ریلوے پروٹیکشن فورس نے جعلسازوں کیلئے مہم چلائی
کولکاتا‘8/نومبر، 2019:
تہواروں کے موسم کے دوران ریزرو ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس موقع پر تمام جنوب مشرقی ریلوے سے متعلق ریلوے پروٹیکشن فورس نے 26 اکتوبر تا 4 نومبر، 2019 کے دوران جعلسازوں کے خلاف ایک مہم چلائی۔ جس میں بہت سارے مشتبہ شناختی ثبوت کی شناخت کی گئی اور علاقائی انٹلی جنس کی مدد سے جعلسازوں کی بھی تلاش کی گئی جو زیادہ قیمتوں کے عوض مسافروں کو ریزرو ٹکٹیں فروخت کیا کرتے تھے۔
اس مہم کے دوران آر پی ایف نے براہ راست 199 مشتبہ مقامات کی شناخت کی اور 58 افراد کو حراست میں لیا ۔ تاہم جنوب مشرقی ریلوے سے منسلک 450662 روپئے پر مشتمل 222 لائیو ٹکٹیں اور 1049156 روپئے کے 631 استعمال شدہ ٹکٹوں کو قبضے میں لیا گیا۔یہ جنوب مشرقی ریلوے خطہ کی آر پی ایف کے ذریعہ ایک منظم مہم ثابت ہوئی۔
DRIVES AGAINST TOUTS BY RAILWAY PROTECTION FORCE .
|
Comments
Post a Comment