بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین پر چلی گولی حالت نازک ایک رہنماء کے گھر میں توڑ پھوڑ پولیس موقعے پر تعینات غنڈی گردی بلکل برداشت نہیں کرونگا : تپن داس گپتا


 

 
ہگلی11/مئی ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کے نتائج کے بعد ایک طرف جہاں ترنمول اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ تشدد کی خبریں سنائی دے رہی تھی  ۔ اب ترنمول ترنمول کے درمیان یعنی ترنمول گروہی تشدد کی خبر بھی آئے نہیں لگی ۔ حالانکہ کہ ابھی اسکی وجاہت نہیں ہوپائی ہے ۔ 

  منگل کی صبح بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت بیل تلہ بازار میں ایک دلدوز واردات پیش آیا ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین آدیتہ نیوگی پر کسی نے گولی چلا دیا ۔    پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کی صبح آٹھ ساڑھے آٹھ بجے کے درمیان وہ بیل تلہ بازار پھل خریدنے گئے تھے ۔ انکے گھر میں کوئی پوجا تھا ۔  پھل خریدنے کے دوران ہی پیچھے سے نامعلوم شخص آئے اور ان پر گولیاں چلا کر فرار ہوگئے ۔ گولی انکی کمر میں لگی وہ وہیں گرگئے ۔ گولی چلنے کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی ۔ پاس میں ہی انکے پارٹی دفتر سے کئی لڑکے دوڑے آئے اور انہیں اٹھا کر افراتفری میں چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں داخل کرایا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالت کو بے قابو بتائے ہوئے کولکاتا منتقل کردیا ۔ خبر لکھے جانے تک انہیں کولکاتا کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور انکی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی ۔        ادھر اس واردات کو لیکر پورے علاقے میں صورتحال بےقابو ہوگئی ۔ ترنمول کے ہی لوگوں دو حصوں میں بٹے دیکھائی دیئے اور گروہی تشدد جیسی صورتحال سامنے آگئی ۔  آدیتہ کے حامیوں نے اسی علاقے کے قدآور ترنمول رہنماء کے گھر دفتر میں توڑ پھوڑ شروع کردیا ۔  کئی گھروں میں آگ لگادینے کی بھی شکایتیں ملی ہیں ۔  بتایا جارہا ہےکہ آدیتہ کے چاہنے والوں نے غم و غصے میں یہ حرکت کئے ہیں ۔  ادھر اس کی خبر ملتے ہی موگرا تھانے کی پولیس موقعے پر پہنچ کر حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔    اس معاملے میں علاقائی لوگوں کا کہنا ہےکہ پہلے بھی اس قسم کے ترنمول کے اندر گروہی تصادم جھڑپیں ہوتی رہی ہیں ۔ انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا گیا ہے مگر نتیجہ آج پھر سے اس شکل میں دیکھنے ملی ہے ۔      وہیں کچھ عورتوں کا کہنا ہےکہ سونا سیل ہم غریبوں کے رہنے کے لئے اس بستی میں جگہ دیئے ہیں ۔ ساتھ ہی مشکل وقتوں میں ضروریات بھی پوری کرتے ہیں ۔ آج انکے گھروں پر حملہ پولیس کے سامنے ہم کھڑے اپنی نظروں سے کیسے دیکھ سکتے ہیں ۔ سونا ہمارے لئے مسیحا سے کم نہیں ہے ۔     اس معاملے میں سیتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی غلط ہوا ۔ آدیتہ نیوگی کو موت کے نیند سلانے کی سازش کی گئی تھی ۔ ابھی وہ زیرِ علاج ہے ۔ کمر میں گولی ابھی بھی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم اپنے طریقے سے کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔   انہوں نے اور کہا کہ جو بھی جس نے بھی آدیتہ پر جان لیوا حملہ کیا ہے ۔ انہیں بخشنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا چاہے ترنمول پارٹی ہی کرنے والے کیوں نہ ہوں پولیس کو سخت ہدایت دی گئی ہےکہ مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کرے اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو ۔    تپن داس گپتا نے اور کہا کہ گزشتہ دو روز قبل بانسبیڑیا میں زمین خرید فروخت کے نام پر رقم کی وصولی تولہ بازی کے خلاف جنہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ انکے خلاف بھی سخت کاروائی ہو گی ۔  تپن داس گپتا نے کسی مخالفین کا نام لئے بغیر کہا کہ جو لوگ بھی ایسا کررہے ہیں بلکل غلط کررہے ہیں  ۔  تپن داس گپتا سے پوچھا گیا کہ انتخابی نتیجے کے بعد اتنی بڑی کامیابی کے بعد پارٹی کے اندر اس قسم کی حرکت ایسا کیوں ؟   اس پر تپن داس گپتا نےکہا کہ جو لوگ ایسا کررہے ہیں وہ لوگ ترنمول پارٹی میں کچھ بھی نہیں ہیں اور نہ ہی پارٹی ممبر ہیں ۔  یہ لوگ سپتو گرام میں ووٹنگ سے قبل بی جے پی کی حمایت میں اندورنی طور پر سرگرم رہے تھے ۔ بی جے پی امیدوار کو حر طریقے سے مدد بھی کئے تھے ۔  انکا مقصد تھا مجھے شکست دینا ترنمول کو شکست دینا ۔ لیکن سپتو گرام کے عوام انہیں قبول نہیں کئے اور انہیں منھ کی کھانی پڑی ۔ یہاں کے لوگوں نے ممتا بنرجی پر یقین کرتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے ترنمول کو ووٹ دیا اور بہترین طریقے سے مجھے کامیابی بھی دلایا ۔    ایک سوال کے جواب میں تپن داس گپتا ترنمول میں گروہوں کا نام لئے بغیر کہا کہ لوگ کسی کا نام تو لے ہی سکتے ہیں ۔ مگر پولیس اپنے طریقے سے تفتیش میں لگی ہے ۔ سب سچائی سامنے آجائے گی ۔  آخر میں انہوں نے اور کہا کہ آدیتہ نیوگی پر جس نے بھی حملہ کیا ہے ۔ انکی پہچان آدیتہ نے خود ہی کر رکھا ہے ۔ ساتھ ہی بازار کے دکانداروں نے بھی حملہ وروں کو پہچان لئے ہیں ۔ بس وقت کا انتظار ہے ۔ سب سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔ ان سے پوچھاگیا کہ بتایا جارہا ہےکہ ترنمول کے ہی لوگوں نے یہ کارنامہ انجام دیئے ہیں تو ؟  اسکے جواب میں تپن داس گپتا نے پھر کہا کہ چاہے جو لوگ ہوں انہیں بلکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور میرے حلقے میں غنڈہ گردی میں ہرگز برداشت نہیں کرونگا ۔  وہیں اس خبر حیران چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا کہ یہ کام کرمنل کا ہے اور کرمنل تو کرمنل ہی ہوتے ہیں ۔ انکو سخت قانونی سزا ملنی چاہئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا