چالیس کی بات کرتے ہو ، ہمارے چار ایم ایل اے کو لیکر دیکھاؤ ، بھدرریشور میں ممتا بنرجی کا مودی کو کرارا جواب ۔
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی30/اپریل (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں لوک سبھا انتخاب کے پانچویں مراحل کا تشہیری مہم چل رہا ہے ۔ بس چند دن ہی باقی بچے ہیں ۔ یہاں کے انتخابی گہما گہمی کا ۔ یہاں آئندہ 6مئی کو انتخاب ہوناہے ۔ اس سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی نگاہیں یہی مرکوز ہیں ۔ اسکے لئے وزیر اعظم مودی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔ کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگاکہ کرسی کی لالچ میں مودی بنگال کی گلیوں میں اسطرح سے نظر آتے دیکھیں گے اور ووٹروں کو رجھانے کےلئے سیاسی خرید و فروخت بھی شروع کردیں گے ۔ جیسا کہ انہوں نے گزشتہ کل شری رامپور کے چنڈی تلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس اور ممتا بنرجی پر سخت لہجے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دی دی آپکے چالیس ایم ایل اے میرے رابطے میں ہیں ۔ آج انہیں کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کرارا جواب دیتے ہوئے چلینج کرتے ہوئے بولیں کہ چالیس کی تو دور کی بات صرف میرے چار ایم ایل اے کو لیکر دیکھاؤ ۔ ممتابنرجی آج دوپہر کے وقت بھدریشور کے سبھاش میدان میں ہگلی لوک سبھا سے ترنمول کی امیدوار ڈاکٹر رتنادے کی حمایت میں انتخابی جلسہ کو خطاب کررہی تھیں ۔ اس دوران انہوں نے گزشتہ کل مودی کے جانب سے بیان کئے گئے باتوں پر کڑے لفظوں میں جواب دیتے ہوئے یہ باتیں کہی ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کبھی کسی نے اسطرح کا وزیراعظم دیکھا ہے جو کھلے عام سیاسی انداز میں خرید و فروخت کی بات کرتا ہے ۔ ایسے میں اسکا نام امیدواری کی فہرست سے کاٹ دینی چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار ، اترپردیش ، گجرات ، مدھیاپردیش کے علاوہ دیگر ریاستوں میں اسکا زمانہ ضبط ہونے جارہا ہے ۔ ان ریاستوں میں بی جے پی کو لڈو کے علاوہ کچھ بھی ہاتھ نہیں لگے گا ۔ وہ اسی خوف میں بنگال میں دن رات گھوم رہا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرنے باتیں بول کر پھوٹ نفرت کی تقریریں کرکے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ مگر انکو یہاں کے عوام 23مئی کو بغیر رس والا رس گلہ دیکر وداع کرے گی ۔ ممتا بنرجی کا ہگلی کے بھدریشور سے پرانا رشتہ رہا ہے ۔ ایک وقت میں بھیکاری پاسوان کے لئے لڑائیاں لڑتے انہیں دیکھا گیا ہے ۔ بھیکاری پاسوان کے فیملی کے بہت قریب رہی ہیں اور آج پھر یہاں اسٹیج پر بھیکاری پاسوان کی ماں کے علاوہ بھدریشور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین منوج اپادھیائے جنکا قتل آج سے دو سال قبل شرپسندوں کی گولی کے شکار ہوگئے تھے ۔ انکے بھائی سے بھی ملاقات کیں ۔ ساتھ ہی ان دونوں سے رتنا دے ناگ کی حمایت میں ووٹ دلوانے کی باتیں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں تیلنی پاڑہ پہلی بار آئی تھی 72 گھنٹہ راستے پر گزاری تھی ۔ بھیکاری پاسوان کو اگوا کیا گیا تھا ۔ آپ لوگوں کو یاد ہوگا ۔ اسی راستے پر بہتر گھنٹہ گزاری تھی ۔ اسکے بعد آج جو شری رامپور سے ایم کے امیدوار ہیں کلیان بنرجی جو ایڈووکیٹ بھی ہیں انہیں سے مقدمہ بھی کروائی تھی ۔ ایسے بہت سے پریوار ہیں ۔ جنہیں میں کبھی نہیں بھولا سکتی ۔ سنگور سے لیکر نندی گرام تک ۔ ہرسال تمام شہیدوں کے پریوار کو سنگور میں تاپسی ملک کی شہادت کی برسی پر بلاتی ہوں ۔ یہاں تک کہ بیس جون کے شہید دیوس پر بھی ان تمام شہیدوں کے پریوار کو بلاتی ہوں ۔ آج کی تقریب میں امیدوار ڈاکٹر رتنا دے کے علاوہ تپن داس گپتا ، حاجی محبوب رحمان ، اسیماپاترو ، بیچارام منا اور دیگر مقامی لیڈران تشریف لائے تھے ۔ اسکے علاوہ کافی تعداد میں ترنمول کانگریس کے چاہنے والے حامی و کارکنان شامل تھے اس بیچ انکے ہاتھوں میں بھدریشور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین منوج اپادھیائے کا بینر بھی میدان میں لگا دیکھا گیا ۔
Comments
Post a Comment