رشڑا میں بی جے پی رہنماء سیانتن کو ترنمول والوں نے گھیرا کہا کورونا امفان میں غیرحاضر رہے ۔
ہگلی21/جون ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے رشڑا میں بی جے پی کے ریاستی رہنماء سیانتن باسو کو رشڑا کے مقامی لوگ اور ترنمول حامیوں نے راستے پر ہی انکی گاڑی کو روک دیا اور احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ گوبیک کا نعرہ بھی لگایا اور کہا کہ کورونس اس امفان طوفان سے جب یہاں ہم پریشان تھے ۔ تب یہ غیرحاضر تھے اور آج ماحول بہتر جب ہوگیا ہے تو پھر سے ماحول خراب کرنے کے لئے یہاں دیکھائی دینے لگے ہیں ۔ احتجاجیوں نے گھنٹوں مظاہرہ کیا اطلاع پاکر پولیس موقعے پر پہونچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا ۔ اس معاملے میں سیانتن باسو سے صحافیوں کو بتایا میں اپنے پارٹی ممبر دلال دا سے ملنے کے لئے آیا تھا ۔ انکے ساتھ میرا گھریلو تعلقات ہے ۔ میں ابھی راستے میں تھا تب ہی مقامی کچھ ترنمول رہنماء اور انکے حامیوں نے اچانک سے گاڑی کے سامنے آگئے اور مظاہرہ شروع کردیا ۔ گوبیک کا نعرہ لگانے لگے اور کہنے لگے کہ علاقے میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ میں پوچھتا ہوں آخر کیوں کوئی اپنے لوگوں سے نہیں مل سکتا ؟ سیانتن نے ترنمول پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں یہی ترنمول کا کلچر ہے ۔ لیکن کیوں یہ لوگ گو بیک کا نعرہ لگاکر آئندہ بدھان سبھا انتخاب میں کامیاب ہوجائیں گے ؟ انہوں نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کس ریاست میں رہ رہا ہوں ؟ اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو سے پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ سیانتن باسو کا کام ہے ادھر ادھر جاکر ماحول کو خراب کرنا ۔ کورونا امفان سے جب لوگ پریشان تھے تب یہ کہیں دیکھائی نہیں دیئے ۔ ترنمول لوگوں سے ساتھ تعاون میں لگی رہی لوگوں کی خدمت میں ہم ساتھ تھے اور ابھی بھی ہیں ۔ مگر تب یہ غیر حاضر رہے اور آج ماحول بہتر ہوگیا ہے تو علاقے میں داخل ہوکر ماحول کو بگاڑنے کے لئے چلے آئے ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج علاقائی لوگوں کے ساتھ ترنمول کے لوگ بھی انکی اس حرکت کے خلاف مظاہرے کئے ۔
Comments
Post a Comment