کلیان بنرجی کی تیسری کامیابی پر زاہد حسن خان نے دیا مبارکباد

 ہگلی3جون (محمد شبیب عالم ) شریرامپور لوک سبھا حلقہ سے تیسری دفعہ کامیاب ہونے والے ترنمول کانگریس ایم پی کلیان بنرجی کو زاہد حسین خان نے پھولوں کا گلدستہ دیکر مبارکباد دیا ۔ کلیان بنرجی لگاتار تیسری بار یہاں کافی ووٹوں سے کامیابی حاصل کئے  ۔ انہوں نے اپنے سخت حریف بی جے پی کو دھول چٹادیا ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے کہا کہ یہ جیت میری نہیں عوام کی جیت ہے ۔ ممتابنرجی کی ترقیاتی کام کی جیت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کام ادھورے رہ گئے ہیں وہ میں جلد ہی پورا کرونگا ۔ ہاں کچھ لوگوں نے مجھے نظر انداز کیا ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں انکی غلطی نہیں ہے ۔ وہ کسی کے بہکاوے میں آگئے تھے مگر مجھے امید ہے کہ جسطرح سے دوسرے لوگوں کا دل جیت پایا ہوں ۔ جو مجھے ووٹ نہیں دیئے ہیں انکا بھی دل جیت کر رہونگا ۔   اس دوران زاہد حسن خان نے کہا کہ ہم لوگ دی دی کے جانب سے دیئے گئے تمام ترقیاتی کام کو اپنے علاقے کے عوام کے درمیان مکمل کئے ہیں اور جو باقی ہے وہ بہت جلد ہم کرینگے ۔ تھوڑی سی افسوس اس بات کی ہے کہ دی دی کے اتنے سارے ترقیاتی کام کو انجام دینے کے باوجود بھی کچھ علاقوں میں ہم پیچھے رہ گئے ۔  اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کہاں ہم سے چوک ہوئی ہے کیا کمی رہ گئی ہے اسے ہم پورا کیرنگے ۔ رشڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے جانب سے عید کی خوشی کو ایک دوسرے میں بانٹنے کےلئے ضرورت مندوں کے درمیان دو سو ساڑی  ایک سو لنگی اور 125لیڈیس سوٹ تقسیم کیا گیا ۔  انہوں نے کہا کہ عید صرف میری نہیں  ہماری ہو ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا