صحتیاب رہنا ہے تو کچھ دن گھر میں گزار نا ہوگا بلاضرورت باہر بھیڑ نہ لگائیں : وجئے ساگر مشرا
ہگلی24/مارچ ( محمد شبیب عالم ) گزشتہ کل سے ریاست میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ مگر اسکے باوجود بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگ بھیڑ لگائے چائے کی دکانوں اور بازوں کے علاوہ غیرضروری طور پر راستوں پر بھی
دکھائی دیئے ۔ نتیجے میں کئی جگہوں پر پولیس بھیڑ کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھیوں کا سہارا لینی پڑی ۔ بانسبیڑیا سے لیکر چنسورہ چندن نگر شری رامپور رسڑا آرم باغ پولوا اور بھی کئی علاقوں میں پولیس راستے پر اتر کر دبنگ انداز میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتی نظر آئی ۔ لوگوں سے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کی یہی حالت رہی تو بہت ہی جلد دفعہ 144جاری ہو جائے گی ۔ پولیس کے جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ یہ لاک ڈاؤن ہم یا حکومت اپنے لئے کی ہے ؟ یا کہ آپ سبھوں کے لئے تاکہ آپ اور آپکے فیملی اس مہلت مرض کی گرفت سے محفوظ رہیں ۔ لیکن آپ لوگ بلکل لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے میں لگے ہیں جو آپ سبھوں کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ۔ ادھر مقامی لوگوں کے رویئے کو دیکھتے ہوئے رسڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے میونسپلٹی کے جانب سے کسی طرح کی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا اور کہا کہ یہ آپکی خدمت میں چوبیس گھنٹے میونسپلٹی کی پوری ٹیم دستیاب ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر صحتیاب رہنا ہے تو کچھ دن گھر میں گزارنے ہی ہونگے ۔ بس کچھ دنوں کی ہی بات ہے اسکے بعد تو پھر سے سب معمول پر آجائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ خوفزدہ نہ ہوں ۔ ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلیں ۔ انہوں نے ایک بات کہا کہ ہاں مجھے بھی یہ خبر ملی۔ہے کہ دکاندار بند کے نام پر اونچی قیمتوں میں سبزی راشن فروخت کررہے ہیں ۔ میں ان دکانداروں سے گزارش کرونگا کہ وہ ایسا کرکے حالات بےقابو نہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پھر بھی کوئی لاک ڈاؤن کی آڑ میں آپ لوگوں کو گمراہ کرنے اور اونچی قیمت میں سامان فروخت کرتا ہے تو آپ میونسپلٹی کے جانب سے جاری کئے گئے ہیلپ لائن نمبر پر شکایت کریں ۔ انکے خلاف ضرور کارروائی ہوگی ۔
اسی طرح سے بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی سی امیت گھوش اور کئی کونسلر ملکر سبزی و مچھلی بازار کا دورہ کیا وہاں جاکر دکانداروں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش کیا کہ جو صحیح قیمت ہے وہیں خریداروں سے لیں ۔ ساتھ ہی خریداروں سے بھی گزارش کیا کہ آپ مال جمع نہ کریں بازار بند نہیں ہونگے ۔ لاک ڈاؤن بازوں پر نہیں ہے ۔ اور کوشش کریں کہ جلد سے جلد خریداری کرکے گھر لوٹیں ۔ دکانوں میں سات لوگوں سے زیادہ کھڑے نہ رہیں ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے جانب سے تمام ضروریات کی فراہمی چوبیس گھنٹے جاری رہے گی ۔ اسکے علاوہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ لاک ڈاؤن کی آڑ میں کوئی گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو میونسپلٹی کی ہیلپ لائن نمبر پر شکایت کریں ۔ اسی طرح سے پورے ہگلی ضلع کی کل گیارہ میونسپلٹیوں نے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں انکی فہرست کچھ اسطرح سے ہے ۔ اترپاڑہ میونسپلٹی کی ہیلپ لائن نمبر ۔ 9477255555 - کوننگر میونسپلٹی ۔ 7980829605, 98311705564, 7679580423, 7003163151 - رسڑا میونسپلٹی 03326722953, 7941050710 - شری رامپور 9163627036 - سیوڑا پھولی 704414140441 - چاپدانی 9748254544 -ڈانکونی 03326590694 - بانسبیڑیا 03326346324, 9339033778 -تارکشور 915348092 - چنسورہ 03326802899 اور آرم باغ 03211256510 ۔

Comments
Post a Comment