوئی کثر نہیں رکھتے ہیں ۔ جب جب ارندم یہاں آتے ہیں انکا استقبال خصوصی طور پر اکثریتی طبقے کے لوگ زبردست طریقے سے کرتے ہیں ۔   لوگوں کا یہ پیار دیکھ کر ارند

چک بانسبیڑیا کے ہمایوں کبیر عرف چنو اجمیری کے رہائش گاہ پر دعوت افطار ضرورت مندوں میں خوردنی اشیاء کی تقسیم

Image
  ہگلی/مئ11مئی ( محمد شبیب عالم ) چک بانسبیڑیا پیپر علاقے کے رہنے والے ہمایوں کبیر عرف چنو اجمیری کے رہائش گاہ پر دعوت افطار منعقد کی گئی ۔ جس میں علاقے کے ادبی سیاسی سماجی شخصیت شامل ہوئے ۔  اس تقریب میں مہمان خصوصی علی بخش ، محمد مقبول اور ماسٹر انیس اعظمی شامل ہوئے ۔ اس موقعے پر کورونا صورتحال کے مدنظر خصوصی دعاء کا بھی اہتمام کیا گیا کہ اے اللہ اس مہلک مرض سے ہم سبھی عالم اسلام کو محفوظ رکھ ۔ ساتھ ہی قومی یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کے درمیان ہمدردی محبت اور بھائی چارگی قائم رکھے آمین   افطار کے بعد پچاس غرباؤں میں  خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی 

بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین پر چلی گولی حالت نازک ایک رہنماء کے گھر میں توڑ پھوڑ پولیس موقعے پر تعینات غنڈی گردی بلکل برداشت نہیں کرونگا : تپن داس گپتا

Image
    ہگلی11/مئی (  محمد شبیب عالم  ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کے نتائج کے بعد ایک طرف جہاں ترنمول اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ تشدد کی خبریں سنائی دے رہی تھی  ۔ اب ترنمول ترنمول کے درمیان یعنی ترنمول گروہی تشدد کی خبر بھی آئے نہیں لگی ۔ حالانکہ کہ ابھی اسکی وجاہت نہیں ہوپائی ہے ۔    منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت بیل تلہ بازار میں ایک دلدوز واردات پیش آیا ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی پر کسی نے گولی چلا دیا ۔    پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کی صبح آٹھ ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان وہ بیل تلہ بازار پھل خریدنے گئے تھے ۔ انکے گھر میں کوئی پوجا تھا ۔  پھل خریدنے کے دوران ہی پیچھے سے نامعلوم شخص آئے اور ان پر گولیاں چلا کر فرار ہوگئے ۔ گولی انکی کمر میں لگی وہ وہیں گرگئے ۔ گولی چلنے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی ۔ پاس میں ہی انکے پارٹی دفتر سے کئی لڑکے دوڑے آئے اور انہیں اٹھا کر افراتفری میں چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالت کو بے قابو بتائے ہوئے کولکاتا منتقل کردیا ۔ خبر لکھے جانے تک انہیں کولکاتا کے اپولو اسپتا

رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کو صدمہ

Image
       ہگلی / نہایت ہی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہےکہ رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین و ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری زاہد حسن خان کے بڑے بھائی حاجی محمد حسن خان گزشتہ سات مئی بروز جمعہ اس دارفانی سے کوچ کرگئے ۔ انا اللہ و انا علیہ راجعون ۔ انکی جنازے کی نماز نیا قبرستان میتری پتھ رشڑا میں ادا کی گئی ۔  مرحوم متقی ، پرہیزگار کے ساتھ سلیم الطبع اور شریف النفس تھے ۔ وہ رشڑا روحانی مسجد میں متولی کے خدمات بھی انجام دیتے رہے ہیں ۔  مرحوم کا اس دارفانی سے کوچ کرجانا باشندگان رشڑا ملی و سماجی حلقے کےلئے بہت خسارہ ہے ۔ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے ساتھ ہی لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین

ریاست میں انتخابی نتائج کے بعد جھڑپ کی شکایت پر مرکزی وزارت داخلہ کا وفد پہونچا ہگلی لیا حالات کا جائزہ 

Image
    ہگلی9/مئ(  محمد شبیب عالم  ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 افتتاحی دور سے سرخیوں میں رہا ۔ پہلے آٹھ مراحل میں ووٹنگ کو لیکر ۔ اسکے بعد سے ووٹنگ کے روز جھڑپ مارپیٹ بم اندازی کو لیکر ۔  اس انتخاب میں مرکزی جماعت بی جے پی اور ریاستی پارٹی ترنمول ترنمول کے درمیان خوب ہنگامے دیکھنے کو ملے ۔ اس انتخاب میں پوری مرکزی حکومت کی ٹیم بنگال میں تشہیری فہم میں جان لگا رکھی تھی یہ بھی ایک بڑی سرخی رہی ہے ۔    لیکن اب انتخابی نتائج کے آنے کے بعد بھی لگاتار سیاسی جھڑپوں کی خبر بنگال کو سرخیوں میں رکھا ہے ۔  ریاستی بی جے پی کے جانب سے مرکز کو لگاتار خط لکھے جارہے ہیں ۔ ہرروز درجنوں شکایت کی جارہی ہےکہ بی جے پی کارکنان و حامیوں پر حملے ہورہے ہیں ۔ انہیں گھر سے بےگھر کیا جا رہا ہے ۔    انہیں شکایتوں کے مدنظر آج ہگلی ضلع کے دھنیاکھالی کے چک سلطان علاقے میں مرکزی وزارت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری گووند موہن کی رہنمائی میں تین رکنی وفد پہونچی یہ وفد چک سلطان نامی علاقہ کے علاوہ لوکاباٹی علاقے میں بھی گئی ۔     اس سے قبل یہ وفد چنسورہ میدان میں دن کو ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ہیلی کاپٹر سے پہونچی جہاں انکا خی

انتخاب ختم ہوتے ہی شیرامپور انڈیا جوٹ مل کا شعبہ ٹیکسٹائل بھی ہوا بند سیکڑوں مزدور بےروزگار گیٹ کے سامنے کیا مظاہرہ راستے کی ناکہ بندی سیاسی  چہ میگوئیاں شروع 

Image
    ہگلی8/مئی ( محمد شبیب عالم ) ہفتے کی صبح انڈیا جوٹ مل کے شعبہ ٹیکسٹائل کی گیٹ پر بند کا نوٹس دیکھ کر مزدوروں میں ہلچل گھبراہٹ سی مچ گئی ۔  نوٹس میں لکھا تھا کہ کورونا وباء کی صورتحال کی وجہ سے پیداوار شدہ مال فروخت نہیں ہوپارہا ہے ۔  بہتوں روپئے کا سینتھیٹک سوتا جمع ہوگیا ہے ۔ اسی وجہ سے فلحال پندرہ دنوں کے لئے پیداوار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کورونا کے وجہ سے پہلے ہی ریاستی حکومت کی جانب سے صرف پچاس فیصد مزدوروں کو کام پر رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔  مگر یہاں مکمل طور پر کارخانہ بند کرنے کے فیصلے سے سیکڑوں مزدوروں کے سامنے بےروزگاری کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ۔  صبح مزدور جب کام پر آئے اور جیسے ہی نوٹس دیکھا غم و غصے میں آگئے ۔ اسکے تھوڑے ہی دیر بعد گیٹ کے سامنے دھرنا پر بیٹھ گئے اور مظاہرہ شروع کردیا ۔  ڈیڑھ گھنٹے سے زائد راستے کی ناکہ بندی بھی کئے ۔  اطلاع پاکر شیرامپور تھانے کی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور مزدوروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ مظاہرہ ختم کردیں ۔ آئندہ منگل کو شیرامپور لیبر دفتر میں سہ فریقی میٹنگ میں کارخانہ کھولنے سے متعلق باتیں ہونگی ۔    کارخانہ بند کے متعل

ڈانکوئی میں بہوں کو کورونا مثبت رپورٹ پاکر سسر نے گھر سے بے گھر کیا

Image
  ہگلی6/مئی ( محمد شبیب عالم ) موت کے خوف نے انسانی ہمدردی ، رشتہ ، بھائی چارگی سب کو ختم کردیا ہے ۔ لوگ ایک پل کےلئے بھی نہیں سوچ رہے ہیں کہ موت تو سب کی ہےاور ہرحال میں آنی ہے ۔ وجہ بھلے ہی مختلف ہوسکتی ہے ۔     کورونا لوگوں کے درمیان اس قدر خوف پیدا کر رکھا ہےکہ اگر آپ کسی بھی وجہ سے کھانس بھی دیں تو آپکے پاس والوں آپکو حیران کن نگاہ سے دیکھنے لگتا ہے ۔  وہ ایسا محسوس کرتا ہےکہ آپ کہ منھ سے کھانسی نہیں  بندوق کی گولی نکلی ہو ۔    ہگلی ضلع کے ڈانکونی میں ایک کربناک واقعہ پیش آیا ۔ ایک گھریلو خاتون کو بخار ہوا لگاتار دو دن دوا کھانے کے بعد بھی بخار کم نہیں ہورہا تھا ۔  اس کے بعد گھر والوں نے نزدیکی ہیلتھ سینٹر میں انکی جانچ کروانے لے گئے ۔ وہاں ٹیسٹ میں وہ بائیس سالہ خاتون کا رپورٹ مثبت ( پازیٹیو ) آیا ۔ یہ دیکھ کر گھر والے ایک دم سے حیران ہوگئے ۔  کسی بھی طرح واپس گھر تو آگئے ۔ مگر ساس سسر یہ بات جاننے کے بعد اس متاثرہ خاتون کو گھر میں داخل ہونے نہیں دیا اور سیدھے لفظوں میں کہا کہ گھر میں چھوٹے بچے ہیں ۔ انہیں بھی یہ مرض اپنی گرفت میں لے لیگی ۔ اس وجہ سے اس گھر میں تمہارے لئے کوئی جگ

ذات دھرم مزہب کے درمیان نفرت کی سیاست کرنے والوں کا بنگال کے عوام نے منھ کالا کردیا : سریش مشرا

Image
  ہگلی3/مئی ( محمد شبیب عالم ) لگاتار تین ماہ سے سیاسی جدوجہد میں آخر کار ذات کے نام پر دھرم کے نام پر عوام کے درمیان نفرت کی سیاست کرنے والی جماعت جو حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہی تھی ۔ بنگال کے عوام انکا منھ کالا کردیا ۔ یہ باتیں آج چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے کہا ۔   چاپدانی اسمبلی حلقہ سے اس دفعہ ارندم گوئن ترنمول کی ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اترے تھے ۔  ارندم گوئن پہلی بار ایم ایل اے کے امیدوار بنیں تھے اور آج جسطرح سے وہ کامیاب ہوئے ہیں وہ خود نہیں سوچ پائیں تھے کہ عوام انہیں اتنا پیار دینگے ۔ ارندم گوئن چاپدانی قدآور کانگریسی رہنماء عبدالمنان کو 30000 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب بنایا ۔   آج کامیابی کے بعد چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا کے گھر سیکڑوں ترنمول کارکنان و حامی پہونچے اور سریش مشرا کو گلوں سے نوازا ساتھ ہی مبارکباد بھی دیا ۔  اس موقعے پر سریش مشرا نے کہا کہ مجھے پھول کیوں اسکا حقدار ہمارے نئے ایم ایل اے ارندم گوئن ہیں ۔  اس پر لوگوں نے کہا کہ ضرور ہم انکے پاس بھی جائیں گے ۔ مگر اس کامیابی میں بھلا آپ کو کیسے بھولا یا جاسکتا ہے ۔   اس موقع

چاپدانی اسمبلی سے پہلی بار ترنمول کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے امیدوار ارندم گوئن ، کانگریس کے قدآور رہنماء عبد المنان کو بھاری ووٹوں سے شکست دیا ۔

Image
 

سپتوگرام اسمبلی سے ترنمول امیدوار تپن داس گپتا کی ہیٹرک مگر انکے باڈی گارڈ کی کورونا سے موت پر جشن فتح نہیں مناپائے

Image
  ہگلی2/مئی ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے اس دفعہ ووٹروں کا مزاج نتیجہ سے پہلی دیکھا جارہا تھا ۔ اسکا بلکل الٹا نتیجہ آج پورے بنگال کے ساتھ ساتھ ہگلی ضلع کے بھی اسمبلی حلقوں میں دیکھنے کو ملا ۔ یہاں خبر لکھے جانے تک قریب قریب ضلع کی کل 18 سیٹوں پر ترنمول کانگریس کی بڑی کامیابی درج کی گئی ۔  جہاں نتیجے سے قبل لگتا تھا کہ ضلع میں بی جے پی زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی درج کرتے ہوئے یہاں بڑی پارٹی ہوکر ابھرے گی ۔ مگر آج صبح سے جسطرح سے رحجانات آنے شروع ہوئے تھے وہ آخر تک برقرار رہے ۔  ضلع کے کئی سیٹوں کی طرح چنسورہ سیٹ ، بالاگڑھ سیٹ ، پنڈوا اور سپتوگرام  سیٹ پر کہا جارہا تھا کہ یہاں بہت بڑی تبدیلی ہونے جارہی ہے ۔ چنسورہ اور سپتوگرام سیٹ تو ترنمول کے ہاتھوں سے نکل جائے گی ۔ یہ خیال زیادہ لوگوں میں تھا مگر جیسے ہی ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور پہلا راؤنڈ میں یہاں کے ترنمول امیدوار برتری بناتے دیکھائی دیئے تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ چنسورہ سیٹ پر بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی ایک پل کےلئے بھی دو دفعہ کے کامیاب ترنمول امیدوار اسیت مجمدار سے آگے نہیں نکل پائی اور آخر کار انہیں شکست کا سامن