Posts

Showing posts from June, 2020

ڈاکٹر فواد حلیم کا کورونا بحران میں بےمثال خدمات محض پچاس روپئے میں دے رہے ہیں ڈائلاسس اب تک بائیس سو مریض فیضیاب

Image
کولکاتا 30/جون ( محمد شبیب عالم  )   ملک بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے   لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔  سب سے زیادہ  پریشانی مریضوں کی وجہ یہ ہے کہ نرسنگ ہوم اور اسپتال بند رہے یا وہ اسپتال  کوویڈ مریضوں کے لئے طویل عرصے سے مخصوص کردیئے گئے   تھے۔  اس وقت کولکاتا  کے ڈاکٹر فواد حلیم ایسے کام کر رہے ہیں ۔ جس کی نہ صرف کولکاتا  اور مغربی بنگال میں بلکہ پورے ملک میں سراہا جارہا ہے۔  ڈاکٹر فواد لاک ڈاؤن کے بعد سے ابھی تک  50 روپے میں ڈائلیسس مہیا کررہے ۔  ہیں ۔ یہ یونٹ کنبہ اور دوستوں کی مدد سے چلتا ہے ۔  49 سالہ ڈاکٹر فواد اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ قائم کردہ این اے جی ہیلتھ ریزولوشن کے تحت جنوبی کولکاتا  میں پارک اسٹریٹ کے قریب اسٹینڈلیون ڈائیلاسس یونٹ چلاتے ہیں ۔ 25 مارچ کو کوڈ 19 وبائی بیماری کے بعد ملک گیر لاک ڈاؤن کے بعد سے  گردوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو بہت تکلیف پہنچنا شروع ہوگئی۔  اس کے پیش نظر انہوں نے صرف 50 روپے میں اپنی یونٹ میں ڈالیسیس کی سہولت فراہم کرنے کا کام شروع کیا ۔  ابھی تک 2200 ڈائلیسس دے چکےہیں یہ

ہندوستان میں تیار کی جارہی یہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین انسانوں پر ٹرائل کرنے کی ملی منظوری جولائی ماہ سے ٹرائل کی شروعات

Image
 نئی دہلی 30/جون  -  بھارت بایوٹیک کے ذریعہ تیار کی جارہی ہندوستان کی پہلی کووڈ 19  ویکسین COVAXIN ™ کو انسانی ہیومن کلینکل ٹرائل کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کیلئے ڈی جی سی آئی  (DGCI) کی اجازت مل گئی ہے ۔ ہندوستان میں تیار کی جارہی یہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین  (Coronavirus Vaccine)  ہے ، جس کو انسانوں پر ٹرائل کرنے کی منظوری ملی ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق یہ ٹرائل جولائی 2020 میں شروع ہوجائے گا ۔  ہندوستان میں کووڈ 19 ویکسین بنانے والی یہ کمپنی آئی سی ایم آر اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولاجی (NIV)  کے تعاون سے یہ ٹیکہ تیار کرنے کی کوششوں میں لگی ہے ۔ بتادیں کہ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کا قہر بری طرح پھیلا ہوا ہے اور اس کو روکنے کیلئے پوری دنیا میں ویکسین کو لے کر ٹرائل چل رہے ہیں ۔   ہندوستان میں بھی کئی کمپنیاں کورونا وائرس ویکسین پر کام کررہی ہیں ۔ دسمبر میں چین سے شروع ہوئے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں اس سے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی ف

یکم جولائی کو مغربی بنگال مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب

Image
(محمد نسیم)آئندہ یکم جولائی بروز بدھ ،دن کے ساڑھے دس بجے ڈاکٹر اے ایم او غنی میموریل پرائمری اسکول واقع کسیا بگان میں مغربی بنگال مومن کانفرنس کی سالانہ تقریب منعقد ہوگی۔ اس تقریب کا اہتمام ہر سال ادارے کے بانی ،عظیم مجاہد آزادی اور غریب وپسماندہ طبقات کے مسیحا مرحوم عبدالقیوم انصاری کی یوم پیدائش کی مناسبت سے کیا جاتا ہے۔ یکم جولائی 2020 کو عبدالقیوم انصاری کی 115ویں یوم پیدائش ہے۔ اسی دن بنگال کے محسن اور سابق وزیراعلیٰ بدھان چندر رائے کی بھی 135 ویں سالگرہ کے موقع سے دونوں جہاندیدہ لیڈران کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ لاک ڈائون اور سماجی فاصلے کے پیش نظر تقریب میں محدود افراد کو ہی مدعو کیا گیا ہے،لہٰذا واٹس ایپ کے ذریعہ جنہیں دعوت دی گئی ہے صرف انہیں سے شرکت کی استدعا ہے۔

بی جے پی نے لگایا رشڑا میونسپلٹی پر بدعنوانی کاالزام احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ، میونسپل انتظامیہ نے کہا کہ خود بدعنوانی پارٹی ہے ۔

Image
ہگلی29/جون ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع رشڑا میونسپلٹی پر بدعنوانی کا الزامات لگاتے ہوئے ۔ آج رشڑا ٹاؤن بی جے پی کے صدر وجئے پانڈے کے رہنمائی میں رشڑا میونسپلٹی کا گھیراؤ کیا گیا ۔ ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی اس احتجاجی تقریب میں حصہ لئے ۔ جس میں بی جے پی کی مقامی خاتون رہنماء ششی سنگھ بھی شامل تھی ۔  بی جے پی والے  ہنگامی شکل میں رشڑا میونسپلٹی کے سامنے جماعت بناکر پہونچے  ۔ لیکن اس سے قبل مقامی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور بیریکڈ لگاکر انہیں روکنے کی بھر پور کوشش کی مگر ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان بیریکڈ توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئے اور میونسپلٹی کے صدر دروازے کے سامنے میونسپلٹی کے خلاف مختلف الزامات بیان کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے ۔   بی جے پی والوں صحافیوں کو بتایا کے سامنے بھی الزامات کی تحریری کاپیاں دیکھاتے ہوئے کہا کہ رشڑا میونسپلٹی کی زمین پر غیرقانونی طریقے سے ترنمول کے جانب سے قبضہ کیا گیا ہے ۔ غیرقانونی طریقے سے میونسپلٹی میں تقرری ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی تقرری کے نام پر ایک ایک امیدوار سے آٹھ  آٹھ لاکھ رویئے وصول کئے گئے ہیں ۔ میونسپلٹی کی زمین اپنے

آج سے چنسورہ - کولکاتا فئیرلی فیری سروس کا آغاز مسافروں کو وقتی راحت پہونچانے کی کوشش

Image
ہگلی28/جون (محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن کے درمیان مسافروں سرکاری غیرسرکاری دفتروں میں جانے والوں کے مسائل کا خیال رکھتے ہوئے چنسورہ فیری گھاٹ سے بھی کولکاتا فئیرلی گھاٹ کےلئے فیری سروس کا آغاز سوموار کی صبح سے ہونے جارہا ہے ۔  اسکی اطلاع چنسورہ اسمبلی کے ایم ایل اے اسیت مجمدار نے دیتے ہوئے سوموار کی صبح 6 بجے صحافیوں موقعے پر حاضر رہنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ صبح 6 :30 بجے چنسورہ سے کولکاتا فئیرلی گھاٹ کےلئے فیری سروس کا افتتاح کیا جائے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ روزانہ صبح چنسورہ سے کولکاتا کےلئے صبح ساڑھے 6 بجے یہ کشتی روانہ ہوگی اور واپسی شام کو 4 بجکر 40 منٹ پر فئیرلی سے چنسورہ کے لئے کرے گی ۔      اس متعلق انہوں نے باقی باتیں تفصیل سے صبح بتانے کو کہا ۔  ساتھ ہی آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھرپور تعریفیں کی ۔  اس سے قبل وہ جب سے SBSTC کے چئیرمین بنے ہیں تب سے ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں سے روزانہ کولکاتا جانے آنے والے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سرکاری بسیں چلا رہے ہیں ۔  لاک ڈاؤن کے درمیان سرکاری غیرسرکاری دفتر بازار کھل جانے کی وجہ سے  ضلعی لوگوں کو آمدورفت کے مسائل پیدا ہوگئے

بی جے پی غیربنگالی پارٹی کہ ساتھ بنگالی مخالف جماعت بھی ہے  : کلیان بنرجی

Image
ہگلی28/جون ( محمد شبیب عالم ) آج سیرامپور جی ٹی روڈ کو دہلی روڈ سے ملانے والی سڑک کا افتتاح کرنے آئے سیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی نے بی جے پی پر سخت تنقید کیا اور کہا کہ بی جے پی غیربنگالی پارٹی ہے ۔ ساتھ ہی ایک بنگالی مخالف جماعت بھی ۔     ان سے جب پوچھا گیا کہ آج بنگال کے بہت سارے رہنماء جڑ رہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کون ہیں  ؟ یہ کچھ بھی نہیں ہیں ۔ یہ صرف غیربنگالیوں کا چپل سرپر لیئے گھوم رہے ہیں ۔ ان کو وہاں سے بیٹھے بیٹھے غیربنگالی انہیں کنٹرول کررہے ہیں ۔    2021میں کیا ہوگا پوچھنے پر وہ بھڑکیلے انداز میں بولے کہ یہ بھی کوئی سوال ہے ۔ 2021 میں ممتابنرجی ہی وزیر اعلیٰ بنے گی ۔ کسی دوسرے میں ہمت ہے کیا ۔  بی جے پی بہت کچھ بولتی ہے اور بہت بولے گی ۔ لیکن ایک بات سن لیجئے وہ ایک گانا ہے " کوڑی میرے سپنے میں ملتی ہے ، وہ کوڑی میرے سپنے میں ملتی ہے "  ۔   بس لڑکی حقیقت میں کبھی نہیں ملی بی جے پی کا حال 2021میں ویسا ہی ہوگا ۔ جنتا جی چاہے بنگال کی کرسی پر بیٹھنے کا خواب دیکھنا ہے دیکھ لیں یہ انکے خواب حقیقت کبھی نہیں ہونگے ۔    کلیان بنرجی یہیں نہیں رکے

یکم جولائی سے تیزرفتار فیری سروس کا آغاز چندن نگر سے کولکاتا ملینیم گھاٹ صرف ڈیڑھ گھنٹے میں

Image
ہگلی27/جون ( محمد شبیب عالم )  ایک تو پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ سڑک کے راستے لمبی دوری طئے کرکے دفتر جانا سر درد بن گیا ہے ۔  نہ جانے کب ریل آمدورفت شروع ہوگی ۔  ادھر وقت پر دفتر نہیں پہنچے تو نوکری گنوانے کا خوف بنا رہتا ہے ۔ اسی درمیان کورونا سے بھی بچنا ہے ۔      ایسی ہی لوگوں کے مختلف مسائل کو دیکھتے ہوئے " اسپرا واٹر ویز " کی جانب سے ہگلی ضلع کے کولکاتا شہر جانے والے دفتروں میں کام کرنے جانے والوں کے لئے ایک خوشی کا پیغام آیا ہے اور وہ یہ کہ آئندہ یکم جولائی سے تیز رفتار کشتی کا آغاز ہونے جارہا ہے ۔ جو چندن نگر سے کولکاتا ملینیم گھاٹ صرف ڈیڑھ گھنٹوں میں ہی پہنچ جائے گی ۔  سوموار سے جمعہ تک مصروف دفتری اوقات کے درمیان یہ تیز رفتار کشتی چلے گی ۔  چندن نگر گھاٹ سے صبح آٹھ بجے کولکاتا کےلئے روانہ ہوگی ۔ اسکے بعد پہلے سیوڑا پھولی گھاٹ پر رکے گی ۔ اسکے بعد دکشینیشور گھاٹ سے مسافروں کو لیکر سیدھ ملینیم گھاٹ صبح ساڑھے نو بجے پہونچے گی ۔  کولکاتا سے واپسی شام کو چار بجے ہوگی اور چندن نگر شام 5 : 45 بجے پہونچے گی ۔      بتایا گیا ہے کہ فلحال

ریاستی بس مالکان وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ماہانہ مالی امداد کی پیشکش کو مسترد کیا سوموار سے راستے سے غائب ہو سکتی ہیں بسیں

Image
کولکاتا27/جون ( محمد شبیب عالم  )      ریاستی  بس مالکان نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی ماہانہ الاؤنس کی پیش کش کو آج  مسترد کردیا ۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ صرف 15000 روپے ماہانہ الاؤنس پر بسیں چلانا ممکن نہیں ہے ۔ جوائنٹ سکریٹری بس سنڈیکیٹس کے جنرل سکریٹری تپن کمار بنرجی نے کہاکہ  15000 روپے کے عام ماہانہ الاؤنس سے کیا ہو گا ۔  ہمارا نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے  ۔ بس کے کرایوں میں اضافہ کئے بغیر ہمارا یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔ ہم اتوار کو ایک  خصوصی میٹنگ   کریں گے اور  اس میٹنگ میں ہی  حتمی فیصلہ کریں گے ۔ اس  اجلاس میں اضلاع کی   بس مالکان تنظیمیں بھی شرکت کریں گی ۔  وہیں  مغربی بنگال بس اور منی بس آنرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سکریٹری پردیپ نارائن بوس نے کہاکہ  زیادہ تر راستوں ( روٹوں ) کے  بس مالکان نے ریاستی حکومت کی تجویز کو مکردیئے  ہیں ۔  واضح ہو کہ  ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی جمعہ کے روز غیرسرکاری بس مالکان کے کرایا میں اضافہ کرنے کے مطالبات کو نا منظور کردی اس اعلان کی کہ نجی بس مالکان کو حکومت کی جانب سے مالی مدد دی جائے گی اور کہا کہ بس مالکان کو انسانیت کی بنیاد پر اگلے

نریندر مودی کو اب ایک پل کےلئے بھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں ہے : اسیت مجمدار

Image
ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم ) لوگ پہلے سے ہی کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی مار سے پریشان ہیں ۔ اب انہیں راحت پہونچانے کے بجائے مودی حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ان پر ظلم کررہی ہے ۔  اس صورتحال میں نریندر مودی کو اب ایک پل کےلئے بھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں ہے ۔ انہیں جلد سے جلد استعفیٰ دینی ہوگی ۔         یہ باتیں آج ہگلی ضلع کے چنسورہ کھادینا موڑ پر گزشتہ 23دنوں سے لگاتار پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے چنسورہ کے ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا ۔  آج وہ سیکڑوں ترنمول کارکنان و حامیوں کے ساتھ مودی حکومت کے خلاف اپنی گردن میں تختیاں لٹکائے پیٹرول پمپ کے سامنے مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  اس دوران لوگوں نے کچھ اسطرح کا نعرہ لگایا ۔ " پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار کیوں بڑھ رہی ہے نریندر مودی جواب دو نہیں تو کرسی چھوڑو "  ۔  " نریندر مودی ہائے ہائے "   ۔     " بی جے پی سرکار آر نہیں درکار "  ۔  جیسے کئی نعرے لگائے ۔    اس دوران اسیت مجمدار نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے لاک ڈاؤن جاری

آج ہگلی ضلع میں کانگریس کے جانب سے " شہیدوں کو سلام " ڈے منایا گیا

Image
ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومین مترا کے ہدایت پر چین ہندوستان سرحد کے وادی گلوان میں ہندوستانی فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے " شہیدوں کو سلام  " کے عنوان سے آج پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔     آج ہگلی ضلع دیوانند پور گرام پنچایت کے تحت بنڈیل اسٹیشن کے قریب بازار میں گلوان میں شہید فوجی جوانوں کی تصویروں پر عقیدت کے پھول ڈالے گئے ۔ ساتھ ہی موم بتیاں روشن کرکے شہداؤں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔  آج کی یہ تقریب PCC ( پردیش کانگریس پارٹی  ) کے ممبر معین الحق کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں مقامی کانگریس پارٹی ممبران شکیل انصاری ، دلیپ اگروال ، گیرس  جین اور رتن تھاپا کے علاوہ درجنوں کارکنان و حامیوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  اس دوران معین الحق نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں اور ادھر ہمارے ملک کے بیس فوجی جوان شہید ہوگئے ۔ آخر کیسے ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرحد پر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ہمار

رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل سنیچر کی صبح سے کھلنے جارہی ہے ، دو جولائی سے قبل پیشگی رقم دی جاسکتی ہے مزدوروں میں خوشی

Image
ہگلی26/جون ( محمد شبیب عالم )  ہگلی ضلع کے رشڑا میں واقع ویلنگٹن جوٹ مل ہفتے کی صبح سے کھلنے جارہی ہے ۔  آج بروز جمعہ جوٹ مل گیٹ پر مل کھولنے سے متعلق نوٹس جب لگی تو کافی تعداد میں مزدور وہاں پہونچے اور نوٹس پڑھ کر خوش ہوئے ۔  وہیں جمعہ کی شام مل گیٹ کے سامنے مزدوروں کی ایک میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ جس میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین اور موجودہ منتظمین اعلیٰ وجئے ساگر مشرا بھی تشریف لائے انہوں نے مزدوروں کے لئے خوشی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی صبح سے جوٹ مل کھول دی جائے گی ۔  ساتھ ہی انہوں نے مزدوروں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن سے قبل جسطرح سے تمام مزدور کام کیا کرتے تھے اسی طرح سے آئندہ کل سے مل کھلنے کے بعد بھی مزدور کام کریں گے کسی کو بھی کام سے نہیں بیٹھایا جائے گا ۔  ساتھ ہی آئندہ دو جولائی سے قبل تمام مزدوروں کو بطورِ پیشگی رقم بھی دی جائے گی ۔ یہ اطلاع مل انتظامیہ کے جانب سے دی گئی ہے ۔  وجئے ساگر مشرا نے ویلنگٹن جوٹ مل سے متعلق مختصر سی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایشیاء کی پہلی جوٹ مل ہونے کی وجہ سے رشڑا کے لئے ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے ۔  انہوں نے اور کہا ک

مغربی بنگال میں 31 جولائی تک لاک ڈاون میں توسیع، ابھی نہیں کھلیں گے اسکول - کالج نہیں چلیں گی لوکل ٹرینیں اور میٹر

Image
 کولکاتا 24/ جون - بنگال سمیت پورے ملک میں کور نا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ کے پیش نظر ریاست میں کنٹینمنٹ زون کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے۔ ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی۔ منگل تک بنگال میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد14,626تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ کل 531افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔  ممتا حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن بنیادی طور پر کنٹینمنٹ زون میں جاری رہے گا۔ کچھ پابندیوں میں نرمی دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد اب 4 لاکھ 56 ہزار 183 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا کے 15968 نئے معاملے ملے ہیں اور 465 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وزارت صحت کی تازہ اطلاعات کے مطابق، کورونا کے ابھی ایک لاکھ 83 ہزار 22 ایکٹیو کیس ہیں۔ اس وائرس کے انفیکشن سے اب تک 14 ہزار 476 لوگوں کی جان جاچکی ہے، جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 684 لوگ ریکور ہوچکے یہں۔ وہیں، دہلی میں ایک دن میں 3788 لوگوں کی کورونا رپو

ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے عارضی صفائی ملازمین کے مطالبات ہوئے قبول ہڑتال کیا ختم

Image
  ہگلی24/جون ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ 16 جون سے مسلسل احتجاج کررہے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے عارضی ملازمین نے آج بروز بدھ اپنا احتجاج ختم کردیا ۔    اس معاملے میں میونسپلٹی کے صفائی کارکنوں نے بتایا کہ میونسپلٹی کی جانب سے انکے تمام مطالبات قبول کر لیا گیا ہے ۔  لہذا وہ اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کئے ہیں ۔    واضح ہوکہ گزشتہ 16 جون سے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے صفائی کارکنان اپنے مطالبات کررہے تھے اور کام مکمل طور پر بند کرکے ہڑتال بھی کیا تھا اور اس دن سے میونسپلٹی کے سامنے مسلسل احتجاج کررہے تھے ۔  اس متعلق صفائی کارکنوں نے اور بتایا کہ میونسپلٹی کے عارضی ملازمین کی جانب سے پانچ مطالبات کیا گیا تھا ۔  جس میں میونسپلٹی اعلیٰ عہدیداران کے جانب سے غیرقانونی طور پر جن نئے ملازمین کی تقرری ہوئی تھی انکی منسوخی ، عارضی عملہ مستقل ملازمت دینے اور تنخواہ میں اضافہ جیسے مطالبات شامل تھے ۔  آج عارضی ملازمینوں نے میونسپلٹی کو اپنے مطالبات سے متعلق ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ جن میں سے  میونسپلٹی نے انکے تین مطالبات کو قبول کرلیا اور باقی دو مطالبہ کے متعلق کہا گیا کہ فلحال دو مطالبہ کو من

کولکاتا بیالیس نمبر وارڈ ترنمول کے جانب سے شہیدوں کو خراج عقیدت

Image
 کولکاتا 24/جون ( محمد شبیب عالم  )   ہند چین کی سرحد پر گلوان میں ہندوستانی افواج کی شہادت پر ملک بھر میں لگاتار خراج عقیدت پیش کرنے کا دور چل رہا ہے ۔  آج کولکاتا کے 42 نمبر وارڈ خواتین ترنمول کانگریس کی صدر انیلا خان کی رہنمائی میں شہید افواج کو سیکڑوں لوگوں نے شہداء کی تصویروں پر عقیدت کے پھول پیش کئے ۔ ساتھ ہی موم بتیاں روشن کرکے خراج عقیدت پیش کیا ۔  اس دوران لوگوں نے اپنا اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین ماضی میں بھی ہمارے ساتھ بہتر سلوک نہیں کیا ہے ۔ ساتھ ہی لوگوں نے کہا کہ ہمارے بیس فوجی جوانوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائے گی ۔ یہاں لوگوں نے شہید جوانوں کے کے تئیں صدمہ ظاہر کیا ۔ ساتھ ہی ان شہیدوں کے متاثرہ خاندان کے تئیں بھی گہری ہمدردی ظاہر کیا اور کہا کہ ملک کے لئے انکی ہمت ، جذبہ اور قربانی کو ہم سلام کرتے ہیں ۔

چنڈی تلہ میں بی جے پی اور سی پی ایم کا ساتھ چھوڑ کر دوسو کارکنان ترنمول میں ہوئے شامل

Image
ہگلی 24/جون ( محمد شبیب عالم  )   مغربی بنگال میں آئندہ 2021 میں اسمبلی انتخاب ہوناہے ۔ مگر گزشتہ ایک ماہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں پارٹی تبدیلی کا دور دیکھا جارہا ہے ۔ کہیں لوگ بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کو اپنا رہے ہیں تو کہیں ترنمول کو چھوڑ بی جے پی میں لوگ شامل ہورہے ہیں ۔  وہیں یہ سلسلہ ہگلی ضلع میں آئے دن دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اب تک ہزاروں کی تعداد میں سیاسی کارکنان و حامیوں نے پارٹیاں تبدیل کرتے نظر آچکے ہیں ۔ آج اسی طرح کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے ۔ ہگلی ضلع کے چنڈی تلہ اسمبلی کے تحت ایک نمبر چنڈی تلہ بلاک کی نواب پور کے علاقے میں کل دو سو لوگ بی جے پی اور سی پی ایم کا ساتھ چھوڑ کر ترنمول کا پرچم تھام لیا ۔  بدھ کے روز ایک تقریب کے دوران ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو نے ان سبھوں کا خیرمقدم کیا ۔  اس تقریب میں مقامی ایم ایل اے سواتی کھندوکار بھی موجود تھیں ۔  دلیپ یادو نے کہا کہ آج ترنمول کانگریس سے ایسے لوگ وابستہ ہوئے ہیں جو پہلے سی پی ایم اور بی جے پی کے پریوار کا حصہ تھے ۔  ان میں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پہلے ترنمول پارٹی میں ہی تھے مگر کسی وجہ سے ترنمول ک

کورونا سے محفوظ رہنے کی ترکیب بھی اپنانی ہےاور روزمرہ کا کام بھی کرنا ہے : نازیہ الہٰی خان

Image
کلٹی 22/جون / بی جے پی مزدور سیل کی نیشنل صدر و سپریم کورٹ کی ایڈوکیٹ نازیہ الہٰی خان نے آج مغربی بردوان ضلع کے کلٹی علاقے میں بی جے پی کی 6 سالہ کارکردگی کے متعلق لوگوں کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے مودی اور بی جے پی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف باتیں کیں ۔ ساتھ ہی مودی کے جانب سے " آتم نربھر ( خود کفیل )‘‘ بننے کی ہدایت کو بھی لوگوں تک پہنچایا۔ ساتھ ہی ان سے خود کفیل بننے کی گزارش بھی کی ۔  نازیہ الہٰی خان نے کلٹی میں مقامی مائنریٹی مورچہ کے صدر ذیشان قریشی ، بی جے پی یوا مورچہ کے آسنسول کے صدر ارجیت رائے اور دیگر مقامی بی جے پی رہنماء کے ساتھ پورے کلٹی علاقے میں موچی سے لیکر چائے والے ، کپڑے کے دکانداروں، سبزی فروش ٹھیلہ والے رکشے والے ، خواتین ، بچے نوجوان بزرگوں سے مسلسل تین گھنٹوں تک گلی محلوں میں گھوم گھوم کر ملاقات کی اور لوگوں کے ہاتھوں میں مرکزی حکومت کی 6 سالہ کارکردگی و ترقیاتی کاموں کی فہرست کے ساتھ کورونا سے نجات پانے کے متعلق بیداری مہم بھی چلاتی نظر آئیں ۔ ساتھ ہی لوگوں سے ملکر یہ بھی کہی کہ لاک ڈاؤن چلتا ہی رہے گا ۔ مگر کب تک فی لحال اس معامل

ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے صفائی عملہ نے گیٹ پر لگایا تالا

Image
ہگلی 22 / جون (محمد شبیب عالم )  پیر کے روز  ہوگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے صفائی عملہ نے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے گیٹ کو تالہ لگا دیا اور پچھلے کئی دنوں سے مسلسل احتجاج کے باوجود کسی بھی میونسپل ملازمین کو بلدیہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔  اس دوران صفائی کارکنوں نے بھی شدید احتجاج کیا۔  صفائی کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب تک میونسپلٹی ان کے پانچ نکاتی مطالبات تسلیم نہیں کرتی ان کا احتجاج جاری رہے گا۔  انہوں نے الزام لگایا کہ ہگلی چنسورہ میونسپلٹی کے متعلق   وزیر بلدیات امور فرہاد حکیم کی حالیہ تقرریوں کی منسوخی کے اعلان کے بعد بھی نئے مقرر کردہ افراد بلدیہ میں آرہے ہیں ۔لہذا آج لوگوں  نے میونسپل گیٹ کو لاک کرنے کا فیصلہ کیا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ میونسپلٹی کے  عارضی ملازمین تنخواہوں میں اضافے ، استحکام جیسے اپنے پانچ نکاتی مطالبات کے لئے گذشتہ کئی دنوں سے احتجاج کررہے ہیں ۔

رشڑا میں بی جے پی رہنماء سیانتن کو ترنمول والوں نے گھیرا کہا کورونا امفان میں غیرحاضر رہے ۔

Image
ہگلی21/جون ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے رشڑا میں بی جے پی کے ریاستی رہنماء سیانتن باسو کو رشڑا کے مقامی لوگ اور ترنمول حامیوں نے راستے پر ہی انکی گاڑی کو روک دیا اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ گوبیک کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ کورونس اس امفان طوفان سے جب یہاں ہم پریشان تھے ۔ تب یہ غیرحاضر تھے اور آج ماحول بہتر جب ہوگیا ہے تو پھر سے ماحول خراب کرنے کے لئے یہاں دیکھائی دینے لگے ہیں ۔     احتجاجیوں نے گھنٹوں مظاہرہ کیا اطلاع پاکر پولیس موقعے پر پہونچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا ۔   اس معاملے میں سیانتن باسو سے صحافیوں کو بتایا میں اپنے پارٹی ممبر دلال دا سے ملنے کے لئے آیا تھا ۔ انکے ساتھ میرا گھریلو تعلقات ہے  ۔  میں ابھی راستے میں تھا تب ہی مقامی کچھ ترنمول رہنماء اور انکے حامیوں نے اچانک سے گاڑی کے سامنے آگئے اور مظاہرہ شروع کردیا ۔ گوبیک کا نعرہ لگانے لگے اور کہنے لگے کہ علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔       میں پوچھتا ہوں آخر کیوں کوئی اپنے لوگوں سے نہیں مل سکتا ؟  سیانتن نے ترنمول پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں یہی ترنمول کا کلچر ہے ۔  لیکن کیوں یہ لوگ گو بی

پنڈوا میں گرامینوں نے پنچایت پردھان نائب پردھان اور ممبروں کو اسکول میں بند کیا

Image
 ہگلی 21 جون (محمد شبیب عالم )   ضلع ہگلی کے پانڈوا تھانے کے تحت گاؤں گولاگوڑی گرام  کے  لوگوں  نے الوہوباداس پور گرام پنچایت کے پردھان اور   نائب  پرنسپل اور  ایک ممبر کو امفان کے  امدادی کاموں میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں  اسکول میں  بند کردیا۔  پنچایت کے پردھان نائب پردھان    اور ممبر کافی دیر   تک اسکول میں بند رہے۔  اس کے بعد اطلاع پاکر پولیس موقعے  آئی پر پہنچ  اور گئی اور  انہیں نکال کر لے گئی ۔     گاؤں والوں کا الزام ہے  کہ Amphn امدادی کاموں میں  پنچایت پردھان نائب پردھان    کی ملی بھگت کے ساتھ بدعنوانی  لوٹ کھسوٹ ہورہی ہیں   جس کی وجہ سے ہم حکومت کی سہولیات سے محروم ہو  جا رہاہے  ہیں ۔   اس  گاؤں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد امفان طوفان  سے  متاثر ہوئے ہیں ۔  لیکن ملزمان نے امفان متا ثرین کی فہرست میں صرف ترنمول کانگریس کے کارکنوں کے  نام ہی  شامل  کئے  ہیں ۔ آج  جیسے ہی ہمیں پتہ چلا کہ ملزم علاقے میں ہیں  ہم جمع ہوگئے اور انہیں اسکول میں بند کردیا ۔ ہم انصاف چاہتے ہیں ۔   قابل ذکر  ہے کہ حال ہی میں ضلع ہگلی کی متعدد  پنچایتوں کے سربراہوں پر بھی امفان کے امدادی

آج چنسورہ میں بی جے پی والوں نے چینی صدر کا پتلا اور چینی مصنوعات نظر آتش کیا

Image
ہگلی 19/جون ( محمد شبیب عالم )  چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے پر آج پورا ہندوستان لگا ہوا ہے ۔ لوگوں نے یہ طئے کرلیا ہےکہ چین کو چین سے سونے نہیں دیاجائے گا ۔ اپنے ہندوستانی شہید جوانوں کا بدلہ چینی مصنوعات کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی لگاکر ہی لیا جائے گا ۔  چین سے بدلہ لینے کے لئے ابھی تمام سیاسی جماعتیں بھی ایک ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ کل چنسورہ کھادینا موڑ پر ترنمول والوں نے چینی مصنوعات کو نظر آتش کیا اور آج اسی جگہ پر ترنمول کی حریف جماعت بی جے پی والوں نے بھی وہی رخ اپنا تے ہوئے چینی صدر  جن پنگ کا پتلا بھی جلایا اور ساتھ ہی چین سے درآمد شدہ مصنوعات کو نظر آتش کرتے ہوئے لوگوں سے ان مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔  جمعہ کے روز دوپہر گیارہ بجے سے بی جے پی والوں نے یہ مظاہرہ شروع کیا اور گھنٹوں جارہی رہا ۔  یہ مظاہرہ ہگلی ضلع بی جے پی کے نائب سیکریٹری گوپال اپادھیائے ، نائب صدر کلیان بولیل اور سیکریٹری راجیو ناگ کے رہنمائی میں کیا گیا ۔  اس معاملے میں کلیان بولیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے لوگ پریشان ہیں اور اسی درمیان چین کی اسطرح کی ناپاک حرکت کی ہم پرزور مخالفت کرتے ہی

بانسبیڑیا میں مہاراشٹر سے آئے ایک شخص میں کورونا مثبت ملنے سے لوگوں میں دہشت علاقہ سیل

Image
ہگلی 19/جون ( محمد شبیب عالم )  بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل نیو مارکیٹ کے علاقے میں کورونا مثبت مریض کے ملنے سے علاقے میں دہشت ۔ میڈیکل کی ٹیم جمعہ کی نماز کے بعد دوپہر سوا دو بجے اچانک سے آپہنچی اور فلاں شخص کا نام پتہ پوچھا ۔ اتفاق سے وہ شخص اپنے گھر کے باہر کسی سے بات کرنے کے لئے نکلا ہی تھا کہ میڈیکل کی ٹیم مل بازار پھاڑی کی پولیس کے ساتھ پہونچ گئی ۔ جس میں سے پی پی آئی کٹ پہنے دو لوگ اترے اور اس شخص کو گاڑی میں بیٹھا اور چلے گئے ۔  اسکے بعد مل پھاڑی کی پولیس حرکت میں آگئی اور فوری طور پر متاثرہ شخص کے گھر اور اسکے گھر سے پچاس میٹر تک کے علاقے کو بانس اور لوہے کے بریکیڈ سے سیل کردیا ۔  تھوڑی ہی دیر میں یہ خبر پورے علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ دہشت میں آگئے ۔  پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق متاثرہ شخص ممبئی میں کافی دنوں سے رہتا ہے وہاں کسی کمپنی میں ٹھیکیدار ہے ۔  گزشتہ پندرہ جون کی رات ممبئی سے بانسبیڑیا اپنے گھر آیا تھا ۔ دوسرے دن میڈیکل جانچ کےلئے چنسورہ اسپتال گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی ٹیسٹ کے بعد اسے گھر جانے کو کہا ۔ تب اس نے جانچ کی رپورٹ ڈاکٹر سے طلب ک

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کہ خلاف ترنمول کا احتجاجی مظاہرہ

Image
ہگلی17/جون ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے ملک کے عوام کی مصیبتیں لگاتار بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ کبھی نوٹ بندی تو کبھی جی ایس ٹی اسکے بعد کورونا وائرس کے نام پر بغیر پلاننگ کے لاک ڈاؤن اور ایسے نہ جانے کتنے فیصلے لئے گئے ہیں جس سے ملک کے عوام راحت کی سانس تک نہیں لے پارہے ہیں ۔ آج ہندوستان کو چھوڑ کر پوری دنیا میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بےتحاشہ کمی سنی جاتی ہے ۔ مگر ہمارے ملک میں گزشتہ دس دنوں سے لگاتار تیل کی قیمتیں آسمان چھوتی جارہی ہے ۔ ایک تو پہلے سے ہی ملک کے عوام کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے راستے پر آگئے ہیں ۔ لوگوں کا روزگار چھن چکاہے اور مرکزی حکومت لوگوں کو راحت دینے کے بجائے اور بوجھ ڈال کر زندہ قبر میں اتار دینا چاہتی ہے ۔    آج اسی کے خلاف میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں شیرامپور اور اترپاڑہ علاقے میں جی ٹی روڈ پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ یہاں دلیپ یادو کے ساتھ شیرامپور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین امیو مکھوپادھیا اور سابق کونسلر سنتوش سنگھ عرف پپو سنگھ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنا

تارکیشور ، ہری پال اور کامارکنڈو علاقے سے بھی دھرمتلہ کےلئے سرکاری بسوں کا آغاز

Image
ہگلی17/جون ( محمد شبیب عالم )   لاک ڈاؤن کی وجہ سے   لوکل ٹرینوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہیں ۔ جسکی وجہ سے ریاست کے لوگوں کو گاؤں سے شہر تک جانے میں خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔   اس مسائل سے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہر ممکن کوششیں کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یکم جون سے ابھی تک ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں سے کولکاتا شہر ، سرکاری اور غیرسرکاری دفتر کے علاوہ کاروباریوں کے آمدورفت کےلئے آبی راستے سے لیکر سرکاری بسیں تک چلانا شروع کردی ہیں ۔ جس سے لوگوں میں کافی حد راحت دیکھی جارہی ہے ۔   آج ہگلی ضلع کے اور تین علاقوں سے ایک ہی ساتھ 6 جوڑی سرکاری بس سروس کا آغاز کیا گیا ۔  ہری پال اسمبلی کے ترنمول ایم ایل اے بیچارام مننا کی درخواست وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ سبھیندو ادھیکاری کو ہگلی ضلع کے تارکیشور ، ہری پال اور کامار کنڈو علاقے سے دو دو جوڑی یعنی کل 6 جوڑی بس  چلانے کی ہدایت کی ۔  آج اسی ہدایت کی بنیاد پر 6 جوڑی ایس بی ایس ٹی کی بسیں چلانے کی منظوری ملی ۔  جہاں آج ان بسوں کو ہری جھنڈیاں دیکھا کر روانہ کیا گیا ۔  آج کی اس افتتاحی تقریب

مغربی بنگال حکومت کو بیرونی ایجینسی چلارہی ہے ۔ مرکزی بقایاجات کےلئے وزیر اعلیٰ کو کئی بار خط لکھنے کے لئے بولا ہوں : جگدیپ دھنکھر

Image
کولکاتا  / 16 جون  / مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے دعوی کیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت ایک نجی ایجنسی چلا رہی ہے۔  اس کے ساتھ ہی حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہینڈل کرتی ہیں ۔   اور وہاں سے ان کی مرضی سے  سیاسی ٹویٹ کئے  جاتے ہیں جس میں گورنر پر حملہ کرنا   بھی شامل ہے۔  منگل کو ہندوستان نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں گورنر دھنکر نے بہت سے بڑے انکشافات کئے  ہیں۔  پچھلے دنوں انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے کولکاتا  میں جانوروں کی طرح انسانی لاشوں کو گھسیٹنے کے معاملے میں   معذرت کرنے کو کہا ہے۔  انہوں نے آئندہ  اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات پرامن طریقے سے کرانے کے لئے اپنا مکمل آئینی اختیار جھونک دینے  کی  بات بھی کہا ۔      پیش ہے    اوم پرکاش سنگھ ہندوستھان سماچار کے خصوصی نمائندے  گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ   تفصیلی گفتگو کی جھلکیاں۔  سوال: آپ نے گورنر کے عہدے کی تعریف تبدیل کردی ہے  براہ راست عوام کے پاس جاتے  ہیں  اور  بات چیت کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی   ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے زریعے   بھی عام لوگوں سے جڑتے ہیں ۔    کیا آپ کو نہیں

لداخ میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہندوستانی فوجی افسر کے ساتھ دو جوان بھی شہید

Image
نئی دہلی۔ ہندوستان اور چین سرحد پر مشرقی لداخ میں پچھلے ایک مہینے سے بھی زیادہ وقت سے چلے آرہے تعطل کے درمیان پیر کی رات دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان پیگانگ جھیل علاقے میں پرتشدد جھڑپ ہوئی جس میں ہندوستانی فوج کے ایک افسر اور دو جوان شہید ہوگئے۔ فوج نے آج جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں افواج کے جوانوں کے اپنی اپنی جگہوں سے پیچھے ہٹنے کے عمل کے تحت یہ جھڑپ پیر کی رات پیگانگ جھیل علاقے میں ہوئی جس میں فوج کے ایک افسر اور دو جوان شہید ہوگئے۔  فوج کے ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوان وادی میں دونوں افواج کے جوانوں کے پیچھے ہٹنے کے عمل کے دوران افواج کے درمیان تشدد ہوا ہے جس میں دونوں طرف کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس دوران ایک افسر اور دو جوان شہید ہو گئے۔ دونوں فریقوں کے سینئر فوجی افسر گلوان وادی میں بات چیت کررہے ہیں جس سے تناؤ کو دور کرکے حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فوج نے واضح طورپر کہا ہے کہ جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجی مارے گئے ہیں حالانکہ یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ چین کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوج نے یہ بھی واضح کیا کہ جھڑپ کے دوران فائ

چنسورہ میونسپلٹی تقرری کے نام پر اقربا پروری کے خلاف بی جے پی کا مظاہرہ

Image
ہگلی  15/جون ( محمد شبیب عالم ) ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی کے خلاف مخالفت جماعت کے لوگوں کا مظاہرہ رکنے کا نام  نہیں لے رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں سی پی آئی ایم کے جانب سے ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی میں مزدور اور پیؤن کی تقرری کو لیکر اقربا پروری کا الزام میں میونسپلٹی کے خلاف راستے پر جلوس کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔  آج اسی معاملے میں بی جے پی بھی راستے پر اتر گئی اور میونسپلٹی میں تقرری کے خلاف اپنے لواحقین  پارٹی کے لوگوں کو نوکریاں دینے کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ سیکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی مقامی بی جے پی رہنماء بےبی تیواری کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  اس دوران تیواری نے میونسپلٹی انتظامیہ کے خلاف سخت الفاظ میں وارکرتی نظر آئی ۔ اس نے ترنمول کانگریس پر متعدد الزامات لگاتے ہوئے بولی کہ ترنمول عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے ۔ عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ اس نے اور کہا کہ جو لوگ بنگال میں دنگا بھڑکا رہے ہیں وہی کہتے ہیں بنگلہ گربھو ممتا ( بنگال کی فخر ممتا ) ۔  اس نے اور کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جب لوگوں نے انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنایا

آج چنسورہ گھڑی موڑ سے کولکاتا سالٹ لیک کےلئے سرکاری بس سروس کا آغاز ، بوڑوپاڑہ سے بھی بس چلانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

Image
ہگلی 15/جون ( محمد شبیب عالم  )    ہگلی ضلع کے چنسورہ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار جب سے ساؤتھ بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن  ( SBSTC ) کے چئیرمین بنائے گئے ہیں تب سے لگاتار آمدورفت کے مسائل سے لوگوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے میں لگے ہیں ۔ لوکل ٹرینوں کے لئے لاک ڈاؤن اب بھی برقرار ہیں ۔ مگر ان لاک ( ون ) کے تحت سرکاری و غیرسرکاری دفتر  ، مارکیٹ ، مال ، بازار منڈیاں کھول دی گئی ہے ۔ مگر لوگ وہاں تک کیسے پہونچے ۔ اس مسائل کو دیکتھے ہوئے ۔ ہگلی ضلع کے مختلف جگہوں سے سرکاری بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ آج سے دو ہفتہ قبل چنسورہ گھڑی موڑ سے دھرمتلہ کےلئے دو جوڑی بسیں شروع ہوئی ۔ اسکے بعد کنتی گھاٹ کے علاقے سے ایک جوڑی بس سروس شروع ہوئی ۔ ساتھ ہی ضلع کے کئی گھاٹوں سے بھی آبی راستے سے لوگوں کو شہر سے جوڑنے کےلئے فیری سروس کا آغاز ہوا ۔  لیکن جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں ۔ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتے جارہا ہے اور یہ وسائل بھی کچھ خاص راحت نہیں دے پارہے ہیں ۔  لوگوں کے اسی مسائل سے بچانے کے لئے اسیت مجمدار آج صبح چنسورہ گھڑی موڑ سے ایک اور سرکاری بس سروس کا آغاز کیا ۔

کولکاتا میں دل کو دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ایک شخص نے چوتھی منزل سے دو معصوم بچوں کو پھینک دیا ایک ہلاک دوسرے کی حالت نازک

Image
کولکاتا 15/جون  /  اتوار کی شام سات بجے کے قریب کولکاتا میں ایک دلدوز واقعہ پیش آیا ۔  ایک پڑوسی نے گھر کے سامنے کھیل رہے دو معصوم بچوں کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا ۔ جسکی کپ وجہ سے ایک دو سال کے بچے کے موقعے پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا پانچ سالہ بچہ شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ جس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔  مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ان دو بچوں کے علاوہ ایک آٹھ سال کا بچہ کو بھی وحشی شخص نے ریلنگ سے نیچے پھینکا مگر کسی وجہ سے وہ ریلنگ میں پھنس گیا اور اس معصوم کی جان بچ گئی ۔ یہ دل کو دہلا دینے والا واقعہ کولکاتا بڑابازار تھانہ کے تحت این ایس روڈ نندرام مارکیٹ کے علاقے میں پیش آیا ۔  اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں میں غصہ پھوٹ پڑا اور اس مجرمانہ حرکت کرنے والے شب کمار گپتا عمر 55کو لوگوں نے دھر دبوچا اور جم کر پیٹائی شروع کردی ۔ تب تک اطلاع پاکر پولیس بھی موقعے واردات پر پہونچ گئی اور گپتا کو لوگوں کے چنگل سے آزاد کراکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے لے جانے لگی ۔ لیکن لوگوں کا غصہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا ۔ لوگوں کی بھیڑ نے پولیس کی گرفت سے گپتا کو چھین لیا اور پھر

بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ کو کورنٹائن سینٹر بنانے کو لیکر ہنگامہ ترنمول گروہ بندی بھی دیکھا گیا

Image
ہگلی 12/جون ( محمد شبیب عالم ) کورونا پتہ نہیں کتنوں کے درمیان نفرت کی آگ لگائے گا ۔  آج بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ کے سامنے صبح سویرے اچانک سے بھیڑ جمع ہوگئی ۔ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے بڑے بزرگ کے ساتھ خاصی تعداد میں عورتيں بھی جمع ہوگئیں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے راستے کی ناکہ بندی بھی کردیا ۔   لوگوں میں غصہ بھی تھا ۔ لوگ احتجاجی نعرے بلند کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اس مدرسہ کو کسی بھی صورت میں کورنٹائن سینٹر بننے نہیں دیا جائے گا ۔  ان سے بات کی گئی تو وہ بےحد ناراضگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر انگلی اٹھا رہے تھے ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے تھے کہ آخر اس گھنی آبادی کے بیچ اس مدرسہ کو کورنٹائن سینٹر کیوں بنایا جارہا ہے ۔  لوگوں کا احتجاج دیکھکر پولیس بھی موقعے پر پہونچ گئی ۔  مدرسہ انتظامیہ کمیٹی کے سیکریٹری اور ممبران بھی موقعے پر پہنچ گئے تھے ۔ اس معاملے میں مدرسہ کے سیکریٹری ایڈووکیٹ نواب سہیل سے پوچھا گیا تو انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس دنوں سے ادھر ادھر باتیں سننے کو مل رہی تھی کہ مدرسہ آئی ایم آئی مدرسہ میں یہاں کے رہنے والے لوگ جو دوسری ریاستوں سے

کولکاتا میں ملک کی قیادت سنبھالنے کی صلاحیت موجود آئی سی سی کے 95 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کا خطاب

Image
 کولکاتا 11/جون  -  نمشکار! امیدکرتا ہوں کہ  آپ سب بخیر ہوں گے ۔  95 برسوں  سے  لگاتار  ملک کی خدمت کرنا ، کسی بھی ادارے یا تنظیم کےلئے اپنے آپ   میں بہت بڑی بات ہوتی ہے۔  آئی سی سی نے مشرقی بھارت اور شمال مشرق کی ترقیات میں جو تعاون دیا ہے، بطور  خاص وہاں کی مینوفیکچرنگ اکائیوں کو ، وہ بھی تاریخی ہے، آئی سی سی کے لئے اپنا تعاون دینے والے آ پ تمام لوگوں کا ، ہر ایک شخص کا میں خیر مقدم کرتا ہوں۔ ساتھیو!  آئی سی سی نے 1925 میں اپنی تشکیل کے بعد سے آزادی کی لڑائی کو دیکھا ہے، زبردست  قحط اور  اناج  کی قلت کو دیکھا ہے اور بھارت کی ترقی کے راستے  کا بھی  آپ حصہ رہے ہیں۔ اب اس بار کی یہ  اے جی ایم ، ایک ایسے وقت میں منعقد ہورہی ہے، جب ہمارا ملک  کثیر النوع  چنوتیوں کو  چنوتی دے رہا ہے۔ کورونا وائرس سے پوری دنیا لڑ رہی ہے، بھارت بھی لڑ رہا ہے، لیکن دیگر  طرح کے مسائل بھی لگاتار کھڑے ہورہے ہیں۔ کہیں سیلاب کی چنوتی ، کہیں ٹڈی دل ،  اونگوپا کا قہر ، کہیں  اژالہ باری ، کہیں تیل کے کوئیں میں آگ ، کہیں چھوٹے چھوٹے زلزلے، یہ بھی کم ہی ہوتا ہے مشرقی اور مغربی علاقے میں ایک کے بعد ایک  دو سمندر