Posts

Showing posts from October, 2020

عید میلادالنبی جشن کے جلوس میں پورے جوش و خروش کےساتھ دیکھائی دیتے رہے ہیں مگر جلسے میں آپکے جزبات سرد پڑ گئے آخر کیوں : نعمت اللہ رضوی

Image
       ہگلی30/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یومِ پیدائش کے موقعے پر پوری دنیا کے ساتھ بانسبیڑیا میں بھی نہایت ہی عقیدت و احترام کےساتھ جشنِ عید میلادالنبی کا اہتمام کیا گیا ۔  مگر اس ساتھ کورونا وباء کے سبب حکومت کی جانب سے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ملی ۔  اس وجہ سے جشن جلوس کی شکل میں نہیں مناکر مسجدوں مدرسوں اداروں میں جلسے کا اہتمام کرکے عاشقانِ رسول خراج عقیدت پیش کئے ۔   گزشتہ کل شام سے ہی یہاں کے مسجدوں اداروں میں جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں شروع ہوگئی ۔ مختلف جگہوں پر جلسے بھی منعقد ہوئے اور آج صبح سے ہی تمام مسجدوں میں جلسے شروع ہوگئے ۔     لیکن امسال عاشقان رسول کے رویوں سے بڑی حیرانی ہوئی ۔  ایک طرف جہاں ہمیشہ سے ہی اس مبارک دن کے موقعے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلوسوں میں جمع ہوتے رہے ہیں ۔ نبی پاک کے بارگاہ میں جوش وخروش کہ ساتھ جشن پاک میں شرکت کرتے رہے ہیں ۔ اس وقت لوگوں میں ایک عجب سا جنون کیفیت دیکھا گیا ہے ۔ مگر اس سال جلوس نہیں نکال کر جلسے منعقد کئے گئے تو وہ لوگ نظر نہیں آئے اور نہ ہی انکی تعداد نظر آئی اور نا ہی لوگوں میں وہ جزبہ دک

آٹو مبائل انجنئیر نکلا ہتھیار کاروباری ایسی شرافت سے پولیس اور علاقائی لوگ بھی حیران

Image
    ہگلی28/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) پیشے سے آٹومبائل انجنئیر نہایت ہی شریف خوش اخلاق شخص جسے علاقائی لوگ پاس پڑوسی بھی اسے بہت مانتے اور پیار کرتے تھے ۔   لیکن آج اسی شخص کے بارے میں پتہ چلا کہ اسکے اپنے ہی گھر میں ہتھیار بنانے کا کارخانہ ہے ۔ یہ بات سن کر ہرکوئی تعجب ظاہر کررہا ہے ۔ ساتھ ہی حیرانی بھی ہیں پورے علاقے کے لوگ ۔         اس پورے معاملے میں پولیس اور اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق ہگلی ضلع کے شیرامپور ابھیجات علاقہ رشی بمکن سرانی کا باشندہ سوجات گوشوامی کی اس کارکردگی سے پولیس بھی حیران و پریشان بتائی جارہی ہے ۔   ایس ٹی ایف کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق منگل کی صبح شیرامپور تھانے کی پولیس شیرامپور کے جل کل ماٹھ کے علاقے سے مشہور بدمعاش بدنام زمانہ رمیش داس عرف " لینگڑی " کو ہتھیار سمیت گرفتار کی تھی ۔   گرفتار کیا گیا رمیش داس سے ذرہ تفتیش کے بعد سوجات  گوشوامی کا نام سامنے آیا ۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا کہ رمیش سوجات گوشوامی کے یہاں سے ہی ہتھیار خریدا ہے ۔  یہ اطلاع ملتے ہی پولیس سوجات کے گھر پہنچ گئی اور گھر کی تلاشی شروع کی ۔  تلاشی کے دوران پولیس بلکل

نوراتری پر پیوش گوئل کا بڑا اعلان خواتین بھی ان ٹرینوں سے کر سکیں گی سفر

Image
  ممبئی میں  21 اکتوبر سے خواتین بھی لوکل ٹرین میں سفر کر سکیں گی۔ دراصل کورونا وائرس بحران کے    لوکل ٹرین   سے سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل  نے بتایا کہ ہندستانی ریلوے نے خواتین کو س۔اربن  ٹرینوں میں سفر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وااضح رہے کہ خواتین صبح 11  بجے ست دوپہر 3 بجے تک اور پھر شام 7 بجے کے بعد لوک ٹرین میں سفر کر سکیں گی۔ پیوش گوئل  نے کہا، ہم پہلے سے ہی اس کے لئے تیار تھے۔ پیوش گوئل نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اس کے لئے تیار تھے۔ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اس بارے میں خط ملنے کے بعد ہم نے ممبئی لوکل ٹرین سے خواتین کوو بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت کورونا وائرس کو دھیان میں رکھتے ہوئے صڑف ضروری سروس کے ملازمین سمیت خاص  زمرے کے لوگوں کو ہی لوکل ٹرینیوں سے سفر کرنے کی اجازت ہے۔           یوش گوئل نے بتایا کہ ممبئی لوکل ٹرین سے خواتین کوو بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتادیں کہ اس وقت کورونا وائرس کو دھیان میں رکھتے ہوئے صڑف ضروری سروس کے ملازمین سمیت خاص زمرے کے لوگوں کو ہی لوکل ٹرینیوں سے سفر کرنے کی اجازت ہے      اس سے قبل

''ممبئی سمیت ریاست بھر میں جلوس عیدمیلاد النبی کی اجازت دی جائے''

Image
         سابق وزیر اقلیتی امور اور سینئر کانگریسی لیڈر عارف نسیم خان نے کہا کہ سرکار اصول و ضوابط کے ساتھ جلوس محمدی کو اجازت دے اور ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کرے جس سے بدامنی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے .        مبئی۔  ریاست مہاراشٹر میں جلوس عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دی جائے اور سرکار اس پر اپنی گائڈ لائن اور رہنما خطوط جمعہ تک جاری کرے۔ حکومت کوئی بھی ایسی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کرے جس سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہو۔ یہ مطالبہ عید کمیٹی جلوس کمیٹی کے ارکان نمائندگان اور رکن اسمبلی کانگریس امین پٹیل، سابق وزیر اقلیتی امور عارف نسیم خان اور خلافت ہاؤس جلوس کمیٹی کے چئیرمین سرفراز آرزو نے کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے ہمراہ میٹنگ میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں آٹھ سو سے زائد چھوٹے اور بڑے جلوس عید میلاد النبی کے موقع پر نکالےجاتے ہیں، ان جلوس کو مشروط طور پر اجازت دی جائے اور جلوس میں کورونا اصولوں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے پابندی کی جائے 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتارانیسویں دن بھی مستحکم

Image
  ئی دہلی ، 21 اکتوبر / بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز مسلسل 19 ویں روز اضافہ نہیں ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 29 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ تاہم بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روزبھی خام تیل کی قیمتوں میں نرمی دیکھنے کو ملی۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اسی دوران لیبیا کی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے خام تیل بھی نرم ہے۔ برینٹ کی قیمت فی بیرل 42 ڈالر کے آس پاس ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک سرخیل کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل)کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جبکہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ممبئی میں پٹرول 87.74 روپے اور ڈیزل 76.86 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکتہ میں پٹرول 82.59 روپے اور ڈیزل 73.99 روپے، چنئی میں پٹرول 84.14 روپے اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے فی لیٹر رہی۔ آئی او سی ایل سے موصو

عدالتی کاروائی سے بچنے کےلئے بیوی کو اپنا لیا گھر لاکر پھر بے دخل کردیا بیوی سسرال کے سامنے بیٹھ گئی دھرنے پر

Image
                  ہگلی19/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) تارکیشور کے شیاماپوکھر میں ایک گھریلو خاتون اپنا وقار اور حق کو پانے کے لئے اپنے سسرال  کے گھر کے سامنے گود میں معصوم بچہ کو لئے دھرنے پر بیٹھ گئی ۔     بتایا  جارہا ہےکہ آج سے تین سال قبل بردوان کی رہنے والی مالویکا گھوش کی شادی ہرادھن گھوش کے ساتھ ہوئی تھی ۔  انکا ڈھائی سال کا بیٹا بھی ہے ۔   گھریلو خاتون مالویکا کا الزام ہےکہ شادی کے چھ ماہ بعد ہی گھر سے بے دخل کردیا سسرالی کنبہ ۔  کافی دن گزر جانے کے بعد بھی کوئی بھی رابطہ نہیں رکھا ۔   الٹا مالویکا پر چوری کا الزام لگادیا ۔   اسکے بعد مالویکا عدالت کا رخ کی ۔ عدالت نے مالویکا کے حق میں فیصلہ سنایا ۔ اس دن ہرادھن یہ عدالت میں یہ کہکر معاملے کو رفعہ دفعہ کرلیا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کو اپنے ساتھ رکھے گا ۔   مگر کچھ ہی ہفتے بعد پھر سے بیوی پر ظلم زیادتی شروع کیا سسرالی کنبہ بھی ظلم کرنے لگے اور پھر سے بے گھر کردیا اور پھر سسرال میں جگہ نہیں ملی ۔  مالویکا بہت پریشان تھی ۔ آخر میں اس نے یہ فیصلہ کیا اور سسرال کے گھر کے سامنے دھرنا پر بیٹھ گئی ۔ ادھر سسرال والوں نے اسے دیکھتے ہی دروازہ ب

ہائیکورٹ نے مغربی بنگال میں درگا پوجا کے پنڈالوں کو نو انٹری زون قرار دیا ، منتظمین کے علاوہ مخصوص تعداد میں لوگوں کی ہوگی اجازت ۔

Image
  کولکاتا 19/اکتوبر  -  مغربی بنگال کا مرکزی تہوار ، درگا پوجا ، کورونا کی وجہ سے اس بار تھوڑا سا دھندلا  لگتا ہے۔  نورا تری کے پہلے دن سے ہی درگا پوجا پنڈالوں میں دیوی درگا کے بت کی پوجاکر    رہے عقیدت اس بار مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ ریاستی حکومت نے پوجا کے پنڈال بنانے  کی اجازت دے دی تھی لیکن ان پنڈالوں میں صرف ایک مخصوص تعداد میں لوگوں کو اجازت دی گئی ہے  ۔   پیر کے روز ، کولکتہ ہائی کورٹ میں درگا پوجا کے پنڈالوں کو مغربی  بنگال میں نو انٹری زون قرار دیا۔  عدالت کے اس حکم کے مطابق اب صرف منتظم ہی پنڈال میں داخل ہوسکتے ہیں۔    ہائی کورٹ نے پیر کو حکم دیا کہ درگا پوجا کے  پانڈال زائرین کے لئے داخلہ نو اینٹری   زون کردیا گیا ہے    ۔ بنگال کا سب سے بڑا تہوار شروع ہونے کے تین دن بعد عدالت نے یہ حکم جاری کیا ہے۔  عدالت کے اس حکم کے مطابق ، صرف منتظمین کو ہی پنڈالوں کے اندر جانے کی اجازت ہوگی ، عدالت نے کہا ، کورونیوائرس پھیلنے کے پیش نظر ، بڑی تعداد میں پنڈالوں میں داخلہ  کی اجازت   25 اور چھوٹے پنڈالوں میں صرف 15   افراد کے لئے  محدود کردی گئی ہے۔   کولکتہ کی عدالت نے کہا کہ تمام پنڈالوں ک

چاپدانی میں حیرت انگیز واقعہ کچھ لوگ گھر میں داخل ہوئے اور نوجوان کو لیکر چلے گئے لیکن کہاں گھر والوں کا کہنا ہےکہ کسی نے اغوا کرلیا

Image
  ہگلی17/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میں ایک واقعہ کو لیکر سنسنی بنی ہوئی ہے ۔ یہ واقعہ حیران کردینے والا ہے ۔  گزشتہ 15اکتوبر کی رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان ایک گھر میں چھ سات لوگ اچانک داخل ہوجاتے ہیں اور دو ہی تین منٹ کے بعد اس گھر سے ایک نوجوان کو ساتھ لیکر باہر نکل جاتے ہیں ۔  اسکے بعد سے علاقے میں ہلچل سی مچ جاتی ہے ۔ مگر آج تین دن گزر جانے کے بعد بھی وہ نوجوان گھر نہیں لوٹا ۔      اس معاملے میں آج پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق لاپتہ نوجوان کا نام محمد اقبال ہے جو چاپدانی میونسپلٹی کے انیس نمبر وارڈ کا رہنے والا ہے ۔    اس معاملے میں اقبال کا چھوٹا بھائی محمد اخلاق نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ نمبر وارڈ کڑھائی کل کے علاقے میں رہنے والے صاحب حسین جو میونسپلٹی کے ٹھیکیدار ہیں ۔ ان سے اقبال کا دوستانہ تعلقات ہےاور انہیں چچا کہتا ہے ۔ اقبال ہمیشہ کی طرح پندرہ تاریخ کی رات انکے گھر کسی کان سے گیا تھا ۔ لیکن پھر گھر واپس نہیں آیا ۔ اس رات نوبجے کے بعد پتہ چلا کہ اقبال کو کچھ لڑکے بلا کر صاحب حسین کے گھر سے لے گئے ۔  صاحب حسین کے گھر اقبال کے بھائی اور رشتے د

اوڈیشہ کے شعیب آفتاب کا تاریخی کارنامہ نیٹ امتحان میں 720 میں 720 کیا اسکور

Image
  نئی دہلی: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نیٹ امتحانات کے نتائج کا جمعہ کو دیر شام اعلان ہوا۔ اوڈیشہ کے شعیب آفتاب نے اس بار 100 فیصد اسکور کرکے نیٹ امتحان میں تاریخ رقم کی ہے۔ شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شعیب آفتاب نے ایک اور بھی تاریخ رقم کی ہے۔ دراصل، اس سے پہلے اوڈیشہ سے کوئی نیٹ ٹاپر نہیں تھا۔ شعیب کے ٹاپ کرنے ان کے اہل خانہ کافی خوش ہیں۔ این ای ای ٹی کے ٹاپر شعیب آفتاب نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا، ’میری فیملی میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے، اس لئے مجھے ٹاپ کرنے کی امید نیں تھی۔ مجھے امید تھی کہ میں ٹاپ 100 یا 50 میں جگہ بنا لوں گا، لیکن 720 میں سے 720 اسکور کرنے کی کبھی امید نہیں تھی۔ امتحانات ملتوی کئے جارہے تھے، اس لئے کافی دباو تھا ۔  قومی امتحانات ایجنسی    نے بتایا کہ اس امتحان میں تقریباً 13.66 لاکھ طلبا شامل ہوئے، جن میں سے کل 7,71,500  امتحان پاس کیا ہے۔ سب سے زیادہ تریپورہ کے امیدواروں (88,889) نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مقام پر مہاراشٹر کے شرکا رہے۔ مہاراشٹر کے 79,974 کے شرکا نے امتحانات میں شرکت کی ہے۔ قومی اہلیت

مرکزی حکومت ٹرین کی خدمات فراہم کرنا چاہتی ہے مگر ریاستی حکومت عوام کےخلاف رویہ اپناتے ہوئے ٹرین چالو کرنا نہیں چاہتی ہے : لاکٹ چٹرجی

Image
    ہگلی15/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) کورونا وباء کے وجہ سے ملک کے قریب سبھی ریاستوں میں ابھی مسافر ریل خدمات مکمل طور پر بحال نہیں کیا ہے ۔ ابھی بھی عام مسافروں کےلئے لوکل ٹرین خدمات بند ہیں ۔     اب اس صورتحال سے لوگوں میں پریشانی بڑھتی جارہی ہے اور یہی وجہ ہےکہ لوگ  لوکل ٹرینوں کو چلانے کےلئے راستے پر اتر آئے ہیں ۔  مغربی بنگال میں گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف اسٹیشنوں پر ریلوے کے جانب سے چلائی جارہی اسپیشل ٹرینوں کو روک کر احتجاجی مظاہرہ کئے ۔ ریاست سے لیکر مرکزی حکومت تک کے خلاف لوگوں نے نعرہ لگایا ۔ کئی اسٹیشنوں پر ریلوے پولیس اور عام مسافروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ۔ کچھ جگہوں پر توڑ پھوڑ بھی ہوا ۔ کئی سارے لوگوں کی گرفتاریاں بھی ہوئی ۔   لوگوں کا مطالبہ یہی تھا کہ اب ہمارے لئے لوکل ٹرینں چالو کردی جائے ۔ ٹکٹ کاؤنٹر بھی کھول دیا جائے ۔ آخر ہم کتنے دنوں تک بےروزگار گھر میں بیٹھے رہیں گے ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہیں ہورہاہے تو تمام ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کرنا ہوگا ۔ جب  لوکل ٹرینیں چلنے سے کورونا کا خطرہ بڑھ جائے گا تو تمام ٹرینیں بند ہونی چاہئے ۔ کوئی بھی

آج سیرامپور پوجا منڈپ کا وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ورچوئل افتتاح

Image
  ہگلی15/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کورونا وائرس کے مدنظر لگاتار ورچوئل طریقے سے درگاپوجا منڈپوں کا افتتاح کررہی ہیں ۔ گزشتہ دنوں کولکاتا کے کئی پوجا منڈپوں کا افتتاح کرنے کے بعد آج ہگلی ضلع کے سیرامپور میں پانچ اور 6 پلی بیبسائی سمیتی پوجا کمیٹیوں کے پوجا منڈپوں کا افتتاح ورچوئل طریقے سے کیں ۔  اس دوران ہگلی ضلع کے کئی بڑے رہنماء میں ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، سیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار  ، اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیر گھوشال کےعلاوہ ترنمول کے دیگر کئی لیڈران کے ساتھ سیکٹروں کی تعداد میں کارکنان و حامیوں کو دیکھا گیا ۔

گارڈن ریچ الف نگر ڈیولپمینٹ آرگنائزیشن نے منیشا بالمیکی کےلئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔

Image
              گزشتہ 13/ اکتوبر کو گارڈن ریچ الف نگر ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بینر طلے تنظیم کی جنرل سیکریٹری میناخاتون کی جانب سے یوپی کے ہتھرس میں درندگی کی شکار منیشا بالمیکی کو انصاف دلانے کا مطالبہ پر ایک احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔ جس میں علاقائی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جلوس کی قیادت کرتے ہوئے  مینا خوتون نے منیشا کے مجرموں کو جلد سے جلد سزا دلانے کی مانگ کی اور یوگی کی پرزور مزمت کرتے ہوئے بنگال سے بی جے پی کو دور کرنے کی اپیل کی ۔  تصویر میں مینا خاتون کے ہمراہ دیگر شرکاء کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ 

ہگلی ضلع ترنمول کانگریس صدر کو لیکر ترنمول گروہ بندی کی شکار ہماری لڑائی جہاں سی پی ایم - بی جے پی سے تھی وہیں اب میرجعفر سے بھی ہے : تپن داس گپتا

Image
    ہگلی12/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر بی جے پی خود کو مغربی بنگال میں اول مقام حاصل کرنے کی فراق میں لگی ہے ۔ وہیں اسطرح کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابںرجی خود کی حکومت قائم رکھنے کے لئے کسی بھی قسم کی لاپرواہی کرنا نہیں چاہتی ہیں اور کچھ ایسا بھی نہیں کرنا چاہتی ہیں کہ مغربی بنگال کے ووٹر ترنمول کے خلاف ہوجائیں ۔ مگر انکے کچھ لوگوں کی حرکت انہیں سوچنے پر ضرور مجبور کرسکتی ہے ۔   گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہگلی ضلع میں ترنمول کی آپسی گروہ بندی کھل کر سامنے آنے لگی ہے ۔ اب تو عالم یہ ہےکہ آپسی نفاق ابھر کر ایان ہونے لگے ہیں ۔  یہ سارا کچھ ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کو لیکر ہو رہا ہے ۔ انکی حرکت کی وجہ سے ہگلی ضلع کے کل 18 ایم ایل اے میں زیادہ تر ایم ایل اے خلاف ہیں ۔ اب تو کھل کر کرمی ( کارکن ) سمیلن میں لوگ بولنے بھی لگے ہیں ۔  سب سے پہلے اترپاڑہ کے ایم ایل اے پربیر گھوشال ضلع ترنمول صدر پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی منمانی کررہے ہیں ۔ کسی بھی قسم کی تقریب کے متعلق کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی کوئی مشورہ یا تقریب

اسپیشل ٹرینوں ہمیں بھی اٹھنے دو نہیں تو ہمارے لئے لوکل ٹرینیں چالو کرو اور ٹکٹ کاؤنٹر بھی کھولو ورنہ روزانہ ٹرین روکیں گے : عام مسافر

Image
  ہگلی12/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) بہت ہوچکا کورونا اب ہم برداشت نہیں کرپارہے ہیں پیٹ کی بھوک اور غریبی کو ۔ آج ہماری حالت ایسی ہوچکی ہےکہ کورونا سے ہم مریں یا نہ مریں مگر بھوک سے ضرور مرجائیں گے ۔  یہ باتیں آج ہگلی ضلع میں آج ایک دفعہ پھر سے ریلوے اسٹاف اسپیشل لوکل ٹرین سے عام مسافروں کو ریلوے پولیس اور کچھ ریلوے اسٹاف نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ٹرین میں سفر کرنے سے منع کردیا اور ٹرین سے اتار دیا ۔ جسکی وجہ سے چنسورہ اسٹیشن پر مسافروں کا غصہ پھوٹ پڑا اور لوگ ریلوے کی پٹریوں کے ٹکڑے ریل لائن پر رکھکر گھنٹوں ٹرین کو روکے رکھا اور جمکر مظاہرہ کیا ۔  اس دوران لوگوں نے اپنی مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اس اسٹاف ٹرین ( اسپیشل ٹرین ) سفرکرنے کا موقع دیا جائے یاپھر ہمارے لئے بھی ٹرینیں چلائی جائے ۔ ساتھ ہی ٹکٹ کاؤنٹر بھی کھولا جائے ۔ آخر ہم بھی تو انسان ہیں ۔ ہمارا بھی تو پیٹ ہے ۔ ہمارے بھی بال بچے ہیں ۔ آج سات ماہ کا وقت گزر گیا ۔ کتنے دن ہم بیکار بیٹھیں گے ۔ ٹرینیں نہیں چلنے کی وجہ سے ہم جیسے بہتوں کی نوکریاں ملازمت چکی گئی ۔ آپ لوگوں کاکیا موٹی تنخواہ لیتے ہیں اور حکو

لوکل ٹرینیں نہیں چلانے کےخلاف ہگلی کے لوگوں کا صبر کا باندھ ٹوٹا کئی اسٹیشنوں پر اسپیشل ٹرین روک کر حکومت کے خلاف کیا مظاہرہ کہا ٹرین چلنے سے کورونا ہوتا ہےتو کوئی بھی ٹرین نہیں چلنی چاہئے

Image
    ہگلی11/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آخر کار لوگوں کا صبر کا باندھ ٹوٹ ہی گیا ۔ لوگ انتظار کب تک کریں ۔ دیکھتے دیکھتے آج سات ماہ کا وقت گزرنے کو آیا ۔ کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور تجارت کی ریڑھ کی ہڈی جسے شہری لائف لائن کہا جاتا ہے ۔ وہ لوکل ٹرینیں آج بھی عام مسافروں کےلئے بند ہے ۔  جبکہ حکومت کی جانب سے ان لاک پانچ کا بھی اعلان گزشتہ 30 ستمبر کو ہوا ۔ جس میں اعلان کیا گیا کہ سنیما حال کو کھولنے ، سوئمنگ پل ، کلب اور کئی تفریحی مقامات کو کھولنے کی منظوری دی جارہی ہے ۔ مگر گزشتہ ان لاک ون سے لیکر ان لاک چار میں بھی ملک کے عام لوگ لوکل ٹرینوں کو چلانے کے متعلق اعلان کا انتظار کرتے رہے مگر نتیجہ صفر رہا اور اس بار ان لاک پانچ میں بھی لوکل ٹرین چلانے سے متعلق کسی قسم کا کوئی چرچہ تک نہ ہوا ۔  اسکے بعد سے لوگوں میں گھبراہٹ شروع ہوگئی ۔ بےچارے مزدور جو گھر سے دور چند روپئے کے روزگار کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہے تھے ۔ آج وہ گھروں میں بےبس مجبور و لاچار ہوکر بیٹھے ہیں ۔  یہاں تک کہ پچھلے دنوں یہ بھی خبر آئی ہےکہ ایک پریوار پیٹ کی بھوک مٹانے میں ناکامی کے بعد جہر کھاکر خود کو ہمیشہ ک

نوبنا گھیراؤ کےلئے جاتے وقت ڈانکونی میں بی جے پی کارکنان کو روکنے پر جھڑپ لاٹھی چارج میں کئی زخمی

Image
  ہگلی8/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج بی جے پی یووا مورچہ کے جانب سے مختلف مطالبات کو لیکر نوبننا گھیراؤ مہم تھا ۔  بی جے پی کے جانب سے اسکے لئے پہلے سے ہی تیاری کرلی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ 8 اکتوبر بروز جمرات دوپہر بارہ بجے تک شہر سے لیکر اضلاع تک کے تمام بی جے پی کارکنان و حامی یہاں جماعت کرینگے ۔  اسی ہدایت کے تحت بی جے پی کارکنان ریاست کے مختلف جگہوں سے الگ الگ راستے  بی جے پی صدر دفتر مختلف راستوں سے پہونچنے لگے تھے ۔ ہگلی ضلع سے بھی خاصی تعداد میں بی جے پی یووا مورچہ کی ٹیم نوبنا کے راستے نکل پڑی تھی ۔ لیکن جیسے ہی ڈانکونی ٹول پلازہ کے قریب پہونچے پولیس انہیں روک دی ۔  اسکے بعد بی جے پی کارکنان اور حامی پولیس کے ساتھ تکرار کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات بےقابو ہوگئے ۔ بی جے پی کا الزام ہےکہ پولیس بی جے پی کارکنان کو بسیں اور گاڑیوں سے اتارکر بےرحمی سے لاٹھیاں برسائی ہے ۔   ادھر پولیس کے روکنے کی وجہ سے بی جے پی کارکنان خود ہی راستے کی ناکہ بندی کرکے راستے پر ہی احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے ۔ اس دوران ریاستی حکومت کے خلاف بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگاتے رہے ۔  اس دوران

ہم اظہاررائے کی آزادی کے نہیں شرانگیزی اور منفی رپورٹنگ کے خلاف ہیں: مولانا ارشدمدنی

     پریس ریلیز  نئی دہلی 8/اکتوبر2020     ”حالیہ دنوں میں اظہاررائے کی آزادی کا بے دریغ غلط استعمال ہوا ہے اور یہ کہ مرکزکی طرف سے جو حلف نامہ عدالت میں داخل کیا گیا ہے وہ نامکمل ہے اور حیلہ سازی وڈھٹائی پر مبنی ہے“چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڑے نے یہ سخت تبصرہ آج اس پٹیشن پر سماعت کے دوران کیا جو کروناوائرس کو مرکز نظام الدین سے جوڑ کر مسلمانوں بالخصوص تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگوں کی شبیہ کو داغدار کرنے اور ہندوؤں ومسلمانوں کے درمیان منافرت پھیلانے کی دانستہ سازش کرنے والے ٹی وی چینلوں اور پرنٹ میڈیاکے خلاف مولانا سید ارشدمدنی صدرجمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے، اس پٹیشن پر آج چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ نے سماعت کی چیف جسٹس آف انڈیا نے اس بات کیلئے بھی مرکزکو زبردست لتاڑ لگائی کہ اس نے اپنے حلف نامہ میں کہا ہے کہ اسے خراب یا منفی رپورٹنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا، چیف جسٹس نے سالیسٹر جنرل تشارمہتاسے سوال کیا کہ آپ یہ کس طرح سے کہہ سکتے ہیں کہ غلط اور منفی رپورٹنگ کا کوئی واقعہ رونماہی نہیں ہوا، عدالت نے یونین آف انڈیا کی نمائندگی کرنے والے س

رشڑا سیواصدن اسپتال کھلوانے کے لئے سی پی آئی ایم - کانگریس ایس ڈی او کو ڈیپوٹیشن دیا  

Image
    ہگلی7/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) رشڑا میں سیوا صدن اسپتال کو کھلوانے کےلئے لگاتار مخالف جماعتیں کبھی راستے پر اترتی ہیں تو کبھی احتجاجی مظاہرہ کرتی ہیں ۔  اب اس فہرست میں سی پی آئی ایم اور کانگریس بھی مشترکہ طور پر اسپتال کو کھلوانے کےلئے حکمت عملی شروع کردیئے ہیں ۔  اسکے لئے عوامی دستخط کروانے کے بعد اس کاپی کو شیرامپور محکمہ کے ایس ڈی او کے ہاتھ میں سونپ دیا ۔  آج ایک وفد کی شکل میں سی پی آئی ایم رشڑا علاقائی کمیٹی کے سیکریٹری کامریڈ سودیپ ساہا ، علاقائی کمیٹی ممبر شیشر بنرجی ، کامریڈ شانتنو چٹرجی ، سی پی آئی رہنما کامریڈ پارتھو راج کے علاوہ رشڑا ٹاؤن کانگریس کے صدر برہم دیو روی داس اور کانگریس رہنماء صابر علی ایس ڈی او کے ہاتھ میں ڈیپوٹیشن سونپ دیا ۔  اس دوران ان لوگوں نے کہا کہ اس اسپتال کے بند ہونے سے باشندے گان رشڑا کو خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔  اسپتال کو کھلوانے کےلئے بہتوں بار میونسپلٹی سے بھی بات کی گئی ہے ۔ مگر نتیجہ صفر ہی رہا ۔ اسی لئے آخر میں ہم اپنے مسائل کو سرکاری طور پر حل کروانے کےلئے آج ایس ڈی او کے یہاں ڈیپوٹیشن دیئے ہیں ۔ ایس ڈی او نے یقین دلایا ہےکہ

بی جے پی کا امفان امداد کو لیکر میونسپلٹیوں میں ڈیپوٹیشن ، وجے ساگر مشرا نے کہا بیٹی بچانے کا نعرہ لگانے والے پہلے بیٹیوں کو محفوظ رکھیں

Image
    ہگلی5/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) یوں تو ملک میں کافی دنوں سے افراتفری کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ مگر ادھر کچھ دنوں سے صورتحال نازک ہوتے دکھائی دے رہا ہے ۔ صدن سے لیکر صدن کے باہر کبھی پنجاب کبھی تو کبھی یوپی تو کبھی بنگال میں لگاتار مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو لیکر ہنگامہ احتجاجی جلسہ جلوس ہورہے ہیں ۔  اس صورتحال سے مغربی بنگال بی جے پی غیریقینی صورتحال کی شکار ہوتے دکھائی دے رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب کسی نہ کسی بہانے ریاستی حکومت کے خلاف لڑائیاں لڑکر عوامی اعتماد بڑھانا چاہتی ہے ۔   آج مغربی بنگال میں امفان طوفان گزرے تین سے چار ماہ کا وقت گزر چکاہے ۔ لیکن اب اسی معاملے میں ریاستی حکومت کو گھیر نے کےلئے ایک دفعہ پھر سے میدان میں اتر چکی ہے ۔  امفان طوفان سے متاثرین کی حمایت میں یہ کہکر اتری ہےکہ انہیں مالی امداد و تعاون سے محروم رکھا گیا ہے ۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت جو مالی تعاون کرتی ہے وہ مناسب طریقے سے عام لوگوں تک ترنمول حکومت اور انکے رہنماء نہیں پہونچا رہے ہیں ۔  انہیں سب شکایت اور مطالبات کےساتھ آج ریاستی سطح پر بی جے پی تمام میونسپلٹی اور پنچایت دفتروں میں ڈیپوٹیشن دی ہے ۔ اس دوران

بی جے پی اور ترنمول دونوں غنڈوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے : دلیپ ناتھ

Image
   ہگلی5/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک میں کسان زرعی مخالف قانون اور ہتھرر میں دلت لڑکی کی آبروریزی کے خلاف کانگریس پارٹی راستے پر اتر چکی ہے ۔  آج ہگلی ضلع چنسورہ موگرا بلاک اور بانسبیڑیا شہر کانگریس کے رہنماء بھی مرکزی حکومت کی اس عوام مخالف حرکت کے خلاف بوڑوپاڑہ موڑ سے لیکر شب پور بس اسٹینڈ تک احتجاجی جلوس نکالا ۔ جس کی نمائندگی پردیش کانگریس کے سیکریٹری دلیپ ناتھ نے کیا ۔ اس جلوس میں مناانصاری ہگلی ضلع کانگریس او بی سی کے ممبر ، چنسورہ موگرا بلاک کے صدر پبترو دے اور آئی این ٹی یو سی کے رہنماء محمد رئیس سابق کونسلر  صابر حسین   کے  علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں کانگریس پارٹی کے کارکنان و حامی شامل ہوئے ۔ جلوس کے دوران مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف زوردار نعرہ لگاتے ہوئے مودی کو " بیچو بابو " کہتے ہوئے نعرہ لگایا کہ بیچو بابو سرکار اور نہیں درکار "  ساتھ ہی دلت لڑکی کی آبروریزی کرنے والوں کا چہرہ بےنقاب کرو ۔  کسان زرعی سیاہ قانون واپس کرنا ہوگا ۔ جیسے نعرے لگاتے دکھائی دیئے ۔   جلوس کے اختتام پر نمائندہ عوام نیوز سے دلیپ ناتھ نے اس کے ملک میں بربریت عوام پر ظلم و

پوجا سے قبل بند ڈنلپ فیکٹری کے ملازمین کےلئے خوشخبری بقایا رقم جلد چکائے جائیں گے  

Image
  ہگلی4/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ہندوستان کا پہلا ٹائیر فیکٹری بانسبیڑیا ساہا گنج ڈنلپ گزشتہ پندرہ برسوں سے بند ہے ۔ جسکی وجہ سے ہزاروں مزدور بےروزگار ہوچکے ہیں ۔  فیکٹری بند ہونے کے ساتھ ساتھ انکا بقایا رقم بھی ابھی تک نہیں ملا ہے ۔    لیکن آج ان مزدوروں کےلئے امید کی روشنی دکھائی دی ہے اور وہ یہ کہ پوجا سے قبل اس فیکٹری کے ملازمین کےلئے خوشخبری آئی ہے ۔  فیکٹری کے سی آئی ٹی یو رہنماء جگ بندھو ساہا سے ملی اطلاع کے مطابق انہیں ایک خط موصول ہوا ہے ۔  جس میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹری کے کل 1415 ملازمین کا بقایا عنقریب ہی ادا کردیا جائے گی ۔  اس سلسلہ میں انہوں نے اور کہا کہ یونین کی جانب سے ملازمین کے بقایا رقم کےلئے کافی دنوں سے مطالبات کیا جا رہا ہے ۔  فیکٹری کے کل 1415 ملازمین کا مجموعی طور پر 19کروڑ چالیس لاکھ پچاس ہزار کے قریب رقم ہے ڈنلپ فیکٹری پر ۔    جگ بندھو ساہا نے اور کہا کہ رقم چکانے کےلئے سرکاری طور پر خط تو مل گئی ہے ۔ مگر یہ رقم کب تک چکائی جائے گی ۔ اسکے متعلق کچھ بھی کہیں نہیں لکھا ہے ۔    انہوں نے اور کہا کہ فیکٹری بند ہوئے پندرہ سولہ برس کا عرسہ ہوگیا ہے ۔ جسکی وجہ سے اس

مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ یوگی ہٹاؤ بیٹی بچاؤ کے نعروں کے ساتھ سنگور میں ترنمول کا احتجاجی جلوس

Image
      ہگلی4/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک میں مودی اور مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے ساتھ ہتھرس واقعہ کو لیکر احتجاجی مظاہرے جلسہ جلوس منعقد ہورہے ہیں ۔  اس فہرست میں مغربی بنگال بھی پیچھے نہیں ہے ۔  مغربی بنگال کی حکمران جماعت سے لیکر مخالف جماعت جیسے کانگریس ، سی پی آئی ایم بھی مرکزی حکومت کے ساتھ یوپی یوگی کی بربریت والی حکومت کے خلاف کمر کس کر میدان میں اتر چکی ہے ۔  آج صبح سے ہی ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں ہتھرس معاملہ اور بی جے پی کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف ترنمول کانگریس راستوں پر احتجاجی جلسہ جلوس منعقد کرتے دیکھائی دی ۔ چنسورہ سے لیکر بھدریشور ، چاپدانی ، سیرامپور میں احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔ وہیں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں سنگور کے نزدیک قومی شاہراہ پر ایک عظیم الشان جلوس دیکھنے کو ملا ۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس جلوس میں کارکنان کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم کے علاوہ موم بتیاں و مشال بھی لیکر آگے بڑھتے ہوئے مرکزی حکومت کے ساتھ یوگی کے خلاف بھی نعرہ لگاتے ہوئے دیکھا گیا ۔  مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ او

آج ملک میں قانون دفن ہورہاہے یہی حال رہا تو ملک کی عدلیہ و قانون سے بھروسہ اٹھ جائے گا : مناکشی مکھرجی

Image
ہگلی2/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) آج بانسبیڑیا گنجس جھنڈا میدان میں ڈی وائی ایف آئی کے جانب سے منعقد کی گئی ۔ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایف آئی ریاستی کمیٹی رہنماء مناکشی مکھرجی ہے ۔ اپنی تقریر کے دوران یہ باتیں کہیں ۔ انہوں نے ملک میں مرکزی حکومت کی جانب سے پھیلائی گئی بدعنوانیوں پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولی کہ آج ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی قانون دفن ہوچکا ہے اور یہی حال رہی تو ملک کے عوام کا عدلیہ و قانون سے بھروسہ اٹھ جائے گا ۔ یہ بات بابری مسجد کی انہدامی فیصلے پر مسجد شہید کرنے والوں کو باعزت بری کئے جانے کے خلاف حیرانی ظاہر کی ۔ انہوں نے اور کہا کہ صدن میں 353 لوگ حکومت کے نام پر ملک کے عوام کو گمراہ کرکے آج راستے پر لاکھڑا کئے ہیں ۔ ایک ایک کرکے نئے نئے قانون اور بل پاس کرکے عوام کا گلہ دبانے میں لگے ہیں ۔  مناکشی نے کورونا کے متعلق مرکزی حکومت کے رویئے پر سوال کھڑا کرتے ہوئے بولی کہ کورونا کو لیکر مرکزی حکومت جو طریقہ کار اپنائی ہے وہ اینٹی سائنٹیفک ہے ۔  تھالی بجاکر ، موم بتی جلاکر ، بھول برسا کر کورونا کو بھگانے کے چکر آج ہمارا ملک کورونا م

" لوکل ٹرینیں چلیں گی تو کورونا ہوجائے گا " ہمیں موت سے بچانے کی تدبیر ہے یا موت کے حوالے کرنے کی سازش : عوام

Image
    ہگلی/یکم اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) ملک میں کورونا وباء سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے گزشتہ 24 مارچ سے لاک ڈاؤن شروع ہوئی اور اسی دن سے لوگوں کے آمدورفت پر بھی پابندی لگادی گئی ۔ سرکاری غیرسرکاری بسوں کے ساتھ تمام ٹرینیں بھی بند کردی گئی ۔  لیکن چار ماہ بعد آن  لاک کاسلسلہ شروع ہوا ۔ آہستہ   آہستہ تمام کچھ کھلنے لگے ۔ کل کارخانوں سے لیکر سرکاری غیرسرکاری دفتر بھی کھل گئے ۔ مگر لوکل ٹرینوں کی پابندی برقرار رہی ۔ لوگ اسی امید میں 6ماہ کا وقت گزار دیئے کہ شاید اب لوکل ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوجائے ۔ دیکھتے  دیکھتے مارچ سے اکتوبر کا مہینہ آگیا ۔ مگر لوکل ٹرین چلنے چلانے کے متعلق کہیں سے کوئی سراغ تک نہیں ملی ۔  گزشتہ کل ان لاک چار ختم ہوا ۔ اب لوگ ان لاک پانچ سے امید لگائے بیٹھے تھے کہ اس بار لوکل ٹرینوں کے پہیئے ضرور گھومیں گے ۔ مگر یہ امید بھی جاتی رہی ۔ مرکز سے لیکر ریاست تک حکومتیں سنیما حال ، پارک ، سویمنگ پل اور دیگر تفریحی مقامات کو کھولنے کی اجازت دے دیئے ۔ مگر لوکل ٹرین چلانے کے متعلق کچھ بھی  نہیں کہا ۔     اسی سلسلے میں آج ضلع میں کچھ لوگوں سے بات کی گئی تو لوگوں میں حکومت ک