Posts

Showing posts from March, 2020

لاک ڈاؤن کے درمیان متاثرین کے ساتھ کھڑی ہوئی اترپاڑہ تھانے کی پولیس ۔

Image
  ہگلی30/مارچ ( محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاصے مشکلات و مالی بحران سے گزر رہے ہیں یومیہ مزدور قسم کے لوگ ۔   ایسے میں اس مشکل وقت میں انکے سامنے ہمدردی و محبت کا ہاتھ بڑھائے کھڑی ہوگئی ہے اتر پاڑہ تھانے کی پولیس ۔  ایسے غریب ضرورت مندوں کی پہچان کرکے انکے گھروں تک کھانے پینے کے سامان پہونچا دے رہے ہیں کنہائی پور پولیس پھاڑی کے انچارج پروشنجیت کرموکار انکے ساتھ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے اے سی پی iii مومیتاسین  ۔  انہوں نے کہا کہ ان غریب ضرورت مندوں کے لئے چاول  دال تیل آلو نمک کی خریداری کرکے ہم رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں سونپ دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پھاڑی کے تحت باروجیوی گرام کنہائی پور کالونی  باگان پاڑہ  شاستری نگر آدرش نگر کے علاقوں کے کل پانچ سو گھروں میں یہ خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی ہے ۔  پروشنجیت کرموکار کا کہنا ہے کہ ہم اس پھاڑی کے ٹیم کو لیکر پورے علاقے کے غریب ضرورت مندوں کی ایک فہرست تیار کئے ہیں اور اسی حساب سے انکے گھروں میں یہ سامان پہونچا دے رہے ہیں ۔  ادھر اتر پاڑہ تھانہ کے آئی سی سوپرکاش پٹنائک نے کہا کہ یہاں چندن نگر کے پولیس

ہوڑہ چشتیہ کمیٹی کے ممبران کا سراہنئے اقدام روزانہ سیکڑوں بھوکوں کے پیٹ بھرنے میں مصروف

Image
 ہوڑہ30/مارچ ( محمد شبیب عالم )  لاک ڈاؤن کے درمیان  عام لوگوں کا جہاں جینا مشکل ہوا ہے ۔ وہیں راستوں پر  بس اسٹینڈ پر ریلوے  اسٹیشنوں اور اس کے اردگرد رہنے والے غریب جو لوگوں سے بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالتے تھے اور خود کو زندہ رکھتے تھے ۔ آج انکے لئے مصیبتیں اور بڑھ گئی ہے ۔ جب عام لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلیں گے ہی نہیں تو بھلا ان غریب بھیک مانگ کر پیٹ پالنے والوں کا پیٹ کیسے بھرے کا ۔ اسکے علاوہ ریلوے اسٹیشن  بس اسٹینڈ یا کسی گلی چوراہے کی اگر دکانیں کھلی رہتی تو وہاں وہ کچھ مانگ کر کھالیتے ۔ مگر ایسا کسی چھوٹے گاؤں محلوں میں تو وقتی طور پر دیکھائی دیتا ہے مگر وہاں کے بھی حالات ایسے نہیں ہے کہ دھڑلے سے دکانیں کھولی جارہی ہو ۔  ایسے میں عام لوگوں سے زیادہ بری حالت راستوں پر بھیک مانگنے والوں کی ہوتی جارہی ہے ۔    کچھ اسی طرح طرح کے صورتحال ہوڑہ ریلوے اسٹیشن کے اردگرد دیکھا گیا ہے  ۔  لیکن کہتے ہیں کہ اس مالک نے منھ دیا ہے تو نوالہ بھی وہی دیگا ۔  ایسے مجبور غریب و ضرورت مندوں کےلئے ہوڑہ پی ایم بستی چشتیہ کمیٹی کے چند نوجوان لڑکے آپس میں ملکر اپنی گاڑھی کمائی سے کچھ

لاک ڈاؤن کے درمیان پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کی رہنمائی میں ضرورت مند میں راشن تقسیم غنی لوگوں سے کی مدد کی گزارش

Image
  ہگلی28/مارچ ( محمد شبیب عالم )  چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کی رہنمائی میں آج سیوڑا پھولی گوڑ باگان علاقے کے غریب ضرورت مندوں کے درمیان چاول آٹا دال تقسیم کی گئی ۔  شری رامپور تھانہ اور سیوڑا پھولی پھاڑی کی مدد سے آج پانچ سو خواتین کے ہاتھوں میں مقامی ایم پی کلیان بنرجی اور پولیس کمشنر ہمایوں کبیر راشن سونپ دیا ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی ہدایت پر پولیس یہ اقدامات کی ہے ۔ پولیس کی یہ کارکردگی تعریف کے قابل ہے ۔  اس دوران کمشنر ہمایوں کبیر نے کہا کہ پہلے فیج میں ہم چندن نگر کمشنریٹ کے تحت تمام تھانے کے علاقوں میں کم از کم پچاس ہزار غریب و ضرورت مندوں میں آٹا چاول دال تیل تقسیم کرنے کا عہد کیا ہے ۔  اس کے لئے یہاں کے رہنے والے بڑے مالدار پیسے والوں سے مدد لے کر اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہم " # ہیزٹیک نو ایمٹی اسٹومک " کے تحت لوگوں کو جوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہاں بہت سارے لوگ مدد کا ہاتھ بڑھائے ہیں  ۔ فلحال میں انکا نام نہیں بتاؤں گا لیکن وقت آنے پر انکا نام ضرور بتاؤں گا ۔  ان میں سے زیادہ تر لوگ رو

لاک ڈاؤن میں بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے والوں کے سائکل و گاڑیوں کی ہوا نکالی پولیس ۔

Image
  ہگلی28/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے اترپاڑہ تھانہ کے تحت لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس کی سخت کاروائی بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے والوں کے گاڑی و سائکل کی ہوا کھولتے دیکھائی دی ۔  کوننگر پھاڑی کے آفیسر انچارج سنجئے چٹرجی اور اے ایس آئی سمیر مکھرجی کی رہنمائی میں آج دن بھر یہی کرتے دیکھا گیا انکے ساتھ درجنوں سوک وولنٹئیر بھی انکا اس کام میں ساتھ دیئے ۔ آج صبح سے ہی مختلف علاقوں میں گھوم کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک کیا ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومت ملک بھر میں عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پر یہ قدم اٹھائی ہے ۔ جس میں حکومت کے اربوں روپئے کا نقصان ہے ۔ لیکن لوگ ابھی بھی سنجیدگی سے کام نہیں لے رہے ہیں ۔ ملک میں جب سے ریل کا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے اس پر مکمل طور پر حکومت کے جانب سے پچھلے ڈیڑھ سو برسوں میں کسی نے دیکھا ہے اور وہ بھی اتنے لمبے دنوں کے لئے ۔ اور ابھی بھی کہنا مشکل ہے کہ صرف 14اپریل تک ہی ریل کے چکے جام رہیں گے یا اسکی مدت اور بڑھ جائے گی ۔     ہاں اگر آپ نہیں مانیں اور اسی طرح سے گھروں سے غیرضروری ط

بانسبیڑیا بچالی کل کے نوجوانوں کا سراہنئے اقدام ضرورت مندوں میں کررہے ہیں راشن تقسیم

Image
ہگلی28/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط کے طور پر لاک ڈاؤن جیسی تدبیر اپنائی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے راشن کی دکانیں کھلی تو ضرور ہیں ۔ مگر راشن خریدنے والوں کی اوقات نہیں ہے ۔ وہ اس لئے کہ زیادہ تر لوگ دن مزدوری کرنے والے لوگوں کا کام دھندا بند ہوچکاہے ۔ دو پیسے کی آمدنی ایک دم سے بند ہوگئی ہے ۔ ایسے میں ان بیچاروں کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اور یہ کتنے دن چلےگا کہنا مشکل ہے ۔ کل کارخانوں میں کام کرنے والوں کی حالت جب خراب دیکھائی دینے لگی ہے تو بھلا انکا کیا ہوگا جو یہاں وہاں جگاڑ کے کام کرکے زندگی گزارتے تھے ۔   ایسے ہی لوگوں کا خیال میں رکھکر بانسبیڑیا بچالی کل کے رہنے والے چند نوجوان آپس میں ملکر ایسے لوگوں کی خدمت میں جٹے ہوئے ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے ہر روز سو ضرورت مندوں میں ڈھائی کیلو چاول ڈھائی سو گرام دال ایک کیلو آلو کے ساتھ کچھ تازہ سبزیاں تقسیم کررہے ہیں ۔  اس سے متعلق ان نوجوانوں میں محمد خورشید نے کہا کہ ہم چند دوست آپس میں ملکر کچھ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہم آئندہ چودہ اپریل

کورونا مرض سے لوگوں کی موت ہو یا نہ ہو مگر لوگ بھوک سے ضرور مرجائیں گے : عوام

Image
ہگلی27/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ملک میں کورونا وائرس کو لیکر حکومت کی جانب سے جو فیصلے لئے گئے ہیں اور اس پر عمل کرنے کے لئے لوگوں کے ساتھ جو سلوک ہورہا ہے ۔ اس وجہ سے لوگوں کے زبان سے یہی سننے کو مل رہا ہے کہ ہم کورونا سے مریں یا نہ مریں مگر بھوک سے ہم ضرور مرجائیں گے ۔ ابھی کچھ ہی دن ہی ہوئے ہیں لاک ڈاؤن کے مگر اس دوران پولیس کا عوام کے ساتھ برتاؤ و رویہ لوگوں کو تکلیف دینے لگی ہے ۔  جبکہ ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی ہدایت کر رہی ہیں کہ مودی دکان ( کرانے کی دکان ) دودھ  سبزی مچھلی گوشت کی دکانیں کھلی رکھنی ہوگی ۔ زیادہ سے زیادہ دکانیں کھلی رہیں گی تو لوگوں کی بھیڑ بھی کم رہے گی ۔  ساتھ ہی انہوں نے پولیس کو یہ بھی ہدایت کی ہیں کہ دیکھو لوگوں کی بھیڑ نہ لگے ۔  لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اتنا کچھ کہنے کے باوجود بھی زیادہ تر دکانوں میں لاک ڈاؤن کا اثر ہے ۔  بازار میں موڑھی سے لیکر پاوروٹی دودھ مٹھائی دہی اور ایسے کئی ضرورت کی چیزیں ملنی بند ہوگئی ہیں ۔ کچھ دکانیں کھلی بھی ہیں تو سامان کی قیمت منمانے طریقے سے وصول کی جارہی ہے ۔ انڈوں کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہے گوشت پر بیس بیس روپئے اض

بانسبیڑیاگنجس جامع مسجد کا صدر دروازہ نمازیوں کے لئے ہوا بند لوگوں سے گھرپر نماز ادا کرنے کی گزارش

Image
ہگلی27/مارچ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس اپنی پکڑ مظبوط کرتی جارہی ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے جانب سے جو احتیاطی تدابیر اپنانے کو کہے گئے ہیں ۔ اسکا لحاظ کرتے ہوئے جہاں راستوں پر لوگوں کو بھیڑ لگانے سے منا کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے مسجدوں میں بھی بھیڑ کو ختم کرنے کے لئے ایک ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں ۔ اسکے لئے نمازیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں ۔  آج بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد کے امام و مسجد انتظامیہ کمیٹی نے ایک خصوصی میٹنگ کرکے فیصلہ لیا کہ جمعہ کی نماز حسبِ روایت ہوگی اذان بھی ہوگی مگر مسجد میں نماز صرف امام مذن اور مسجد کمیٹی کے ممبران ہی ادا کریں گے اور باقی باشندگان بانسبیڑیا مسجد میں نہ آکر اپنے اپنے گھروں میں جمعہ کی نماز کے بجائے ظہر کی نماز ادا کریں گے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ پنج وقتہ نماز بھی حسبِ معلوم ہوگا مگر نمازی حضرات مسجد میں نہ آکر اپنے گھروں میں ہی نماز اداکرلیں ۔    اس دوران مسجد کے امام نعمت اللہ رضوی نے خصوصی طور پر باشندگان بانسبیڑیا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات سے مخلصانہ گزارش ہےکہ کورونا جیسے خطرناک وائرس سے بچ

بانسبیڑیا مل پھاڑی کے آفیسر بنا دبنگ دکانداروں سے کہا غریب کو مت لوٹو صحیح قیمت لو

Image
  ہگلی26/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس وباء ئے جان تیزی سے پھیلنے لگا ہے ۔ حکومت احتیاط کے طور پر ہمیں آئندہ 21اپریل تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ مگر ہم ہیں کہ سدھرتے نہیں اور ابھی تک اس مرض کو لیکر سنجیدہ بھی نہیں ہورہے ہیں ۔ بارہاں سمجھانے کے باوجود بھی ہم چائے کی دکانوں پر اڈہ مارنا اور بھیڑ لگانا نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔  لیکن جب ہمارے خلاف پولیس کاروائی کرتی ہے تو ہمیں برا لگتا ہے ۔  آج بائیں لاک ڈاؤن کا چوتھا دن تھا مگر ریاست کے ساتھ ضلع کے بھی مختلف جگہوں پر پولیس بھیڑ کو ہٹانے کےلئے راستے پر اتر رہی ہے ۔ لاٹھیوں کا سہارا لے رہی ہے ۔ آج بانسبیڑیا میونسپلٹی کے کئی علاقوں میں لگاتار چوتھے دن بھی بھیڑ کو ہٹانے کے لئے لاٹھی ڈنڈے کا سہارا لیتی دکھائی دی ۔  یہاں بانسبیڑیا مل پھاڑی ( آوٹ پوسٹ ) کے اے ایس آئی دلیپ مشرا کی رہنمائی میں پولیس کی ٹیم علاقوں میں گشت کرتے ہوئے لاٹھی چارج کا سہارا لیکر کئی لوگوں پر لاٹھیاں برسائی کئی دکانداروں کا سامان پھینکا ۔ لیکن پھر دوسرے دن حالات بلکل ویسا ہی ۔   ادھر شام کے وقت سبزی بازار کرانا بازار میں جاکر دونوں ہاتھوں کو جوڑتے ہوئے دلیپ مش

بیماری سےاحتیاط کرنا سنت رسول کےعین مطابق ہے : مولانا احمدرضا عشقی مصباحی

Image
بانسبیڑیا کورونا وائرس ایک مہلک مرض ہے ،جس نے اپنی دہشت سے دنیا کے ایک سو پچیس ملکوں کو ہلادیاہے ، فرانس ، اٹالی ، عراق ، عرب ، چین ، امریکہ و برطانیہ کی حکومت کے اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود وہاں کےبڑے بڑے سائنس دانوں اور ڈاکٹروں نے ہاتھ اٹھا دیے ،اور دوا تیار کرنے سے عاجز رہے۔  اس مرض کے جراثیم متاثر[ کورونا کے مریض] لوگوں کے جسم  و ہاتھ سے منتقل ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد ملک عزیز میں ہرروز تیزی سے بڑھتی جارہے ہیں ایسی صورت حال میں احتیاطی تدابیر کا اپنانا از حد ضروری امر ہے جو سنت رسول اور اسلام کے ہرگز خلاف نہیں بلکہ توکل اللہ کے بالکل مطابق ہے  مثلا : پاک و صاف رہیں ۔وضو و غسل کا اہتمام زیادہ سے زیادہ کریں ۔ مسنون دعاؤں کا ورد کریں ۔سنیٹائیزر کا استعمال کریں ۔ باہر بلا ضرورت نہ نکلیں ـ اگر جانا ہی ہے تو ماسک لگا کر ہی باہر جائیں ۔چند لوگ اکھٹے نہ ہوں ۔بھیڑ بھاڑ میں نہ جائیں اور بھیڑ نہ بنائیں ۔ مسجد کی ٹاول ہٹادیں ، مصلی نکال دیں ،صبح شام مسجد کو اسپرے سے اچھی طرح دھل لیں ، وضو و سنت گھر سے ہی پڑھ کر مسجد حاضر ہوں اور پھر فرض جماعت کے بعد گھر

کولکاتا کے راجہ بازار میں لاک ڈاؤن کا کتنا اثر ۔

Image
 کولکاتا 25/مارچ  - (  پرویزعالم  )       کولکاتا میں لاک ڈون کہ باجود راجہ بازار میں چہل پہل بیھڑ بھاڑ والی ایک ویڈیو وائر ہونے کہ بعد کولکاتا پولیس کے جانب سخت قدم اٹھانے پر مجبور ھوئے لاٹھی چارج و گرفتار کرنے کہ بعد اب راجہ بازار میں صبح سے کچھ گھنٹہ بازار کہ لئے اجازت دی گئی مگر عوامی دوریاں بنائے رکھنے کا درخواست بھی کیا گیا ھے ناکل ڈانگا اور امہراسٹریٹ تھانہ کہ جانب یہ مائک سے سمجھانے کی کوشش کی جارھی ھے کرونا وائرس ایک خطرناک وائرس ھے یہ اپ سب کی بھلائی ھے شہر اور ملک کی بھلائی ھے اگر اپ قانون کو مانیں اپ جان کو کوئی خطرہ لاحق نہ ھو اسکے لئے پولیس کو شختی برتنا پڑ رھا ھے فلحال راجہ بازار میں اب لوگوں نے قانون کا احترام کرتے ھوئے ضرورت کہ مطابق گھر سے باہر نکل رھے ھیں بقیہ وقت گھر خود کو لاؤق ڈاؤن کررھے یہ منظر ھے راجہ بازار کی جہاں اب بالکل سناٹا سے ماحول دیکھا جاسکتا ھے دوسری جانب نارکل ڈانگا تھانہ بھی پری طرح روڈ اپنے وقت کہ مطابق روڈ تعینات دیکھے جاسکتے ھیں ویسے راجہ مسجدوں میں فرض  کہ بعد کی نماز اپنے گھروں پر ادا کرنے ہدایت دی گئی  کچھ لوگوں کی شکایت یہ بھی کچھ دوکاندار

لاک ڈاؤن کے درمیان پولیس اور پبلک ؟

Image
 کولکاتا 25/مارچ ۔ لاک  ڈآؤن میں جہاں پولیس پر الزام ویڈیو وائرل ھوری ھے  کہ پولیس لاٹھی چارج کررہی ھے تو دوسری  جانب کولکاتا پولیس راجہ بازار پر  اصف جمال اسٹینٹ کمشنر پولیس اپنی ٹیم کہ ھمراہ ایک بیمار بچی کو ان کے والدن کی مدد کیا ایک ایمبولینس   بلآ کر بچہ کو  ہوشپٹل تک بیہجوانے کی ذمہ داری ادا کیا ۔۔۔۔۔ تصویر ۔۔۔۔ پرویز عالم

ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کے دوران رام مندرکی تعمیر کے لیےکی گئی پیش رفت، یوگی نے کہی یہ بات

Image
اترپردیش -  25 کو مارچ کو ملک میں شروع ہوئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے درمیان ایودھیا میں اترپردیش کی یوگی حکومت نے ایودھیا میں رام مندر کے احاطہ میں واقع ماناسا  بھون میں رام للا کی مورتی منتقل کی اور باقاعدہ طور پر پوجا پاٹ بھی شروع کی ۔بتایا گیا ہے کہ نواراتری کی شروعات کے موقع پر یوگی آدتیہ ناتھ ایودھیا میں عظیم الشان مندر کی تعمیر کے لئے 11 لاکھ کا چیک پیش کیا ۔   رام جنم بھومی تیر ت شتر ٹرسٹ کےعہدیدار ، سی ایم یوگی اور سنتوں کی موجودگی میں رام للا کی مورتی کی منتقلی انجام دی گئی ہے۔۔ اب رام للا کے درشن اسی عارضی مندر میں کیے جاسکتے ہیں۔لیکن عقیدت مند لاک ڈاؤن کی وجہ اب درشن نہیں کرپائیں گے ۔  منگل کی آدھی رات سے رام للا کی منتقل کی رسم شروع کردی گئی تھی۔ آدھی رات کے بعد 2 بجے ، رام للا کومنتقل کیاگیا اور رام للا کو برہما مہورت کے موقع پر نئے عارضی مندر میں منتقل کردیا گیا۔ پیر سے رام للا کی رسمی پوجا کا آغاز ہو گیاتھا۔جس میں دہلی پریاگ راج ،متوراہ، کاشی اور ایودھیا سے آنے والے 15 ویدک اسکالرس کے ساتھ ، عبادت کا آغاز ہوا۔ اسکالرس نے ویدک منتروں کے ساتھ پوجا کی ۔    رام جنم بھومی

وزیر اعظم مودی کا بڑا اعلان، آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن

Image
نئی دہلی24/مارچ  - پی ایم مودی نے کہا ، 'آج اگر آپ 21 دن نہیں سنبھلے تو ملک 21 سال پیچھے چلا جائے گا۔ باہر نکلنا کیا ہوتا ہے یہ 21 دن کے لئے بھول جائیں ۔         مودی حکومت ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس کے تحت بہت سے اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ ادھر ، وزیر اعظم نریندر مودی (نریندر مودی) نے آج کورونا کی وبا کے سلسلے میں دوسری بار ملک سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس دوران کہا کہ ہر ہندوستانی نے جنتا کرفیو کو کامیاب بنایا ہے۔ ہر ہندوستانی نے پوری ذمہ داری کے ساتھ بڑے پیمانے پر کرفیو میں حصہ لیا ہے۔ آپ سب تعریف کے مستحق ہیں۔ پی ایم مودی نے اس دوران اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن ملک میں 21 دن تک رہے گا۔ یہ جنتا کرفیو سے ایک قدم آگے ہے۔ یہ قدم ہر ہندوستانی کو بچانے کے لئے اٹھایا جارہا ہے ۔   پی ایم مودی نے کہا ، 'آج اگر آپ 21 دن نہیں سنبھلے تو ملک 21 سال پیچھے چلا جائے گا۔ باہر نکلنا کیا ہوتا ہے یہ 21 دن کے لئے بھول جائیں۔ گھر پر ہی رہیں۔ میں یہ بات ایک کنبہ کے ممبر کی حیثیت

وزیر اعظم مودی نے کووِڈ۔19 سے متعلق چنوتی کا سامنا کرنے کے لئے میڈیا کے تعاون کی ستائش کی

Image
  نئی دہلی، 24 مارچ، 2020، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملک بھر کے پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے 20 سے زائد صحافیوں و دیگر ذمہ داران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسگ کے توسط سے گفت و شنید کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ میں 14 مختلف مقامات سے صحافی حضرات نے حصلہ لیا۔ حصہ لینے والے صحافی قومی اور علاقائی سطح پر سرگرم ہیں اور 11 مختلف زبانوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا نے ملک کے کونے کونے تک اطلاعات فراہم کرانے میں لائق ستائش کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا کا نیٹ ورک ملک کے شہروں اور گاؤوں تک پھیلا ہوا ہے اور اسی لئے میڈیا کا کردار اس چنوتی کا سامنا کرنے اور وسیع پیمانے پر اس وبا سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات پر لوگوں کا بھروسہ ہوتا ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک خطے کے لئے مخصوص اخباری صفحہ کو بڑی دلچسپی کے ساتھ پڑھتی ہے۔ اسی لئے یہ بات ازحد اہم ہو جاتی ہے کہ مضامین کے توسط سے کورونا وائرس سے متعلق بیداری اسی صفحہ پر شائع کی جائے۔  عوام تک یہ معلومات  پہنچانا ازحد ضروری ہے کہ جانچ کے مراکز کہا

صحتیاب رہنا ہے تو کچھ دن گھر میں گزار نا ہوگا بلاضرورت باہر بھیڑ نہ لگائیں : وجئے ساگر مشرا

Image
  ہگلی24/مارچ ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کل سے ریاست میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ مگر اسکے باوجود بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگ بھیڑ لگائے چائے کی دکانوں اور بازوں کے علاوہ غیرضروری طور پر راستوں پر بھی  دکھائی دیئے ۔ نتیجے میں کئی جگہوں پر پولیس بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھیوں کا سہارا لینی پڑی ۔ بانسبیڑیا سے لیکر چنسورہ چندن نگر شری رامپور رسڑا آرم باغ پولوا اور بھی کئی علاقوں میں پولیس راستے پر اتر کر دبنگ انداز میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتی نظر آئی ۔ لوگوں سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کی یہی حالت رہی تو بہت ہی جلد دفعہ 144جاری ہو جائے گی ۔ پولیس کے جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ یہ لاک ڈاؤن ہم یا حکومت اپنے لئے کی ہے ؟ یا کہ آپ سبھوں کے لئے تاکہ آپ اور آپکے فیملی اس مہلت مرض کی گرفت سے محفوظ رہیں ۔ لیکن آپ لوگ بلکل لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے میں لگے ہیں جو آپ سبھوں کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔  ادھر مقامی لوگوں کے رویئے کو دیکھتے ہوئے رسڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے میونسپلٹی کے جانب سے کسی طرح کی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری ک

ہگلی ضلع میں لاک ڈاؤن تمام جوٹ ملیں چار دنوں کے لئے بند بلامعاوضہ بند ہونے سے مزدوروں میں ناراضگی -

Image
ہگلی23/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ریاستی حکومت کے ہدایت پر آج شام پانچ بجے سے آئندہ 27 مارچ تک ضلع کی تمام میونسپلٹیاں اور کل کارخانے بند بند کردیئے جائے گیں کے ہدایت کو قبول کرتے ہوئے ۔  شام پانچ بجتے ہی بند ہونے لگے ۔ اس سے قبل آج دوپہر سے ہی ضلع کے مختلف جگہوں علاقوں میں پولیس اور میونسپلٹی انتظامیہ کی جانب سے 23سے 27 مارچ تک کل کارخانوں کو بند کرنے کے ساتھ کہیں جماعت کرنے اور بھیڑ لگانے کو منا کرنے کے لئے گاڑیوں پر مائک لگاکر اعلان کرتی نظر آئی ۔  گزشتہ کل " عوامی کرفیو " کے بعد زیادہ تر لوگوں کے درمیان خوف بنا ہوا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ ایک سے زائد دنوں تک کے لئے ملک میں کرفیو کا اعلان ہوجائے ۔ اس خوف کی وجہ سے آج صبح ہوتے ہی بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ لگی رہی ۔ ہر کوئی خریداری میں مصروف دکھا ۔    اسکی وجہ یہ تھی کہ گزشتہ کل ٹیلیویژن پر خبریں دیکھکر لوگوں میں دہشت ہوگئی تھی کہ ایسے ہی کہیں لمبے دنوں کے لئے ملک غیر سطح پر ہڑتال نہ ہوجائے ۔ اگر ایسا ہوگیا تو ہم غریب لوگ کہاں جائیں گے کیسے روزی روزگار کرینگے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالیں گے ۔   اسی درمیان یہ بھی دیکھا گی

عوامی کرفیو کا مکمل اثر ہگلی میں بھی مگر صبح کے وقت وائرس والی مرغیاں بھی مہنگے قیمتوں میں فروخت ہوگئیں ۔

Image
  ہگلی22/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ہدایت پر بلائی گئی ایک روزہ " عوامی کرفیو " کا اثر آج پورے ہندوستان کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی دیکھنے ملا ۔  کورونا وائرس سے مقابلہ کےلئے اتوار کے روز بلائی گئی بند کو ( جن کرفیو " کا  نام دیا گیا تھا ۔  اتوار کی صبح سے ہی ضلع کے تمام جوٹ ملوں میں مکمل طور پر بندی دیکھا گیا ۔ تمام راستے  گلی محلوں میں دن بھر سنناٹا چھایا رہا ۔ کل کارخانوں میں بندی کی وجہ سے علاقے میں اپنے گھروں کے قریب مزدور طبقے کے لوگ کچھ دیکھائی دیئے ۔  لیکن زیادہ تر لوگ کورونا کے خوف سے گھروں سے باہر نہیں نکلے ۔  ریلوے اسٹیشنوں بس اسٹینڈ  آٹو اسٹینڈ بلکل خالی نظر آئے ۔  کچھ ٹرینیں چلی بھی تو ان میں مسافروں کی تعداد نا کے برابر تھی ۔    یہاں تک کہ ضلع کے درمیان سے گزرنے والی قومی شاہراہوں پر بھی گنی چنی گاڑیاں دوڑتی دیکھائی دیں ۔ ٹول پلاجہ پر بھی جیسے غم کے بادل چھائے ہوئے تھے ۔  آج صبح بند کے حمایت میں لوگ تو دیکھائی دیئے مگر صبح صبح سبزی بازار مچھلی گوشت کی دکانیں بند ہونے سے لوگوں میں بےچینی پائی گئی ۔ عالم یہ تھا کہ کل تک

کورونا وائرس کےنام پرخوردنی اشیاء کو اونچے قیمتوں میں فروخت کرنے والوں پر سخت کاروائی ہوگی : سریش مشرا

Image
  ہگلی21/مارچ ( محمد شبیب عالم ) آج پوری دنیا ایک طرف جہاں کورونا وائرس سے پریشان ہے لوگوں کا خوف بنا رہتا ہے کہ نہ جانے کب کیا ہوجائے ۔ اس سے بچنے کے لئے طرح طرح کی تدابیر میں لگے ہوئے ہیں وہیں ۔ منافع خور عام  انسانوں کی روزمرہ کے ضروریات کی چیزوں پر من مانی طریقے سے قیمتیں بڑھا کر لوگوں کو لوٹنے میں لگے ہیں ۔ اچانک سے آلو پیاز کے علاوہ چاول دال کی قیمتوں میں بھی اچھال دیکھی جارہی ہے ۔ خریداروں کی قطار لگی ہوئی ہے ۔ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ پورا بازار ہی اب بند ہوجانے والا ہے ۔ اسی بات پر چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا ایسے دکانداروں کے خلاف سخت لہزا اپنا تے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اسطرح سے عوام کو لوٹنے و گمراہ کرکے ان میں خوف اور ڈر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور اونچی قیمتوں میں سامان فروخت کررہے ہیں ۔ انہیں بخشا نہیں جائے گا اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ۔    یہ باتیں آج چاپدانی میونسپلٹی کے تحت ڈلہوسی جوٹ مل گیٹ پر کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیر کے طور پر مزدوروں کے درمیان ماسک کی جگہ گمچھا تقسیم کرتے کہا ۔  انہوں نے اور کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ

بانسبیڑیا مل بازار میں دکھا " کورونا " کا خوف بند کے نام پر خریداروں کا امڑا سیلاب دوگنی قیمت میں فروخت ہوا سامان ۔

Image
ہگلی21/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا کورونا تو ہوہی رہا ہے ۔ اب آج ایک روز کے لئے " عوامی کرفیو " کے نام پر لوگوں میں کورونا کا خوف مزید بڑھا دیا ہے ۔   جس دن سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی 22مارچ بروز اتوار کو ایک دن کے لئے عوامی کرفیو کا اعلان کئے ہیں ۔ اسی دن سے لگاتار بازار میں روزمرہ کی ضروریات کے سامان خصوصی طور پر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ساتھ ہی اس کو لیکر کالا بازاری بھی شروع ہوچکی ہے ۔  گزشتہ کل سے ہی بازاروں میں اتنی بھیڑ کے جیسے رمضان المبارک یا کوئی بڑے تہوار کی خریداری میں لوگ لگے ہوئے ہیں ۔ چاول کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ایک طرح دکاندار یہ کہتے نظر آئے کہ چاول کی ڈیمانڈ اتنی بڑھ گئی ہے کہ گودام خالی ہوگیا ہے ۔ جو لوگ پانچ کیلو خرید تے تھے وہ لوگ دس کیلو خرید لے رہے ہیں ۔ کوئی کوئی تو ایک ایک بوری خرید لے رہا ہے ۔ لوگوں کے اس ڈیمانڈ کی وجہ سے چاول کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہوگیا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے سبزی بازار کی حالت بھی حیران کن تھی ۔ لوگ ایک دوسرے پر اوندھے پڑے تھے جیسے لگ رہا تھا کہ سامان پیسے سے نہیں ل

کورونا وائرس معاملے میں ہماری وزیر اعلیٰ جو ہدایت دینگی ہم اس پر ہی عمل کرینگے : وجئے ساگر مشرا

Image
  ہگلی20/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا کورونا صبح سے لیکر شام تک چھوٹے بڑے تمام لوگوں کی زبان پر بس ایک ہی بات ۔ اس سے بچنے کے لئے تمام طرح کی تدابیر اپنائی جارہی ہے ۔ گھر سے لیکر دفتر تک لوگ خود کو کیسے  محفوظ رکھا جائے بس اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ سرکاری دفتروں میں تو اس مہلک مرض سے بچنے کے اقدامات زور دار طریقے سے ہورہا ہے ۔  اس عمل میں رشڑا میونسپلٹی بھی پیچھے نہیں ہے ۔ آج صبح کام کے اوقات میں دیکھا گیا کہ میونسپلٹی کے مین گیٹ پر میونسپلٹی کے کارکن ہاتھ میں سینٹائیجر کی بوتل لئے دفتر میں داخل ہونے والے سبھی لوگوں کے ہاتھوں میں لگائے کو دے رہے ہیں ۔ اسکے بعد ہی دفتر کے اندر کسی کو داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے ۔ یہاں دیکھا گیا کہ میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا بھی جب اپنے دفتر میں داخل ہوئے اس سے قبل انہیں بھی سینیٹائجر سے پہلے ہاتھ صاف کیا اسکے بعد اندر داخل ہوئے ۔    اس دوران دفتر کے اندر کرسی ٹیبل چئیر کو بھی سینیٹایج سے صاف کرتے ہوئے میونسپلٹی اسٹاف کو دیکھا گیا ۔  اس معاملے میں جب وجئے ساگر مشرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صرف میونسپلٹی ہی نہیں قریب کے رشڑا ریلوے

نربھیا ریپ اور قتل کیس کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

Image
  دہلی20/مارچ  - دلی میں 2012 میں ایک طالبہ کے اجتماعی ریپ اور قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا، اور مکیش سنگھ کو 2013 میں دلی کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ حال ہی میں ان میں سے دو کی جانب سپریم کورٹ میں سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد اس معاملے کے چاروں مجرموں کو گذشتہ روز پھانسی دی گئی۔ چاروں مجرمان کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔ انڈیا میں 2015 کے بعد یہ کسی بھی مجرم کو پھانسی دینے کا پہلا واقعہ ہے ۔  نربھیا کے بہیمانہ اجتماعی ریپ اور قتل کا معاملہ دسمبر 2012 میں جنوبی دلی میں رونما ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد پورے ملک میں ریپ اور خواتین پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہوئے تھے۔ ان مظاہروں کے بعد کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد اور سنگین نوعیت کے ریپ کے معاملوں میں قید کی سزا بڑھا کر عمر قید اور سزائے موت کردی گئی۔ ان میں سے ایک مجرم پون گپتا نے عدالت عظمیٰ میں ایک کیوریٹیو پٹیشن داخل کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ جرم کے وقت نابالغ تھا۔ ایک دوسرے مجرم مکیش سنگھ نے ہائی کورٹ کے اس فیص

جنوب مشرقی ریلوے کے مختلف اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی نظر ثانی شدہ شرح

Image
کولکاتا‘18/مارچ، 2020: اہم ریلوے اسٹیشنوں پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر بھیڑ بھاڑ کے پیش نظر ، جنوب مشرقی ریلوے نے اسٹیشنوں کے زمرے کو عارضی اقدام کے طور پر غور کرتے ہوئے پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ایس ریلوے کے دائرہ اختیار میں آنے والے اسٹیشنوں کی درجہ بندی کے مطابقفارم ٹکٹ کا نیا ٹیرف سے 20 روپےسے 50 روپئے تک ہوگی ۔یہ نیا شرح لاگو ہوگی  19.03.2020سے۔ مختلف اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی اضافی قیمت نیچے دی گئی ہے:   Name of the Stations Increased Price of Platform Ticket (Rs.) Howrah (New Complex) 50/- Kharagpur & Tatanagar 40/- Santragachi, Shalimar, Mecheda,  Ranchi, Hatia, Balasore, Jharsuguda, Rourkela and Bokaro Steel City 30/- Panskura, Bagnan, Midnapur, Jhargram, Chakradharpur, Adra, Bankura, Bishnupur, Purulia and Digha, Jaleswar and Ghatsila 20/-   ایس ای آر کے دائرہ اختیار میں دوسرے تمام اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔

اب غیرممالک سے اپنے وطن واپس آنا بھی ہوا مصیبت لوگ انہیں کورونا مریض سمجھ رہے ہیں ۔

Image
  ہگلی18/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس نے ایک طرف پوری دنیا کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے وہیں اس کو لیکر لوگوں کے درمیان اس قدر خوف مچی ہوئی ہے کہ اپنے رشتے دار یا مہمانوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں اور احتیاط کے طور پر پہلے انہیں گھر نہیں اسپتال پہونچانا ہی بہتر سمجھ رہے ہیں ۔   اس عمل سے لوگوں میں بےزاری پھیل رہی ہے جیسے ایک بےقصور شخص اپنی گرفتاری کے دوران پولیس سے چلا چلا کر کہتا ہے کہ میں چور نہیں ہوں ، میں گناہگار نہیں ہوں مگر پولیس کہتی ہے کہ عدالت فیصلہ سنائے گی ۔ کچھ اسی طرح کا صورتحال آج شری رامپور کے کمپنی پوکھر کے علاقے میں دیکھنے کو ملا ۔  یہاں کے باشندہ آشش مکھرجی اور انکی اہلیہ شیلا مکھرجی گزشتہ کل یعنی 17 مارچ کو امریکہ سے سے واپس آئے ہیں انکا بیٹا امریکہ کا کام کرتا ہے اس سے ملنے یہ لوگ امریکہ گئے تھے اور سترہ مارچ کو واپس گھر آگئے ۔  آج بدھ کے دن انکی آنے کی خبر شری رامپور میونسپلٹی کے گیارہ نمبر وارڈ کے کونسلر گردھاری ساہا کے کانوں میں پہونچی وہ خبر پاتے ہی اہلِ صبح مکھرجی باڑی پہونچ گئے اور گھر کے اندر داخل ہونے کے بجائے دروازے کے باہر سے ہی کہنے لگ

بھدریشور میونسپلٹی کی رہنمائی میں مانکنڈو مینٹل اسپتال کی نئی عمارت کا کام شروع ۔

Image
  ہگلی18/مارچ ( محمد شبیب عالم ) مانکنڈو پاگل خانہ ہگلی ضلع میں اپنی پہچان کا محتاج نہیں ہے مگر اسکی خستہ حالی سے لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔  لیکن اب اسکے وہ پرانے دن لوٹنے جارہے ہیں ۔ بھدریشور میونسپلٹی اسکی جدت کاری کے لئے سامنے آئی ہے ۔  یہاں بتانا ضروری ہوگاکہ بھدریشور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین منوج اپادھیائے نے دو سال قبل ہی اس اسپتال کے لئے ٹھنڈے پینے کے پانی کی مشین لگانے کی منظوری دے چکے تھے اور اب موجودہ چئیرمین پرلے چکرورتی ایم آئی اور تمام کونسلر کی مشترکہ میٹنگ کے بعد اس اسپتال کے لئے نئی عمارت تعمیر کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ فلحال ایک منزلہ ہی بنایا جائے گا اور اسکے بعد آہستہ آہستہ کام ہوتے رہے گا ۔  آج اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ فلحال 65 مریض زیرِ علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مریضوں کے گھر والوں کے لئے بیٹھنے کی جگہ آؤٹ ڈور کے ساتھ پینے  کے پانی کا بھی بندوبست بھدریشور میونسپلٹی کے جانب سے کی جاچکی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ نئی پرانی عمارت بلکل خستہ حال ہے ۔ نئی عمارت بن جانے پر مریضوں کے لئے سہولتیں بڑھ جائیں گی پھر اس اسپتال کے پرانے دن لوٹ

گوندل پاڑہ جوٹ کے اب ایمرجنسی شعبہ کے مزدوروں کا تنخواہ کو لیکر مظاہرہ کہا ہمارے ساتھ سازش ہورہی ہے ۔

Image
ہگلی18/مارچ( محمد شبیب عالم ) چندن نگر میں واقع گوندل پاڑہ جوٹ میں کے ایمرجنسی شعبہ پاور ہاؤس ، سویپر ، دروان اور سیکوریٹی گارڈوں کا مل گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ مل انتظامیہ پر چار ماہ سے تنخواہ نہیں دینے کا لگایا الزام ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کچھ رقم ہمارے اکاؤنٹ میں دیئے گئے ہیں مگر تنخواہ کی رسید نہیں ملنے سے پتا نہیں چل رہا ہے کہ ہمیں یہ رقم تنخواہ کی شکل میں دی گئی ہے یاکہ ایڈوانس کی شکل میں ۔ اس لئے کہ جو رقم ملی ہے وہ ہمارے تنخواہ کے حساب سے بلکل نہیں ملتے ہیں ۔  آج دن کو مل گیٹ کے سامنے دو درجن سے زائد مزدور جو اس مل میں صفائی ورکر ہیں سویپر ہیں ۔ دروان ہیں پاور سپلائی ڈپارٹمنٹ کے ہیں اور سیکوریٹی ہیں وہ لوگ اپنا اپنا کام بند کرکے احتجاجی مظاہرے کرنے لگے اور مل انتظامیہ پر الزامات عائد کرنے کے ساتھ مطالبات بھی کرتے نظر آئے ۔   ابھی مظاہرہ چل ہی رہا تھا کہ موقعے پر پولیس بھی پہونچ گئی اور ان سے مظاہرے کے متعلق تفصیلات جانا ۔ یہاں پولیس انہیں ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یکجا ہونے سے منا کیا ۔   اس دوران دو مزدور بسواجیت رائے اور پریتم چکرورتی نے صحافیوں کو بتای

کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک قومی شہریت (ترمیمی)قانون ہے۔ شاہین باغ خاتون مظاہرین

Image
  نئی دہلی،  17مارچ (عابد انور) قومی شہریت (ترمیمی)قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلا ف شاہین باغ خاتون مظاہرین نے کورونا وائرس سے خوف زدہ ہوکردھرنا ختم نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کورونا وائرس سے نہ ڈرنے مگر احتیاط ربرتنے کے عزم کے ساتھ کہاکہ کورونا وائرس سے تو صرف کچھ لوگ مریں گے مگر اس سیاہ قانون کی وجہ سے کروڑوں افراد متاثر ہوں گے اور لاکھوں لوگوں کی زندگی  جہنم بن جائے گی۔   شاہین باغ خاتون مظاہرین میں شامل کنیز فاطمہ، ملکہ خاں اور شیزہ، نصرت آرا ء اور دیگر خاتون نے کہا کہ پہلے تو دہلی میں فساد کرکے ہمارے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جب اس میں ناکام رہے تو اب کورونا وائرس کا بہانہ بناکر ہمارے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگ احتیاط برتنے کے حق میں ہیں اور لوگ صفائی ستھرائی کا مکمل خیال رکھ رہے ہیں اور ماسک بھی پہن رہے ہیں اور دھرنا کی جگہ پر صفائی وغیرہ رکھی جارہی ہے۔  انہوں نے احتیاط کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس کے لئے تخت لگائے ہیں تاکہ خواتین الگ الگ بیٹھ سکیں،ہر تخت کا فاصلہ دوسرے تخت سے دو میٹر کا ہے اور اس پر صرف دو خواتین