اسپیشل ٹرینوں ہمیں بھی اٹھنے دو نہیں تو ہمارے لئے لوکل ٹرینیں چالو کرو اور ٹکٹ کاؤنٹر بھی کھولو ورنہ روزانہ ٹرین روکیں گے : عام مسافر
ہگلی12/اکتوبر ( محمد شبیب عالم ) بہت ہوچکا کورونا اب ہم برداشت نہیں کرپارہے ہیں پیٹ کی بھوک اور غریبی کو ۔ آج ہماری حالت ایسی ہوچکی ہےکہ کورونا سے ہم مریں یا نہ مریں مگر بھوک سے ضرور مرجائیں گے ۔ یہ باتیں آج ہگلی ضلع میں آج ایک دفعہ پھر سے ریلوے اسٹاف اسپیشل لوکل ٹرین سے عام مسافروں کو ریلوے پولیس اور کچھ ریلوے اسٹاف نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ٹرین میں سفر کرنے سے منع کردیا اور ٹرین سے اتار دیا ۔ جسکی وجہ سے چنسورہ اسٹیشن پر مسافروں کا غصہ پھوٹ پڑا اور لوگ ریلوے کی پٹریوں کے ٹکڑے ریل لائن پر رکھکر گھنٹوں ٹرین کو روکے رکھا اور جمکر مظاہرہ کیا ۔ اس دوران لوگوں نے اپنی مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اس اسٹاف ٹرین ( اسپیشل ٹرین ) سفرکرنے کا موقع دیا جائے یاپھر ہمارے لئے بھی ٹرینیں چلائی جائے ۔ ساتھ ہی ٹکٹ کاؤنٹر بھی کھولا جائے ۔ آخر ہم بھی تو انسان ہیں ۔ ہمارا بھی تو پیٹ ہے ۔ ہمارے بھی بال بچے ہیں ۔ آج سات ماہ کا وقت گزر گیا ۔ کتنے دن ہم بیکار بیٹھیں گے ۔ ٹرینیں نہیں چلنے کی وجہ سے ہم جیسے بہتوں کی نوکریاں ملازمت چکی گئی ۔ آپ لوگوں کاکیا موٹی تنخواہ لیتے ہیں اور حکومت سہولیات بھی دے رہڑہے ۔ پھر بھی ہمیں دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ حکومت صرف سرکاری اور ریلوے اسٹاف کو نہ دیکھے ہمیں بھی دیکھیں کہ ہماری حالت کس قدر بد سے بدتر ہوچکی ہے ۔ ایسے سیکڑوں سوال کے ساتھ لوگ بس اتنا ہی چاہتے ہیں کہ انکے لئے عام مسافروں کےلئے بھی لوکل ٹرینیں چلائی جائے ۔ آج گھنٹوں مظاہرہ کے بعد ریلوے پولیس موقعے پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھائی ۔ پھر بھی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کی پولیس آر پی ایف جی آر پی بھی ہمارے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتی ہے ۔ کچھ دیر بعد لوگ پٹری سے ہٹ گئے اور آمدورفت بحال ہوگئی ۔ لیکن لوگوں نے پطر کہا کہ کل پھر ہم اسپیشل ٹرین میں سوار ہونگے ۔ اگر زیادتی ہوئی تو ہم پٹریوں پر اپنی جان دے دینگے ۔ اس دوران کچھ ریلوے کے اسٹاف سے باتیں کی گئی تو ان لوگوں نے کہا کہ لوکل ٹرینیں چلنی چاہئے جہاں سب کچھ چالو ہوچکا ہےتو ٹرین کیوں نہیں ۔ ہمارے لئے بھی تو زیادہ ٹرینیں نہیں ہیں بس دن بھر میں کچھ گنی چنی ٹرینیں چلتی ہیں اور اس میں عام لوگ سوار ہوجاتے ہیں بھیڑ بھی کافی ہورہی ہے ۔ واضح ہوکہ گزشتہ کل بھی ہگلی ضلع کے پنڈوا ، کھنیان اور چنسورہ اسٹیشن پر عام مسافروں نے اسی مطالبات کے ساتھ اسپیشل لوکل ٹرینیں کو روکا تھا ۔ آج یہی بھی اطلاع ملی ہےکہ لیلووا اسٹیشن پر بھی ریلوے پولیس عام مسافروں کو ٹرین سے نیچے اتار دی ہے ۔ جس کو لیکر پورا اسٹیشن میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا ۔ مسافروں پر اسٹیشن منیجر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کا بھی الزام لگاہے ۔ اس واردات میں کل چار لوگوں کی رفتاری بھی ہوئی ہے ۔
Comments
Post a Comment