Posts

Showing posts from January, 2021

آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے مندروں میں جھاڑو لگانے  کےبعد غازی درگاہ میں بھی صاف صفائی کرتے نظر آئے 

Image
                     ہگلی31/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں ہونے جارہا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے تیاریوں میں جٹ گئی ہیں ۔ وہیں ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی بلکل زمینی سطح سے عوام کے ساتھ جڑ کر انتخابی مہم شروع کرچکی ہیں ۔  گزشتہ دو ہفتوں سے پورے مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی ہدایت پر گلی محلوں کے مندروں کی صاف صفائی کرنے کا کام علاقائی ایم ایل اے ، میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹ ممبران ، پنچایت ممبران کو سونپا گیا ہے ۔  اسی ہدایت کے مدنظر ضلع کے مختلف مندروں کی صاف صفائی کرتے ہوئے ایم ایل اے اور ترنمول لیڈران ، ممبران نظر آرہے ہیں ۔  آج آدی سپتوگرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا نظیر قائم کرتے ہوئے بانسبیڑیا تریوینی میں واقع جعفر خان غازی درگاہ پہونچے وہاں وہ ہاتھوں میں جھاڑو لیکر درگاہ کی صفائی کرنے میں لگ گئے ۔ انکے ساتھ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی سابق چئیر پرسن ارجیتا سیل اور کئی پارٹی ممبران بھی شامل تھے ۔ اس دوران غازی درگاہ پروگرام کمیٹی کے ممبر شہید انصاری و دیگر کارکنان بھی دیکھے گئے ۔     اس موقعے پر تپن

چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے دیا استعفیٰ ۔ انکی جگہ آج ہی عہدہ سنبھالیں گے گوروشرما مگر یہ استعفیٰ کیوں اب سیاسی وردی کو اپنائیں گے ؟

Image
  ہگلی29/جنوری ( محمد شبیب عالم ) ہگلی چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے اچانک سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔  انکی جگہ آج ہی یعنی سنیچر کی صبح دس بجے کے درمیان گورو شرما سی پی کا عہدہ سنبھالیں گے ۔  لیکن سوال اٹھ رہا ہےکہ انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا ۔ جبکہ اب کچھ ہی دن کی ملازمت رہ گئی تھی ۔ عنقریب ہی ریٹائر ہونے والے تھے ۔ استعفیٰ دینے کی وجہ کھل کر سامنے نہیں آپائی ہے ۔ کہیں وہ سیاست میں قدم تو رکھنے نہیں جارہے ہیں ۔  اس معاملے میں فلحال انکے جانب سے کوئی جواب نہیں ملی ہے ۔ ہاں انہوں نے اپنے استعفیٰ نامہ میں ذاتی وجوہات بتائیں ہیں ۔  وہیں انکے استعفیٰ کو لیکر ضلع پولیس محکمہ اور سیاسی خیمے میں ہلچل سی مچی ہوئی ہے ۔ مختلف قسم کے سوال اٹھ رہے ہیں کہ وہ اپنے ملازمت سے فارغ ہوکر سیاسی وردی تو نہیں پہن رہے ہیں ؟  ابھی کچھ دن قبل ہی انکی محترمہ کبیر حکمران جماعت میں شمولیت اختیار کی ہیں ۔ ڈاکٹر ہمایوں کبیر 2003 بیچ کے IPS تھے ۔ وہ نہایت ملنسار خوش اخلاق نرم لہجے والے جانے جاتے رہے ہیں ۔ 2018 میں ایک فلم بھی پروڈیوز کرچکے ہیں ۔ وہ مرشد آباد میں جب ایس پی تھے تب جنسی درست درازی کے معام

تارکیشور سے دیماپور کےلئے " کسان اسپیشل ٹرین " کا افتتاح کرائے میں بھی 60 فیصد کی رعایت

Image
  ہگلی29/جنوری ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف ملک میں زرعی کالا قانون کے خلاف کسان دو مہینوں سے سخت سردی کے موسم میں بھی اس کسان مخالف بل کو واپس کرنے کا مطالبہ لیکر سڑکوں پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ لیکن حکومت کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے ۔ اسکے بعد گزشتہ 26 جنوری کو مطالبات منوانے کےلئے جو کسانوں کے ساتھ ہوا اسے پوری دنیا دیکھ چکی ہے ۔ مگر بجائے کسانوں کے مطالبہ ماننے کے الٹا ان کسانوں کے تحریک کو توڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔  وہیں کسانوں کے لئے مرکزی وزیر زراعت کے دل میں ہمدردی بھی جگی ہےاور اسی لئے مرکزی وزیر زراعت کے پہل پر پہلی کسان اسپیشل ٹرین ہگلی ضلع کے تارکیشور سے آسام کے دیماپور کےلئے شروع کی گئی ۔ اس ٹرین کو جمعہ کی صبح دس بجے تارکیشور اسٹیشن پر پوربی ریلوے کے افسران ہری جھنڈی دیکھاکر روانہ کئے ۔  وزارت ریل کے جانب سے بتایا گیا کہ یہ کسان اسپیشل ٹرین فلحال ایک جوڑی چلائی جائے گی ۔ ہر جمعہ کو تارکیشور سے دیماپور کےلئے روانہ ہوگی اور دوسرے دن یعنی سینچر کے روز رات کو تارکیشور کےلئے واپسی کرےگی ۔  ساتھ ہی کرائے کے متعلق کہا گیا کہ 60 فیصد رعایت کے ساتھ کسانوں کاشت کاروں کو سہولیت

بنگال چٹکل مزدوروں یونین کے کانفرینس میں اکیس ہزار تنخواہ اور دس ہزار پینشن کا کیا گیا مطالبہ

Image
                    ہگلی28/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا گنجس پرائمری اسکول میں بنگال چٹکل مزدور یونین وابستہ سی آئی ٹی یو شاخ بانسبیڑیا کا کانفرینس منعقد ہوا ۔  یہ کانفرینس بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مینوفیکچرنگ لمیٹیڈ کا 22واں اور گنجس جوٹ پرائیویٹ یونٹ کا پانچواں کانفرینس تھا ۔  اس تقریب کے متعلق بانسبیڑیا 19 نمبر وارڈ کے سابق کونسلر ذوالفقار علی نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت پر بھی مزدور مخالف پالیسی کا الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ اس کانفرینس میں دونوں حکومت سے جوٹ مل مزدوروں کے حقوق کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ ہی ملک میں آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھایا ۔ اسکے علاوہ لاک ڈاؤن کے درمیان مزدوروں کو کام سے بیٹھنا پڑا تھا ۔ اس دوران مزدوروں کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا اس کہ لئے اس مدت کی تنخواہ ملنی چاہئے  ۔ ساتھ ہی جوٹ مل مزدوروں کا ماہانہ 21000 اور ریٹائرمنٹ کے بعد دس ہزار روپئے پینشن کا مطالبہ کیا گیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اگر وقت رہتے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو راستے پر اترینگے ۔  اس تقریب میں سی آئی ٹی یو ضلع کمیٹی کے رکن اسیت مکھرجی ، بی سی ایم ی

عہدے سے استعفیٰ دیتے ہی ایم ایل اے کے حمایت میں لگاپوسٹر " ہم دادا کے پیروکار " ضلع سیاسی خیمے میں ہلچل

Image
                ہگلی28/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آمرا دادا انوگامی ( ہم دادا کے پیروکار ) اس طرح کا پوسٹر ترنمول پارٹی سے الگ ہوئے سبھیندو ادھیکاری  کےلئے لگایا گیا تھا ۔ اسکے بعد راجیو بنرجی پھر روندرناتھ بھٹاچاریہ اب اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیرگھوشال اس قسم کا پوسٹر لگا ۔  آج جمرات کی صبح کون نگر کے مختلف علاقوں " دادا کے پیروکار " کا پوسٹر راستے میں جھولتے دیکھائی دیا ۔ اس پوسٹر میں پربیر گھوشال دونوں ہاتھ جوڑے دیکھائی دے رہے ہیں ۔   ادھر پوسٹر سامنے آتے ہی ضلع سیاسی خیمے میں ہلچل سی مچ گئی ۔  لیکن پربیر گھوشال ترنمول کو الوداع کہہ رہے ہیں ؟ یہ سوال باقی رہ جاتا ہے فلحال ۔  وہ پارٹی میں رہیں گے ؟ اس بات کا خلاصہ انہوں نے نہیں کیا ۔  مگر راجیو بنرجی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب اپنے اسی حلقے ( اترپاڑہ ) سے ہی لڑینگے ۔  انکے اس بیان پر ان سے سوال کیا گیا کہ لیکن پارٹی تو آپ کو " شوکاز " کی ہے ؟  اسکا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں میں بھی خبروں میں سنا ہوں ۔ مگر شوکاز کا خط ابھی تک میرے ہاتھ نہیں لگا پتہ نہیں کون بھیج رہا ہے ۔  پھر بھی اگر

مودی ملک پر حکومت کرنے کے نام پر عوام کی زندگی کا سودا کررہی ہے : وجے ساگر مشرا  

Image
                    ہگلی28/جنوری ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 6 برسوں میں ملک کے عوام چاہے جتنی بھی مرکزی حکومت کی مخالفت کرلے اسے اسکا اثر بلکل پڑتے دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ بس وہ اپنے دھن میں لگی ہوئی ہے ۔ ملک کے عوام چاہے بھاڑ میں جائیں وہ فیصلہ کرلیا تو کرلیا ۔  جی ایس ٹی ، نوٹ بندی ، کورونا ، لاک ڈاؤن کی مار تو عوام جھیل ہی رہے ہیں ۔ اس پر سے لگاتار مہنگائی بے قابو ہوتی جارہی ہے ۔ کسی نے خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگاکہ ڈیزل کی قیمت 80 روپئے لیٹر تک پہنچ جائے گی ۔  یہ سب کا ساتھ اور سب کا وکاس کا نعرہ لگانے والی سرکار کیا حقیقت میں سب کے ساتھ نظر آرہی ہے ۔ سب کا وکاس کررہی ہے ؟ نہیں یہ ساتھ صرف اڈانی اور اپنا کا دے رہی ہےاور وکاس بھی صرف انکا ہی ہورہاہے ۔ ملک کے عوام غریبی کی سطح سے نیچے بہت تیزی کے ساتھ بڑھ رہے ہیں ۔  گزشتہ کل پیٹرول کی قیمت 90 روپئے کے قریب اور ڈیزل 80 روپئے پہنچ گئی ۔ ساتھ ہی گزشتہ 6 برسوں میں رسوئی گیس کی قیمت کہاں پہونچی ہے ۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔  آج اسی مہنگائی کے خلاف ایک دفعہ پھر سے رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ صبح نو بجے سے

72 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا قومی پرچم کشائی کے بعد بچوں کے درمیان ترنگا جھنڈا تقسیم کرتے ہوئے ۔

Image
 

چندن نگر سبھیندو کے روڈ شو میں گولی مارو نعرہ لگانے والوں کو جیل مدت پوری ہونے سے قبل ہی ملی ضمانت 

Image
                    ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 20 جنوری کو چندن نگر میں سبھیندو ادھکاری کے روڈ شو میں گولی مارو ۔۔۔  نعرہ لگانے والا بی جے پی ہگلی ضلع یووا مورچہ کے صدر سریش ساؤ ، بنڈیل زون یووا مورچہ صدر پربھات گپتا اور ہگلی ضلع ہیلتھ سیل کے کنوینر کو آج چندن نگر عدالت سے ضمانت مل گئی ۔  اس دن یہ تینوں روڈ شو میں قابلِ اعتراض نعرے لگاتے دیکھائی دیئے تھے ۔ جس کے بعد اسی رات پونے تین بجے کے قریب چندن نگر پولیس نے انہیں گرفتار کی اسکے بعد دوسرے دن انہیں چندن نگر عدالت میں حاضر کیا گیا ۔ جہاں عدالت نے دس دنوں کے لئے جیل حراست میں رکھنے کا حکم سنایا تھا ۔      واضح ہوکہ یہ روڈ شو ابھی کچھ دن قبل ہی ترنمول کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے سبھیندو ادھیکاری کی رہنمائی میں چندن نگر تالڈانگا سے جیوتی موڑ تک کی گئی تھی ۔ جس میں ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی ، بیرکپور لوک سبھا کے ایم پی ارجن سنگھ کے علاوہ مقامی بی جے پی لیڈران کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان بھی شامل ہوئے تھے اور انہیں کے پیچھے یہ یووا رہنماء قابلِ اعتراض نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے تھے ۔      آج ضمانت ملنے

کام کرنے والوں کو عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اصل میں یہ دو منھ والا سانپ ہے ایسے غدار کو ہٹاؤ ترنمول بچاؤ : کلیان بنرجی

Image
               ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بی جے پی تو ممتابنرجی کے پیچھے لگی ہے ۔ مگر انکے خود سپاہی کہے جانے والے کچھ ترنمول رہنماء بھی کم نہیں ہیں جو ممتا بنرجی کی مشکلیں لگاتار بڑھانے کی جانب گامزن ہیں ۔  گزشتہ دو ماہ سے لگاتار وقفہ وقفہ سے ترنمول کے کئی بڑے رہنماء بی جے پی کے خلاف نعرہ لگانے کے بجائے خود اپنی پارٹی ترنمول کے خلاف ہی آواز بلند کرنے لگے ہیں ۔ ان میں سے کئی تو پارٹی چھوڑ کر بی جے پی کی گود میں جا بیٹھے ہیں اور کچھ ابھی بی جے پی ایکسپریس پکڑنے کےلئے اسٹیشن پر کھڑے وقت کا انتظار کررہے ہیں ۔ حالانکہ کہ اس بات کا پختہ سبوت ابھی نہیں ہے کہ ابھی ابھی کچھ اور ترنمول رہنماء جو ترنمول سے بغاوت کرچکے ہیں وہ بی جے پی میں جائیں گے ہی ؟  لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں اسطرح کے واقعات دیکھ کر عام لوگوں کے درمیان چرچہ تیز ہوگیا ہےکہ کہیں یہ بھی بی جے پی میں تو نہیں جائیں گے ؟   اسی فہرست میں ایک اور نام جڑگیا ہے اور وہ ہگلی ضلع اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیر گھوشال ہیں ۔ جو کچھ دنوں سے ترنمول کے خلاف آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں ۔ اس معاملے میں ہفتہ قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ کچھ میرے اپ

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا

Image
  کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا اور کویز کمپٹیشن اور آئی کیمپ پروگرام بھی کروایا گیا. یہ پروگرام اس ادارے کے جنرل سکریٹری محمد صاحب الدین کے صدارت میں پائہ تکمیل کو پہنچی اور مین گیسٹ صادک رحمان صاحب جو کے ایک سوشل رائٹر اور ورکر بھی ہے اس پروگرام میں شامل تھے. اس پروگرام میں ایم. ایل. اے. جناب خالق مولا صاحب اور ایڈوکیٹ دیباشش (بابلا ایچ) اور کے. ایل. پی.او  کے ایس.کے.سرف الدین صاحب اور سوشل ورکر مسز مینا خا تون اور گرو چرن سنگھ جو گرودوارا کمیٹی کے جنرل سکریٹری ہے اور سوشل ورکر بھی ہے اور جناب پرویز  انجم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اورگنایزشن ویسٹ بنگال  کے ماینوریٹی وینگس کے پریسیڈنٹ  اور جناب ریاض الدین  حیدر انصاری اور سوشل ورکر جناب راجیش کمار چودھری صاحب اور سوشل ورکر جناب لال مولا صاحب اور سوشل ورکر جناب اکرم حسین اور محمد جاوید, محمد علی حسین, شیخ مرزا, رمضان علی اور بہت سارے دیگر حضرات شامل تھے. پرویز انجم

زرعی مخالف بل کے خلاف کسانوں نے دہلی میں مظاہرہ کیا تھا تو ہگلی ضلع میں سی پی ایم کسانوں کے حمایت میں ٹریکٹر جلوس نکالا

Image
                  ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت اندھی بہری گونگی ہوگئی ہے ۔ ورنہ گزشتہ دوماہ سے زرعی بل کے خلاف کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں اور گزشتہ کل انکا صبر کا باندھ بھی ٹوٹ گیا اور دہلی کار رخ کردیئے اور اسکے بعد جو ہوا وہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے ۔ مگر مرکزی حکومت کو نہ کچھ دیکھائی دے رہا اور نہ ہی کچھ سن پارہی ہے ۔  ٹھیک اسی دن 26 جنوری کو ایک طرف دہلی میں جہاں ملک کے کسان مرکزی حکومت کی پالیسی اور زرعی کالا قانون کے خلاف بغاوت پر اتر گئے تھے ۔ ٹھیک اسی وقت یہاں ہگلی ضلع سی پی آئی ایم پارٹی کے ہزاروں کارکنان کسانوں کے اس تحریک کی حمایت کرنے کے لئے سیکڑوں ٹریکٹر لیکر راستے پر اتر گئے تھے اور مودی مخالف نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔  ساتھ ہی کسان مخالف بل کا خاتمہ کے لئے مطالبات کرتے نظر آئے ۔  اس دوران کہا گیا کہ اگر یہ بل پاس ہوگیا تو ملک کے کسانوں کے ساتھ عام لوگ بھی کارپوریٹ کے ہاتھوں گروی ہوجائیں گے ۔  اسی لئے کسانوں کے اس تحریک کی حمایت میں یہاں ٹریکٹر جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس صبح نو بجے اترپاڑہ سے شروع ہوئی اور چنسورہ میں آکر ختم ہوئی ۔ اس دوران سبھی علاقوں گاؤں گرام کے

انتخاب ابھی دیر ہے مگر آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے کی سرگرمیاں تیز 

Image
                 ہگلی27/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا اعلان ابھی دیر ہے ۔ مگر بی جے پی انتخابی مہم میں لگ گئی ہے ۔ مگر وہیں حکمران جماعت ترنمول کانگریس آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا لوگوں کی خدمت کرکے خود کو ووٹروں کے سامنے پیش کئے ہوئے ہیں اور آئے دن اپنے اسمبلی حلقہ کے کسی نہ کسی جگہ بڑی چھوٹی تقریب میں دیکھائی دیتے رہتے ہیں ۔ آج بھی وہ آمنان پنچایت کے علاقے میں پہونچے جہاں وہ برونا پاڑہ سے لیکر چورالی موڑ تک دو کیلومیٹر پختہ راستے کی ڈھلائی پوری ہونے کے بعد راستے کا افتتاح کیا ۔  وہیں وہاں اسکولی بچوں کو کتابیں رکھنے والی بیگ ، قلم ، کاپیوں کے ساتھ ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ کٹ پینسل بھی تقسیم کیا ۔

اپنی توہین برداشت کو لونگی مگر بنگال کی توہین ہرگز نہیں ، ہرے کرشنا ہرے رام بائے بائے بی جے پی اور بام : ممتا بنرجی

Image
               ہگلی25/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اگر موسمی اعتبار سے دیکھا جائے تو سردی کا ماحول ہے ۔ مگر سیاسی اعتبار سے پارہ کافی چڑھا ہوا ہے ۔  ابھی مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کے دن کا اعلان ہونے میں دیر ہے ۔ مگر  بی جے پی مغربی بنگال میں انتخابی مہم جاری کرکے سیاسی ہلچل تیز کردی ہے ۔ جس کی وجہ سے حکمراں جماعت کے خیمے میں بھی ہلچل تیز ہوگئی ہےاور دونوں جماعتوں کے درمیان جوابی جنگ جیسے صورتحال آئے دن دیکھنے کو مل رہے ہیں  ۔  بی جے پی کسی نہ کسی اضلاع میں جلسہ جلوس کرکے ریاستی حکومت کے خلاف مغربی بنگال کے عوام کو بھڑکانے اور مزہبی منافرت پھیل جانے والے الفاظ کی ادائیگی کرکے مغربی بنگال کے ووٹروں کو بانٹ کر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔  وہیں حکمران جماعت بی جے پی کی اس گھنونی حرکت کے خلاف منھ توڑ جواب دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہی ہے ۔     گزشتہ کل ابھیشیک بنرجی 24پرگنہ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا تھا تو وہیں آج ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ہگلی ضلع کے آرم باغ محکمہ کے تحت پرسوڑا سکندر پور بس اسٹینڈ کے قریب میدان میں  جلسہ کی جہاں ترنمول کانگریس کے چاہنے والوں کی ای

گزشتہ کل وزیر اعلیٰ کی توہین کے مخالفت میں ہگلی ضلع میں احتجاجی مظاہرہ مودی کا پتلا نظر آتش کیا گیا

Image
          ہگلی24/جنوری ( محمد شبیب عالم ) انتخاب کا اعلان سے قبل ہی ترنمول اور بی جے پی کے درمیان لڑائی تیز ہوتی جارہی ہے ۔ بی جے پی پارٹی ریاستی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں کوئی بھی کثر نہیں رکھ رہی ہے ۔ ایک طرح سے مغربی بنگال کی تہزیب کو ختم کرنے میں تلی ہوئی ہے ۔ گزشتہ کل وکٹوریہ میموریل میں نیتاجی کی یومِ پیدائش کے موقع پر وزیر اعلیٰ کی تقریر شروع ہونے سے قبل ہی جئے شری ۔۔۔۔۔۔۔ نعرہ لگادیا گیا ۔  اس بات سے وزیر اعلیٰ حیرانی ظاہر کی ۔  سرکاری تقریب میں اس قسم کے مذہبی نعرے بازی حیران کن تھا ۔ مگر اس سے بڑی حیرانی تب ہوئی جب موقعے پر موجود ملک کے وزیر اعظم انکے حامیوں کی حرکت پر ایک الفاظ بھی نہیں بولا ۔     آج اسی توہین آمیز حرکت کے خلاف ہگلی ضلع کے بھدریشور سیوڑا پھولی رشڑا اور دوسرے کئی جگہوں پر ترنمول کے جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اس دوران ترنمول حامیوں نے سیوڑا پھولی پھاڑی کے قریب جی ٹی روڈ کی ناکہ بندی کئے ۔ ساتھ ہی مودی مخالف جلوس بھی نکالا گیا ۔ اس دوران مودی کا پتلا نظر آتش بھی کیا گیا ۔    وہیں رشڑا کے بانس تلہ علاقے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا سابق ن

آج نیتاجی کی یومِ پیدائش کے موقعے پر رشڑا میں بھی دیش نائک دیوس منایا گیا ۔

Image
                 ہگلی23/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 ویں پیدائش کے موقعے پر رشڑا میونسپلٹی کے قریب نیتاجی کے مجسمہ رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے عقیدت کا پھول پیش کیا ۔  دوپہر بارہ بجے کے قریب میونسپلٹی کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔ ٹھیک بارہ بجکر پندرہ منٹ پر سائرن ، سنکھ  نیتاجی کے شان میں بجایا گیا ۔

ملک کا حقیقی نیتا کوئی تھا تو وہ واحد نیتاجی سبھاس چندر بوس تھے آج ہم جیسے کچھ لوگ خود کو نیتا سمجھکر نیتاجی کا توہین کرتے ہیں : سریش مشرا 

Image
                   ہگلی23/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی آزاد ہند فوج کے بانی ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے حقیقی رہنماء نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125 یومِ پیدائش نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ بالا گڑھ سے لیکر اترپاڑہ تک تمام کلب اداروں پارٹی دفتروں میں تمام سیاسی جماعتیں نیتاجی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے نظر آئے ۔ وہیں ضلع کے کالجوں میں بھی نیتاجی یاد کئے گئے ۔  ساتھ ہی تمام میونسپلٹیوں کے سامنے بھی سبھاش چندر بوس کے مجسمے پر مقامی لیڈران کو نیتاجی کے مجسمے پر پھولوں کی مالا پہناتے دیکھا گیا ۔ رسڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا کے ساتھ ساتھ سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان انکے علاوہ تمام سابق کاونسلروں کو بھی سبھاش چندر بوس کی تصویر پر گل پوشی کرتے دیکھا گیا ۔  اسی طرح سے چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی نیتاجی کی یومِ پیدائش کے موقعے پر جلوس کی شکل میں نکلتے دیکھا گیا ۔  اسکے بعد وارتہ بھون میں ایک جلسہ بھی منعقد کیا گیا ۔ جس میں سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔  اس موقعے پ

چندن نگر میں قابل اعتراض  نعرے بازی کے خلاف میں بی جے پی کے تین رہنماؤں کی گرفتاری عدالت نے ضمانت خارج کرتے ہوئے تیس جنوری تک کےلئے جیل حراست میں بھیجا 

Image
                 ہگلی21/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بنگال میں انتخابی پارہ ابھی سے ہی چڑھ گیا ہے ۔ بنگال کی پرامن فضاء ساتھ ہی بنگالی تہزیب کو ختم کرنے میں میں بی جے پی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔ مغربی بنگال میں انتخابی مہم کے نام پر بی جے پی اور انکے کارکنان ماحول کو گرم کرتے ہوئے صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ ابھی تک تو دوسری ریاستوں یا ادھر ادھر جگہوں پر بی جے پی کے رہنماؤں کی بدکلامی سننے دیکھنے کو ملتی تھی ۔ مگر گزشتہ کل شام کو ہگلی ضلع چندن نگر کے عوام بھی یہ نظارہ دیکھ لئے ۔ جہاں کھلے عام سڑکوں پر گولی مارنے کا نعرہ لگایا جارہا تھا ۔           چندن نگر میں گزشتہ کل بی جے پی کے جانب سے ایک روڈ شو کیا گیا ۔ جس میں ہگلی لوک سبھا کی ایم پی لاکٹ چٹرجی ، بی جے پی راجیہ سبھا ممبر سوپن داس گپتا ، بیرکپور کے ایم پی ارجن سنگھ شامل تھے ۔ اس روڈ شو کی نمائندگی سبھیندو ادھیکاری کررہے تھے ۔ ایک طرف سبھیندو جہاں ریاستی حکومت کے خلاف آگ اگل رہے تھے تو وہیں اس شو میں انکی گاڑی کے پیچھے ہگلی ضلع یووا مورچہ کے صدر سریش ساؤ اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ نہایت ہی جارحانہ نعرے بازی کرتے ہوئے ما

چندن نگر میں بی جے پی کا روڈ شو " ملک کے غداروں کو گولی مارو سالوں " کے نعروں سے شہر گونج اٹھا ہگلی میں ترنمول کا مکمل صفایا یقینی : سبھیندو ادھیکاری

Image
                       ہگلی20/جنوری ( محمد شبیب عالم ) بی جے پی کی پوری ٹیم بنگال میں انتخابی اعلان سے قبل ہی مکمل طور پر انتخابی مہم میں اترچکی ہے ۔ آج چندن نگر میں بی جے پی کا روڈ شو ہوا ۔ جس میں مقامی ایم پی لاکٹ چٹرجی ، ارجن سنگھ ، سوپن داس گپتا بھی شامل ہوئے اور انکی رہنمائی ابھی کچھ دن قبل ہی ترنمول سے رشتہ توڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ممتابنرجی کے سب سے بڑا حریف سبھیندو ادھیکاری کررہے تھے ۔  چندن نگر تالڈانگا سے روڈ شو شروع ہوا اور مانکنڈو پہونچا جہاں ایک جلسہ بھی منعقد کیا گیا ۔  اس روڈ شو کے دوران بی جے پی کی بد زبانی پھر سے سامنے آئی ۔  " دیش کے غداروں کو گولی مارو سالوں کو " کے نعرے سے پورا شہر گونج اٹھا ۔   سبھیندو ادھیکاری سب سے پہلے اترپاڑہ کے ترنمول کانگریس کے ایک باغی ایم ایل اے کے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ " صرف منھ کھولنے سے کیا ہوگا فیصلہ لیں "  ۔ ترنمول کمپنی کا ملازم ہوکر رہیں گے ؟  بی جے پی کے اس روڈ شو میں کافی تعداد میں انکے کارکنان و حامی شامل ہوئے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان علاقوں کا ووٹ پختہ کرنے کے غرض سے ہی یہ روڈ شو کیا گیا ۔  ا

میڈیا سماج کا آئنہ ہوتاہے مگر آج کی میڈیا اس آئنے کی طرح ہوگئی ہے جس میں جس میں جسم دکھتا ہےتو سر غائب رہتا ہے :  سریش مشرا  

Image
                  ہگلی20/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج گودی میڈیا کی حرکتوں کے مدنظر چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا نے ایک ملاقات کے دوران یہ باتیں کہی ۔    انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا بگل بہت جلد بجنے والا ہے ۔  مگر اس انتخاب کو لیکر جتنی سرگرم ریاستی حکومت نہیں ہے ۔ اس سے کئی گنا زیادہ بی جے پی اور انکے ساتھ انکی گودی میڈیا بھی بنگال فتح کی کوشش میں میدان میں اتر چکی ہے ۔  گزشتہ کئی ماہ سے مغربی بنگال کی تمام گلیوں محلوں میں گھومتے دیکھائی دے رہی ہے ۔    سریش مشرا نے اور کہا کہ میڈیا گلیوں میں گھومے مجھے اعتراض نہیں ۔ وہ تو آزاد ہیں کہیں بھی جا سکتے ہیں ۔ مگر تکلیف اس بات کی ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے بھی جو سچ دیکھانے سے انکے گردے منھ کو آجاتے ہیں ۔   ٹھیک ہے ہم نہیں کہتے ہیں کہ ہماری حکومت ۔ ہماری پارٹی کی حمایت میں قصیدے پڑھو ۔ لیکن جو سچائی ہے ۔ ہماری کارکردگی ۔ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی عوامی خدمات ترقیاتی کام جو کی ہیں اسکے متعلق عوام کو صحیح بتاؤ ۔    میڈیا سماج کا آئنہ ہوتاہے ۔ اس آئنے میں اس عکس کو عوام کے سامنے پیش کرو جو سامنے دکھتا ہے ۔   

ہگلی ضلع میں ایک بھی کنول پھول تو کیا کلی تک کھلنے نہیں دینگے امیت شاہ  اور نڈا تم  لوگ گودی میڈیا کو لیکر چاہے جتنی بھی تصویریں کھینچوا لو ہم تیسری دفعہ حکومت بنانے جارہے ہیں : کلیان بنرجی

Image
           ہگلی16/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج سیوڑاپھولی پولیس اسٹیشن کے قریب میدان میں ترنمول کانگریس کے جانب سے منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کلیان بنرجی ایک دفعہ پھر سخت لہجے میں دیکھے ۔ اپنی تقریر شروع کرتے ہی ممتا بنرجی کی جانب سے عوامی سہولیات سے کون محروم رہ گئے ہیں ۔ جیسے ہی یہ سوال کیا ۔ اسی درمیان کچھ لوگ سامنے سے ہاتھ اٹھا دیئے ۔ بس کیا تھا ۔ کلیان بنرجی ایک دم سے بھڑکیلے انداز میں انہیں سامنے بلا لیا ۔ ایک بزرگ کی شکایت سن کر اپنے پارٹی کے لوگوں کو منچ پر کھڑا کرکے کہا کہ انکا کام ہوجانا چاہئے ۔ مگر ایک نو عمر لڑکے کی شکایت پر آگ بہ گولہ ہوگئے اور کہنے لگے پارٹی میں رہنا ہوگا خدمت کرنا ہوگا ۔ کوئی تمہیں گھر جاکر نہیں پہونچائے گا ۔   اسکے بعد کلیان بنرجی ممتا بنرجی کی دس سالہ ترقیاتی کا کارڈ پیش کیا اور کہا کہ ممتا بنرجی کام کرتی ہیں ۔ صرف تصویریں نہیں کھینچواتی ہیں ۔  آج بنگال میں آئے دن امیت شاہ اور نڈا گلی محلوں میں گھوم رہے ہیں غریبوں کے یہاں کھانا کھارہے ہیں اور اپنی گودی میڈیا بھی ساتھ لارہے ہیں اور ان سے تصویریں کھینچوا رہے ہیں ۔   لیکن وہ شاید بھول رہے ہیں کہ یہ گجرات

تین مہینے بعد بی جے پی والے چراغ جلاکر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے مغربی بنگال کے ہندو مسلمان ہمیشہ ایک تھے ایک رہیں گے : وزیر مملکت تپن داس گپتا -

Image
                   ہگلی15/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب شروع ہونے سے قبل مغربی بنگال میں مختلف قسم کے سیاسی و غیرسیاسی جماعتیں متحرک نظر آنے لگی ہیں ۔  انکی حرکت بس ایک ہی اشارہ کرتا ہےکہ حکمران جماعت انہیں نظر انداز نہ کرے ۔     آج بانسبیڑیا میں ایک اور جماعت نمودار ہوا ۔ جسکا نام بنگیو سنکھیا لوگو بدھیجیبی منچ بتایا گیا ۔  اس بینر کے تحت بانسبیڑیا اسلام پاڑہ کے آئی ایم ہائی مدرسہ میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں درجنوں کی تعداد میں اس تنظیم سے جڑے کئی اہم شخصیات تشریف لائے تھے ۔ ساتھ ہی حکمراں جماعت کے لوگوں میں مقامی ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔ اسکے علاوہ سابق راجیہ سبھا کے ممبر و پوبیر قلم بنگلہ اخبار کے ایڈیٹر احمد حسن عمران بھی مہمان خاص تھے ۔   آج یہاں اس تقریب کا اہتمام بنگیو سنکھیا لوگو بدھیجیبی منچ ہگلی ضلع کے صدر اکرم الحق نے کیا تھا ۔ یہ اکرام الحق کچھ روز پہلے تک انٹرنیشنل ہیومن رائٹ پروٹیکشن ایسوسی ایشن ہگلی ضلع کا صدر ہوا کرتا تھا ۔ لیکن ابھی اچانک رنگ اور منچ دونوں بدل دیا ہے ۔   یہ تقریب جسے قومی ی

بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہوتے ہی فرضی مقدمے واپس اور اصلی مقدمے لکھے جائیں گے : کیشو پرساد موریہ 

Image
                   ہگلی13/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کے دن جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں ۔ بی جے پی کی حرکتیں تیز ہوتی جارہی ہے ۔ ابھی اسبملی انتخاب کے کچھ نہیں تو تین ماہ کا وقت باقی ہے ۔ مگر ابھی سے ہی مرکزی حکومت پوری طاقت جھونک دی ہے اور حال ایک ہوگیا ہےکہ کبھی بھی کسی بھی گلی محلے میں آپ کو مرکزی رہنماء گھومتے پھرتے تقریر کرتے دیکھائی دے سکتے ہیں اور تو اور مرکزی حکومت کی گودی میڈیا بھی گزشتہ ایک ماہ سے مغربی بنگال کی گلیوں میں ایسے گھوم رہی ہےکہ بچے بوڑھے جوان ہر کوئی حیران ہےکہ اتنا بڑا نیوز چینل ہمارے گلی میں ہم سے بات کر رہا ہے ۔ ایک نیشنل چینل کو اسطرح سے گھومتے کبھی کسی بڑے فساد اور بگڑتے صورتحال کے وقت بھی نہیں دیکھاجاتا ہےاور آج انتخابی صورتحال جاننے کے لئے گلیوں کی خاک چھان رہی ہے ۔    ٹھیک اسی طرح سے آج اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشوپرساد موریہ اچانک بانسبیڑیا جیسے جوٹ مل مزدوروں کے محلے میں آجائیں گے وہ بھی انتخابی مہم کےلئے تین ماہ پہلے حیران کن معاملہ ہے ۔  آج کیشوپرساد موریہ بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل جھنڈا میدان میں تشریف لائے ۔  ویسے تو وہ

ویویکانند کی تصویر پر بی جے پی والوں نے کنول پھول لگایا ترنمول ایم ایل اے نے کہا یہ ملک کے غداروں کا کام ہے ۔

Image
                 ہگلی12/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک میں سوامی ویویکانند کی 159 ویں یومِ پیدائش منائی گئی ۔  وہیں ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں پر یہ تقریب عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ بالا گڑھ سے اترپاڑہ تک مختلف علاقوں میں مختلف کلب اداروں جماعتوں کے جانب سے یہ تقریب مناتے دیکھا گیا ۔ اس دوران کہیں گرم کپڑوں تو کہیں کمبل کی تقسیم بھی کرتے دیکھا گیا ۔ ساتھ ہی ویویکانند کی تصویر پر ہندو مسلمان اور کئی مذہب و ملت کے لوگوں کو عقیدت کا پھول چڑھاتے دیکھا گیا ۔  وہیں اس سے قبل اس سیاسی گہما گہمی میں ویویکانند کو لیکر ترنمول اور بی جے پی میں کھینچا تانی لگی ہوئی تھی ۔ کون کسطرح سے برتری حاصل کرے اسکی حوڑ سی لگی ہوئی تھی ۔  اس دوران سوامی ویویکانند کے لئے کچھ زیادہ ہی پیار امڑتے بی جے پی والوں میں دیکھا گیا ۔  سوامی جی کےلئے اسطرح سے اس مرتبہ پیار جتانے کا سیاسی جماعتوں کا طریقہ دیکھ کر عوام بھی پریشان نظر آئے ۔     آج  چنسورہ میں گھڑی موڑ کے قریب سوامی ویویکانند کے پیار میں بی جے پی والے اتنے پاگل نظر آئے کہ انکی تصویر پر کنول پھول ( بی جے پی کا سیاسی نشان ) ہی لگا دیا ۔  اس کو لیکر عام ل

آج فرفراشریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کئے ابوحسن خان چودھری اور عیسیٰ خان

Image
                 ہگلی10/جنوری ( محمد شبیب عالم ) آج صبح اچانک فرفرا شریف پہونچے ایم پی ابو حسن خان چودھری اور ایم ایل اے عیسیٰ خان یہاں فرفراشریف کے پیرزادہ عباس صدیقی سے ملاقات کئے ۔ مگر یہ ملاقات کس لئے ہوئی ۔ اسکی وجہ سامنے نہیں آئی ہے ۔  مگر سیاسی خیمے میں اسکی چرچہ شروع ہوچکی ہے ۔   ابھی عباس صدیقی ہگلی ضلع میں مقبولیت کی سیڑھی پر چڑھے ہوئے ہیں ۔ کوئی مخالفت کرکے انہیں مقبول کررہا ہے ۔ تو کوئی حمایت کرکے ۔  واضح ہوکہ گزشتہ جمعہ کو عباس صدیقی پریس میٹنگ بلاکر اعلان کیا کہ وہ آئندہ 21 جنوری کو اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرنے جارہے ہیں ۔  نئی جماعت کے ساتھ ساتھ جوٹ اور فرنٹ بنانے کی بھی تیاری چل رہی ہے ۔  ادھر ہفتہ قبل " میم " کے چئیرمین اسد الدین اویسی فرفرا شریف آئے تھے اور عباس صدیقی سے قریب تین گھنٹے تک مغربی بنگال کی سیاسی سفر پر بات کئے اور پورا آکسیجن عباس صدیقی کو دیکر گئے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ عباس جو فیصلہ لینگے میں تسلیم کرونگا ۔ انکے ساتھ آگے یا پیچھے کھڑا رہنے کے لئے تیار ہوں ۔  اسکے بعد سے ہی عباس صدیقی اور حرکت میں آگئے ۔  آج شام کو فرفرا شریف میں ایک جلس

بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل مزدور یونین بی سی ایم یو کے جانب سے خون عطیہ کیمپ 

Image
                 ہگلی10/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا 19 نمبر وارڈ میں گنجس جوٹ مل مزدور یونین ( بنگال چٹکل مزدور یونین ) کے جانب سے خون عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔  یہ خون عطیہ کیمپ یونین دفتر میں لگائی گئی ۔  جہاں کل ستر لوگوں نے خون عطیہ کیا ۔  اس تقریب کا افتتاح بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی مارکس وادی ہگلی ضلع کے سیکریٹری کامریڈ دیبو برتا گھوش کے ہاتھوں ہوا ۔  اس تقریب میں شامل تھے سی آئی ٹی یو ہگلی ضلع کے صدر کامریڈ ملائے سرکار ، گن آندولن ( عوامی تحریک ) کے رہنماء کامریڈ سیکت سوم اور پارٹی علاقائی کمیٹی کے سیکریٹری کامریڈ انربن سرکار ، سی آئی ٹی یو ڈنلپ بانسبیڑیا ، چندرہاٹی جونل کمیٹی کے صدر کامریڈ سبرتو داس گپتا ۔ انکے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین کنہائی مجمدار ، 19 نمبر وارڈ کی سابق کونسلر رافیہ پروین اسکے علاوہ بی سی ایم یو گنجس جوٹ مل کے صدر کامریڈ ذولفقار علی اور دیگر کارکنان و حامی شرکت کئے ۔

شیرامپور والس اسپتال میں  مریض نے کی خودکشی  حفاظتی انتظامات پر اٹھا سوال

Image
             ہگلی9/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) شیرامپور سپر اسپیشلیٹی ( والس ) اسپتال میں ایک مریض کی خودکشی کو لیکر ہلچل سی مچی ہوئی ہے ۔  اسپتال کے حفاظتی بندوبست و انتظامات کو لیکر سوال کھڑے ہوگئے ہیں ۔   کچھ روز قبل جگر کے امراض میں شیرامپور کے سپر اسپیشلیٹی والس اسپتال میں داخل کرائے گئے تھے سنگور بازار کے رہنے والے راجا رام پوددار عمر 36 سال ۔ اسکے بعد انکا علاج جاری تھا ۔  لیکن آج صبح روزانہ کی ہی طرح ہی  غسلخانے میں گیا ۔ مگر پھر وہ واپس باہر نہیں آسکا ۔ اس معاملے میں راجا رام کے والد رام چندر پوددار نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسکا جگر خراب ہوگیا تھا ۔ کچھ بھی کھاتا تھا ۔ الٹی کردیتا تھا ۔ پیٹ میں گیس بنتا تھا ۔ ہمیشہ درد رہتا تھا ۔ اسی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ علاج چل رہا تھا ڈاکٹر سلائن چڑھائے ہوئے تھے ۔ گزشتہ کل شام کو پھر سے پیٹ میں گیس کا شکایت کیا ۔ اسپتال کی نرس کو میں بتایا نرس اسے انجیکشن دی ۔ تب اسے آرام ملا اور رات بھر خوب اچھے سے سویا ۔ صبح اٹھ کر مجھ سے بسکٹ مانگا ۔ میں چار عدد بسکٹ دیا پانی پلایا ۔ اسکے بعد کیلا بھی کھایا ۔ پھر اس نے کہا کہ باتھ

ترنمول کانگریس کی آپسی اختلاف پر جشن منانے والی بی جے پی کی اندرونی اختلاف منظرِ عام پر 

Image
                   ہگلی8/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کچھ دنوں سے ترنمول کانگریس میں کچھ رہنماؤں کے اختلافات کو لیکر مرکز سے لیکر ریاست تک کی بی جے پی کے خیمے میں جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ مگر کہتے ہیں نہ کہ دوسروں پر ہنسنے والوں اپنے بارے میں بھی سوچوں کل تم پر بھی لوگ ہنسیں گے اس آج اسکی مثال بھی دیکھنے کو ملا ۔  ہگلی ضلع کے شیرامپور بی جے پی کی ضلعی تنظیم کے درمیان اختلاف کی وڈیو وائرل ہوگئی ۔  جس میں بی جے پی کے کچھ کارکنان شیرام پور تنظیم کے صدر شیامل بوس کے خلاف مظاہرہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی انکے خلاف نازیبا الفاظ کی ادائیگی بھی کرتے دیکھائی دیئے ۔  اس دوران شیامل بوس سے یہ کہتے نظر آئے کہ آپ پارٹی نہیں کرسکتے ۔ ساتھ ہی دفتر کے اندر کافی دیر تک روکے رکھا ۔       تھوڑی ہی دیر میں یہ وڈیو آگ کی طرح پھیل گئی ۔  اس معاملے میں بی جے پی پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کہ مطابق ان کی ناراضگی کی وجہ یہ ہےکہ شیرامپور ضلعی تنظیم کے تحت آنے والے کچھ حلقوں کے صدر سیکریٹریوں کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔  اسی وجہ سے یہ سارے لوگ صدر کے خلاف مشتعل ہوگئے اور یکجا ہوکر انکے خلاف بغاوت کردیا ۔ 

عباس صدیقی کا سیاسی سفر آئندہ اکیس جنوری سے شروع کولکاتا پریس کلب میں کریں گے اعلان

Image
           ہگلی8/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں " میم " پارٹی اور ہگلی ضلع میں اسکی رہنمائی کرنے والے عباس صدیقی کے خلاف چاروں جانب سے مخالفت کچھ دنوں سے لگاتار ہورہی ہے ۔ مگر اسکی پرواہ کئے بغیر عباس صدیقی آخر کا اپنا سیاسی سفر شروع کرنے کا اعلان کرہی دیا ۔   آج ایک پریس ریلیز کے تحت بتایا گیا کہ " بھائی جان کا سیاسی سفر کا آغاز 21جنوری سے ) آئندہ 21جنوری کو باضابطہ اعلان کریں گے ۔  اس پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ نئے سال میں مغربی بنگال نیا سیاسی جماعت کے راستے آگے بڑھےگا ۔ 21 جنوری 2021 فرفرا شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی القریشی بھائی جان " ہاں ٹھیک پڑھ رہے ہیں "  ۔ مخالفت کرنے والوں کا  منھ پر کالا کرتے ہوئے تمام مخالفتوں کا پرواہ کئے بغیر آئندہ 21جنوری 2021 کو کولکاتا پریس کلب میں ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرینگے ۔ تاکہ بنگال میں اقتدار کی سیاست کو ناقدین کے منھ جلاکر تمام مباحثے کا خاتمہ کرینگے ۔ ان کی سرپرستی میں یہ سیاسی جماعت بنگالی سیاست کے مساوات میں اہم کردار ادا کرے گی ۔  مسلم ، دلت ، آدی واسی ، بچھڑی ذاتی سماج کو آئینی حقوق ، تحفظ

آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا کے جانب سے عوامی خدمت زوروں پر 

Image
                     ہگلی6/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کے کچھ ہی ماہ رہ گئے ہیں ۔ جس کو لیکر تمام سیاسی جماعتوں میں ابھی سے ہی ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کی ہوڑ سی لگی ہوئی ہے ۔  حالات تو ایسا بھی تیار ہورہا ہےکہ دوسری ریاستوں کی چھوٹی جماعتیں بھی مغربی بنگال کی رخ کرنے لگی ہیں اور کہاں کس علاقے سے کتنے نمائندے کھڑے کریں گے ۔ اسکے لئے تیاریاں بھی شروع کرچکے ہیں ۔   یہ صورتحال دیکھکر مغربی بنگال کے عوام کے درمیان بھی چا میگوئیاں شروع ہوچکی ہےکہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا حسر کیا ہوگا ۔ کسی کی حکومت بنے گی بھی ؟ یا کھچڑی سرکار قائم ہوگی ؟    وہیں ان سب باتوں کا پرواہ نہ کرتے ہوئے ترنمول حکومت کے زراعتی وزیر مملکت و ہگلی ضلع آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا آنکھ بند کرکے عوامی خدمت میں مشغول ہیں ۔ وہ جسطرح سے اپنے شروعاتی دور میں اپنے اسمبلی حلقے کے ووٹروں کی خدمت کرتے تھے ۔ آج بھی بلکل اسی انداز میں ۔۔۔۔۔۔۔  کہیں تو پہلے سے کہیں زیادہ لوگوں کے قریب پہونچنے لگے ہیں ۔  انہیں آئے دن کبھی آدی سپتو گرام اسمبلی کے پنچایت کے علاقوں میں تو کبھی میونسپلٹی کے عل

میں " بی " نہیں " اے پلس " ٹیم ہوں بنگال میں بی جے پی کے اٹھارہ ایم پی جیت گئے ہم نے تو ایک سیٹ پر بھی نہیں لڑا تو پھر بی جے پی کامیاب کیسے ہوگئی : اسد الدین اویسی

Image
  ہگلی3/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ برسوں سے جس میم پارٹی کی یعنی اسد الدین اویسی کو لیکر باتیں چل رہی تھی کہ کیا وہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کا حصہ بنیں گے ۔  آج وہ حقیقت میں بدلتے دیکھا گیا ۔ حالانکہ کہ کسی کو بلکل یقین بھی نہیں تھا کہ اچانک بغیر کسی اعلان کہ اویسی مغربی بنگال کی سرزمین پر قدم رکھیں گے ۔ لیکن جیسے ہی صبح ہوئی ہگلی ضلع سیاسی خیمے میں ہلچل سی مچ گئی ۔ چرچا عام ہوگیا کہ " اویسی آگیا " ۔  آج ہگلی ضلع کے فرفرا شریف ابوبکر صدیق رحمۃ اللہ کے آستانے پر پہنچ گئے اسد الدین اویسی یہاں انکا خیر مقدم فرفرا شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے کیا ۔ تھوڑی ہی دیر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے ۔ چاروں جانب نعروں سے فرفرا شریف کا احاطہ گونج اٹھا ۔ لوگ یہ جاننے کی کوشش میں لگے رہے کہ اویسی اور عباس کے درمیان کس موضوع پر بات ہوگی ۔    کچھ دیر درگاہ کی زیارت کرنے کے بعد عباس صدیقی کے ساتھ انکی اہم گفتگو ہوئی ۔ اسکے بعد اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اسد الدین اویسی نےکہا کہ میں مغربی بنگال میں سیاسی سفر کا آغاز کرنا چاہتا تھا ۔ جسکی شروعات آج فرفرا شریف سے کررہا ہوں ۔