کورونا وائرس معاملے میں ہماری وزیر اعلیٰ جو ہدایت دینگی ہم اس پر ہی عمل کرینگے : وجئے ساگر مشرا
ہگلی20/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا کورونا صبح سے لیکر شام تک چھوٹے بڑے تمام لوگوں کی زبان پر بس ایک ہی بات ۔ اس سے بچنے کے لئے تمام طرح کی تدابیر اپنائی جارہی ہے ۔ گھر سے لیکر دفتر تک لوگ خود کو کیسے
محفوظ رکھا جائے بس اسی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ سرکاری دفتروں میں تو اس مہلک مرض سے بچنے کے اقدامات زور دار طریقے سے ہورہا ہے ۔ اس عمل میں رشڑا میونسپلٹی بھی پیچھے نہیں ہے ۔ آج صبح کام کے اوقات میں دیکھا گیا کہ میونسپلٹی کے مین گیٹ پر میونسپلٹی کے کارکن ہاتھ میں سینٹائیجر کی بوتل لئے دفتر میں داخل ہونے والے سبھی لوگوں کے ہاتھوں میں لگائے کو دے رہے ہیں ۔ اسکے بعد ہی دفتر کے اندر کسی کو داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے ۔ یہاں دیکھا گیا کہ میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا بھی جب اپنے دفتر میں داخل ہوئے اس سے قبل انہیں بھی سینیٹائجر سے پہلے ہاتھ صاف کیا اسکے بعد اندر داخل ہوئے ۔ اس دوران دفتر کے اندر کرسی ٹیبل چئیر کو بھی سینیٹایج سے صاف کرتے ہوئے میونسپلٹی اسٹاف کو دیکھا گیا ۔ اس معاملے میں جب وجئے ساگر مشرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صرف میونسپلٹی ہی نہیں قریب کے رشڑا ریلوے اسٹیشن بینک فیری گھاٹوں پر بھی احتیاطی طور پر سینیٹائج کا استعمال کروایا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی لوگوں کو مہلک مرض کے متعلق بیداری کے طور پر اشتہارات پرچی بھی دی جارہی ہے ۔ اسکے علاوہ میونسپلٹی کے تحت تمام ہیلتھ شعبہ کے ورکروں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی وارڈوں میں صاف صفائی کافی سختی سے خیال رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ رشڑا میں ابھی تک کسی بھی طرح کے مہلک مرض سے متعلق شکایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن احتیاط بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ میں پورے باشندگان رشڑا کے عوام سے گزارش کرتاہوں کہ اس مہلک مرض کو لیکر خوفزدہ نہ ہوں ۔ مگر اس سے بچنے کے لئے تمام طرح کی احتیاطی تدابیر کو ضرور اپنائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہ وزیر اعظم مودی کے ہدایت پر آئندہ اتوار کو کس طرح عمل کرینگے ۔ جن کرفیو پر کس طرح کا رول ہوگا آپ کا ؟ اس پر انہوں نے سیدھے اور بیباک لہزا میں کہا کہ ہماری وزیر اعلیٰ جو ہمیں ہدایت دینگی بس ہم اسی پر عمل کرینگے ۔ ہماری رہنماء تو وہی ہیں ۔ آخر میں انہوں نے ایک دفعہ پھر سے دونوں ہاتھوں کو جوڑتے ہوئے لوگوں سے گزارش کیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر ہیں اس پر عمل کریں ۔ خوفزدہ بلکل نہ ہوں اور افواہوں پر یقین بلکل نہ کریں ۔

Comments
Post a Comment