آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے مندروں میں جھاڑو لگانے کےبعد غازی درگاہ میں بھی صاف صفائی کرتے نظر آئے
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی31/جنوری ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخاب کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں ہونے جارہا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے تیاریوں میں جٹ گئی ہیں ۔ وہیں ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی بلکل زمینی سطح سے عوام کے ساتھ جڑ کر انتخابی مہم شروع کرچکی ہیں ۔ گزشتہ دو ہفتوں سے پورے مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی ہدایت پر گلی محلوں کے مندروں کی صاف صفائی کرنے کا کام علاقائی ایم ایل اے ، میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹ ممبران ، پنچایت ممبران کو سونپا گیا ہے ۔ اسی ہدایت کے مدنظر ضلع کے مختلف مندروں کی صاف صفائی کرتے ہوئے ایم ایل اے اور ترنمول لیڈران ، ممبران نظر آرہے ہیں ۔ آج آدی سپتوگرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت تپن داس گپتا نظیر قائم کرتے ہوئے بانسبیڑیا تریوینی میں واقع جعفر خان غازی درگاہ پہونچے وہاں وہ ہاتھوں میں جھاڑو لیکر درگاہ کی صفائی کرنے میں لگ گئے ۔ انکے ساتھ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی سابق چئیر پرسن ارجیتا سیل اور کئی پارٹی ممبران بھی شامل تھے ۔ اس دوران غازی درگاہ پروگرام کمیٹی کے ممبر شہید انصاری و دیگر کارکنان بھی دیکھے گئے ۔ اس موقعے پر تپن داس گپتا نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مندروں کی صفائی مہم جاری ہے ۔ آج بانسبیڑیا ہنسیشوری مندر ، بانسبیڑیا کالی باڑی مندر ، ڈکیت کالی مندر میں جھاڑو لگانے کے بعد بگاٹی کالج سے شب تلہ تک پختہ ڈھلائی راستے کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اسمبلی میں غازی درگاہ بھی ایک تاریخی درگاہ ہے ۔ یہاں زیارت کرنے ہر ذات دھرم مذاہب کے لوگ آتے ہیں ۔ یہاں سے کوئی رسوا ہوکر واپس نہیں جاتا ۔ میں دوہزار گیارہ میں انتخاب لڑنے سے قبل یہاں آیا تھا اور مجھے کامیابی ملی تھی ۔ تب سے لگاتار یہاں آیا کرتا ہوں ۔ 2011 سے قبل بھی یہاں آیا کرتا تھا ۔ یہاں آنے کے بعد بےحد سکون ملتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں ۔ انکی وجہ سے ترنمول کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔ یہاں لوگ ممتابنرجی کو جانتے ہیں اور ترنمول کا مطلب ممتا بنرجی ۔ ریاست کے عوام گزشتہ دس برسوں سے ممتا بنرجی کو حکمرانی سونپ رکھے ہیں ۔ اس لئے کہ یہ عوامی مفاد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں ۔ انکی ترقیاتی کام کے چرچے آج پورے ہندوستان میں ہورہی ہے ۔ اس کی دوسری مثال کسی دوسرے ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملےگی ۔ انہوں نے اور کہا کہ ممتابنرجی تیسری بار وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں اور مغربی بنگال کے عوام دوسو پچیس سیٹوں سے کامیابی دلائیں گے ۔
Comments
Post a Comment