فرفرا میں عالم فاضل ہائی مدرسہ سیکنڈری ہائر سیکنڈری کے طالب علموں کا استقبالیہ دیا گیا

ہگلی27/جولائی ( محمد شبیب عالم ) مدرسہ اساتذہ تنظیم ضلع ہگلی کے جانب سے آج فرفرا میں عالم فاضل ہائی مدرسہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے طالب علموں کو استقبالیہ دیا گیا ۔ جہاں معاشرتی فاصلے کو خیال میں رکھکر ہی تقریب منعقد کی گئی سبھی کے چہروں پر ماسک نظرآئے ۔  یہاں 2020 کے عالم فاضل مدرسہ ہائی مدرسہ اور ہائی سیکنڈری کے کامیاب و نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا ۔  تقریب کا افتتاح مولانا عبیدالرحمن نے تلاوت کلامِ پاک سے کی ۔  اس تقریب کا انعقاد ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر ہگلی ضلع سیکریٹری سید سجاد حسین کی رہنمائی میں ہوئی ۔ انہوں نے بچوں کو اعزاز دیتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن اس بات پر بھی غور کرےگی کہ کس طرح پریشان طالب علموں کے لئے تعلیمی امداد فراہم کی جائے تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے ۔  تقریب کی صدارت ریاستی کمیٹی کے صدر رفیق الاسلام نے کی ۔ اس موقعے پر فرفرا گرام پنچایت کے اسکول کے ماسٹر شمیم احمد ، سید صفات حسین بھی شرکت فرما تھے ۔  اس دوران مہمانوں نے اپنی مختصر اور خوبصورت تقریروں کے زریعے مدرسہ نظامِ تعلیم اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔  اس تقریب میں علاقائی مدرسہ اسکولوں کے اساتذہ ہیڈ ماسٹرس بھی موجود تھے ۔ اس سال فاضل میں مشترکہ اول پوزیشن حاصل کرنے والی فرفرا فاتحیہ سینئر مدرسہ کی طالبہ رہی ۔   اس دوران پیرزادہ عزیز صدیقی نے کہا کہ اس تقریب میں شامل ہوکر خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں ۔  آج کی اس تقریب میں ایسوسی ایشن کے جانب سے ہر ایک بچے کو سرٹیفکیٹ اور تحفہ تحائف دیا گیا ۔ تقریب کا اختتام پیرزادہ تمیم صدیقی کی دعاء کے ساتھ ہوا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا