Posts

Showing posts from April, 2019

مالیگاؤں ۶۰۰۲ بم دھماکہ معاملہ بم دھماکہ کرنے والوں کو ضمانت پررہا نہیں کرنا چاہئے، سینئر ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی فیصلہ محفوظ کیئے جانے کے باوجود ہائی کورٹ نے متاثرین کے دلائل کی سماعت کی، گلزار اعظمی

Image
                                                                                         ممبئی ۰۳/ اپریل مالیگاؤں ۶۰۰۲ بم دھماکہ معاملے کا سامنا کررہے چار بھگوا ملزمین کی ضمانت عرضداشت کی مخالفت کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی درخواست پر متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ بی ایس دیسائی نے ہائی کور ٹ کو بتایا کہ ملزمین تین چارج شیٹ کو بہانا بنا کر ضمانت حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ فی الحال اس معاملے کی تفتیش این آئی اے کر رہی جس نے ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت عدالت میں پیش کیئے ہیں جس میں ملزمین کے اقبالیہ بیانات اور گواہوں کی گواہیاں شامل ہیں۔ایڈوکیٹ دیسائی نے عدالت میں دہشت گردانہ معاملات میں ملزمین کو ضمانت کیوں نہیں دی جانی چاہئے پر تقریبا ً دو گھنٹہ تک بحث کی اور اس تعلق سے عدالت عظمی کے فیصلوں کی نقول بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی  بینچ نے ما لیگاؤں ۶۰۰۲ ء بم دھماکہ معاملے میں گرفتار چار بھگوا ملزمین دھان سنگھ،لوکیش شرما، منوہر نرواریا اور راجندر چودھری کی ضمانت عرضداشت پر گذشتہ  دنوں متاثرین کے دلائل سنے بغیر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا لی

سمندر طوفان فانی سے متعلق راحتی اقدامات کے تئیں بھارتی بحریہ پوری طرح خبردار ہے

Image
                                                                         نئیدہلی۔ 30 ؍اپریل۔جیسے جیسے سمندری طوفان ’فانی‘ کی شدت  جنوب مشرقی اور قرب وجوار میں واقع جنوبی مغربی  خلیج بنگال کے علاقے میں  شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کررہا ہے اور اس کا دائرہ 29 اپریل 2019 کو  چنئی کے  مشرق- جنوبی مشرقی خطے میں 770 کلو میٹر کے علاقے میں  پھیلا ہوا تھا ، مشرقی بحری کمان (ای این سی) نے  ضروری انسانی امداد بہم پہنچانے کیلئے  ازحد چوکسی  اور کمربستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔  بھارتی بحریہ کے بحری جہاز وشاکھاپٹنم  اور چنئی بندرگاہوں پر  انسانی امداد  راحت کاری اُمور کیلئے  فوری طور پر روانہ ہونے کی پوزیشن میں تیار کھڑے ہیں تاکہ مشکلات میں پھنسے ہوئے افراد تک ازحد متاثر علاقوں میں فوری طور پر پہنچ سکیں اور وہاں پہنچ کر متاثرہ افراد کو وہاں سے محفوظ نکالنے، طبی امداد  سمیت دیگر ضروری ساز وسامان فراہم کرسکیں۔ یہ بحری جہاز ایسے ہیں جن پر اضافی تعداد میں غوطہ خور ، ڈاکٹر حضرات ہوا بھر کر پھلائی جاسکنے والی ربڑ کی کشتیاں ، دیگر راحتی سازوسامان یعنی خوراک ، خیمہ اور تمبو ، ادویہ ، کمبل وغیرہ دستیاب

" یومِ مئی " محنت کشوں کا بین الاقوامی تہوار ، کسطرح کی قربانی سے یہ حق ملا ۔‎

Image
                                                                                    محمد شبیب عالم      یکم مئی  -   یومِ مئی   کی  تاریخ اتنی ہی قدیم ہے ۔ جتنی امریکہ میں صنعتی نظام کا قیام ۔ شروعاتی دور میں مزدوروں نے امریکہ میں اپنے کام کی اجرت بڑھا نے کےلئے ہڑتالیں منظم کیں ۔ 19صدی کے شروع میں کارخانوں میں مزدوروں کے کام کا وقت طلوعِ آفتاب سے لیکر غروبِ آفتاب تک ہوتاتھا ۔ جسکی وجہ سے انہیں چودہ چودہ اور کہیں تو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بھی کام کرنے پڑتے تھے ۔ 1806عیسوی میں فلاڈیلفیاکے ہڑتالی مزدوروں پر چلنے والے مقدمہ کے دوران پتہ چلا کہ مزدوروں سے 19, 19 اور کہیں کہیں 20,20 گھنٹے کام لیا جاتا ہے ۔      اس  دوران صنعتی مزدوروں نے دس گھنٹہ روزانہ کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ فلاڈیلفیا کے کاریگروں کی یونین دنیا کی سب سے پہلی مزدور یونین مانی جاتی ہے ۔ اسی یونین نے 1827میں فلاڈیلفیا کے راج مزدوروں کی ہڑتال منظم کرکے یومیہ دس گھنٹے کام کا مطالبہ کیا ۔  اس مطالبہ نے علاقے میں عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ۔ جسکی وجہ سے مجبور ہوکر وہاں کے صدر نے یہ مطالبہ مان لیا ۔    مگر اسکے فوراً بعد ہی &q

" یومِ مئی " محنت کشوں کا بین الاقوامی تہوار ، کسطرح کی قربانی سے یہ حق ملا ۔

Image
محمد شبیب عالم                            یکم مئی  -   یومِ مئی   کی  تاریخ اتنی ہی قدیم ہے ۔ جتنی امریکہ میں صنعتی نظام کا قیام ۔ شروعاتی دور میں مزدوروں نے امریکہ میں اپنے کام کی اجرت بڑھا نے کےلئے ہڑتالیں منظم کیں ۔ 19صدی کے شروع میں کارخانوں میں مزدوروں کے کام کا وقت طلوعِ آفتاب سے لیکر غروبِ آفتاب تک ہوتاتھا ۔ جسکی وجہ سے انہیں چودہ چودہ اور کہیں تو اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بھی کام کرنے پڑتے تھے ۔  1806عیسوی میں فلاڈیلفیاکے ہڑتالی مزدوروں پر چلنے والے مقدمہ کے دوران پتہ چلا کہ مزدوروں سے 19, 19 اور کہیں کہیں 20,20 گھنٹے کام لیا جاتا ہے ۔      اس  دوران صنعتی مزدوروں نے دس گھنٹہ روزانہ کام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ فلاڈیلفیا کے کاریگروں کی یونین دنیا کی سب سے پہلی مزدور یونین مانی جاتی ہے ۔ اسی یونین نے 1827میں فلاڈیلفیا کے راج مزدوروں کی ہڑتال منظم کرکے یومیہ دس گھنٹے کام کا مطالبہ کیا ۔  اس مطالبہ نے علاقے میں عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ۔ جسکی وجہ سے مجبور ہوکر وہاں کے صدر نے یہ مطالبہ مان لیا ۔    مگر اسکے فوراً بعد ہی " آٹھ گھنٹہ " کام کا مطالبہ پیش کردیا گیا ۔     

چالیس کی بات کرتے ہو ، ہمارے چار ایم ایل اے کو لیکر دیکھاؤ ، بھدرریشور میں ممتا بنرجی کا مودی کو کرارا جواب ۔

Image
ہگلی30/اپریل (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں لوک سبھا انتخاب کے پانچویں مراحل کا تشہیری مہم چل رہا ہے ۔ بس چند دن ہی باقی بچے ہیں ۔ یہاں کے انتخابی گہما گہمی کا ۔ یہاں آئندہ 6مئی کو انتخاب ہوناہے ۔ اس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی نگاہیں یہی مرکوز ہیں ۔ اسکے لئے وزیر اعظم مودی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگاکہ کرسی کی لالچ میں مودی بنگال کی گلیوں میں اسطرح سے نظر آتے دیکھیں گے اور ووٹروں کو رجھانے کےلئے سیاسی خرید و فروخت بھی شروع کردیں گے ۔ جیسا کہ انہوں نے گزشتہ کل شری رامپور کے چنڈی تلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی پر سخت لہجے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دی دی آپکے چالیس ایم ایل اے میرے رابطے میں ہیں ۔     آج انہیں کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کرارا جواب دیتے ہوئے چلینج کرتے ہوئے بولیں کہ چالیس کی تو دور کی بات صرف میرے چار ایم ایل اے کو لیکر دیکھاؤ ۔   ممتابنرجی آج دوپہر کے وقت بھدریشور کے سبھاش میدان میں ہگلی لوک سبھا سے ترنمول کی امیدوار ڈاکٹر رتنادے کی حمایت میں انتخابی جلسہ کو خطاب کررہی

بھاٹ پاڑہ بدھان سبھا ضمنی الیکشن کیلئے کانگریس سے پرچہ نامزدگی داخل کرتے ھوئے اپنے حامیوں کہ درمیان خواجہ احمد حسین دیکھے جاسکتے ھیں ۔ تصویر ۔۔ پرویز عالم

Image

طوفان ‘ فونی ’ : وزیر اعظم جناب نریندر مودی حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ سکریٹری کو این سی ایم سی میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت کی

Image
  نئی دہلی،  29   اپریل  / طوفان ‘ فونی ’ آج صبح چنئی کے 880 کلو میٹر جنوب مشرق میں پہنچ گیا ہے ۔  توقع ہے کہ 30  اپریل تک   ، اِس طوفان کی شدت میں بہت  زیادہ اضافہ ہو جائے گا ۔ یہ طوفان  شمال  مغرب کی جا نب بڑھتا رہے گا اور یکم مئی سے راہ بدل کر شمال مشرق کا رخ کرے گا ۔   ہندوستان   کے محکمۂ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) نے  اس کے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے  ساحل سے  ٹکرانے کے امکان  سے انکار کیا ہے  لیکن  اس طوفان کے اڈیشہ کے ساحل سے  ٹکرانے کے امکان کا  مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم خود حالات پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں  اور انہوں نے کابینہ سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ  حالات کا جائزہ لینے     کے لئے  متعلقہ ریاستی حکومتوں  اور مرکزی وزارتوں  / ایجنسیوں کے ساتھ   بحران کے بندوبست   کی قومی کمیٹی ( این سی ایم سی ) کے ساتھ  میٹنگیں منعقد کریں  اور  یہ یقینی بنائیں کہ ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ این  ڈی آر ایف اور انڈین کوسٹ گارڈ کو  ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور انہیں  ریاستی حکومت کے حکام کے ساتھ  تعاون کرنے کی ہدایت  دی گئی ہے ۔ اس س

سمندری طوفان ’فونی‘ اگلے 6 گھنٹوں کے دوران مزید شدت اختیار کرے گا اور اس کے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بہت شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا

Image
  ئی دہلی، 29 ؍اپریل،جنوب  مغربی خلیج بنگال اور  اس کے آس پاس  کل  موجود سمندری طوفان فونی  اگلے 24 گھنٹوں کے دوران  شمال – شمال مغرب کی جانب بڑھ گیا ہے اور  آج  بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اسی خطے میں  ترنکومالی (سری لنکا)  سے تقریبا 620 کلو میٹر مشرق میں  جبکہ  چنئی  (تمل ناڈو )  سے 870 کلو میٹر دور  مشرق – جنوب مشرق میں اور  مچھلی پٹنم  (آندھراپردیش ) سے 1040  کلو میٹر  جنوب – جنوب مشرق  میں  طول البلد 8.57 ڈگری  شمال  اور  ارض البلد 86.9  ڈگری مشرق  میں واقع تھا۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ  اگلے 6 گھنٹوں کے دوران یہ  شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا اور  اس سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ  شدت کا طوفان بن جائے گا۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ یہ طوفان  یکم مئی کی شام تک  شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور جس کے بعد یہ رفتہ رفتہ  شمال – شمال مشرق  کی جانب مڑ جائے گا۔ سمندر  طوفان سے متعلق بیشگوئی اور اس کی شدت  کے امکان سے متعلق گوشوارہ مندرجہ ذیل ہے: تاریخ ؍ وقت (آئی ایس  ٹی) پوزیشن (طول البلد-شمال، ارض البلد- مشرق) ہوا کی سطح پر زیادہ سے زیادہ 

دی دی آپکے چالیس ایم ایل اے ہم سے رابطے میں ہیں ، 23مئی کا انتظار کریں : نریندر مودی

Image
  ہگلی29/اپریل (محمد شبیب عالم ) آج شری رامپور کے چنڈی تلہ میں یہاں سے بی جے پی کے امیدوار دیبو جیت سرکار کے حمایت میں جلسہ کیا ۔ اس دوران مودی نے آج ترنمول کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دی دی آپکے چالیس ایم ایل اے مجھ سے لگاتار رابطے میں ہیں ۔ بس 23 مئی تک انتظار کیجئے یہ تمام لوگ آپ سے الگ ہونے والے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ دی دی مجھے کنکڑ اور پتھر کے لڈو اور رس گلے کھلانا چاہتی ہیں ۔ واہ میرا نصیب دیکھئے یہ وہی مٹی ہے جہاں رام کرشنا پرم ہنس ، سوامی ویویکانند ، جگدیش چندر بوس ، شیاماپرساد مکھرجی اور چیتنیہ جیسے شخصیت پیدا ہوئے ہیں اور انکے پیروں کی دھول کا رس گلہ ملے تو کیا کہنا میرے لئے تو کسی پرساد دے کم نہ ہوگا ۔ انہوں نے اور کہا کہ مٹی کے ساتھ پتھر بھی بھیج دینگی تو اچھا ہوگا بنگال کے عوام کا سر پھوٹنے سے تو بچ جائے گا ۔  کل تک لوگ صرف مجھے گالیاں دے رہے تھے ۔ اب EVM کو بھی دے رہے ہیں ۔  انہوں نے اس تقریب کے دوران گزشتہ پانچ برسوں میں اپنے کئے گئے کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھا ۔ ساتھ ہی لوگوں سے وندے ماترم بھی بولوایا ۔  اس دوران

بیالیس میں بیالیس سیٹوں پر جیت حاصل کرکے ہم دی دی کو وزیراعظم بنائیں گے : دیپک ادھیکاری

Image
ہگلی29/اپریل (محمد شبیب عالم ) آج ہگلی لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر رتنا دے ناگ کے حمایت میں ایک جلسہ کو خطاب کرنے کے دوران دیپک ادھیکاری (دیب ) نے یہ باتیں کہا ۔  آخ بانسبیڑیا کھامار پاڑہ فٹبال میدان میں دوپر ایک بجکر دس منٹ پر گھٹال لوک سبھا کے ترنمول کانگریس امیدوار دیب ادھیکاری یہاں اترے ۔ اس تقریب میں آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن ارجیتا سیل اور بہت سارے مقامی ترنمول کانگریس لیڈران موجود تھے ۔ مگر افسوس کہ دیب جس کی حمایت یہاں انتخابی مہم میں آئے تھے ۔ وہ غیر حاضر تھیں ۔  میدان میں بھی لوگوں کی حاضری امید سے کم تھی ۔ اس تقریب کے دوران دیب نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ترقیاتی کاموں کو 2011سے اب تک کئے گنوایا اور کہا کہ عوامی مفاد میں جو کام ممتا بنرجی نے انجام دیا ہے وہ اب تک کسی نے بھی نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا مئی ماہ  ہمارے لئے تاریخ رقم کریگا ۔ ہم بیالیس میں بیالیس سیٹوں پر کامیابی حاصل کریں گے اور دی دی کو وزیراعظم بنائیں گے ۔  اس دوران ان سے پوچھا گیا ک