Posts

Showing posts from July, 2020

اگست ماہ کی پہلی تاریخ عام آدمی کیلئے بڑی راحت ملنے والی ہے

Image
اگست کے ماہ کی پہلی تاریخ عام آدمی کیلئے بڑی راحت لیکر آئی ہے کیونکہ ملک کی آیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر  کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں 14.2 کلوگرام والے غیر سبسیڈائزڈ ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 594  روپئے پر واقع ہے۔ دیگر شہروں میں بھی گھریلو رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت بھی مستحکم ہے۔ حالانکہ جولائی میں 4 روپئے تک کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔ اس سے پہلے جون کے دوران دہلی میں 14.2  کلوگرام والے غیر سبسڈائزڈ ایل پی جی سلینڈر 11.50روپئے مہنگا ہوگیا تھا۔ وہیں مئی میں 162.50 تک سستا ہوا تھا ۔   آئی او سی کی ویب سائٹ پر دی گئی قیمت کے مطابق دہلی میں سلینڈر کی قیمتیں گزشتہ مہینے یعنی جولائی کے مقابلے اگست میں مستحکم رکھی گئی ہے ۔   دہلی میں 14.2  کلوگرام والے بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 594  روپئے پر مستحکم ہے۔ اسی طرح ممبئی میں بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 594  روپئے ہے۔ چنئی میں 610.50 روپئے ہے۔ حالانکہ کولکاتہ میں سلینڈڑ کی قیمتیں 50  پیسی فی فیصد سلینڈر بڑھ گئی ہے ۔   19 کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت دہلی میں بغیر

میرا عہدہ اور اسٹامپ بدلا ہے میں نہیں ترقیاتی کام جیسے پہلے ہوتا تھا آج بھی ہورہا ہے اور آئندہ بھی ہوتا رہے گا : سریش مشرا

Image
  ہگلی30/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست کے کئی میونسپلٹی اور کارپوریشن کے ساتھ ہگلی ضلع کے بھی تمام میونسپلٹیوں کا بھی معیاد ختم ہوچکی ہیں اور سبھی میونسپلٹی میں ایڈمنسٹریٹ بیٹھا دیئے گئے ہیں ۔ لیکن اس میں اہم بات یہ ہے کہ اس بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ میں سابق چئیرمین نائب چئیرمین اور کئی کونسلر کو شامل کرکے پانچ لوگوں پر مشتمل بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ بنائی گئی ہے ۔ کونسلر کا پاؤر ختم ہوچکا ہے ۔ ایسے میں ترقیاتی کام کو لیکر کہیں کہیں باتوں بات میں چرچہ ہورہاہے اور کہیں کہیں کونسلر بھی کہتے ہیں کہ اب تو ہم کونسلر رہے نہیں تو کام کروانے میں تھوڑی دشواری ہوگی ۔  اس بات کو لیکر آج ایک ملاقات کے دوران چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین اور موجود بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرشن سریش مشرا سے بات ہوئی تو انہوں نے بلکل بےباک انداز میں کہا کہ میرا عہدہ بدلا ہے میں نہیں بدلا ہوں اور نہ ہی حکومت بدلی ہے ۔ چئیرمین بورڈ رہتے ہوئے جسطرح سے ترقیاتی کام انجام دیا جارہا تھا ۔ آج بھی اسی طرح سے ترقیاتی کام کو انجام دیا جارہا ہے اور آئندہ بھی ترقیاتی کام جاری رہے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی خ

معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے مسجدوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں : تپن داس گپتا

Image
   ہگلی30/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ریاستی وزیر زراعت مملکت و آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا ایک دفعہ پھر بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت کئی مساجد اور علاقوں میں سینیٹائز کرنے کے لئے تشریف فرمائے تھے ۔ جہاں وہ اپنی ہاتھوں سے مسجدوں کو سینیٹائز کرتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی مخصوص لوگوں کو ہینڈ سینیٹائز بھی تقسیم کیا ۔ اس دوران نمائندہ عوامی نیوز سے بات کرتے ہوئے تپن داس گپتا نے کہا کہ آئندہ سنیچر کو عیدالاضحیٰ کا تہوار ہے ۔ اسکے مدنظر ایک دفعہ پھر سے مسجدوں کے ساتھ ہنشیشوری مندر کو بھی سینیٹائز کیا گیا ۔  نمائندہ کہ سوال پر کہ کیا عید الضحیٰ کی نماز لوگ مسجدوں میں ادا کرسکتے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہاں اسی لئے تو مسجدوں کو سینیٹائز کیا ہوں ۔ لیکن انہوں نے اور کہا کہ معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے ہی مسجدوں میں نماز ادا کریں ۔ بھیڑ بلکل نہیں لگنی چاہئے ۔  ساتھ ہی انہوں نے اور کہا کہ آج غازی درگاہ ہنشیشوری مسجد ڈاکات کالی باڑی بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد جناتی مسجد سینیٹائز کیا گیا ۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے اسمبلی حلقے کے تمام مسلمانوں کو عید الضحیٰ کی پیشگی مبارکباد دیت

لاک ڈاؤن کے درمیان ڈنلپ کارخانے کا مزدور نے کیا خودکشی وجہ معلوم کرنے میں جٹی پولیس

Image
ہگلی29/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف لاک ڈاؤن چل رہا تھا ۔ زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں ہی تھے ۔ لیکن اسی درمیان ایک شخص کے خودکشی کی خبر ملنے سے علاقے میں ہلچل مچ گئی ۔  یہ واقعہ چنسورہ تھانہ کے تحت بانسبیڑیا رائے گلی کا ہے ۔  پینتالیس سالہ شرت بنرجی یہاں اپنی بہن بہنوئی کے گھر رہتا تھا ۔ یہ شخص شاہاگنج ڈنلپ کارخانے کا ملازم تھا ۔  آج دوپہر خود کے کمرے میں پھندے سے جھولتے ہوئے پایا گیا ۔  پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق شرت بنرجی   گزشتہ چودہ برسوں سے بند شاہا گنج ڈنلپ کارخانے کا ملازم تھا ۔ کارخانہ بند ہونے کے بعد سے بےروزگاری کی زندگی گزارتا تھا ۔ وہ گانے بجانے کا شوقین تھا اور کچھ دنوں سے اسی کو اپنے پیشہ کے طور پر اپنا لیا تھا جگہ جگہ کوئز پروگرام کرتا تھا ۔ ساتھ ہی اپنے گھر میں ہی روزانہ رات گئے تک گانا گاتا اور اس گانے کو یوٹیوب پر پوسٹ کرتا تھا اور صبح دیر سے اٹھنے کا عادی ہو گیا تھا ۔ گزشتہ رات بھی گانا گاتے اسے دیکھا گیا ۔ آج دن کو بارہ بجے تک اپنے کمرے سے جب باہر نہیں نکلا تو آخر میں گھر والے اسے آواز لگانے لگے ۔ مگر اندر سے جب کوئی آواز نہیں ملی تو لوگ حیر

ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا تیسرا دن بھی رہا کامیاب لیکن خلاف ورزی کرنے والوں سے راستے پر ہی کروائی ایکسرسائز

Image
ہگلی29/جولائی ( محمد شبیب عالم ) کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے بچانے کے لئے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا حکومت کے جانب سے اعلان کیا گیا تھا ۔ دوران ہفتے میں آج بروز بدھ واحد لاک ڈاؤن تھا ۔  گزشتہ ہفتہ میں دو دنوں کے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس جسطرح سے چوکسی دیکھائی دی تھی ۔ ٹھیک اسی طرح سے آج بھی صبح سے ہی ضلع کے تمام گلی محلوں راستوں اور چوراہوں پر پولیس سخت ڈیوٹی انجام دیتی نظر آئی ۔  آج بھی صبح سے بازار دکانیں بند رہیں ۔ راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی مکمل طور پر بند دیکھنے کو ملی ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق آج بھی ضروری خدمات میڈیکل اسٹور ڈسپینسریاں کھلی رہیں ۔  ان جگہوں پر لوگوں کی قطاریں دیکھی گئی ۔ موسمی بخار سردی زکام اور دیگر مسائل سے پریشان لوگ ڈاکٹروں کے چیمبر کے سامنے کھڑے دیکھائی دیئے ۔  اس موقعے پر پولیس بھی پہچ گئی ۔ جہاں لوگوں کے ساتھ ڈاکٹروں کو بھی معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کی گزارش کی ۔ لوگوں سے دوری قائم رکھ کر دوا علاج کرنے کے لئے گزارش کیا ۔ ساتھ ہی بغیر ماسک کے لوگوں کو ماسک پہننے کو بھی کہا ۔ وہیں ۔ سیوڑا پھولی کے علاقے میں پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے وال

شادی میں شرکت مہنگی پڑ گئی، 20 افراد کورونا میں مبتلا

Image
ابوظبی میں  شادی میں مہمانوں کو شرکت مہنگی پڑگئی۔ 20 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔  الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں شرکت اور سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے ایک خاندان اور ان کے ہمسایوں میں سے 20 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔  ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے ایک وڈیو جاری کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ابوظبی کا ایک خاندان تمام حفاظتی تدابیر کی پابندی کررہا تھا۔ انتہائی ضرورت کے تحت ہی خاندان کا کوئی فرد ہی انتہائی ضرورت کے تحت گھر سے باہر جاتا تھا۔  ایک رشتہ دار کی موت واقع ہوگئی۔ خاندان کا ایک فرد تعزیت کے لیے گیا جہاں متوفی کا بھائی کورونا وائرس میں مبتلا تھا لیکن وائرس کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی تھیں اس سے اس کا ملنا جلنا ہوا ۔  ابوظبی پبلک ہیلتھ سینٹر نے مزید بتایا کہ چند روز بعد اس خاندان نے اپنی ایک بیٹی کی شادی تقریب منعقد کی۔ محدود پیمانے پر مہمان مدعو کیے گئے مگر سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ کسی نے بھی شادی کی تقریب کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی۔ تقریب کے دو ہفتے بعد خاندان کے افراد اور ان سے ملنے جلن

فرفرا میں عالم فاضل ہائی مدرسہ سیکنڈری ہائر سیکنڈری کے طالب علموں کا استقبالیہ دیا گیا

Image
ہگلی27/جولائی ( محمد شبیب عالم ) مدرسہ اساتذہ تنظیم ضلع ہگلی کے جانب سے آج فرفرا میں عالم فاضل ہائی مدرسہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے طالب علموں کو استقبالیہ دیا گیا ۔ جہاں معاشرتی فاصلے کو خیال میں رکھکر ہی تقریب منعقد کی گئی سبھی کے چہروں پر ماسک نظرآئے ۔  یہاں 2020 کے عالم فاضل مدرسہ ہائی مدرسہ اور ہائی سیکنڈری کے کامیاب و نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا ۔  تقریب کا افتتاح مولانا عبیدالرحمن نے تلاوت کلامِ پاک سے کی ۔  اس تقریب کا انعقاد ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر ہگلی ضلع سیکریٹری سید سجاد حسین کی رہنمائی میں ہوئی ۔ انہوں نے بچوں کو اعزاز دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن اس بات پر بھی غور کرےگی کہ کس طرح پریشان طالب علموں کے لئے تعلیمی امداد فراہم کی جائے تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے ۔  تقریب کی صدارت ریاستی کمیٹی کے صدر رفیق الاسلام نے کی ۔ اس موقعے پر فرفرا گرام پنچایت کے اسکول کے ماسٹر شمیم احمد ، سید صفات حسین بھی شرکت فرما تھے ۔  اس دوران مہمانوں نے اپنی مختصر اور خوبصورت تقریروں کے زریعے مدرسہ نظامِ تعلیم اور

لاک ڈاؤن کے معاملے میں سبھی سیاست داں اندھیرے میں ہیں یا عوام کو اندھرے میں رکھے ہیں ؟ : محمد خورشید عالم دہلوی

Image
ہگلی27/جولائی ( محمد شبیب عالم ) جسطرح کورونا کی کوئی دوا اب تک ایجاد نہیں ہوئی ہے اور اسکے لئے ملک بیرون ملک سب اندھرے میں ہاتھ پیر مار رہیں ہیں ۔ اسی طرح سے لاک ڈاؤن کے معاملے میں سبھی اندھیرے میں ہیں ۔  ہر سیاست داں کورونا سے لڑنے کی بات کررہا ہے ۔ مگر کورونا سے مقابلہ کرنے میں کسی کی ایک جیسی پالیسی نظر نہیں آرہی ہے ۔ کسی صوبے میں تالا بندی ( لاک ڈاؤن ) جزوی طور پر ہے تو کہیں بہت سختی سے عمل درآمد ہورہا ہے ۔  یہ باتیں سابق ٹیچر و سماجی کارکن محمد خورشید عالم دہلوی نے کہا انہوں نے لاک ڈاؤن کی پالیسی پر یہیں نہیں رکے اور کہا کہ یوپی میں لاک ڈاؤن کا قانون الگ تو بہار میں کچھ اور طریقے سے ۔ وہیں دہلی میں الگ قسم کی پابندیاں ہیں تو مغربی بنگال میں الگ قسم کی ۔ کسی کو بھی کچھ بھی ابھی تک معلوم نہیں ہے کہ کورونا سے بچنے کے لئے کیسے کیا کارگر ثابت ہوگا ۔  جس کو جس طرح سے سمجھ آرہی ہے وہ اپنے طور پر لوگوں پر پابندی ( لاک ڈاؤن ) لگادیتا ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے unlock کی بات ہوئی تو لوگوں نے راحت محسوس کیا ۔ مگر بعد میں پتہ چلا کہ صوبائی حکومت پر یہ تھوپ دی گئی کہ وہ اپنے طریقے سے لاک

‎ڈاکٹر ذاکر نائک کا مندروں سے متعلق اسلام کے بیان اگر نائک محبت کو عام نہیں کرسکتے تو نفرت کو فروغ نہ ددیں : امپار

Image
نئی دہلی: متنازعہ مذہبی استاد ڈاکٹر ذاکر نائک کے اسلام آباد میں مندروں کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ، ہندوستانی مسلمانوں کے ترقی و اصلاحات نے کہا کہ اس طرح کے بیانات ملک اور دنیا کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔ امپار نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک نے پچھلے چند مہینوں میں جس طرح کے بیانات دیئے ہیں اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے ، اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے رہے ہیں. امپار نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کوئی مسلمان ان بیانات کی حمایت نہیں کرسکتا ، کیونکہ اسلام میں اس طرح کے بیانات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔      ترقی و اصلاحات کے لئے ہندوستانی مسلمانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قرآن مجید میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے اور بہت ساری آیات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ انسان جس طرح سے چاہے اپنے مذہب کی پیروی کرسکتا ہے۔ کوئی بھی اسے دوسرے مذہب کی پیروی کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ امپار نے کہا ہے کہ اسلام کے بارے میں واضح نظریہ ہے اور قرآن مجید میں اس کا تذکرہ کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں جنہوں نے آپ کو آپ کے گھروں سے بے دخل

کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا،ملک کے عوام ذرا بھی کوتاہی نہ برتیں:مودی

Image
ئی دہلی،26 جولائی /  وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کوویڈ19 کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان ملک کے عوام کو اتوارکو آگاہ کیا کہ کورونا کا خطرہ پہلے سے کم نہیں ہوا ہے لہذا لوگوں کو بہت صبر و تہمل کے ساتھ مسلسل ماسک پہننا چاہئے اور ذرابھی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے مسٹر مودی نے آکاشوانی پر نشر اپنے پروگرام من کی بات میں کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پورے ملک نے متحد ہوکر جس طرح کورونا سے مقابلہ کیا ہے،اس نے متعدد خدشوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔آج ،ہمارے ملک میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلے بہتر ہے،ساتھ ہی ہمارے ملک میں کورونا سے ہونے والی شرح اموات بھی دنیا کے زیادہ تر ملکوں سے کافی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ایک بھی شخص کو کھانا تکلیف دہ ہے،لیکن ہندوستان اپنے لاکھوں عوام کی زندگی بچانے میں کامیاب بھی رہا ہے۔ وزیراعظم نے لوگوں متنبہ کیا،’’کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔کئی مقامات پر یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ہمیں بہت ہی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ہمیں یہ دھیان رکھنا ہے کہ کورونا اب بھی اتنا ہی خطرناک ہے،جتنا شروع میں تھا،اسی لئے ہمیں پوری احتیاط برتنی ہے۔چہرے کوماسک سے ڈھ

لاک ڈاؤن کا دوسرا دن زندگی کی رفتار تھم گئی خلاف ورزی کرنے والوں کی ہوئی گرفتاری

Image
ہگلی25/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کو تیزی سے بڑھتے دیکھ کر حکومت نے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ۔ آج اسکا دوسرا دن رہا ۔ اگر آج بھی مجموعی طور پر کہا جائے تو ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع کے عوام بھی ممتابنرجی کی ہدایت پر مکمل طور پر عمل کرتے دیکھائی دیئے اور لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا ۔ وہیں صبح سے ہی ضلع کی پولیس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی بھی کثر نہیں چھوڑی ۔ تارکیشور سے لیکر اترپاڑہ اور گپتی پاڑہ سے لیکر چنسورہ چندن نگر کے مختلف علاقوں چوراہے پر پولیس چوکس نظر آئی اور باہر نلکے والوں سے وجہ پوچھتی نظر آئی ۔ اس دوران کتنوں کو گھر واپس بھیجی تو کتنوں کو پولیس وین میں بیٹھا کر تھانے لے گئی ۔  اس دوران چنسورہ کے علاقے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ایک سبزی فروش وین پر گلیوں میں سبزی فروخت کرتے نظر آیا پولیس اسے گرفتار کی اور سبزی فروش کو گاڑی میں بیٹھا کر پولیس خود سبزی وین کو چلاتے ہوئے تھانے پہونچی یہ ایک عجیب نظارہ تھا ۔ وہیں کچھ علاقوں میں پولیس کی گاڑی دیکھکر لوگ بھاگتے دیکھائی دیئے ۔ مگر پولیس کہاں کم تھی اپنی پوری اینرجی کے ساتھ دوڑ لگاکر بند

کورونا سے نہیں بھی مرے تو سانپ کیڑے مکوڑوں ڈینگو سے ضرور مرجائیں گے : مقامی باشندے

Image
ہگلی24/جولائی ( محمد شبیب عالم ) لوگ کورونا اور لاک ڈاؤن کی مار سے پہلے ہی پریشان ہیں اب سی درمیان بارش کے پانی علاقے میں سیلابی صورتحال اختیار کر لیا ہے ۔ جسکی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے گھروں میں چولہا جلنا تک مشکل ہوگیا ہے ۔  یہ واقعہ ہے چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 30 بلکولی اترپاڑہ کے علاقے کا ۔  جہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش دو روز قبل ہوئی تھی ۔ لیکن تب سے آج تک پورے علاقے میں گھٹنوں تک پانی جمع ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سیلابی صورتحال کی وجہ سے سانپ کیڑے مکوڑے بھی پریشان کررہے ہیں ۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی خوف ستا رہا ہے کہ کورونا سے موت ہو یا نہ ہو مگر سانپ یا کسی زہریلے کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے سے ضرور مرجائیں گے ۔ یا پھر ڈینگو سے ہماری موت ہوجائے گی ۔  علاقائی لوگوں کا یہ بھی الزام ہےکہ گزشتہ تیس برسوں سے برسات کے موسم میں ہماری مصیبتیں شروع ہوجاتی ہے اور ہمیشہ ہی میونسپل انتظامیہ سے شکایت کرتے ہیں مگر نتیجہ زیرو ہی نکلتا ہے ۔  آج ایک بار پھر مقامی لوگوں نے سخت احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس بات کی خبر ملتے ہی چندن نگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر رام چکرورتی متاثرہ

ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا پہلا دن مگر جوٹ ملیں کھلی رہیں خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس کی سختی یہ کیسا لاک ڈاؤن : عوام

Image
ہگلی23/جولائی ( محمد شبیب عالم )  ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق آج بروز جمرات ہفتہ واری لاک ڈاؤن کا پہلا دن تھا ۔ صبح سے ہی بانسبیڑیا سے لیکر آدی سپتو گرام ، موگرا ، بوڑوپاڑہ ، ہگلی ، کھادیناموڑ ، چنسورہ ، سوگندھاموڑ ، چندن نگر ، بھدریشور ، چاپدانی ، سیرامپور ، رشڑا ، اترپاڑہ ، کوننگر ، چنڈی تلہ ، آرم باغ ، تارکیشور اور کے علاوہ ضلع کے تمام گلی محلوں میں مختلف تھانے کی پولیس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے چوکس نظر آئی ۔  غیرضروری طور پر باہر نکلنے والوں کو واپس گھر لوٹائی ۔  اسکے ساتھ ہی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کان پکڑکر اٹھ بیٹھ کروائی ۔ وہیں صبح سے ہی ضلع کے تمامی بازار  دکانیں بند رہیں ۔  لوگ پوری طرح سے لاک ڈاؤن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں ہی قید رہے ۔ یہاں تک کہ بچے بچیاں ٹیوشن تک بھی نہیں گئے ۔  اسطرح سے مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ہفتے واری لاک ڈاؤن کا یہ پہلا دن کامیاب رہا ۔  لیکن وہیں دوسری جانب بہت سارے لوگوں میں اس بات کی ناراضگی دیکھی کہ حکومت کی جانب سے سختی کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی بات کہی گئی تھی ۔ مگر جوٹ ملیں کھلی رہیں آخر کیوں کیسے ۔ اسکے لئے کو

آج سے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا افتتاح پولیس ضلع انتظامیہ چوکس گلی محلوں میں مائک سے کیا اعلان

Image
ہگلی22/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ایک لمبے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے ہفتہ وار لاک ڈاؤن شروع ہونے جارہا ہے ۔  ریاست میں تیزی کے ساتھ بڑھتے کورونا وائرس کے مدنظر ریاستی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہفتے میں دو دن مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کو کہا گیا ہے ۔  جسکی کا افتتاح آج بروز جمرات سے ہو رہا ہے ۔ ساتھ ہی اسی ہفتے سنیچر ( ہفتہ ) کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہے گا ۔ اسکے بعد آئندہ ہفتہ بھی لاک ڈاؤن رہے گا اسکے لئے فلحال بدھ کا دن مکرر کی گئی ہے اور اسی ہفتے دوسرے دن لاک ڈاؤن کےلئے آئندہ سوموار کو حکومت کے جانب سے اطلاع کی جائے گی ۔   یہ لاک ڈاؤن نہایت ہی سخت ہوگا ۔ اس دوران صرف ایمرجینسی ضروریات جیسے دوا کی دکانیں ، اسپتال ، میڈیکل اسٹور ، اخباری ہاکر ، میڈیا پرسن کو باہر نکلنے کی چھوٹ رہے گی ۔   وہیں اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کے لئے آج ضلع کے مختلف تھانے کے جانب سے پولیس وین ، ٹوٹو ، آٹو پر مائک کے زریعے پولیس گلی محلوں میں اعلان کرتی نظر آئی اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان ہرگز باہر نہیں نکلیں سوائے ایمرجینسی کے ورنہ پولیس کے جانب سے سخت کاروائی کی جا سکتی ہے ۔  آج صبح

چنسورہ اباٹ شیشو حال اسکول کے گارجین کا نعرہ نو اسکول نو فیس نو انکم

Image
ہگلی22/جولائی ( محمد شبیب عالم ) جب سے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن شروع ہوئی ہے ۔ تب سے ہر شخص کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے ۔ کتنے سارے لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا ہے ۔ بہت سارے لوگوں کو تنخواہ مناسب اور وقت پر نہیں مل رہی ہے ۔ بہتوں دفتر کاروبار بند ہوچکے ہیں ۔ ایسے میں جہاں ایک وقت کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیا ہے تو وہ بچوں کے تعلیمی اخراجات کیسے پورا کرپائیں گے ۔ آج یہی وجہ ہے کہ آئے دن ملک و ریاست کے کونے کونے سے گارجین اسکول کے سامنے فیس معافی یا رعایت کرنے کے مطالبات کو لیکر احتجاجی مظاہرے کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ آج اسی فہرست میں چنسورہ امام باڑہ کے بلکل سامنے اباٹ شیشو حال ( اسکول ) کے گارجین احتجاجی مظاہرہ کرتے دیکھائی دیئے ۔ قریب درجنوں گارجین اسکول گیٹ کے سامنے پرنسپل کے خلاف آواز بلند کرتے دیکھائی دیئے گلے ہاتھوں میں پلےکارڈ تختی لٹکائے مظاہرہ کررہے تھے ۔ جس پر لکھا تھا نو اسکول ، نوفیس ، نو انکم  ۔    حالانکہ انکا یہ مظاہرہ زیادہ دیر تک نہیں چلا پولیس کو جیسے ہی اطلاع ملی وہ موقعے پر پہونچ گئی اور گارجین کو ہٹایا ۔    اس معاملے میں پرینکا نیوگی نامی گارجین نے تفصیل

شہیدوں کے لہو ہی محاذی حکومت کے خاتمے کی بنیاد رکھی : سریش مشرا آج پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ترنمول کے جانب سے یومِ شہداء منائی گئی شہروں کے نام کی فہرست پر پھول مالا چڑھا یا گیا ۔

Image
  ہگلی21 / جولائی ( محمد شبیب عالم ) ترنمول شہید دیوس کا ستائیس واں سال کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسطرح سے نہیں منائی گئی ۔ جسطرح سے پہلے منائی جاتی رہی ہے ۔  لاک ڈاؤن کی صورتحال کو خیال میں رکھتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی اپنے کارکن و ایم پی سے لیکر ایم ایل اے ضلع بلاک میونسپل پنچایت سطح کے تمام رہنماؤں کو ہدایت کردی تھی کہ اس سال یومِ شہادت بلکل سادگی کے ساتھ منانی ہے ۔  آج اسی بات پر عمل کرتے ہوئے ۔ ہگلی ضلع کے تمام ترنمول رہنماؤں کو یومِ شہداء مناتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ممتا کے ہدایت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب تمام لیڈران کارکنان اپنے اپنے پارٹی دفتر کے سامنے پرچم کشائی کئے اور اور آج سے ستائس سال قبل 1993 میں احتجاج کے دوران کل تیرہ ترنمول کارکنان شہید ہونے تھے ۔ بندن داس ، موراری چکرورتی ، رتن منڈل ، بسواناتھ رائے ، کلیان بندھوپادھیا ، اسیم داس ، کیشو بیراگی ، شریکانت شرما ، دلیپ داس ، پردیپ رائے ، محمد عبد الخالق ، رنجیت داس اور اینو مترا کے نام کی فہرست پر عقیدت کے پھول چڑھاتے دیکھائی دیئے ۔  رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان اپنے دفتر مائتر

بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ ایچ ایس میں غیرمعمولی کارنامہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات

Image
ہگلی21/جولائی ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میں واحد اردو ہائر سیکنڈری اسکول آئی ایم ہائی مدرسہ کا ریزلٹ پچاسی اشاریہ بیالیس فیصد رہا ۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے درمیان اس سال کا امتحان طالب علموں کے لئے تھوڑا مشکل ضرور رہا ۔ اسکے باوجود بھی آئی ایم ہائی مدرسہ کے طالب علموں نے غیرمعمولی کارنامہ پیش کیا ۔ جسکے لئے وہ یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ایک بار پھر سے ثابت کردیا کہ محنتی طلباء و طالبات ہمیشہ امتحانات میں کامیابی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے پابند ہوتے ہیں ۔ بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ میں اول مقام حاصل کرنے والی شاہین پروین بنت معین الدین انصاری جس نے 464 نمبروں کے ساتھ 93 فیصد مارکس حاصل کی ہے ۔ شاہین دسویں جماعت میں بھی نمبر ون رہی ہے ۔  اسکے علاوہ محمد شہزاد ولد ضابر حسین 454 نمبر کے ساتھ 91 فیصد مارکس پاکر دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔  تیسرے نمبر پر سید فرحان صلاح الدین ولد محمد صلاح الدین نے 444 نمبر کے ساتھ 89 فیصد مارکس پایا ہے ۔  اسکے بعد محمد احسان انصاری ولد عرفان انصاری 437 نمبر کے ساتھ 87 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔  نازنین پروین بنت

ریاست میں کورونا کا علاج ٹھیک سے نہیں ہورہاہے یہ شکایت ناقابلِ برداشت ہے ۔ جو ریاست بی جے پی کے ماتحت ہیں وہاں کے بارے میں کیوں نہیں کہتے : چندریما بھٹاچاریہ

Image
ہگلی19/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج چنسورہ کے جوڑا گھاٹ پر ہگلی ضلع خاتون ترنمول کے جانب سے شامیانہ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ریاستی وزیر محترمہ چندریما بھٹاچاریہ نے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہیں ۔    اس سے قبل انہوں نے کہا کہ امفان طوفان کی وجہ سے ریاست کی سرسبز ہریالی کو بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔ جسکی وجہ سے آئندہ دنوں ریاست میں فضائی آلودگی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔  اسی سے بچنے کے لئے ممتابنرجی کی ہدایت پر مہیلا ترنمول کانگریس کے جانب سے ریاست بھر میں کل ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔  گزشتہ پندرہ جولائی سے یہ تقریب جاری ہے ۔ آج اسی سلسلہ میں چنسورہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں میں شامل ہوکر پودے لگاکر خوشی اور فخر محسوس کررہی ہوں ۔  آج کی اس تقریب میں مہیلا ترنمول کانگریس کی مقامی رہنماء میتا چٹرجی کے علاوہ چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کے علاوہ دیگر ترنمول رہنماء اور سیکڑوں کارکنان شامل ہوئے ۔ جہاں چندریما بھٹاچاریہ بھی اپنے ہاتھوں سے پودا لگائیں ۔     اس دوران صحافیوں کے ایک سوال پر کہ ریاست میں جتنی تیزی کے ساتھ مرض بڑھتا جارہ

کون نگر کنہائی پور گرام کے تالاب میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں ہلچل

Image
  ہگلی18/جولائی ( محمد شبیب عالم ) سنیچر کی صبح ہگلی ضلع کے کون نگر کنہائی پور گرام پنچایت ہائی اسکول کے قریب تالاب میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں شور غل کے ساتھ ہلچل سی مچ گئی ۔  بتایا گیا ہے کہ سسٹی پوکھر ( تالاب )  میں ایک خاتون کی لاش پانی کی سطح پر تیرتی ہوئی پائی گئی ہے ۔   جب مقامی لوگوں نے اس لاش کو دیکھا فوراً کنہائی پور پولیس پھاڑی کو اطلاع کیا ۔  اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور لاش کو برآمد کرنے کے بعد ابتدائی جانچ کے لئے ہیلتھ سینٹر لے گئی ۔ جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ بہت پہلے ہی اسکی موت ہوچکی ہے ۔  لیکن مقتول کی شناخت نہیں ہو پائی ۔  اندازے کے متعلق اسکی عمر چالیس سال کے قریب ہوگی ۔ وہ سبز رنگ کے چھاپے والی نائیٹی پہن رکھی تھی ۔  لیکن اس کے چہرے پر خون کے داغ دھبے بھی تھے ۔  علاقائی لوگوں کو بھی شناخت کرنے کے لئے بلایا گیا مگر کسی نے بھی نہیں پہچانا ۔   کنہائی پور پھاڑی کی پولیس لاش کی پوسٹ مارٹم کےلئے سیرامپور والس اسپتال لے گئی ہے ۔  اس خاتون کی موت کیسے ہوئی ؟ قتل ہے ؟ یا خودکشی ؟ پولیس معاملے کی تحقیق میں لگ گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ لگان

کورونا چاہے جتنا پیر پھیلالے ہماری ترقیاتی کاموں میں رخنہ نہیں ڈال سکتا : سریش مشرا

Image
ہگلی18/جولائی ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیرپرسن سریش مشرا آج 21 نمبر وارڈ میں پندرہ سو گھروں کے لوگوں کے لئے پانی کے قلت دور کرنے کے لئے مینی پمپ بیٹھانے کا کام شروع کروایا ۔ وہیں پر عوامی نیوز کے نمائندے کے ساتھ خصوصی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کورونا چاہے اپنا پیر جتنا پھیلالے میری ترقیاتی کاموں میں رخنہ نہیں ڈال سکتا ہے ۔  انہوں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پمپ کو لگانے میں کل 6 لاکھ تیس ہزار روپئے کی لاگت آئے گی ۔  اس سے قبل 14 نمبر وارڈ میں قریب ساڑھے سات سو میٹر پختہ راستے کی ڈھلائی کی گئی ہے ۔ جس میں 22لاکھ روپئے خرچ ہوئے ہیں ۔ اسکے بعد 19 نمبر ورڈ میں بھی ایک راستے کی ڈھلائی بہت جلد شروع کی جائے گی ۔  انہوں نے اور کہا کہ یہ سارے کام بہت پہلے ہوچکے ہوتے مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے میٹریل نہیں ملنے سے تاخیر ہوئی ہے ۔  ان سے پوچھا گیا کہ لاک ڈاؤن کے علاوہ کورونا وائرس کے دور میں عوامی خدمت کیسے کررہے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں ۔ ہر کسی کے ذہن میں اس مرض کو لیکر خوف بنایا رہتا ہے

کورونا کے مدنظر چنسورہ میں آج سے روزانہ سینیٹائز شروع خوفزدہ نہ ہوں حکومت آپکے ساتھ ہے : اسیت مجمدار

Image
  ہگلی16/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرول  ڈیزل  رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ترنمول کا احتجاجی مظاہرہ اور جلوس نکالی گئی ۔      آج چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کے رہنمائی میں ایک بار پھر عالی شان احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔  یہ احتجاجی جلوس چنسورہ کے پیپل پاتی موڑ سے شروع کی گئی اور کامار پاڑہ موڑ پر اختتام پزیر ہوا ۔  آج کی اس احتجاجی جلوس میں ایم ایل اے کے علاوہ چنسورہ میونسپلٹی کے سابق چئیرمین گؤری کانتو مکھرجی چنسورہ شہر ترنمول کانگریس کے صدر سنجیو مترا اور ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے قدم سے قدم ملاتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔   اس موقعے پر ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا کہ مرکزی حکومت پیٹرول  ڈیزل کے ساتھ رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کرکے ملک کے عوام پر مالی بوجھ ڈال رہی ہے ۔ اسکے علاوہ ریلوے کو غیرسرکاری کرنے ، کوآپریٹیو بینک کو غیرسرکاری کرنے میں لگی ہے ۔ جبکہ آج پورے ملک کے عوام کورونا لاک ڈاؤن کی مارجھیل رہے ہیں ۔ ضرورت ملک کے عوام کی خدمت کرنے کی تھی

جہازرانی کی وزارت نے کولکاتہ بندرگاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں جدید ترین آگ بجھانے والی سہولیات کے 107 کروڑ روپئے منظور کئے‎

ئی دہلی،   14 /جولائی 2020 ۔ جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کولکاتہ بندرگاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس کے 5 گھاٹوں (جیٹی) پر جدید ترین آگ بجھانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے 107 کروڑ روپئے منظور کئے۔ ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں آگ بجھانے والی جدید قسم کی سہولیات سے پیٹرو -  کیمیکل مصنوعات کے نقل و حمل کے کام کی انجام دہی میں مدد ملے گی۔ آگ بجھانے کی موجودہ سہولت، ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کے رکھ رکھاؤ کے تناظر میں پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے آئل انڈسٹری سیفٹی ڈائریکٹوریٹ (او آئی ایس ڈی) کی رہنما ہدایات کے مطابق نہیں ہے۔ جہازرانی کی وزارت نے سبھی اہم بندرگاہوں پر کارگو آپریشن کی سیفٹی اور سکیورٹی کو ترجیح دی ہے۔ یہ آگ سے تحفظ کے لئے عالمی معیارات پر عمل درآمد کی سمت میں ایک قدم ہے۔ ہلدیہ ڈوک پر مستقبل قریب میں ایل پی جی اور ایل این جی کارگو کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندازہ ہے۔ کولکاتہ بندرگاہ پر آگ بجھانے سے متعلق جدید ترین بنیادی ڈھانچہ، او آئی ایس ڈی کی رہنما ہدایات کے مطابق محفوظ طریقے سے پیٹرو – کیمیکل سامانوں کے بندوبست

نبارڈ مغربی بنگال میں 300 ای پی ایف او کوترقی دے گا حکومت مغربی بنگال کو مائیکرو آبپاشی کے تحت 276 کروڑ روپئے کی منظوری امفان سے نقصان پہنچادیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے حکومت مغربی بنگال کی تجویز پر نبارڈ، ڈبلیو بی آر او غور کررہاہے

Image
کولکاتا‘14جولائی۔2020: پچھلے تین سالوں میں ، مغربی بنگال کے علاقائی دفتر (ڈبلیو بی آر او) کے کاروبار کا حجم 2017-18 میں 3،383 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2019-20 میں 12،094 کروڑ روپے ہوگیا ہے ، جس میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نبارڈ ، ہر سال اس کے دیہی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ (RIDF) کے تحت دیہی انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے مغربی بنگال حکومت کو 1،200 کروڑ روپے سے زیادہ کی پابندی عائد کرتا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ، نبارڈ نے آر آئی ڈی ایف کے تحت 143 کروڑ روپئے کی رقم تقسیم کی ہے۔ یہ بات آج نبارڈ کے چیف جنرل منیجر شری سبرتو منڈل نے بینک کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ شری منڈل نے مزید بتایا کہ نبارڈ سپر سائیکلون امفان سے نقصان پہنچا دیہی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کیلئے حکومت مغربی بنگال کی طرف سے 1028 کروڑ روپے کے پیکیج کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ شری منڈل کے مطابق ، COVID-19 وبائی امراض کی وجہ سے دیہی مالیاتی اداروں کو درپیش لیکویڈیٹی پریشانی پر قابو پانے کیلئے نبارڈ ڈبلیو بی آر او نے کاشتکاروں کو قرض فراہم کرنے اور مالی اعانت کیلئے مالیاتی اداروں ک

رشڑا کو گرین و کلین شہر بنانے کے لئے لوگوں میں پانچ ہزار پودا تقسیم کیا گیا

Image
ہگلی14/جولائی ( محمد شبیب عالم ) پودا لگائیں ماحولیات کو سرسبز بنائیں ۔ یہ کہنا ہے رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کا ۔  آج رشڑا میونسپلٹی کے گیٹ کے سامنے عام لوگوں کے درمیان پودا تقسیم کرنے کی تقریب رشڑا میونسپلٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ۔ جہاں عام لوگوں کے درمیان پانچ ہزار مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیا گیا ۔  اس تقریب کی رہنمائی رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجئے ساگر مشرا سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کررہے تھے ۔ جس میں سابق کونسلر بھی شامل تھے ۔  تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے زاہد حسن خان نے سب سے پہلے کہا کہ کورونا تیزی کے ساتھ پاؤں پھیلا رہا ہے ۔ اس سے ہمیں اور ہوشیار ہونا ہوگا ۔ ساتھ ہی اس سے بچنے کے لئے سختی سے قانونی ہدایات پطر عمل کرنا ہوگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ماحولیات کو سرسبز بنانے کے لئے پیڑ پودا لگانے ضروری ہے ۔ آپ اپنے گھروں میں جہاں جگہ ملے پودے لگائیں ۔    اسکے بعد وجئے ساگر مشرا نے میونسپلٹی کی جانب سے کی گئی ترقیاتی کاموں کو گنواتے ہوئے کہا کہ آج ریاستی وزیر اعلیٰ اور ایم پی کلیان بنرجی کی وجہ سے رشڑا میں لاتعداد ترقی

کلیان بنرجی وکاس دوبے کےلئے گلے پھاڑ رہے ہیں اس وقت کہاں تھے ، جو سزا ملنی چاہئے تھی اسے ملی ہے : راہل سنہا

Image
ہگلی12/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے اترپاڑہ علاوہ میں ایک خون عطیہ تقریب میں  مہمان خصوصی کے طور پر آئے ریاستی بی جے پی رہنماء راہل سنہا نے سیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کے خلاف جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج گینگسٹر وکاس دوبے کے ساتھ جو ہونا چاہئے تھا وہی ہوا ہے ۔ اسکی سزا یہی تھی ۔  جب ان آٹھ پولیس والوں کو موت کی نیند سلا دیا اس وقت کلیان بنرجی کہاں تھے ۔ جس نے قانون کو کٹھ پتلی بنا دیا تھا ۔ آج اسکے لئے گلے پھاڑ رہے ہیں ۔  راہل نے ترنمول کے خلاف سخت لہزا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں چور غنڈہ لٹیرا ترنمول میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔  اس لئے وکاس دوبے کو لیکر انہیں دکھ ہے ۔     اترپاڑہ بی جے پی ٹاؤن  کے جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں راہل سنہا کے علاوہ سیرامپور بی جے پی کے صدر شیامل بوس نائب صدر چندن چکرورتی اور دیگر تشریف فرما تھے ۔ اترپاڑہ کے دول تلہ علاقے میں یہ کیمپ لگائی گئی تھی ۔ جس میں ریاستی رہنماء و بی جے پی ہوڑہ ضلع کے رہنماء اومیش رائی بھی شامل تھے ۔

ڈھول ڈنکا تھالی ایسا بجوایا کہ ہندوستان کورونا کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کرلیا : کلیان بنرجی

Image
  ہگلی12/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی چنسورہ ترنمول کانگریس کمیٹی کی جانب سے سبزی اور کرانے کا مفت بازار لگایا گیا ۔ جہاں پندرہ اقسام کے روزمرہ کی ضروریات کے سامان سات سو سے زائد غریب ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ۔  یہ بازار چنسورہ میونسپلٹی کے قریب مہندر مترا روڈ پر ٹینٹ خیمہ لگاکر عالیشان طریقے سے لگایا گیا تھا ۔ اس بازار کا افتتاح سیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوا ۔ اس تقریب میں مقامی ایم ایل اے اسیت مجمدار ، آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا اور دیگر ترنمول لیڈران و کارکنان شامل تھے ۔   لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے بعد آج کلیان بنرجی بلکل پرسکون انداز میں نظر آئے ۔ مگر اپنی تقریر کرتے ہوئے مرکز سے لیکر ریاستی سطح کے مخالفین کا مزاج ہرا کردیا ۔    سب سے پہلے انہوں نے ہگلی لوک سبھا کی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی کی صحت کے متعلق کہا کہ وہ جب کورونا مثبت پائی گئی تھی اس وقت انکی بہتر صحت و سلامتی کے لئے میں بھی دعاء کیا تھا اور آج وہ بلکل تندرست ہیں ۔    مگر ایک بات کہنا چاہونگا کہ گزشتہ تین ساڑھے تین ماہ لاک ڈاؤن کے درمیان پورے ہگلی ضلع میں ایک بھی نیتاؤں رہن

لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارت کا ہوا برا حال بکرے کے گوشت کے ساتھ مرغی کا گوشت مفت دیکر خریداروں کو راغب کرنے کی کوشش

Image
  ہگلی12/جولائی ( محمد شبیب عالم ) کورونا ایک طرف لوگوں کو اپنے گرفت میں لیکر موت کی نیند سلا رہا ہے ۔ وہی جو لوگ اسکے گرفت میں نہیں ہیں وہ بھی روز موت کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔ کچھ لوگ بےروزگاری سے پریشان ہیں تو کچھ لوگ کاروبار میں مندی سے پریشان ہیں ۔ ایسے میں کریں تو کیا کریں زندہ رہنے اور پیٹ پالنے کےلئے کچھ تو حربہ اپنا ہوگا ۔    کچھ اسی طرح  کی سوچ کے ساتھ رشڑا کا رہنے والا جگنو قریشی  جو ایک کاروباری ہے ۔ رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل موڑ کے قریب بکرے کا گوشت فروخت کرتا ہے ۔ مگر گزشتہ ساڑھے تین ماہ سے اسکے کاروبار کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔   کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہوٹل بند ہیں ۔ لوگ نہ کہیں گھومنے پھرنے جاتے ہیں اور نہ ہی کہیں تفریح میں جاتے ہیں ۔ ایسے میں ہوٹلوں میں گوشت کی سپلائی مکمل طور پر بند پڑگئی ہے ۔ اسکے علاوہ نہ کہیں شادی اور نہ ہی کوئی دوسری تقریبات یا جشن ۔ عام لوگ بھی پریشان ہیں تو گوشت کون خریدے گا ۔  انہیں باتوں سے پریشان ہوکر جگنو نے آخر کچھ نیاکرنے کو سوچا اور اپنے دکان پر اشتہار لگادیا کہ بکرے کا گوشت چار سو روپئے کیلو اور فی کیلو کے ساتھ چار سو گرام مرغی گوشت

چنسورہ - نئی ہٹی فیری سروس اچانک بند مسافروں کے ساتھ انتظامیہ بھی پریشان

Image
ہگلی10/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ہگلی کو چوبیس پرگنہ سے جوڑنے والا مصروف ترین چنسورہ - نئی ہٹی فیری سروس اچانک بند کردیا گیا ۔ چنسورہ سے نئی ہٹی جانے والے اور نئی ہٹی سے چنسورہ جو لوگ چلے ہیں وہ اپنے گھروں کو کیسے واپس لوٹیں گے ۔  یہ سوال کسی مسافر کا نہیں بلکہ خود فیری سروس انتظامیہ کا ہے ۔ جنہوں نے پولیس کی اس حرکت پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ۔    چنسورہ فیری سروس انتظامیہ سے ملی اطلاع کے مطابق آج دن کو گیارہ بجے اچانک چندن نگر ٹرافک پولیس ڈپارٹمنٹ کی پولیس نوٹس لیکر آئی اور فوری طور پر گھاٹ کو بند کرنے کا ہدایت دے دیا ۔  جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو کچھ بھی کہنے سے انکار کیا ۔  پولیس کے جانب سے نوٹس پاکر فیری سروس بند کردیا گیا ۔  فیری انتظامیہ نے کہا کہ اگر سروس بند ہی کروانا تھا تو ایک روز قبل ہی ہمیں کہتے ۔ صبح پانچ بجے سے یہ فیری سروس چالو ہے چنسورہ سے مسافر نئی ہٹی گئے ہیں اور نئی ہٹی کے مسافر چنسورہ آئے ہیں ۔ اب وہ اپنے گھروں کو واپس کیسے جائیں گے ۔ مسافر تو آکر ہم سے سوال کریں گے ۔ کوئی مسافر ہمیں سہی سلامت نہیں چھوڑیں گے ۔ کیا ہم تالا لگاکر بھاگ جائیں ؟ پولیس کی اس غیر ذمہ داری 

ہگلی ضلع میں کوآپریٹو بینکوں کی نجکاری کے خلاف ترنمول کا احتجاجی مظاہرہ

Image
ہگلی10/جولائی ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ چھ جولائی سے لگاتار مرکزی حکومت کے خلاف ترنمول کانگریس کا مظاہرہ جاری ہے ۔ ریل کو غیرسرکاری کرنے کے خلاف ضلع کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر مظاہرہ کیا گیا ۔ کول انڈیا کو غیرسرکاری کرنے کے خلاف کول انڈیا دفتر اور مختلف جگہوں پر مظاہرہ کیا گیا ۔ پھر پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمت کے خلاف ضلع کے تمام پیٹرول پمپوں پر مظاہرہ کیا گیا ۔ اسکے بعد رسوئی گیس کی بڑھتی قیمت کے خلاف ترنمول لیڈران کارکنان اپنے اپنے گھروں کے سامنے گیس سلنڈر رکھکر مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کئے اور آج پورے ضلع کے کوآپریٹو بینکوں کو نجکاری کرنے اور ان بینکوں کے خلاف مرکزی حکومت کی مداخلت کے خلاف ترنمول کانگریس پورے ضلع کہ کوآپریٹو بینکوں کے سامنے کھڑے ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔  آج صبح سے ہی چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار اپنے اسمبلی حلقے کے تمام کوآپریٹو بینکوں کے سامنے سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ پھول پوکھر ، باٹا شوروم کے نزدیک ، چوک بازار ، پولوا ، راج ہاٹ کے علاقے کوآپریٹو بینک کے سامنے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے

وکاس دوبے کے انکاونٹر پر ایس ایس پی کانپور کا بڑا انکشاف یہ لوگ کر رہے تھے قافلے کا پیچھا

Image
مدھیاپردیش/ 10/جولائی  :  مدھیہ پردیش کے اجین سے کانپور  لائے جا رہے شوٹ آوٹ کے اہم ملزم وکاس دوبے کی ایک انکاونٹر میں موت ہوچکی ہے  بھاگنے کی کوشش میں اسے پولیس کی گولیاں لگیں۔ انکاونٹر (Encounter) سے پہلے اس گاڑی کا حادثہ بھی ہوا تھا، جس میں وکاس دوبے کو لایا جارہا تھا۔ اس بارے میں ایس ایس پی کانپور (SSP Kanpur) دنیش کمار پی نے پورے حادثہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کیسے کچھ گاڑیوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے پولیس (Police) کو اسپیڈ میں گاڑی دوڑانی پڑی اور یہ حادثہ ہوگیا۔ اس دوران یوپی ایس ٹی ایف (UP STF) بھی ساتھ تھی ۔ ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ وکاس دوبے کو لا رہے قافلے کے پیچھے کچھ گاڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ یہ مسلسل پولیس کے قافلے کا پیچھا کر رہی تھیں، جس کی وجہ سے گاڑی تیز بھگانے کی کوشش کی گئی۔ بارش تیز تھی اس لئے گاڑی پلٹ گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق، اس موقع کا فائدہ اٹھاکر وکاس دوبے بھاگنے کی کوشش میں تھا۔ ہمارے ایس ٹی ایف جوان اس گاڑی کو پیچھے سے فالو کر رہے تھے۔ انہوں نے کامبنگ کی۔ فائرنگ ہوئی اور سیلف ڈیفنس میں وکاس دوبے پر گولی چلائی گئی، جس سے وہ مارا گیا۔ ایس ایس پی ن

کار نہیں پلٹی ہے راز چھپانے اور حکومت کو گرنے سے بچائی گئی ہے : اکھیلیش یادو

Image
لکھنؤ۔ کانپور سانحہ کے کلیدی ملزم و پانچ لاکھ روپئے کے انعامی بدمعاش وکاس دوبے کی جمعہ کو پولیس کے ساتھ مدبھیڑ میں ہوئی موت پر سوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے حکومت کی تنقید شروع کردی ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ (ایس پی) اکھلیش یادو نے مدبھیڑ کو فرضی قرار دیتےہوئے ٹوئٹ کیا 'دراصل یہ کار نہیں پلٹی ہے۔ راز کھلنے سے سرکار پلٹنے سے بچائی گئی ہے"۔ وہیں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'جس کا اندیشہ تھا وہی ہوگیا۔ کانپور سانحہ کا کلیدی ملزم وکاس دوبے اگر منھ کھولتا تو کئی بڑے لیڈر اور افسر اپنا منھ کھولنے کے لائق نہیں رہتے۔ کوئی تو بڑا شخص ہے اس کے پیچھے جو نہیں چاہتا تھا کہ وکاس دوبے مجسٹریٹ کے سامنے سچائی بتاتا اس سے پہلے ہی اس کی زبان بند کردی گئی ۔  قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چوبے پور کے بکرو گاؤں میں دو جولائی کی رات دبش دینے گئی پولیس ٹیم پر وکاس اور اس کے گرگوں نے جم کر فائرنگ کی تھی جس میں آٹھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ دیگر ساتھ زخمی ہوگئے تھے۔ وکاس پر اس سے پہلے 60سے زیادہ مجرمانہ معاملے درج تھے۔ وہ اس واردات کا کلیدی ملز

خود کو سپرد کرنے والا وکاس دوبے پولیس انکاؤنٹر میں ڈھیر

Image
کانپور۔ اترپردیش کے کانپور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں یوپی ایس ٹی ایف کے قافلے کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ وہی قافلہ ہے جس میں مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار مطلوب ترین مجرم وکاس دوبے سوار تھا۔ پتہ چلا ہے کہ وکاس دوبے جس گاڑی میں سوار تھا، وہ حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ بررا تھانہ علاقے کے پاس کا یہ واقعہ ہے۔ حادثہ میں کار پلٹ گئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اس کے بعد وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی اور پھر انکاونٹر میں مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، وکاس دوبے کی لاش کو انکاونٹر کے بعد ہیلٹ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ایس ایس پی اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کانپور کے آئی جی موہت اگروال نے بھی گینگسٹر وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔  ایس ایس پی نے بتایا کہ گینگسٹر وکاس دوبے کو لا رہی گاڑی پلٹ گئی تھی۔ وہ کسی طرح باہر نکلا اور زخمی سپاہیوں کی پستول چھین کر بھاگنے لگا۔ ایس ٹی ایف کے جوانوں نے تب مورچہ سنبھال لیا۔ وہیں، ویسٹ کانپور کے ایس پی نے بتایا کہ وکاس دوبے کو خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں وہ مار

ہگلی ضلع کے اکیس کونٹینٹ زون علاقے میں لاک ڈاؤن آج سے سات دنوں تک سخت نگرانی چنسورہ اور آرم باغ محکمہ میں کوئی کونٹینٹ زون نہیں

Image
ہگلی9/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں نہ کورونا لوگوں کا پیچھا چھوڑ رہا ہے اور نہ ہی لاک ڈاؤن ۔ اب ایک دفعہ پھر سے لاک ڈاؤن کی خبریں پاکر لوگوں میں خوف و دہشت جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اب تو موت یقینی ہے ۔ مرض سے مریں یا نہیں مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ضرور مرجائیں گے ۔   آج کولکاتا ، ہوڑہ اور دونوں چوبیس پرگنہ کے ساتھ ہگلی ضلع کے چودہ شہری علاقے اور سات دیہی علاقوں کو کونٹینٹ زون کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ۔  یہ علاقے کچھ اسطرح سے ہیں ۔ ہگلی ضلع کا شہری علاقوں میں چندن نگر میونسپل کارپوریشن  کے تحت تانتی بگان اور اسکا نزدیکی علاقہ ، کولہو پوکھور اور اسکا قریبی علاقہ ، بڑابازار اور کوٹھی ماٹ ، گوندل پاڑہ ( وارڈ نمبر 5 - 12 - 26 اور 33 ) ۔    بھدریشور میونسپلٹی کے تحت تیلنی پاڑہ وارڈ نمبر 13 ۔ اسکے بعد بیدیاباٹی میونسپلٹی کے تحت بیگھاموڑ ، مالی بگان ، سیوڑاپھولی کا کچھ علاقہ ، سرکار میدان ( وارڈ نمبر 9 اور 18 ) ۔   سیرامپور میونسپلٹی کے تحت گوال پاڑہ اور اسکے اردگرد کا علاقہ ( وارڈ نمبر 19 اور 25 ) ۔  کونگر میونسپلٹی کے تحت اروند روڈ 14 نمبر وارڈ ، اترپاڑہ کوت