Posts

Showing posts from June, 2019

زائرہ وسیم نے دین اسلام کی خاطر فلم کو کہی ہمیشہ کے لئے الوداع

Image
  ممبئی 30/جون - معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'دنگل' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں برکت کھو رہی تھی ، ایمان متاثر ہورہا تھا اور مذہب کے ساتھ تعلق خطرے میں پڑ گیا تھا ۔ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ سال 2015 میں معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم 'دنگل' سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں برکت کھو رہی تھی ، ایمان متاثر ہورہا تھا اور مذہب  ۔  اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے فلمی کیریئر سے سنیاس لینے کا اعلان اپنے تمام سوشل میڈیا کھاتوں پر اپنی ایک طویل تحریر میں کیا ہے ۔  زائرہ وسیم نے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرنے کے لئے قرآن کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب کے اقوال کا سہارا لیا ہے ۔ 

رسڑا میونسپلٹی کی پلاسٹک کی تھیلی کے خلاف بیداری مہم ، بازوں میں جوٹ کے تھیلا تقسیم کیا ۔

Image
  ہگلی29/جون(محمد شبیب عالم ) پلاسٹک کا استعمال ایک مصیبت بنتا جارہا ہے ۔ لیکن لوگوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی اسکے عادی ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ آنکھیں بند کئے بازار بغیر جھولا تھیلا کے نکل جاتے ہیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں بھرکر سامان تو گھر ضرور لاتے ہیں مگر ان تھیلیوں کو اپنے گھر کے قریب ڈرین نالوں میں پھینک دیتے ہیں اور اسکا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ ڈرین نالہ جام ہوجاتا ہے ۔ پانی کی نکاسی کا مسلہ سامنے آجاتا ہےاور جب علاقے میں پانی جم جاتاہے تو الزام اسکا سیدھے میونسپلٹی اور اسکے انتظامیہ پر لگتا ہے اور پھر لوگ اسکے خلاف میں راستے پر اتر آتے ہیں ۔   یہ باتیں آج رسڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا ۔ آج رسڑا کے مختلف بازاروں میں جاکر انہوں نے دکانداروں کو جوٹ کی تھیلیاں پیش کئے اور کہا کہ آپ دکانداروں سے گزارش ہےکہ جسطرح سے آپ پلاسٹک کی تھیلیاں خریداروں کو دھڑلے سے دیتے ہو اب اسے بند کردو اور جوٹ کے تھیلے میں سامان فروخت کرو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیداری مہم ہم گزشتہ ہفتہ سے شروع کئے ہیں اور چار ہفتہ تک چلائیں گے ۔ دکانداروں کے علاوہ خریداروں سے بھی گزارش ہےکہ وہ پلاس

بنڈیل اسٹیشن پر ترنمول رہنماء کا خون ، بی جے پی کے غنڈوں نے گولی مارا ہے : اسیت مجمدار کا الزام

Image
ہگلی29/جون (محمد شبیب عالم ) ریاست میں جرم رکنے کانام نہیں لے رہا ہے آئے دن کہیں نہ کہیں خون خرابا مار پیٹ کی خبریں سنی جارہی ہے ۔ آج ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جسے سن کر  مقامی لوگوں میں دہشت کے ساتھ غم و غصہ بھی پایا جارہا ہے ۔ ہگلی ضلع کے بنڈیل اسٹیشن پر ٹرین میں چڑھنے کے دوران شرپسندوں نے بلکل زیرو پوئنٹ سے ایک شخص کے سر پر گولی ماردیا ۔  پولیس و مقامی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنڈیل گرام پنچایت کی پردھان نیتو سنگھ کے شوہر دلیپ رام کو گولی ماردیا ۔ جو ریلوے میں ملازمت کرتے تھے اور ترنمول پارٹی ممبر بھی تھے ۔  تفصیلات  کے مطابق دلیپ رام روزانہ کی طرح آج بھی نئ ہٹی اپنے آفس کے لئے دن کو دس بجے بنڈیل اسٹیشن کے پانچ نمبر پلیٹ فارم سے ٹرین پر چھڑھ رہےتھے کہ پیچھے سی کسی نے سر پر گولی ماردی ۔ لوگوں نے انہیں زخمی حالت میں چنسروہ امام باڑہ صدر اسپتال پہونچا یا ڈاکٹروں نے انکی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے پہلے سی سی یو میں ڈالا ۔ مگر حالات بےقابو ہوتے دیکھ انہیں کولکاتا کسی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ مگر ابھی شری رامپور تک ہی پہونچے تھے کہ انکی روح فناء ہوگئی ۔  اس معاملے میں پولیس

ڈرگش آوارنیس فٹبال ٹورنامنٹ کالج اسٹریٹ ھیر اسکول میدان میں ا نعقاد کیآ گیا جس میں کونسلر محمد جسیم ریحانہ خاتون شگفتہ پروین اور ڈی سی محمد کلیم مقامی تھانہ انچارج مکل رنجن گھوش ٹرافی کہ ساتھ دیکھے جاسکتے ھیں ۔۔۔۔۔ تصویر ۔۔۔۔۔۔ پرویز عالم

Image

گوڑاپ میں پولیس کی گولی سے بی جے پی حامی زخمی ، بی جے پی نے کی ناکہ بندی ، کہا بنگال نہیں پاکستان ہوتے جارہا ہے ۔

Image
    ہگلی27/جون (محمد شبیب عالم ) دھنیا کھالی گوڑاپ تھانہ کے تحت باتھان گوڑیا علاقے میں بی جے پی والوں نے گزشتہ کل شام چار بجے جلوس نکالا تھا ۔  جلوس ختم ہونے کے بعد  ہی اچانک سے جھڑپ شروع ہو گئی ۔ کچھ شرپسندوں نے سادھن باؤل داس نامی بی جے پی حامی پر حملہ کردیا ۔ اس کا الزام ترنمول کانگریس پر لگایا گیا ۔  حملہ کرنے کی وجہ دریافت کی گئی تو بی جے پی والوں نے بتایا کہ  جئے شری رام کا نعرہ لگانے کی وجہ سے ہم پر ترنمول والوں نے حملہ کیا ہے ۔ لوہے ٹانگی بانس سے حملہ کیا گیا  ۔ جسکی وجہ سے باؤل داس وہیں گرگیا ۔ یہ دیکھکر شرپسند فرار ہوگئے ۔ اسکے بعد  دوسرے  بی جے پی حامیوں نے سادھن کو زخمی حالت میں  چنسورہ امام باڑہ اسپتال میں داخل کرایا ۔  ادھر اطلاع پاکر گوڑاپ تھانہ کی پولیس موقع پر پہونچ گئی ۔  پولیس کو دیکھتے ہی یہ لوگ بھڑک گئے  اور حالات اس قدر بے قابو کردیا کہ اشوک حلدار نامی پولیس اپنی بندوق نکال کر گولی چلا دیا ۔ یہ گولی بی جے پی کے ایک حامی کو جا لگی ۔  جسکا نام جئے چند ملک بتایا گیا ہے جسکے سینے کے بائیں طرف سے گولی چھوکر نکل گئی ۔ جئے چند کو زخمی حالت میں رات ساڑھے گیارہ بجے چن

نارکل ڈانگا تھانہ کہ جانب سے ڈرگش ڈے کہ موقعہ پر ایک مھم ریلی کا اھتمام کیا گیا جس جس میں تھانہ کہ افیسر انچارج کہ علاوہ دیگر افسران و میمبران اور نارکل ڈانگا جگنو اسٹار اسپورٹنگ کلب کہ سکریٹری جلیل انصاری بھی شریک ھو ئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ تصویر ۔۔۔۔۔۔ پرویز عالم

Image

اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح آئندہ یکم جولائی کو باشندگان بانسبیڑیا کا چالیس سالہ خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔

Image
  ہگلی25/جون(محمد شبیب عالم ) آئندہ یکم جولائی کا دن پورے باشندگان بانسبیڑیا کے لئے ایک تاریخی دن ہونے جارہا ہے ۔ یہاں رہنے والے ہر ذات مذہب دھرم کے لوگوں کے لئے یہ دن کسی تہوار سے کم نہیں ہوگا جو بلاتفریق ایک ساتھ ہر کوئی مل کر منائیں گے اور یہ خوشی اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن کے چالو ہونے  کی ہے ۔ جو یہاں کے ہر خاص و عام کا گزشتہ چالیس برسوں کا خواب ہے جو پورا ہونے جارہا ہے ۔ گزشتہ 22جون کو مشرقی ریلوے کی جانب سے اشتہار شائع ہوا جس میں چیف پسنجر ٹرانسپوٹیشن منیجر کے جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ یکم جولائی کو بانسبیڑیا اور تریبینی اسٹیشن کے درمیان اسلام پاڑہ حالٹ اسٹیشن کی افتتاح ہوگی ۔ اس میں اور کہا گیا ہے کہ فلحال یہاں صرف ایک جوڑی ٹرین رکے گی ایک صبح کے وقت ڈاؤن ٹرین 37916 جو کٹوا سے چل کر یہاں 8:08 منٹ میں رکے گی اور ہوڑہ کے جانب جائے گی ۔ وہیں شام کے وقت ہوڑہ سے چلنے والی 37923 اپ اسلام پاڑہ اسٹیشن پر 7 بجکر 2منٹ پر رکے گی ۔  اس اشتہار کو پانے کے بعد لوگوں میں خوشی پائی گئی ۔ مگر وہیں زیادہ تر لوگوں میں مایوسی بھی دیکھی گئی ۔ اسکی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اشتہار پڑھ کر خو

بی جے پی کو ووٹ دینے کا کیا انجام ہے اب تو کچھ لوگوں کو پتہ چل گیا ہوگا : کلیان بنرجی

Image
  ہگلی24/جون (محمد شبیب عالم ) شری رامپور لوک سبھا سیٹ سے تیسری بار کامیاب ہونے والے ترنمول کے قدآور رہنماء کلیان بنرجی کو مبارکبادی تقریب کے لئے رسڑا میونسپلٹی کی جانب سے  چاربتی موڑ کے قریب ایک جلسہ منعقد کی گئی تھی ۔ اس تقریب میں چئیرمین وجئے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کونسلرس اور ترنمول کارکنان و حامیوں نے کافی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کلیان بنرجی کو تیسری کامیابی پر مبارکباد پیش کیا ۔ چئیرمین اور نائب چئیرمین پھولوں کا گلدستہ مومینٹو دیکر کلیان بنرجی کی حوصلہ افزائی کئے ۔ چئیرمین اور نائب چئیرمین کلیان بنرجی کے شان میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈھیر ساری تعریفیں کی ساتھ ہی ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا ۔ اس کے بعد کلیان بنرجی اپنی مختصر سی تقریر میں سب سے پہلے تقریب میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی تیسری کامیابی پر اپنے حلقہ کے تمام ووٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ایک اور دلچسپ بات بنت ہی بہتر انداز میں کہا کہ میں شکریہ انکا ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے تیسری مرتبہ کامیاب ب

آئی آئی آئی ٹی کلیانی کے پہلے کنووکیشن میں 108 طلبا کو بی- ٹیک ڈگری سے سرفراز کیا گیا

Image
کولکاتا‘24/جون، 2019: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کلیانی کے 2018 اور 2019 کے پہلے دو بیچوں سے 108 طلبا کو بروز اتوار (23 جون، 2019) کو منعقدہ پہلے سالانہ کنووکیشن کے دوران کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کورس میں بی- ٹیک ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔ 2018 بیچ کے شری اتول سہائے اور 2019 بیچ کے شری دھروبا مشرا ٹاپر ہوئے ہیں انہیں صدارتی انڈیا گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد ہے کہ جنسی تفریق سے بالا تر ہوکر لڑکیوں کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ لہٰذا 2018 بیچ کیلئے کماری گڈی پلی ہرشینی اور 2019 کیلئے کماری وسودھا کو ’’بہترین خواتین گریجویٹ‘‘ انعام سے سرفراز کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے 3 بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والوں کو بھی انعام سے سرفراز کیا۔  اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر شری کیسری ناتھ ترپاٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں موثر نیٹ ورک گروپ کی ضرورت ہوتی ہے وہیں طلبا کی انفرادی صلاحیت کی شناخت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبا اپنی محنت اور لگن سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔اس موقع پر صدر جم

چنسورہ بڑابازار میں چلی گولی ایک کی موت ، ترنمول یہاں اچھا ریزلٹ نہیں کرپائی ہے اسی لئے ہنگامے ہورہے ہیں لاکٹ چٹرجی کا الزام

Image
ہگلی23/جون (محمد شبیب عالم ) پتہ نہیں ریاست مغربی بنگال کو کس کی نظر لگ گئی ہے ۔ ابھی ایک طرح حالات کچھ سنبھلنے میں لگے ہیں کہ دوسری طرف سے سے ناخوشگوار واقعہ کی خبر آجارہی ہے ۔ 2011کی سیاسی تبدیلی کے دور میں بھی اسطرح کے صورتحال پیدا نہیں ہوئے تھے جیسا کہ 23مئی کے بعد سے مغربی بنگال میں دیکھنے سننے کو مل رہا ہے ۔ لوگوں میں خوف بڑھتے جارہا ہے ۔ خود کو لوگ غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ۔ ہر کسی میں ایک ہی خوف بنا رہتا ہے کہ پتہ نہیں کب کہاں کیا ہوجائے ۔  ابھی کانکی نارہ جگتدل سندیس کھالی کا معاملہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ سنیچر کی رات ہگلی کے چنسورہ بڑا بازار میں رات کے قریب ساڑھے دس بجے اچانک گولیوں کی گڑگڑاہٹ سنی گئی ۔ جس میں ایک شخص کو گولی لگی ۔ مقامی لوگوں نے امام باڑہ صدر اسپتال پہونچا یا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ بتایا ۔   اس معاملے میں پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے شخص کا نام منا عرف ہاتھ کاٹا منا ہے ۔ یہ بدنام زمانہ منا جسے ہاتھ کٹا مننا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔  ادھر چند برسوں سے یہ علاقہ چھوڑے ہوا تھا ۔  گزشتہ رات یعنی سنیچر کی رات قریب ساڑھے دس بجے

کٹ منی کا قہر جاری اب چندننگر کے سابق کونسلر کے خلاف پورے علاقے میں فلیکس ممتا بنرجی کے اس فیصلے کو بی جے پی والے بھی سراہ رہے ہیں ۔

Image
ہگلی22/جون (محمد شبیب عالم ) کٹ منی یعنی گھوس خوری کولیکر پورے ریاست میں ہڑکمپ اس دن سے مچا ہواہے جب سے ریاستی وزیر اعلیٰ کولکاتا میں ریاست کے تمام کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میٹنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاست میں ترنمول کی حالت بگڑنے کی وجہ کٹ منی لینے والے کونسلرس ہیں جو عوامی خدمات انجام دینے کے لئے عام لوگوں سے گھوس لئے ہیں ۔ اس دن انہوں نے اور کہا کہ جس نے بھی کٹ منی لیا ہے وہ جلد سے جلد لوٹا دو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا ۔ ساتھ ہی اس دن انہوں نے ایک ویبسائٹ میل آئی ڈی کے ساتھ ایک خصوصی نمبر بھی جاری کیں اور بولی کے ریاست کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ جہاں جس علاقے میں کٹ منی جو کونسلر لئے ہیں انکی شکایت یہاں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ میری باتیں جنہیں بوری لگتی ہیں وہ پارٹی چھوڑ کرجاسکتے ہیں اور یاد رہے یہاں سے جانے کے بعد دوبارہ اس پارٹی میں اینٹری نہیں ہے یاد رکھنا ۔ پارٹی میں رہیں تو ترنمول کو بدنام نہ کریں اپنی گندی حرکتوں سے ۔        ممتابنرجی کے اس اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں آئے دن کٹ منی وصول کرنے والے کونسلرس لیڈران کے خلاف عوام راستے پ

کیااب رکے گی اسلام پاڑہ حالٹ پر ریل نئ ایم پی کے آنے سے بانسبیڑیا کے عوام کی امیدیں بڑھی ۔

Image
  ہگلی  21/جون ( محمدشبیب عالم  ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا میں اسلام پاڑہ ریل گیٹ کے قریب حالٹ اسٹیشن کا مطالبہ برسوں برس سے چل رہا تھا محازی حکومت کے جانے کے بعد ممتا حکومت مطالبہ کو مانتے ہوئے گزشتہ 2012 میں اسٹیشن کی تعمیری بنیاد رکھی اور آج اشٹیشن کا کام قریب قریب 90فیصد مکمل ہوچکی ہے گارڈ وال کے لئے بھی چھ ماہ قبل ہی ٹینڈر بھی دیئے جا چکے ہیں مگر نہ جانے کس بدذات کی نظر لگی ہے کے آج بھی یہاں ریل نہیں رکتی ۔ ایک مکمل اسٹیشن ہونے کا تمام تر کارروائی و قواعد مکمل ہوئے آج دوسال کا وقت گزر چکا ہے مگر اس حالٹ اسٹیشن پر ریل روکنے کا اعلان ابھی تک نہیں ہو سکا ۔ مقامی لوگ ہر صبح اٹھکر یہی سونچتے ہیں کہ شاید آج یہاں ریل رکنے کا اعلان ہوجائے مگر شام تک انتظار کہ بعد لوگ مجروح ہوجاتے ہیں اور پھر سے اگلے صبح کا انتظار کرنے لگتے ہیں ۔ 2012 میں جب اسکی بنیاد رکھی گئی تھی اس وقت مقامی ایم پی ڈاکٹر رتنا دے ناگ اس بنیاد کو عید کی پیشگی تحفہ قرار دی تھیں  ۔ مگر آج 2017 کا زمانہ آگیا تحفہ ملنے سے رہا ۔ اب مقامی لوگوں میں اسکی وجہ سے بے زاری پائی جارہی ہے ۔ اہسا کیوں ہو رہاہے یہ جاننے کے لئے جمیعت ع

رام کا نام لیکر دنگاکرنا مطلب ہندو دھرم کو بدنام کرناہے اور یہ کام بی جے پی کھلے عام کررہی ہے : سریش مشرا

Image
  ہگلی20/جون (محمد شبیب عالم ) ممتابنرجی کی گاڑی رام کارتھ نہیں جسے دیکھ کر جئے شری رام کا نعرہ لگارہے ہیں بی جے پی والے ۔ یہ باتیں آج چاپدانی میں ایک تقریب کے دوران چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا نے کہا انہوں نے رام نام کے غلط استعمال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی والے گلی محلے بس ٹرین میں اکثر جئے شری رام کا نعرہ لگاتے اور نازیبا حرکات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ واقعی رام کے چاہنے والے ہیں ۔ کیا رام نے یہڑسکھا یاہے ۔ رام کے نام پر لوگوں کو للکارنا اور دنگا کرنا مطلب ہندو مذہب کو بدنام کرناہے اور ابھی مغربی بنگال میں ہندوؤں اور ہندو مذہب کو بدنام کرنے کا کام بی جے پی کررہی ہے ۔  انہوں نے اور سخت لہزا میں کہا کہ میرے خلاف بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ میں بی جے پی میں شامل ہونے جارہا ہوں ۔ میں ان افواہیں پھیلانے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمت ہے تو سامنے آئیں ۔ میں ان کو اتنا ضرور بتانا چاہتا ہوں کہ میں آزاد امیدوار سے کونسلر بنا پھر چئیرمین بنا اور تب پارٹی میں شامل ہواہوں ۔ میں ترنمول تھا ترنمول ہوں اور رہونگا اور اگر پارٹی بدلنے کی

کانکی نارہ لگاتار 31دنوں سے میدانِ جنگ بنا ہوا ہے ۔ آج نئے تھانہ کے افتتاح سے قبل بم گولیاں چلی دو کی موت پانچ زخمی ، 144نافد پولیس پر لاپرواہی کا الزام

Image
کانکی نارہ 20/جون (محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اس قسم کی صورتحال شاید پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا کہ کسی علاقے میں لگاتار 31دن ہوگئے جہاں کی صورتحال فرقہ وارانہ بنی ہوئی ہے ۔ مگر فسادیوں پر قابو پانے میں پولیس  ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت سب ناکام بنے ہوئے ہیں ۔ ہر روز کبھی بازاروں میں کبھی مسجدوں پر گولیاں بم۔برسائے جارہے ہیں مگر پولیس  اور انتظامیہ جیسے خاموش تماشائی بنی۔ہوئی ہے ۔  کانکی  نارہ بھانٹ پاڑہ اور جگتدل میں حالات لوک سبھا الیکشن کے زمانے سے بگڑا ہواہے اور آج بھی جاری ہے ۔ یہاں مسلمانوں کا جینا دشوار ہوگیا ہے ۔ اس درمیان کئی جانیں بھی جا چکی ہیں ۔  لیکن پھر بھی نہ جانے پولیس  ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کس خاص وقت کا انتظار میں ہے ۔ آج صبح پھر ہنگامہ شروع ہوگیا جمکر بم اندازی ہوئی ۔ اگر ہم کہیں کہ بم اندازی تو لگاتار ہورہی ہے کسی نہ کسی علاقے میں بس کچھ وقفہ کے لئے خاموشی دیکھی جاتی ہے اور پھر بم کی آواز گونجنے لگتی ہے ۔ آج بھی پولیس یا ضلع انتظامیہ خاموش ہی رہتی یہاں ۔ مگر یہاں نیا تھانہ افتتاح ہونا تھا کہ اس سے قبل ہی گولیاں اور بم اندازی شروع ہوگئ

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ، ٹرانسپورٹ گاڑی کے ڈرائیوروں کیلئے کم سے کم تعلیمی اہلیت کی ضرورت کو ختم کرے گی

Image
اس قدم سے معاشی اعتبار سے پچھڑے علاقوں میں ہنرمند افراد کو فائدہ پہنچے گا تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجاز ڈرائیوروں کی تربیت اور سخت ہنر کے ٹیسٹ پر زور دیا جائے گا  ۔            نئی دہلی، 18 ؍جون۔  معاشرے کے معاشی اعتبارسے محروم طبقوں کے ہنرمند افراد کو فائدہ پہنچانے کے اقدام کے طور پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کی ڈرائیونگ کے لئے کم سے کم تعلیمی لیاقت کی ضرورت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنٹرل موٹر وہیکلز رولز (ضابطے) 1989 کے تحت ایک ٹرانسپورٹ گاڑی کے ڈرائیور کو آٹھویں کلاس پاس کرنا ضروری ہوگا۔ البتہ ملک کے دیہی علاقوں میں بے روزگار افراد کی ایک بڑی تعداد ہے، جن کے پاس با قاعدہ تعلیم نہیں ہے، لیکن وہ کسی نہ کسی طرح ہنرمند اور خواندہ ہیں۔ ٹرانسپورٹ وزارت کی حالیہ ایک میٹنگ میں ہریانہ سرکار نے معاشی اعتبارسے پسماندہ میوات علاقے کے ڈرائیوروں کے لئے تعلیمی لیاقت کی شرط میں چھوٹ دینے کی درخواست کی تھی، جہاں   کی آبادی  ڈرائیونگ سمیت کم آمدنی پر اپنی گزربسر کرتی ہے۔ ریاستی سرکار نے اعتراف کیا تھا کہ علاقے میں بہت سے لوگ درکار ہنر رکھتے ہیں، لیکن ان کے

ہگلی میں پولیس کی غنڈہ ٹیکس وصولی ، انکار پر ڈرائیور کا ہاتھ توڑے ، لوگوں نے چیک پوسٹ پھونک دیا ۔

Image
ہگلی16/جون (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں پولیس کی غنڈہ گردی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ آئے دن غیرقانونی وصولی کے نام پر لوگوں کو حراساں کیا جارہا ہے ۔ یہ الزام آج نیشنل ہائی وے دو کے قریب داد پور چیک پوسٹ کے پاس  زخمی ڈرائیور اور انکے ساتھیوں نے لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس کی زیادتی اتنی بڑھ گئی ہے کہ راستہ چلنا دشوار ہوگیا ہے ۔  ڈرائیوروں نے پولیس پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ آج صبح پانچ بجکر پچیس منٹ کے قریب دادپور چیک پوسٹ سے تھوڑی دور گوڑاپ علاقے میں  کئی پولیس والے ہماری ٹرک رکوائی اور لائسنس کے ساتھ دوسرے کاغذات مانگنے لگے ۔ جب ہم سب انکے سامنے پیش کئے پھر بھی کاغذات دیکھے بغیر کہنے لگے گاڑی کنارے لگاؤ یہ کہکر تمام کاغذات لے لئے ۔ جب ہم ان سے کاغذات مانگے تو وہ غصے میں آگئے گالی گلوچ کرنے لگے ساتھ ہی موٹی رقم کا بھی مطالبہ کرنے لگے ۔ زور زبردستی پرس نکالنے کو کہا اور اسکے بعد پرس چھین لئے ۔ جب ہم پرس ان سے لینا چاہے وہ بگڑ گئے اور بے رحمی کے ساتھ لاٹھیوں سے پیٹنے لگے اور ہاتھ توڑ دیئے ۔   انکی اس حرکت کو دیکھ مقامی لوگ غصے میں آگئے اور دادپور چیک پوسٹ کا بریکٹ توڑ پھوڑ کر

آدی سپتوگرام میں دلدوز حادثہ ماں کی دردناک موت بچہ زخمی مشتعل لوگوں نے پولیس وین جلایا صحافیوں کے ساتھ بھی بدسلوکی -

Image
ہگلی15/جون(محمد شبیب عالم ) آج صبح کے دس بجے کے قریب ہگلی ضلع کے آدی سپتو گرام اسٹیشن کے قریب میٹھا پوکھر موڑ پر دلدوز سڑک حادثہ ہوگیا ۔ ڈمپر کے پہئے کے نیچے اسکوٹی چلارہی خاتون آگئی اور اسکی موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔ ساتھ میں اسکا دس سال کا بچہ بھی تھا جو شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقعے پر پہونچ گئے ۔ بچے کو نزدیکی نرسنگ ہوم لےگئے ۔ جہاں ڈاکٹروں نے بچے کی حالت کو مستحکم بتایا ۔  ادھر ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ لوگوں نے راستے کی ناکہ بندی کردی ۔ کچھ دیر بعد موگرا تھانے کی پولیس موقعے پر پہونچ گئی ۔ پولیس لاش کو اپنے قبضے لینے کی کوشش کی بس مقامی لوگ بھڑک گئے ۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ کی نوبت آگئی ۔ حالات اتنے بگڑ گئے کہ مستعمل لوگوں نے پولیس وین کو نظر آتش کردیا ۔ اسکے بعد پولیس بوکھلا گئی اور ایک دم سے افراتفری کا ماحول بن گیا ۔ حالات اتنے بے قابو ہوگئے کہ لوگوں نے صحافیوں تک کو نہیں بخشا انکے ساتھ ہی جھڑپیں ہوئی ۔ کیمرہ موبائل چھیننے کی کوشش کی گئی ۔ شیخ صلاح الدین نامی ریپورٹر کو بے رحمی سے مارا ۔ ستیش گپتا فری لانسر ک

ممتابنرجی سنگور میں کسان آندولن نہیں بلکہ انہیں گمراہ کی تھیں : لاکٹ چٹرجی

Image
ہگلی14/جون (محمد شبیب عالم ) سنگور میں ایک اور آندولن کی تیاری ۔ اس بار آندولن ترنمول نہیں بی جے پی کی جانب سے  کارخانہ ہٹانے کے لئے نہیں صنعت قائم کرنے کے لئے یہ آندولن شروع کی جاری ہے ۔  ہگلی لوک سبھا سیٹ سے کامیاب بی جے پی کی لالٹ چٹرجی آج سنگور گوپال نگر کے ساہانہ پاڑہ میں ایک جلسہ منعقد کی ۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی کارکنان و حامی شرکت کئے ۔  اس دوران لاکٹ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی ایم کے ساتھ ترنمول پر بھی تنقید کرتے ہوئے بولیں کہ سی پی ایم اور ترنمول میں کوئی فرق نہیں دونوں ہی سنگور کے کسانوں کو گمراہ کئے ہیں ۔  اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ہگلی ضلع کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر سنگور کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ لوگوں نے مجھ پر یقین کرکے کامیاب بنایا ۔ ساتھ ہی آپ سب کے قوتِ برداشت کی بھی تعریف کرتی ہوں کہ آپ لوگ دس برسوں تک ترنمول کو سہتے رہے ۔ دس برس بعد انکے خلاف سامنے آئے ۔  اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ آپ سب یہاں صنعت  کارخانہ قائم کرنے کے حق میں تھے مگر  وزیر اعلیٰ ضرورت مند اور غیر ضرورت مند کا نام دیکر آپ لوگوں کو دو حصوں تقسیم کردیں ۔ 

سیاست اور سیاہ ست! تحریر:۔ ملک شفقت اللہ

Image
افسوس ہے کہ ملک مخالف پالیسیوں اور ہتھکنڈوں کو لگام ڈالنے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، یا اگر کہا بھی گیا تو بہت کم اور دبی دبی آواز میں صرف بیان بازیوں کی حد تک۔ اسی وجہ سے اس کا اثر کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ایک خاص تبدیلی جو آئی ہے وہ عمران خان کے خطابات کے بعد سیاسی شعور پیدا ہونے اور بیداری ضمیر کی یہ حالت ہے کہ عام آدمی بھی اب دلچسپی لینے کے ساتھ ساتھ سیاہ ست اور سیاست میں تمیز کرنے لگا ہے۔ موجودہ حکومت نے پہلا وفاقی بجٹ پیش کیا ہے جس پر عوام میں بہت زیادہ تشویش پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے پیچھے قصور عوام کا یا موجودہ حکومت کانہیں بلکہ پاکستان کے سیاسی ماحول میں اس معلق گردو غبار کا ہے جس نے گزشتہ چالیس سال با العموم اور پچھلے دو ادوار میں باالخصوص عوام الناس کے نتھنوں کو سن کر کے ضمیر کو اپنی جکڑ میں لے رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر چھینک پر گرد سے اٹیں خرافات نکلتی ہیں۔ اگر ہم سابقہ حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اوردیکھیں کہ جتنا قرضہ ان دونوں حکومتوں میں پاکستان پر چڑھا اس کی نسبت سے  اس سے بہتر عوام دوست بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔ کیونکہ جتنا قرضہ ہے اس کے

پوتے نے دادی کو پیٹ کر ہلاک کردیا ، مجرم کو پولیس نے دمکل کا سہارا لیکر گرفتار کی ۔

Image
  ہگلی10/جون (محمد شبیب عالم )  جیسے جیسے دنیا آگے کی طرف بڑھ رہاہے ۔ لوگ انٹرنیٹ وائی فائی کے دورے عروج پر چلنے لگے ہیں ۔ ویسے ہی انسان ذہنی طور پر معذور ہوتے جارہا ہے ۔  یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جانور نیند سے  اٹھے تو ہمیں پتہ ہے وہ کیا کرے گا ۔ مگر انسان نیند سے جاگنے کے بعد کونسی حرکت کرے گا پتہ لگانا بہت مشکل ہے  ۔ ایسے میں اسکی حرکت سے یہ بات ظاہر ہوگاکہ شاید اسے نیند آئی ہی نہیں ۔    کچھ اسی طرح کا واقعہ ہگلی ضلع پولیس کمشنریٹ علاقے کے چنسورہ تھانہ کے تحت کیؤٹا شب تلہ میں دیکھنے کو ملا ۔ ایک پڑھا لکھا ذہنی و دماغی طور پر تندرست لڑکا اپنی دادی ماں کو رات کے اندھیرے میں اسی کے کمرے میں پیٹ پیٹ کر موت کی نیند سلا دیا ۔    اس معاملے میں پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق پوتا اندرنیل رائے والد کا نام بسواجیت رائے کا ایک لوتا اولاد ہے ۔ عمر 32سال بتائی گئی ہے ۔ انکا دومنزلہ مکان ہے ۔ جہاں اندرنیل کی ماں سانتنا رائے بھی انکے ساتھ رہتی ہیں ۔ ان تینوں کے ساتھ دادی بھی رہتی تھی ۔  گزشتہ رات اندر نیل بانسبیڑیا کھامار پاڑہ علاقے میں پکنک کرکے گھر لوٹا اور سو گیا ۔  پڑ

ہوڑہ- رانچی- ہوڑہ اسپیشل ٹرین کی منسوخی کے عوض ہوڑہ- رانچی انٹر سٹی ایکسپریس ٹرین چلائی جائے گی

Image
کولکاتا‘07/جون، 2019: 08627/08628 ہوڑہ- رانچی- ہوڑہ اسپیشل ٹرین یکم جولائی ، 2019 سے منسوخ کی جائے گی اور اس کے عوض ٹرین نمبر 18627/18628 ہوڑہ- رانچی- ہوڑہ انٹر سٹی ایکسپریس ہوڑہ اور رانچی سے ایک ہی روٹ پر یکم جولائی، 2019 سے چلائی جائے گی۔ Howrah-Ranchi Intercity Express Introduced in lieu off cancelled Train 08627/08628 Howrah- Ranchi- Howrah Special

ہم پہلے بھی ایک تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ، سیاست اپنی جگہ اور مذہب اپنی جگہ دونوں کو ایک ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا : سریش مشرا

Image
  ہگلی4/جون (محمد شبیب عالم ) ہرسال کی طرح امسال بھی چاپدانی میونسپلٹی کے تحت انگس میدان میں مقامی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے جانب سے دعوتِ افطار دی گئی تھی ۔ اس بار بھی تقریباً 2500لوگوں کو افطار کی دعوت دی گئی تھی ۔ جس میں علاقے کے ہر خاص و عام  کے علاوہ ایم پی کلیان بنرجی  سابق ایم ایل اے مظفر خان اور تمام کونسلر تشریف فرما تھے ۔ اس دوران سریش مشرا نے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے علاقے میں جوش و خروش کے ساتھ ساتھ  پرامن ماحول میں عید منانے کی گزارش کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کہاں کیا ہورہا ہے ۔ ہمیں نہیں دیکھنا ہے ۔ یہاں ہم پہلے بھی ایک تھے آج بھی ہیں اور آئندہ کل بھی رہیں گے ۔ انہوں نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ سیاست اپنی جگہ ہے اور مذہب اپنی جگہ ان دونوں کو کبھی بھی ایک ساتھ نہیں جواڑ جا سکتا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے چئیرمین سریش مشرا کو ڈھیر سارا مبارکباد پیش کیا ۔ بچے بھی ان سے خوب ملتے اور عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے ۔ 

اوپیرا جیمش ریاض قریشی کہ جانب سے دعوت افطار

Image
 زکریا اسٹریٹ کہ اوپیرا جیمش ( ریاض قریشی  ) کہ جانب سے نگینہ کہ تمام دوکانداروں کو دعوت  افطار میں مدعو کیا گیا بازار کہ سبھی دوکانداروں نے پرجوش شرکت کیا اافطار اور کھانے انتظامات کئے گئے تھے  پروپرائٹر ریاض قریشی  میزابانی میں پیش پیش رہے دعوت میں  ائے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔۔۔۔۔۔۔ ( پرویز عالم )

کلیان بنرجی کی تیسری کامیابی پر زاہد حسن خان نے دیا مبارکباد

Image
  ہگلی3جون (محمد شبیب عالم ) شریرامپور لوک سبھا حلقہ سے تیسری دفعہ کامیاب ہونے والے ترنمول کانگریس ایم پی کلیان بنرجی کو زاہد حسین خان نے پھولوں کا گلدستہ دیکر مبارکباد دیا ۔ کلیان بنرجی لگاتار تیسری بار یہاں کافی ووٹوں سے کامیابی حاصل کئے  ۔ انہوں نے اپنے سخت حریف بی جے پی کو دھول چٹادیا ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے کہا کہ یہ جیت میری نہیں عوام کی جیت ہے ۔ ممتابنرجی کی ترقیاتی کام کی جیت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کام ادھورے رہ گئے ہیں وہ میں جلد ہی پورا کرونگا ۔ ہاں کچھ لوگوں نے مجھے نظر انداز کیا ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں انکی غلطی نہیں ہے ۔ وہ کسی کے بہکاوے میں آگئے تھے مگر مجھے امید ہے کہ جسطرح سے دوسرے لوگوں کا دل جیت پایا ہوں ۔ جو مجھے ووٹ نہیں دیئے ہیں انکا بھی دل جیت کر رہونگا ۔   اس دوران زاہد حسن خان نے کہا کہ ہم لوگ دی دی کے جانب سے دیئے گئے تمام ترقیاتی کام کو اپنے علاقے کے عوام کے درمیان مکمل کئے ہیں اور جو باقی ہے وہ بہت جلد ہم کرینگے ۔ تھوڑی سی افسوس اس بات کی ہے کہ دی دی کے اتنے سارے ترقیاتی کام کو انجام دینے کے باوجود بھی کچھ علاقوں میں ہم پیچھے رہ گئے ۔  اب ہمیں یہ

عید محبت کے پیغام کا دن ہے آیئے ہم سب ہندو مسلم ایک ہوکر خوشیاں منائیں : زاہد حسن خان

Image
  ہگلی 3/جون (محمد شبیب عالم ) کچھ لوگ دھرم ذات مذہب کے نام پر لڑنے لڑانے کی بات کرتے ہیں اور یہ کلچر کچھ دنوں سے مغربی بنگال میں بہت ہی تیزی کے  ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔ مگر اسی درمیان کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو محبت اور نفرت کے نقصان و فائدے کو سمجھتے ہیں ۔ پڑوسی کے گھر میں آگ لگتی ہے تو دھنوان دوسرے پڑوسی کے آنکھ میں بھی جاتی ہے اور تکلیف اتنا ہی جھیل نا پڑا تاہے ۔ اسی لئے آپسی نا اتفاقی کو ختم کرکے محبت باٹیں ۔ اسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے رشڑا تھانہ ایک چھوٹی سی دعوتِ افطار کی تقریب منعقد کی جس میں علاقے کے کئی اہم شخصیات شرکت کئے ۔ افطار بعد ایک چھوٹی سی امن میٹنگ رکھی گئی ۔ جہاں آپسی محبت قومی یکجہتی کو بڑھاوا دینے کی باتیں کی گئی ۔  او سی پربیر دتو نے اس دعوت میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی بہتر و خوشگوار ماحول میں عید منانے کی گزارش کی اور اپنے جانب سے بھی قانون انتظامات بہتر رکھنے کا بھی یقین دلایا ۔ اس تقریب میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین  نائب چئیرمین کے علاوہ بہت سارے یہاں کے اہم شخصیات شامل تھے ۔ نائب چئیرمین بھی اپنی مختصر سی تقریر میں کہا کہ عید محبت کے پ

رام نام لینے پر ہمیں ترنمول والے اگر روکا تو ہم انکے گھرکے سامنے مائک لگاکر دن بھر جئے شری رام بجائیں گے : سریش ساؤ

Image
ہگلی2/جون(محمد شبیب عالم )  رام نام تماشہ بنتے جارہا ہے ۔ پارٹی سلوگن بھول کر بس رام نام جپنے میں بضد ہیں اور ریاستی حکومت ہےکہ اس کو ان ایسی حرکت کرنے والوں سے الرجی کے چلتے ان میں اور جوش جنم لینے لگاہے ۔    گزشتہ کل بھی چوبیس پرگنہ کے کچڑا پاڑہ علاقے میں اسی بات کو لیکر بڑا بوال مچ گیا ۔ ترنمول وزراء کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔   کچھ اسی کا منظر آج ہگلی ضلع کے پولوا علاقے میں دیکھنے کو ملا ۔  بی جے پی والوں نے ترنمول پر الزام لگایا کہ  " علاقے میں اگر رہنا ہے تو جئے شری رام کا نعرہ لگانا نہیں چلےگا "    بس اسی بات پر اعتراض جتاتے ہوئے بی جے پی والے مظاہرہ شروع کردیئے ۔ آج دن کو گیارہ بجے کے قریب پولوا آکھنا موڑ سے JVL BOX (DJ) مائک کے زریعے جئے شری رام گانا بجا کر پورے علاقے میں جشن  منائے اور مستی کیا ۔ اس مستی بھرے جلوس میں دو سو سے زائد بی جے پی کارکنان و حامی شامل ہوئے ۔ عورتیں بھی اس نعرے پر خوب جھوم و ناچ رہی تھیں ۔  اس جلوس کی رہنمائی ہگلی ضلع بی جے پی او بی سی مورچہ کے نائب سیکریٹری سریش ساؤ و نائب صدر راجیو ناگ ، منڈل کے صدر بمل رائے کررہے تھے ۔  اس

موگرا تھانے میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح ایس پی کے ہاتھوں ، بانسبیڑیا موگرا اور تریبینی پر نظر -

Image
  ہگلی یکم جون (محمد شبیب عالم ) جسطرح سے روز بروز کرائم میں اضافہ ہورہاہے ۔ پولیس کے سامنے چلینج بھی بڑھ رہا ہے ۔ ایسے میں پولیس انتظامیہ بھی اپنی حکمت عملی تیز کردی ہے ۔   کچھ ایسے ہی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے موگرا تھانے کی پولیس اپنی دو آنکھوں سے نگرانی کے ساتھ اب 101 برقی آنکھ یعنی سی سی ٹی وی کیمرے لگائی ہے ۔ جس کی مدد سے قریب کے تین علاقے بانسبیڑیا ، موگرا اور تریبینی پر نظر رکھی جا سکے گی ۔    آج دن کو ہگلی رورل کے نئے ایس پی سکھیندو ہیرا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد موگرا تھانہ کا معائنہ کرنے آئے ۔ اس دوران موگرا تھانہ کے او سی امیت کمار مترا انکا جم کر استقبال کیا ۔  اس موقعے پر ایس پی سکھیندو ہیرا کے ہاتھوں  موگرا تھانہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا گیا ۔  امیت مترا نے ایس پی کو یہاں کے تمام سسٹم دیکھایا اور بتایا کہ فلحال کل 102 کیمرے یہاں لگائے گئے ہیں ۔    اس دوران نئے ایس پی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں او سی کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ عوام کی حفاظت اور نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرہ بہت ضروری ہے ۔ ہم عام ل

زعفرانی رنگ میں رنگ گیا کؤگاچھی ایک نمبر پنچایت ترنمول کے کل 24ممبران ارجن سنگھ کا ہاتھ پکڑا

Image
  چوبیس پرگنہ /یکم جون ( محمد شبیب عالم ) ترنمول کانگریس میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ آج یہاں کؤگاچھی ایک نمبر پنچایت کے تمام ترنمول کانگریس کے پنچایت ممبران ارجن سنگھ کے ہاتھ پکڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ اسطرح سے ایک ہی جھٹکے میں یہ پنچایت ترنمول سے بدل کر بی جے پی کے رنگ میں رنگ گیا ۔   اس دوران ارجن سنگھ نے کہا کہ اس پنچایت کے ترنمول ممبروں میں سے پہلے ہی ایک میرے ساتھ آگئے تھے اور آج باقی کے 23ممبران بھی ایک ساتھ ترنمول کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں جو جس عہدے پر پہلے سے تھے ۔ وہ سب اپنے اپنے عہدے پر قائم رہیں گے ۔  انہوں نے اور کہا کہ میں یہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر یقین کرتے ہوئے مجھے کامیاب بنایا میں بھی ان کے یقین پر کھرا اترونگا اور جسطرح سے مودی جی کا اعلان ہے ترقیاتی کام کو انجام دینے کا ۔ انکے حکم کو مانتے ہوئے میرا پہلا کام یہ ہوگاکہ میں سب سے پہلے اس گرام کی ترقی کے لئے کام کروں ۔     اس درمیان یہاں کی پردھان چیتالی کرموکار نے کہا کہ ہم پہلے بھی ارجن سنگھ کے ساتھ

ترنمول وزراء کو دیکھ کر بی جے پے والوں نے پھر جئے شری رام کا نعرہ لگایا ، پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ

Image
کچڑاپاڑہ            یکم جون (محمد شبیب عام )  بی جے پی والے اپنی حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ جیسے کسی پاگل کو دیکھ کر انکے پیچھے ہو لا لا کرتے اکثر بچوں کو دیکھا جاتا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے ترنمول کانگریس کے کسی بھی وزراء کو دیکھتے ہی بی جے پی والے بلکل مزاقیا انداز میں " جئے شری رام " کا نعرہ لگانے لگے ہیں ۔ سب سے بڑی افسوس کی بات ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کو دیکھتے ہی کچھ اسی طرح کی حرکت کئے تھے ۔  انکی حرکت سے ایسا لگ رہا ہے کہ  رام پرس اتم نہیں بلکے رام کا نام مزاق بن گیا ہو ۔     آج کچڑا پاڑہ میونسپلٹی کے تحت پانچ نمبر وارڈ کی ترنمول رہنما آلو رانی سرکار کے گھر پر بارک پور لوک سبھا اور بیج پور علاقے کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک گھریلوں میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ اس میٹنگ میں ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریاملک ، وزیر دمکل سوجیت باسو  ایم ایل اے نرمل گھوش  تاپس رائے اور دیگر اہم لیڈران ۔   پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ لوگ جب یہاں میٹنگ میں آرہے تھے اس دوران انکو نشانہ بناکر جئے شری رام کا نعرہ بلند آواز میں لگایا گیا اور انکے پیچھے پیچھے لگاتار پیچھا کرتے ہوئے ن