Posts

Showing posts from November, 2019

تانتی باغ لائبریری میں کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح

Image
 کولکاتا 30/نومبر  - آج بروز سنیچر دن کو 11بجے تانتی باغ لائبریری کا کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح جناب امیرالدین بابی کونسلر و ایم آئی سی مارکیٹنگ کے دست مبارک سے انجام پایا ۔  کونسلر صاحب نے اپنی ذاتی  خرچ سے 3عدد کمپیوٹر سیٹ انٹرنیٹ کے ساتھ طلباء و طالبات کے روشن و تابناک مستقبل کی غرض سے عنایت کیا ہے  ۔ دیگر مقررین میں  محمود ایس مراد نے ائیر کنڈیشن کا وعدہ کیا  ۔ پروفیسر صوفی شیریں صاحبہ نے اپنی گراں قدر تصنیف لائبریری کو عطاء کیا  ۔  جناب پروفیسر امجد حسین عالیہ یونیورسٹی  جناب پرویز رضا نے بھی اپنے نیک تاثرات پیش کئے  ۔ تقریب کی کاروائی ادارے کے سیکریٹری حاجی نسیم اختر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا  اور لائبریری کی مختصر تعارف کرایا ۔ دیگر شرکاء جلسہ نےمیں پروفیسر ابوبکر جیلانی  ڈاکٹر اسرار احمد  محمد جہانگیر  دلیپ رائے  سلطان الحق  محمد شاہد احسان  محمد نیازالدین  محمد علی غلام شبیر و دیگر ادارے کے ممبران میں اشرف محمد  جعفر  محمد اسلام  توفیق اختر  فضیل نور محمد جاوید  محمد فضاء الدین  نے شرکت کی ۔ ادارے کے نائب ناظم کامران حسن نے نقابت کے فرائض  بطریق احسن انجام دیئے  ۔  ( محمد نس

بیوی کے قتل معاملے میں شوہر کو عمرقید قاتل نےکہا عدالت کے فیصلے کا احترام کرتاہوں -

Image
  ہگلی28/نومبر (محمد شبیب عالم )  آج شری رامپور عدالت میں محض ایک سال چار مہینے کے اندر ایک قتل معاملے میں آخری فیصلہ سناکر تاریخ رقم کیا ہے ۔ ورنہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ معمولی سے معمولی معاملات کی سنوائی میں برسوں برس گزرجاتے ہیں ۔  عدالت نے بیوی کے خون کے معاملے میں شوہر کو عمرقید کی سزا سنائی ۔  2018 کے جولائی ماہ میں ایک خاتون کی اسکے میکے میں ہی خون کردیا گیا تھا ۔ اسکا خاتون کا نام تھا سبھلگنا چکرورتی جو کون نگر کی رہنے والی تھی ۔  آج اس معاملے میں سرکاری وکیل ارون کمار اگروال  نے بتایا کہ بےرحمی سے اس خاتون کو قتل کیا تھا اسکا شوہر ۔ کون نگر کراتی پاڑہ کا باشندہ شیخ سلطان علی کا کچھ    برس پہلے سبھلگنا کی شادی سلطان کے ساتھ بطورِ رجسٹری ہوئی تھی ۔ لیکن سماجی طور طریقے سے یہ شادی نہیں ہوئی اور انکی ازدواجی زندگی زیادہ دن نہیں ٹکی ۔ سلطان سے علاحدگی اختیار کرنے کی کوشش میں لگ گئی سبھلگنا اور سسرال چھوڑ کر میکے چلی آئی تھی ۔ مگر سلطان اسے چھوڑنا نہیں چاہتا تھا ۔ اس بات کو لیکر اکثر دونوں کے درمیان جھڑپ تکرا ہوا کرتی تھی ۔ اس معاملے میں تھانہ پولیس بھی ہوئی تھی ۔  آخر میں س

مودی حکومت نے آر این آئی کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کو تسلیم کرنے کے لئے بل تجویز کیا

Image
 نئی دہلی۔ پرنٹ میڈیا کو آزاد کرنے اور ملک میں اشاعت کرنے والی حکمرانی کے ایک اہم اقدام کے تحت ، نریندر مودی حکومت نے برطانوی دور کے ایکٹ کو مسترد کرنے اور 70 سالوں میں پہلی بار اس صنعت کے لئے ایک نیا لبرل قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔  .  مجوزہ قانون ، رجسٹریشن آف پریس اینڈ پیریڈیٹیکلز (آر پی پی) بل ، 2019 ، کا مقصد شاہی دور پریس اور رجسٹریشن آف بوکس ایکٹ ، 1867 کی جگہ لینا ہے جس کی وجہ سے اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ فطرت کے خدوخال ہیں۔  مجوزہ قانون کا مقصد موجودہ شاہی دور کے قانون کے تحت ہونے والی خلاف ورزی کی سخت سزاؤں اور جیل کی شرائط کو ختم کرنا ہے۔  اس مجوزہ قانون کے لئے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر شائع ہونے والی خبروں کو بھی خود کو ہندوستان کے رجسٹرار آف انڈیا کے ساتھ ایک مقررہ انداز میں اندراج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔  یہ اقدام اس لئے اہم ہے کیونکہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے اس قانون سازی کی تجویز کی گئی ہے ، جو میڈیا سے وابستہ امور پر اپنی سخت پوزیشن کے لئے برسوں سے تنقید کا سامنا کررہی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ اس مجوزہ قانون کا مقصد اشاعت کی صنعت میں مقامی انتظام

قدر-انحصار تعلیم فرائض کا احساس دلاتی ہے از:جناب رمیش پوکھریال نشانک

Image
  نئی دہلی‘25/نومبر، 2019: بہتر تعلیم سے ہی نئے ہندوستان کا سنگ بنیاد رکھا جاسکتا ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کہ عالمی سطح پر ہمارا ملک تعلیمی نظام کے سلسلے میں بھی جمہوریت کا تناظر رکھتا ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس ہے ملک میں 33 کروڑ طالب علموں کے سنہرے مستقبل کیلئے ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں انسانیت اور دائمی قدروں کا احساس دلایا جائے۔ میرے خیال میں ایک آدمی کو باوقار زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے کہ کسی دوسرے شخص کے خیالات کا بھی احترام کیا جائے۔ کسی کو بھی اظہار کی آزادی ہے لیکن کوئی دوسرا فرد اپنے احساسات کا اظہار کرے تو انہیں بھی سنا جائے، تحمل کے ساتھ اس کی باتوں کو سمجھاجائے۔ ہر کوئی اگر ایک دوسرے کے جذبات و خیالات کا احترام کرے تو نفاق کے پیدا ہونے کا امکان نہیں رہتا۔ دنیا کے بے شمار ممالک کا حوالہ دیا جاسکتا ہے کہ جہاں بنیادی حقوق کی باتیں کی جاتی ہیں تو ساتھ ہی ساتھ فرائض کا بھی احساس دلایا جاتا ہے۔ ہمارے دستور میں فرائض کے تعلق سے سویت یونین کے دستور سے اثر لیا گیا ہے۔ طلبا کے اندر اگر فرائض کا احساس دلایا جائے تو بہت سارے مسائل از خود ختم ہوجائیں گے۔ جب ہم ہن

چندن نگر پولیس کی بڑی کامیابی بدنام زمانہ ٹوٹن کے اور دو شاگرد 19ہتھیار و درجنوں گولیوں کے ساتھ پکڑے گئے -

Image
ہگلی25/نومبر (محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر ڈاکٹر ہمایوں کبیر ہگلی ضلع کے شرپسندوں کی نیندیں اڑا رکھے ہیں ۔ لگاتار گرفتاریاں جاری ہے ۔  آج چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر چنسورہ پولیس لائن میں ایک پریس میٹ کرکے صحافیوں کو بڑی خبر بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات چنسورہ کے روندر نگر سے ٹوٹن بسواس کے اور دو شاگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انکے یہاں سے مختلف قسم کے 19ہتھیار اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئی ہے ۔ ایک کا نام پروسنجیت ساہا عرف نیپا اور دوسرے کا نام ملن سیل عرف چکنا بطاگنا ہے ۔   کمشنر نے اس متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13اور 14جولائی کی رات خوفیہ اطلاع پاکر چنسورہ کے روندر نگر علاقے میں پولیس چھاپہ ماری کرنے گئی تھی ۔ وہاں پولیس کے اوپر الٹا حملہ ہوگیا کچھ چھوٹے بدمعاش پکڑے گئے مگر ٹوٹن اور اسکے خاص شاگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اس دن سے ہی پولیس روندر نگر علاقے پر چوکسی بڑھادی اور کچھ دن بعد ہی ٹوٹن کو ہم نے گرفتار کرلیا ۔ اسکے بعد سے تلاشی مہم جاری رہی ۔ اب تک اس علاقے کے کل 26 شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ مختلف قسم کے چالیس ہتھیار پہلے ہی برآمد

پی آئی بی ، کولکاتا کے نئے ڈائرکٹر جنرل (مشرقی زون) نے عہدہ سنبھالا

Image
کولکاتا‘25/نومبر، 2019: شری رابندر ناتھ مشرا، 1986 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس (آئی آئی ایس)، آفیسر نے پی آئی بی کولکاتا میںوزارت برائے اطلاعات و نشریات کے ڈائرکٹر جنرل (مشرقی زون) کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ آئی آئی ایس میں گزشتہ تین دہائیوں تک خدمات کے دوران شری مشرا نے نیوز سروس ڈویژن، آل انڈیا ریڈیو اور ڈی ڈی نیوز نئی دہلی ، پی آئی بی، نئی دہلی، پی آئی بی، سری نگر، پی آئی بی، رائے پور اور وزارت اطلاعات و نشریات کے ماتحت دیگر اداروں میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ نیز انہوں نے کاٹھمنڈو میں پرشار کے خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے بھی اپنے خدمات انجام دیئے ہیں۔بحیثیت ڈی جی (مشرقی زون) شری مشرا مشرقی زون یعنی مغربی بنگال کے علاوہ جھارکھنڈ، بہار اور اوڈیشہ میں موجود پریس انفارمیشن بیورو اور ریجنل آؤٹ ریچ بیورو دونوں اکائیوں کی کارکردگی کے انچارج رہیں گے۔ Director General (Eastern Zone), Ministry of I & B Assumes Charge ..................

ہگلی میں ڈینگو نے ایک اور کی جان لی لگاتار اموات سے لوگوں میں غم و غصہ ضلع انتظامیہ ہنگامی میٹنگ بلائی لوگوں کا میونسپلٹی پر لاپرواہی کا الزام -

Image
ہگلی20/نومبر (محمد شبیب عالم )    پورے مغربی بنگال کے ساتھ ہگلی ضلع کو بھی گزشتہ دو ماہ سے اپنی آغوش میں لئے ہواہے ڈینگو لگاتار ہورہے موت سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔   آج ڈینگو نے پھر سے ایک شخص کی جان لے لی ۔ اس کو لیکر علاقے میں کشیدگی پائی جاری ہے ۔ بھدریشور میونسپلٹی کے تحت 13نمبر وارڈ مالا پاڑہ علاقے کا رہنے والا سونو چودھری عمر 19 سال ولد ستئے نرائن چودھری جو کافی دنوں سے بند پڑے گوندل پاڑہ جوٹ مل کے مزدور ہیں سونو انکا چھوٹا بیٹا تھا ۔  سونو چودھری کو اچانک بخار ہوا ۔ گھر والوں نے گزشتہ 16نومبر کو چندن نگر اسپتال میں بھرتی کرایا ۔ سونو INGU میں فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا ۔  جب اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسکے خون کا ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ ڈینگو مرض کی گرفت میں ہے ۔ ڈاکٹروں نے علاج تو کیا مگر نتیجہ صفر رہا اور آج صبح اسکی اسپتال میں ہی موت ہوگئی ۔  سونو کی موت کی خبر سنکر ایک طرح گارجین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا وہیں خبر پاتے ہی علاقائی لوگ بھی اسپتال پہونچ گئے ۔ یہاں لوگوں نے بھدریشور میونسپلٹی کے خلاف صاف صفائی کے معاملے میں لاپرواہی کا الزام لگایا ۔  ادھر اس موت کی خب

چنسورہ میں پریس اور پولیس کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ پریس کی شکست اے سی پی بنے مین آف دی میچ ۔

Image
  ہگلی16/نومبر (محمد شبیب عام )  آج چنسورہ پولیس کمشنر دفتر کے میدان (پولیس لائن ) میں چندن نگر xi اور پریس xi کے درمیان ایک دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا ۔ اس کھیل میں پولیس کمشنر کی ٹیم 3-1 سے جیت گئی ۔ آج کھیل کے دوران ایک بات محسوس کیا گیا کہ قلم چلانے والے پیر چلانے میں ناکام ہو گئے ۔ کسی بھی طرح چندن نگر پولیس xi کی جانب سے تین گول کھانے کے بعد جوابی طور پر ایک گول ہی مار پائے ۔   اس کھیل میں اے سی پی (1) پلاس ڈھالی کو مین آف دی میچ ہوئے ۔ اس کھیل میں چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ۔  کھیل کے اختتام پر ہمایوں کبیر نے کہا کہ یہ ایک دوستانہ میچ تھا ہم سب جانتے ہیں کہ پولیس اور پریس والوں کو انٹرٹینمینٹ کا موقع ہی کہاں ملتا ہے اس بھاگ دوڑ میں ۔ اسی لئے آج ایک چھوٹا سا وقفہ پاکر ہم مستی مزہ کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بھی بھت اچھے کھیلے ہیں اور کامیابی ناکامی تو ایک سکے کے دو پہلو ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دسمبر ماہ میں ہم سب کرکٹ میچ بھی کھیلیں گے ۔ آج کے اس کھیل میں پریس XI کی کپتانی گوتم گھوش نے کی تو وہیں پولیس XI کی کپتانی پولیس ک

رس گلہ کی لڑائی میں آخرکار بنگال اڑیسہ سے جیت گیا اس خوشی میں ہگلی میں جشنِ رس گلہ منایا گیا ۔

Image
  ہگلی14/نومبر (محمد شبیب عام ) آج ہگلی ضلع مٹھائی کاروباری تنظیم کے جانب سے "رس گلہ دیوس " منایا گیا ۔  اس موقعے پر چندن نگر اسپتال کے مریضوں اور اناتھ آشرم میں رہنے والوں کا منھ میٹھا کروایا گیا ۔ اسکے بعد شام کو چنسورہ گھڑی موڑ پر جشنِ رس گلہ تقریب منعقد کی گئی جہاں پچیس ہزار سے زائد رس گلے مقامی لوگ و راہگیروں میں تقسیم کیا گیا ۔ لوگوں نے اس طرح کے اہتمام سے پہلے حیرانی ظاہر کیا اسکے بعد رس گلہ کھاکر خوشی کا اظہار کیا ۔ لوگوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اسطرح کا ایسا موقعہ ہے ۔  اس تقریب میں شامل مقامی ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رس گلے کی لڑائی میں بنگال آج اڑیسہ سے جیت ہی گیا ۔ برسوں سے لڑائی چل رہی تھی کہ رس گلے کا ایجاد کس نے کیا ؟ بنگال یا اڑیسہ ۔ گزشتہ دنوں جی آئی نے آخر کار بنگال کو جیت کا سرٹیفکیٹ دے دیا اور بتایا کہ کولکاتا کے نوین چندر داس باگ بازار میں پہلی بار انہوں نے ہی رس گلے کا ایجاد کیا تھا ۔ یہ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ہمیں ہدایت دیں کہ آج ایک طرف جہاں چلڈرینس ڈے منارہے ہیں وہیں ا

بانسبیڑیا میں کارتک پوجا آئندہ سترہ نومبر سے شروع پولیس کی سخت حفاظتی بندوبست ۔

Image
ہگلی14/نومبر (محمد شبیب عام ) آج بانسبیڑیا ہنسیشوری مندر کے احاطے میں ہگلی ضلع گرامین پولیس کے اور بانسبیڑیا میونسپلٹی کے جانب سے ایک پریس کانفرینس منعقد کی گئی ۔ جس میں ہگلی گرامین کے ایس پی تتھاگتا باسو ڈی این ٹی ڈی ایس پی کرائم آشش کے علاوہ موگرا تھانہ کے او سی بھی شامل رہے ۔ انکے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن ارجیتا سیل ۔ کونسلر امیت گھوش ۔ چنسورہ موگرا بلاک کے سابق صدر دیبوبرتا بسواس اور دیگر ترنمول رہنما و کارکنان شرکت کئے ۔ اس دوران ایس پی تتھا گتا باسو نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ 17نومبر سے بانسبیڑیا شہر کا مشہور تہوار کارتک پوجا شروع ہونے جارہا ہے جو آئندہ 20نومبر تک چلے گا ۔   انہوں نے پوجا کے دوران سخت حفاظتی انتظامات رکھنے کا یقین دلایا ۔ اس دوران پوجا میپ کے ساتھ پریس آئی کارڈ جو پوجا کے دوران کوریج کرنے کے لئے افتتاح کیا ساتھ ہی بچوں کے لئے بھی آئی کارڈ جاری کیا ۔ تاکہ گارجین پوجا گھومنے کے دوران بچوں کے گلے میں نام پتہ لکھکر ڈال دیں تاکہ انہیں گم ہونے سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار گزشتہ کے مقابلے پوجا منڈپوں کی تعداد بڑھی ہے ۔ انہوں نے بانسبیڑی

آج گرونانک کے 550 ویں یومِ پیدائش کے موقعے پر بانسبیڑیا کے مسلمانوں نے سکھ گرو کو پنجابی زبان میں کلام پاک بطورِ تحفہ پیش کیا ۔

Image
  ہگلی12/نومبر (محمد شبیب عالم ) آج پورے ملک کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی گرونانک جینتی بڑی ہی دھوم دھام و مزہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج گرونانک کی 550 ویں یومِ پیدائش تھی ۔ ہگلی میں بنڈیل ڈنلپ کے قریب گرودوارے میں آج صبح سے ہی جشن کا ماحول دیکھا گیا ہزاروں کی تعداد میں سکھ مزہب کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی شرکت کئے ۔ اس تقریب میں مقامی ایم ایل اے کے علاوہ ضلع انتظامیہ بھی شرکت کئے ۔ دن کو گیارہ بجے سے سکھ عقیدت کے مطابق کرتن شروع ہوا ۔ ساتھ ہی لنگر بھی جاری رہا یہاں ہزاروں لوگوں نے بلافرق ذات و مذہب لنگر چکھے ۔   ایک طرف جہاں آج ملک میں دھرم مذہب کے نام پر دوریاں بڑھتی نظر آرہی ہے وہیں اس گرودوارے میں ہندو مسلم قومی یکجہتی کی مثال دیکھنے کو ملی  جہاں بانسبیڑیا کے رہنے والے سماجی کارکن عبد الغنی پنجابی زبان میں قرآن پاک سکھ گرو کو بطورِ تحفہ پیش کیا ۔ انکے ساتھ بانسبیڑیا ہیومن رائٹ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے صدر منور علی عرف محمد اختر علی اور اس تنظیم کے سیکریٹری محمد وکیل خان بھی شامل تھے ۔  گرونانک کے یومِ پیدائش کے موقعے پر سکھ گرو اور گرودوارے کے صدر

مولانا آزاد ماہر تعلیم ہی نہیں ادیب صحافی عالم یوں کہیں کہ وہ اپنے آپ میں ایک انجمن تھے : امام فضی القمر

Image
   ہگلی12/نومبر (محمد شبیب عالم ) مولانا ابولکلام آزاد کے یومِ  پیدائش کے موقع پر بانسبیڑیا ڈنگل ہاٹ بورو پاڑہ موڑ پر صوفیاء مسجد کے خطیب و امام محمد فضی القمر کی قیادت میں ایک چھوٹی سی نشست منعقد کی گئی ۔ جس میں علاقے کے باشعور حضرات بھی شرکت کئے ۔ اس تقریب میں ہیومن رائٹ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ٹاؤن صدر منور علی اور سیکریٹری وکیل خان بھی شامل رہے ۔ آج کی اس چھوٹی سی تقریب کے دوران امام محمد فضی القمر نے مولانا ابولکلام آزاد کے سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد یوں تو کسی کے تعریف کے محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے ہندوستانی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں عظیم خدمات انجام دیئے ۔ آج گیارہ نومبر انکی یومِ پیدائش کا دن ہے ۔ اس دن کو ہمیں شدت سے یاد کرنا چاہئے اپنے محسن کے خدمات کو سراہنا چاہئے انہوں نے ملک قوم  سماج کے لئے بل خصوص تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے جو کردار ادا کئے ہیں ہم کیا پوری دنیا اسے فراموش نہیں کرسکتی ہے ۔ مولانا آزاد ایک عظیم ماہرِ تعلیم ہی نہیں ایک ادیب ایک صحافی ایک عالم ایک ماہر سیاست داں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ خود میں ایک انجمن تھے ۔ ہمیں چ

چاپدانی میں پوسٹ آفس منتقل کرنے کے خلاف مظاہرہ ، مودی حکومت جب سے قائم ہوئی ہے عام لوگوں کا جینا دشوار ہوگیا ہے : سریش مشرا

Image
ہگلی11/نومبر (محمد شبیب عام ) ایک کے بعد ایک پوسٹ آفس ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جارہا ہے ۔ اب اس فہرست میں ہگلی ضلع کے چاپدانی پوسٹ آفس کا نام شامل ہوگیا ہے ۔  اب باشندگان چاپدانی کو پوسٹ آفس کی سہولتیں لینے کے لئے بیدیاباٹی علاقے کے پوسٹ آفس میں جانا ہوگا ۔  مگر چاپدانی کے عوام اس بات کو کبھی قبول نہیں کرینگے ۔  آج جب چاپدانی پوسٹ آفس کے گیٹ پر مقامی لوگوں نے پوسٹر دیکھا جس میں یہ باتیں درج تھی تو لوگ خاصے پریشان ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں چا میگوئیاں شروع ہوگئی ۔ لوگ بےحد ناراض ہوئے ۔ اسکی اطلاع مقامی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کو دی گئی وہ خبر پاکر موقعے پر پہونچ گئے ساتھ ہی نائب چئیرمین ونئے کمار اور دیگر کونسلر کے علاوہ کافی تعداد میں پولیس آفس کے اکاؤنٹ ہولڈر بھی پہنچ گئے اور راستے پر جمکر مظاہرہ کئے ۔  اس دوران سریش مشرا اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ پچاس برسوں سے یہاں پوسٹ آفس قائم ہے ۔ بیس ہزار سے زائد یہاں اکاؤنٹ ہولڈر ہیں ۔ جن میں عورتوں اور بزرگوں کے کھاتے ہی زیادہ ہیں ۔ اگر یہاں سے پوسٹ آفس دوسری جگہ منتقل ہوجاتی ہےتو ان ضعیف بزرگ اور خواتین

بانسبیڑیا میں جشنِ عید میلادالنبی مزہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول جلوس میں شامل ہوئے ۔

Image
  ہگلی10/نومبر (محمد شبیب عالم ) آج پوری دنیا کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال و اضلاع میں بھی سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت باسعادت کو شایان شان انداز میں منایا گیا ۔ اس دوران شمعِ رسالت کے پروانوں نے مختلف انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے نظر آئے ۔ اس دوران راستے گلی محلے کوچہ کوچہ سبز پرچم لہرائے لوگ نعرہء تکبیر بلند آواز میں لگائے ۔  جلوس محافل میلاد اور تقریبات میں شان محمد صلی اللہ علیہ السلام کے جشنِ آمد رسول کے موقعے پر درو دیوار درود و سلام سے گونج اٹھا ۔ ہگلی ضلع کے رشڑا تیلنی پاڑہ بھدریشور چاپدانی اور بانسبیڑیا میں ہزاروں کی تعداد میں عا شقان رسول جلسہ و جلوس میں شامل ہوئے ۔  بانسبیڑیا میں گنجس جامع مسجد پرانی لائن سے مرکزی جلوس شروع ہوا اور کدم تلہ شب پور بس اسٹینڈ سے ہوتے ہوئے نئی لائن پرانی لائن اور گوشت محلہ سے گزرتے ہوئے اسلام پاڑہ ریلوے ہالٹ اسٹیشن کے قریب اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کے لاج پر آکر اختتام پزیر ہوا ۔ اس دوران کافی تعداد میں پولیس کے جانب سے بھی سخت سیکوریٹی کا بندوبست دیکھنے کو ملا ۔  جلوس ختم ہونے کے بعد تمام مقامی مساجد کے آئمہ اک

مہاراشٹر میں بی جے پی کے انکار کے بعد گورنر نے شیو سینا کو دی حکومت سازی کی دعوت ۔

Image
 ممبئی 10/نومبر  ۔  مہاراشٹر میں سیاسی گھمسان جاری ہے ۔ بی جے پی کےذریعہ حکومت سازی سے انکار کے بعد ریاست کے گورنر نے اب شیو سینا کو حکومت سازی کیلئے مدعو کیا ہے ۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیو سینا کو پیر کی شام ساڑھے سات بجے کا ملنے کیلئے وقت دیا ہے ۔ گورنر کے ذریعہ مدعو کئے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر شیو سینا نے میٹنگ بلائی ہے ۔   اس سے پہلے گورنر سے ملاقات کے بعد مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرکانت پاٹل نے کہا کہ ہم ریاست میں حکومت نہیں بنا رہے ہیں ، کیونکہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے ۔ ہم ریاست میں تنہا حکومت نہیں بنا سکتے ہیں ۔ پاٹل نے کہا کہ ہمیں ( بی جے پی اور شیوسینا ) ایک ساتھ کام کرنے کیلئے عوامی مینڈیٹ دیا گیا تھا ، اگر شیو سینا اس کی بے حرمتی کرنا چاہتی ہے اور کانگریس و این سی پی کے ساتھ حکومت بنانا چاہتی ہے تو ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔   خیال رہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کے بعد شیوسینا سب سے بڑی پارٹی ہے ۔ مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 105 سیٹیں ، شیو سینا کو 56 سیٹیں ، این سی پی کو 54 سیٹیں ، کانگریس کو 44 سیٹیں اور دیگر کے کھاتے میں 21 سیٹیں گئی تھی

بلبل کی وجہ سے گزشتہ کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش عام زندگی مفلوج دن بھر لوگ رہے گھروں میں قید تہوار کی تیاری پڑی پھیکی ۔

Image
  ہگلی8/نومبر (محمد شبیب عالم ) بلبل طوفان کا اثر ہگلی ضلع میں بھی گزشتہ کل سے ہی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ کل جمعہ کی نماز کے بعد سے ہی لگاتار بارش ہورہی ہے ۔ آج صبح سے رہ رہکر تیز بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہے ۔ جسکی وجہ سے بازار میں سننا ٹا چھائی ہے ۔ سبزی بازار ناکے برابر لگی ہے ۔ جوٹ ملوں میں لوگوں کی حاضری بھی کم درج کی گئی ہے ۔ یوں تو ریاستی حکومت پہلے ہی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کرچکی تھی ۔  ادھر جشنِ عید میلادالنبی کے موقعے پر کئی علاقوں میں اسلامی کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ جو بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ بانسبپڑیا اسلام پاڑہ سے خبریں ملی ہے کہ یہاں اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کی جانب جو اسلامی کوئز مقابلہ ہونے والا تھا اسے آج منسوخ کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ موسمی صورتحال دیکھنے کے بعد آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔    یہاں ایک بات کی ذکر ضروری ہے کہ اس بارش کی وجہ سے موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج ساتھ ہی چائے پان کی دکانوں میں بھی سردی محسوس کی گئی ورنہ جسطرح سے گزشتہ رات اچانک آیودھیا معاملے میں آج فیصلہ آنے کی خبر ملی اور صبح دس بجے

مسلمان پانچ ایکڑ زمین کا محتاج نہیں: گلزار اعظمی

Image
مسلمان پانچ ایکڑ زمین کا محتاج نہیں: گلزار اعظمی ممبئی 9/نومبر   بابری مسجد اور رام جنم بھومی معاملے میں آج سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ ظاہر ہونے کے بعد جمعیۃعلماء ہند قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے ممبئی میں اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان پانچ ایکڑ زمین کا محتاج نہیں ہے بلکہ مسلمانوں کی ثبوت و شواہد کی روشنی میں عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید تھی جو پوری نہیں سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں،لیکن فیصلہ میں کافی تضاد ہیں،جس سے ہم مطمئن نہیں ہیں۔ایسے موقع پر ہمیں قرآن کے اس حکم کو پیش نظر رکھنا چاہئے جس میں کہا گیا ہے کہ  ’بعض باتیں آپ کو ناپسند ہوتی ہیں لیکن وہ خیر کا پہلو لئے ہوئے ہوتی ہیں‘۔مسلمانوں کو مایوس نہیں ہونا ہے،اور ملک کے امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔ گلزار اعظمی نے مزید کہا کہ ہم سپریم کورٹ ثبوت و شواہد کی بنیاد پر اپنا حق لینے گئے تھے،پانچ ایکڑ زمین کی بھیک لینے نہیں۔مسلمانوں کو مسجد کی جگہ کسی کو فروخت کرنے یا تبادلہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہم نے مسجد کا تقدس بحا

سپریم کورٹ کل صبح 10.30 بجے ایودھیا کیس میں فیصلہ سنا دے گی

Image
 ایودھیا تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کل اپنا فیصلہ سنیچر کو دے گی۔  وضاحت کریں کہ ایودھیا کیس میں فیصلے کے پیش نظر ، مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔  ایودھیا تنازعہ کیس میں سپریم کورٹ کل اپنا فیصلہ سنیچر کو دے گی۔  وضاحت کریں کہ ایودھیا کیس میں فیصلے کے پیش نظر ، مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے۔  وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ایک عام مشورہ دیا گیا ہے۔  عہدیدار نے بتایا کہ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام حساس مقامات پر مناسب حفاظتی اہلکاروں کو تعینات رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔  عہدیدار نے بتایا کہ وزارت نے امن و امان برقرار رکھنے میں ریاستی حکومت کی مدد کے لئے اتر پردیش میں نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں (ہر ایک میں 100 کے قریب اہلکار) کو بھی کھڑا کیا ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے تمام وزرا سے بھی کہا کہ وہ ایودھیا فیصلے سے متعلق غیر ضروری بیانات دینے سے باز رہ

ریلوے پروٹیکشن فورس نے جعلسازوں کیلئے مہم چلائی

Image
کولکاتا‘8/نومبر، 2019: تہواروں کے موسم کے دوران ریزرو ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر تمام جنوب مشرقی ریلوے سے متعلق ریلوے پروٹیکشن فورس نے 26 اکتوبر تا 4 نومبر، 2019 کے دوران جعلسازوں کے خلاف ایک مہم چلائی۔ جس میں بہت سارے مشتبہ شناختی ثبوت کی شناخت کی گئی اور علاقائی انٹلی جنس کی مدد سے جعلسازوں کی بھی تلاش کی گئی جو زیادہ قیمتوں کے عوض مسافروں کو ریزرو ٹکٹیں فروخت کیا کرتے تھے۔  اس مہم کے دوران آر پی ایف نے براہ راست 199 مشتبہ مقامات کی شناخت کی اور 58 افراد کو حراست میں لیا ۔ تاہم جنوب مشرقی ریلوے سے منسلک 450662 روپئے پر مشتمل 222 لائیو ٹکٹیں اور 1049156 روپئے کے 631 استعمال شدہ ٹکٹوں کو قبضے میں لیا گیا۔یہ جنوب مشرقی ریلوے خطہ کی آر پی ایف کے ذریعہ ایک منظم مہم ثابت ہوئی۔ DRIVES AGAINST TOUTS BY RAILWAY PROTECTION FORCE .    

کابینہ سکریٹری نے مغربی بنگال اور اڑیسہ میں سخت طوفان ’بلبل‘ سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے این سی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی

Image
 نئی دہلی‘8/نومبر، 2019: بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی (این سی ایم سی) کی ایک میٹنگ آج کابینہ سکریٹری جناب راجیو گووا کی صدارت میں خلیج بنگال اور مغربی بنگال اور اڑیسہ کے متوقع طور پر متاثر ہونے والے ساحلی اضلاع میں سخت طوفان ’بلبل‘ سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ خلیج بنگال سے اٹھنے والے طوفان میں اب شدت پیدا ہوگئی ہے اور 10 نومبر 2019 کو علی الصباح اس کے مغربی بنگال کے ساحل سے گزرنے کی توقع ہے۔ اس دوران تیز اور تیز ترین بارش کے ساتھ 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کی تیز ہوائیں اور 1.5 میٹر تک اونچی طوفانی لہریں اٹھنے کی توقع ہے۔ مغربی بنگال اور اڑیسہ حکومتوں کے افسروں نے بتایا کہ انھوں نے اس کیلئے ضروری تیاریاں کرلی ہیں اور ایس ڈی آر ایف و فائر سروس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ مچھلی پکڑنے کے کام کو ملتوی کردیا گیا ہے اور نچلے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی 14 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ریاستوں کی درخواست پر مزید ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ وزارت د

زندگی کے لئے ایک قطرہ خون کسی تحفے سے کم نہیں ۔

Image
  ہگلی7/نومبر (محمد شبیب عالم )  ریاستی پولیس عوام سے خود کو جوڑنے میں کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتی ہے ۔ کھیل کود کے بعد اب خون عطیہ دینے میں جڑگئ ہے ۔ تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آج ہگلی ضلع کے موگرا تھانہ میں پولیس اور انکی فیملی کے ساتھ سوک وولنٹئرس بھی خون عطیہ کرنے میں حصہ لئے ۔ موگرا تھانہ کے او سی پرسانت چٹرجی بھی خون عطیہ کیا ۔ اس تقریب میں ان کے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیرمین پرسن ارجیتا سیل میونسپلٹی کے کونسلر امیت گھوش ۔ چنسورہ موگرا بلاک کے ترنمول رہنما دیبو برتا بسواس کے ساتھ دیگر اہم شخصیات شرکت کئے ۔ اس دوران خون عطیہ کرنے والوں کو فضائی آلودگی سے نجات پانے کے لئے پودا بھی تقسیم کیا گیا ۔ تقریب کے دوران ڈی این ٹی ڈی ایس پی نے کہا کہ ہگلی ضلع ایس پی کے ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں میں خون عطیہ کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ آج خون دینے کے لئے کافی تعداد میں پولیس انکی ٹیم کے ساتھ سوک وولنٹئر بھی سامنے آئے تھے مگر خون کلیکشن کرنے والے صرف 60عدد ریفل ہی لاپائے تھے ۔ اس وجہ سے صرف ساٹھ لوگوں نے ہی خون عطیہ کیا ۔ امید کرتا ہوں دوسرے تھانوں میں خون عطیہ کرنے و

چندن نگر میں سندور کھیل کے ساتھ عورتوں نے جگت دھتری کو الوداع کہا ۔

Image
  ہگلی7/نومبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے چندن نگر کا مشہور تہوار جگت دھتری پوجا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری آج ختم ہوا ۔ اس بار بنگالی ہندو عقیدت مندوں نے دو دنوں کے نومی کا مزہ لیا ۔ یوں تو یہ پوجا پورے بنگال میں منائی جاتی ہے مگر چندن نگر کے لئے یہ مہاپوجا کہا جاتا ہے اور یہاں کے عوام چاہے جس مزہب کے کیوں نہ ہوں وہ اس پوجا کی شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔ اس پوجا کی اہمیت اتنی بے کہ تین چار دنوں کے لئے چند جوڑی اضافی ٹرینں چلائی جاتی ہیں اسکے باوجود بھی ہرسال چندن نگر آنے جانے کے دوران ایک دو لوگ حادثے کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ اس سال بھی گزشتہ پانچ دنوں کے درمیان تین لوگوں کی موت ٹرین سے گرجانے کی وجہ سے ہو چکی ہے ۔ کثیر تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں جسکی وجہ سے کافی بھیڑ ہوجاتی ہے ۔ یہ پوجا طرح طرح کی کمکماتی روشنی مختلف قسم کے لائٹ اور لائٹ کے زریعے دنیاوی بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے جو واقعی دیکھنے لائک ہوتے ہیں ۔ آج جگت دھتری پوجا کی بھسان ہے رات بھر لوگ راستے کے دونوں کنارے کھڑے ہوکر روشنی کی نمائش دیکھتے ہیں ۔ ساتھ ہی جگت دھتری دیوی جو درگا کی شکل ہے اسے عورتیں آپس میں ایک دوسرے کو لال س

باشندگان بانسبیڑیا کے چالیس سالہ خواب توہوئے پورے مگر خواہش اب بھی ادھوری - تین ماہ گزرنے کے بعد بھی چوبیس گھنٹے کے درمیان ایک ہی ٹرین ۔

Image
  ہگلی7/نومبر  (محمد شبیب عالم ) جی ہاں بات تھوڑی عجیب لگ رہی ہے مگر سو فیصدی درست ہے ۔ بانسبیڑیا اور تربینی ریلوے اسٹیشن کے درمیان اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح  یکم جولائی کو ہوئی ۔ اس دن سے مشرقی ریلوے کی ہدایت کے مطابق ایک جوڑی ٹرین یعنی صبح آٹھ بجے ایک ٹرین رکے گی جو کٹوا سے چلکر ہوڑہ کو جائے گی اور پھر شام کو سات بجے کے قریب ایک ٹرین یہاں رکے گی جو ہوڑہ سے چلکر کٹوا کے جانب جائے گی ۔  اسی ہدایت پر پہلی تاریخ کو ریل انتظامیہ آکر افتتاحی تقریب منعقد کئے ۔ اس دن کا منظر دینکھنے کے قابل تھا ۔ خوشی کے مارے پورے علاقے میں جشن کا ماحول تھا ۔ وہ لازمی بھی تھا اس لئے کہ یہاں کے رہنے والے ہر ذات مذہب دھرم کے لوگ گزشتہ چالیس برسوں سے اپنی جاگتی آنکھوں میں یہاں اسٹیشن قائم کروانے کا خواب لیئے بیٹھے تھے اور وہ خواب آخر برسوں برس کی انتظار کے بعد پوری ہوئی تھی ۔  اس دن خوشی کے مارے غیرضروری طور پر ٹرین کی ٹکٹیں کاٹنے میں لگ گئے ۔ ٹکٹیں اتنی فروخت ہوئی کہ اسکا اندازہ ریل انتظامیہ کو بھی نہیں تھی اور اس دن پہلی ٹرین یہاں رکی اسکے ساتھ ہی شور وغل شروع ہوگیا ۔ اتنی خوشی شاید اس وقت بھی لوگوں

بارہ سالوں بعد جیل سے رہا ملزم نے جمعیۃ علماء دفتر پہنچ کر گلزار اعظمی سے ملاقات کی اور جمعیۃ علماء کا شکریہ ادا کیا

Image
ممبئی 7/ نومبر 26/11ممبئی دہشت گردانہ حملہ اور سی آر پی ایف حملہ میں ماخوز ملزم فہیم انصاری جسے دونوں مقدمہ میں دہشت گردی کے الزامات سے چھٹکارہ حاصل ہونے کے بعد گذشتہ کل بریلی جیل سے رہائی ملنے کے بعد وہ آج صبح ممبئی پہنچا اور پھر سہ پہر تین بجے دفتر جمعیۃ علماء پہنچ کر اسے قانونی امداد فراہم کیئے جانے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر فہیم انصاری اور اس کے اہل خانہ نے سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی اور ایڈوکیٹ شاہد ندیم سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ یکم نومبر کو رامپور کی خصوصی سیشن عدالت نے فہیم انصاری کو ایک جانب جہاں دہشت گردی اور ملک دشمنی کے الزامات سے بری کردیا تھا وہیں اسے جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں دس سالوں کی سزا سنائی تھی لیکن فیصلہ آنے تک فہیم انصاری بارہ سالوں کا طویل عرصہ جیل میں گذار چکا تھا لہذا جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد اسے جیل سے رہائی مل گئی۔ فہیم انصاری اور اس کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گلزار اعظمی نے کہا کہ وہ فہیم انصاری کو ملنے والی دس سالوں کی سزا کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے کیونکہ انہیں لگتا ہے جس طرح 26/11ممبئی دہشت گردانہ حملہ س

پوجاکےدرمیان چندن نگر پولیس کمشنر کی بڑی کامیابی پانچ سو راؤنڈ گولی نو پستول کے ساتھ تین کو گرفتار کیا ۔

Image
ہگلی5/نومبر (محمد شبیب عالم ) چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر اور انکی پوری ٹیم کو پوجا کے درمیان ایک اور بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ پانچ سو اٹھارہ راؤنڈ گولیاں نو عدد پستول کے ساتھ تین شرپسندوں کو بھی گرفتار کی ہے ۔ جس میں بنڈیل کے ترنمول رہنما دلیپ رام قتل معاملے میں ملوث دو لوگ بھی ہیں ۔    آج چنسورہ میں پولیس کمشنر ہمایوں کبیر اپنے دفتر میں ایک پریس میٹ کے دوران صحافیوں کے سامنے انہیں رو بہ رو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 29جون کو بنڈیل اسٹیشن پر دن کے اجالے میں دلیپ رام کا قتل ہوا تھا ۔ اس معاملے میں پہلے ہی چھ  لوگوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ انکا نام ہے سنجے مشرا ۔ ارجن سنگھ ۔ محمد نسیم عرف گڈو ۔ بیدناتھ رائے اور منگل یادو  لیکن اس قتل کی ماسٹر مائنڈ سکونتلہ دیوی عرف سمندری یادو ابھی بھی فرار ہیں ۔  انکی گرفتاری کے بعد چارج سیٹ داخل کرایاگیا ۔  ہمایوں کبیر نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسی دن سے کاروائی میں لگی تھی بعد میں پتہ چلا کہ اس قتل کے لئے سکونتلہ جن لوگوں سے رابطہ کی تھی اس میں محمد اکبر عرف ڈولے بھی ہے ۔ یہ سمندری یادو کا چھوٹا بیٹا آزاد یادو کا دوست ہے ۔ کمش

درگاپوجا کالی پوجا دیوالی اور چھٹ پوجا کے بعد چندن نگر میں جگت دھتری پوجا کی دھوم سی پی کی سخت نگرانی ۔

Image
  ہگلی4/نومبر (محمد شبیب عالم )  ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ماہ سے پوجا فیسٹیول کا دور چل رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں پورا مغربی بنگال درگاپوجا کے لئے جانا جاتا ہے ۔ وہیں ریاست کا الگ الگ علاقہ مختلف تہواروں کےلئے بھی جانا جاتاہے ۔ چاہے درگا پوجا ہو دیوالی ہو چھٹ پوجا ہو کارتک پوجا ہو چاہے جگت دھتری پوجا ہو ۔ گزشتہ کل چندن نگر مرکزی درگاپوجا کمیٹی کے جوئنٹ سیکریٹری سوبھوجیت ساؤ ایک پریس میٹ بلاکر بتایا کہ اس بار جگت دھتری پوجا سپتمی تین نومبر کو ہیں اسکے علاوہ اس سال نومی دو دنوں کا ہوگا جسکی وجہ سے یہاں ایک دن زیادہ پوجا کا لطف مغربی بنگال کے عوام اٹھائیں گے ۔ اس پوجا کو لیکر چندن نگر کے پولس کمشنر ہمایوں کبیر پاجا سے قبل علاقائی غریب بچوں میں کپڑے تقسیم کئے ۔ ساتھ ہی پوجا کے دوران سخت سیکوریٹی کا بھی بندوبست کئے ہیں ۔ دوپہر تین بجے کے بعد سے دوسرے دن صبح 6بجے تک راستے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ تمام پوجا منڈپوں کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے فلائنگ اسکواڈ بغیر ڈریس میں لیڈی پولیس بھی تائنات ہیں جو منچلوں پر نظریں رکھی ہوئی ہیں ۔ اس کے علاوہ جگہ جگہ ہیلپ ڈیکس بھی لگائے گئے ہیں ۔  گزشتہ ک

آج سے کولکاتا میں ہندوستان کی پہلی کثیر- مقام ، میگا- سائنس نمائش ’’وگیان سماگم‘‘ کی شروعات

Image
   کولکاتا‘4/نومبر، 2019: آج کولکاتا میںہندوستان کی پہلی کثیر-مقام، میگا- سائنس نمائش ’’وگیان سماگم‘‘ کا افتتاح مرکزی وزیر برائے سائنس و تکنالوجی ڈاکٹر ہرشن وردھن کیا۔یہ وگیان سماگم  کولکاتا میں 31 دسمبر، 2019 تک جاری رہے گا۔تاہم وگیان سماگم کا سفر ممبئی اور بنگلورو میں بھی رہا۔  وگیان سماگم کے انعقاد میں ڈی اے ای، ڈی ایچ ٹی، این سی ایس ایم، زیر تحت وزارت برائے ثقافت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اداروں کے ذریعہ فنڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف ہرش وردھن نے کہا کہ میگا سائنس پروجیکٹوں کے تحت نئی نئی ایجادات سے ہم روبرو ہوں گے یہ ایجادات ہماری روز مرہ کی زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔ فوٹو گرافی کے شعبے میں جدید تکنالوجیوں اور طبی سہولیات میں جدید آلات کے مفید استعمال سے بھی ہم فوائد حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس طرح کی سائنسی ایجادات کو فروغ دینے میں سائنسی اداروں کیلئے خصوصی طور پر امداد بہم پہنچائی ہے۔ انہوں نے فرانس میں بھی ہماری حصولیابیوں کو اجاگر کیا ہے جن میں آئی ٹی ای آر پروجیکٹ شامل ہیں۔ملک میں، میک ان انڈیاکو فروغ دینے کیلئے ای

بانسبیڑیا میں اسلامیہ گوٹس کمیٹی کے جانب سے آئندہ 9نومبر جشنِ عید میلادالنبی کے موقعے پر اسلامی کوئز مقابلہ ۔

Image
  ہگلی4/نومبر (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا اسلام پاڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب حسبِ روایت اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کے جانب سے جشنِ عید میلادالنبی کے پر مسرت موقع پر آئندہ 11ربیع الاول ۱۴۴۱ ھ بمطابق 9 نومبر بروز سنیچر ایک شاندار اسلامی کوئز مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔ یہ تقریب مذکورہ ادارہ کے ہال (اسلامیہ لاج ) میں بوقت بعد نماز ظہور مدرس مدرسہ رضائے حبیب غلام مصطفیٰ قادری کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔  اس تقریب میں حلیم صابر قطعہ نگار اخبار مشرق ۔ ممتاز انور کوئز ماسٹر ادیب و شاعر کولکاتا ۔ غلام محمد کونسلر آئی ڈی بی بنگال و بہار بطورِ مہمان خصوصی شریک ہونگے ۔  شرائط و ضوابط برائے کوئز   داخلہ کے لئے کوئی فیس نہیں  ۔ اس مقابلے کے امیدواروں کو گروپ Aاور B میں  تقسیم کیا گیا ہے ۔ گروپ Aمیں X سے اوپر درجات کے طالب علم شامل ہونگے ۔  گروپ B میں VI تا X درجات کے طالب علم شامل ہونگے ۔ بطورِ ثبوت اسکول کا آئی کارڈ کا زیروکس کاپی یا کوئی بھی ثبوت لازمی ہوگا ۔  گروپ A کو کسی بھی ثبوت سے مشتتشنی رکھا گیا ہے ۔ بیرونی طلباء بزریہ فون اپنا نام درج کروا سکتے ہیں۔ پروگرام کے دن اسکول کا کوئی بھی ثبوت لانا

چھٹ پوجا کے دوران عقیدت مندوں کاامڑا آستھا کا سیلاب ضلع انتظامیہ بھی رہی چوکس ۔

Image
  ہگلی3/نومبر (محمد شبیب عالم ) ریاست بہار کے بعد مغربی بنگال بھی چھٹ پوجا کےلئے جانا جانے لگاہے ۔ دن بدن جسطرح سے یہاں چھٹ پوجا کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اسے دیکھتے ہوئے کچھ لوگ کہنے لگے ہیں کہ بنگال اب چھٹ پوجا کے لئے بھی مشہور ہوجائے گا ۔ گزشتہ کل شام ہوتے ہی ضلع کے تمام گھاٹوں پر آستھا کا سیلاب امڑتے دیکھا گیا ۔ بانسبیڑ یا سے لیکر تیلنی پاڑہ بھدریشور چاپدانی رشڑا کون نگر کے گھوٹ پر لوگوں کا تانتا لگ گیا ۔  اس دوران پولیس کی بھی سخت چوکسی دیکھی گئی ۔ ضلع انتظامیہ پوری طرح سے ہر اس موڑ گلی چوراہے پر نظر رکھی ہوئی تھی جسکا راستہ سیدھے گھاٹ کی طرف جاتاہو ۔  بس آٹو  ٹوٹو گاڑیوں کے روٹ بھی کہیں بدل دیئے گئے تھے تو کہیں ایک دم سے بند کردیئے گئے تھے ۔ ریل انتظامیہ بھی ریل گیٹوں پر سیکوریٹی کا سخت انتظامات کی تھی ۔ ہر میونسپلٹی کے چئیرمین نائب چئیرمین و کونسلر لوگوں کی خدمت میں کھڑے دیکھائی دیئے ۔ چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا اپنے تمام کونسلروں کے ساتھ گھاٹ پر دیکھائی دیئے تو وہی رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجے ساگر مشرا اور نائب چئیرمین زاہد حسن خان اپنے کونسلر اور ترنمول ح

ویلنگٹن جوٹ مل مزدوروں کو چھٹ پوجاکے موقعے پر رشڑا میونسپلٹی کا تحفہ ۔

Image
  ہگلی یکم نومبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے تحت رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل کے مزدوروں کو تحفہ ۔ مزدور کالونی میں رہنے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد مزدوروں میں خوشی ۔   آج رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے یہاں ایک کمیونٹی بیت الخلاء کا افتتاح رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے ہاتھوں ہوا ۔ اس تقریب میں یہاں ترنمول کے بہت سارے رہنماء و حامیوں نے شرکت کیا ۔  اس دوران چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے بتایا کہ یہاں مزدوروں اور انکے بال بچوں کے لئے بیت الخلاء کا احتمام نہایت ہی بدترین تھا ۔ لوگوں کو خاصی دشواریاں ہوتی تھی ۔  جسے دیکھتے ہوئے رشڑا میونسپلٹی کی ذاتی فنڈ سے اسے تعمیر کیا گیا جسکی لاگت دس لاکھ روپئے کے قریب آئی ہے ۔      انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی کی تعریفیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں کی ترقیاتی کاموں کے وجہ سے یہ سب ممکن ہورہا ہے ۔ ساتھ ہی ہمارے مقامی ایم پی کلیان بنرجی نے بھی علاقائی ترقیاتی کام کو انجام دینے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ جسکی مثال آج بھی اور پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ۔  چئیرمین نے چھٹ جیسے مشہور تہوار کے متعلق کہا

بانسبیڑیا ڈینگو کے گرفت میں 18لوگ بیمار گجس جوٹ مل انتظامیہ صفائی کی بات پر مزدوروں کو قصور وار بتایا ۔

Image
ہگلی یکم / نومبر (محمد شبیب عالم ) بتایا جاتا ہے کہ ڈینگو ایک مہلک مرض ہے اور آج یہ مرض بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل اور اسکے قریبی علاقوں کو اپنے گرفت میں لے چکاہے ۔ تازہ تحقیق کے بنیاد پر ابھی تک 18لوگ اس مرض میں مبتلا ہونے کی خبر ملی ہے ۔  اسکے علاوہ بانسبیڑیا کو ایک نامعلوم بخار بھی لوگوں کو اپنی گرفت میں لئے ہوئے ہے ۔ یہ بخار زیادہ تر نوعمر لوگوں کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے ۔ جسکی وجہ سے ہر ایک گھر میں ایک سے زائد لوگ مریض بنے ہوئے ہیں ۔ مقامی اسپتالوں میں بیڈ کی قلت محسوس کی جانے لگی ہے ۔  گزشتہ کل بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی  آئی  سی امیت گھوش 19نمبر وارڈ کے کونسلر کے ساتھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم علاقے میں آئی اور ڈرین نالوں سے پانی نکال کر ٹیسٹ کیا اور بتایا کہ سوفیصد یہاں ڈینگو کا لاروا پایا گیا ہے ۔  اس جانچ کے بعد آج میونسپلٹی کے جانب سے ڈینگو مچھروں کو روکنے کے لئے ادویات کا استعمال کیا گیا ۔   ادھر ڈینگو کے وجہ سے مزدور کالونی میں رہنے والے لوگوں میں خوف دیکھا گیا ۔ اس دوران مزدوروں نے جوٹ مل انتظامیہ پر صاف صفائی کےلئے لاپرواہی کا الزام لگایا اور کہا کہ علاقے کے نالہ دن